Quran Tamil Translation

سورۃ : 48 سورۃ الفت ح ۔ کامیابی

کل آیتیں : 29

اس سورت کی پہلی ہی آیت میں ایک عظیم کامیابی کے بارے میں کہا گیا ہے،اس لئے اس سورت کا نام الفتح رکھا گیا ہے۔

؂ہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

48:1. (اے محمد!) ایک کھلی ہوئی، بہت بڑی کامیابی ہم نے تمہیں عطا کی ہے۔
إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا

48:2. اللہ تمہاری گناہوں میں اگلے اور پچھلے معاف کر نے کے لئے493، اپنی نعمت کو تم پر مکمل کرنے کے لئے، تمہیں سیدھی راہ دکھا نے کے لئے اوراللہ ایک عظیم نصرت تمہیں دینے کے لئے(اس کامیابی کو عطا کیا ہے)26۔
لِّيَغْفِرَ لَكَ ٱللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنۢبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُۥ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَٰطًا مُّسْتَقِيمًا

48:3.
وَيَنصُرَكَ ٱللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا

48:4. اپنے ایمان کے ساتھ اور ایمان بڑھالینے کے لئے وہی ایمان والوں کے دلوں میں سکون عطا کیا۔ آسمانوں507 اور زمین کے لشکر اللہ ہی کے لئے ہیں۔ اور اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔
هُوَ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ ٱلسَّكِينَةَ فِى قُلُوبِ ٱلْمُؤْمِنِينَ لِيَزْدَادُوٓا۟ إِيمَـٰنًا مَّعَ إِيمَـٰنِهِمْ ۗ وَلِلَّهِ جُنُودُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا

48:5. ایمان والے مردوں اور عورتوں کوجنت کے باغات میں داخل کرانے کے لئے (سکون عطا کی)۔ جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ ان کے گناہوں کو ان سے وہ دور کرے گا۔ اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے۔
لِّيُدْخِلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا وَيُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَيِّـَٔاتِهِمْ ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عِندَ ٱللَّهِ فَوْزًا عَظِيمًا

48:6. منافق مردوں اور عورتوں کو ، اللہ کے بارے میں برے گمان رکھنے والے مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دینے کے لئے بھی (ایسا کیا ہے)۔ ضرر پہنچانے والی تکلیف ان کے لئے ہے۔ اللہ ان پر غضب ہو کر انہیں پھٹکا ر دیا6۔ ان کے لئے جہنم تیا ر کر رکھا ہے۔ وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔
وَيُعَذِّبَ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتِ وَٱلْمُشْرِكِينَ وَٱلْمُشْرِكَـٰتِ ٱلظَّآنِّينَ بِٱللَّهِ ظَنَّ ٱلسَّوْءِ ۚ عَلَيْهِمْ دَآئِرَةُ ٱلسَّوْءِ ۖ وَغَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمْ وَلَعَنَهُمْ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ ۖ وَسَآءَتْ مَصِيرًا

48:7. آسمانوں507 اور زمین کے لشکر اللہ ہی کے لئے ہیں۔ اللہ زبردست، حکمت والا ہے۔
وَلِلَّهِ جُنُودُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا

48:8. (اے محمد!) ہم نے تمہیں گواہی دینے والا، خوشخبری سنانے والا اورتنبیہ کر نے والا بنا کر بھیجا ہے۔
إِنَّآ أَرْسَلْنَـٰكَ شَـٰهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا

48:9. (نبی کو اس لئے بھیجا ) تاکہ تم لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آئے، اس کی مدد کرے، اس کی تعظیم کرے اور صبح وشام اس کی پاکی بیان کرے۔
لِّتُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ وَتُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

48:10. تم سے جو وعدہ کر تے ہیں وہ اللہ ہی سے وعدہ کر تے ہیں۔ ان کے ہاتھوں کے اوپر اللہ کا ہاتھ ہے۔ اگر کوئی عہد شکنی کرے تو وہ اپنے ہی خلاف عہد شکنی کرتاہے۔ جو اللہ سے کئے ہوئے وعدے کو پورا کر تا ہے تو وہ اس کو بہت بڑا اجر دے گا334۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ ٱللَّهَ يَدُ ٱللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ ۚ فَمَن نَّكَثَ فَإِنَّمَا يَنكُثُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ ۖ وَمَنْ أَوْفَىٰ بِمَا عَـٰهَدَ عَلَيْهُ ٱللَّهَ فَسَيُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا

48:11. (اے محمد!) جنگ میں شامل نہ ہونے والے دیہاتی تم سے کہتے ہیں کہ ہمارے اموال اورہمارے گھر والے ہمیں رخ پھیر دیا۔ اس لئے ہمارے لئے مغفرت چاہو۔یہ اپنی زبانوں سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے۔ پوچھو کہ اگر اللہ نے تمہیں برائی چاہے یا بھلائی چاہے تو اللہ سے (اسے روکنے کے لئے) ذرّہ بھی اختیار رکھنے والاکون؟ ایسا نہیں ہے! تم جو کچھ کر تے ہو اللہ اس سے خوب باخبر ہے۔
سَيَقُولُ لَكَ ٱلْمُخَلَّفُونَ مِنَ ٱلْأَعْرَابِ شَغَلَتْنَآ أَمْوَٰلُنَا وَأَهْلُونَا فَٱسْتَغْفِرْ لَنَا ۚ يَقُولُونَ بِأَلْسِنَتِهِم مَّا لَيْسَ فِى قُلُوبِهِمْ ۚ قُلْ فَمَن يَمْلِكُ لَكُم مِّنَ ٱللَّهِ شَيْـًٔا إِنْ أَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ نَفْعًۢا ۚ بَلْ كَانَ ٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًۢا

48:12. نہیں! تم نے یہ گمان کر لیا کہ یہ رسول اور ایمان والے اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ کر واپس ہی نہیں آئیں گے۔یہ تمہارے دلوں میں بھلا کیا گیا۔ تم نے برا گمان کیا۔ تم ہلاک ہونے والے لوگ ہوگئے۔
بَلْ ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَنقَلِبَ ٱلرَّسُولُ وَٱلْمُؤْمِنُونَ إِلَىٰٓ أَهْلِيهِمْ أَبَدًا وَزُيِّنَ ذَٰلِكَ فِى قُلُوبِكُمْ وَظَنَنتُمْ ظَنَّ ٱلسَّوْءِ وَكُنتُمْ قَوْمًۢا بُورًا

48:13. جو اللہ اور اس کے رسول کو نہیں مانا،ہم نے(ہمارے)انکار کر نے والوں کے لئے جہنم تیار کر رکھا ہے۔
وَمَن لَّمْ يُؤْمِنۢ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ فَإِنَّآ أَعْتَدْنَا لِلْكَـٰفِرِينَ سَعِيرًا

48:14. آسمانوں507 اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے۔ جس کو چاہے وہ بخشے ، جس کو چاہے وہ سزا دے۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
وَلِلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ يَغْفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا

48:15. جنگ میں دشمنوں نے جو چیزیں چھوڑی ہیں اس کو لینے کے لئے جب تم جانے لگو تو جنگ میں شامل نہ ہونے والے لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں اجازت دو کہ ہم بھی تمہارے پیچھے آئیں۔وہ اللہ کی باتوں کو بدل دینا چاہتے ہیں30۔ (اے محمد!) کہہ دو کہ تم ہمارا پیچھا نہ کرو۔ اسی طرح اللہ نے پہلے بھی کہہ چکا ہے۔ وہ کہیں گے کہ تم ہم سے حسد کر تے ہو۔ ایسا نہیں ہے! وہ لوگ بہت تھوڑے کے سوا کچھ نہیں سمجھتے۔
سَيَقُولُ ٱلْمُخَلَّفُونَ إِذَا ٱنطَلَقْتُمْ إِلَىٰ مَغَانِمَ لِتَأْخُذُوهَا ذَرُونَا نَتَّبِعْكُمْ ۖ يُرِيدُونَ أَن يُبَدِّلُوا۟ كَلَـٰمَ ٱللَّهِ ۚ قُل لَّن تَتَّبِعُونَا كَذَٰلِكُمْ قَالَ ٱللَّهُ مِن قَبْلُ ۖ فَسَيَقُولُونَ بَلْ تَحْسُدُونَنَا ۚ بَلْ كَانُوا۟ لَا يَفْقَهُونَ إِلَّا قَلِيلًا

48:16. (اے محمد!) جنگ میں شامل نہ ہونے والے دیہاتیوں سے کہہ دو کہ ایک طاقتور قوم سے جنگ کر نے کے لئے تم بلائے جاؤگے، یا وہ سپرد ہو جائیں گے۔ اگر تم اطاعت کروگے تو اللہ تمہیں اچھا بدلہ دے گا۔ اگر تم جھٹلاؤگے جیسا کہ(اس سے) پہلے جھٹلاچکے ہو تو وہ تمہیں دردناک عذاب دے گا۔
قُل لِّلْمُخَلَّفِينَ مِنَ ٱلْأَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ إِلَىٰ قَوْمٍ أُو۟لِى بَأْسٍ شَدِيدٍ تُقَـٰتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ ۖ فَإِن تُطِيعُوا۟ يُؤْتِكُمُ ٱللَّهُ أَجْرًا حَسَنًا ۖ وَإِن تَتَوَلَّوْا۟ كَمَا تَوَلَّيْتُم مِّن قَبْلُ يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا

48:17. (جنگ میں گئے بغیر رہنا) اندھوں پر کوئی گناہ نہیں۔ لنگڑے پر بھی کوئی گناہ نہیں۔ اور بیمار پر بھی کوئی گنا ہ نہیں۔ اللہ اور اس کے رسول کی جو اطاعت کر ے گا ،انہیں جنت کے باغات میں داخل کر ے گا۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں جاری ہوں گی۔ جس نے جھٹلایا اس کو درد ناک عذاب دے گا۔
لَّيْسَ عَلَى ٱلْأَعْمَىٰ حَرَجٌ وَلَا عَلَى ٱلْأَعْرَجِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى ٱلْمَرِيضِ حَرَجٌ ۗ وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ يُدْخِلْهُ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۖ وَمَن يَتَوَلَّ يُعَذِّبْهُ عَذَابًا أَلِيمًا

48:18. اس درخت کے نیچے تمہارے پاس جب عہد334 لیا تھا تو مومنوں سے اللہ راضی ہوگیا۔ ان کے دلوں میں جو ہے وہ جانتا ہے۔ انہیں اطمینان عطا کیا۔اور انہیں ایک قریبی فتح بھی نوازا۔
۞ لَّقَدْ رَضِىَ ٱللَّهُ عَنِ ٱلْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ ٱلشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِى قُلُوبِهِمْ فَأَنزَلَ ٱلسَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَـٰبَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا

48:19. میدان جنگ میں دشمن کی چھوڑی ہوئی بہت سی چیزوں کو وہ حاصل کر لیں گے۔ اللہ زبردست، حکمت والا ہے۔
وَمَغَانِمَ كَثِيرَةً يَأْخُذُونَهَا ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا

48:20. اللہ نے تم سے وعدہ کیا تھا کہ میدان جنگ میں دشمن کی چھوڑی ہوئی بہت سی چیزوں کو تم اٹھا لوگے۔اس کو وہ تمہارے لئے بہت جلد ہی پورا کیا۔تاکہ یہ مومنوں کے لئے ایک نشانی بن جائے، اور تمہیں سیدھی راہ دکھا ئے، وہ لوگوں کے ہاتھوں کو تم سے روک دیا۔
وَعَدَكُمُ ٱللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةً تَأْخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هَـٰذِهِۦ وَكَفَّ أَيْدِىَ ٱلنَّاسِ عَنكُمْ وَلِتَكُونَ ءَايَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمْ صِرَٰطًا مُّسْتَقِيمًا

48:21. دوسری ایک قوم پر تم نے (ابھی) قدرت نہیں پائی۔ انہیں اللہ نے پوری طرح جان رکھا ہے۔ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
وَأُخْرَىٰ لَمْ تَقْدِرُوا۟ عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ ٱللَّهُ بِهَا ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرًا

48:22. (اللہ کا) انکار کر نے والے اگر تم سے لڑنے آئے پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔پھر وہ کوئی کارساز اور حمایتی نہ پائیں گے۔
وَلَوْ قَـٰتَلَكُمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوَلَّوُا۟ ٱلْأَدْبَـٰرَ ثُمَّ لَا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا

48:23. (اس سے) پہلے بھی یہی اللہ کا دستور رہا۔ اللہ کے دستور میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھوگے۔
سُنَّةَ ٱللَّهِ ٱلَّتِى قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلُ ۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ ٱللَّهِ تَبْدِيلًا

48:24. مکہ کے درمیانی حصہ میں ان کے خلاف وہ تمہیں کامیابی دینے کے بعد تمہارے ہاتھوں کو ان سے اور ان کے ہاتھوں کو تم سے اسی نے روکا۔ تم جو کچھ کررہے ہو اللہ دیکھ رہا 488ہے۔
وَهُوَ ٱلَّذِى كَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ عَنْهُم بِبَطْنِ مَكَّةَ مِنۢ بَعْدِ أَنْ أَظْفَرَكُمْ عَلَيْهِمْ ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا

48:25. انہیں لوگوں نے (اللہ کا) انکار کیا۔مسجد حرام سے تمہیں روکا۔موقوف کئے ہوئے قربانی کے جانور اس کی جگہ میں پہنچنے سے بھی روکا۔ تمہارے نہ جانے ہوئے ایمان والے مردوں اور عورتوں پر تم حملہ کر کے، (وہ لوگ) نہ جانتے ہوئے ان سے تمہیں کوئی تکلیف پہنچنے کا نہ ہوتا (تو وہ جنگ کرنے کی اجازت دے دیا ہوتا)۔ اللہ جس کو چاہے اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ وہ ( نیک ) لوگ اگر الگ ہوگئے ہوتے تو ان میں سے (ہمارا) انکار کر نے والوں کو سخت عذاب سے سزا دیتے۔
هُمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَصَدُّوكُمْ عَنِ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ وَٱلْهَدْىَ مَعْكُوفًا أَن يَبْلُغَ مَحِلَّهُۥ ۚ وَلَوْلَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُونَ وَنِسَآءٌ مُّؤْمِنَـٰتٌ لَّمْ تَعْلَمُوهُمْ أَن تَطَـُٔوهُمْ فَتُصِيبَكُم مِّنْهُم مَّعَرَّةٌۢ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۖ لِّيُدْخِلَ ٱللَّهُ فِى رَحْمَتِهِۦ مَن يَشَآءُ ۚ لَوْ تَزَيَّلُوا۟ لَعَذَّبْنَا ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا

48:26. (اللہ کا) انکار کر نے والے اپنے دلوں میں حمیت، جاہلانہ حمیت ٹھان لی تو اللہ اپنی تسکین اپنے رسول اور مومنوں پر نازل کی۔ انہیں (اللہ سے) ڈرنے کی بات پر مضبوطی سے جمائے رکھا۔ وہ اس کے حقدار اور قابل تھے۔ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
إِذْ جَعَلَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى قُلُوبِهِمُ ٱلْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ ٱلْجَـٰهِلِيَّةِ فَأَنزَلَ ٱللَّهُ سَكِينَتَهُۥ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ وَعَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ وَأَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ ٱلتَّقْوَىٰ وَكَانُوٓا۟ أَحَقَّ بِهَا وَأَهْلَهَا ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمًا

48:27. اللہ اپنے رسول کو (ان کادیکھا ہوا) خواب122 سچا کر دیا۔ (پس) اگر اللہ چاہے تو تم حفاظت سے، اپنے سر منڈوا کراور سر کے بال کتروا کر ، بے خوف مسجد حرام میں داخل ہوگے۔ تم جو نہیں جانتے وہ جانتا ہے۔ اس کے علاوہ قریبی کامیابی بھی اس نے عطا کی163۔
لَّقَدْ صَدَقَ ٱللَّهُ رَسُولَهُ ٱلرُّءْيَا بِٱلْحَقِّ ۖ لَتَدْخُلُنَّ ٱلْمَسْجِدَ ٱلْحَرَامَ إِن شَآءَ ٱللَّهُ ءَامِنِينَ مُحَلِّقِينَ رُءُوسَكُمْ وَمُقَصِّرِينَ لَا تَخَافُونَ ۖ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوا۟ فَجَعَلَ مِن دُونِ ذَٰلِكَ فَتْحًا قَرِيبًا

48:28. دوسرے تمام دین سے زیادہ غلبہ پانے کے لئے اسی نے اپنے رسول کو سیدھی راہ اور سچے دین کے ساتھ بھیجا۔ اللہ کا نگران ہونا کافی ہے۔
هُوَ ٱلَّذِىٓ أَرْسَلَ رَسُولَهُۥ بِٱلْهُدَىٰ وَدِينِ ٱلْحَقِّ لِيُظْهِرَهُۥ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِۦ ۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدًا

48:29. محمد اللہ کے رسول ہیں۔ ان کے ساتھ رہنے والے (اللہ کا) انکار کر نے والوں پر سخت اور آپس میں رحم دل ہیں382۔ تم انہیں رکوع اور سجدہ کر تے ہوئے دیکھو گے۔ اللہ کی طرف سے فضل اور رضامندی کے وہ طالب ہوں گے۔ ان کی علامت سجدے کا نشان ان کے چہروں پر ہوگا۔ یہی تورات میں491 ان کی مثال 25ہے۔ انجیل میں491 ان کی مثال ایک کھیت جیسی ہے۔ وہ اپنی کونپل نکالتی ہے۔ پھر اس کو مضبوط کر تی ہے۔ پھر سخت ہو کر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوجا تی ہے۔ منکروں کو غصہ دلانے کے لئے کسانوں (ایمان والوں) کو وہ خوش کرتی ہے۔ ان میں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لئے بخشش اور بڑے اجر کا اللہ نے وعدہ کیا ہے۔
مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ ٱللَّهِ ۚ وَٱلَّذِينَ مَعَهُۥٓ أَشِدَّآءُ عَلَى ٱلْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيْنَهُمْ ۖ تَرَىٰهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ ٱللَّهِ وَرِضْوَٰنًا ۖ سِيمَاهُمْ فِى وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ ٱلسُّجُودِ ۚ ذَٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِى ٱلتَّوْرَىٰةِ ۚ وَمَثَلُهُمْ فِى ٱلْإِنجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْـَٔهُۥ فَـَٔازَرَهُۥ فَٱسْتَغْلَظَ فَٱسْتَوَىٰ عَلَىٰ سُوقِهِۦ يُعْجِبُ ٱلزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ ٱلْكُفَّارَ ۗ وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ مِنْهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًۢا

By Farook