Quran Tamil Translation

سورۃ : 33 سورۃ الاحزاب ۔ اجتماعی فوج

کل آیتیں : 73

مختلف دشمنوں نے اجماعی طور پر فوج جمع کر کے حملہ آور ہو نے کے واقعہ بارے میں اور اس وقت رب کی طرف سے ملی ہوئی مدد کے بارے میں اس سورت کی آیت نمبر 9 سے 27 تک ذکر ہوا ہے، اس لئے اس سورت کا نام یہ رکھا گیاہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

33:1. اے نبی! اللہ سے ڈرو۔ (اللہ کا) انکار کرنے والے اور منافقوں کے تابع نہ بنو۔ اللہ جاننے والا ،بڑی حکمت والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ ٱتَّقِ ٱللَّهَ وَلَا تُطِعِ ٱلْكَـٰفِرِينَ وَٱلْمُنَـٰفِقِينَ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا

33:2. (اے محمد!) تمہارے رب کی طرف سے جو وحی کی جاتی ہے اس کی پیروی کرو۔ تم جو کچھ کر تے ہو اللہ اچھی طرح جاننے والا ہے۔
وَٱتَّبِعْ مَا يُوحَىٰٓ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا

33:3. اللہ ہی پر بھروسہ رکھو۔ اللہ کارسازی کے کافی ہے۔
وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلًا

33:4. کسی بھی انسان کے اندر اللہ نے دو دل502 نہیں بنائے۔ تمہاری بیویوں میں تم جسے ماں کے ساتھ تشبیہ دے رہے ہو انہیں اس نے تمہاری مائیں نہیں بنایا316۔ تمہارے لے پالک بچوں کو وہ تمہارے بچے نہیں بنایا317۔ یہ توتمہارے منہ کی باتیں ہیں۔ اللہ حق ہی کہتا ہے۔ وہی سیدھی راہ دکھاتا ہے۔
مَّا جَعَلَ ٱللَّهُ لِرَجُلٍ مِّن قَلْبَيْنِ فِى جَوْفِهِۦ ۚ وَمَا جَعَلَ أَزْوَٰجَكُمُ ٱلَّـٰٓـِٔى تُظَـٰهِرُونَ مِنْهُنَّ أُمَّهَـٰتِكُمْ ۚ وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَآءَكُمْ أَبْنَآءَكُمْ ۚ ذَٰلِكُمْ قَوْلُكُم بِأَفْوَٰهِكُمْ ۖ وَٱللَّهُ يَقُولُ ٱلْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِى ٱلسَّبِيلَ

33:5. انہیں تم ان کے والد کے نسبت سے پکارو۔ وہی اللہ کے نزدیک انصاف ہے۔ اگر تم ان کے والد کو نہ جانتے ہوں تو وہ تمہارے لئے دینی بھائی اور تمہارے دوست ہیں۔ اگر غلطی سے کچھ کہہ دو تو تم پر کوئی گناہ نہیں۔ بلکہ تم دلی ارادے سے کہو تو (گناہ ہوگا)۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
ٱدْعُوهُمْ لِـَٔابَآئِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِندَ ٱللَّهِ ۚ فَإِن لَّمْ تَعْلَمُوٓا۟ ءَابَآءَهُمْ فَإِخْوَٰنُكُمْ فِى ٱلدِّينِ وَمَوَٰلِيكُمْ ۚ وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَآ أَخْطَأْتُم بِهِۦ وَلَـٰكِن مَّا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا

33:6. ایمان والوں کو اپنی ذات سے زیادہ یہ نبی(محمد) ہی فوقیت پانے والے ہیں۔ ان کی بیویاں ان کی مائیں322 ہیں۔ ایمان والے اور ہجرت460 کر نے والوں سے زیادہ رشتہ دار ہی ایک کودوسرے فوقیت رکھنے والے385 ہیں، بجز اس کے کہ تم خوداپنے دوستوں کے ساتھ بھلائی کرو۔ یہ اللہ کی کتاب میں ہے۔ اور یہ دفتر157 میں لکھا ہوا ہے۔
ٱلنَّبِىُّ أَوْلَىٰ بِٱلْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنفُسِهِمْ ۖ وَأَزْوَٰجُهُۥٓ أُمَّهَـٰتُهُمْ ۗ وَأُو۟لُوا۟ ٱلْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَىٰ بِبَعْضٍ فِى كِتَـٰبِ ٱللَّهِ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُهَـٰجِرِينَ إِلَّآ أَن تَفْعَلُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَوْلِيَآئِكُم مَّعْرُوفًا ۚ كَانَ ذَٰلِكَ فِى ٱلْكِتَـٰبِ مَسْطُورًا

33:7. یاد دلاؤ جبکہ ہم نے نبیوں کے پاس (خاص کر) تمہارے پاس، نوح، ابراھیم، موسیٰ اورمریم کے بیٹے عیسیٰ سے بھی ان کا عہد95 لیا تھا۔سچے لوگوں کو ان کے سچائی کے بارے میں دریافت کر نے کے لئے ان سے سخت معاہدہ کیا تھا۔ (اس کا) انکار کر نے والوں کو وہ دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے26۔
وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ مِيثَـٰقَهُمْ وَمِنكَ وَمِن نُّوحٍ وَإِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ وَعِيسَى ٱبْنِ مَرْيَمَ ۖ وَأَخَذْنَا مِنْهُم مِّيثَـٰقًا غَلِيظًا

33:8.
لِّيَسْـَٔلَ ٱلصَّـٰدِقِينَ عَن صِدْقِهِمْ ۚ وَأَعَدَّ لِلْكَـٰفِرِينَ عَذَابًا أَلِيمًا

33:9. اے ایمان والو! تمہارے پاس جب اجماعی فوج آئی تو اللہ نے تمہیں جو نعمتیں بخشی تھی اس کویاد کر و۔ان کے خلاف ہم نے آندھی اورتم کو دکھائی نہ دینے والی فوج بھیجی ۔ تم جوکچھ کر رہے ہو اللہ اس کو دیکھ رہا 488ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَةَ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَآءَتْكُمْ جُنُودٌ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَجُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا

33:10. وہ لوگ جب تمہارے اوپر سے اور تمہارے نیچے سے آئے تو تمہاری آنکھیں پتھراگئیں اور دل گلے تک پہنچ کر پھنس گئے ، اللہ کی نسبت تم نے مختلف قسم کے گمان کرنے لگے تو وہیں ایمان والے آزمائے گئے484۔ وہ لوگ بری طرح سے جھنجھوڑ دئے گئے26۔
إِذْ جَآءُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ ٱلْأَبْصَـٰرُ وَبَلَغَتِ ٱلْقُلُوبُ ٱلْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِٱللَّهِ ٱلظُّنُونَا۠

33:11.
هُنَالِكَ ٱبْتُلِىَ ٱلْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا۟ زِلْزَالًا شَدِيدًا

33:12. (اس وقت بھی یہ آزمائے گئے جبکہ) منافق اور دلوں میں بیماری رکھنے والوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول نے بس ہم سے دھوکے کا وعدہ ہی کیا تھا۔
وَإِذْ يَقُولُ ٱلْمُنَـٰفِقُونَ وَٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥٓ إِلَّا غُرُورًا

33:13. (اس وقت بھی وہ آزمائے گئے جبکہ ) ان میں سے ایک گروہ نے کہا کہ اے یثرب(مدینہ) والو! تم (ان کے مقابلہ میں) ٹہرنہیں سکتے۔اس لئے لوٹ جاؤ۔ ان میں سے ایک گروہ نے محفوظ ہو تے ہوئے بھی نبی سے یہ کہہ کر اجازت چاہا تھا کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں۔ وہ لوگ بھاگ جا نے کے سوا اور کچھ نہیں چاہا۔
وَإِذْ قَالَت طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ يَـٰٓأَهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَٱرْجِعُوا۟ ۚ وَيَسْتَـْٔذِنُ فَرِيقٌ مِّنْهُمُ ٱلنَّبِىَّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوْرَةٌ وَمَا هِىَ بِعَوْرَةٍ ۖ إِن يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارًا

33:14. ان کے خلاف اس کے کئی حصوں سے حملہ کیا جاتا، پھر ان سے فساد برپا کر نے کے لئے پوچھاجاتا تو وہ کر دیتے۔بجز تھوڑی دیر کے وہ زیادہ دیر نہیں کرتے۔
وَلَوْ دُخِلَتْ عَلَيْهِم مِّنْ أَقْطَارِهَا ثُمَّ سُئِلُوا۟ ٱلْفِتْنَةَ لَـَٔاتَوْهَا وَمَا تَلَبَّثُوا۟ بِهَآ إِلَّا يَسِيرًا

33:15. اس سے پہلے وہ اللہ سے عہد کر چکے تھے کہ پیٹھ پھیر کر نہیں بھاگیں گے۔اللہ سے کئے ہوئے عہد کی بازپرس ہوگی۔
وَلَقَدْ كَانُوا۟ عَـٰهَدُوا۟ ٱللَّهَ مِن قَبْلُ لَا يُوَلُّونَ ٱلْأَدْبَـٰرَ ۚ وَكَانَ عَهْدُ ٱللَّهِ مَسْـُٔولًا

33:16. کہہ دو کہ اگر تم بھاگو گے تو تمہارا بھاگنا موت یا قتل کئے جانے سے تمہیں روک نہیں سکے گی۔ اس وقت تم بہت کم ہی خوشحالی دئے جاؤگے۔
قُل لَّن يَنفَعَكُمُ ٱلْفِرَارُ إِن فَرَرْتُم مِّنَ ٱلْمَوْتِ أَوِ ٱلْقَتْلِ وَإِذًا لَّا تُمَتَّعُونَ إِلَّا قَلِيلًا

33:17. تم پوچھو کہ اگر اللہ تمہارے لئے کوئی برائی چاہے تو اس سے تمہیں بچانے والا کون؟ یا وہ تمہارے لئے کوئی بھلائی چاہے تو (اسے روکنے والا کون)؟ اللہ کے سوا کوئی کارساز یا حمایتی وہ دیکھ نہیں سکتے۔
قُلْ مَن ذَا ٱلَّذِى يَعْصِمُكُم مِّنَ ٱللَّهِ إِنْ أَرَادَ بِكُمْ سُوٓءًا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً ۚ وَلَا يَجِدُونَ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا

33:18. تم میں روکنے والوں کو اور اپنے بھائیوں سے یہ کہنے والوں کو کہ ہمارے پاس آجاؤ، اللہ جانتا ہے۔ سوائے بہت کم کے وہ جنگ میں نہیں آتے۔
۞ قَدْ يَعْلَمُ ٱللَّهُ ٱلْمُعَوِّقِينَ مِنكُمْ وَٱلْقَآئِلِينَ لِإِخْوَٰنِهِمْ هَلُمَّ إِلَيْنَا ۖ وَلَا يَأْتُونَ ٱلْبَأْسَ إِلَّا قَلِيلًا

33:19. تمہارے مقابلہ میں وہ کنجوسی کر تے ہیں۔تم دیکھوگے کہ خوف کے وقت موت (کی دہشت) سے بیہوش آدمی کی طرح آنکھوں کو گردش دے کر وہ تمہیں دیکھتے ہیں۔خوف ہٹنے کے ساتھ (جنگ میں ملے ہوئے) مال پر حریص بن کر تیززبانوں سے وہ تمہیں تکلیف پہنچاتے ہیں۔ وہ لوگ ایمان نہیں لائے۔ اللہ نے ان کے اعمال برباد کر دئے۔یہ اللہ کے لئے آسان ہی ہے۔
أَشِحَّةً عَلَيْكُمْ ۖ فَإِذَا جَآءَ ٱلْخَوْفُ رَأَيْتَهُمْ يَنظُرُونَ إِلَيْكَ تَدُورُ أَعْيُنُهُمْ كَٱلَّذِى يُغْشَىٰ عَلَيْهِ مِنَ ٱلْمَوْتِ ۖ فَإِذَا ذَهَبَ ٱلْخَوْفُ سَلَقُوكُم بِأَلْسِنَةٍ حِدَادٍ أَشِحَّةً عَلَى ٱلْخَيْرِ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَمْ يُؤْمِنُوا۟ فَأَحْبَطَ ٱللَّهُ أَعْمَـٰلَهُمْ ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرًا

33:20. وہ سمجھتے ہیں کہ اجماعی فوجیں ابھی گئی نہیں۔ اگر وہ فوجیں آجائیں تو وہ چاہیں گے کہ دیہاتیوں کے ساتھ رہتے ہوئے تمہارے بارے میں خبریں دریافت کرتے رہیں۔ اگر وہ تمہارے ساتھ رہتے بھی تو وہ برائے نام کے سواجنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔
يَحْسَبُونَ ٱلْأَحْزَابَ لَمْ يَذْهَبُوا۟ ۖ وَإِن يَأْتِ ٱلْأَحْزَابُ يَوَدُّوا۟ لَوْ أَنَّهُم بَادُونَ فِى ٱلْأَعْرَابِ يَسْـَٔلُونَ عَنْ أَنۢبَآئِكُمْ ۖ وَلَوْ كَانُوا۟ فِيكُم مَّا قَـٰتَلُوٓا۟ إِلَّا قَلِيلًا

33:21. اللہ اور آخرت کے دن 1پر یقین رکھتے ہوئے اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے تم کو اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ ہے318۔
لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِى رَسُولِ ٱللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُوا۟ ٱللَّهَ وَٱلْيَوْمَ ٱلْـَٔاخِرَ وَذَكَرَ ٱللَّهَ كَثِيرًا

33:22. جب ایمان والوں نے اجتماعی فوج کو دیکھا تو کہا کہ یہ تو وہی ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا۔ اللہ اور اس کے رسول نے سچ ہی کہا تھا۔ ایمان اور فرمانبرداری کے سوا دوسرا کچھ انہیں (یہ) زیادہ نہیں کیا۔
وَلَمَّا رَءَا ٱلْمُؤْمِنُونَ ٱلْأَحْزَابَ قَالُوا۟ هَـٰذَا مَا وَعَدَنَا ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥ وَصَدَقَ ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥ ۚ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّآ إِيمَـٰنًا وَتَسْلِيمًا

33:23. ایمان والوں میں ایسے لوگ بھی ہیں کہ اللہ سے جس کے بارے میں عہد لیا تھا ، اس کو سچ کر دکھایا۔ان میں اپنی مراد کو پائے ہوئے لوگ بھی ہیں۔ (اسے) انتظار کر نے والے لوگ بھی ان میں ہیں۔ وہ لوگ ذرا بھی (عہدمیں) تبدیلی نہیں کی۔
مِّنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا۟ مَا عَـٰهَدُوا۟ ٱللَّهَ عَلَيْهِ ۖ فَمِنْهُم مَّن قَضَىٰ نَحْبَهُۥ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا۟ تَبْدِيلًا

33:24. سچے لوگوں کو ان کی سچائی کی وجہ سے اللہ انعام دے گا۔ اگر چاہا تو منافقوں کو سزا دے گا یا انہیں معاف کر دے گا۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
لِّيَجْزِىَ ٱللَّهُ ٱلصَّـٰدِقِينَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ إِن شَآءَ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا

33:25. (اس کا) انکار کر نے والوں کو کوئی بھلائی نہ پاتے ہوئے ان کے غصے کے ساتھ ہی اللہ انہیں واپس کر دیا۔ ایمان والوں کے لئے جنگ کر نے اللہ ہی کافی ہے۔ اللہ قوت والا اور زبردست ہے۔
وَرَدَّ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِغَيْظِهِمْ لَمْ يَنَالُوا۟ خَيْرًا ۚ وَكَفَى ٱللَّهُ ٱلْمُؤْمِنِينَ ٱلْقِتَالَ ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا

33:26. اہل کتابوں27 میں سے جو ان کی مدد کی تھی انہیں ان کے قلعوں سے اتار دیا۔ ان کے دلوں میں خوف ڈال دیا۔تم نے ایک گروہ کو قتل کردیا، دوسری گروہ کو قید کر لیا۔
وَأَنزَلَ ٱلَّذِينَ ظَـٰهَرُوهُم مِّنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ مِن صَيَاصِيهِمْ وَقَذَفَ فِى قُلُوبِهِمُ ٱلرُّعْبَ فَرِيقًا تَقْتُلُونَ وَتَأْسِرُونَ فَرِيقًا

33:27. ان کی زمین، ان کے گھروں ، ان کے مال اور وہ زمین جس میں تمہارا قدم نہ پڑاہو، تمہیں وارث بنایا۔ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
وَأَوْرَثَكُمْ أَرْضَهُمْ وَدِيَـٰرَهُمْ وَأَمْوَٰلَهُمْ وَأَرْضًا لَّمْ تَطَـُٔوهَا ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرًا

33:28. اے نبی (اے محمد) تم اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم اس دنیوی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ، میں تمہیں آسائش عطا کر کے اچھے طریقے سے تمہیں رخصت کردوں۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ قُل لِّأَزْوَٰجِكَ إِن كُنتُنَّ تُرِدْنَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعْكُنَّ وَأُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا

33:29. اگر تم اللہ ، اس کے رسول اور آخرت کی زندگی چاہتی ہو تو تم میں نیکی کر نے والیوں کے لئے اللہ بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔
وَإِن كُنتُنَّ تُرِدْنَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَٱلدَّارَ ٱلْـَٔاخِرَةَ فَإِنَّ ٱللَّهَ أَعَدَّ لِلْمُحْسِنَـٰتِ مِنكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا

33:30. اے نبی کی بیویو! اگر تم میں کوئی کھلی بے حیائی کا ارتکاب کروگے تو انہیں دوہرا عذاب دیا جائے گا500۔
يَـٰنِسَآءَ ٱلنَّبِىِّ مَن يَأْتِ مِنكُنَّ بِفَـٰحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ يُضَـٰعَفْ لَهَا ٱلْعَذَابُ ضِعْفَيْنِ ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرًا

وہ اللہ کے لئے آسان ہی ہے۔

پارہ : 22

33:31. تم (نبیوں کی بیویوں) میں سے جو اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کر تے ہوئے نیک عمل کرنے والیوں کے اجر کوہم دو بار عطا کریں گے۔ ان کے لئے ہم نے باعزت رزق تیار کر رکھی ہے500۔
۞ وَمَن يَقْنُتْ مِنكُنَّ لِلَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَتَعْمَلْ صَـٰلِحًا نُّؤْتِهَآ أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ وَأَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِيمًا

33:32. اے نبی کی بیویو! تم عورتوں میں دوسروں جیسی نہیں ہو500۔ اگر تم (اللہ سے) ڈرتے ہو تو نرم لہجے سے بات نہ کرو۔ جس کے دل میں بیماری ہے تو وہ بری خواہش کر نے لگے گا۔ بھلی بات ہی کہو۔
يَـٰنِسَآءَ ٱلنَّبِىِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِّنَ ٱلنِّسَآءِ ۚ إِنِ ٱتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِٱلْقَوْلِ فَيَطْمَعَ ٱلَّذِى فِى قَلْبِهِۦ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوفًا

33:33. اپنے گھروں ہی میں ٹہرے رہو۔ قدیم جاہلیت کے زمانے کی طرح اظہار کر تے ہوئے نہ پھرو500۔ نماز قائم کرو۔ زکوٰۃ ادا کرو۔ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ تم سے جو اس گھرانے والی ہو، گندگی دور کرنا اور تمہیں پوری طرح سے پاک و صاف کر نا ہی اللہ چاہتا ہے۔
وَقَرْنَ فِى بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ ٱلْجَـٰهِلِيَّةِ ٱلْأُولَىٰ ۖ وَأَقِمْنَ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتِينَ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَطِعْنَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥٓ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ ٱلرِّجْسَ أَهْلَ ٱلْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا

33:34. تمہارے گھروں میں جو اللہ کی آیتیں اور حکمت67 سنائی جاتی ہیں، وہ یاد رکھو۔ اللہ باریک بین، خبردار ہے۔
وَٱذْكُرْنَ مَا يُتْلَىٰ فِى بُيُوتِكُنَّ مِنْ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ وَٱلْحِكْمَةِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ لَطِيفًا خَبِيرًا

33:35. مسلمان مرد اور عورتیں، ایمان والے مرد اور عورتیں، فرمانبردار مرد اور عورتیں، راست باز مرد اور عورتیں، صبر کر نے والے مرد اور عورتیں، عاجزی سے چلنے والے مرد اور عورتیں، صدقہ دینے والے مرد اور عورتیں، روزہ رکھنے والے مرد اور عورتیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کر نے والے مرد اور عورتیں، اللہ کو کثرت سے یاد کر نے والے مرد اور عورتیں، ان سب کے لئے اللہ نے مغفرت اور بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔
إِنَّ ٱلْمُسْلِمِينَ وَٱلْمُسْلِمَـٰتِ وَٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ وَٱلْقَـٰنِتِينَ وَٱلْقَـٰنِتَـٰتِ وَٱلصَّـٰدِقِينَ وَٱلصَّـٰدِقَـٰتِ وَٱلصَّـٰبِرِينَ وَٱلصَّـٰبِرَٰتِ وَٱلْخَـٰشِعِينَ وَٱلْخَـٰشِعَـٰتِ وَٱلْمُتَصَدِّقِينَ وَٱلْمُتَصَدِّقَـٰتِ وَٱلصَّـٰٓئِمِينَ وَٱلصَّـٰٓئِمَـٰتِ وَٱلْحَـٰفِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَٱلْحَـٰفِظَـٰتِ وَٱلذَّٰكِرِينَ ٱللَّهَ كَثِيرًا وَٱلذَّٰكِرَٰتِ أَعَدَّ ٱللَّهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا

33:36. جب اللہ اور اس کے رسول کسی معاملے میں فیصلہ کردیں تو ایمان والے مرد اور عورت کے لئے ان کے اس معاملے میں اپنی ذاتی خواہش کی کوئی گنجائش نہیں۔ اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کر نے والے واضح طور پر گمراہ ہوگئے۔
وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥٓ أَمْرًا أَن يَكُونَ لَهُمُ ٱلْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ ۗ وَمَن يَعْصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَـٰلًا مُّبِينًا

33:37. (اے محمد!) یاد کرو جس پر اللہ نے احسان کیا اور تم نے بھی احسان کیا تھا ، اس شخص سے تم نے کہا تھا کہ تم اپنی بیوی کو اپنے ہی پاس رکھو، اور اللہ سے ڈرو۔تم اس بات کو دل میں چھپا رہے تھے جسے اللہ ظاہر کرنے والا تھا۔ تم انسان سے ڈر گئے۔ تمہارے ڈرنے کے لئے اللہ ہی سزاوار ہے۔ زید نے اس سے اپنی حاجت جب پوری کر لی (طلاق دیدی) تو ہم نے تم کو اس سے شادی کرادی۔ (ہم نے یہ اس لئے کیا کہ)لے پالک بیٹے جب اپنی بیوی سے اپنی حاجت پوری کر لیتے ہیں (طلاق دے دیتے ہیں) تو انہیں ایمان والے (پرورش کرنے والے باپ) نکاح کر لینے میں کوئی گناہ نہیں ہونا چاہئے۔ اللہ کا حکم ہو کر رہنے والاہے319۔
وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِىٓ أَنْعَمَ ٱللَّهُ عَلَيْهِ وَأَنْعَمْتَ عَلَيْهِ أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَٱتَّقِ ٱللَّهَ وَتُخْفِى فِى نَفْسِكَ مَا ٱللَّهُ مُبْدِيهِ وَتَخْشَى ٱلنَّاسَ وَٱللَّهُ أَحَقُّ أَن تَخْشَىٰهُ ۖ فَلَمَّا قَضَىٰ زَيْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَـٰكَهَا لِكَىْ لَا يَكُونَ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِىٓ أَزْوَٰجِ أَدْعِيَآئِهِمْ إِذَا قَضَوْا۟ مِنْهُنَّ وَطَرًا ۚ وَكَانَ أَمْرُ ٱللَّهِ مَفْعُولًا

33:38. اللہ نے ان کے لئے جو انتظام کیا تھا اس میں نبی پر کوئی گناہ نہیں۔ اللہ سے ڈرتے ہوئے ، اس کے سوا کسی اور سے نہ ڈرتے ہوئے، اللہ کے پیغامات کو پہنچانے والے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کے پاس بھی اللہ کایہی دستور رہا۔ اللہ کا حکم طے شدہ فیصلہ ہے۔ حساب لینے کے لئے اللہ کافی ہے۔
مَّا كَانَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ مِنْ حَرَجٍ فِيمَا فَرَضَ ٱللَّهُ لَهُۥ ۖ سُنَّةَ ٱللَّهِ فِى ٱلَّذِينَ خَلَوْا۟ مِن قَبْلُ ۚ وَكَانَ أَمْرُ ٱللَّهِ قَدَرًا مَّقْدُورًا

33:39.
ٱلَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَـٰلَـٰتِ ٱللَّهِ وَيَخْشَوْنَهُۥ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا ٱللَّهَ ۗ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ حَسِيبًا

33:40. محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں تھے320۔ بلکہ وہ اللہ کے رسول اور نبیوں کے خاتم ہیں187۔ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَآ أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَـٰكِن رَّسُولَ ٱللَّهِ وَخَاتَمَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمًا

33:41. اے ایمان والو! اللہ کو کثرت سے یاد کرو۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱذْكُرُوا۟ ٱللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا

33:42. صبح اور شام اس کی پاکی بیان کرو۔
وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

33:43. اندھیروں303 سے اجالے کی طرف تمہیں لے جا نے کیلئے وہی تم پر رحمت بھیجتا ہے۔ اس کے فرشتے تمہارے لئے رحمت ڈھونڈتے ہیں۔ وہ مومنوں پر نہایت ہی رحم والا ہے۔
هُوَ ٱلَّذِى يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَلَـٰٓئِكَتُهُۥ لِيُخْرِجَكُم مِّنَ ٱلظُّلُمَـٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ ۚ وَكَانَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا

33:44. جس دن وہ لوگ اس سے ملیں گے488 تو ان کا تحفہ سلام159 ہوگا۔ ان کے لئے باعزت اجرت بھی اس نے تیار کر رکھا ہے۔
تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُۥ سَلَـٰمٌ ۚ وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا

33:45. اے نبی! (اے محمد!) ہم نے تم کو گواہی دینے والا، خوشخبری سنانے والا، خبردار کرنیوالا، اللہ کی مرضی کے مطابق اسکی طرف بلانے والا،اور روشن چراغ بنا کر بھیجا ہے26۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ إِنَّآ أَرْسَلْنَـٰكَ شَـٰهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا

33:46.
وَدَاعِيًا إِلَى ٱللَّهِ بِإِذْنِهِۦ وَسِرَاجًا مُّنِيرًا

33:47. انہیں خوشخبری سنادو کہ مومنوں کے لئے اللہ کی طرف سے بہت بڑا فضل ہے۔
وَبَشِّرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ فَضْلًا كَبِيرًا

33:48. (اللہ کا) انکار کر نے والے اور منافقوں کی تابع نہ بنو۔ ان کی ایذارسانی کی پروا نہ کرو۔اللہ ہی پر بھروسہ رکھو۔ ذمہ داری کے لئے اللہ ہی کافی ہے۔
وَلَا تُطِعِ ٱلْكَـٰفِرِينَ وَٱلْمُنَـٰفِقِينَ وَدَعْ أَذَىٰهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلًا

33:49. اے ایمان والو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو ، پھر انہیں ہاتھ چھونے سے پہلے طلاق66 دے دو تو تمہارے لئے ان کا کوئی عدت نہیں69۔ ان کے لئے کچھ سہولتیں مہیا کرو74۔ خوش اسلوبی سے انہیں رخصت کردو۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا نَكَحْتُمُ ٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا ۖ فَمَتِّعُوهُنَّ وَسَرِّحُوهُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا

33:50. اے نبی! (اے محمد!) تمہاری بیویوں میں جن کو تم نے مہر108 ادا کر چکے ہوان کو، اللہ تمہیں جنگی قیدیوں میں سے عطاکئے ہوئے لونڈیوں کو107، تمہارے چچا کی بیٹیوں کو، تمہاری پھوپھیوں کی بیٹیوں کو، تمہارے ماموؤں کی بیٹیوں کو، تمہاری خالاؤں کی بیٹیوں کو، جنہوں نے تمہارے ساتھ ہجرت460 کی ہے ان کو (نکاح کر نے کے لئے) ہم نے تم کو اجازت دی ہے۔ نبی کے لئے اپنے آپ کو نذر کر دینے والی مومن عورت سے بھی نبی اگر نکاح کر نا چاہے تو (اجازت ہے)۔ تمہیں دشواری نہ ہو نے کے لئے، دوسرے مومنوں سے الگ، یہ تمہارے لئے خصوصی378 قانون ہے۔(دوسروں کے لئے) ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جو مقرر ہوا ہے اسے ہم جانتے ہیں۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ إِنَّآ أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَٰجَكَ ٱلَّـٰتِىٓ ءَاتَيْتَ أُجُورَهُنَّ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ مِمَّآ أَفَآءَ ٱللَّهُ عَلَيْكَ وَبَنَاتِ عَمِّكَ وَبَنَاتِ عَمَّـٰتِكَ وَبَنَاتِ خَالِكَ وَبَنَاتِ خَـٰلَـٰتِكَ ٱلَّـٰتِى هَاجَرْنَ مَعَكَ وَٱمْرَأَةً مُّؤْمِنَةً إِن وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِىِّ إِنْ أَرَادَ ٱلنَّبِىُّ أَن يَسْتَنكِحَهَا خَالِصَةً لَّكَ مِن دُونِ ٱلْمُؤْمِنِينَ ۗ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْهِمْ فِىٓ أَزْوَٰجِهِمْ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ لِكَيْلَا يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَجٌ ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا

33:51. (اے محمد!) ان میں سے تم جن کو چاہیں الگ کر سکتے ہو۔ جن کو چاہیں اپنے پاس رکھ سکتے ہو۔ جن کو تم نے الگ کردیا ان میں سے جن کو تم چاہو (ا ن کو دوبارہ ملالینے سے) تم پر کوئی گناہ نہیں۔ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہو نے کے لئے، وہ بے فکر رہنے کے لئے، تم جوانہیں دیتے ہو اس سے وہ سب راضی رہنے کے لئے یہ مناسب ہے۔ تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے وہ اللہ جانتا ہے۔ اللہ جاننے والا ، بردبار ہے۔
۞ تُرْجِى مَن تَشَآءُ مِنْهُنَّ وَتُـْٔوِىٓ إِلَيْكَ مَن تَشَآءُ ۖ وَمَنِ ٱبْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكَ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰٓ أَن تَقَرَّ أَعْيُنُهُنَّ وَلَا يَحْزَنَّ وَيَرْضَيْنَ بِمَآ ءَاتَيْتَهُنَّ كُلُّهُنَّ ۚ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِى قُلُوبِكُمْ ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَلِيمًا

33:52. لونڈیوں کے سوا107 دوسری عورتیں اس کے بعد تمہیں اجازت نہیں دی جائے گی۔اگر چہ ان کی خوبصورتی تمہیں لبھائے بھی۔ (انہیں طلاق دینے کے بعد) ان کے بدلے میں دوسری بیویوں کو بدلنا بھی نہیں۔ اللہ ہر چیزپر نگرانی کررہا ہے۔
لَّا يَحِلُّ لَكَ ٱلنِّسَآءُ مِنۢ بَعْدُ وَلَآ أَن تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَٰجٍ وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ إِلَّا مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ رَّقِيبًا

33:53. اے ایمان والو! نبی کی گھروں میں اجازت کے بغیر کھانے کے لئے داخل نہ ہو۔ ان کے برتن کو دیکھتے نہ رہو۔بلکہ تمہیں بلا یا جائے تو جاؤ۔ کھانا کھا چکو تو نکل جاؤ۔ باتوں میں مشغول نہ ہوجاؤ۔ وہ نبی کے لئے تکلیف دہ ہوگی۔تم سے (کہنے کے لئے) وہ شرمندہ ہوں گے۔ سچ بات کہنے کے معاملے میں اللہ شرماتا نہیں۔ان (نبی کی بیویوں) سے کوئی چیز مانگنی ہوتو پردے کے پیچھے500 ہی سے مانگو۔ یہی تمہارے لئے اور ا ن کے لئے پاکیزہ ہے۔ اللہ کے رسول کو تم تکلیف نہ دینی چاہئے۔ ان کے بعد تم ہر گز ا ن کی بیویوں سے نکاح نہیں کر نا چاہئے۔یہ اللہ کے نزدیک بہت بڑی بات ہے322۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَدْخُلُوا۟ بُيُوتَ ٱلنَّبِىِّ إِلَّآ أَن يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَىٰ طَعَامٍ غَيْرَ نَـٰظِرِينَ إِنَىٰهُ وَلَـٰكِنْ إِذَا دُعِيتُمْ فَٱدْخُلُوا۟ فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَٱنتَشِرُوا۟ وَلَا مُسْتَـْٔنِسِينَ لِحَدِيثٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكُمْ كَانَ يُؤْذِى ٱلنَّبِىَّ فَيَسْتَحْىِۦ مِنكُمْ ۖ وَٱللَّهُ لَا يَسْتَحْىِۦ مِنَ ٱلْحَقِّ ۚ وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَـٰعًا فَسْـَٔلُوهُنَّ مِن وَرَآءِ حِجَابٍ ۚ ذَٰلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ ۚ وَمَا كَانَ لَكُمْ أَن تُؤْذُوا۟ رَسُولَ ٱللَّهِ وَلَآ أَن تَنكِحُوٓا۟ أَزْوَٰجَهُۥ مِنۢ بَعْدِهِۦٓ أَبَدًا ۚ إِنَّ ذَٰلِكُمْ كَانَ عِندَ ٱللَّهِ عَظِيمًا

33:54. کسی بات کو تم ظاہر کرویا مخفی رکھو اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔
إِن تُبْدُوا۟ شَيْـًٔا أَوْ تُخْفُوهُ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمًا

33:55. ان کے باپوں ، ان کے بیٹوں، ان کے بھائیوں ، ان کے بھتیجوں ، ان کے بھانجوں ، ان کی عورتوں اور ان کے غلاموں107 کے معاملے میں ان پر کوئی گناہ نہیں۔ اللہ سے ڈرو۔ اللہ ہر چیز کا دیکھنے488 والا ہے۔
لَّا جُنَاحَ عَلَيْهِنَّ فِىٓ ءَابَآئِهِنَّ وَلَآ أَبْنَآئِهِنَّ وَلَآ إِخْوَٰنِهِنَّ وَلَآ أَبْنَآءِ إِخْوَٰنِهِنَّ وَلَآ أَبْنَآءِ أَخَوَٰتِهِنَّ وَلَا نِسَآئِهِنَّ وَلَا مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُنَّ ۗ وَٱتَّقِينَ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدًا

33:56. اللہ اس نبی پر رحمت بھیجتا ہے۔ فرشتے ان کے لئے اس کی رحمت چاہتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی ان کے لئے (رب کی) رحمت چاہو۔ اور سلام 159بھی کہو324۔
إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَـٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

33:57. اللہ اور اس کے رسول کو تکلیف دینے والوں کو اس دنیا اور آخرت میں اللہ لعنت کرتا ہے6۔ ان کے لئے رسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُؤْذُونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ لَعَنَهُمُ ٱللَّهُ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا

33:58. ایمان والے مرد اور عورتوں نے جو کام ارتکاب نہیں کیا ، اسے کہہ کر ایذا دینے والے بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ اٹھا لیا۔
وَٱلَّذِينَ يُؤْذُونَ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ بِغَيْرِ مَا ٱكْتَسَبُوا۟ فَقَدِ ٱحْتَمَلُوا۟ بُهْتَـٰنًا وَإِثْمًا مُّبِينًا

33:59. اے نبی! (اے محمد!) تم اپنی بیویوں سے، اپنی بیٹیوں سے اور (دوسرے) ایمان والی عورتوں سے کہو 472کہ وہ چادریں اپنے اوپر لٹکا لیں۔ انہیں پہچانا جانے اور ستایا نہ جانے کے لئے وہ بہتر ہے300۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ قُل لِّأَزْوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَـٰبِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰٓ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا

33:60. منافق لوگ اور دلوں میں بیماری رکھنے والے ، مدینہ میں افواہیں پھیلانے والے اگر باز نہ آئے تو (اے محمد!) ہم تمہیں ان پر اقتدار کر نے رکھ دیں گے۔ پھر یہاں تمہارے پاس بہت کم لوگ ہی آباد رہیں گے185۔
۞ لَّئِن لَّمْ يَنتَهِ ٱلْمُنَـٰفِقُونَ وَٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَٱلْمُرْجِفُونَ فِى ٱلْمَدِينَةِ لَنُغْرِيَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَآ إِلَّا قَلِيلًا

33:61. وہ لوگ لعنت کئے ہوئے ہوں گے۔ وہ جہاں کہیں بھی دیکھے جائیں ، پکڑے جا کربری طرح قتل کئے جائیں گے۔
مَّلْعُونِينَ ۖ أَيْنَمَا ثُقِفُوٓا۟ أُخِذُوا۟ وَقُتِّلُوا۟ تَقْتِيلًا

33:62. پہلے گزرے ہوئے لوگوں کے معاملے میں یہی اللہ کا دستور رہا۔ اللہ کے دستور میں تم کوئی تبدیلی نہیں پاؤگے۔
سُنَّةَ ٱللَّهِ فِى ٱلَّذِينَ خَلَوْا۟ مِن قَبْلُ ۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ ٱللَّهِ تَبْدِيلًا

33:63. (اے محمد!) لوگ قیامت کے وقت1 بارے میں تم سے پوچھتے ہیں۔ کہہ دو کہ اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے۔تمہیں کیسے معلوم کہ قیامت کا وقت1 شاید قریب بھی ہوسکتا ہے۔
يَسْـَٔلُكَ ٱلنَّاسُ عَنِ ٱلسَّاعَةِ ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ ٱللَّهِ ۚ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ ٱلسَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا

33:64. ( اس کا) انکار کر نے والوں پر اللہ نے لعنت کردی6۔ ان کے لئے جہنم بھی تیار کر دیا۔
إِنَّ ٱللَّهَ لَعَنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا

33:65. اس میں وہ ہمیشہ قائم رہیں گے۔ کوئی کارساز یا مددگار نہ پائیں گے۔
خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا ۖ لَّا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا

33:66. جس دن6 ان کے چہرے دوزخ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے تو وہ لوگ کہیں گے کہ اے کاش! ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی۔اور اس رسول کی اطاعت کی ہوتی۔
يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِى ٱلنَّارِ يَقُولُونَ يَـٰلَيْتَنَآ أَطَعْنَا ٱللَّهَ وَأَطَعْنَا ٱلرَّسُولَا۠

33:67. اوریہ بھی کہیں گے کہ اے میرے رب! ہم اپنے سرداروں اور بڑے لوگوں کی اطاعت کی۔انہوں نے ہمیں گمراہ کر دیا۔
وَقَالُوا۟ رَبَّنَآ إِنَّآ أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَآءَنَا فَأَضَلُّونَا ٱلسَّبِيلَا۠

33:68. (یہ بھی کہیں گے کہ) اے ہمارے پرور دگار! انہیں دگنا عذاب دے۔ انہیں بہت بڑے مقدار میں لعنت کر۔
رَبَّنَآ ءَاتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ ٱلْعَذَابِ وَٱلْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا

33:69. اے ایمان والو! موسیٰ کو اذیت پہنچانے والے کی طرح نہ ہوجاؤ۔ ان کی باتوں سے ان کو اللہ نے بری کردی۔ اللہ کے پاس وہ بڑے مرتبہ والے تھے394۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَكُونُوا۟ كَٱلَّذِينَ ءَاذَوْا۟ مُوسَىٰ فَبَرَّأَهُ ٱللَّهُ مِمَّا قَالُوا۟ ۚ وَكَانَ عِندَ ٱللَّهِ وَجِيهًا

33:70. اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو۔ سیدھی بات ہی کہا کرو۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَقُولُوا۟ قَوْلًا سَدِيدًا

33:71. وہ تمہارے لئے تمہارے اعمال درست کر دے گا۔ تمہارے لئے تمہارے گناہوں کو بخش دے گا۔ اللہ اور اس کے رسول کی جس نے اطاعت کی اس نے بڑی فتح پائی۔
يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَـٰلَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا

33:72. آسمانوں507 ، زمین اور پہاڑوں کے سامنے ہم نے امانت446 پیش کی۔ وہ بار اٹھانے سے ڈر کر انکار کردیا۔ انسان نے اسے اٹھالیا۔ وہ تو بڑا ظالم اور نادان ہے۔
إِنَّا عَرَضْنَا ٱلْأَمَانَةَ عَلَى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَٱلْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَن يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا ٱلْإِنسَـٰنُ ۖ إِنَّهُۥ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا

33:73. منافق مردوں اور عورتوں کو، مشرک مردوں اور عورتوں کواللہ سزا دینے کے لئے ، مومن مردوں اور عورتوں کو اللہ معاف کر نے کے لئے (اس نے ایسا کیا)۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
لِّيُعَذِّبَ ٱللَّهُ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتِ وَٱلْمُشْرِكِينَ وَٱلْمُشْرِكَـٰتِ وَيَتُوبَ ٱللَّهُ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًۢا

By Farook