سورۃ : 37 الصَّافَّات ۔ صف آرائی کرنے والے
کل آیتیں : 182
اس سورت کی ابتدا ئی آیت میں الصافات کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے اس سورت کا نام یہ رکھا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
37:1. صف آرائی کر نے والوں کی قسم379!
وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفًّا
37:2. سختی سے دھتکارنے والوں کی قسم379!
فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا
37:3. نصیحت سنانے والوں کی قسم379!
فَٱلتَّـٰلِيَـٰتِ ذِكْرًا
37:4. تمہارا معبود ایک ہی ہے۔
إِنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌ
37:5. (وہ) آسمانوں507 اور زمین کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے۔ مشرقوں کا بھی رب ہے335۔
رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَـٰرِقِ
37:6. پہلی آسمان507 کوہم نے ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا۔
إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ
37:7. ہر سر کش شیطان سے محفوظ(بنا دیا)307۔
وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَـٰنٍ مَّارِدٍ
37:8. (فرشتوں جیسے) اعلیٰ گروہ سے (ایک دو لفظ)کان لگا کر سننے کے سوا وہ کچھ نہیں سن سکتے۔ دھتکارے جا نے کے لئے ہر ایک حصہ سے ان پر پھینکے جا نے والا چمکتا ہوا شعلہ انہیں بھگا دے گا307۔ انہیں دائمی عذاب بھی ہے26۔
لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ
37:9.
دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ
37:10.
إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
37:11. ان سے پوچھو کہ کیا یہ قوت والے مخلوق ہیں یا(دوسرے وہ)جن کو ہم نے پیدا کیا؟انہیں ہم نے چپکتی مٹی 503&506سے پیدا کیا368۔
فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍۭ
37:12. حقیقت میں تم (اللہ کی قدرت پر غور کر تے ہوئے) تعجب کر تے ہواور وہ لوگ تو مذاق اڑا رہے ہیں۔
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ
37:13. جب ان کو نصیحت کی جاتی ہے تو وہ عبرت حاصل نہیں کرتے
وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ
37:14. نشانی وہ دیکھ بھی لیں تو مذاق اڑاتے ہیں۔
وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةً يَسْتَسْخِرُونَ
37:15. وہ کہتے ہیں357 کہ یہ صریح جادو کے سوا اور کچھ نہیں285۔
وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ
37:16. (وہ پوچھتے ہیں کہ)جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم اور ہمارے اگلے باپ دادا بھی پھر سے زندہ کئے جائیں گے26؟
أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
37:17.
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ
37:18. کہو کہ ہاں، تم ذلیل ہونے والے ہو۔
قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ
37:19. وہ تو بس ایک زور کی آواز ہوگی۔ فوراً وہ دیکھیں گے
فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ
37:20. جب وہ کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی! یہ تو فیصلے کا دن 1 ہے۔
وَقَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا هَـٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ
37:21. (کہا جائے گا کہ) تم نے جو جھوٹ سمجھ رکھا تھا وہ فیصلے کا دن 1 یہی ہے۔
هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
37:22. ظلم کر نے والوں کو، ان کا ساتھ دینے والوں کو اور اللہ کے سوا دوسروں کی پرستش کر نے والوں کو اکٹھا کرو۔ انہیں دوزخ کا راستہ دکھاؤ26۔
۞ ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ
37:23.
مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ
37:24. (فرشتوں سے کہا جائے گا کہ) وہ لوگ پوچھ گچھ کئے جائیں گے، انہیں ٹہرائے رکھو۔
وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ
37:25. (پوچھا جائے گا کہ) تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ تم کیوں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ
37:26. ویسا نہیں ہوگا۔ آج1 وہ مغلوب ہوئے لوگ ہیں۔
بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ
37:27. وہ ایک دوسرے سے متوجہ ہو کر استفسار کر لیں گے۔
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ
37:28. (بعض) کہیں گے کہ تم ہی ہم پر حکم چلانے والے تھے۔
قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ
37:29. (دوسرے چند) کہیں گے کہ نہیں، تم ہی ایمان لانے والے نہیں تھے۔
قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ
37:30. تم پر ہمارا کوئی اختیار نہیں تھا۔ بلکہ تم خود گمراہ لوگ تھے۔
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَـٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَـٰغِينَ
37:31. پس ہمارے رب کا حکم ہمارے خلاف ثابت ہوچکا۔ (اس کا انجام) ہم بھگت رہے ہیں۔
فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ
37:32. (اور یہ بھی کہیں گے کہ)ہم نے تمہیں گمراہ کیا تھا۔ ہم بھی گمراہ تھے۔
فَأَغْوَيْنَـٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَـٰوِينَ
37:33. اس دن وہ عذاب میں حصہ دار ہوں گے۔
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
37:34. مجرموں سے ہم ایسے ہی برتاؤکریں گے۔
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ
37:35. جب ان سے کہا جائے کہ اللہ کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں تو وہ تکبر کر تے تھے۔
إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ
37:36. وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم ایک دیوانہ 468شاعر کی خاطر ہمارے معبودوں کو چھوڑ دیں گے؟
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ
37:37. ایسا نہیں ہے۔ وہ سچائی لے کر آئے ہیں۔ رسولوں کی تصدیق کر تے ہیں۔
بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:38. تم درد ناک عذاب چکھنے والے ہو۔
إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ
37:39. تم جو کر رہے تھے اس کے سوا (کسی چیز کے لئے) اجرت نہیں دئے جاؤگے۔
وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
37:40. منتخب شدہ اللہ کے بندوں کے سوا۔
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:41. خوشگوار جنت کے باغات میں ان کے لئے جانی پہچانی غذااورمیوے ہیں۔ وہ احترام کے ساتھ برتاؤ کئے جائیں گے26۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ
37:42.
فَوَٰكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ
37:43.
فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
37:44. پلنگوں میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔
عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَـٰبِلِينَ
37:45. شراب کے چشمے سے (بھرے ہوئے) جام ان کے اطراف آئے گا۔
يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ
37:46. وہ سفید اور پینے والوں کے لئے لذت دینے والا ہوگا۔
بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشَّـٰرِبِينَ
37:47. اس میں کوئی خرابی نہیں ہوگی۔ اور وہ مدمست بھی نہیں ہوں گے۔
لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ
37:48. ان کے ساتھ نیچی نگاہ والی حسین آنکھوں والیاں8 چھپائے رکھے ہوئے انڈوں کی طرح ہوں گی26۔
وَعِندَهُمْ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ
37:49.
كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ
37:50. ان میں ایک دوسرے سے دریافت کریں گے۔
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ
37:51. ان میں سے ایک شخص کہے گاکہ میرا ایک دوست تھا۔ (وہ مجھ سے پوچھا) کیا تم بھی (آخرت کے) ماننے والوں میں سے ایک ہو؟ ہم مر کر جب مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے تو کیا ہم بدلہ دئے جائیں گے26؟
قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ
37:52.
يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ
37:53.
أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ
37:54. (اللہ) پوچھے گا کہ کیا تم (اس کو) جھانک کر دیکھتے ہو؟
قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ
37:55. وہ جب جھانک کر دیکھے گا تو اس کو جہنم کے درمیان پائے گا۔
فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ
37:56. وہ (جہنمی سے) کہے گا کہ اللہ کی قسم! تم مجھے گڑھے میں گرانے کی کوشش کی۔
قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ
37:57. اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو (دوزخ میں) لے جا نے والوں میں میں بھی ہوتا۔
وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ
37:58. (وہ یہ بھی پوچھے گا کہ) ہماری پہلی موت کے سوا کیا ہم پھر سے مر نے والے نہیں؟ اورکیا ہم سزا دئے جانے والے بھی نہیں26؟
أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ
37:59.
إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
37:60. یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
37:61. عمل کر نے والے اس جیسے ہی کے لئے عمل کریں۔
لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَـٰمِلُونَ
37:62. کیا یہ بہتر ٹھکانا ہے یا زقوم کا درخت؟
أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ
37:63. ہم نے اس کو ظالموں کے لئے آزمائش بنایا۔
إِنَّا جَعَلْنَـٰهَا فِتْنَةً لِّلظَّـٰلِمِينَ
37:64. وہ جہنم کی تہہ سے نکلنے والا درخت ہے۔
إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ
37:65. اس کا خوشہ شیطانوں کے سروں جیسا ہو تا ہے۔
طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَـٰطِينِ
37:66. وہ اس میں سے کھائیں گے۔ اس میں سے پیٹ بھریں گے۔
فَإِنَّهُمْ لَـَٔاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ
37:67. پھر اس پر کھولتا ہوا پانی بھی ان کے لئے ہو گا۔
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ
37:68. 68 ۔ پھر ان کا لوٹنا جہنم ہی ہوگا۔
ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ
37:69. وہ اپنے باپ دادا کو گمراہی میں پایا۔
إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ
37:70. انہیں کے نقش قدم پر یہ بھی کھینچے جا تے ہیں۔
فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ
37:71. پہلے گزرے ہوے لوگوں میں اکثر لوگ ان سے پہلے گمراہ ہوچکے تھے۔
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ
37:72. ان کے پاس آگاہ کرنے والوں کو بھیجا۔
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
37:73. غور کرو کہ منتخب شدہ اللہ کے بندوں کے سوا آگاہ کئے جانے والوں کا انجام کیسا رہا26؟
فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ
37:74.
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:75. نوح نے ہم سے دعا کی۔ ہم قبول کرنے والوں میں بہت بہتر ہیں۔
وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ
37:76. ان کو اور ان کے گھر والوں کو ہم نے بڑی مصیبت سے نجات دی۔
وَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
37:77. ان کے نسل ہی کو ہم نے باقی رہنے والا بنایا۔
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ
37:78. پیچھے آنے والوں میں ان کی شہرت کو ہم نے قائم رکھا۔
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:79. دنیا والوں میں نوح پر سلام159 ہوگا۔
سَلَـٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِى ٱلْعَـٰلَمِينَ
37:80. نیکوکاروں کو ہم اسی طرح اجرت دیتے ہیں۔
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:81. وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے۔
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:82. پھر دوسروں کو ہم نے ڈبودیا۔
ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
37:83. انہیں کی نسلوں میں ہیں ابراھیم ۔
۞ وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ
37:84. یاد دلاؤ جبکہ وہ اپنے رب کے پاس پاک دل کے ساتھ آئے۔
إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
37:85. یاد دلاؤ جبکہ اس نے اپنے والد اور اپنی قوم سے پوچھا کہ تم کسے عبادت کر رہے ہو؟
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ
37:86. اللہ کے سوا کیا تم خیالی معبودوں کو چاہتے ہو؟
أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ
37:87. (اور پوچھا کہ) سارے جہاں کے رب کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
37:88. پھر وہ ستاروں کو غور سے دیکھا۔
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى ٱلنُّجُومِ
37:89. اور کہا کہ میں بیمارہوں336۔
فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ
37:90. انہیں چھوڑکر وہ چلے گئے۔
فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ
37:91. ان کے معبودوں کے پاس جا کر پوچھنے لگے کہ کیا تم کھاتے نہیں ہو؟ کیوں بات نہیں کرتے؟ تمہیں کیا ہوگیا ہے26؟
فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
37:92.
مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ
37:93. پھر ان کے پاس (قریب )جا کرپوری قوت سے مارا473۔
فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ
37:94. وہ لوگ ان کی طرف دوڑتے ہوئے آئے۔
فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ
37:95. اور کہا کہ کیا تم تمہاری ہی تراشی ہوئی چیز کی پرستش کر تے ہو؟ اللہ ہی نے تم کو اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو پیدا کیا ہے26۔
قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ
37:96.
وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ
37:97. انہوں نے کہا کہ ان کے لئے ایک مکان بنا کر ان کو آگ میں ڈالو۔
قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَـٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ
37:98. ان کے خلاف سازش کر نا چاہا۔ انہیں ہم نے پست کر دیا۔
فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ
37:99. اس نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں۔ وہ مجھے راستہ دکھائے گا۔
وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ
37:100. (دعا کی کہ) اے میرے پروردگار! مجھے اچھے اخلاق والوں میں سے ایک کو (بطور وارث) عطا کر۔
رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
37:101. انہیں ایک نہایت ہی بردبار لڑکے (اسماعیل) کی بشارت سنائی۔
فَبَشَّرْنَـٰهُ بِغُلَـٰمٍ حَلِيمٍ
37:102. ان کے ساتھ دوڑدھوپ کر نے کی عمر کو جب وہ (اسماعیل) پہنچ گئے تو ابراھیم نے پوچھا کہ اے میرے پیارے بیٹے! میں تمہیں ذبح کر تے ہوئے455 خواب میں122 دیکھا۔ تم سوچ کر بتاؤ کہ تمہاری کیا رائے ہے؟ (اسماعیل نے) کہا کہ اے میرے ابا جان! تم کو جو حکم ہوا ہے کر گزرو۔ اگر اللہ چاہاتو تم مجھے صبر کر نے والا پاؤگے۔
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَـٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ
37:103. دونوں نے مطیع ہو کر (اپنے) بیٹے کو جب اس نے پیشانی کے بل لٹا دیا تو ہم نے ا س کو پکار کر کہا کہ اے ابراھیم! تم نے اس خواب کو122 سچ کر دکھا دیا۔ نیک عمل کر نے والوں کو ہم اسی طرح اجرت دیتے ہیں26۔
فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ
37:104.
وَنَـٰدَيْنَـٰهُ أَن يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ
37:105.
قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:106. یہی بہت بڑی آزمائش ہے۔
إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَـٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ
37:107. ایک بڑا ذبیحہ اس کے عوض میں ہم نے دے دیا۔
وَفَدَيْنَـٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ
37:108. پیچھے آنے والوں میں ان کی شہرت کو ہم نے قائم کر دیا۔
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:109. ابراھیم پر سلام159 ہوگا۔
سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ
37:110. نیک عمل کر نے والوں کو ہم اسی طرح اجرت دیتے ہیں۔
كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:111. وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے ایک تھے۔
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:112. نبی اور نیک اسحاق کے بارے میں ہم نے انہیں خوشخبری دی۔
وَبَشَّرْنَـٰهُ بِإِسْحَـٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
37:113. ان پر اور اسحاق پر ہم نے برکتیں نازل کیں۔ ان دونوں کی نسلوں میں نیکوکار بھی ہیں۔ اور اپنے آپ پر صریح ظلم کر نے والے بھی ہیں۔
وَبَـٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَـٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ
37:114. موسیٰ اور ہارون پر بھی ہم نے احسان کیا۔
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ
37:115. ان دونوں کو اور ان کی قوم کو بھی ہم نے بڑی مصیبت سے بچایا۔
وَنَجَّيْنَـٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
37:116. ان کی مدد فرمائی۔ اس لئے وہی لوگ کامیاب رہے
وَنَصَرْنَـٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ
37:117. ان دونوں کو واضح کتاب عطا کی۔
وَءَاتَيْنَـٰهُمَا ٱلْكِتَـٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ
37:118. ان دونوں کو سیدھا راستہ دکھایا۔
وَهَدَيْنَـٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ
37:119. پیچھے آنے والوں میں ان دونوں کی شہرت کو ہم نے قائم کر دیا۔
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:120. موسیٰ پر اور ہارون پر سلام159 ہوگا۔
سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ
37:121. نیک عمل کر نے والوں کو ہم اسی طرح اجرت دیتے ہیں۔
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:122. وہ دونوں ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے
إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:123. الیاس بھی رسولوں میں سے ایک تھے۔
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:124. جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ کیا تم ڈرتے نہیں؟ سب سے بہتر خالق، تمہارا رب اور تمہارے باپ داداؤں کا رب، اللہ کو چھوڑ کرکیاتم بعل نامی بت کو پکارتے ہو؟ تو ان لوگوں نے ان کو جھوٹا سمجھا۔ وہ (ہمارے پاس )لائے جائیں گے26۔
إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ
37:125.
أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَـٰلِقِينَ
37:126.
ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ
37:127.
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
37:128. منتخب شدہ اللہ کے بندوں کے سوا ۔
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:129. پیچھے آنے والوں میں ان کی شہرت کو ہم نے قائم کر دیا۔
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:130. الیاس پر سلام159 ہوگا۔
سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ
37:131. نیک عمل کر نے والوں کو ہم اسی طرح اجرت دیتے ہیں۔
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:132. وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے۔
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:133. لوط بھی رسولوں میں سے ایک تھے۔
وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:134. یاد دلاؤ جبکہ ہم نے ان کو اور (ہلاک ہونے والوں کے ساتھ)ٹہر جانے والی بڑھیا کے سوا ان کے گھر والے سب کو ہم نے بچالیا26۔
إِذْ نَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
37:135.
إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ
37:136. بعد میں دوسروں کو پوری طور سے ہلاک کردیا۔
ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
37:137. صبح کے وقت اور رات میں تم ان پر سے گزرتے ہو۔ کیا تم سمجھوگے نہیں26؟
وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ
37:138.
وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
37:139. یونس رسولوں میں سے ایک تھے۔
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:140. بھری ہوئی کشتی کی طرف جب وہ چھپ کر بھاگے تو وہ لوگ قرعہ ڈالنے لگے (کشتی سے کس کو باہر نکالا جائے)۔ہارنے والوں میں سے وہ ہو گئے26۔
إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ
37:141.
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ
37:142. مذموم حالت میں ان کو مچھلی نے نگل لیا508۔
فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ
37:143. اگر وہ (ہماری) پاکی بیان نہ کر تے تو لوگ پھر سے زندہ کئے جانے والے دن1 تک وہ اسی کے پیٹ میں ٹہرے رہتے26۔
فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ
37:144.
لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
37:145. انہیں بیماروں کی طرح چٹیل میدان میں پھینک دیا
۞ فَنَبَذْنَـٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ
37:146. ان پر (سایہ دینے کے لئے) کدو کی بیل اگادی۔
وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ
37:147. ان کو ایک لاکھ یا (اس سے) زیادہ لوگوں پر رسول452 بنا کر بھیجا۔
وَأَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ
37:148. وہ لوگ ایمان لے آئے۔ مقررہ مدت تک انہیں سہولتیں عطا کیں۔
فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَـٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ
37:149. ان سے پوچھو کہ کیا تمہارے پروردگار کے لئے بیٹیاں اور ان کے لئے بیٹے؟
فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ
37:150. ہم فرشتوں کو عورتیں بنایا تو کیا اس وقت یہ دیکھ رہے تھے؟
أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ إِنَـٰثًا وَهُمْ شَـٰهِدُونَ
37:151. یاد رکھو! وہ لوگ جھوٹ گھڑ کر کہتے ہیں کہ اللہ نے (بچوں کو) جنم دیا ہے۔ وہ لوگ جھوٹ بولنے والے ہیں26۔
أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ
37:152.
وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ
37:153. کیا وہ بیٹوں سے زیادہ بیٹیوں کو انتخاب کر لیا ہے؟
أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ
37:154. تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ کیسے فیصلے کر تے ہو؟
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
37:155. کیا تم غور نہیں کروگے؟
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
37:156. یا تمہارے پاس کوئی واضح دلیل ہے؟
أَمْ لَكُمْ سُلْطَـٰنٌ مُّبِينٌ
37:157. اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب لے کر آؤ۔
فَأْتُوا۟ بِكِتَـٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
37:158. جنات اور اس کے درمیان انہوں نے نسبی رشتہ تصور کر رکھا ہے۔ جنات تو جان رکھے ہیں کہ ہم (اللہ کے سامنے) حاضرکئے جائیں گے۔
وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
37:159. وہ جو کہتے ہیں اس سے اللہ پاک ہے10۔
سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
37:160. منتخب شدہ اللہ کے بندوں کے سوا۔
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:161. تم اور تمہارے معبود، جہنم میں جلنے والے کے سوا (دوسروں کو) گمراہ نہیں کر سکتے26۔
فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ
37:162.
مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَـٰتِنِينَ
37:163.
إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ
37:164. (فرشتے کہیں گے کہ) ہم میں سے کوئی بھی ہو، ان کے لئے ایک خاص مقام ہے۔ ہم صف بستہ کھڑا رہنے والے ہیں اور تسبیح279 کر نے والے ہیں26۔
وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ
37:165.
وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ
37:166.
وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ
37:167. (شرک ٹہرانے والے) کہہ رہے تھے کہ ہمارے اگلوں کی طرف سے اگر ہمیں نصیحت ملی ہوتی تو ہم اللہ کے برگزیدہ بندے ہوتے26۔
وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ
37:168.
لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ
37:169.
لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:170. اب وہ اسے انکار کر تے ہیں، بعد میں جان لیں گے
فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
37:171. ہمارے بندے جو رسول ہیں، انہیں ہمارا حکم سبقت لے جا چکا۔
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ
37:172. وہی مدد کئے جائیں گے۔
إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ
37:173. ہمارے لشکر ہی کامیاب ہوں گے۔
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ
37:174. مقررہ مدت تک ان سے اعراض کرو۔
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
37:175. انہیں دیکھتے رہو، وہ بھی بعد میں دیکھ لیں گے۔
وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
37:176. کیا وہ ہمارے عذاب کی جلدی کر رہے ہیں؟
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
37:177. جب ہمارا عذاب ان کے آنگن میں اتر جائے گا توخبردار کرائے جانے والوں کی صبح بڑی بری ہوجائے گی ۔
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ
37:178. مقررہ وقت تک ان سے اعراض کرو۔
وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
37:179. دیکھتے رہو، وہ بھی بعد میں دیکھ لیں گے۔
وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
37:180. ان لوگوں کے کہنے سے تمہارا رب، عزت کا مالک، پاک10 ہے
سُبْحَـٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
37:181. رسولوں پر سلام159 ہوگا۔
وَسَلَـٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ
37:182. تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو سارے جہاں کا رب ہے۔
وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ