Quran Tamil Translation

سورۃ : 38 سورۃ ص ٓ : عربی زبان کا 14 واں حرف

کل آیتیں : 88

اس سورت کا آغاز حرف ’ص‘ سے ہوا ہے، اس لئے اس سورت کا نام یہ رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

38:1. صاد2۔ نصیحت والے اس قرآن کی قسم!
صٓ ۚ وَٱلْقُرْءَانِ ذِى ٱلذِّكْرِ

38:2. (اللہ کا) انکار کر نے والے تکبر اوراختلاف میں پڑے ہوئے ہیں۔
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى عِزَّةٍ وَشِقَاقٍ

38:3. ان سے پہلے ہم کئی نسلوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔ اس وقت وہ چیخ اٹھے تھے۔ وہ بچنے کا وقت نہیں تھا۔
كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّن قَرْنٍ فَنَادَوا۟ وَّلَاتَ حِينَ مَنَاصٍ

38:4. انہیں حیرت ہوئی کہ خبردار کر نے والے انہیں میں سے آئے۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے کہنے لگے357 کہ یہ جھوٹے ہیں، جادوگر ہیں285۔
وَعَجِبُوٓا۟ أَن جَآءَهُم مُّنذِرٌ مِّنْهُمْ ۖ وَقَالَ ٱلْكَـٰفِرُونَ هَـٰذَا سَـٰحِرٌ كَذَّابٌ

38:5. کیا معبودوں کو ایک ہی معبود بنا دیا؟ یہ تو بڑی حیرت کی بات ہے۔
أَجَعَلَ ٱلْـَٔالِهَةَ إِلَـٰهًا وَٰحِدًا ۖ إِنَّ هَـٰذَا لَشَىْءٌ عُجَابٌ

38:6. ان میں سے سرداروں نے کہا کہ (انہیں چھوڑ کر) چلے جاؤ۔ اپنے معبودوں کے بارے میں ثابت رہو۔ یہ توکوئی اورتوقع سے کہے جانے والی بات معلوم ہوتی ہے۔
وَٱنطَلَقَ ٱلْمَلَأُ مِنْهُمْ أَنِ ٱمْشُوا۟ وَٱصْبِرُوا۟ عَلَىٰٓ ءَالِهَتِكُمْ ۖ إِنَّ هَـٰذَا لَشَىْءٌ يُرَادُ

38:7. ہم دوسرے دین میں اسے نہیں سنا۔ یہ تو من گھڑت بات کے سوا کچھ نہیں۔
مَا سَمِعْنَا بِهَـٰذَا فِى ٱلْمِلَّةِ ٱلْـَٔاخِرَةِ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا ٱخْتِلَـٰقٌ

38:8. (اور یہ بھی پوچھتے ہیں کہ) ہمارے درمیان کیا (صرف)ان پر ہی نصیحت نازل کی گئی ہے؟ بلکہ میری نصیحت میں وہ شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا۔
أَءُنزِلَ عَلَيْهِ ٱلذِّكْرُ مِنۢ بَيْنِنَا ۚ بَلْ هُمْ فِى شَكٍّ مِّن ذِكْرِى ۖ بَل لَّمَّا يَذُوقُوا۟ عَذَابِ

38:9. تمہارے زبردست و فیاض رب کی رحمت کے خزانے کیا ان کے پاس ہیں؟
أَمْ عِندَهُمْ خَزَآئِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ ٱلْعَزِيزِ ٱلْوَهَّابِ

38:10. یا آسمانوں اور زمین اوران کے درمیانی چیزوں کی حکومت کیا ان کے پاس ہے؟ اگر ایسا ہے تو سیڑھیوں پر چڑھ کر جا نے دو۔
أَمْ لَهُم مُّلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ فَلْيَرْتَقُوا۟ فِى ٱلْأَسْبَـٰبِ

38:11. یہاں کا یہ حقیر لشکر ہرایا جا نے والا لشکر ہے۔
جُندٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ ٱلْأَحْزَابِ

38:12. ان سے پہلے نوح کی قوم، قوم عاد، کثیر لشکر والی فرعون کی قوم، ثمود کی قوم، لوط کی قوم، (مدین کے) باغ والوں نے بھی جھوٹ سمجھا۔ وہی (شکست خوردہ) وہ قوم ہیں26۔
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَفِرْعَوْنُ ذُو ٱلْأَوْتَادِ

38:13.
وَثَمُودُ وَقَوْمُ لُوطٍ وَأَصْحَـٰبُ لْـَٔيْكَةِ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلْأَحْزَابُ

38:14. (ان میں) ہر ایک نے رسولوں کو جھوٹا سمجھے بغیر نہیں رہے۔ پس وہ میرے عذاب کے مستحق بن گئے۔
إِن كُلٌّ إِلَّا كَذَّبَ ٱلرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ

38:15. ایک زوردار آواز کے سوا (دوسرے کسی کے لئے) وہ منتظر نہیں تھے۔اس کے لئے کوئی توقف نہیں۔
وَمَا يَنظُرُ هَـٰٓؤُلَآءِ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً مَّا لَهَا مِن فَوَاقٍ

38:16. وہ پوچھتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! حساب کے دن سے پہلے ہی ہمارا حصہ (اس دنیا میں) ہمیں جلد عطا کر دے۔
وَقَالُوا۟ رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ ٱلْحِسَابِ

38:17. (اے محمد!) ان کی باتوں کو برداشت کر لو۔ قوت والے ہمارے بندے داؤد کو یاد کرو۔وہ (ہماری طرف) رجوع کر نے والے تھے۔
ٱصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَٱذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوُۥدَ ذَا ٱلْأَيْدِ ۖ إِنَّهُۥٓ أَوَّابٌ

38:18. صبح اور شام ، پہاڑیں اور اکٹھا کئے ہوئے پرندے ان کے ساتھ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے لئے انہیں مسخر کر دیا تھا۔ ہر ایک ا س کی طرف رجوع کر نے والے تھے26۔
إِنَّا سَخَّرْنَا ٱلْجِبَالَ مَعَهُۥ يُسَبِّحْنَ بِٱلْعَشِىِّ وَٱلْإِشْرَاقِ

38:19.
وَٱلطَّيْرَ مَحْشُورَةً ۖ كُلٌّ لَّهُۥٓ أَوَّابٌ

38:20. ان کی سلطنت کو مضبوط کر دیا۔ انہیں حکمت اور واضح تشریح عطا کی۔
وَشَدَدْنَا مُلْكَهُۥ وَءَاتَيْنَـٰهُ ٱلْحِكْمَةَ وَفَصْلَ ٱلْخِطَابِ

38:21. جو مقدمہ کر نے آئے تھے کیا تم انہیں جانتے ہو؟ نماز کی جگہ کو پھاند کرجب وہ داؤد کے پاس آئے تو انہیں دیکھ کر یہ گھبراگئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرئے نہیں۔ ہم ایک دوسرے پرزیادتی کئے ہوئے دو مدعی ہیں۔ ہمارے درمیان انصاف سے فیصلہ کیجئے۔ غلطی مت کیجئے۔ سیدھی راہ پر ہمیں چلائیے26۔
۞ وَهَلْ أَتَىٰكَ نَبَؤُا۟ ٱلْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا۟ ٱلْمِحْرَابَ

38:22.
إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَىٰ دَاوُۥدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ ۖ قَالُوا۟ لَا تَخَفْ ۖ خَصْمَانِ بَغَىٰ بَعْضُنَا عَلَىٰ بَعْضٍ فَٱحْكُم بَيْنَنَا بِٱلْحَقِّ وَلَا تُشْطِطْ وَٱهْدِنَآ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلصِّرَٰطِ

38:23. ان میں سے ایک نے کہا کہ یہ میرا بھائی ہے۔ اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں۔ اور میرے پاس تو ایک ہی دنبی ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اس کو بھی میرے حوالے کردے۔ بحث میں وہ مجھ پر غالب آگیا۔
إِنَّ هَـٰذَآ أَخِى لَهُۥ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ نَعْجَةً وَلِىَ نَعْجَةٌ وَٰحِدَةٌ فَقَالَ أَكْفِلْنِيهَا وَعَزَّنِى فِى ٱلْخِطَابِ

38:24. داؤد نے کہا کہ تمہاری دنبی کو اپنی دنبیوں کے ساتھ ملانے کا مطالبہ کر کے اس نے تم پر ظلم کیاہے۔ شریک ہونے والوں میں اکثر لوگ ایک دوسرے پر ناانصافی کر تے ہیں، سوائے ان کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے۔ ایسے لوگ تو بہت تھوڑے ہیں۔داؤد سمجھ گئے 337کہ انہیں ہم نے آزمایاہے484۔ وہ اپنے رب سے معافی طلب کر نے لگے، عاجزی سے گرگئے396 اوراصلاح پا گئے۔
قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ إِلَىٰ نِعَاجِهِۦ ۖ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ ٱلْخُلَطَآءِ لَيَبْغِى بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَقَلِيلٌ مَّا هُمْ ۗ وَظَنَّ دَاوُۥدُ أَنَّمَا فَتَنَّـٰهُ فَٱسْتَغْفَرَ رَبَّهُۥ وَخَرَّ رَاكِعًا وَأَنَابَ

38:25. تو ہم نے انہیں معاف کردیا۔ ان کے لئے ہمارے پاس تقرب اور اچھا ٹھکانا ہے۔
فَغَفَرْنَا لَهُۥ ذَٰلِكَ ۖ وَإِنَّ لَهُۥ عِندَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَـَٔابٍ

38:26. اے داؤد! تم کو ہم نے زمین میں خلیفہ46 بنایا ہے۔ پس تم لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرو۔ نفسانی خواہش کی پیروی مت کرو۔ وہ اللہ کی راہ سے تمہیں بھٹکا دے گی۔ اللہ کی راہ سے بھٹکانیوالے حساب کے دن 1کو بھول جانے کی وجہ سے انہیں سخت عذاب ہے۔
يَـٰدَاوُۥدُ إِنَّا جَعَلْنَـٰكَ خَلِيفَةً فِى ٱلْأَرْضِ فَٱحْكُم بَيْنَ ٱلنَّاسِ بِٱلْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ ٱلْهَوَىٰ فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ ۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَضِلُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌۢ بِمَا نَسُوا۟ يَوْمَ ٱلْحِسَابِ

38:27. آسمان، زمین اور ان کے درمیانی چیزوں کو ہم نے بے کار نہیں پیدا کیا۔ یہ تو (اللہ کا) انکار کرنے والوں کا گمان ہے۔ انکار کر نے والوں کو جہنم کی خرابی ہے۔
وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَآءَ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا بَـٰطِلًا ۚ ذَٰلِكَ ظَنُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ۚ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنَ ٱلنَّارِ

38:28. ایمان لا کر نیک عمل کر نے والوں کوکیا ہم زمین میں فساد پھیلانے والوں کی طرح کر دیں گے؟ یا (ہم سے) ڈرنے والوں کو بدکاروں جیسا کر دیں گے؟
أَمْ نَجْعَلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ كَٱلْمُفْسِدِينَ فِى ٱلْأَرْضِ أَمْ نَجْعَلُ ٱلْمُتَّقِينَ كَٱلْفُجَّارِ

38:29. یہ بڑی بابرکت کتاب ہے۔ اس کی آیتوں پرغور کر نے اور عقلمند لوگ عبرت حاصل کرنے کے لئے یہ تم پر نازل فرمایا ہے۔
كِتَـٰبٌ أَنزَلْنَـٰهُ إِلَيْكَ مُبَـٰرَكٌ لِّيَدَّبَّرُوٓا۟ ءَايَـٰتِهِۦ وَلِيَتَذَكَّرَ أُو۟لُوا۟ ٱلْأَلْبَـٰبِ

38:30. داؤد کو ہم نے سلیمان بطور تحفہ عطا کیا۔ وہ نیک بندے اور (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والے تھے۔
وَوَهَبْنَا لِدَاوُۥدَ سُلَيْمَـٰنَ ۚ نِعْمَ ٱلْعَبْدُ ۖ إِنَّهُۥٓ أَوَّابٌ

38:31. تربیت یافتہ ، اعلیٰ قسم کے گھوڑے ان کے سامنے شام کے وقت پیش کے گئے ، یہاں تک کہ جب وہ اوٹ میں چھپ گئے تو وہ کہنے لگے کہ میں نے اپنے رب کو یاد کئے بغیر اس اچھی چیز کو پسند کرلیا26۔
إِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِٱلْعَشِىِّ ٱلصَّـٰفِنَـٰتُ ٱلْجِيَادُ

38:32.
فَقَالَ إِنِّىٓ أَحْبَبْتُ حُبَّ ٱلْخَيْرِ عَن ذِكْرِ رَبِّى حَتَّىٰ تَوَارَتْ بِٱلْحِجَابِ

38:33. ان کو میرے پاس پھر واپس لے آؤ (کہہ کر) ان کے پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے۔
رُدُّوهَا عَلَىَّ ۖ فَطَفِقَ مَسْحًۢا بِٱلسُّوقِ وَٱلْأَعْنَاقِ

38:34. سلیمان کو ہم نے آزمایا484۔ ان کے تخت پر (انہیں)بے جان جسم کی طرح ڈال دیا338۔پھر وہ اصلاح پاگئے۔
وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمَـٰنَ وَأَلْقَيْنَا عَلَىٰ كُرْسِيِّهِۦ جَسَدًا ثُمَّ أَنَابَ

38:35. اور کہا کہ اے میرے پروردگار! مجھے معاف کردے۔ میرے بعد کسی کو نہ ملنے والی سلطنت مجھے عطا کر۔ تو ہی سخی ہے۔
قَالَ رَبِّ ٱغْفِرْ لِى وَهَبْ لِى مُلْكًا لَّا يَنۢبَغِى لِأَحَدٍ مِّنۢ بَعْدِىٓ ۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْوَهَّابُ

38:36. ان کے لئے ہوا کو تابع کر دیا۔ ان کے حکم کے مطابق جہاں وہ چاہتے مطیع ہو کر وہ چلی۔
فَسَخَّرْنَا لَهُ ٱلرِّيحَ تَجْرِى بِأَمْرِهِۦ رُخَآءً حَيْثُ أَصَابَ

38:37. شیطانوں میں عمارتیں بنانے والوں کو، سمندر سے موتی نکالنے والوں کواور زنجیروں میں جکڑے ہوئے بعض کو(انہیں) تابع کر دیا26۔
وَٱلشَّيَـٰطِينَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَغَوَّاصٍ

38:38.
وَءَاخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِى ٱلْأَصْفَادِ

38:39. (اور کہا کہ) یہ ہمارا عطیہ ہے۔ دوسروں کو بے حساب دے سکتے ہو۔ یا اس کو تم خود رکھ لے سکتے ہو۔
هَـٰذَا عَطَآؤُنَا فَٱمْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ

38:40. ان کے لئے ہمارے پاس تقرب اور اچھا ٹھکانا ہے
وَإِنَّ لَهُۥ عِندَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَـَٔابٍ

38:41. ہمارے بندے ایوب کی یاد دلاؤ۔ جب اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ شیطان نے مجھے سخت تکلیف اور دکھ سے چھولیاتو (ہم نے کہا کہ)اپنے پیروں سے دباؤ۔ یہ ہے ٹھنڈی نہانے کی جگہ اور مشروب26۔
وَٱذْكُرْ عَبْدَنَآ أَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥٓ أَنِّى مَسَّنِىَ ٱلشَّيْطَـٰنُ بِنُصْبٍ وَعَذَابٍ

38:42.
ٱرْكُضْ بِرِجْلِكَ ۖ هَـٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَشَرَابٌ

38:43. ان کو اور ان کے گھر والوں کو ان کے ساتھ ان جیسے اور لوگوں کو عطا کیا۔ یہ ہماری طرف سے ملنے والی رحمت اور عقل والوں کے لئے نصیحت ہے۔
وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ أَهْلَهُۥ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَذِكْرَىٰ لِأُو۟لِى ٱلْأَلْبَـٰبِ

38:44. (اور کہا کہ) تم اپنے ہاتھ سے گھاس کا ایک مٹھی لے کر اس کے ذریعے مارو۔ اور قسم نہ توڑو339۔ ہم نے انہیں صبر والا پایا۔ وہ اچھے بندے اور (ہماری طرف) رجوع کر نے والے تھے۔
وَخُذْ بِيَدِكَ ضِغْثًا فَٱضْرِب بِّهِۦ وَلَا تَحْنَثْ ۗ إِنَّا وَجَدْنَـٰهُ صَابِرًا ۚ نِّعْمَ ٱلْعَبْدُ ۖ إِنَّهُۥٓ أَوَّابٌ

38:45. قوت و بصیرت والے ہمارے بندے ابراھیم، اسحاق اور یعقوب کی یاد دلاؤ۔
وَٱذْكُرْ عِبَـٰدَنَآ إِبْرَٰهِيمَ وَإِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ أُو۟لِى ٱلْأَيْدِى وَٱلْأَبْصَـٰرِ

38:46. آخرت کو یاد کر نے کے لئے انہیں ہم نے خصوصیت سے منتخب کیا۔
إِنَّآ أَخْلَصْنَـٰهُم بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى ٱلدَّارِ

38:47. وہ ہمارے پاس منتخب شدہ بہترین لوگ ہیں۔
وَإِنَّهُمْ عِندَنَا لَمِنَ ٱلْمُصْطَفَيْنَ ٱلْأَخْيَارِ

38:48. اسماعیل، الیسع اور ذوالکفل کا بھی یاد دلاؤ۔ وہ سب بہترین لوگ تھے۔
وَٱذْكُرْ إِسْمَـٰعِيلَ وَٱلْيَسَعَ وَذَا ٱلْكِفْلِ ۖ وَكُلٌّ مِّنَ ٱلْأَخْيَارِ

38:49. یہ نصیحت ہے۔ (اللہ سے) ڈرنے والوں کو کھلے دروازوں کے ساتھ دائمی جنت کے باغات کا بہترین ٹھکانا ہے26۔
هَـٰذَا ذِكْرٌ ۚ وَإِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَـَٔابٍ

38:50.
جَنَّـٰتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ ٱلْأَبْوَٰبُ

38:51. اس میں وہ تکیہ لگا ئے ہوئے بہت سے میوے اور مشروبات وہ طلب کر یں گے۔
مُتَّكِـِٔينَ فِيهَا يَدْعُونَ فِيهَا بِفَـٰكِهَةٍ كَثِيرَةٍ وَشَرَابٍ

38:52. جھکی نگاہیں والی ہم عمر کنواریاں8 بھی ان کے لئے ہیں
۞ وَعِندَهُمْ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ أَتْرَابٌ

38:53. حساب کے دن کے لئے تمہیں جو وعدہ کیا گیا تھا وہ یہی ہے۔
هَـٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِيَوْمِ ٱلْحِسَابِ

38:54. یہ ہماری دولت ہے۔ اس کی کوئی انتہا نہیں۔
إِنَّ هَـٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُۥ مِن نَّفَادٍ

38:55. یہ لو! سرکشوں کے لئے بہت برا ٹھکانا ہے۔
هَـٰذَا ۚ وَإِنَّ لِلطَّـٰغِينَ لَشَرَّ مَـَٔابٍ

38:56. دوزخ ہی میں وہ جلیں گے۔ وہ بہت بری جگہ ہے۔
جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا فَبِئْسَ ٱلْمِهَادُ

38:57. یہ کھولتا ہوا پانی اور پیپ ہے، یہ اس کو چکھنے دو۔
هَـٰذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ

38:58. اس طرح کی اور کئی قسمیں بھی ہیں۔
وَءَاخَرُ مِن شَكْلِهِۦٓ أَزْوَٰجٌ

38:59. (دوزخ میں پڑے ہوئے سرداروں سے کہا جائے گا کہ) یہ تمہارے ساتھ ملنے والی جماعت ہے۔ (دوزخ میں پڑے ہوئے سردار کہیں گے کہ) انہیں کوئی خوش آمدید نہیں ہے۔ وہ بھی تو جہنم میں جلنے والے لوگ ہیں۔
هَـٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ ۖ لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْ ۚ إِنَّهُمْ صَالُوا۟ ٱلنَّارِ

38:60. یہ لوگ کہیں گے کہ ایسا نہیں ہے۔ تم بھی تو ہو۔ تمہیں بھی کوئی استقبال نہیں ہے۔ اس کے لئے ہمیں لے آنے والے ہی تم ہو۔ یہ تو بہت برا ٹھکانا ہے۔
قَالُوا۟ بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْ ۖ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ۖ فَبِئْسَ ٱلْقَرَارُ

38:61. یہ بھی کہیں گے کہ اے ہمارے رب!یہاں (اس دوزخ پر) ہمیں لا نے والوں کو جہنم میں کئی گنا عذاب زیادہ دے۔
قَالُوا۟ رَبَّنَا مَن قَدَّمَ لَنَا هَـٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِى ٱلنَّارِ

38:62. وہ پوچھیں گے کہ جسے ہم برے سمجھے تھے ان لوگوں کوہم (دوزخ میں)کیوں نہیں دیکھ رہے ہیں؟
وَقَالُوا۟ مَا لَنَا لَا نَرَىٰ رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُم مِّنَ ٱلْأَشْرَارِ

38:63. (وہ نیک لوگ رہنے کے باوجود)کیاہم نے انہیں حقیر سمجھا تھا؟ یا ان سے( ہماری) نگاہیں چوک گئی تھیں؟
أَتَّخَذْنَـٰهُمْ سِخْرِيًّا أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ ٱلْأَبْصَـٰرُ

38:64. دوزخیوں کا یہ باہم جھگڑا سچ ہے۔
إِنَّ ذَٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ أَهْلِ ٱلنَّارِ

38:65. (اے محمد!) کہہ دو کہ میں تو صرف تنبیہ کرنے والا ہوں۔یکتا و زبردست اللہ کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں
قُلْ إِنَّمَآ أَنَا۠ مُنذِرٌ ۖ وَمَا مِنْ إِلَـٰهٍ إِلَّا ٱللَّهُ ٱلْوَٰحِدُ ٱلْقَهَّارُ

38:66. (وہ) آسمانوں507، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے۔ زبردست اور بڑا بخشنے والا ہے۔
رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلْعَزِيزُ ٱلْغَفَّـٰرُ

38:67. کہہ دو کہ یہ عمدہ خبر ہے۔
قُلْ هُوَ نَبَؤٌا۟ عَظِيمٌ

38:68. اسے تم جھٹلاتے ہو۔
أَنتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُونَ

38:69. بلند قدر (فرشتوں کی) جماعت جب بحث کر رہے تھے تو ان کے متعلق مجھے علم نہیں تھا380۔
مَا كَانَ لِىَ مِنْ عِلْمٍۭ بِٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰٓ إِذْ يَخْتَصِمُونَ

38:70. سوائے اس کے کہ میں کھلا خبر دینے والا ہوں ، دوسرا کچھ مجھے وحی نہیں کی گئی۔
إِن يُوحَىٰٓ إِلَىَّ إِلَّآ أَنَّمَآ أَنَا۠ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

38:71. جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں مٹی سے503&506 انسان کو پیدا کر نے والا ہوں368۔ جب میں اس کو درست کرکے اس میں میں اپنی روح پھونک دوں تو تم اس کے تابع ہو کر گرجانا11، تو ابلیس کے سوا فرشتے تمام تابع ہو گئے۔ اس نے گھمنڈ کیا۔ (اللہ کا) انکار کر نے والوں میں ہوگیا26۔
إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِنِّى خَـٰلِقٌۢ بَشَرًا مِّن طِينٍ

38:72.
فَإِذَا سَوَّيْتُهُۥ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِى فَقَعُوا۟ لَهُۥ سَـٰجِدِينَ

38:73.
فَسَجَدَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ

38:74.
إِلَّآ إِبْلِيسَ ٱسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ

38:75. (اللہ نے) سوال کیا کہ اے ابلیس! میرے دونوں ہاتھوں488 سے جس کو میں نے پیداکیا, اسے مطیع ہو نے سے تجھے کس بات نے روکا؟ کیاتو تکبر میں آگیا ہے یا اونچے درجے والا ہوگیا ہے؟
قَالَ يَـٰٓإِبْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَن تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَىَّ ۖ أَسْتَكْبَرْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ ٱلْعَالِينَ

38:76. اس نے کہا کہ میں اس سے بہتر ہوں۔ مجھے تو نے آگ سے پیدا کیااور اس کو مٹی سے503&506 پید اکیا۔
قَالَ أَنَا۠ خَيْرٌ مِّنْهُ ۖ خَلَقْتَنِى مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُۥ مِن طِينٍ

38:77. (اللہ نے) کہا کہ یہاں سے نکل جا، تو مردود ہے۔ فیصلہ کے دن1 تک تجھ پر میری لعنت 6ہے26۔
قَالَ فَٱخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ

38:78.
وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِىٓ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلدِّينِ

38:79. اس نے کہا کہ اے میرے پروردگار! وہ لوگ پھر سے زندہ کئے جانے کے دن1 تک مجھے مہلت عطا کر۔
قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِىٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

38:80. اللہ نے فرمایا کہ پہچانے ہوئے وقت کو سموئے ہوئے دن1 تک تجھ کو مہلت دی گئی26 ۔
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ ٱلْمُنظَرِينَ

38:81.
إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْوَقْتِ ٱلْمَعْلُومِ

38:82. (شیطان نے ) کہا کہ تیری عزت کی قسم! تیرے منتخب شدہ بندوں کے سوا ان سب کو میں گمراہ کروں گا26۔
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ

38:83.
إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ ٱلْمُخْلَصِينَ

38:84. (اللہ نے) فرمایا کہ یہی حق ہے۔ میں حق ہی کہتا ہوں
قَالَ فَٱلْحَقُّ وَٱلْحَقَّ أَقُولُ

38:85. (اللہ نے کہا کہ) میں تجھ سے اور ان میں سے جو تیری پیروی کر تے ہیں، ان سب سے جہنم کو بھردوں گا۔
لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنكَ وَمِمَّن تَبِعَكَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ

38:86. (اے محمد!) کہہ دو کہ میں اس کے لئے تم سے کوئی اجرت نہیں مانگا۔ اورنہ میں خود بنا کر پیش کر نے والوں میں ہوں۔
قُلْ مَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَآ أَنَا۠ مِنَ ٱلْمُتَكَلِّفِينَ

38:87. یہ تمام جہاں والوں کے لئے نصیحت کے سوا کچھ نہیں۔
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَـٰلَمِينَ

38:88. کچھ مدت کے بعد اس کی خبر تم جان لوگے۔
وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُۥ بَعْدَ حِينٍۭ

By Farook