سورہ : 42 سورۃ الشورٰی ۔ مشورہ
کل آیتیں : 53
اس سورت کی آیت نمبر 38 کہتی ہے کہ مشورہ کر نے کے بعد ہی فیصلہ کر ناچاہئے، اس لئے اس سورت کا نام یہ رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
42:1. حا، میم2۔
حمٓ
42:2. عین، سین، قاف2۔
عٓسٓقٓ
42:3. (اے محمد!) تم کو اور تمہارے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو بھی اللہ اسی طرح وحی کہتا ہے۔(وہ )زبردست ، حکمت والا ہے۔
كَذَٰلِكَ يُوحِىٓ إِلَيْكَ وَإِلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكَ ٱللَّهُ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ
42:4. آسمانوں507 اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کے لئے ہے۔ وہ اعلیٰ ، عظمت والا ہے۔
لَهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْعَظِيمُ
42:5. (لوگوں کے گناہوں سے) آسمان507 اپنے اوپر کی طرف سے پھٹ پڑنے کی کوشش کریگی۔فرشتے اپنے رب کی حمدو تسبیح کر تے ہوئے زمین میں رہنے والوں کے لئے مغفرت چاہیں گے۔ یاد رکھو!اللہ ہی بخشنے والا ہے، نہایت ہی رحم والا ہے۔
تَكَادُ ٱلسَّمَـٰوَٰتُ يَتَفَطَّرْنَ مِن فَوْقِهِنَّ ۚ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَن فِى ٱلْأَرْضِ ۗ أَلَآ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ
42:6. اس کے سوا جنہیں یہ محا فظ بنا لئے ہیں ان کا بھی اللہ ہی محافظ ہے۔ (اے محمد!) تم ان کے ذمہ دار نہیں ہو۔
وَٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ أَوْلِيَآءَ ٱللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَآ أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ
42:7. (مکہ نامی) شہروں کی ماں اوراس کے ارد گردکو281 (اے محمد!) تم آگاہ کر نے کے لئے، بغیر کسی شبہ کے ایک ساتھ اکٹھا کر نے والے دن 1کے بارے میں تنبیہ کر نے کے لئے اس طرح ہم تمہیں (جانے ہوئے) عربی489 زبان میں اس قرآن کو وحی کی ہے227۔ ایک گروہ جنت میں اوردوسرا گروہ جہنم میں ہوگا۔
وَكَذَٰلِكَ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ قُرْءَانًا عَرَبِيًّا لِّتُنذِرَ أُمَّ ٱلْقُرَىٰ وَمَنْ حَوْلَهَا وَتُنذِرَ يَوْمَ ٱلْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ فَرِيقٌ فِى ٱلْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِى ٱلسَّعِيرِ
42:8. اگر اللہ چاہتا تو انہیں ایک ہی امت بنا دیتا۔ بلکہ وہ اپنے چاہنے والوں کو اپنی رحمت میں داخل کر دیتا ہے۔ ظالموں کوحامی اور مددگار نہیں ہے۔
وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ لَجَعَلَهُمْ أُمَّةً وَٰحِدَةً وَلَـٰكِن يُدْخِلُ مَن يَشَآءُ فِى رَحْمَتِهِۦ ۚ وَٱلظَّـٰلِمُونَ مَا لَهُم مِّن وَلِىٍّ وَلَا نَصِيرٍ
42:9. اس کے سوا کیا انہوں نے محافظ بنا لئے ہیں۔ اللہ ہی محافظ ہے۔ وہ مردوں کو زندہ کر تا ہے۔ وہ ہر چیز پر قدرت والا ہے۔
أَمِ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ أَوْلِيَآءَ ۖ فَٱللَّهُ هُوَ ٱلْوَلِىُّ وَهُوَ يُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ
42:10. کہہ دو کہ اگر تم کسی چیز میں اختلاف کر تے ہو تو اس کا فیصلہ اللہ ہی کے پاس ہے۔ وہی اللہ میرا پروردگار ہے۔ میں اسی پر بھروسہ کیا ہوا ہوں۔ اسی کی طرف لوٹوں گا۔
وَمَا ٱخْتَلَفْتُمْ فِيهِ مِن شَىْءٍ فَحُكْمُهُۥٓ إِلَى ٱللَّهِ ۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبِّى عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ
42:11. (وہ) آسمانوں507 اور زمیں کو پیداکیا ہے۔ تمہارے لئے تمہیں میں سے جوڑے بنائے اور (چوپایوں کے لئے) چوپایوں میں سے جوڑے بنائے۔ اس (زمین) میں تمہیں پھیلایا۔ اس جیسا کچھ بھی نہیں۔ وہ سننے والا488، دیکھنے والا ہے488۔
فَاطِرُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَٰجًا وَمِنَ ٱلْأَنْعَـٰمِ أَزْوَٰجًا ۖ يَذْرَؤُكُمْ فِيهِ ۚ لَيْسَ كَمِثْلِهِۦ شَىْءٌ ۖ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْبَصِيرُ
42:12. آسمانوں507 اور زمین کی کنجیاں اسی کے ہیں۔ جس کو چاہے وہ دولت کشادہ کر دیتا ہے، اور تنگ بھی کر دیتا ہے۔ وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
لَهُۥ مَقَالِيدُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ يَبْسُطُ ٱلرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُۥ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ
42:13. نوح کو اس نے جو حکم دیا تھا وہی تم کو بھی دین بنایا۔ (اے محمد!) ہم نے تم کو، ابراھیم، موسیٰ اور عیسیٰ کو یہی حکم نازل کیا تھا کہ دین کو قائم رکھواور اس میں جدا نہ ہوجاؤ۔ تم جس کی طرف انہیں پکار رہے ہو وہ شرک ٹہرانے والوں پر بھاری ہے۔ اللہ جسے چاہتا ہے اپنے لئے منتخب کر لیتا ہے۔اصلاح چاہنے والوں کو اپنی طرف راستہ دکھا تا ہے۔
۞ شَرَعَ لَكُم مِّنَ ٱلدِّينِ مَا وَصَّىٰ بِهِۦ نُوحًا وَٱلَّذِىٓ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِۦٓ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ وَعِيسَىٰٓ ۖ أَنْ أَقِيمُوا۟ ٱلدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا۟ فِيهِ ۚ كَبُرَ عَلَى ٱلْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ ۚ ٱللَّهُ يَجْتَبِىٓ إِلَيْهِ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِىٓ إِلَيْهِ مَن يُنِيبُ
42:14. ان کے پاس علم آجانے کے بعد بھی ان کی آپس کے حسد کی وجہ کے سوا وہ لوگ متفرق نہیں ہوئے۔ مقررہ وقت تک کے لئے پہلے ہی سے تمہارے رب کی طرف سے اگر حکم آیا نہ ہوتا تو ان کے درمیان فیصلہ ہو گیا ہوتا۔ ان کے بعد کتاب کے وارث بنائے ہوئے لوگ اس میں شدید شبہ میں پڑے ہوئے ہیں۔
وَمَا تَفَرَّقُوٓا۟ إِلَّا مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلْعِلْمُ بَغْيًۢا بَيْنَهُمْ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِىَ بَيْنَهُمْ ۚ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ أُورِثُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ مِنۢ بَعْدِهِمْ لَفِى شَكٍّ مِّنْهُ مُرِيبٍ
42:15. (اے محمد!) اس کی طرف بلاؤ۔ تمہیں جو حکم دیا گیا ہے اسی کے مطابق قائم رہو۔ ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو۔ اور کہہ دو کہ اللہ کی نازل شدہ کتاب کو میں مانتا ہوں۔ تمہارے درمیان انصاف سے چلنے کے لئے مجھے حکم دیا گیا ہے۔ اللہ ہی ہمارا اور تمہارا رب ہے۔ ہمارے اعمال ہمارے لئے اور تمہارا اعمال تمہارے لئے۔ ہمارے اور تمہارے درمیان (آئندہ) کوئی بحث نہیں ۔ اللہ ہمیں (آخرت میں) ایک ساتھ جمع کر ے گا۔ اسی کے پاس لوٹ کر جا نا ہے۔
فَلِذَٰلِكَ فَٱدْعُ ۖ وَٱسْتَقِمْ كَمَآ أُمِرْتَ ۖ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَآءَهُمْ ۖ وَقُلْ ءَامَنتُ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ مِن كِتَـٰبٍ ۖ وَأُمِرْتُ لِأَعْدِلَ بَيْنَكُمُ ۖ ٱللَّهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ ۖ لَنَآ أَعْمَـٰلُنَا وَلَكُمْ أَعْمَـٰلُكُمْ ۖ لَا حُجَّةَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ ۖ ٱللَّهُ يَجْمَعُ بَيْنَنَا ۖ وَإِلَيْهِ ٱلْمَصِيرُ
42:16. (اسلام کو قبول کر نے کے ذریعے مسلمانوں سے) اللہ کو جواب دینے کے بعد اس کے معاملے میں جو بحث کر یں گے ان کی بحث ان کے رب کے پاس چلنے والی نہیں ہے۔ ان پر اس کا غضب بھی ہے۔ اور سخت عذاب بھی ہے۔
وَٱلَّذِينَ يُحَآجُّونَ فِى ٱللَّهِ مِنۢ بَعْدِ مَا ٱسْتُجِيبَ لَهُۥ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ
42:17. اللہ ہی نے سچائی کو سموئے ہوئے کتاب اور ترازو نازل کی ہے۔ تمہیں کیا معلوم کہ قیامت کا وقت1 شاید قریب ہو!
ٱللَّهُ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ ٱلْكِتَـٰبَ بِٱلْحَقِّ وَٱلْمِيزَانَ ۗ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ ٱلسَّاعَةَ قَرِيبٌ
42:18. اسے نہ ماننے والے جلدی کر رہے ہیں۔ ایمان رکھنے والے اس کے بارے میں ڈرتے ہیں۔ اسے وہ حق جانتے ہیں۔ یاد رکھو! قیامت کے وقت 1کے بارے میں بحث کرنے والے بہت دور کی گمراہی میں مبتلا ہیں۔
يَسْتَعْجِلُ بِهَا ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِهَا ۖ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مُشْفِقُونَ مِنْهَا وَيَعْلَمُونَ أَنَّهَا ٱلْحَقُّ ۗ أَلَآ إِنَّ ٱلَّذِينَ يُمَارُونَ فِى ٱلسَّاعَةِ لَفِى ضَلَـٰلٍۭ بَعِيدٍ
42:19. اللہ اپنے بندوں کے ساتھ نرمی برتتا ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے دولت عطا کرتاہے ۔وہ بڑی قوت والا، زبردست ہے۔
ٱللَّهُ لَطِيفٌۢ بِعِبَادِهِۦ يَرْزُقُ مَن يَشَآءُ ۖ وَهُوَ ٱلْقَوِىُّ ٱلْعَزِيزُ
42:20. آخرت کی فصل چاہنے والوں کو ان کی فصل کو ہم بڑھائیں گے۔ اس دنیا کی فصل چاہنے والوں کو ہم ان میں سے دیں گے۔ انہیں آخرت میں کوئی حصہ نہ ہوگا۔
مَن كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ ٱلْـَٔاخِرَةِ نَزِدْ لَهُۥ فِى حَرْثِهِۦ ۖ وَمَن كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ ٱلدُّنْيَا نُؤْتِهِۦ مِنْهَا وَمَا لَهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ مِن نَّصِيبٍ
42:21. کیا ان کے لئے اللہ کی اجازت نہ ہونے والے دین کے بنانے والے ہیں؟فیصلہ کے بارے میں اگر حکم نہ ہوتاتو ان کے درمیان فیصلہ کردیا گیا ہوتا۔ظالموں کو دردناک عذاب ہے۔
أَمْ لَهُمْ شُرَكَـٰٓؤُا۟ شَرَعُوا۟ لَهُم مِّنَ ٱلدِّينِ مَا لَمْ يَأْذَنۢ بِهِ ٱللَّهُ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةُ ٱلْفَصْلِ لَقُضِىَ بَيْنَهُمْ ۗ وَإِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
42:22. تم دیکھوگے کہ ظالم لوگ اپنے اعمال کے بارے میں ڈررہے ہوں گے۔ وہ انہیں مات کر دے گی۔ جو لوگ ایمان لے آئے اور نیک عمل کئے ، وہ جنت کے باغات میں ہوں گے۔ وہ جو چاہیں گے ان کے رب کے پاس ان کے لئے ہوگا۔ یہی بڑا فضل ہے۔
تَرَى ٱلظَّـٰلِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا كَسَبُوا۟ وَهُوَ وَاقِعٌۢ بِهِمْ ۗ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فِى رَوْضَاتِ ٱلْجَنَّاتِ ۖ لَهُم مَّا يَشَآءُونَ عِندَ رَبِّهِمْ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَضْلُ ٱلْكَبِيرُ
42:23. ایمان لاکر نیک عمل کر نے والے اپنے بندوں کواللہ یہی خوشخبری دیتا ہے۔ (اے محمد!) کہہ دو کہ رشتوں کے بنا پرملنے والی محبت کے سوا میں اس کے لئے تمہارے پاس(دوسرا) کچھ صلہ نہیں مانگتا377۔ نیکی کر نے والوں کو اس میں ہم نیکی بڑھائیں گے۔ اللہ معاف کر نے والا، شکر کر نے والا ہے6۔
ذَٰلِكَ ٱلَّذِى يُبَشِّرُ ٱللَّهُ عِبَادَهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ ۗ قُل لَّآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا ٱلْمَوَدَّةَ فِى ٱلْقُرْبَىٰ ۗ وَمَن يَقْتَرِفْ حَسَنَةً نَّزِدْ لَهُۥ فِيهَا حُسْنًا ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ شَكُورٌ
42:24. کیا وہ کہتے ہیں کہ یہ اللہ پر جھوٹ باندھا ہے؟ (اے محمد!) اللہ اگر چاہے تو وہ تمہارے دل پر مہر لگا دے گا۔ اللہ باطل کو مٹا تاہے اور اپنے احکام سے 155سچائی قائم کر تا ہے۔ دلوں میں جو ہے وہ اسے جانتا ہے۔
أَمْ يَقُولُونَ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا ۖ فَإِن يَشَإِ ٱللَّهُ يَخْتِمْ عَلَىٰ قَلْبِكَ ۗ وَيَمْحُ ٱللَّهُ ٱلْبَـٰطِلَ وَيُحِقُّ ٱلْحَقَّ بِكَلِمَـٰتِهِۦٓ ۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ
42:25. وہی اپنے بندوں سے مغفرت کو قبول فرما کر برائیوں کو مٹا تاہے۔ تم جوکچھ کر تے ہو وہ جانتا ہے۔
وَهُوَ ٱلَّذِى يَقْبَلُ ٱلتَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِۦ وَيَعْفُوا۟ عَنِ ٱلسَّيِّـَٔاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ
42:26. ایمان لا کر نیک عمل کر نے والوں کی دعاؤں کو قبول کر تا ہے۔ اپنے فضل کو ان کے لئے بڑھا دیتا ہے۔ (اللہ کا) انکار کرنے والوں کے لئے سخت عذاب ہے۔
وَيَسْتَجِيبُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَيَزِيدُهُم مِّن فَضْلِهِۦ ۚ وَٱلْكَـٰفِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ
42:27. اللہ اپنے بندوں کوجب دولت کشادگی سے بخشتا ہے تو وہ زمین میں سرکشی کرتے ہیں۔ پھر بھی وہ جو چاہتا ہے اس کو ایک اندازے سے نازل کر تا ہے۔ وہ اپنے بندوں کو اچھی طرح جاننے والا، دیکھنے والا ہے488۔
۞ وَلَوْ بَسَطَ ٱللَّهُ ٱلرِّزْقَ لِعِبَادِهِۦ لَبَغَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَـٰكِن يُنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا يَشَآءُ ۚ إِنَّهُۥ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرٌۢ بَصِيرٌ
42:28. وہ لوگ ناامید ہو نے کے بعد وہی بارش برساتا ہے۔ اپنی رحمت بھی پھیلاتا ہے۔ وہ حفاظت کر نے والا ہے، قابل تعریف ہے۔
وَهُوَ ٱلَّذِى يُنَزِّلُ ٱلْغَيْثَ مِنۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوا۟ وَيَنشُرُ رَحْمَتَهُۥ ۚ وَهُوَ ٱلْوَلِىُّ ٱلْحَمِيدُ
42:29. آسمانوں 507اور زمین کا پیدا کر نا، جانداروں کو ان دونوں میں440 پھیلانا اس کی نشانیوں میں سے ہے۔ وہ جب چاہے انہیں اکٹھا کرنے پر قادر ہے۔
وَمِنْ ءَايَـٰتِهِۦ خَلْقُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَثَّ فِيهِمَا مِن دَآبَّةٍ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ جَمْعِهِمْ إِذَا يَشَآءُ قَدِيرٌ
42:30. تمہیں جو کچھ بھی تکلیف پہنچتی ہے وہ تمہارے ہی ہاتھوں کے کرتوت کی وجہ سے ہے۔ وہ بہت سی چیزوں کو معاف کر دیتا ہے۔
وَمَآ أَصَـٰبَكُم مِّن مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُوا۟ عَن كَثِيرٍ
42:31. زمین میں تم جیتنے والے نہیں ہو۔ اللہ کے سوا تمہارے لئے کوئی محافظ و مددگار نہیں ہے۔
وَمَآ أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِى ٱلْأَرْضِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّ وَلَا نَصِيرٍ
42:32. پہاڑوں جیسی سمندرمیں چلنے والی کشتیاں اس کی نشانیوں میں سے ہیں۔
وَمِنْ ءَايَـٰتِهِ ٱلْجَوَارِ فِى ٱلْبَحْرِ كَٱلْأَعْلَـٰمِ
42:33. اگر وہ چاہے تو ہوا کو بند کر دیتا ہے۔ وہ فوراًاس (سمندر) کی سطح پر ٹہر جاتی ہے۔ ہرصبر والے اور شکر گزار کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں۔
إِن يَشَأْ يُسْكِنِ ٱلرِّيحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلَىٰ ظَهْرِهِۦٓ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ
42:34. یا ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ان کو (غرق کر کے) تباہ کردے۔ بہت سی چیزوں کو وہ معاف کر دیتا ہے۔
أَوْ يُوبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوا۟ وَيَعْفُ عَن كَثِيرٍ
42:35. ہماری نشانیوں میں بیجا بحث کر نے والے(اس وقت) جان جائیں گے کہ ان کے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔
وَيَعْلَمَ ٱلَّذِينَ يُجَـٰدِلُونَ فِىٓ ءَايَـٰتِنَا مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ
42:36. تمہیں جو کچھ بھی دیا جا تا ہے وہ اس دنیوی زندگی ہی کی سہولتیں ہیں۔ جو لوگ ایمان لا کر اپنے رب ہی پر بھروسہ کر تے ہیں، کبیرہ گناہ اور بے حیائی سے بچ جا تے ہیں، غصے کے وقت معاف کر دیتے ہیں، اپنے رب کو جواب دیتے ہوئے ، نماز قائم کر تے ہیں،اپنے معاملوں میں آپس میں مشورہ کر تے ہیں، ہماری عطا کی ہوئی چیزوں میں سے (نیک راہ میں) خرچ کر تے ہیں، جب ان پر نا انصافی کی جاتی ہے تو (اللہ سے) مدد چاہتے ہیں، ان لوگوں کے لئے جو اللہ کے پاس ہے وہی بہتر اورپائیدارہے26۔
فَمَآ أُوتِيتُم مِّن شَىْءٍ فَمَتَـٰعُ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ وَمَا عِندَ ٱللَّهِ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ لِلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
42:37.
وَٱلَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَـٰٓئِرَ ٱلْإِثْمِ وَٱلْفَوَٰحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا۟ هُمْ يَغْفِرُونَ
42:38.
وَٱلَّذِينَ ٱسْتَجَابُوا۟ لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ يُنفِقُونَ
42:39.
وَٱلَّذِينَ إِذَآ أَصَابَهُمُ ٱلْبَغْىُ هُمْ يَنتَصِرُونَ
42:40. برائی کا بدلہ اس جیسی برائی ہی ہے۔ جومعاف کرے اور صلح کی راہ پر چلے اس کا اجر اللہ کے پاس ہے۔ وہ نا انصافی کر نے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
وَجَزَٰٓؤُا۟ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلُهَا ۖ فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُۥ عَلَى ٱللَّهِ ۚ إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلظَّـٰلِمِينَ
42:41. اپنے پر ظلم کئے جا نے کے بعد جو مدد حاصل کرے ان کے خلاف کوئی راستہ نہیں۔
وَلَمَنِ ٱنتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِۦ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ مَا عَلَيْهِم مِّن سَبِيلٍ
42:42. جو لوگ ظلم کر تے ہیں اور ناحق زمین میں زیادتی کر تے ہیں ان کے خلاف ہی الزام لگانے کا راستہ ہے۔ انہیں دردناک عذاب ہے۔
إِنَّمَا ٱلسَّبِيلُ عَلَى ٱلَّذِينَ يَظْلِمُونَ ٱلنَّاسَ وَيَبْغُونَ فِى ٱلْأَرْضِ بِغَيْرِ ٱلْحَقِّ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
42:43. جس نے صبر اختیار کر کے معاف کیا وہ ایک بڑے استقلال کا کام ہے۔
وَلَمَن صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ ٱلْأُمُورِ
42:44. اللہ جسے گمراہی میں چھوڑ دے اس کو اس کے سوا کوئی مددگار نہیں۔ ظالم لوگ جب عذاب دیکھیں گے تووہ یہ کہتے ہوئے تم دیکھوگے کہ کیا بچنے کی کوئی راہ ہے؟
وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِن وَلِىٍّ مِّنۢ بَعْدِهِۦ ۗ وَتَرَى ٱلظَّـٰلِمِينَ لَمَّا رَأَوُا۟ ٱلْعَذَابَ يَقُولُونَ هَلْ إِلَىٰ مَرَدٍّ مِّن سَبِيلٍ
42:45. تم دیکھوگے کہ وہ ذلت سے بالکل عاجزی کے ساتھ اس کے سامنے کھڑے ہوئے کن انکھیوں سے دیکھتے ہوں گے۔ایمان والے (اس وقت) کہیں گے کہ قیامت کے دن1 اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان پہنچانے والے ہی (حقیقت میں) خسارے والے ہیں۔ یاد رکھو! ظالم لوگ دائمی عذاب میں ہوں گے۔
وَتَرَىٰهُمْ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا خَـٰشِعِينَ مِنَ ٱلذُّلِّ يَنظُرُونَ مِن طَرْفٍ خَفِىٍّ ۗ وَقَالَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّ ٱلْخَـٰسِرِينَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ وَأَهْلِيهِمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۗ أَلَآ إِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ فِى عَذَابٍ مُّقِيمٍ
42:46. اللہ کے سوا مدد کر نے والے محافظ انہیں کوئی نہیں ہے۔ اللہ جسے گمراہی میں چھوڑدے اس کے لئے کوئی راہ نہیں۔ 47۔ اللہ سے نہ بچنے والا دن1 آنے سے پہلے تمہارے رب کی پکار کا جواب دو۔ اس دن تمہارے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں۔ تمہیں انکار کر نے کا کوئی حق بھی نہیں۔
وَمَا كَانَ لَهُم مِّنْ أَوْلِيَآءَ يَنصُرُونَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ ۗ وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِن سَبِيلٍ
42:48. (اے محمد!) اگر وہ تمہیں جھٹلائیں تو (فکر مت کرو، کیونکہ) ہم تمہیں ان پر محافظ بنا کر نہیں بھیجا۔ پیغام پہنچانے کے سوا تمہارا کچھ نہیں81۔ جب انسان کوہم اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو اس سے وہ خوش ہوجاتا ہے۔ ان کے اعمال کی وجہ سے انہیں کوئی مصیبت آتی ہے تو آدمی ناشکرا بن جاتا ہے۔
فَإِنْ أَعْرَضُوا۟ فَمَآ أَرْسَلْنَـٰكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا ۖ إِنْ عَلَيْكَ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ۗ وَإِنَّآ إِذَآ أَذَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِنَّا رَحْمَةً فَرِحَ بِهَا ۖ وَإِن تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ فَإِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ كَفُورٌ
42:49. آسمانوں507 اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کر تا ہے۔ وہ جس کو چاہتا ہے لڑکیاں عطا کر تا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے لڑکے عطا کر تا ہے۔
لِّلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ ۚ يَهَبُ لِمَن يَشَآءُ إِنَـٰثًا وَيَهَبُ لِمَن يَشَآءُ ٱلذُّكُورَ
42:50. یا انہیں لڑکے اور لڑکیاں ملا کر دیتا ہے۔ اور جسے چاہتا ہے بانجھ بھی بنا دیتا ہے۔ وہ جاننے والا، قدرت والا ہے۔
أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَـٰثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَآءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٌ قَدِيرٌ
42:51. وحی کے ذریعے یا پردے کے پیچھے سے یا کسی رسول کو بھیج کر اپنی مرضی کے مطابق جو چاہتا ہے اس کو پہنچانے کے علاوہ (کسی دوسرے ذریعے سے) کسی انسان سے اللہ کلام نہیں کرتا۔ وہ بلند تر،حکمت والا ہے350۔
۞ وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُكَلِّمَهُ ٱللَّهُ إِلَّا وَحْيًا أَوْ مِن وَرَآئِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا فَيُوحِىَ بِإِذْنِهِۦ مَا يَشَآءُ ۚ إِنَّهُۥ عَلِىٌّ حَكِيمٌ
42:52. اسی طرح ہم نے ہمارے حکم میں سے روح رواں تمہیں وحی کی ہے۔ (اے محمد!) تم جانتے نہیں تھے344 کہ کتاب کیا ہے اور ایمان کیا ہے؟ بلکہ ہم نے اس کو اپنے بندوں میں سے ہم جسے چاہتے ہیں ان کو سیدھی راہ دکھانے والا نور بنا دیا۔ تم سیدھی راہ کی طرف ہی بلا رہے ہو81۔
وَكَذَٰلِكَ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ رُوحًا مِّنْ أَمْرِنَا ۚ مَا كُنتَ تَدْرِى مَا ٱلْكِتَـٰبُ وَلَا ٱلْإِيمَـٰنُ وَلَـٰكِن جَعَلْنَـٰهُ نُورًا نَّهْدِى بِهِۦ مَن نَّشَآءُ مِنْ عِبَادِنَا ۚ وَإِنَّكَ لَتَهْدِىٓ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ
42:53. جوکچھ آسمانوں507 میں اور زمین میں ہے وہ جس کی ہے اس اللہ کے راستے کی طرف ہی (تم بلا رہے ہو)۔ یاد رکھو! اللہ ہی کی طرف معاملات لوٹتے ہیں۔
صِرَٰطِ ٱللَّهِ ٱلَّذِى لَهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۗ أَلَآ إِلَى ٱللَّهِ تَصِيرُ ٱلْأُمُورُ