Quran Tamil Translation

سورۃ : 32 سورۃ السجدہ ۔ سر جھکانا

کل آیتیں : 30

اس سورت میں آیت نمبر 15 سے 17 تک اللہ کے لئے سجدہ کرنے والوں اور ان کو ملنے والے انعامات کے بارے میں ذکر آنے کی وجہ سے اس سورت کو یہ نام رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ... 1۔ الف ، لام ، میم2۔

32:2. (یہ) تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے نازل ہوئی کتاب ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں۔
تَنزِيلُ ٱلْكِتَـٰبِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

32:3. کیا وہ کہتے ہیں کہ اس کو اس نے گھڑ لیا ہے؟ ایسا نہیں ہے۔ (اے محمد!) تم سے پہلے جس قوم کو آگاہ کرنے والے نہ آیے تھے اس قوم کو خبردار کرنے اوروہ سیدھی راہ پانے(یہ)تمہارے رب کی طرف سے تم پر آئی ہوئی سچائی ہے۔
أَمْ يَقُولُونَ ٱفْتَرَىٰهُ ۚ بَلْ هُوَ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّآ أَتَىٰهُم مِّن نَّذِيرٍ مِّن قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ

32:4. آسمانوں507 اور زمین کو اور ان کے درمیانی چیزوں کو اللہ ہی نے چھ دنوں میں پیدا کیا179۔ پھر عرش پر488 بیٹھا511۔ تمہارے لئے اس کے سوا کوئی سرپرست اور سفارشی17 نہیں ہے۔ کیا تم غور کروگے نہیں؟
ٱللَّهُ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ ۖ مَا لَكُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَلِىٍّ وَلَا شَفِيعٍ ۚ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ

32:5. آسمان507 سے زمین تک ہر معاملے کو وہی اہتمام کر تا ہے۔ وہ ایک دن میں اس کے پاس اوپر چڑھ جا ئے گا۔ وہ تمہارے حساب سے ایک ہزار سال کے برابر ہے293۔
يُدَبِّرُ ٱلْأَمْرَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ إِلَى ٱلْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥٓ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ

32:6. وہ پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے۔ زبردست، نہایت ہی رحم والا ہے۔
ذَٰلِكَ عَـٰلِمُ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

32:7. وہ ہر چیز کی تخلیق کو آراستہ کیا۔ انسان کی پیدائش368 مٹی سے 503شروع کی506۔
ٱلَّذِىٓ أَحْسَنَ كُلَّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ ۖ وَبَدَأَ خَلْقَ ٱلْإِنسَـٰنِ مِن طِينٍ

32:8. پھر اس کی نسل کو حقیر پانی506 کے جوہر سے تراشا۔
ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُۥ مِن سُلَـٰلَةٍ مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ

32:9. پھر اس کو درست کر کے اپنی روح اس میں پھونکا۔ اور تمہارے لئے کان، آنکھیں اور دل بنائے۔ تم بہت کم ہی شکر ادا کر تے ہو۔
ثُمَّ سَوَّىٰهُ وَنَفَخَ فِيهِ مِن رُّوحِهِۦ ۖ وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَـٰرَ وَٱلْأَفْـِٔدَةَ ۚ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ

32:10. وہ لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم زمین میں گم ہوجانے کے بعد کیا ہم نئی تخلیق حاصل کریں گے؟ درحقیقت وہ اپنے رب کی ملاقات488 کے منکر ہیں۔
وَقَالُوٓا۟ أَءِذَا ضَلَلْنَا فِى ٱلْأَرْضِ أَءِنَّا لَفِى خَلْقٍ جَدِيدٍۭ ۚ بَلْ هُم بِلِقَآءِ رَبِّهِمْ كَـٰفِرُونَ

32:11. کہہ دو کہ تمہارے لئے مقرر کردہ موت کا فرشتہ تمہیں قبض کر لے گا165۔ پھر تم اپنے پروردگار کے پاس واپس لائے جاؤگے۔
۞ قُلْ يَتَوَفَّىٰكُم مَّلَكُ ٱلْمَوْتِ ٱلَّذِى وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ

32:12. کاش کہ تم دیکھتے کہ جب مجرم لوگ اپنے رب کے سامنے سر جھکائے کہتے ہوں گے کہ اے میرے پروردگار!ہم نے دیکھ لیا، سن لیا، پس تو ہمیں واپس بھیج دے۔ ہم نیک عمل کریں گے اور ہم پختہ یقین رکھیں گے۔
وَلَوْ تَرَىٰٓ إِذِ ٱلْمُجْرِمُونَ نَاكِسُوا۟ رُءُوسِهِمْ عِندَ رَبِّهِمْ رَبَّنَآ أَبْصَرْنَا وَسَمِعْنَا فَٱرْجِعْنَا نَعْمَلْ صَـٰلِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ

32:13. اگر ہم چاہتے تو ہر ایک کو ان ان کی ہدایت دے دیتے۔ بلکہ ہماری طرف سے یہ بات سبقت لے چکی ہے کہ تمام (برے) انسانوں اور جنوں سے جہنم بھر دوں گا۔
وَلَوْ شِئْنَا لَـَٔاتَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدَىٰهَا وَلَـٰكِنْ حَقَّ ٱلْقَوْلُ مِنِّى لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ أَجْمَعِينَ

32:14. (کہا جائے گا کہ) اس دن1 کی ملاقات کوتم بھول جانے کی وجہ سے مزہ چکھو۔ ہم بھی تمہیں بھول گئے6۔ پس تم جو کچھ کر رہے تھے اس کی وجہ سے ہمیشگی کا عذاب چکھو۔
فَذُوقُوا۟ بِمَا نَسِيتُمْ لِقَآءَ يَوْمِكُمْ هَـٰذَآ إِنَّا نَسِينَـٰكُمْ ۖ وَذُوقُوا۟ عَذَابَ ٱلْخُلْدِ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

32:15. ہماری آیتوں کے ذریعے جب نصیحت کی جائے تو سجدہ 396میں گر نے والے، اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کر نے والے اور فخر نہ کر نے والے ہی اس پر ایمان لانے والے ہیں۔
إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِـَٔايَـٰتِنَا ٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا۟ بِهَا خَرُّوا۟ سُجَّدًا وَسَبَّحُوا۟ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ

32:16. خوف اور امید سے اپنے رب کو پکارنے کے لئے ان کے پہلو بستر وں سے الگ ہو جائیں گے۔ ہمارئی دی ہوئی چیزوں سے (نیک راہ میں) خرچ کر تے ہیں۔
تَتَجَافَىٰ جُنُوبُهُمْ عَنِ ٱلْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ يُنفِقُونَ

32:17. ان کے اعمال کے صلہ میں ان کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک جو چھپا کر رکھی گئی ہے وہ کوئی نہیں جانتا۔
فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّآ أُخْفِىَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

32:18. کیا ایک مومن جرم کر نے والے کی طرح ہوسکتا ہے؟ وہ برابر نہیں ہو سکتے۔
أَفَمَن كَانَ مُؤْمِنًا كَمَن كَانَ فَاسِقًا ۚ لَّا يَسْتَوُۥنَ

32:19. جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے، ان کے (نیک ) عمل کی وجہ سے ان کا انعام جنت کے باغات کا ٹھکانا ہے۔ 20۔جرم کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم ہوگا۔ اس سے وہ جب بھی باہر نکلنا چاہیں گے تو انہیں اس میں پھر سے ڈالا جا ئے گا۔ اور ان سے کہا جائے گا کہ جس کو تم نے جھوٹ سمجھا تھا اس دوزخ کے عذاب کامزہ چکھو۔
أَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَلَهُمْ جَنَّـٰتُ ٱلْمَأْوَىٰ نُزُلًۢا بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

32:21. وہ لوگ سدھر نے کے لئے اس بڑے عذاب سے پہلے انہیں (اس دنیا کی) چھوٹے عذاب کا انہیں مزہ چکھاتے ہیں۔
وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنَ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَدْنَىٰ دُونَ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

32:22. اس کے رب کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی جائے تو اس کو جھٹلانے والے سے بڑھ کر ظالم اور کون ہو گا؟ہم مجرموں کو سزا دیں گے۔
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِۦ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَآ ۚ إِنَّا مِنَ ٱلْمُجْرِمِينَ مُنتَقِمُونَ

32:23. موسیٰ کو ہم نے کتاب عطا کی۔ (اے محمد!) ان کی ملاقات267 میں تم شک نہ کرو315۔ ان کو ہم نے بنی اسرائیل کے لئے رہنما بنایا۔
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ فَلَا تَكُن فِى مِرْيَةٍ مِّن لِّقَآئِهِۦ ۖ وَجَعَلْنَـٰهُ هُدًى لِّبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ

32:24. انہوں نے جب صبر کیا اور ہماری آیتوں کو یقین کے ساتھ تھام لیا تو ہم نے ہمارے حکم کے مطابق راہ دکھانے والے پیشواؤں کو ان میں سے جاری کیا۔
وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا۟ ۖ وَكَانُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا يُوقِنُونَ

32:25. جن باتوں میں وہ اختلاف کر رہے تھے قیامت کے دن1 تمہارا رب ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا۔
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فِيمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

32:26. کیا انہیں اس بات نے سیدھی راہ نہیں دکھائی کہ ان سے پہلے ہم نے کئی نسلوں کو ہلاک کر چکے ہیں؟ان کے رہائشی مقامات سے یہ گزر رہے ہیں۔ اس میں کئی نشانیاں ہیں۔ کیا وہ لوگ سنتے نہیں؟
أَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّنَ ٱلْقُرُونِ يَمْشُونَ فِى مَسَـٰكِنِهِمْ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ ۖ أَفَلَا يَسْمَعُونَ

32:27. کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم ہی خشک زمین کی طرف پانی بہا لے جا تے ہیں؟اس کے ذریعے ہم کھیتوں کو ظاہر کرتے ہیں۔اس کے ذریعے وہ اور ان کے مویشی کھا تے ہیں۔ کیا وہ غور نہیں کرتے؟
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّا نَسُوقُ ٱلْمَآءَ إِلَى ٱلْأَرْضِ ٱلْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِۦ زَرْعًا تَأْكُلُ مِنْهُ أَنْعَـٰمُهُمْ وَأَنفُسُهُمْ ۖ أَفَلَا يُبْصِرُونَ

32:28. وہ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو وہ فیصلہ کب ہوگا؟
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

32:29. اور کہو کہ فیصلہ کے دن1 (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو ان کا ایمان لاناکچھ فائدہ نہ دے گا۔ اور وہ مہلت نہیں دئے جائیں گے۔
قُلْ يَوْمَ ٱلْفَتْحِ لَا يَنفَعُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِيمَـٰنُهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

32:30. انہیں جھٹلا دو۔ اور منتظر رہو ،وہ بھی انتظار کر رہے ہیں۔
فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَٱنتَظِرْ إِنَّهُم مُّنتَظِرُونَ

By Farook