سورہ : 5 سوراۃ المائدہ ۔کھانے ک خوان
کل آیتیں:120
عیسیٰ نبی کی قوم نے مطالبہ کیا تھا کہ اللہ ان کے لئے آسمان سے کھانے سے بھرا خوان اتارے۔عیسیٰ نبی کے دعا کرنے کی بنا پر اسی طرح کھانے کا خوان اتارا گیا، 114,113,112وغیرہ آیتوں میں اس واقعہ کا ذکر آنے کی وجہ سے اس سورت کا یہ نام رکھا گیا ہے
بہت ہی مہربان نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
5:1. اے ایمان والو! عہدو پیمان پورا کرو۔نباتات کھانے والے مویشی تمہارے لئے حلال کئے گئے ہیں بجز ان کے جو (تمہیں ) بعد میں بتلا یا جائے گا۔احرام کی حالت میں شکار کرنا جائز نہ سمجھو۔ اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَوْفُوا۟ بِٱلْعُقُودِ ۚ أُحِلَّتْ لَكُم بَهِيمَةُ ٱلْأَنْعَـٰمِ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّى ٱلصَّيْدِ وَأَنتُمْ حُرُمٌ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ
5:2. 2 ۔ اے ایمان والو! اللہ کی (حرمت والی) نشانیاں، حرمت والے مہینے55، قربانی کے جانور، (قربانی کے جانوروں کے گلے میں نشانی کے لئے ڈالے گئے) پٹّے،اور اپنے پروردگار کے فضل و رضاجوئی کی تلاش میں حرمت والی گھر کی طرف جانے والے33، ان سب حرمتوں کی بے ادبی نہ کرو۔احرام سے فارغ ہوجاؤ تو شکار کرو۔ مسجد الحرام سے تمہیں روکنے والی قوم کی عداوت تمہیں زیادتی کرنے پر نہ ابھارے۔نیکی اور پرہیزگاری میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو۔ گناہ اور سرکشی میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔اور اللہ سے ڈرو، اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تُحِلُّوا۟ شَعَـٰٓئِرَ ٱللَّهِ وَلَا ٱلشَّهْرَ ٱلْحَرَامَ وَلَا ٱلْهَدْىَ وَلَا ٱلْقَلَـٰٓئِدَ وَلَآ ءَآمِّينَ ٱلْبَيْتَ ٱلْحَرَامَ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّن رَّبِّهِمْ وَرِضْوَٰنًا ۚ وَإِذَا حَلَلْتُمْ فَٱصْطَادُوا۟ ۚ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَـَٔانُ قَوْمٍ أَن صَدُّوكُمْ عَنِ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ أَن تَعْتَدُوا۟ ۘ وَتَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلْبِرِّ وَٱلتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ
5:3. (خود سے) مرا ہوا، خون، سور کا گوشت407، اللہ کے سوا کسی اور کے لئے کاٹا ہوا42تم پر حرام کیا گیا ہے171۔ گلا گھونٹا ہوا، چوٹ لگا ہوا، (اونچائی سے) نیچے گرا ہوا، (آپس میں) ٹکرایا ہوا، درندے پھاڑ کھائے ہوئے جانور، ان میں (اگر جان ہوتو) تم ٹھیک سے ذبح کئے ہوئے جانور کے سوا(تم پر حرام کیا گیا ہے)۔ قربان گاہوں میں 135ذبح کیا ہوا اور تیروں کے ذریعے فال نکالنا136بھی(تم پر حرام کیا گیا ہے)۔یہ سب گناہ ہیں۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے تمہارے دین کو (مٹانے کے بارے میں) آج ناامید ہوچکے ہیں۔ پس تم ان سے نہ ڈرو۔مجھ ہی سے ڈرو۔آج میں نے تمہارے دین کو مکمل کردیا۔ تم پر اپنی نعمت پوری کردی۔ تمہارے لئے اسلا م کو دین ہو نے پر راضی ہوگیا۔ جو شخص گناہ کر نے کی چاہت نہ رکھتے ہوئے بھوک کی شدت سے مجبور431 ہو جائے تو اللہ معاف کر نے والا،نہایت ہی رحم والا ہے۔42
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ ٱلْمَيْتَةُ وَٱلدَّمُ وَلَحْمُ ٱلْخِنزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ لِغَيْرِ ٱللَّهِ بِهِۦ وَٱلْمُنْخَنِقَةُ وَٱلْمَوْقُوذَةُ وَٱلْمُتَرَدِّيَةُ وَٱلنَّطِيحَةُ وَمَآ أَكَلَ ٱلسَّبُعُ إِلَّا مَا ذَكَّيْتُمْ وَمَا ذُبِحَ عَلَى ٱلنُّصُبِ وَأَن تَسْتَقْسِمُوا۟ بِٱلْأَزْلَـٰمِ ۚ ذَٰلِكُمْ فِسْقٌ ۗ ٱلْيَوْمَ يَئِسَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَٱخْشَوْنِ ۚ ٱلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِى وَرَضِيتُ لَكُمُ ٱلْإِسْلَـٰمَ دِينًا ۚ فَمَنِ ٱضْطُرَّ فِى مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِّإِثْمٍ ۙ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
5:4. وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کن چیزوں کی اجازت ہے؟ کہہ دو کہ پاکیزہ چیزیں، اور شکاری جانوروں میں جن کو تم نے سکھایا ہو اور اللہ نے جو تمہیں سکھایا ہو وہ ان کو سکھا دیا ہو، اس کا (شکار کیا ہوا) تمہارے لئے حلال کیا گیا ہے171۔ وہ تمہارے لئے جو پکڑ لائے اسے کھاؤ۔ (اسے بھیجتے وقت ) اس پراللہ کا نام لو۔ اللہ سے ڈرو۔ اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔
يَسْـَٔلُونَكَ مَاذَآ أُحِلَّ لَهُمْ ۖ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ ٱلطَّيِّبَـٰتُ ۙ وَمَا عَلَّمْتُم مِّنَ ٱلْجَوَارِحِ مُكَلِّبِينَ تُعَلِّمُونَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ ٱللَّهُ ۖ فَكُلُوا۟ مِمَّآ أَمْسَكْنَ عَلَيْكُمْ وَٱذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّهِ عَلَيْهِ ۖ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ
5:5. پاکیزہ چیزیں آج تمہارے لئے حلال کردی گئی ہیں۔ اہل کتاب27 کا کھانا تمہارے لئے حلال کردیا گیا ہے137۔اور تمہارا کھانا ان کے لئے حلال کردیا گیا ہے۔ ایمان دار بے شوہر والی عورتوں کواور تم سے پہلے کتاب27 دئے گئے بے شوہر والی عورتوں کو داشتہ بنائے بغیر اور بدکاری کئے بغیراور پاکدامنی چھوٹے بغیر ان کے مہر وں106 کو ادا کرکے ان سے نکاح کرنا تمہارے لئے حلال کیا گیا ہے138۔ اپنے ایمان کو (اللہ کے) انکار سے بدلنے والے کا نیک عمل ضائع ہوگیا۔وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔
ٱلْيَوْمَ أُحِلَّ لَكُمُ ٱلطَّيِّبَـٰتُ ۖ وَطَعَامُ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ حِلٌّ لَّكُمْ وَطَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ ۖ وَٱلْمُحْصَنَـٰتُ مِنَ ٱلْمُؤْمِنَـٰتِ وَٱلْمُحْصَنَـٰتُ مِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ مِن قَبْلِكُمْ إِذَآ ءَاتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَـٰفِحِينَ وَلَا مُتَّخِذِىٓ أَخْدَانٍ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِٱلْإِيمَـٰنِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُۥ وَهُوَ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ مِنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ
5:6. اے ایمان والو!جب تم نماز کے لئے تیار ہوتو اپنے چہروں کو، کہنیوں تک اپنے ہاتھوں کو ٗ ٹخنوں تک اپنے پیروں کودھو لیا کرو۔ اپنے سروں کو (گیلے) ہاتھوں سے پھیر لیا کرو۔اگر تم پر غسل واجب ہوتو (نہا کر) پاک ہوجاؤ۔ اگر تم بیمار ہویا سفر میں ہویا تم میں سے کوئی بیت الخلاء سے آیا ہو یا (صحبت کے ذریعے)عورتوں کو چھوا ہو363 ، پانی نہ ملنے پر پاک مٹی چھو کر اس سے تمہارے چہرے اور ہاتھوں پر پھر لیا کرو117۔ اللہ تمہیں کوئی تنگی دینا نہیں چاہتا68۔ بلکہ تم شکر ادا کر نے کے لئے تمہیں پاک کرنااور اپنی نعمت کو تم پر پورا کرنا چاہتا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا قُمْتُمْ إِلَى ٱلصَّلَوٰةِ فَٱغْسِلُوا۟ وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى ٱلْمَرَافِقِ وَٱمْسَحُوا۟ بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى ٱلْكَعْبَيْنِ ۚ وَإِن كُنتُمْ جُنُبًا فَٱطَّهَّرُوا۟ ۚ وَإِن كُنتُم مَّرْضَىٰٓ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ أَوْ جَآءَ أَحَدٌ مِّنكُم مِّنَ ٱلْغَآئِطِ أَوْ لَـٰمَسْتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوا۟ مَآءً فَتَيَمَّمُوا۟ صَعِيدًا طَيِّبًا فَٱمْسَحُوا۟ بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُم مِّنْهُ ۚ مَا يُرِيدُ ٱللَّهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُم مِّنْ حَرَجٍ وَلَـٰكِن يُرِيدُ لِيُطَهِّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُۥ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
5:7. یاد کرو کہ اللہ نے تمہیں جو نعمت عطا کی اور تم سے جو اس نے معاہدہ کیا تھا، اس وقت تم نے کہا تھا کہ ہم نے سنا اور مانا۔ اللہ سے ڈرو۔ دلوں میں جو کچھ ہے اللہ جانتا ہے۔
وَٱذْكُرُوا۟ نِعْمَةَ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَمِيثَـٰقَهُ ٱلَّذِى وَاثَقَكُم بِهِۦٓ إِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ
5:8. اے ایمان والو! اللہ کاحکم مان کر انصاف کے گواہی بن جاؤْ ۔کسی قوم کی دشمنی تمہیں نا انصافی پر نہ ابھار دے۔ انصاف سے چلو۔ وہی پرہیزگاری کے قریب ہے۔ اللہ سے ڈرا کرو، جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُونُوا۟ قَوَّٰمِينَ لِلَّهِ شُهَدَآءَ بِٱلْقِسْطِ ۖ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَـَٔانُ قَوْمٍ عَلَىٰٓ أَلَّا تَعْدِلُوا۟ ۚ ٱعْدِلُوا۟ هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۖ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ
5:9. اللہ نے وعدہ کر رکھا ہے کہ جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں ، انہیں بخشش اور بہت بڑا اجر ہے۔
وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ ۙ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ
5:10. جنہوں نے( ہمارا) انکار کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلا یاوہی دوزخی ہیں۔
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَحِيمِ
5:11. اے ایمان والو!یاد کرو جب ایک قوم نے تمہاری مخالفت میں دست درازی کرنے کا ارادہ کیا تواللہ نے تم پر احسان کیا۔ان کے ہاتھوں کو تم پر سے اس نے روک دیا۔ اللہ سے ڈرا کرو۔ ایمان والے اللہ ہی پر بھروسہ کر نا چاہئے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ هَمَّ قَوْمٌ أَن يَبْسُطُوٓا۟ إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ فَكَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنكُمْ ۖ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ
5:12. بنی اسرائیل سے اللہ نے عہد لیا۔ان میں سے بارہ منتخب افراد ہم نے بھیجا۔ اللہ نے کہا: میں تمہارے ساتھ ہوں۔ اگرتم نماز قائم کروگے، زکوٰۃ دوگے، میرے رسولوں پر ایمان لاؤگے، انہیں مدد کروگے، اللہ کو قرض حسنہ75بھی دوگے تو تمہاری برائیاں تم سے مٹا دوں گا۔ اور تمہیں جنت کے باغات میں داخل کروں گا، جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہتی ہوں گی۔ اس کے بعد بھی اگر تم میں کوئی (میرا) انکار کیاوہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا۔
۞ وَلَقَدْ أَخَذَ ٱللَّهُ مِيثَـٰقَ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ وَبَعَثْنَا مِنْهُمُ ٱثْنَىْ عَشَرَ نَقِيبًا ۖ وَقَالَ ٱللَّهُ إِنِّى مَعَكُمْ ۖ لَئِنْ أَقَمْتُمُ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَيْتُمُ ٱلزَّكَوٰةَ وَءَامَنتُم بِرُسُلِى وَعَزَّرْتُمُوهُمْ وَأَقْرَضْتُمُ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّأُكَفِّرَنَّ عَنكُمْ سَيِّـَٔاتِكُمْ وَلَأُدْخِلَنَّكُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ فَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ مِنكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ
5:13. پھر ان کی عہد شکنی کی وجہ سے ان پر ہم نے لعنت کی6۔اور ان کے دلوں کو سخت کردیا۔ وہ کلام کو اس کی جگہ سے بدل دیتے ہیں۔ جو نصیحت انہیں کی گئی تھی اس میں سے ایک حصہ وہ چھوڑ بیٹھے۔ ان میں سے چند لوگوں کے سوا دوسروں سے کوئی نہ کوئی خیانت تم دیکھتے رہوگے۔ پس تم انہیں نظر انداز کرتے ہوئے تغافل برتو۔نیکی کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔
فَبِمَا نَقْضِهِم مِّيثَـٰقَهُمْ لَعَنَّـٰهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَـٰسِيَةً ۖ يُحَرِّفُونَ ٱلْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِۦ ۙ وَنَسُوا۟ حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوا۟ بِهِۦ ۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَىٰ خَآئِنَةٍ مِّنْهُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْهُمْ ۖ فَٱعْفُ عَنْهُمْ وَٱصْفَحْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلْمُحْسِنِينَ
5:14. جنہوں نے کہا ہم نصارٰی ہیں ، ان سے بھی ہم نے عہد لیا تھا۔ جن باتوں کی انہیں نصیحت کی گئی تھی ان میں سے ایک حصّۃوہ چھوڑ بیٹھے۔ اس لئے قیامت کے دن1 تک ان کے درمیان دشمنی اور نفرت پیدا کردیا99۔ وہ جو کچھ کرتے رہے اس بارے میں اللہ انہیں آگاہ کرے گا۔
وَمِنَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّا نَصَـٰرَىٰٓ أَخَذْنَا مِيثَـٰقَهُمْ فَنَسُوا۟ حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوا۟ بِهِۦ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ ٱلْعَدَاوَةَ وَٱلْبَغْضَآءَ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ وَسَوْفَ يُنَبِّئُهُمُ ٱللَّهُ بِمَا كَانُوا۟ يَصْنَعُونَ
5:15. اے اہل کتاب27! ہمارے رسول (محمد) تمہارے پاس آچکے۔ کتاب الہٰی میں جو کچھ تم چھپا رہے تھے ان اکثر باتوں کو وہ تمہیں واضح کریں گے97، اوربہت سی باتوں سے تغافل فرمائیں گے۔ اللہ کی طرف سے تمہیں روشنی اور واضح کتاب آچکی۔
يَـٰٓأَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ قَدْ جَآءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا مِّمَّا كُنتُمْ تُخْفُونَ مِنَ ٱلْكِتَـٰبِ وَيَعْفُوا۟ عَن كَثِيرٍ ۚ قَدْ جَآءَكُم مِّنَ ٱللَّهِ نُورٌ وَكِتَـٰبٌ مُّبِينٌ
5:16. اس کی رضامندی طلب کر نے والوں کو اللہ اس کے ذریعے نجات کے راستے دکھاتا ہے۔ وہ اپنی مرضی سے انہیں اندھیروں سے303 روشنی میں لے جاتا ہے۔انہیں سیدھا راستہ دکھا تا ہے۔
يَهْدِى بِهِ ٱللَّهُ مَنِ ٱتَّبَعَ رِضْوَٰنَهُۥ سُبُلَ ٱلسَّلَـٰمِ وَيُخْرِجُهُم مِّنَ ٱلظُّلُمَـٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ بِإِذْنِهِۦ وَيَهْدِيهِمْ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ
5:17. مریم کے بیٹے مسیح92 ہی کو اللہ ،کہنے والے (اللہ کا) انکارکردیا459۔ پوچھئے کہ مریم کے بیٹے مسیح اور اس کی ماں، اور دنیا کے سارے لوگوں کو اگر اللہ ہلاک کرنا چاہے تواس سے (اس کو روکنے کی)ذرا سی بھی طاقت رکھنے والا کون ہے؟ آسمانوں507، زمین اوران کے درمیان کی ساری حکومت اللہ ہی کے لئے ہے۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ اور اللہ ہر چیز پر قدرت والاہے۔
لَّقَدْ كَفَرَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْمَسِيحُ ٱبْنُ مَرْيَمَ ۚ قُلْ فَمَن يَمْلِكُ مِنَ ٱللَّهِ شَيْـًٔا إِنْ أَرَادَ أَن يُهْلِكَ ٱلْمَسِيحَ ٱبْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُۥ وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ۗ وَلِلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ
5:18. یہودو نصارٰی کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے دوست ہیں۔ تم کہو کہ (اگر ایسا ہو تو) تمہارے گناہوں کی وجہ سے وہ تمہیں سزا کیوں دیتا ہے؟ بلکہ تم بھی اس کے پیدا کئے ہوئے انسانوں میں سے ہو368۔وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے۔ آسمانوں507، زمین اوران کے درمیان کی ساری حکومت اللہ ہی کے لئے ہے۔اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
وَقَالَتِ ٱلْيَهُودُ وَٱلنَّصَـٰرَىٰ نَحْنُ أَبْنَـٰٓؤُا۟ ٱللَّهِ وَأَحِبَّـٰٓؤُهُۥ ۚ قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُم بِذُنُوبِكُم ۖ بَلْ أَنتُم بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ ۚ يَغْفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ ۚ وَلِلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ وَإِلَيْهِ ٱلْمَصِيرُ
5:19. اے اہل کتاب27! تم یہ نہ کہے کہ ہمیں خوشخبری سنانے والے یا ڈرانے والے ہمارے پاس نہیں آئے ، رسولوں کی آمد بند رہنے والے زمانے میں، ہمارے رسول (محمد) تمہیں واضح کر نے کے لئے تمہارے پاس آگئے۔ خوشخبری دینے والے اور ڈر سنانے والے تمہارے پاس آگئے۔ اللہ ہر چیز پر قدرت والا ہے۔
يَـٰٓأَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ قَدْ جَآءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ عَلَىٰ فَتْرَةٍ مِّنَ ٱلرُّسُلِ أَن تَقُولُوا۟ مَا جَآءَنَا مِنۢ بَشِيرٍ وَلَا نَذِيرٍ ۖ فَقَدْ جَآءَكُم بَشِيرٌ وَنَذِيرٌ ۗ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ
5:20. یاد دلاؤ کہ جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا : اے میری قوم! اس نے تم میں نبیوں کو بنایا، تمہیں حکمراں کیا،اور وہ تمہیں سب کچھ دیا جو دنیا میں کسی کو نہیں دیا تھا،اس کے ذریعے اللہ نے تم پر جو احسان کیا تھا اسے یاد کرو۔
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِۦ يَـٰقَوْمِ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَةَ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنۢبِيَآءَ وَجَعَلَكُم مُّلُوكًا وَءَاتَىٰكُم مَّا لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا مِّنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ
5:21. (موسیٰ نے یہ بھی کہا کہ) اے میری قوم! اللہ نے تمہیں جو لکھ دیا ہے، اس پاک زمین میں داخل ہوجاؤ۔ پیٹھ پھیر کر نہ بھاگو۔ (اگر تم بھاگو گے تو) نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤگے۔
يَـٰقَوْمِ ٱدْخُلُوا۟ ٱلْأَرْضَ ٱلْمُقَدَّسَةَ ٱلَّتِى كَتَبَ ٱللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوا۟ عَلَىٰٓ أَدْبَارِكُمْ فَتَنقَلِبُوا۟ خَـٰسِرِينَ
5:22. انہوں نے کہا کہ اے موسیٰ! اس میں دباؤ ڈالنے والی قوم ہے۔جب تک و ہ وہاں سے باہر نہ جائیں گے ہم اس میں داخل نہیں ہوں گے۔وہاں سے وہ لوگ باہر چلے جائیں گے تو ہم داخل ہوں گے۔
قَالُوا۟ يَـٰمُوسَىٰٓ إِنَّ فِيهَا قَوْمًا جَبَّارِينَ وَإِنَّا لَن نَّدْخُلَهَا حَتَّىٰ يَخْرُجُوا۟ مِنْهَا فَإِن يَخْرُجُوا۟ مِنْهَا فَإِنَّا دَٰخِلُونَ
5:23. اللہ کا فضل پائے ہوئے اور (اللہ سے) ڈرنے والے دو آدمیوں نے کہا: تم ان کے مقابلے میں (اس بستی کے) داخلی دروازے سے داخل ہوجاؤ۔ تم اس میں داخل ہو جاؤ گے تو تم ہی فتح پاؤگے۔ اگر تم مومن ہوتو اللہ ہی پر بھروسہ رکھو۔
قَالَ رَجُلَانِ مِنَ ٱلَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْعَمَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمَا ٱدْخُلُوا۟ عَلَيْهِمُ ٱلْبَابَ فَإِذَا دَخَلْتُمُوهُ فَإِنَّكُمْ غَـٰلِبُونَ ۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَتَوَكَّلُوٓا۟ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
5:24. انہوں نے کہا کہ اے موسیٰ! جب تک وہ لوگ وہاں موجود ہیں اس میں ہم ہرگز داخل نہیں ہوں گے۔ پس تم اور تمہارا پروردگار جا کر لڑو۔ ہم یہیں بیٹھے رہتے ہیں۔
قَالُوا۟ يَـٰمُوسَىٰٓ إِنَّا لَن نَّدْخُلَهَآ أَبَدًا مَّا دَامُوا۟ فِيهَا ۖ فَٱذْهَبْ أَنتَ وَرَبُّكَ فَقَـٰتِلَآ إِنَّا هَـٰهُنَا قَـٰعِدُونَ
5:25. ( موسیٰ نے)کہا: اے میرے رب! اپنے اور اپنے بھائی کے سوا (کسی کو) میں قابو نہیں کرسکتا۔پس تو ہمارے اور ان نافرمان لوگوں کے درمیان فیصلہ کردے۔
قَالَ رَبِّ إِنِّى لَآ أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِى وَأَخِى ۖ فَٱفْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ ٱلْقَوْمِ ٱلْفَـٰسِقِينَ
5:26. (اللہ نے) فرمایا: یہ شہر ان لوگوں کے لئے چالیس سال تک حرام کردیا گیا۔ وہ لوگ زمیں میں (بے وطن) بھٹکتے پھریں گے۔ پس تم ان مجرم لوگوں کے لئے غمگین نہ ہوں۔
قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ ۛ أَرْبَعِينَ سَنَةً ۛ يَتِيهُونَ فِى ٱلْأَرْضِ ۚ فَلَا تَأْسَ عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْفَـٰسِقِينَ
5:27. آدم کے دو بیٹوں کا سچا واقعہ انہیں سناؤ۔ ان دونوں نے ایک عبادت کی۔ ان میں سے ایک کی عبادت قبول ہوئی۔ دوسرے کی قبول نہیں ہوئی۔ (جس کی قبول نہیں ہوئی)اس نے کہا: میں تجھے قتل کردوں گا۔(جس کی قبول ہوئی) اس نے کہا: اللہ تو (اپنے سے) ڈرنے والوں ہی سے قبول کرتا ہے۔
۞ وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ ٱبْنَىْ ءَادَمَ بِٱلْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَلَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ ٱلْـَٔاخَرِ قَالَ لَأَقْتُلَنَّكَ ۖ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ ٱللَّهُ مِنَ ٱلْمُتَّقِينَ
5:28. (اس نے یہ بھی کہا) اگر تم مجھے قتل کر نے کے لئے میری طرف ہاتھ بڑھاؤگے تو میں تمہیں قتل کر نے کے لئے تمہاری طرف ہاتھ بڑھانے والا نہیں۔سارے جہاں کا پروردگار اللہ سے میں ڈرتا ہوں۔ تمہارے گناہ کے ساتھ میرے (قتل کی) گناہ کا بوجھ بھی لادے ہوئے تم دوزخی بننا ہی میں چاہتا ہوں۔یہی ظالموں کا بدلہ 26 ہے۔
لَئِنۢ بَسَطتَ إِلَىَّ يَدَكَ لِتَقْتُلَنِى مَآ أَنَا۠ بِبَاسِطٍ يَدِىَ إِلَيْكَ لِأَقْتُلَكَ ۖ إِنِّىٓ أَخَافُ ٱللَّهَ رَبَّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
5:29.
إِنِّىٓ أُرِيدُ أَن تَبُوٓأَ بِإِثْمِى وَإِثْمِكَ فَتَكُونَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلنَّارِ ۚ وَذَٰلِكَ جَزَٰٓؤُا۟ ٱلظَّـٰلِمِينَ
5:30. (اتنا سب ہو نے کے بعد بھی)اپنے بھائی کے قتل پر ہی اس کے نفس نے ابھارا۔تو اس نے اسے قتل کردیا۔ پس وہ نقصان اٹھانے والوں میں ہوگیا۔
فَطَوَّعَتْ لَهُۥ نَفْسُهُۥ قَتْلَ أَخِيهِ فَقَتَلَهُۥ فَأَصْبَحَ مِنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ
5:31. اس کو یہ دکھانے کے لئے کہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چھپایا جائے، اللہ نے ایک کوا بھیجا۔وہ زمین کریدنے لگا۔ اس نے کہا: ہائے افسوس! اس کوے کی طرح ہونا بھی مجھ سے نہ ہوسکا۔ اگر اس جیسا ہو تا تو میں میرے بھائی کی لاش چھپا دیا ہوتا۔ وہ پشیمان ہونے لگا۔
فَبَعَثَ ٱللَّهُ غُرَابًا يَبْحَثُ فِى ٱلْأَرْضِ لِيُرِيَهُۥ كَيْفَ يُوَٰرِى سَوْءَةَ أَخِيهِ ۚ قَالَ يَـٰوَيْلَتَىٰٓ أَعَجَزْتُ أَنْ أَكُونَ مِثْلَ هَـٰذَا ٱلْغُرَابِ فَأُوَٰرِىَ سَوْءَةَ أَخِى ۖ فَأَصْبَحَ مِنَ ٱلنَّـٰدِمِينَ
5:32. ہم نے اسی وجہ سے بنی اسرائیل کے لئے قانون بنا دیا کہ نہ (ناحق )قتل کے بدلے اور نہ ہی زمین میں فسا د برپا کرنے کے بدلے ، اگرایک دوسرے کو قتل کردے تو گویا وہ سب لوگوں کا قتل کرڈالا۔ اور یہ بھی کہ اگر وہ ایک انسان کو زندہ رکھا تو گویا اس نے سب انسانوں کو زندہ رکھا۔ ان کے پاس ہمارے رسول واضح دلیلیں لے کر آئے۔ اس کے بعد بھی اکثر لوگ زمین میں زیادتی کرنے والے ہی رہے۔
مِنْ أَجْلِ ذَٰلِكَ كَتَبْنَا عَلَىٰ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ أَنَّهُۥ مَن قَتَلَ نَفْسًۢا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِى ٱلْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ ٱلنَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَآ أَحْيَا ٱلنَّاسَ جَمِيعًا ۚ وَلَقَدْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِٱلْبَيِّنَـٰتِ ثُمَّ إِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم بَعْدَ ذَٰلِكَ فِى ٱلْأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ
5:33. قتل کردینا یا صلیب پر چڑھادینایا ہاتھ پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جانا، یا جلا وطن کردیا جاناہی اللہ اوراس کے رسول کے ساتھ جنگ کرنے والوں اور زمین میں فساد برپا ک کر نے کی کو شش کرنے والوں کی سزا ہے۔یہ انہیں اس دنیا میں ہونے والی رسوائی ہے۔انہیں آخرت میں سخت عذاب ہے43۔
إِنَّمَا جَزَٰٓؤُا۟ ٱلَّذِينَ يُحَارِبُونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَيَسْعَوْنَ فِى ٱلْأَرْضِ فَسَادًا أَن يُقَتَّلُوٓا۟ أَوْ يُصَلَّبُوٓا۟ أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلَـٰفٍ أَوْ يُنفَوْا۟ مِنَ ٱلْأَرْضِ ۚ ذَٰلِكَ لَهُمْ خِزْىٌ فِى ٱلدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ
5:34. سوا ان کے جنہیں تم قید کرنے سے پہلے اصلاح کرلی ہوں۔ جان لو کہ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ مِن قَبْلِ أَن تَقْدِرُوا۟ عَلَيْهِمْ ۖ فَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
5:35. اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو۔ اس کی طرف ایک وسیلہ تلاش کرلو141۔اس کی راہ میں جہاد کرو، کامیاب حاصل کروگے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَٱبْتَغُوٓا۟ إِلَيْهِ ٱلْوَسِيلَةَ وَجَـٰهِدُوا۟ فِى سَبِيلِهِۦ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
5:36. وہ سب کچھ جوساری زمین میں ہے، اس کے ساتھ اسی کے مثل اور بھی (اللہ کا) انکار کرنے والے کے پاس ہو، اور وہ اسے قیامت کے دن 1کی عذاب کے بدلے فدیہ میں دیں تو بھی ان سے وہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْ أَنَّ لَهُم مَّا فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُۥ مَعَهُۥ لِيَفْتَدُوا۟ بِهِۦ مِنْ عَذَابِ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ مَا تُقُبِّلَ مِنْهُمْ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
5:37. وہ لوگ آگ سے نکلنا چاہیں گے۔ (مگر) اس میں سے وہ نکل نہیں سکیں گے۔ انہیں دائمی عذاب ہے۔
يُرِيدُونَ أَن يَخْرُجُوا۟ مِنَ ٱلنَّارِ وَمَا هُم بِخَـٰرِجِينَ مِنْهَا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ
5:38. چرانے والا اور چرانے والی دونوں کے ہاتھ کاٹ دو۔ یہ ان کے کئے کا بدلہ اور اللہ کی طرف سے سزا ہے۔ اللہ زبردست، حکمت والا ہے43۔
وَٱلسَّارِقُ وَٱلسَّارِقَةُ فَٱقْطَعُوٓا۟ أَيْدِيَهُمَا جَزَآءًۢ بِمَا كَسَبَا نَكَـٰلًا مِّنَ ٱللَّهِ ۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
5:39. ظلم کر نے کے بعدمعافی مانگ کر(اپنی) اصلاح کرلینے والے کواللہ معاف کر دیتا ہے۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
فَمَن تَابَ مِنۢ بَعْدِ ظُلْمِهِۦ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ ٱللَّهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
5:40. کیا تم نہیں جانتے کہ آسمانوں507 اور زمیں کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے۔وہ جسے چا ہے سزا دیتا ہے اور جسے چاہے بخشتا ہے۔ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ ٱللَّهَ لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ يُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ وَيَغْفِرُ لِمَن يَشَآءُ ۗ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ
5:41. صرف منہ سے ہم ایمان لائے کہہ کر، دل سے ایمان نہ لاتے ہوئے (اللہ کے) انکار کی طرف دوڑنے والوں کے بارے میں اور یہودیوں کے بارے میں اے رسول ! تم غمزدہ نہ ہوں۔ وہ صرف جھوٹ ہی زیادہ سنتے ہیں۔ تمہارے پاس نہ آئے ہوئے دوسری قوم کے لئے (تمہاری باتیں) سنتے ہیں۔ کلمات کو ان کی جگہ سے بدل کر بولتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ اگر وہ (سازگاری) تمہیں دی جائے تو اسے لے لو۔ اگر نہ دیا جائے تو اسے ٹال دو۔ اللہ جسے آزمانا 484چاہتا ہے اسے اللہ سے بچانے کے لئے تم کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے۔ ان کے دلوں کو اللہ پاک کرنا نہیں چاہتا۔ انہیں اس دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں سخت عذاب ہے۔
۞ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلرَّسُولُ لَا يَحْزُنكَ ٱلَّذِينَ يُسَـٰرِعُونَ فِى ٱلْكُفْرِ مِنَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِأَفْوَٰهِهِمْ وَلَمْ تُؤْمِن قُلُوبُهُمْ ۛ وَمِنَ ٱلَّذِينَ هَادُوا۟ ۛ سَمَّـٰعُونَ لِلْكَذِبِ سَمَّـٰعُونَ لِقَوْمٍ ءَاخَرِينَ لَمْ يَأْتُوكَ ۖ يُحَرِّفُونَ ٱلْكَلِمَ مِنۢ بَعْدِ مَوَاضِعِهِۦ ۖ يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هَـٰذَا فَخُذُوهُ وَإِن لَّمْ تُؤْتَوْهُ فَٱحْذَرُوا۟ ۚ وَمَن يُرِدِ ٱللَّهُ فِتْنَتَهُۥ فَلَن تَمْلِكَ لَهُۥ مِنَ ٱللَّهِ شَيْـًٔا ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ لَمْ يُرِدِ ٱللَّهُ أَن يُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ ۚ لَهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا خِزْىٌ ۖ وَلَهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ
5:42. وہ لوگ جھوٹ ہی زیادہ سنتے ہیں۔ حرام چیز ہی زیادہ کھاتے ہیں۔ اگر وہ تمہارے پاس آئیں تو ان کے درمیان تم فیصلہ کرسکتے ہویا انہیں ٹال سکتے ہو۔ اگرتم انہیں بے پروا کردو تو وہ تمہیں کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتے۔ ان کے درمیان اگر تم فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ کرو۔ انصاف کر نے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔
سَمَّـٰعُونَ لِلْكَذِبِ أَكَّـٰلُونَ لِلسُّحْتِ ۚ فَإِن جَآءُوكَ فَٱحْكُم بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ ۖ وَإِن تُعْرِضْ عَنْهُمْ فَلَن يَضُرُّوكَ شَيْـًٔا ۖ وَإِنْ حَكَمْتَ فَٱحْكُم بَيْنَهُم بِٱلْقِسْطِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلْمُقْسِطِينَ
5:43. ان کے پاس تورات ہے491 ۔ اس میں اللہ کا حکم بھی ہے۔ اس کے بعدوہ اسے جھٹلا دیتے ہیں۔ ایسی حالت میں وہ کیسے تمہیں فیصلہ کر نے والا مانیں گے؟ وہ تو ایمان والے نہیں۔
وَكَيْفَ يُحَكِّمُونَكَ وَعِندَهُمُ ٱلتَّوْرَىٰةُ فِيهَا حُكْمُ ٱللَّهِ ثُمَّ يَتَوَلَّوْنَ مِنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ ۚ وَمَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ
5:44. ہم نے تورات491 نازل کی۔ اس میں ہدایت اور روشنی تھی۔ (اللہ کے) فرماں بردارانبیاء ، عبادت گذار یہودی اور علماؤں کو اللہ کی کتاب کی حفاظت کے لئے حکم دینے کی وجہ سے اور وہ اس کے گواہ بنے رہنے کی وجہ سے یہودیوں کو اسی کے ذریعے فیصلہ کرتے رہے۔ پس تم لوگوں سے نہ ڈرو، مجھ ہی سے ڈرو۔ میری آیتوں کو تھوڑی سی قیمت پر مت بیچو445۔ اللہ کے نازل کردہ بنیاد پر فیصلہ نہ کرنے والے ہی234 (اللہ کا) انکار کرنے والے ہیں۔
إِنَّآ أَنزَلْنَا ٱلتَّوْرَىٰةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ ۚ يَحْكُمُ بِهَا ٱلنَّبِيُّونَ ٱلَّذِينَ أَسْلَمُوا۟ لِلَّذِينَ هَادُوا۟ وَٱلرَّبَّـٰنِيُّونَ وَٱلْأَحْبَارُ بِمَا ٱسْتُحْفِظُوا۟ مِن كِتَـٰبِ ٱللَّهِ وَكَانُوا۟ عَلَيْهِ شُهَدَآءَ ۚ فَلَا تَخْشَوُا۟ ٱلنَّاسَ وَٱخْشَوْنِ وَلَا تَشْتَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِى ثَمَنًا قَلِيلًا ۚ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَـٰفِرُونَ
5:45. جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت اور زخموں کے بدلے اسی انداز کا زخم لگانا، اس قانوں کو اس (تورات) میں ان کے لئے لکھ دیا تھا۔ اگر (مظلوم) کوئی اسے معاف کردے تووہ ان کے لئے (گناہوں کا) کفارہ ہوگا اللہ کے نازل کردہ بنیاد پر فیصلہ نہ کرنے والے ہی234 ظالم ہیں43۔
وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَآ أَنَّ ٱلنَّفْسَ بِٱلنَّفْسِ وَٱلْعَيْنَ بِٱلْعَيْنِ وَٱلْأَنفَ بِٱلْأَنفِ وَٱلْأُذُنَ بِٱلْأُذُنِ وَٱلسِّنَّ بِٱلسِّنِّ وَٱلْجُرُوحَ قِصَاصٌ ۚ فَمَن تَصَدَّقَ بِهِۦ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَّهُۥ ۚ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ
5:46. اس سے پہلے گزرے ہوئے تورات491 کی تصدیق کر نے کے لئے انہیں کے نقش وقدم پر مریم کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا۔ انہیں انجیل491 بھی عطا فرمائی۔ اس میں ہدایت اور روشنی تھی۔ اس سے پہلے گزرے ہوئے تورات 491 کی بھی وہ تصدیق کرتی تھی۔ (اللہ سے) ڈرنے والوں کے لئے وہ سیدھا راستہ اور نصیحت تھی۔
وَقَفَّيْنَا عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِم بِعِيسَى ٱبْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ ٱلتَّوْرَىٰةِ ۖ وَءَاتَيْنَـٰهُ ٱلْإِنجِيلَ فِيهِ هُدًى وَنُورٌ وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ ٱلتَّوْرَىٰةِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ
5:47. انجیل والے491 اس میں اللہ کے اتارے ہوئے کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔ اللہ کے نازل کردہ کی بنیاد پر فیصلہ نہ کرنے والے ہی234 مجرم ہیں۔
وَلْيَحْكُمْ أَهْلُ ٱلْإِنجِيلِ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فِيهِ ۚ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ
5:48. حقیقت کو اپنے اندر سمائے ہوے کتاب تم پر نازل فرمائی ہے۔ وہ اپنے سے پہلے گزرے ہوئے کتاب4 کی تصدیق اور حفاظت کرتی ہے ۔ پس اللہ کے نازل کردہ کی بنیاد پر ان کے درمیان فیصلہ کریں۔جوسچائی تمہارے پاس آئی ہے اس سے بے پرواہ ہوکر ان کے خواہشات کی پیروی نہ کرو۔تم میں ہر ایک کے لئے ایک دستور حیات اور راہ عمل مقرر کردی ہے۔ اگر اللہ چاہتا تو تمہیں ایک ہی امت بنادیتا۔ پھر بھی اس نے جوکچھ تمہیں دیا ہے، تمہیں آزمانے کے لئے484 ( ایک نہیں بنایاہے)۔ پس تم نیکیوں کے لئے آگے بڑھو۔ تم سب اللہ ہی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔ تمہارے اختلاف کے بارے میں وہ تمہیں بتا دے گا۔
وَأَنزَلْنَآ إِلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ بِٱلْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ ٱلْكِتَـٰبِ وَمُهَيْمِنًا عَلَيْهِ ۖ فَٱحْكُم بَيْنَهُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ ۖ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَآءَهُمْ عَمَّا جَآءَكَ مِنَ ٱلْحَقِّ ۚ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا ۚ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَٰحِدَةً وَلَـٰكِن لِّيَبْلُوَكُمْ فِى مَآ ءَاتَىٰكُمْ ۖ فَٱسْتَبِقُوا۟ ٱلْخَيْرَٰتِ ۚ إِلَى ٱللَّهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ
5:49. اللہ کے اتارے ہوئے کی بنیاد پر فیصلہ کرو۔ ان کے خواہشات کی پیروی نہ کرو۔ہوشیار رہئے کہ اللہ کے اتارے ہوئے میں سے چند چیزوں کو چھوڑ کر وہ تمہیں الجھا دیں گے ۔ اگر وہ جھٹلائیں تو جان لو کہ ان کے بعض گناہوں کے سبب انہیں سزا دینا ہی اللہ چاہتا ہے۔ لوگوں میں اکثر گناہ کر نے والے ہی ہیں۔
وَأَنِ ٱحْكُم بَيْنَهُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَآءَهُمْ وَٱحْذَرْهُمْ أَن يَفْتِنُوكَ عَنۢ بَعْضِ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ إِلَيْكَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَٱعْلَمْ أَنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّهُ أَن يُصِيبَهُم بِبَعْضِ ذُنُوبِهِمْ ۗ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ ٱلنَّاسِ لَفَـٰسِقُونَ
5:50. کیا وہ دور جاہلیت کا فیصلہ ڈھونڈتے ہیں؟ یقین رکھنے والی قوم کے لئے اللہ سے بڑھ کر بہتر فیصلہ کر نے والا کون ہے؟234
أَفَحُكْمَ ٱلْجَـٰهِلِيَّةِ يَبْغُونَ ۚ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ ٱللَّهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ
5:51. اے ایمان والو! یہودیوں اور عیسائیوں کو اپنا محافظ نہ بناؤ89۔ ان میں ایک دوسرے کے وہ محافظ ہیں۔ جو انہیں اپنا سرپرست بنا لیا وہ انہیں میں شامل ہوگیا۔ ظلم ڈھانے والے لوگوں کو اللہ راستہ نہیں دکھاتا۔
۞ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّخِذُوا۟ ٱلْيَهُودَ وَٱلنَّصَـٰرَىٰٓ أَوْلِيَآءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَآءُ بَعْضٍ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُۥ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
5:52. جن کے دلوں میں بیماری ہے وہ انہیں کی طرف دوڑتے ہوئے دیکھو گے۔وہ کہتے ہیں کہ ہم ڈر رہے ہیں کہ کوئی مصیبت ہم پر نہ آجائے۔اللہ (تمہیں) کامیابی عطا کرے یا اورکوئی ایک چیز ظاہر کرے۔تب وہ لوگ اپنے دلوں میں چھپائے رکھنے کی وجہ سے فکر مند ہوں گے۔
فَتَرَى ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ يُسَـٰرِعُونَ فِيهِمْ يَقُولُونَ نَخْشَىٰٓ أَن تُصِيبَنَا دَآئِرَةٌ ۚ فَعَسَى ٱللَّهُ أَن يَأْتِىَ بِٱلْفَتْحِ أَوْ أَمْرٍ مِّنْ عِندِهِۦ فَيُصْبِحُوا۟ عَلَىٰ مَآ أَسَرُّوا۟ فِىٓ أَنفُسِهِمْ نَـٰدِمِينَ
5:53. ان کے نیک اعمال غارت ہوگئے ، وہ گھاٹے میں پڑگئے۔ایما ن والے (آخرت میں حیرت سے ) کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جو اللہ پر بڑے زورکی قسم کھاکر کہتے تھے کہ ہم بھی تمہارے ساتھ ہیں۔
وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَهَـٰٓؤُلَآءِ ٱلَّذِينَ أَقْسَمُوا۟ بِٱللَّهِ جَهْدَ أَيْمَـٰنِهِمْ ۙ إِنَّهُمْ لَمَعَكُمْ ۚ حَبِطَتْ أَعْمَـٰلُهُمْ فَأَصْبَحُوا۟ خَـٰسِرِينَ
5:54. اے ایمان والو! اگر تم میں کوئی اپنے دین کو چھوڑ کر بدل گئے تو پھر اللہ ایک دوسری قوم لے آئے گا۔ جنہیں وہ پسند کرے گا، وہ بھی اس کو پسند کریں گے۔ مومنوں کے ساتھ وہ عاجزی سے اور(اللہ کے) انکار کرنے والوں کے پاس وہ سر اٹھائے ہوے رہیں گے۔ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے۔ ملامت کر نے والوں کی ملامت سے وہ نہیں ڈریں گے۔ یہ اللہ کا فضل ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے اسے عطا کرتا ہے۔اللہ بڑی وسعت والا ، جاننے والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِۦ فَسَوْفَ يَأْتِى ٱللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُۥٓ أَذِلَّةٍ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ يُجَـٰهِدُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَآئِمٍ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ ٱللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ
5:55. اللہ اور اس کے رسول ، اوروہ مومن جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور رکوع کرتے ہیں، یہی تمہارے مددگار ہیں۔
إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱلَّذِينَ يُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤْتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَهُمْ رَٰكِعُونَ
5:56. اللہ، اس کے رسول اور مومنوں کو سرپرست بنا نے والی اللہ کی جماعت ہی فتح پانے والی ہے۔
وَمَن يَتَوَلَّ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ فَإِنَّ حِزْبَ ٱللَّهِ هُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ
5:57. اے ایمان والو! تم سے پہلے کتاب 27دئے گئے لوگوں میں سے، (اللہ کا) انکار کرنے والوں میں سے، تمہارے دین کی مذاق اڑانے والے اور اس کو کھیل تماشہ بنانے والوں میں سے کسی کو اپنا خاص دوست نہ بناؤ89۔اگر تم ایمان والے ہو تو اللہ سے ڈرو۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّخِذُوا۟ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ دِينَكُمْ هُزُوًا وَلَعِبًا مِّنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ مِن قَبْلِكُمْ وَٱلْكُفَّارَ أَوْلِيَآءَ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
5:58. جب تم نماز کے لئے بلاتے ہو تو اسے وہ مذاق اور کھیل تماشہ کی طرح اٹھا لیتے ہیں۔ یہ اس لئے کہ وہ ناسمجھ قوم ہیں۔
وَإِذَا نَادَيْتُمْ إِلَى ٱلصَّلَوٰةِ ٱتَّخَذُوهَا هُزُوًا وَلَعِبًا ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُونَ
5:59. کہہ دو کہ اے اہل کتاب27! ہم نے اللہ پر ، ہم پر جو نازل کیا گیا ہے اس پراور اس سے پہلے جو کچھ اتارا گیا تھا 4اس پر ایمان لانے کی وجہ کے سوا تم ہمیں کس وجہ سے نفرت کر رہے ہو؟ تم میں اکثر لوگ مجرم ہو۔
قُلْ يَـٰٓأَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ هَلْ تَنقِمُونَ مِنَّآ إِلَّآ أَنْ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبْلُ وَأَنَّ أَكْثَرَكُمْ فَـٰسِقُونَ
5:60. کہو کہ اللہ کے نزدیک اس سے بھی بدتر بدلہ پانے والوں کو کیا میں تمہیں بتاؤں؟ اللہ نے جن پر لعنت کی6، جن پر اس نے غصہ کیا، جن کو اس نے بندراور سور کی شکلوں میں تبدیل 23کردیا اور جس نے بری طاقتوں کی پرستش کی وہی لوگ بدتر جگہ کے قابل ہیں۔ اور سیدھے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں۔
قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُم بِشَرٍّ مِّن ذَٰلِكَ مَثُوبَةً عِندَ ٱللَّهِ ۚ مَن لَّعَنَهُ ٱللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ ٱلْقِرَدَةَ وَٱلْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ ٱلطَّـٰغُوتَ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَأَضَلُّ عَن سَوَآءِ ٱلسَّبِيلِ
5:61. جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے۔ وہ لوگ (دل میں اللہ کا) انکارلئے ہوئے آئے تھے، اسی کیساتھ وہ چلے بھی گئے۔ جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اللہ خوب جانتاہے.
وَإِذَا جَآءُوكُمْ قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا وَقَد دَّخَلُوا۟ بِٱلْكُفْرِ وَهُمْ قَدْ خَرَجُوا۟ بِهِۦ ۚ وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا۟ يَكْتُمُونَ
5:62. ان میں سے اکثر لوگوں کو تم گناہ کے لئے، سرکشی کے لئے اور حرام چیزیں کھانے کے لئے دوڑتے ہوئے دیکھوگے۔ وہ جو کرتے ہیں بہت برا ہے۔
وَتَرَىٰ كَثِيرًا مِّنْهُمْ يُسَـٰرِعُونَ فِى ٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ وَأَكْلِهِمُ ٱلسُّحْتَ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
5:63. ان کے گناہوں کی باتوں سے اورحرام چیزیں کھانے سے عبادت گزارلوگ اور علماء انہیں کیوں نہیں روکتے؟ وہ جو کرتے ہیں بہت برا ہے۔
لَوْلَا يَنْهَىٰهُمُ ٱلرَّبَّـٰنِيُّونَ وَٱلْأَحْبَارُ عَن قَوْلِهِمُ ٱلْإِثْمَ وَأَكْلِهِمُ ٱلسُّحْتَ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا۟ يَصْنَعُونَ
5:64. یہود کہتے ہیں کہ اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے۔ بلکہ انہیں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ ان کی اس قول کی وجہ سے ان پر لعنت کی گئی ہے۔ بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں۔ وہ جس طرح چاہے عطا کر تا ہے۔ تمہارے رب کی طرف سے تم پر جو اتارا گیا ہے ، ان میں سے اکثر لوگوں میں (اللہ کا) انکار اور سرکشی بڑھا دیا ہے۔ قیامت کے دن1 تک ان کے درمیان عداوت اور بغض پیدا کر دیا ہے99۔ جب بھی وہ جنگ کی (جیسی) آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اسے بجھا دیتا ہے۔ وہ لوگ زمین میں فساد مچاتے ہیں۔ فساد مچانے والوں کو اللہ پسند نہیں کرتا۔
وَقَالَتِ ٱلْيَهُودُ يَدُ ٱللَّهِ مَغْلُولَةٌ ۚ غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا۟ بِمَا قَالُوا۟ ۘ بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ يُنفِقُ كَيْفَ يَشَآءُ ۚ وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم مَّآ أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ طُغْيَـٰنًا وَكُفْرًا ۚ وَأَلْقَيْنَا بَيْنَهُمُ ٱلْعَدَٰوَةَ وَٱلْبَغْضَآءَ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ كُلَّمَآ أَوْقَدُوا۟ نَارًا لِّلْحَرْبِ أَطْفَأَهَا ٱللَّهُ ۚ وَيَسْعَوْنَ فِى ٱلْأَرْضِ فَسَادًا ۚ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ ٱلْمُفْسِدِينَ
5:65. اگر اہل کتاب27 ایمان لاتے اور (اللہ سے) ڈر کر چلے ہوتے تو ان سے ان کے گناہوں کو ہم برطرف کردیتے۔ انہیں مسرت بھری جنت کے باغوں میں داخل کردئے ہوتے۔
وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ ءَامَنُوا۟ وَٱتَّقَوْا۟ لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيِّـَٔاتِهِمْ وَلَأَدْخَلْنَـٰهُمْ جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
5:66. اگر و ہ تورات اور انجیل491 کی اور ان کے رب کی طرف سے جونازل کی گئی اس کی پابند کئے ہوتے تو ان کے (سروں کے) اوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے (جو ملاہوتا) وہ کھائے ہوتے۔ ان میں نیک جماعت بھی ہے۔ ان میں اکثر لوگوں کی عمل بہت بری ہے۔
وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا۟ ٱلتَّوْرَىٰةَ وَٱلْإِنجِيلَ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْهِم مِّن رَّبِّهِمْ لَأَكَلُوا۟ مِن فَوْقِهِمْ وَمِن تَحْتِ أَرْجُلِهِم ۚ مِّنْهُمْ أُمَّةٌ مُّقْتَصِدَةٌ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ سَآءَ مَا يَعْمَلُونَ
5:67. اے رسول! تمہارے رب کی طرف سے جو تم پر نازل ہوا ہے اس کو بیان کردو۔ اگر تم (ایسا) نہ کروگے تو اس کے پیغام کو پہنچانے والے نہیں ہوں گے۔ اللہ تمہیں لوگوں سے بچائے رکھے گا145۔ اللہ ( اس کے) انکار کرنے والی قوم کو راستہ نہیں دکھاتا۔
۞ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلرَّسُولُ بَلِّغْ مَآ أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُۥ ۚ وَٱللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ ٱلنَّاسِ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْكَـٰفِرِينَ
5:68. کہہ دو کہ اے اہل کتاب27! اگر تورات اور انجیل491 کو اور تمہارے رب کی طرف سے جونازل کی گئی اس کو ، جب تک تم قائم نہیں کروگے تم کسی میں شامل نہیں۔ تمہارے رب کی طرف سے تم پر جواتاری ہوئی (یہ کتاب)ہے، ان میں سے اکثر لوگوں کو (اللہ کا) انکار اور سرکشی میں بڑھا دیا ہے۔ پس (اللہ کا)انکار کرنے والے لوگوں کے لئے تم فکر نہ کرو۔
قُلْ يَـٰٓأَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ لَسْتُمْ عَلَىٰ شَىْءٍ حَتَّىٰ تُقِيمُوا۟ ٱلتَّوْرَىٰةَ وَٱلْإِنجِيلَ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ ۗ وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم مَّآ أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ طُغْيَـٰنًا وَكُفْرًا ۖ فَلَا تَأْسَ عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْكَـٰفِرِينَ
5:69. مومنوں ، یہودیوں، صابیوں443اور عیسائیوں میں اللہ اور آخرت کے دن پرایمان لانے اور نیک عمل کرنے والوں کو کوئی خوف نہیں ہوگا اور وہ غمگین بھی نہیں ہوں گے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱلَّذِينَ هَادُوا۟ وَٱلصَّـٰبِـُٔونَ وَٱلنَّصَـٰرَىٰ مَنْ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَعَمِلَ صَـٰلِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
5:70. بنی اسرائیل سے ہم نے عہد لیا تھا22، اوران کے پاس رسولوں کو بھی بھیجا۔ جب بھی کوئی رسول ان کی ناپسند یدگی کو لے آتا تو انہوں نے بعض کی تکذیب کی اور بعض کو قتل کر ڈالا۔
لَقَدْ أَخَذْنَا مِيثَـٰقَ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ وَأَرْسَلْنَآ إِلَيْهِمْ رُسُلًا ۖ كُلَّمَا جَآءَهُمْ رَسُولٌۢ بِمَا لَا تَهْوَىٰٓ أَنفُسُهُمْ فَرِيقًا كَذَّبُوا۟ وَفَرِيقًا يَقْتُلُونَ
5:71. وہ سمجھ گئے کہ کوئی آزمائش نہیں ہوگی۔ اس لئے وہ اندھے اور بہرے بن گئے۔ پھر بھی اللہ نے انہیں معاف کردیا۔ اس کے بعد بھی ان میں اکثر اندھے اور بہرے بن گئے۔ جو کچھ وہ کررہے ہیں اللہ دیکھ رہا ہے۔ 488
وَحَسِبُوٓا۟ أَلَّا تَكُونَ فِتْنَةٌ فَعَمُوا۟ وَصَمُّوا۟ ثُمَّ تَابَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمْ ثُمَّ عَمُوا۟ وَصَمُّوا۟ كَثِيرٌ مِّنْهُمْ ۚ وَٱللَّهُ بَصِيرٌۢ بِمَا يَعْمَلُونَ
5:72. مریم کا بیٹا مسیح92 ہی اللہ ہے، کہنے والے (اللہ کا) انکار کردیا459۔ مسیح92 نے کہا کہ اے بنی اسرائیل! میرا اور تمہاراپروردگار اللہ کی عبادت کرو۔ اللہ کا شریک ٹہرانے والوں کو اللہ نے جنت حرام کردیا۔ وہ لوگ پہنچنے کی جگہ دوزخ ہے۔ ظلم کرنے والوں کا کوئی مددگار نہیں۔
لَقَدْ كَفَرَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْمَسِيحُ ٱبْنُ مَرْيَمَ ۖ وَقَالَ ٱلْمَسِيحُ يَـٰبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ رَبِّى وَرَبَّكُمْ ۖ إِنَّهُۥ مَن يُشْرِكْ بِٱللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ ٱللَّهُ عَلَيْهِ ٱلْجَنَّةَ وَمَأْوَىٰهُ ٱلنَّارُ ۖ وَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ
5:73. تین (معبودوں) میں اللہ بھی ایک ہے، کہنے والے (اللہ کا) انکار کرنیوالے ہوگئے459۔ ایک ہی اللہ کے سوا عبادت کے لائق (اور) کوئی نہیں۔اگر وہ اپنے قول سے باز نہیں آئے تو (اللہ کا) انکار کرنے والوں کو دردناک عذاب آپہنچے گا۔
لَّقَدْ كَفَرَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّهَ ثَالِثُ ثَلَـٰثَةٍ ۘ وَمَا مِنْ إِلَـٰهٍ إِلَّآ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ ۚ وَإِن لَّمْ يَنتَهُوا۟ عَمَّا يَقُولُونَ لَيَمَسَّنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
5:74. کیاوہ اللہ کی طرف پلٹ کر اس سے توبہ نہیں چاہیں گے؟ اللہ بخشنے والا ، نہایت ہی رحم والا ہے۔
أَفَلَا يَتُوبُونَ إِلَى ٱللَّهِ وَيَسْتَغْفِرُونَهُۥ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
5:75. مریم کے بیٹے مسیح92 ایک رسول کے سوا کچھ نہیں459۔ ان سے پہلے کئی رسول گزر چکے101۔ ان کی ماں ایک راست باز تھیں۔ وہ دونوں کھانا کھانے والے تھے۔ ان کے لئے ہم نے کس طرح دلیلیں واضح کیں، غور کریں۔ پھر وہ کس طرح رخ موڑ دئے جاتے ہیں، اس پر بھی غور کرو۔
مَّا ٱلْمَسِيحُ ٱبْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ ٱلرُّسُلُ وَأُمُّهُۥ صِدِّيقَةٌ ۖ كَانَا يَأْكُلَانِ ٱلطَّعَامَ ۗ ٱنظُرْ كَيْفَ نُبَيِّنُ لَهُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ ثُمَّ ٱنظُرْ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ
5:76. کہو کہ اللہ کے سوا تمہیں کچھ نیکی یا بدی پہنچانے کی طاقت نہ رکھتا ہو، کیا تم ان کی عبادت کر تے ہو؟ اللہ ہی سننے والا488، جاننے والا ہے۔
قُلْ أَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا ۚ وَٱللَّهُ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ
5:77. کہہ دو کہ اے اہل کتاب27! تم اپنے دین میں سچائی کے خلاف (کہہ کر) حد پار نہ کرو۔ اس سے پہلے جو خود بھی گمراہ ہوئے ، بہت سے لوگوں کوبھی گمراہ کیا اورسیدھی راہ چھوڑ کر راہ راست سے بھٹک گئے، ان لوگوں کے خواہشات کی پیروی نہ کرو۔
قُلْ يَـٰٓأَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ لَا تَغْلُوا۟ فِى دِينِكُمْ غَيْرَ ٱلْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعُوٓا۟ أَهْوَآءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوا۟ مِن قَبْلُ وَأَضَلُّوا۟ كَثِيرًا وَضَلُّوا۟ عَن سَوَآءِ ٱلسَّبِيلِ
5:78. داؤد اور مریم کے بیٹے عیسیٰ کی زبان سے (اللہ کا) انکار کرنے والے بنی اسرائیل لعنت کئے گئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے اور حد سے بڑھ جاتے تھے۔
لُعِنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنۢ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ عَلَىٰ لِسَانِ دَاوُۥدَ وَعِيسَى ٱبْنِ مَرْيَمَ ۚ ذَٰلِكَ بِمَا عَصَوا۟ وَّكَانُوا۟ يَعْتَدُونَ
5:79. وہ جو برے کام کر رہے تھے، اس سے ایک دوسرے کو نہیں روکتے تھے۔ وہ جو کر رہے تھے بہت برا تھا۔
كَانُوا۟ لَا يَتَنَاهَوْنَ عَن مُّنكَرٍ فَعَلُوهُ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ
5:80. ان میں اکثر لوگوں کو تم دیکھو گے89 کہ (اللہ کا) انکار کرنے والوں کووہ اپنا سرپرست بنالیتے ہیں۔ وہ اپنے لئے جو تیار کیا ہے وہ برا ہے۔ ان پر اللہ ناراض ہوا۔ عذاب میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
تَرَىٰ كَثِيرًا مِّنْهُمْ يَتَوَلَّوْنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ۚ لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ أَنفُسُهُمْ أَن سَخِطَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمْ وَفِى ٱلْعَذَابِ هُمْ خَـٰلِدُونَ
5:81. اگر وہ اللہ پر،اس نبی (محمد) پر اور ان پر جو نازل ہو ا ہے اس پرایمان لائے ہوتے تو وہ ان کو اپنا سرپرست نہ بنائے ہوتے89۔ لیکن ان میں سے اکثر لوگ جرم کر نے والے ہیں۔
وَلَوْ كَانُوا۟ يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلنَّبِىِّ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْهِ مَا ٱتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَآءَ وَلَـٰكِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُمْ فَـٰسِقُونَ
5:82. (اے محمد!) لوگوں میں یہودیوں اور مشرکوں ہی کوتم ایمان والوں کاسخت دشمن پاؤگے۔ جن لوگوں نے کہا کہ ہم عیسائی ہیں ، ان لوگوں کوتم مومنوں سے سب سے زیادہ قریبی دوست پاؤگے147۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں پادری اور راہب ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے۔
۞ لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ ٱلنَّاسِ عَدَٰوَةً لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱلْيَهُودَ وَٱلَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ ۖ وَلَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُم مَّوَدَّةً لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّا نَصَـٰرَىٰ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا وَأَنَّهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ
پارہ نمبر 7
5:83. اس رسول (محمد) پر جو کچھ نازل ہو ا ہے جب وہ سنتے ہیں تو تم دیکھو گے کہ حق کو پہچان لینے کی وجہ سے ان کی آنکھوں میں آنسو بہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لائے۔ پس تو ہمیں گواہی دینے والوں میں سے لکھ لے۔
وَإِذَا سَمِعُوا۟ مَآ أُنزِلَ إِلَى ٱلرَّسُولِ تَرَىٰٓ أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ ٱلدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوا۟ مِنَ ٱلْحَقِّ ۖ يَقُولُونَ رَبَّنَآ ءَامَنَّا فَٱكْتُبْنَا مَعَ ٱلشَّـٰهِدِينَ
5:84. (وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ) اللہ پر اور جو سچائی ہمیں پہنچی ہے اس پر ایمان نہ لا نے کے لئے ہمیں کیا (رکاوٹ) ہے؟ ہم یہ آرزو رکھتے ہیں کہ اللہ ہمیں بھی نیک لوگوں کی رفاقت میں رکھے۔
وَمَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِٱللَّهِ وَمَا جَآءَنَا مِنَ ٱلْحَقِّ وَنَطْمَعُ أَن يُدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ ٱلْقَوْمِ ٱلصَّـٰلِحِينَ
5:85. وہ (اس طرح) کہنے کی وجہ سے اللہ انہیں جنت کے باغات کا انعام عطا کیا۔اس کے نچلے حصہ میں نہریں بہتی ہوں گی۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔یہی نیک عمل کرنے والوں کا بدلہ ہے۔
فَأَثَـٰبَهُمُ ٱللَّهُ بِمَا قَالُوا۟ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ جَزَآءُ ٱلْمُحْسِنِينَ
5:86. جو (ہمیں) انکار کیا اور ہماری آیتوں کا تکذیب کیا وہی جہنمی ہے۔
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَحِيمِ
5:87. اے ایمان والو! اللہ جو چیزیں تمہارے لئے حلال کی ہیں انہیں حرام نہ ٹہراؤ۔ حد سے نہ بڑھو۔ حد سے بڑھنے والوں کو اللہ پسند نہیں کرتا۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تُحَرِّمُوا۟ طَيِّبَـٰتِ مَآ أَحَلَّ ٱللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوٓا۟ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلْمُعْتَدِينَ
5:88. اللہ نے تم کو جو حلال اور پاکیزہ چیزیں دی ہیں، وہ کھاؤ۔ جس پر تم نے ایمان لائے ہو، اسی اللہ سے ڈرو۔
وَكُلُوا۟ مِمَّا رَزَقَكُمُ ٱللَّهُ حَلَـٰلًا طَيِّبًا ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ٱلَّذِىٓ أَنتُم بِهِۦ مُؤْمِنُونَ
5:89. تمہاری قسموں میں لغو قسموں کے لئے اللہ تمہیں سزا نہیں دے گا۔ بلکہ منصوبہ بندی سے کئے جانے والے قسموں ہی کے لئے وہ تمہیں سزا دے گا۔ اس کاکفارہ، تم اپنے گھر والوں کو جو کھلاتے ہو اس کے درمیانی درجے کا کھانا دس غریبوں کو کھلانا ہے یا انہیں کپڑے دینا ہے یا ایک غلام آزاد کر نا ہے64۔جس کو(ان میں سے کچھ بھی)میسر نہ ہو تو وہ تین دن کے روزے رکھنا چاہئے۔ اگر تم قسم کھا(کر توڑد)ئے تواس قسم کا کفارہ یہی ہے۔ اپنی قسموں کی حفاظت کرو۔ تم شکر ادا کر نے کے لئے اللہ اسی طرح اپنی آیتوں کو واضح کر تا ہے۔
لَا يُؤَاخِذُكُمُ ٱللَّهُ بِٱللَّغْوِ فِىٓ أَيْمَـٰنِكُمْ وَلَـٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَّدتُّمُ ٱلْأَيْمَـٰنَ ۖ فَكَفَّـٰرَتُهُۥٓ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَـٰكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ ۖ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَـٰثَةِ أَيَّامٍ ۚ ذَٰلِكَ كَفَّـٰرَةُ أَيْمَـٰنِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ ۚ وَٱحْفَظُوٓا۟ أَيْمَـٰنَكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمْ ءَايَـٰتِهِۦ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
5:90. اے ایمان والو! شراب116، جوا، قربان گاہیں135 اور (فال نکالنے کے)پانسے136، سب نفرت انگیزاور شیطان کے کارنامے ہیں۔ پس ان سے الگ ہوجاؤ، کامیاب پاؤگے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّمَا ٱلْخَمْرُ وَٱلْمَيْسِرُ وَٱلْأَنصَابُ وَٱلْأَزْلَـٰمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ ٱلشَّيْطَـٰنِ فَٱجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
5:91. شیطان چاہتا ہے کہ شراب اور جوے کے ذریعے تمہارے درمیان عداوت اور نفرت پیدا کرے، اللہ کی یاد سے اور نماز سے تمہیں روک دے۔ کیا تم باز نہیں آؤگے؟
إِنَّمَا يُرِيدُ ٱلشَّيْطَـٰنُ أَن يُوقِعَ بَيْنَكُمُ ٱلْعَدَٰوَةَ وَٱلْبَغْضَآءَ فِى ٱلْخَمْرِ وَٱلْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَن ذِكْرِ ٱللَّهِ وَعَنِ ٱلصَّلَوٰةِ ۖ فَهَلْ أَنتُم مُّنتَهُونَ
5:92. اللہ کی اطاعت کرو اور اس رسول (محمد) کی بھی اطاعت کرو۔ احتیاط سے رہا کرو۔ اگرتم جھٹلاؤگے توجان لو کہ اسے واضح طور پر سمجھا دینا ہی ہمارے رسول کا ذمہ 81ہے۔
وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ وَٱحْذَرُوا۟ ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ
5:93. جو (اللہ سے) ڈرے، ایمان لائے اور نیک عمل کرے، پھر ڈرے، ایمان لائے پھر بھی ڈرے اور نیک عمل کرے تو (اس سے پہلے جو حرام) چیزیں کھائے ہوں تو ایمان لاکر نیک عمل کر نے والوں پر کوئی گناہ نہیں۔ نیک کام کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔
لَيْسَ عَلَى ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوٓا۟ إِذَا مَا ٱتَّقَوا۟ وَّءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ ثُمَّ ٱتَّقَوا۟ وَّءَامَنُوا۟ ثُمَّ ٱتَّقَوا۟ وَّأَحْسَنُوا۟ ۗ وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلْمُحْسِنِينَ
5:94. اے ایمان والو! یہ علامت دکھا نے کے لئے کہ تنہائی میں (اللہ سے) ڈرنے والے کون ، (جب تم احرام کی حالت میں ہو تو) تمہارے ہاتھ اور نیزوں سے قریب کچھ شکاری جانوروں کو دکھا کر اللہ تمہیں آزمائے گا484۔ اس کے بعد حد سے بڑھنے والوں کو دردناک عذاب ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَيَبْلُوَنَّكُمُ ٱللَّهُ بِشَىْءٍ مِّنَ ٱلصَّيْدِ تَنَالُهُۥٓ أَيْدِيكُمْ وَرِمَاحُكُمْ لِيَعْلَمَ ٱللَّهُ مَن يَخَافُهُۥ بِٱلْغَيْبِ ۚ فَمَنِ ٱعْتَدَىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَلَهُۥ عَذَابٌ أَلِيمٌ
5:95. اے ایمان والو! احرام کی حالت میں شکار کو قتل نہ کرو۔ اگر تم میں کوئی جان بوجھ کر اسے قتل کرے تو اس جانور کا ہم پلہ جانور (بکری، بیل اور اونٹ وغیرہ) اس کا کفارہ ہوگا۔ وہ کعبہ کوپہنچنے والا نیاز (کا جانور) یا کفارے کے طور پر غریبوں کو کھاناکھلانا ہے۔ یا اس کے برابر روزے رکھے۔ تم میں دو معتبر عادل اس کے بارے میں فیصلہ کریں۔ اپنے کام کا انجام پانے کے لئے(یہ ضروری ہے)۔ اس سے پہلے جو ہوچکا اللہ اس کو معاف کردیا۔ پھر کر نے والے کو اللہ سزا دے گا۔ اللہ زبردست ، سزا دینے والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَقْتُلُوا۟ ٱلصَّيْدَ وَأَنتُمْ حُرُمٌ ۚ وَمَن قَتَلَهُۥ مِنكُم مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ ٱلنَّعَمِ يَحْكُمُ بِهِۦ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ هَدْيًۢا بَـٰلِغَ ٱلْكَعْبَةِ أَوْ كَفَّـٰرَةٌ طَعَامُ مَسَـٰكِينَ أَوْ عَدْلُ ذَٰلِكَ صِيَامًا لِّيَذُوقَ وَبَالَ أَمْرِهِۦ ۗ عَفَا ٱللَّهُ عَمَّا سَلَفَ ۚ وَمَنْ عَادَ فَيَنتَقِمُ ٱللَّهُ مِنْهُ ۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٌ ذُو ٱنتِقَامٍ
5:96. تمہارے لئے اور دوسرے مسافروں کے لئے فائدہ حاصل ہو، سمندر میں شکار کرنا اور اس میں کا کھانا تمہارے لئے حلال کردیا گیا ہے42۔ احرام کی حالت میں ہو تو زمین میں شکار کرنا حرام کر دیا گیا ہے۔اللہ سے ڈرو۔ اسی کے پاس تم جمع کئے جاؤگے۔
أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ ٱلْبَحْرِ وَطَعَامُهُۥ مَتَـٰعًا لَّكُمْ وَلِلسَّيَّارَةِ ۖ وَحُرِّمَ عَلَيْكُمْ صَيْدُ ٱلْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا ۗ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ٱلَّذِىٓ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
5:97. حرمت والا گھر کعبہ، حرمت والے مہینے55، قربانی کے جانور، اور(اس کے گلے میں پہنانے والے) پٹے، ان تمام کو لوگوں کے لئے اللہ نے قائم رہنے والا بنادیا34۔ یہ اس لئے( کہا جا رہا ہے کہ) تم جان لو کہ جو کچھ آسمانوں507 میں ہے اور زمین میں ہے ، اللہ جانتاہے اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔
۞ جَعَلَ ٱللَّهُ ٱلْكَعْبَةَ ٱلْبَيْتَ ٱلْحَرَامَ قِيَـٰمًا لِّلنَّاسِ وَٱلشَّهْرَ ٱلْحَرَامَ وَٱلْهَدْىَ وَٱلْقَلَـٰٓئِدَ ۚ ذَٰلِكَ لِتَعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ وَأَنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ
5:98. اور جان لو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے، اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا بھی ہے۔
ٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ وَأَنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
5:99. سمجھانے کے سوا اس رسول پر دوسرا کچھ (ذمہ ) نہیں ہے81۔ تم جو کچھ ظاہر کرتے ہو اور چھپاتے ہواللہ سب جانتا ہے۔
مَّا عَلَى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ۗ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ
5:100. کہہ دو کہ اچھا اوربُرا برابر نہیں ہوسکتا۔ اگر چہ بُرا تمہیں بہت زیادہ بھی گرویدہ کرے۔اے عقلمندو! اللہ سے ڈرو، کامیابی حاصل کروگے۔
قُل لَّا يَسْتَوِى ٱلْخَبِيثُ وَٱلطَّيِّبُ وَلَوْ أَعْجَبَكَ كَثْرَةُ ٱلْخَبِيثِ ۚ فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ يَـٰٓأُو۟لِى ٱلْأَلْبَـٰبِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
5:101. اے ایمان والو! بعض باتوں کے بارے میں سوال نہ اٹھاؤ۔اگر وہ تم پر ظاہرکیاجائے تو تمہیں ضرر پہنچائے گی۔ قرآن نازل ہوتے وقت ان کے متعلق سوال کروگے تو وہ تمہیں ظاہر کردی جائے گی150۔ ان کو اللہ نے معاف کردیا۔ اللہ بخشنے والا، بردبار ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَسْـَٔلُوا۟ عَنْ أَشْيَآءَ إِن تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ وَإِن تَسْـَٔلُوا۟ عَنْهَا حِينَ يُنَزَّلُ ٱلْقُرْءَانُ تُبْدَ لَكُمْ عَفَا ٱللَّهُ عَنْهَا ۗ وَٱللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ
5:102. تم سے پہلے گزرے ہوئے قوم نے ایسے سوال کئے تھے۔ پھر انہوں نے ان کے منکر ہوگئے۔
قَدْ سَأَلَهَا قَوْمٌ مِّن قَبْلِكُمْ ثُمَّ أَصْبَحُوا۟ بِهَا كَـٰفِرِينَ
5:103. اللہ نے بحیرہ، سائبہ، وصیلہ اور حام کو مقرر نہیں کیا148۔ بلکہ (اللہ کا) انکار کر نے والے اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں۔ان میں سے اکثر نہیں سمجھتے۔
مَا جَعَلَ ٱللَّهُ مِنۢ بَحِيرَةٍ وَلَا سَآئِبَةٍ وَلَا وَصِيلَةٍ وَلَا حَامٍ ۙ وَلَـٰكِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يَفْتَرُونَ عَلَى ٱللَّهِ ٱلْكَذِبَ ۖ وَأَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ
5:104. جب ان سے کہا جائے کہ جو کچھ اللہ نے نازل کیا ہے، اس کی طرف اور اس رسول کی طرف آؤ تو وہ کہتے ہیں کہ ہمارے آباؤ اجدا کو ہم جس طریقے میں دیکھا ہے وہی ہمارے لئے کافی ہے۔ کیا ان کے آباؤ اجدا کچھ بھی نہ جانتے ہوں اورسیدھی راہ نہ پائے ہوں، تب بھی؟
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا۟ إِلَىٰ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ وَإِلَى ٱلرَّسُولِ قَالُوا۟ حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ ءَابَآءَنَآ ۚ أَوَلَوْ كَانَ ءَابَآؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ شَيْـًٔا وَلَا يَهْتَدُونَ
5:105. اے ایمان والو! اپنی حفاظت کرلو۔ جب تم سیدھی راہ پر چل رہے ہو تو گمراہ شخص تمہیں کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتا۔تم سب اللہ ہی کی طرف لوٹنے والے ہو۔ جو کچھ تم کر رہے تھے ، اس کے بارے میں وہ تمہیں (اس وقت) بتائے گا۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ عَلَيْكُمْ أَنفُسَكُمْ ۖ لَا يَضُرُّكُم مَّن ضَلَّ إِذَا ٱهْتَدَيْتُمْ ۚ إِلَى ٱللَّهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
5:106. اے ایمان والو! تم میں سے کسی کو موت آجائے اور وہ وصیت کرے تو تم میں سے دو معتبر آدمی اس کے گواہ رہنا چاہئے45۔ جب تم زمین میں سفر کر رہے ہواور موت کی مصیبت آپہنچے تو غیر لوگوں میں سے دو آدمیوں کو گواہ بنا سکتے ہو۔ اگر تم (ان پر) شک کرو تو نماز کے بعد ان دونوں کو روکے رکھو۔ وہ دونوں اللہ کی قسم کھاکر کہنا چاہئے کہ اس (گواہی) کوکسی قیمت پر نہیں بیچیں گے، اگرچہ وہ قریبی رشتہ دار بھی ہوں۔ اللہ کی گواہی کو چھپائیں گے بھی نہیں۔ اگر چھپائے تو ہم گناہ گار ہوں گے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ شَهَـٰدَةُ بَيْنِكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ ٱلْمَوْتُ حِينَ ٱلْوَصِيَّةِ ٱثْنَانِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ أَوْ ءَاخَرَانِ مِنْ غَيْرِكُمْ إِنْ أَنتُمْ ضَرَبْتُمْ فِى ٱلْأَرْضِ فَأَصَـٰبَتْكُم مُّصِيبَةُ ٱلْمَوْتِ ۚ تَحْبِسُونَهُمَا مِنۢ بَعْدِ ٱلصَّلَوٰةِ فَيُقْسِمَانِ بِٱللَّهِ إِنِ ٱرْتَبْتُمْ لَا نَشْتَرِى بِهِۦ ثَمَنًا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰ ۙ وَلَا نَكْتُمُ شَهَـٰدَةَ ٱللَّهِ إِنَّآ إِذًا لَّمِنَ ٱلْـَٔاثِمِينَ
5:107. اگر یہ معلوم ہوجائے کہ وہ دونوں (جھوٹی گواہی دے کر) گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں تو جن لوگوں کے خلاف انہوں نے گواہی دی ہے ان لوگوں میں سے دو ، ان دونوں کے مقام میں کھڑے ہوجائیں اور اللہ کی قسم کھ اکر کہنا چاہئے کہ ہماری گواہی ان دونوں کی گواہی سے زیادہ سچا ہے اور ہم حد سے تجاوز نہیں کئے۔ (اگر ایسا ہو تو) ہم ظالموں میں سے ہوں گے۔
فَإِنْ عُثِرَ عَلَىٰٓ أَنَّهُمَا ٱسْتَحَقَّآ إِثْمًا فَـَٔاخَرَانِ يَقُومَانِ مَقَامَهُمَا مِنَ ٱلَّذِينَ ٱسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ ٱلْأَوْلَيَـٰنِ فَيُقْسِمَانِ بِٱللَّهِ لَشَهَـٰدَتُنَآ أَحَقُّ مِن شَهَـٰدَتِهِمَا وَمَا ٱعْتَدَيْنَآ إِنَّآ إِذًا لَّمِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
5:108. ٹھیک طور سے گواہی کہنے یا اپنا قسم (دوسروں سے) انکار کیا جانے سے ڈرنے یہی مناسب راستہ ہے۔ اللہ سے ڈرو اور سنو! جرم کر نے والے لوگوں کو اللہ سیدھا راستہ نہیں دکھاتا۔
ذَٰلِكَ أَدْنَىٰٓ أَن يَأْتُوا۟ بِٱلشَّهَـٰدَةِ عَلَىٰ وَجْهِهَآ أَوْ يَخَافُوٓا۟ أَن تُرَدَّ أَيْمَـٰنٌۢ بَعْدَ أَيْمَـٰنِهِمْ ۗ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَٱسْمَعُوا۟ ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْفَـٰسِقِينَ
5:109. رسولوں کو اللہ جمع کر نے کے دن1 پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب دیا گیا ؟ وہ کہیں گے کہ ہمیں (اس بارے میں) کوئی علم نہیں۔تو ہی غیب کی باتیں جاننے والا ہے۔
۞ يَوْمَ يَجْمَعُ ٱللَّهُ ٱلرُّسُلَ فَيَقُولُ مَاذَآ أُجِبْتُمْ ۖ قَالُوا۟ لَا عِلْمَ لَنَآ ۖ إِنَّكَ أَنتَ عَلَّـٰمُ ٱلْغُيُوبِ
5:110. یاد دلائیے جب اللہ نے (عیسیٰ سے) کہا کہ اے مریم کے بیٹے عیسیٰ!یاد کرو جب میں نے تم پراورتمہاری والدہ پرجونعمت نازل کیا تھا اور روح القدس 444کے ذریعہ تمہیں قوت دی تھی۔ تم نے جھولے میں اور جوانی میں لوگوں سے باتیں کیں۔اور یہ بھی یاد کرو کہ تمہیں کتاب، حکمت67، تورات اور انجیل 491میں نے سکھائی ۔اور یہ بھی یاد کرو کہ تم نے میری مرضی کے مطابق مٹی سے پرندے کی شکل بناتے اور اس میں پھونک مارتے تھے۔ میری مرضی کے مطابق وہ پرندہ بن گیا تھا۔ میری مرضی کے مطابق269 پیدائشی اندھے اور جذامی کو تم نے صحت یاب کردیا تھا۔ اور یہ بھی یاد کرو کہ تم نے مردوں کو میری مرضی کے مطابق 269(زندہ) نکال ظاہرکیا تھا۔اور یہ بھی یاد کرو کہ بنی اسرائیل کے پاس تم نے واضح دلیلیں لے آئے تھے۔ تو (اللہ کا) انکار کرنے والوں نے کہا تھا کہ یہ صریح جادو کے سوا کچھ نہیں285۔ان سے میں نے ہی تمہیں بچایا تھا۔
إِذْ قَالَ ٱللَّهُ يَـٰعِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ ٱذْكُرْ نِعْمَتِى عَلَيْكَ وَعَلَىٰ وَٰلِدَتِكَ إِذْ أَيَّدتُّكَ بِرُوحِ ٱلْقُدُسِ تُكَلِّمُ ٱلنَّاسَ فِى ٱلْمَهْدِ وَكَهْلًا ۖ وَإِذْ عَلَّمْتُكَ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَٱلتَّوْرَىٰةَ وَٱلْإِنجِيلَ ۖ وَإِذْ تَخْلُقُ مِنَ ٱلطِّينِ كَهَيْـَٔةِ ٱلطَّيْرِ بِإِذْنِى فَتَنفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْرًۢا بِإِذْنِى ۖ وَتُبْرِئُ ٱلْأَكْمَهَ وَٱلْأَبْرَصَ بِإِذْنِى ۖ وَإِذْ تُخْرِجُ ٱلْمَوْتَىٰ بِإِذْنِى ۖ وَإِذْ كَفَفْتُ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ عَنكَ إِذْ جِئْتَهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ فَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْهُمْ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ
5:111. جب میں نے (عیسیٰ کے) شاگردوں کو اطلاع دی کہ مجھ پر اور میرے رسولوں پر ایمان لے آؤتو انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اورتم ہی گواہ رہو کہ ہم مسلم295 ہیں۔
وَإِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى ٱلْحَوَارِيِّـۧنَ أَنْ ءَامِنُوا۟ بِى وَبِرَسُولِى قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا وَٱشْهَدْ بِأَنَّنَا مُسْلِمُونَ
5:112. جب حواریوں نے کہا کہ اے مریم کے بیٹے عیسیٰ! آسمان سے کھانے کا خوان اتارنے کے لئے کیا تمہارے پروردگار سے ہوسکتاہے؟اس نے کہا کہ اگر تم ایمان رکھتے ہو تو اللہ سے ڈرو۔
إِذْ قَالَ ٱلْحَوَارِيُّونَ يَـٰعِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ هَلْ يَسْتَطِيعُ رَبُّكَ أَن يُنَزِّلَ عَلَيْنَا مَآئِدَةً مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ۖ قَالَ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
5:113. وہ کہنے لگے کہ اس میں سے کھائیں، ہمارے دل مطمئن ہوجائے، ہم یہ جان جائیں کہ تم نے ہم سے سچ ہی کہا ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ تم اس پر گواہ ہوجائیں۔
قَالُوا۟ نُرِيدُ أَن نَّأْكُلَ مِنْهَا وَتَطْمَئِنَّ قُلُوبُنَا وَنَعْلَمَ أَن قَدْ صَدَقْتَنَا وَنَكُونَ عَلَيْهَا مِنَ ٱلشَّـٰهِدِينَ
5:114. مریم کے بیٹے عیسیٰ نے کہا کہ اے اللہ!اے ہمارے پروردگار! آسمان سے ہمیں کھانے کا خوان اتاردے۔ وہ ہم میں سے پہلے آدمی کے لئے اورہم میں سے آخری آدمی کے لئے عید کادن اور تیری طرف سے ایک دلیل ہوجائے۔ ہمیں رزق عطا فرما۔ رزق دینے والوں میں تو ہی سب سے بہتر ہے۔
قَالَ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ ٱللَّهُمَّ رَبَّنَآ أَنزِلْ عَلَيْنَا مَآئِدَةً مِّنَ ٱلسَّمَآءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لِّأَوَّلِنَا وَءَاخِرِنَا وَءَايَةً مِّنكَ ۖ وَٱرْزُقْنَا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ
5:115. اللہ نے فرمایا کہ تمہارے لئے میں اس کو اتاروں گا۔ اس کے بعد اگر کوئی (مجھے) انکار کرے تو میں ایسی سزا دوں گا جو اس دنیا میں کسی کو نہ دی گئی ہوگی۔
قَالَ ٱللَّهُ إِنِّى مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ ۖ فَمَن يَكْفُرْ بَعْدُ مِنكُمْ فَإِنِّىٓ أُعَذِّبُهُۥ عَذَابًا لَّآ أُعَذِّبُهُۥٓ أَحَدًا مِّنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ
5:116. (آخرت میں ) جب اللہ پوچھے گا: اے مریم کے بیٹے عیسیٰ! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا 459کہ اللہ کے سوا مجھے اور میری ماں کو خدا بنالو؟ تو وہ جواب دیں گے کہ تو پاک ہے10، جو میرے لائق نہ ہو ایسی باتیں کہنے کا مجھے حق نہیں ہے۔ اگر میں ایسا کہا ہو گا تو تجھے اس کا علم ہوگا۔ مجھ میں کیا ہے تو جانتا ہے۔ تجھ میں کیا ہے ، میں نہیں جانتا۔ تو ہی غیب کی باتوں کو جاننے والا ہے۔
وَإِذْ قَالَ ٱللَّهُ يَـٰعِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ ءَأَنتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ ٱتَّخِذُونِى وَأُمِّىَ إِلَـٰهَيْنِ مِن دُونِ ٱللَّهِ ۖ قَالَ سُبْحَـٰنَكَ مَا يَكُونُ لِىٓ أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِى بِحَقٍّ ۚ إِن كُنتُ قُلْتُهُۥ فَقَدْ عَلِمْتَهُۥ ۚ تَعْلَمُ مَا فِى نَفْسِى وَلَآ أَعْلَمُ مَا فِى نَفْسِكَ ۚ إِنَّكَ أَنتَ عَلَّـٰمُ ٱلْغُيُوبِ
5:117. (اس نے یہ بھی کہا26کہ) جس طرح تو نے مجھے حکم دیا تھا ، اسی طرح میں نے ان سے کہدیا اس کے سوا دوسرا کچھ بھی نہیں کہا کہ اللہ کی بندگی کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے۔ میں جب ان کے ساتھ تھا تو میں ان کا نگران تھا۔ پھر جب تو نے مجھ پر قبضہ کرلیا تو تو ہی ان کا نگہبان رہا۔ تو ہر چیز کا نگہبان ہے151۔ انہیں تو سزا دے تو وہ تیرے بندے ہیں۔ اگر تو انہیں معاف کردے تو تو زبردست، حکمت والا ہے۔
مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَآ أَمَرْتَنِى بِهِۦٓ أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ رَبِّى وَرَبَّكُمْ ۚ وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ ۖ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِى كُنتَ أَنتَ ٱلرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ۚ وَأَنتَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ
5:118.
إِن تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ ۖ وَإِن تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ
5:119. اللہ کہے گا کہ یہ سچ بولنے والوں کو ان کا سچ کام آنے کا دن1 ہے۔ ان کے لئے جنت کے باغات ہیں، ان کے نچلے حصہ میں نہریں بہتی ہوں گی۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوگیا، وہ بھی اللہ سے راضی ہوگئے۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
قَالَ ٱللَّهُ هَـٰذَا يَوْمُ يَنفَعُ ٱلصَّـٰدِقِينَ صِدْقُهُمْ ۚ لَهُمْ جَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا ۚ رَّضِىَ ٱللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا۟ عَنْهُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
5:120. آسمانوں507 ، زمین اور ان میں جو کچھ ہے سب کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے۔وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
لِلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا فِيهِنَّ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌۢ