Quran Tamil Translation

سورۃ : 51 سورۃ الذاریات ۔ گرد بکھیرنے والی ہوائیں

کل آیتیں : 60

اس سورت کے آغاز میں الذاریات کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام بھی ہوگیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

51:1. تیزی سے گرد بکھیرنے والیوں کی، بارش کا بوجھ اٹھانے والیوں کی، آسانی سے چلنے والیوں کی اورحکموں کو تقسیم کر نے والوں کی قسم379&26!
وَٱلذَّٰرِيَـٰتِ ذَرْوًا

51:2.
فَٱلْحَـٰمِلَـٰتِ وِقْرًا

51:3.
فَٱلْجَـٰرِيَـٰتِ يُسْرًا

51:4.
فَٱلْمُقَسِّمَـٰتِ أَمْرًا

51:5. تم کو تنبیہ کیاجانا حق ہے۔
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ

51:6. وہ فیصلہ واقع ہوگا۔
وَإِنَّ ٱلدِّينَ لَوَٰقِعٌ

51:7. راہوں والے323 آسمان507 کی قسم!
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْحُبُكِ

51:8. تم اختلافی باتوں میں پڑے ہوئے ہو۔
إِنَّكُمْ لَفِى قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ

51:9. اس سے رخ پھیرے جانے والے رخ پھیرے جاتے ہیں۔
يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ

51:10. جھوٹے ہلاک ہوں گے۔
قُتِلَ ٱلْخَرَّٰصُونَ

51:11. وہ بے ہوشی میں بھولے ہوئے ہیں۔
ٱلَّذِينَ هُمْ فِى غَمْرَةٍ سَاهُونَ

51:12. اور پوچھتے ہیں کہ فیصلے کا دن1 کب ہے؟
يَسْـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلدِّينِ

51:13. انہیں دوزخ میں سزا دئے جانے کا دن1 ہی ہے وہ!
يَوْمَ هُمْ عَلَى ٱلنَّارِ يُفْتَنُونَ

51:14. (کہا جائے گا کہ) اپنے عذاب کا مزہ چکھو۔ جسے تم جلدی سے طلب کر رہے تھے وہی ہے یہ۔
ذُوقُوا۟ فِتْنَتَكُمْ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تَسْتَعْجِلُونَ

51:15. (اللہ سے) ڈرنے والے اللہ نے جو عطا کیاہے اس کو حاصل کر کے جنت کے باغات اور چشموں میں ہوں گے۔ وہ لوگ اس سے پہلے نیکی کر نے والے تھے26۔
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ

51:16.
ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ

51:17. راتوں میں وہ بہت کم ہی سویا کر تے تھے۔
كَانُوا۟ قَلِيلًا مِّنَ ٱلَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ

51:18. رات کے آخری اوقات میں معافی چاہتے تھے۔
وَبِٱلْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ

51:19. سائل اور محروموں کو ان کے مال میں حصہ تھا۔
وَفِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ

51:20. یقین کر نے والوں کے لئے زمین میں اور خود تمہارے اندر بھی کئی نشانیاں ہیں۔ کیا تم غورنہیں کروگے26؟
وَفِى ٱلْأَرْضِ ءَايَـٰتٌ لِّلْمُوقِنِينَ

51:21.
وَفِىٓ أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ

51:22. آسمان 507میں تمہاری روزی ہے اور وہ بھی جوتم سے وعدہ کیا گیا تھا۔
وَفِى ٱلسَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ

51:23. آسمان507 اور زمین کے رب کی قسم! تمہارا بولنا جیسا(سچ ) ہے یہ بھی سچ ہے۔
فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ إِنَّهُۥ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَآ أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ

51:24. ابراھیم کے معزز مہمانوں کے بارے میں کیا تمہیں خبر پہنچی؟
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ ٱلْمُكْرَمِينَ

51:25. ان کے پاس جب وہ آکر سلام159 کہے تو انہوں نے بھی سلام کہا۔ وہ (ان کے لئے) اجنبی قوم تھے۔
إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَـٰمًا ۖ قَالَ سَلَـٰمٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ

51:26. وہ تیزی سے اپنے گھر والوں کے پاس گئے اور بھنا ہوا بچھڑا لے آئے۔
فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ

51:27. اس کو وہ ان کے سامنے رکھا اور پوچھا کہ کیا تم کھاؤگے نہیں171؟
فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

51:28. ان کے بارے میں ڈرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرو نہیں۔ ایک دانشمند بیٹے کے بارے میں ان کو خوشخبری سنائی۔
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا۟ لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَـٰمٍ عَلِيمٍ

51:29. فوراً ان کی بیوی نے آواز کر تے ہوئے آئی اور چہرے پر مار کر کہنے لگی کہ میں تو ایک بانجھ بڑھیا ہوں۔
فَأَقْبَلَتِ ٱمْرَأَتُهُۥ فِى صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ

51:30. وہ کہنے لگے کہ ایسا ہی ہے، تمہارے رب نے کہا ہے۔ وہ حکمت والا، جاننے والا ہے۔ پارہ : 27
قَالُوا۟ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْعَلِيمُ

51:31. اس نے پوچھا کہ اے رسولو! 161تمہارا معاملہ کیا ہے؟
۞ قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ

51:32. انہوں نے کہا کہ حد سے گزرجانے والی مجرم قوم پر تمہارے رب کی طرف سے نشاندہ پکی ہوئی چکنی مٹی کے پتھر برسانے کے لئے ہم ان کی طرف بھیجے گئے412 ہیں26۔
قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ

51:33.
لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ

51:34.
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ

51:35. وہاں رہنے والے ایمان والوں کو باہر کردیا۔
فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

51:36. مسلمانو ں 295کے ایک گھرکے سوا ہم نے وہاں کچھ نہ پایا۔
فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ ٱلْمُسْلِمِينَ

51:37. دردناک عذاب کے بارے میں ڈرنے والوں کے لئے وہاں ہم نے ایک نشانی چھوڑرکھا۔
وَتَرَكْنَا فِيهَآ ءَايَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ

51:38. موسیٰ کے پاس بھی (عبرت) ہے۔ انہیں جب واضح دلیل کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا تو اس نے اپنی طاقت کے بنا پر جھٹلا دیا۔ اور کہا کہ یہ جادو گر357ہے یا دیوانہ285 ہے26۔
وَفِى مُوسَىٰٓ إِذْ أَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَـٰنٍ مُّبِينٍ

51:39.
فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِۦ وَقَالَ سَـٰحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

51:40. اس لئے ہم نے اس کو اور اس کے لشکر کو سزا دی۔ اس کی رسوائی کی حالت میں انہیں سمندر میں پھینک دیا۔
فَأَخَذْنَـٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذْنَـٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ

51:41. قوم عاد کے پاس بھی (عبرت) ہے۔ ان پرہم نے بے سود ہوا بھیج دی366۔
وَفِى عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلْعَقِيمَ

51:42. وہ جس چیز پر بھی لگتی ہے اس کو بوسیدگی کی طرح کئے بغیر نہیں رہتی۔
مَا تَذَرُ مِن شَىْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَٱلرَّمِيمِ

51:43. قوم ثمود کے پاس بھی (عبرت) ہے۔ ان سے کہا گیا کہ تم ایک مقررہ مدت تک فائدہ اٹھالو۔
وَفِى ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا۟ حَتَّىٰ حِينٍ

51:44. وہ لوگ اپنے رب کے حکم کی سرتابی کی۔ اس لئے ان کے دیکھتے رہنے ہی کی حالت میں ان پر بجلی کی گرج نے حملہ کیا۔
فَعَتَوْا۟ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ

51:45. وہ کھڑے ہو نے کی طاقت بھی نہ پاسکے۔ اور وہ مدد پانے والے بھی نہیں تھے۔
فَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا۟ مُنتَصِرِينَ

51:46. اس سے پہلے ہم نے نوح کی قوم بھی (ہلاک کرچکے)۔وہ جرم کر نیوالے لوگ تھے۔
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًا فَـٰسِقِينَ

51:47. (ہم) اپنی قدرت سے آسمان507 بنائے۔ اور ہم (اس کو)کشادہ کر نے والے ہیں421۔
وَٱلسَّمَآءَ بَنَيْنَـٰهَا بِأَيْي۟دٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ

51:48. ہم نے زمین بچھائے، اورہم کیا خوب بچھانے والے ہیں۔
وَٱلْأَرْضَ فَرَشْنَـٰهَا فَنِعْمَ ٱلْمَـٰهِدُونَ

51:49. تم غور کر نے کے لئے ہر ایک چیز میں جوڑی پیدا کئے242
وَمِن كُلِّ شَىْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

51:50. پس(ہر ایک رسول نے کہا کہ) تم اللہ کی طرف دوڑو۔ میں اس کی طرف سے تمہیں واضح طور سے تنبیہ کر نے والا ہوں۔ اللہ کے ساتھ کسی معبود کا تصور نہ کرو۔ میں اس کی طرف سے تمہیں واضح طور سے تنبیہ کر نے والا ہوں26۔
فَفِرُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

51:51.
وَلَا تَجْعَلُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

51:52. اسی طرح ان سے اگلوں کے پاس کوئی بھی رسول آئے تو وہ لوگ انہیں دیوانہ یا جادوگر285 کہے بغیر نہیں رہے357۔
كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا۟ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

51:53. کیا وہ لوگ اس کے بارے میں آپس میں بات کر لئے تھے؟ بلکہ وہ تو سرکش لوگ ہیں۔
أَتَوَاصَوْا۟ بِهِۦ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ

51:54. پس (اے محمد!) تم ان سے بے پرواہ ہوجاؤ۔ تم ملامت نہیں کئے جاؤگے۔
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٍ

51:55. نصیحت کرو! وہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گا۔
وَذَكِّرْ فَإِنَّ ٱلذِّكْرَىٰ تَنفَعُ ٱلْمُؤْمِنِينَ

51:56. جن اور انسان کو میں نے سوائے میری عبادت کے (دوسری کسی چیز کے لئے) پیدا نہیں کیا368۔
وَمَا خَلَقْتُ ٱلْجِنَّ وَٱلْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ

51:57. میں ان سے مال نہیں چاہتا۔ اور نہ یہ چاہتاہوں کہ وہ مجھے کھلائیں۔
مَآ أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ

51:58. اللہ ہی دولت دینے والا ہے463، زورآور، قوت والاہے۔
إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلْقُوَّةِ ٱلْمَتِينُ

51:59. ظالموں کے لئے ان سے پہلے گزرے ہوئے ساتھیوں کی سزا کی طرح سزا ہے۔ پس وہ لوگ مجھ سے جلدی نہ کریں۔
فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَـٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ

51:60. (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو ان سے خبردار کئے ہوئے دن 1میں خرابی ہے۔
فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن يَوْمِهِمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ

By Farook