Quran Tamil Translation

سورۃ : 36 سورۃ یٰسٓ ۔ (عربی زبان کے 28 اور 12 ویں حروف )

کل آیتیں : 83

اس سورت کی ابتدا ہی یا ، سین کی دو حروفوں سے ہوئی ہے، اس لئے یہ نام اس کو رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

36:1. یا، سین2۔
يسٓ

36:2. حکمت بھرے قرآن کی قسم!
وَٱلْقُرْءَانِ ٱلْحَكِيمِ

36:3. (اے محمد!) تم رسولوں میں سے ایک ہو۔
إِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ

36:4. (تم) سیدھے راستے پر ہو۔
عَلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ

36:5. زبردست اورنہایت ہی رحم والے کی طرف سے یہ نازل کیا گیا ہے26 تاکہ تم اس قوم کو خبردار کریں جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور جن کے اگلوں کوخبردار نہیں کیا گیا تھا۔
تَنزِيلَ ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ

36:6.
لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّآ أُنذِرَ ءَابَآؤُهُمْ فَهُمْ غَـٰفِلُونَ

36:7. ان میں سے اکثر لوگوں کے خلاف حکم ثابت ہوچکا۔ پس وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
لَقَدْ حَقَّ ٱلْقَوْلُ عَلَىٰٓ أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

36:8. انکے گلوں میں ہم نے طوق ڈال دئے ہیں۔ وہ (ان کے) ٹھوڑیوں تک ہیں۔ اس لئے ان کے سر اوپر کو اٹھے ہوئے ہیں۔
إِنَّا جَعَلْنَا فِىٓ أَعْنَـٰقِهِمْ أَغْلَـٰلًا فَهِىَ إِلَى ٱلْأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ

36:9. ان کے آگے ایک آڑ بنا رکھی ہے۔ ان کے پیچھے بھی ایک آڑ بنا رکھی ہے۔ ہم نے انہیں ڈھانک دیا۔پس وہ دیکھ نہیں سکتے۔
وَجَعَلْنَا مِنۢ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَـٰهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ

36:10. انہیں خبردار کرنا اور نہ کرنا ان کی حد تک سب برابر ہے، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
وَسَوَآءٌ عَلَيْهِمْ ءَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

36:11. اس نصیحت کی پیروی کر تے ہوئے رحمن سے تنہائی میں ڈرنے والوں ہی کو تم آگاہ کر سکتے ہو۔ انہیں مغفرت اور باعزت اجر کے بارے میں خوشخبری سناؤ۔
إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ ٱتَّبَعَ ٱلذِّكْرَ وَخَشِىَ ٱلرَّحْمَـٰنَ بِٱلْغَيْبِ ۖ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ

36:12. مردوں کو ہم ہی زندہ کر تے ہیں۔ ان کے عمل اور ان کے نقش قدم کو ہم درج کرتے ہیں۔ ہر ایک چیز کو ہم ایک واضح کتاب میں157 مقرر کر دیا ہے۔
إِنَّا نَحْنُ نُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰ وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا۟ وَءَاثَـٰرَهُمْ ۚ وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَـٰهُ فِىٓ إِمَامٍ مُّبِينٍ

36:13. ایک بستی والوں کے پاس جب رسول آئے تو اس واقعہ کو انہیں مثال کے طور پر سناؤ۔
وَٱضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا أَصْحَـٰبَ ٱلْقَرْيَةِ إِذْ جَآءَهَا ٱلْمُرْسَلُونَ

36:14. ان کے پاس دو شخص کوجب ہم نے رسول بنا کر بھیجا تو ان دونوں کو جھوٹا سمجھا۔ پس ہم نے تیسرے کے ذریعے تقویت پہنچائی329۔ وہ کہنے لگے کہ ہم تمہاری طرف بھیجے گئے رسول ہیں۔
إِذْ أَرْسَلْنَآ إِلَيْهِمُ ٱثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوٓا۟ إِنَّآ إِلَيْكُم مُّرْسَلُونَ

36:15. (اس بستی والوں نے) کہا کہ تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان کے سوا کچھ نہیں ہو۔ رحمن نے کچھ نہیں نازل کیا۔ تم تومحض جھوٹ بولنے والے ہو۔
قَالُوا۟ مَآ أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَمَآ أَنزَلَ ٱلرَّحْمَـٰنُ مِن شَىْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ

36:16. (رسولوں نے) کہا کہ ہمارارب جانتا ہے ہم تمہاری طرف بھیجے گئے رسول ہیں۔ واضح طور پر پہنچادینے کے سوا ہم پر (دوسراکچھ) نہیں ہے۔
قَالُوا۟ رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّآ إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ

36:17.
وَمَا عَلَيْنَآ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ

36:18. (اس بستی والوں نے) کہا کہ ہم تمہیں منحوس سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہیں آئے تو ہم تمہیں سنگ سار کر دیں گے۔ ہماری طرف سے تمہیں سخت تکلیف پہنچے گی۔
قَالُوٓا۟ إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا۟ لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ

36:19. (رسولوں نے) کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ہی پاس ہے۔کیا تم کو اگر نصیحت کی جائے (تو بھی ہمیں دھمکی دوگے)؟ نہیں، تم تو حدسے گزرے ہوئے لوگ ہو۔
قَالُوا۟ طَـٰٓئِرُكُم مَّعَكُمْ ۚ أَئِن ذُكِّرْتُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ

36:20. اس شہر کے آخری کنارے سے ایک شخص نے تیزی سے آیا اور کہا کہ اے میری قوم! رسولوں کی پیروی کرو۔
وَجَآءَ مِنْ أَقْصَا ٱلْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَـٰقَوْمِ ٱتَّبِعُوا۟ ٱلْمُرْسَلِينَ

36:21. تمہارے پاس اجرت نہیں مانگنے والے، راہ راست پر رہنے والوں کی پیروی کرو۔ پارہ : 23
ٱتَّبِعُوا۟ مَن لَّا يَسْـَٔلُكُمْ أَجْرًا وَهُم مُّهْتَدُونَ

36:22. میرے خالق کی میں کیسے عبادت کئے بغیر رہ سکتا ہوں؟ اسی کے پاس تم واپس لائے جاؤگے۔
وَمَا لِىَ لَآ أَعْبُدُ ٱلَّذِى فَطَرَنِى وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

36:23. اس کے سوا کیا میں دوسرے معبودوں کو بنالوں گا؟ اگر رحمن نے میرے لئے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش17 میرے لئے کچھ فائدہ نہیں دے سکتی۔ وہ مجھے بچا بھی نہیں سکتے۔
ءَأَتَّخِذُ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةً إِن يُرِدْنِ ٱلرَّحْمَـٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّى شَفَـٰعَتُهُمْ شَيْـًٔا وَلَا يُنقِذُونِ

36:24. جب میں کھلی گمراہی میں ہوں گا۔
إِنِّىٓ إِذًا لَّفِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ

36:25. (یہ بھی کہا کہ) میں نے تمہارے رب کو مان لیا۔پس تم میری بات سنو۔
إِنِّىٓ ءَامَنتُ بِرَبِّكُمْ فَٱسْمَعُونِ

36:26. (ان سے) کہا گیا کہ جنت میں داخل ہوجاؤ330۔ اس نے کہا کہ کاش! میری قوم جان لیتی کہ میرے رب نے مجھے معاف کردیااور مجھے باعزت لوگوں میں شامل کردیا26۔
قِيلَ ٱدْخُلِ ٱلْجَنَّةَ ۖ قَالَ يَـٰلَيْتَ قَوْمِى يَعْلَمُونَ

36:27.
بِمَا غَفَرَ لِى رَبِّى وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُكْرَمِينَ

36:28. ان کے بعد ان کی قوم کے مقابلے میں ہم نے ایک لشکر آسمان507 سے نہیں اتارا۔(اس طرح) ہم اتارنے والے بھی نہیں تھے۔
۞ وَمَآ أَنزَلْنَا عَلَىٰ قَوْمِهِۦ مِنۢ بَعْدِهِۦ مِن جُندٍ مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا كُنَّا مُنزِلِينَ

36:29. وہ تو صرف ایک ہولناک آواز تھی۔ فوراً وہ راکھ ہوگئے
إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَـٰمِدُونَ

36:30. بندوں کے لئے یہ نقصان ہی ہے۔ ان کے پاس جو بھی رسول آئے اس کا وہ مذاق اڑائے بغیر نہیں رہے۔
يَـٰحَسْرَةً عَلَى ٱلْعِبَادِ ۚ مَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ

36:31. کیا یہ نہیں جانتے کہ ان سے پہلے ہم نے کئی نسلوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔اور وہ لوگ ان کے پاس واپس آنے والے نہیں ہیں۔
أَلَمْ يَرَوْا۟ كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنَ ٱلْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لَا يَرْجِعُونَ

36:32. سب لوگ ایک ساتھ ہمارے پاس اکٹھا کئے جائیں گے
وَإِن كُلٌّ لَّمَّا جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ

36:33. مردہ زمین ان کے لئے ایک نشانی ہے۔ اسے ہم زندہ کرتے ہیں۔ اس سے ہم اناج نکالتے ہیں۔ اس میں سے وہ کھاتے ہیں۔
وَءَايَةٌ لَّهُمُ ٱلْأَرْضُ ٱلْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَـٰهَا وَأَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ

36:34. اس میں کھجور اور انگوروں کے باغات پیدا کئے۔ تاکہ وہ اس کے پھل کھائیں۔ اس میں چشمے بھی بہادئے۔اسے انکے ہاتھوں نے نہیں بنائے۔ کیا وہ شکر ادا نہیں کریں گے26؟
وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنَّـٰتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَـٰبٍ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنَ ٱلْعُيُونِ

36:35.
لِيَأْكُلُوا۟ مِن ثَمَرِهِۦ وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ

36:36. زمین کی اگائی ہوئی چیزوں میں، خود ان میں اور ان کے نہ جانے ہوئے چیزوں میں جس نے جوڑے242 بنائے وہ پاک ہے10۔
سُبْحَـٰنَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلْأَزْوَٰجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۢبِتُ ٱلْأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ

36:37. رات بھی ان کے لئے ایک نشانی ہے۔ اس میں سے ہم دن کو کھینچ نکالتے ہیں۔ فوراً وہ لوگ تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں۔
وَءَايَةٌ لَّهُمُ ٱلَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ ٱلنَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ

36:38. سورج اپنی مقررہ جگہ کی طرف چلا جا رہا ہے۔ یہ زبردست، علم والے کا انتظام ہے241۔
وَٱلشَّمْسُ تَجْرِى لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ ٱلْعَزِيزِ ٱلْعَلِيمِ

36:39. چاند کے لئے کئی منازل مقرر کیا ہوا ہے۔ آخر میں وہ سوکھے کھجور کی پرانی شاخ کی طرح ہوجاتا ہے۔
وَٱلْقَمَرَ قَدَّرْنَـٰهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَٱلْعُرْجُونِ ٱلْقَدِيمِ

36:40. سورج، چاند کو پا نہیں سکتا۔ رات، دن سے آگے بڑھ نہیں سکتی۔ ہر ایک آسمان میں تیر رہے ہیں241۔
لَا ٱلشَّمْسُ يَنۢبَغِى لَهَآ أَن تُدْرِكَ ٱلْقَمَرَ وَلَا ٱلَّيْلُ سَابِقُ ٱلنَّهَارِ ۚ وَكُلٌّ فِى فَلَكٍ يَسْبَحُونَ

36:41. بھری ہوئی کشتی میں ان کی نسل کو ہم نے سوار کیا، وہ لوگ جو سوار ہوئے تھے اس جیسی399 (زمین میں) ان کے لئے پیدا کیا، اس میں بھی ان کے لئے نشانی ہے26۔
وَءَايَةٌ لَّهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ

36:42.
وَخَلَقْنَا لَهُم مِّن مِّثْلِهِۦ مَا يَرْكَبُونَ

36:43. اگر ہم چاہتے تو انہیں غرق کر دیتے۔ ان کے لئے آواز اٹھانے والے کوئی نہیں ہوں گے۔ وہ لوگ بچائے بھی نہیں جاسکتے۔
وَإِن نَّشَأْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنقَذُونَ

36:44. پھر بھی ہماری رحمت کی بنا پر اور مقررہ وقت تک فائد ہ اٹھانے کیلئے (غرق نہیں کیا)۔
إِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَمَتَـٰعًا إِلَىٰ حِينٍ

36:45. جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے آگے اور پیچھے جو ہے اس سے ڈرو۔ تم پر رحم کیا جائے گا(تو وہ جھٹلا دیتے ہیں)۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّقُوا۟ مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

36:46. ان کے رب کی نشانیوں میں سے جوبھی نشانی ان کے پاس آتی ہے تو اسے وہ جھٹلائے بغیر نہیں رہتے۔
وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ ءَايَةٍ مِّنْ ءَايَـٰتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهَا مُعْرِضِينَ

36:47. ان سے جب کہا جا تا ہے کہ اللہ جو تمہیں عطا کیا ہے (نیک راہ میں) خرچ کرو تو (اللہ کا) انکار کر نے والے مومنوں سے کہتے ہیں کہ (محتاجوں کو) کیا ہم کھانا کھلائیں؟ اگر اللہ چاہتا تو وہ انہیں کھلا دیا ہوتا۔ تم تو صریح گمراہی میں ہو۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنفِقُوا۟ مِمَّا رَزَقَكُمُ ٱللَّهُ قَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَنُطْعِمُ مَن لَّوْ يَشَآءُ ٱللَّهُ أَطْعَمَهُۥٓ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ

36:48. وہ لوگ پوچھتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ انتباہ کب (پورا ) ہوگا؟
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

36:49. ایک بڑے ہولناک آواز کے سوا کسی کی وہ منتظر نہیں۔ وہ بحث کر تے ہوں گے جب وہ انہیں آپکڑے گی۔
مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ

36:50. اس وقت ان سے وصیت کہنا بھی نہیں ہوگا۔ وہ اپنے گھر والوں کی طرف واپس بھی نہیں جاسکتے۔
فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَآ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ

36:51. صور پھونکا جائے گا۔ فوراً وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے۔
وَنُفِخَ فِى ٱلصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ ٱلْأَجْدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ

36:52. وہ پوچھیں گے کہ ہماری نیند سے ہمیں زندہ کر نے والا کون332؟ (جواب دیا جا ئے گا کہ) رحمن نے جو وعدہ کیا تھا اور رسولوں نے جس بات کوسچ ہے کہا تھا یہ وہی ہے۔
قَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا مَنۢ بَعَثَنَا مِن مَّرْقَدِنَا ۜ ۗ هَـٰذَا مَا وَعَدَ ٱلرَّحْمَـٰنُ وَصَدَقَ ٱلْمُرْسَلُونَ

36:53. بس ایک زور کی آواز کے سوا کچھ اور نہیں۔ فوراًوہ سب ہمارے پاس اکٹھا کئے جائیں گے۔
إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ

36:54. آج کسی پر ذرہ بھر ظلم نہیں کیاجائے گا۔ تم جو کر رہے تھے اس کے سوائے اجرت نہیں دئے جاؤگے۔
فَٱلْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْـًٔا وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

36:55. اس دن جنتی (اپنے) مشغلوں میں ڈوبے ہوئے ہوں گے۔
إِنَّ أَصْحَـٰبَ ٱلْجَنَّةِ ٱلْيَوْمَ فِى شُغُلٍ فَـٰكِهُونَ

36:56. وہ اور ان کی بیویاں8 پلنگ میں جھکے ہوئے سایوں میں ہوں گے۔
هُمْ وَأَزْوَٰجُهُمْ فِى ظِلَـٰلٍ عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ مُتَّكِـُٔونَ

36:57. وہاں ان کے لئے میوے ہیں۔ وہ جو طلب کریں گے انہیں ملے گا۔
لَهُمْ فِيهَا فَـٰكِهَةٌ وَلَهُم مَّا يَدَّعُونَ

36:58. سلام159! یہ نہایت ہی رحم والے رب کا قول ہو گا۔
سَلَـٰمٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيمٍ

36:59. (کہا جائے گا کہ) اے مجرمو! آج تم (نیکو کاروں سے) الگ ہوجاؤ۔
وَٱمْتَـٰزُوا۟ ٱلْيَوْمَ أَيُّهَا ٱلْمُجْرِمُونَ

36:60. اے بنی آدم504!کیا میں نے تم سے عہد نہیں لیا تھا کہ شیطان کی پیروی نہ کرو۔ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔ میری ہی عبادت کرو۔ وہی سیدھا راستہ ہے26۔
۞ أَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يَـٰبَنِىٓ ءَادَمَ أَن لَّا تَعْبُدُوا۟ ٱلشَّيْطَـٰنَ ۖ إِنَّهُۥ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ

36:61.
وَأَنِ ٱعْبُدُونِى ۚ هَـٰذَا صِرَٰطٌ مُّسْتَقِيمٌ

36:62. تم میں سے ایک بڑی جماعت کو اس نے گمراہ کر دیا۔ کیا تمہیں سمجھنا نہیں چاہئے تھا؟
وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا ۖ أَفَلَمْ تَكُونُوا۟ تَعْقِلُونَ

36:63. یہی تمہیں آگاہ کیا ہوا جہنم ہے۔
هَـٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِى كُنتُمْ تُوعَدُونَ

36:64. اور کہا جائے گا کہ تم (اللہ کا) انکار کر نے کی وجہ سے آج اس میں جلو۔
ٱصْلَوْهَا ٱلْيَوْمَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ

36:65. آج ان کے منہ پر مہر لگا دیں گے510۔ ان کے کرتوتوں کے بارے میں ان کے ہاتھ ہم سے بات کر یں گے۔ پاؤں گواہی دیں گے۔
ٱلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَىٰٓ أَفْوَٰهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَآ أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

36:66. اگرہم چاہتے تو ان کی آنکھیں نکال دئے ہوتے۔ جب وہ راستے کی طرف دوڑتے تو وہ کیسے دیکھ پاتے؟
وَلَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلَىٰٓ أَعْيُنِهِمْ فَٱسْتَبَقُوا۟ ٱلصِّرَٰطَ فَأَنَّىٰ يُبْصِرُونَ

36:67. اگرہم چاہتے تو اسی جگہ پر ان کی صورتیں بدل دئے ہوتے۔ اس طرح وہ (آگے بھی) جا نہیں سکتے ، پیچھے بھی جا نہیں سکتے۔
وَلَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنَـٰهُمْ عَلَىٰ مَكَانَتِهِمْ فَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ مُضِيًّا وَلَا يَرْجِعُونَ

36:68. ہم نے جس کو عمر دراز دی تھی اس کو تخلیق میں تنزلی دے دیتے ہیں333۔ کیا وہ (اس کو) سمجھیں گے نہیں؟
وَمَن نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِى ٱلْخَلْقِ ۖ أَفَلَا يَعْقِلُونَ

36:69. انہیں(محمدکو) ہم نے شاعری نہیں سکھائی۔ (وہ) انہیں ضرورت بھی نہیں ۔ یہ تو نصیحت اور واضح قرآن کے سوا کچھ اور نہیں۔
وَمَا عَلَّمْنَـٰهُ ٱلشِّعْرَ وَمَا يَنۢبَغِى لَهُۥٓ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ وَقُرْءَانٌ مُّبِينٌ

36:70. (ہم نے اس کو نازل کیا) تاکہ جو زندہ ہیں انہیں تنبیہ کرے اور (ہمارے) انکار کر نے والوں کے خلاف حکم ثابت ہوجائے۔
لِّيُنذِرَ مَن كَانَ حَيًّا وَيَحِقَّ ٱلْقَوْلُ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ

36:71. کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے چوپایوں کو ان کے لئے پیدا کیا اور وہ ان کے مالک ہیں؟
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّا خَلَقْنَا لَهُم مِّمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَآ أَنْعَـٰمًا فَهُمْ لَهَا مَـٰلِكُونَ

36:72. ان کے لئے انہیں تابعدار بنادیا۔ ان میں ان کے لئے سواری بھی ہیں ۔ ان میں سے وہ کھاتے بھی ہیں171۔
وَذَلَّلْنَـٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوبُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ

36:73. ان کے لئے فائدے اور مشروبات بھی ان میں ہیں۔ کیا وہ شکر ادا نہیں کر یں گے؟
وَلَهُمْ فِيهَا مَنَـٰفِعُ وَمَشَارِبُ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ

36:74. اپنے لئے مدد کئے جا نے کے لئے انہوں نے اللہ کے سوا کئی معبودوں کو بنا لیا۔
وَٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ ءَالِهَةً لَّعَلَّهُمْ يُنصَرُونَ

36:75. ان معبودوں کو یہی لوگ (اس دنیا میں) اعلیٰ محافظ بنے رہنے کے باوجود وہ معبودتو ان لوگوں کی مدد نہیں کر سکتے۔
لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُندٌ مُّحْضَرُونَ

36:76. (اے محمد!) ان کا قول تمہیں غم میں مبتلا نہ کردے۔ وہ جوکچھ چھپاتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں سب ہم جانتے ہیں۔
فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ

36:77. کیا اس نے نہیں دیکھا کہ ہم نے انسان کو ایک نطفے 368سے پیدا کیا۔ وہ تو کھلے عام احتجاج کر تا ہے506۔
أَوَلَمْ يَرَ ٱلْإِنسَـٰنُ أَنَّا خَلَقْنَـٰهُ مِن نُّطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُّبِينٌ

36:78. وہ ہمارے لئے مثال دیتا ہے۔ وہ بھول گیا کہ( ہم نے)اس کو پید اکیا ہے۔وہ پوچھتا ہے کہ ہڈیاں بوسیدہ ہوجا نے کے بعد اس کو زندہ کر نے والا کون؟
وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِىَ خَلْقَهُۥ ۖ قَالَ مَن يُحْىِ ٱلْعِظَـٰمَ وَهِىَ رَمِيمٌ

36:79. کہہ دو کہ پہلی بار جس نے اس کو پیدا کیا وہی اس کو زندہ کر ے گا۔ وہ ہر ایک مخلوق کو جاننے والا ہے۔
قُلْ يُحْيِيهَا ٱلَّذِىٓ أَنشَأَهَآ أَوَّلَ مَرَّةٍ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ

36:80. وہ سبز درخت سے تمہارے لئے آگ پیدا کیا۔اس میں سے تم آگ سلگاتے ہو۔
ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلشَّجَرِ ٱلْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَآ أَنتُم مِّنْهُ تُوقِدُونَ

36:81. کیا آسمانوں507 اور زمین کو پیدا کر نے والا ان جیسوں کوپیداکر نے کی طاقت نہیں رکھتا؟ ہاں، وہ بہت بڑا خالق ہے، خوب جاننے والا ہے۔
أَوَلَيْسَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يَخْلُقَ مِثْلَهُم ۚ بَلَىٰ وَهُوَ ٱلْخَلَّـٰقُ ٱلْعَلِيمُ

36:82. اس کا معاملہ یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کر تا ہے تو کہتا ہے کہ ہوجا، وہ فوراً ہوجاتی ہے506۔
إِنَّمَآ أَمْرُهُۥٓ إِذَآ أَرَادَ شَيْـًٔا أَن يَقُولَ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ

36:83. وہ پا ک 10ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا اختیار ہے ۔ اسی کی طرف تم واپس لائے جاؤگے۔
فَسُبْحَـٰنَ ٱلَّذِى بِيَدِهِۦ مَلَكُوتُ كُلِّ شَىْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

By Farook