سورۃ : 21 سورۃ الانبیاء ۔ انبیاء
کل آیتیں : 112
پارہ : 17
اس سورت میں موسیٰ، ہارون، ابراھیم، لوط، اسحاق، یعقوب، نوح، داؤد، سلیمان، ایوب، اسماعیل، ادریس، ذوالکفل، یونس اور زکریا وغیرہ نبیوں کے بارے میں ذکر کیا گیاہے ، اس لئے اس سورت کا نام انبیاء رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ... 1۔ لوگوں کے لئے ان کی تفتیش قریب آگئی ہے۔ وہ تو جھٹلائے ہوئے بے خبرہیں۔
21:2. ان کے پروردگار کی طرف سے جب بھی کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو اسے وہ مذاق ہی سمجھ کر سنتے ہیں۔
مَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّن رَّبِّهِم مُّحْدَثٍ إِلَّا ٱسْتَمَعُوهُ وَهُمْ يَلْعَبُونَ
21:3. ان کے دلوں نے بے پرواہ کرتے ہیں۔ ظالم لوگ بالکل چھپے ہوئے گفتگو357 کر تے ہیں کہ یہ تو تمہارے ہی جیسا ایک انسان کے سوا اور کون؟ دیکھتے ہوئے بھی تم اس جادو 285کے پاس جاتے ہو؟
لَاهِيَةً قُلُوبُهُمْ ۗ وَأَسَرُّوا۟ ٱلنَّجْوَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ هَلْ هَـٰذَآ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ۖ أَفَتَأْتُونَ ٱلسِّحْرَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ
21:4. (پیغمبرنے) کہا کہ میرا رب آسمانوں507 اور زمین کی ہربات جانتا ہے۔ وہ سننے والا488 اور جاننے والا ہے۔
قَالَ رَبِّى يَعْلَمُ ٱلْقَوْلَ فِى ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ
21:5. وہ کہتے ہیں کہ یہ (ان کا کہنا) ایک بے معنی خواب ہے۔نہیں، اس کو اس نے گھڑلیا ہے۔ نہیں، وہ ایک شاعر ہے۔ جیسے اگلے لوگوں کو دی گئی تھی اس طرح کی نشانی وہ ہمارے پاس لے آنے دو۔
بَلْ قَالُوٓا۟ أَضْغَـٰثُ أَحْلَـٰمٍۭ بَلِ ٱفْتَرَىٰهُ بَلْ هُوَ شَاعِرٌ فَلْيَأْتِنَا بِـَٔايَةٍ كَمَآ أُرْسِلَ ٱلْأَوَّلُونَ
21:6. ان سے پہلے ہم نے ہلاک کیا ہوا کسی بھی بستی ایمان نہیں لائے توکیا یہ لوگ ایمان لائیں گے؟
مَآ ءَامَنَتْ قَبْلَهُم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَـٰهَآ ۖ أَفَهُمْ يُؤْمِنُونَ
21:7. (اے محمد!) تم سے پہلے ہم نے مردوں ہی کو رسول بناکر بھیجا ہے239۔ ان پر ہم نے وحی بھیجی۔اگر تم نہیں جانتے تو علم رکھنے والوں سے پوچھو۔
وَمَآ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِىٓ إِلَيْهِمْ ۖ فَسْـَٔلُوٓا۟ أَهْلَ ٱلذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
21:8. ان کا بدن بغیرغذاکاہم نے نہیں بنایا۔ وہ لوگ ہمیشہ بھی نہیں رہے۔
وَمَا جَعَلْنَـٰهُمْ جَسَدًا لَّا يَأْكُلُونَ ٱلطَّعَامَ وَمَا كَانُوا۟ خَـٰلِدِينَ
21:9. پھر ہم نے ان سے (کیا ہوا) وعدہ سچا کر دکھایا، انہیں اور جن کو ہم نے چاہا ،بچا لیا۔ حد سے گزرنے والوں کو ہلاک کر دیا۔
ثُمَّ صَدَقْنَـٰهُمُ ٱلْوَعْدَ فَأَنجَيْنَـٰهُمْ وَمَن نَّشَآءُ وَأَهْلَكْنَا ٱلْمُسْرِفِينَ
21:10. ہم تمہارے پاس ایک کتاب عطا کی۔ اس میں تمہارے لئے نصیحت ہے۔ کیا تم سمجھوگے نہیں؟
لَقَدْ أَنزَلْنَآ إِلَيْكُمْ كِتَـٰبًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
21:11. ظلم کر نے والی کئی بستیوں کو ہم نے جڑ سے کاٹ دیا۔ اس کے بعد دوسری قوم تخلیق کی۔
وَكَمْ قَصَمْنَا مِن قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَأَنشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا ءَاخَرِينَ
21:12. جب ہمارا عذاب انہوں نے محسوس کیا تو فوراً وہاں سے بھاگ نکلے۔
فَلَمَّآ أَحَسُّوا۟ بَأْسَنَآ إِذَا هُم مِّنْهَا يَرْكُضُونَ
21:13. (کہا گیا کہ) بھاگو مت۔ اپنے سامان عیش اور مکانات کی طرف لوٹ جاؤ۔ تم سے تحقیق کیا جائے گا۔
لَا تَرْكُضُوا۟ وَٱرْجِعُوٓا۟ إِلَىٰ مَآ أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَـٰكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْـَٔلُونَ
21:14. انہوں نے کہا کہ ہائے ہماری شامت! ہم نے ظلم ڈھا دیا۔
قَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ
21:15. ہم نے انہیں فصل کاٹ کر جلا ئے ہوئے کی طرح بنانے تک یہی ان کا واویلہ رہا۔
فَمَا زَالَت تِّلْكَ دَعْوَىٰهُمْ حَتَّىٰ جَعَلْنَـٰهُمْ حَصِيدًا خَـٰمِدِينَ
21:16. آسمانوں507 اور زمین اور ان کے درمیانی چیز کو ہم نے یوں ہی مذاق کے طور پر نہیں بنایا۔
وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَآءَ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَـٰعِبِينَ
21:17. اگر ہم کھیل( تماشہ) بنانا چاہتے تو اسے ہم اپنی ہی طرف سے بناتے۔ ہم ( کچھ بھی) کرنے والے ہیں۔
لَوْ أَرَدْنَآ أَن نَّتَّخِذَ لَهْوًا لَّٱتَّخَذْنَـٰهُ مِن لَّدُنَّآ إِن كُنَّا فَـٰعِلِينَ
21:18. ہم سچ کو جھوٹ پر پھینک مارتے ہیں۔ وہ جھوٹ کو کچل دیتا ہے۔ تو فوراً جھوٹ مٹ جاتی ہے۔ (رب کے بارے میں) تم (غلط انداز سے) بیان کر نے کی وجہ سے تمہیں خرابی ہے۔
بَلْ نَقْذِفُ بِٱلْحَقِّ عَلَى ٱلْبَـٰطِلِ فَيَدْمَغُهُۥ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ ۚ وَلَكُمُ ٱلْوَيْلُ مِمَّا تَصِفُونَ
21:19. آسمانوں507 اور زمین میں جو کچھ ہیں سب اسی کے ہیں۔ اس کے پاس جو ہیں اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے۔ اور تھکتے بھی نہیں۔
وَلَهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَمَنْ عِندَهُۥ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِۦ وَلَا يَسْتَحْسِرُونَ
21:20. وہ رات اور دن تسبیح کر تے ہیں ، اکتاتے نہیں۔
يُسَبِّحُونَ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ
21:21. کیا یہ زمین سے معبودوں کو تیار کر تے ہیں؟ کیا وہ زندہ کر کے اٹھائیں گے؟
أَمِ ٱتَّخَذُوٓا۟ ءَالِهَةً مِّنَ ٱلْأَرْضِ هُمْ يُنشِرُونَ
21:22. ان دونوں(آسمانوں اور زمین) میں اللہ کے سوا اگر دوسرے معبود ہوتے تو دونوں برباد ہوچکے ہوتے۔ عرش488 کا مالک اللہ ان باتوں سے پاک 10ہے جو وہ لوگ کہتے ہیں۔
لَوْ كَانَ فِيهِمَآ ءَالِهَةٌ إِلَّا ٱللَّهُ لَفَسَدَتَا ۚ فَسُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ رَبِّ ٱلْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ
21:23. اسکے کاموں کے بارے میں پوچھا نہیں جائے گا۔ بلکہ وہ لوگ ہی پوچھے جائیں گے۔
لَا يُسْـَٔلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْـَٔلُونَ
21:24. اللہ کے سوا کیا انہوں نے معبود بنا رکھے ہیں؟ (اے محمد!) کہہ دو کہ اپنی دلیلیں لے کر آؤ۔ یہی میرے ساتھیوں کی نصیحت ہے اور مجھ سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کی نصیحت ہے۔پھر بھی ان میں سے اکثر لوگ حق نہیں جانتے۔ پس وہ لوگ اعراض کر نیوالے ہیں۔
أَمِ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةً ۖ قُلْ هَاتُوا۟ بُرْهَـٰنَكُمْ ۖ هَـٰذَا ذِكْرُ مَن مَّعِىَ وَذِكْرُ مَن قَبْلِى ۗ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ٱلْحَقَّ ۖ فَهُم مُّعْرِضُونَ
21:25. تم سے پہلے کسی رسول کو ہم نے یہ وحی نازل کئے بغیر نہیں بھیجا کہ میرے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں، پس تم میری ہی عبادت کرو۔
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِىٓ إِلَيْهِ أَنَّهُۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنَا۠ فَٱعْبُدُونِ
21:26. وہ کہتے ہیں کہ رحمن نے اولاد بنالی ہے۔ وہ پاک10 ہے۔ بلکہ وہ (فرشتے) تو معزز بندے ہیں۔
وَقَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱلرَّحْمَـٰنُ وَلَدًا ۗ سُبْحَـٰنَهُۥ ۚ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُونَ
21:27. وہ اس سے آگے بڑھ کر بات نہیں کرتے۔ اس کے حکم کے مطابق ہی عمل کرتے ہیں۔
لَا يَسْبِقُونَهُۥ بِٱلْقَوْلِ وَهُم بِأَمْرِهِۦ يَعْمَلُونَ
21:28. ان کے آگے اور پیچھے جو کچھ ہے وہ جانتا ہے۔ جن کے لئے اس نے راضی ہوگیا ان کے سوا (دوسروں کو) وہ سفارش17 نہیں کرتے۔ وہ اس کے خوف سے لرزتے ہیں۔
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ٱرْتَضَىٰ وَهُم مِّنْ خَشْيَتِهِۦ مُشْفِقُونَ
21:29. جو یہ کہے کہ اس کے سوا میں ہی عبادت کے لائق ہوں، اس کو ہم جہنم کی سزا دیں گے۔ ظالموں کو ہم ایسے ہی بدلہ دیتے ہیں۔
۞ وَمَن يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّىٓ إِلَـٰهٌ مِّن دُونِهِۦ فَذَٰلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلظَّـٰلِمِينَ
21:30. کیا (ہمارا) انکار کر نے والے غور کرنا نہیں چاہئے تھا کہ آسمان507 اور زمین ملے ہوئے تھے، ان دونوں کو ہم ہی نے الگ کیا287اور ہر جاندار چیز کو پانی سے506بنایا۔ کیاانہیں ایمان نہیں لانا چاہئے تھا؟
أَوَلَمْ يَرَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَنَّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَـٰهُمَا ۖ وَجَعَلْنَا مِنَ ٱلْمَآءِ كُلَّ شَىْءٍ حَىٍّ ۖ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ
21:31. ہم نے کھونٹے 248لگائے تاکہ انہیں زمین گرانہ دے۔ انہیں راہ پانے کے لئے کئی لمبے راستے بنائے۔
وَجَعَلْنَا فِى ٱلْأَرْضِ رَوَٰسِىَ أَن تَمِيدَ بِهِمْ وَجَعَلْنَا فِيهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ
21:32. ہم نے آسمانوں507 کو محفوظ چھت بنایا288۔ وہ لوگ تو اس میں موجود نشانیوں کو جھٹلارہے ہیں۔
وَجَعَلْنَا ٱلسَّمَآءَ سَقْفًا مَّحْفُوظًا ۖ وَهُمْ عَنْ ءَايَـٰتِهَا مُعْرِضُونَ
21:33. اسی نے رات اور دن، سورج اور چاند پیدا کیا۔ ہر ایک آسمانی فضا میں تیر رہے ہیں241۔
وَهُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ وَٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ ۖ كُلٌّ فِى فَلَكٍ يَسْبَحُونَ
21:34. (اے محمد!) تم سے پہلے کسی انسان کو ہم نے ہمیشگی نہیں دی۔ اگر تم مرگئے تو کیا وہ قائم رہیں گے؟
وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّن قَبْلِكَ ٱلْخُلْدَ ۖ أَفَإِي۟ن مِّتَّ فَهُمُ ٱلْخَـٰلِدُونَ
21:35. ہر ایک موت کا مزہ چکھنے والے ہی ہیں۔بھلائی اور برائی کے ذریعے امتحان لینے کے لئے ہم تمہیں آزمائیں گے484۔ ہمارے ہی پاس تم لوٹائے جاؤگے۔
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ ٱلْمَوْتِ ۗ وَنَبْلُوكُم بِٱلشَّرِّ وَٱلْخَيْرِ فِتْنَةً ۖ وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ
21:36. (اے محمد!اللہ کا) انکار کر نے والے تمہیں جب دیکھتے ہیں تو تمہیں مذاق کی چیز سمجھتے ہیں۔ (اور کہتے ہیں کہ) کیا یہی ہیں جو تمہارے معبودوں کو تبصرہ کر نے والے؟وہ لوگ رحمن کی یادکا انکار کر نے والے ہیں۔
وَإِذَا رَءَاكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَـٰذَا ٱلَّذِى يَذْكُرُ ءَالِهَتَكُمْ وَهُم بِذِكْرِ ٱلرَّحْمَـٰنِ هُمْ كَـٰفِرُونَ
21:37. انسان جلد باز بنایا گیا ہے368۔ عنقریب میں تمہیں میری نشانیاں دکھاؤں گا۔میرے پاس جلدی نہ کرو۔
خُلِقَ ٱلْإِنسَـٰنُ مِنْ عَجَلٍ ۚ سَأُو۟رِيكُمْ ءَايَـٰتِى فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ
21:38. وہ پوچھتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ انتباہ کب (ہوگا)؟
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
21:39. (اللہ کا) انکار کر نے والے جہنم سے اپنا چہرہ اور پشت روک نہ سکنے والے اس وقت کو کیا جاننا نہیں چاہئے تھا؟اور نہ وہ لوگ مدد کئے جائیں گے۔
لَوْ يَعْلَمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ حِينَ لَا يَكُفُّونَ عَن وُجُوهِهِمُ ٱلنَّارَ وَلَا عَن ظُهُورِهِمْ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
21:40. بلکہ وہ اچانک آ کر انہیں حیران کر دے گی، اسے وہ ٹال نہ سکیں گے۔ اوروہ مہلت بھی نہیں دیئے جائیں گے۔
بَلْ تَأْتِيهِم بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
21:41. (اے محمد!) تم سے پہلے کئی پیغمبر مذاق اڑائے گئے۔وہ جو مذاق اڑائے تھے، وہی ان مذاق اڑانے والوں کو آ گھیرا۔
وَلَقَدِ ٱسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُوا۟ مِنْهُم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ
21:42. پوچھو کہ رحمن سے تمہیں رات اور دن میں بچانے والا کون ہے؟ پھر بھی وہ اپنے پروردگار کی یاد کو جھٹلا رہے ہیں۔
قُلْ مَن يَكْلَؤُكُم بِٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ مِنَ ٱلرَّحْمَـٰنِ ۗ بَلْ هُمْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِم مُّعْرِضُونَ
21:43. کیا ان کے لئے ہمارے سوا کچھ معبود ہیں جوانہیں بچالیں؟ وہ خود اپنامدد نہیں کر سکتے۔ وہ ہم سے حفاظت بھی نہیں کئے جائیں گے۔
أَمْ لَهُمْ ءَالِهَةٌ تَمْنَعُهُم مِّن دُونِنَا ۚ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنفُسِهِمْ وَلَا هُم مِّنَّا يُصْحَبُونَ
21:44. انہیں ہم نے عمر دراز کیااور ان کے اگلوں کو بھی سہولیات زندگی عطا کی۔ کیا انہیں غور کر نا نہیں چاہئے تھا243 کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے آرہے ہیں؟ کیا وہ لوگ(ہمیں)جیتیں گے؟
بَلْ مَتَّعْنَا هَـٰٓؤُلَآءِ وَءَابَآءَهُمْ حَتَّىٰ طَالَ عَلَيْهِمُ ٱلْعُمُرُ ۗ أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِى ٱلْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَآ ۚ أَفَهُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ
21:45. (اے محمد!) کہہ دو کہ میں تمہیں وحی کے ذریعے ہی آگاہ کر رہا ہوں۔ جب آگاہ کیا جائے تو اس پکار کو بہرے سنتے نہیں۔
قُلْ إِنَّمَآ أُنذِرُكُم بِٱلْوَحْىِ ۚ وَلَا يَسْمَعُ ٱلصُّمُّ ٱلدُّعَآءَ إِذَا مَا يُنذَرُونَ
21:46. اگر تیرے رب کے عذاب سے تھوڑا بھی انہیں مل جائے تو وہ کہہ اٹھیں گے کہ ہائے ہماری شامت! ہم ظالم ہوگئے۔
وَلَئِن مَّسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَـٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ
21:47. قیامت کے دن1 کے لئے انصاف کا ترازو قائم کریں گے۔ کسی پر ذرا بھر ظلم نہیں ہوگا۔ اگر رائی کے دانے برابر بھی ہو تو ہم اسے بھی لے آئیں گے۔ حساب لینے کے لئے ہم ہی کافی ہیں۔
وَنَضَعُ ٱلْمَوَٰزِينَ ٱلْقِسْطَ لِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْـًٔا ۖ وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا ۗ وَكَفَىٰ بِنَا حَـٰسِبِينَ
21:48. فرق کر کے دکھانے والی اور روشنی کو (ہم سے) ڈرنے والوں کے لئے نصیحت، موسیٰ اور ہارون کو بھی عطا کی۔
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ ٱلْفُرْقَانَ وَضِيَآءً وَذِكْرًا لِّلْمُتَّقِينَ
21:49. وہ لوگ تنہائی میں اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ خاتمے کے وقت1 کے بارے میں بھی ڈرتے ہیں۔
ٱلَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِٱلْغَيْبِ وَهُم مِّنَ ٱلسَّاعَةِ مُشْفِقُونَ
21:50. یہ ایک بابرکت نصیحت ہے، اس کو ہم ہی نے اتاراہے۔کیا تم اس کا انکار کر تے ہو؟
وَهَـٰذَا ذِكْرٌ مُّبَارَكٌ أَنزَلْنَـٰهُ ۚ أَفَأَنتُمْ لَهُۥ مُنكِرُونَ
21:51. اس سے پہلے ابراھیم کو ان کی ہدایت بخشی۔ان کے بارے میں ہم واقف تھے۔
۞ وَلَقَدْ ءَاتَيْنَآ إِبْرَٰهِيمَ رُشْدَهُۥ مِن قَبْلُ وَكُنَّا بِهِۦ عَـٰلِمِينَ
21:52. وہ اپنے باپ اور اپنی قوم سے جب پوچھا کہ تم جو پرستش کررہے ہو یہ مورتیاں کیا ہیں؟ تو وہ لوگ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے اجداد کو انہیں پرستش کر تے ہوئے دیکھا ہے26۔
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا هَـٰذِهِ ٱلتَّمَاثِيلُ ٱلَّتِىٓ أَنتُمْ لَهَا عَـٰكِفُونَ
21:53.
قَالُوا۟ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا لَهَا عَـٰبِدِينَ
21:54. اس نے کہا کہ تم اور تمہارے اجداد صریح گمراہی ہی میں ہو۔
قَالَ لَقَدْ كُنتُمْ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمْ فِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ
21:55. انہوں نے پوچھا کہ کیا تم صحیح کہہ رہے ہو یا ہم سے مذاق کر رہے ہو؟
قَالُوٓا۟ أَجِئْتَنَا بِٱلْحَقِّ أَمْ أَنتَ مِنَ ٱللَّـٰعِبِينَ
21:56. اس نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ آسمانوں507 اور زمین کے پیدا کر نے والا پروردگار ہی تمہارا رب ہے۔ میں اس کی گواہی دینے والا ہو۔
قَالَ بَل رَّبُّكُمْ رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ٱلَّذِى فَطَرَهُنَّ وَأَنَا۠ عَلَىٰ ذَٰلِكُم مِّنَ ٱلشَّـٰهِدِينَ
21:57. (اور یہ بھی کہا کہ) اللہ کی قسم! تم لوٹ کرجا نے کے بعد تمہاری بتوں کو توڑ دوں گا473۔
وَتَٱللَّهِ لَأَكِيدَنَّ أَصْنَـٰمَكُم بَعْدَ أَن تُوَلُّوا۟ مُدْبِرِينَ
21:58. وہ لوگ اپنے بڑے بت کے پاس لوٹ کر آنے کے لئے اس کے سوا ان سارے بتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دئے473۔
فَجَعَلَهُمْ جُذَٰذًا إِلَّا كَبِيرًا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ
21:59. وہ لوگ کہنے لگے کہ ہمارے معبودوں کے ساتھ ایسا کس نے کیا؟ وہ ظالم ہے ۔
قَالُوا۟ مَن فَعَلَ هَـٰذَا بِـَٔالِهَتِنَآ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
21:60. لوگوں نے کہا کہ ایک نوجوان کوہم نے ان کا تبصرہ کرتے ہوئے سناتھا۔ جسے ابراھیم کہا جا تاہے۔
قَالُوا۟ سَمِعْنَا فَتًى يَذْكُرُهُمْ يُقَالُ لَهُۥٓ إِبْرَٰهِيمُ
21:61. کہنے لگے کہ اسے لوگوں کے سامنے لے آؤ۔ تاکہ وہ لوگ گواہی دیں۔
قَالُوا۟ فَأْتُوا۟ بِهِۦ عَلَىٰٓ أَعْيُنِ ٱلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ
21:62. ان لوگوں نے پوچھاکہ اے ابراھیم!کیا تم نے ہمارے معبودوں کے ساتھ ایسا کیا؟
قَالُوٓا۟ ءَأَنتَ فَعَلْتَ هَـٰذَا بِـَٔالِهَتِنَا يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ
21:63. ابراھیم نے کہا کہ نہیں، ان میں کا بڑا بت ہی ایسا کیا ہے432۔ اگر وہ بولتے ہوں تو (ٹوٹے ہوئے) انہیں کے پاس دریافت کرلو۔
قَالَ بَلْ فَعَلَهُۥ كَبِيرُهُمْ هَـٰذَا فَسْـَٔلُوهُمْ إِن كَانُوا۟ يَنطِقُونَ
21:64. وہ لوگ ہوش میںآ تے ہوئے اپنے آپس میں کہنے لگے کہ تم ہی (انہیں پرستش کرنے کی وجہ سے) ظلم کر رہے ہو۔
فَرَجَعُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَنفُسِهِمْ فَقَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ أَنتُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ
21:65. پھر وہ لوگ سروں کے بل اوندھا ہو تے ہوئے کہنے لگے کہ تم توجانتے ہو کہ یہ بولتے نہیں۔
ثُمَّ نُكِسُوا۟ عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَـٰٓؤُلَآءِ يَنطِقُونَ
21:66. ابراھیم نے کہا کہ کیاتم اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کر تے ہو جو تمہیں کوئی فائدہ یا نقصان نہ پہنچا سکے؟
قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكُمْ شَيْـًٔا وَلَا يَضُرُّكُمْ
21:67. (اور یہ بھی کہا کہ) تف ہے تم پراوراللہ کے سوا جن کی تم عبادت کررہے ہو ان پر۔کیا تم سمجھوگے نہیں؟
أُفٍّ لَّكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
21:68. کہنے لگے کہ تم کو (اگر کچھ ) کرنا ہی ہوتو انہیں آگ میں جلاکر تمہارے معبودوں کی مدد کرو۔
قَالُوا۟ حَرِّقُوهُ وَٱنصُرُوٓا۟ ءَالِهَتَكُمْ إِن كُنتُمْ فَـٰعِلِينَ
21:69. ہم نے کہا کہ اے آگ! ابراھیم پر ٹھنڈی اور سلامتی بن جا269۔
قُلْنَا يَـٰنَارُ كُونِى بَرْدًا وَسَلَـٰمًا عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ
21:70. ان کے خلاف انہوں نے سازش کی۔ ہم نے انہیں نقصان اٹھانے والے بنا دیا۔
وَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَخْسَرِينَ
21:71. ان کو اور لوط کو ہم نے دنیا والوں کے لئے برکت والی زمین میں نجات دی۔
وَنَجَّيْنَـٰهُ وَلُوطًا إِلَى ٱلْأَرْضِ ٱلَّتِى بَـٰرَكْنَا فِيهَا لِلْعَـٰلَمِينَ
21:72. انہیں اسحاق کے ساتھ مزید یعقوب بھی انعام فرمایا۔ ان سب کو نیک بنایا۔
وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً ۖ وَكُلًّا جَعَلْنَا صَـٰلِحِينَ
21:73. ہمارے حکم کے مطابق انہیں سیدھی راہ دکھانے والے پیشوا بنایا۔ نیک عمل کرنے، نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کر نے انہیں ہم نے وحی بھیجی۔ وہ سب ہماری ہی عبادت کرنے والے تھے۔
وَجَعَلْنَـٰهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا وَأَوْحَيْنَآ إِلَيْهِمْ فِعْلَ ٱلْخَيْرَٰتِ وَإِقَامَ ٱلصَّلَوٰةِ وَإِيتَآءَ ٱلزَّكَوٰةِ ۖ وَكَانُوا۟ لَنَا عَـٰبِدِينَ
21:74. لوط کو ہم نے اختیار164 اور علم عطا کی۔ بے حیائی کے کام کر نے والی اس بستی سے انہیں نجات دی۔ وہ بہت برے لوگ اور جرم کر نے والے تھے۔
وَلُوطًا ءَاتَيْنَـٰهُ حُكْمًا وَعِلْمًا وَنَجَّيْنَـٰهُ مِنَ ٱلْقَرْيَةِ ٱلَّتِى كَانَت تَّعْمَلُ ٱلْخَبَـٰٓئِثَ ۗ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمَ سَوْءٍ فَـٰسِقِينَ
21:75. انہیں اپنی رحمت میں داخل کیا، وہ نیکوں میں سے ایک تھے۔
وَأَدْخَلْنَـٰهُ فِى رَحْمَتِنَآ ۖ إِنَّهُۥ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
21:76. نوح اس سے پہلے جب(ہم سے) دعا کی تو ان کے لئے ہم نے (اسے) قبول کر لی۔ انہیں اور ان کے گھر والوں کو سخت تکلیف سے نجا ت دی۔
وَنُوحًا إِذْ نَادَىٰ مِن قَبْلُ فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ فَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
21:77. ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھنے والے لوگوں سے (بچا کر) ان کی مدد کی۔ وہ بہت برے لوگ تھے۔ پس ان سب کو ہم نے ڈبو دیا۔
وَنَصَرْنَـٰهُ مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمَ سَوْءٍ فَأَغْرَقْنَـٰهُمْ أَجْمَعِينَ
21:78. جب ایک قوم کی بکری (دوسری ایک قوم کی) کھیت میں چرنے لگی تو داؤد اور سلیمان نے جوفیصلہ کیا تھا ، اس کو یاد دلاؤ۔ ان کے فیصلہ کوہم گواہ تھے۔
وَدَاوُۥدَ وَسُلَيْمَـٰنَ إِذْ يَحْكُمَانِ فِى ٱلْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ ٱلْقَوْمِ وَكُنَّا لِحُكْمِهِمْ شَـٰهِدِينَ
21:79. اسے ہم سلیمان کو سمجھایا۔ دونوں ہی کو ہم نے اختیار اور علم عطا کی تھی۔ پرندوں اور پہاڑوں کو ہم داؤد کے تابع کر دیاتھا۔ وہ (اللہ کی) تسبیح کر نے لگے، ہم (کچھ بھی) کر نے والے ہیں۔
فَفَهَّمْنَـٰهَا سُلَيْمَـٰنَ ۚ وَكُلًّا ءَاتَيْنَا حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُۥدَ ٱلْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَٱلطَّيْرَ ۚ وَكُنَّا فَـٰعِلِينَ
21:80. جنگ کے وقت تمہیں حفاظت کر نے والی زرہ بکتر بنانے انہیں سکھایا۔ کیا تم شکر کر نے والے ہو؟
وَعَلَّمْنَـٰهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُم مِّنۢ بَأْسِكُمْ ۖ فَهَلْ أَنتُمْ شَـٰكِرُونَ
21:81. ہم نے تیزوتند ہوا کو سلیمان کے تابع کردیا269۔ وہ ہمارے برکت والی زمین کی طرف ان کے حکم کے مطابق چلنے لگی۔ ہم ہر ایک چیزکے جاننے والے ہیں۔
وَلِسُلَيْمَـٰنَ ٱلرِّيحَ عَاصِفَةً تَجْرِى بِأَمْرِهِۦٓ إِلَى ٱلْأَرْضِ ٱلَّتِى بَـٰرَكْنَا فِيهَا ۚ وَكُنَّا بِكُلِّ شَىْءٍ عَـٰلِمِينَ
21:82. شیاطین میں سے ان کے لئے غوطہ خور کے علاوہ دوسرے کام کر نے والوں کو بھی (ان کے تابع )کیا۔ ہم ان کے نگران تھے۔
وَمِنَ ٱلشَّيَـٰطِينِ مَن يَغُوصُونَ لَهُۥ وَيَعْمَلُونَ عَمَلًا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ وَكُنَّا لَهُمْ حَـٰفِظِينَ
21:83. جب ایوب نے دعا کی کہ مجھے تکلیف پہنچی ہے۔تو رحم کر نے والوں میں سب سے بڑارحم کرنے والا ہے تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی۔ان پر آئی ہوئی تکلیف کو دور کیا۔ ان کے گھر والوں کو ، ان کے ساتھ ان جیسے لوگوں کو بھی ہم نے اپنی رحمت سے عطا کی۔ عبادت گزار وں کے لئے یہ نصیحت ہے26۔
۞ وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥٓ أَنِّى مَسَّنِىَ ٱلضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ
21:84.
فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ فَكَشَفْنَا مَا بِهِۦ مِن ضُرٍّ ۖ وَءَاتَيْنَـٰهُ أَهْلَهُۥ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَذِكْرَىٰ لِلْعَـٰبِدِينَ
21:85. اسماعیل، ادریس اور ذوالکفل یہ سب صبر کر نے والے تھے۔
وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِدْرِيسَ وَذَا ٱلْكِفْلِ ۖ كُلٌّ مِّنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ
21:86. انہیں اپنی رحمت میں داخل کر لیا۔ وہ نیک لوگ تھے۔
وَأَدْخَلْنَـٰهُمْ فِى رَحْمَتِنَآ ۖ إِنَّهُم مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
21:87. مچھلی والے395 (یونس) غصہ سے چلے گئے۔ اس نے خیال کیا کہ ہم اس پر قدرت نہیں رکھتے۔ پھر اس نے اندھیروں سے303 پکار اکہ تیرے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں، تو پاک10 ہے۔ میں ظلم کر نے والوں میں سے ہوگیا۔
وَذَا ٱلنُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَـٰضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَىٰ فِى ٱلظُّلُمَـٰتِ أَن لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنتَ سُبْحَـٰنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
21:88. ان کی دعا قبول کر لی۔ غم سے انہیں نجات دی۔ اسی طرح ہم ایمان والوں کو نجات دیتے ہیں۔
فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ وَنَجَّيْنَـٰهُ مِنَ ٱلْغَمِّ ۚ وَكَذَٰلِكَ نُـۨجِى ٱلْمُؤْمِنِينَ
21:89. زکریا نے جب اپنے پروردگار کو پکارا کہ اے میرے پروردگار! مجھے تنہا نہ چھوڑدے، توہی بہتریں وارث ہے، تو ہم نے ان کے لئے (ان کی دعا ) قبول کی۔ انہیں یحیےٰ انعام میں بخشا۔ ان کی بیوی کو ان کے لئے( بچہ جنم دینے کے) قابل بنایا۔ وہ نیکی کی طرف جلدی کر نے والے ، شوق اور خوف سے ہم سے دعا کر نے والے تھے۔ ہمارے سامنے عاجزی کر تے تھے۔
وَزَكَرِيَّآ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥ رَبِّ لَا تَذَرْنِى فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلْوَٰرِثِينَ
21:90.
فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ وَوَهَبْنَا لَهُۥ يَحْيَىٰ وَأَصْلَحْنَا لَهُۥ زَوْجَهُۥٓ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ يُسَـٰرِعُونَ فِى ٱلْخَيْرَٰتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا ۖ وَكَانُوا۟ لَنَا خَـٰشِعِينَ
21:91. اپنی عصمت کو بچانے والی عورت میں ہم نے اپنی روح پھونکا90۔ انہیں اور ان کے بیٹے کو جہاں والوں کے لئے نشانی بنادیا415۔
وَٱلَّتِىٓ أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا وَجَعَلْنَـٰهَا وَٱبْنَهَآ ءَايَةً لِّلْعَـٰلَمِينَ
21:92. تمہاری یہ امت ایک ہی امت ہے۔ میں ہی تمہارا رب ہوں۔ میری ہی عبادت کرو۔
إِنَّ هَـٰذِهِۦٓ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَٰحِدَةً وَأَنَا۠ رَبُّكُمْ فَٱعْبُدُونِ
21:93. وہ تو اپنے معا ملے میں آپس میں بٹ گئے۔ سب ہماری ہی طرف لوٹنے والے ہیں۔
وَتَقَطَّعُوٓا۟ أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ ۖ كُلٌّ إِلَيْنَا رَٰجِعُونَ
21:94. ایمان کے ساتھ نیک عمل کر نے والوں کی محنت کا کوئی انکار نہیں۔ اسے ہم درج کررہے ہیں۔
فَمَن يَعْمَلْ مِنَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِهِۦ وَإِنَّا لَهُۥ كَـٰتِبُونَ
21:95. ہم ہلاک کئے ہوئے بستی والے (بچ کر آنا) ممنوع کیا گیا ہے، وہ لوگ واپس نہیں آئیں گے۔
وَحَرَٰمٌ عَلَىٰ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَـٰهَآ أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ
21:96. آخر میں یاجوج اور ماجوج 451(کی جماعت) کھول دئے جائیں گے اور وہ ہر بلندی سے تیزی سے آئیں گے۔
حَتَّىٰٓ إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٍ يَنسِلُونَ
21:97. سچا وعدہ قریب آ چکا۔ اس وقت (اللہ کا) انکار کر نے والوں کی نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ (وہ کہیں گے کہ) ہائے ہماری شامت! ہم اس کے بارے میں غفلت میں رہ گئے۔ نہیں، ہم نے ظلم کر ڈالا۔
وَٱقْتَرَبَ ٱلْوَعْدُ ٱلْحَقُّ فَإِذَا هِىَ شَـٰخِصَةٌ أَبْصَـٰرُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِى غَفْلَةٍ مِّنْ هَـٰذَا بَلْ كُنَّا ظَـٰلِمِينَ
21:98. تم اور اللہ کے سوا جن کی تم عبادت کر رہے ہو، وہ دوزخ کا ایندھن بنوگے370۔ وہاں تم آکر پہنچنے والے ہی ہو۔
إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنتُمْ لَهَا وَٰرِدُونَ
21:99. اگر وہ معبود ہو تے تو یہاں نہ آئے ہوتے۔ سب لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
لَوْ كَانَ هَـٰٓؤُلَآءِ ءَالِهَةً مَّا وَرَدُوهَا ۖ وَكُلٌّ فِيهَا خَـٰلِدُونَ
21:100. وہاں ان کے لئے سسک سسک کر رونا ہی ہے۔ وہ لوگ وہاں کچھ بھی نہ سنیں گے۔
لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ
21:101. جن کے بارے میں ہماری مدد سبقت لے گئی وہ لوگ اس سے دورکئے گئے ہیں370۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُم مِّنَّا ٱلْحُسْنَىٰٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ
21:102. وہ اس کی شور نہیں سنیں گے۔ ان کے دل کی خواہشوں میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
لَا يَسْمَعُونَ حَسِيسَهَا ۖ وَهُمْ فِى مَا ٱشْتَهَتْ أَنفُسُهُمْ خَـٰلِدُونَ
21:103. سب سے بڑی گھبراہٹ انہیں غمگین نہیں کرے گی۔ فرشتے ان کی استقبال کر یں گے۔ (اور کہیں گے کہ) یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔
لَا يَحْزُنُهُمُ ٱلْفَزَعُ ٱلْأَكْبَرُ وَتَتَلَقَّىٰهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ هَـٰذَا يَوْمُكُمُ ٱلَّذِى كُنتُمْ تُوعَدُونَ
21:104. لکھے ہوئے اوراق لپیٹنے کی طرح آسمان507 کو ہم لپیٹنے کے دن 1جس طرح ہم نے پہلی تخلیق کی ابتدا کی تھی اسی کو ہم پھر سے قائم کریں گے225&453۔ یہ ہمارا وعدہ ہے۔ ہم (کچھ بھی) کر نے والے ہیں۔
يَوْمَ نَطْوِى ٱلسَّمَآءَ كَطَىِّ ٱلسِّجِلِّ لِلْكُتُبِ ۚ كَمَا بَدَأْنَآ أَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِيدُهُۥ ۚ وَعْدًا عَلَيْنَآ ۚ إِنَّا كُنَّا فَـٰعِلِينَ
21:105. ہم نے زبور میں نصیحت کے بعد لکھا تھا کہ میرے نیک بندے زمین کے وارث بنیں گے۔
وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِى ٱلزَّبُورِ مِنۢ بَعْدِ ٱلذِّكْرِ أَنَّ ٱلْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِىَ ٱلصَّـٰلِحُونَ
21:106. عبادت گزار لوگوں کے لئے اس میں کافی چیزیں ہیں
إِنَّ فِى هَـٰذَا لَبَلَـٰغًا لِّقَوْمٍ عَـٰبِدِينَ
21:107. (اے محمد!) جہاں والوں281 کے لئے ہم نے تمہیں رحمت بنا کر بھیجا ہے187۔
وَمَآ أَرْسَلْنَـٰكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَـٰلَمِينَ
21:108. پوچھو کہ مجھے یہی وحی کی گئی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے، کیا (تم) اسے قبول کر رہے ہو؟
قُلْ إِنَّمَا يُوحَىٰٓ إِلَىَّ أَنَّمَآ إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ ۖ فَهَلْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ
21:109. اگر وہ جھٹلائیں توکہہ دو کہ تم سب کو یکساں اطلاع کر چکا ہوں192۔ تمہیں جو انتباہ کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا دور، میں نہیں جانتا۔
فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَقُلْ ءَاذَنتُكُمْ عَلَىٰ سَوَآءٍ ۖ وَإِنْ أَدْرِىٓ أَقَرِيبٌ أَم بَعِيدٌ مَّا تُوعَدُونَ
21:110. وہ اونچی آواز بھی جانتا ہے اور تم جو چھپاتے ہو وہ بھی جانتا ہے۔
إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ مِنَ ٱلْقَوْلِ وَيَعْلَمُ مَا تَكْتُمُونَ
21:111. میں نہیں جانتا کہ یہ (دنیوی زندگی) تمہارے لئے آزمائش484 ہو گی یا مقررہ مدت تک زندگی خوشحال ہوگی؟
وَإِنْ أَدْرِى لَعَلَّهُۥ فِتْنَةٌ لَّكُمْ وَمَتَـٰعٌ إِلَىٰ حِينٍ
21:112. ( پیغمبرنے)کہا کہ اے میرے رب!تو حق کے ساتھ فیصلہ فرما۔ تم جو کہہ رہے ہو اس کے مقابلے میں میرا پروردگار رحمن ہی مددکے لئے مجھے تلاش ہے۔
قَـٰلَ رَبِّ ٱحْكُم بِٱلْحَقِّ ۗ وَرَبُّنَا ٱلرَّحْمَـٰنُ ٱلْمُسْتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُونَ