Quran Tamil Translation

سورۃ : 56 سورۃ الواقعہ ۔ وہ واقعہ

کل آیتیں : 96

اس سورت کی پہلی آیت میں الواقعہ کا لفظ آنے کی وجہ سے وہی نام اس سورت کا رکھا گیا۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

56:1. جب وہ واقعہ پیش آئے گا تو اس واقعہ کو روکنا، (اس کو) دیر کرانایا جلدی کرنا کچھ بھی نہیں ہو سکتا26۔
إِذَا وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ

56:2.
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ

56:3.
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ

56:4. زمین ایکدم سے جب ہلائی جائے گی،اور پہاڑوں کو جب ریزہ ریزہ کردیا جائیگا تو وہ پھیلائے ہوئے غبار ہوجائیں گے26۔
إِذَا رُجَّتِ ٱلْأَرْضُ رَجًّا

56:5.
وَبُسَّتِ ٱلْجِبَالُ بَسًّا

56:6.
فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنۢبَثًّا

56:7. تم تین گروہ ہو جاؤ گے۔
وَكُنتُمْ أَزْوَٰجًا ثَلَـٰثَةً

56:8. (پہلی قسم) دائیں طرف رہنے والے۔ دائیں طرف رہنے والے سے مطلب کیا ہے؟
فَأَصْحَـٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ

56:9. (دوسری قسم)بائیں طرف رہنے والے۔ بائیں طرف رہنے والے سے مطلب کیا ہے؟
وَأَصْحَـٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ

56:10. (تیسری قسم) سبقت والے (مرتبہ میں بھی) سبقت والے ہی ہیں۔
وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلسَّـٰبِقُونَ

56:11. وہی (اللہ کے)مقرب ہیں۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلْمُقَرَّبُونَ

56:12. نعمتوں والی جنت کے باغات میں ہوں گے۔
فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ

56:13. پہلی قسم (دائیں والوں میں )سے ایک بڑی تعداد اورآخری قسم سے تھوڑے سے لوگ سجائے ہوئے پلنگوں میں ہوں گے26۔
ثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ

56:14.
وَقَلِيلٌ مِّنَ ٱلْـَٔاخِرِينَ

56:15.
عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ

56:16. ایک دوسرے کے انتظارمیں ان پر ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے۔
مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيْهَا مُتَقَـٰبِلِينَ

56:17. دائمی جوان لڑکے شراب کے چشمے سے بھرے ہوے پیالوں، آفتابوں اور آبخوروں کے ساتھ انہیں گھوم رہے ہوں گے26۔
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ

56:18.
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ

56:19. اس سے انہیں نہ سر درد ہوگا، اور نہ وہ بدمست ہوں گے
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ

56:20. ان کی چاہت کے پھلوں کے ساتھ اور ان کے مرغوب پرندوں کے گوشت کے ساتھ(وہ لڑکے پھر رہے ہوں گے)26۔
وَفَـٰكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ

56:21.
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ

56:22. حور العین8،چھپائے رکھی ہوئی موتی جیسے ہوں گے26۔
وَحُورٌ عِينٌ

56:23.
كَأَمْثَـٰلِ ٱللُّؤْلُؤِ ٱلْمَكْنُونِ

56:24. وہ لوگ (اس دنیا میں) جو کر رہے تھے اس کا صلہ ہے یہ
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

56:25. وہاں وہ لغو اور گناہ کی باتیں نہیں سنیں گے۔
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا

56:26. سلام سلام 159کے بول کے سوا۔
إِلَّا قِيلًا سَلَـٰمًا سَلَـٰمًا

56:27. (دوسری قسم) دائیں جانب رہنے والے۔ کیا ہیں دائیں جانب رہنے والے؟
وَأَصْحَـٰبُ ٱلْيَمِينِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلْيَمِينِ

56:28. وہ لوگ بغیر کانٹے دار بیری کے درخت کے نیچے، خوشے لٹکے ہوئے کیلوں کے درخت کے نیچے، لمبے سایوں کے نیچے، بہائے گئے پانی کے قریب، بغیر روکے ہوئے اورکبھی ختم نہ ہونے والے بہت سے پھلوں کے قریب اور اونچے بچھونے پر ہوں گے26۔
فِى سِدْرٍ مَّخْضُودٍ

56:29.
وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ

56:30.
وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ

56:31.
وَمَآءٍ مَّسْكُوبٍ

56:32.
وَفَـٰكِهَةٍ كَثِيرَةٍ

56:33.
لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ

56:34.
وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ

56:35. ان عورتوں (حور العین) کو ہم ہی نے خوبصورتی سے بنایا۔
إِنَّآ أَنشَأْنَـٰهُنَّ إِنشَآءً

56:36. انہیں کنواریاں8، ہم عمر اور محبت سے پُر بنایا26۔
فَجَعَلْنَـٰهُنَّ أَبْكَارًا

56:37.
عُرُبًا أَتْرَابًا

56:38. یہ پہلی قسم میں سے ایک تعداد اور آخری قسم سے ایک تعدادسب دائیں جانب رہنے والوں کے لئے ہے26۔
لِّأَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِ

56:39.
ثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ

56:40.
وَثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْـَٔاخِرِينَ

56:41. (دوسری قسم)بائیں جانب رہنے والے۔ کیا ہے بائیں جانب رہنے والے؟
وَأَصْحَـٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلشِّمَالِ

56:42. وہ لوگ گرم لو میں، کھولتے پانی میں اور گھنے دھویں کے سائے میں رہیں گے26۔
فِى سَمُومٍ وَحَمِيمٍ

56:43.
وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ

56:44. اس میں نہ ٹھنڈک ہوگی اور نہ فرحت۔
لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ

56:45. اس سے پہلے وہ آسودگی سے جی رہے تھے۔
إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ

56:46. بڑے گناہ پر اڑے ہوئے تھے۔
وَكَانُوا۟ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلْحِنثِ ٱلْعَظِيمِ

56:47. وہ لوگ کہتے رہے کہ جب ہم اور ہمارے باپ دادا مر کر مٹی اور ہڈیاں بن جائیں تو کیا ہم پھر سے زندہ کئے جائیں گے26؟
وَكَانُوا۟ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

56:48.
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ

56:49. کہہ دو کہ اگلے اور پچھلے تمام ایک جانے پہچانے دن کے ایک مقررہ وقت میں جمع کئے جائیں گے26۔
قُلْ إِنَّ ٱلْأَوَّلِينَ وَٱلْـَٔاخِرِينَ

56:50.
لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَـٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ

56:51. جھوٹ سمجھ کر گمراہی میں رہنے والو! پھر تم زقوم کے درخت سے کھاؤگے26۔
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلْمُكَذِّبُونَ

56:52.
لَـَٔاكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ

56:53. اس سے تم پیٹ بھروگے۔
فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ

56:54. اس پر تم کھولتا ہوا پانی پیوگے۔
فَشَـٰرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ ٱلْحَمِيمِ

56:55. پیاسے اونٹ پینے کی طرح پیوگے۔
فَشَـٰرِبُونَ شُرْبَ ٱلْهِيمِ

56:56. فیصلہ کے دن یہی ان کی ضیافت ہے۔
هَـٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ ٱلدِّينِ

56:57. ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے۔ کیا تم مانوگے نہیں؟
نَحْنُ خَلَقْنَـٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ

56:58. تم جو منی ڈالتے ہو ، اس پر تم نے غور کیا؟
أَفَرَءَيْتُم مَّا تُمْنُونَ

56:59. کیا اسے تم نے پیدا کیا؟ یا ہم نے پیدا کیا؟
ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلْخَـٰلِقُونَ

56:60. تمہارے درمیان موت کوہم ہی نے مقدر کی۔ تم جیسوں کو بدل کر بنانے میں اور تمہاری لاعلمی میں تمہیں پیدا کر نے میں ہم مجبور نہیں ہیں26۔
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ ٱلْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ

56:61.
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَـٰلَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِى مَا لَا تَعْلَمُونَ

56:62. پہلی بار کی پیدایش کو تم جانتے ہو۔کیا تم عبرت حاصل نہیں کروگے؟
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ

56:63. کیا تم بیج بونے پر غور کیا؟
أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ

56:64. اسے کیا تم اگاتے ہو یا ہم اگاتے ہیں؟
ءَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلزَّٰرِعُونَ

56:65. اگر ہم چاہتے تو اس کو ریزہ ریزہ کردیتے۔جب تم (یہ کہتے ہوئے) فکر میں ڈوب جاتے کہ ہم قرض دار ہوگئے ، بلکہ ہم روک دئے گئے26۔
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَـٰهُ حُطَـٰمًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ

56:66.
إِنَّا لَمُغْرَمُونَ

56:67.
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ

56:68. تم جو پیتے ہو پانی، اس کے بارے میں غور کیا؟
أَفَرَءَيْتُمُ ٱلْمَآءَ ٱلَّذِى تَشْرَبُونَ

56:69. اسے بادلوں سے تم نے اتارا یا ہم نے اتارا؟
ءَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ ٱلْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنزِلُونَ

56:70. اگر ہم چاہتے تو اس کو کھاری پانی بنا دیتے۔کیا تم شکر نہیں کروگے؟
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَـٰهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ

56:71. تم جو سلگاتے ہو آگ ، اس کے بارے میں غور کیا؟
أَفَرَءَيْتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى تُورُونَ

56:72. اس کے لئے درخت تم نے بنایا یا ہم بنانے والے ہیں؟
ءَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَآ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنشِـُٔونَ

56:73. ہم ہی نے اس کو ایک عبرت اور مسافروں کے لئے نفع بخش بنایا۔
نَحْنُ جَعَلْنَـٰهَا تَذْكِرَةً وَمَتَـٰعًا لِّلْمُقْوِينَ

56:74. پس اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو۔
فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ

56:75. ستاروں کے گر نے کی جگہوں پر میں قسم کھاتا ہوں۔
۞ فَلَآ أُقْسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ

56:76. اگر تم جانو تو یہ بہت بڑی قسم ہے۔
وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ

56:77. یہ محفوظ کتاب157 میں موجود عزت والاقرآن ہے26۔
إِنَّهُۥ لَقُرْءَانٌ كَرِيمٌ

56:78.
فِى كِتَـٰبٍ مَّكْنُونٍ

56:79. پاکیزہ (فرشتوں ) کے سوا (دوسرے) کوئی اس کو چھو نہیں سکتے291۔
لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلْمُطَهَّرُونَ

56:80. سارے جہاں کے رب کی طرف سے یہ نازل کیا گیا ہے۔
تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

56:81. کیا تم اس خبرسے بے اعتنائی برت رہے ہو؟
أَفَبِهَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ

56:82. کیاتمہیں مال و دولت عطا ہو نے کی وجہ سے (بطور شکر) جھوٹ سمجھ رہے ہو؟
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ

56:83. جب وہ (جان)کسی شخص کے حلق کو پہنچی ہے تو اس وقت تم (اس کو) دیکھ رہے ہوتے ہو26۔
فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلْحُلْقُومَ

56:84.
وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ

56:85. تم سے زیادہ ہم ہی اس کے بالکل قریب ہوتے ہیں49۔ پھر بھی تم دیکھو گے نہیں۔
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَـٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ

56:86. اگر تم (اس دین کے) پیروی نہ کئے ہوتے ، اس میں تم سچے بھی ہوتے تو اس (جان) کوتم واپس لا سکتے ہونا26؟
فَلَوْلَآ إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ

56:87.
تَرْجِعُونَهَآ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

56:88. اگر وہ رب کے مقربوں میں سے ایک ہوتے ان کے لئے روزی، خوشبواور آرام دہ جنت کے باغات ہیں26۔
فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ

56:89.
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ

56:90. اگر وہ دائیں جانب والوں میں سے ہو تو دائیں جانب والوں کی طرف سے تم کو سلام159&26۔
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِ

56:91.
فَسَلَـٰمٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِ

56:92. جھوٹ سمجھ کر اگر وہ گمراہ ہو تو کھولتا ہوا پانی اور جہنم میں جلنا ضیافت ہوگا26۔
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ

56:93.
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ

56:94.
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ

56:95. یہ یقیناً سچ ہے۔
إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلْيَقِينِ

56:96. پس تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کرو۔
فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ

By Farook