Quran Tamil Translation

سورۃ : 64 سورۃ التغابن ۔ بڑا نقصان

کل آیتیں : 18

اس سورت کی نویں آیت میں برے لوگ نقصان اٹھانے والے کے دن کے بارے میں کہا گیا ہے، اس وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

64:1. آسمانوں507 میں جو کچھ ہے اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ کی پاکی بیان کر تی ہیں۔بادشاہی اسی کی ہے۔ اسی کے لئے تعریف ہے۔ وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۖ لَهُ ٱلْمُلْكُ وَلَهُ ٱلْحَمْدُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ

64:2. اسی نے تمہیں پیدا کیا۔ تم میں (اللہ کا) انکار کر نے والے بھی ہیں۔ اور تم میں ایمان والے بھی ہیں۔ تم جو کر تے ہو اللہ دیکھنے والا ہے488۔
هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ فَمِنكُمْ كَافِرٌ وَمِنكُم مُّؤْمِنٌ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

64:3. آسمانوں507 اور زمین کو اس نے معقول وجہ سے پیدا کیا۔ تمہیں شکل دے کر تمہاری صورتوں کو خوبصورت بنایا۔ اسی کے پاس لوٹنا ہے۔
خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۖ وَإِلَيْهِ ٱلْمَصِيرُ

64:4. آسمانوں507 اور زمین میں جو کچھ ہے وہ جانتا ہے۔ تم جو چھپاتے ہواور ظاہر کر تے ہو وہ بھی وہ جانتا ہے۔ دلوں میں جو کچھ ہے اللہ جانتا ہے۔
يَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ ۚ وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

64:5. پہلے گزرے ہوئے (اللہ کا) انکار کر نے والوں کی خبر کیا تمہیں نہیں پہنچی؟ انہوں نے اپنے معاملے کا انجام چکھ لیا۔ انہیں دردناک عذاب ہے۔
أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَؤُا۟ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَبْلُ فَذَاقُوا۟ وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

64:6. اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آنے کے باوجود انہوں نے یہ کہہ کر (اللہ کا)انکار کر بیٹھے کہ کیا ایک آدمی ہماری رہنمائی کرے گا؟ اللہ انہیں جھٹلادیا۔ اللہ بے نیاز ہے485، تعریف والا ہے۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُۥ كَانَت تَّأْتِيهِمْ رُسُلُهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ فَقَالُوٓا۟ أَبَشَرٌ يَهْدُونَنَا فَكَفَرُوا۟ وَتَوَلَّوا۟ ۚ وَّٱسْتَغْنَى ٱللَّهُ ۚ وَٱللَّهُ غَنِىٌّ حَمِيدٌ

64:7. (اللہ کا) انکار کر نے والے کہتے ہیں کہ ہم ہر گز زندہ نہیں کئے جائیں گے۔ کہہ دو کہ ایسا نہیں ہے! میرے پروردگار کی قسم! تم زندہ کئے جاؤگے۔ تم جو کر رہے تھے اس کے بارے میں تمہیں آگاہ کیا جائے گا۔ یہ اللہ کے لئے آسان ہے۔
زَعَمَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَن لَّن يُبْعَثُوا۟ ۚ قُلْ بَلَىٰ وَرَبِّى لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ ۚ وَذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌ

64:8. پس تم اللہ پر ، اس کے رسول پر اور ہماری عطا کی ہوئی نور پر ایمان لے آؤ۔ تم جو کر رہے ہو اس کو اللہ خوب جانتا ہے۔
فَـَٔامِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَٱلنُّورِ ٱلَّذِىٓ أَنزَلْنَا ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

64:9. جمع کئے جانے کے دن1 وہ تمہیں اکٹھا کر ے گا۔ (برے لوگوں کو) وہی نقصان دہ دن 1ہے۔ اللہ پر ایمان لا کر نیک عمل کر نے والوں کی برائیاں ان سے وہ دور کر دے گا۔ اس کو جنت کے باغات میں داخل کرے گا۔ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔
يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ ٱلْجَمْعِ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلتَّغَابُنِ ۗ وَمَن يُؤْمِنۢ بِٱللَّهِ وَيَعْمَلْ صَـٰلِحًا يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّـَٔاتِهِۦ وَيُدْخِلْهُ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

64:10. جنہوں نے (ہمارا ) انکار کیااور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھا وہ جہنمی ہیں۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ وہ برا ٹھکانا ہے۔
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۖ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ

64:11. کوئی بھی مصیبت اللہ کے حکم کے بغیر نہیں پہنچتی۔ اللہ کے ماننے والے دل کو وہ رہنمائی کرتا ہے۔ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّهِ ۗ وَمَن يُؤْمِنۢ بِٱللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُۥ ۚ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ

64:12. اللہ کی اطاعت کرو اور اس رسول کی بھی اطاعت کرو۔ اگر تم جھٹلاؤگے تو واضح طور پر سنا دینا ہی ہمارے رسول کا ذمہ ہے81۔
وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ

64:13. اللہ کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں۔ ایمان رکھنے والے اللہ ہی پر بھروسہ کر نا چاہئے۔
ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ

64:14. اے ایما ن والو! تمہاری بیویوں میں اور تمہاری اولاد میں تمہارے دشمن ہیں۔ ان سے ہوشیار رہو۔ اگر تم بے پرواہی سے تغافل کر تے ہوئے درگزر کردو تو اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّ مِنْ أَزْوَٰجِكُمْ وَأَوْلَـٰدِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَٱحْذَرُوهُمْ ۚ وَإِن تَعْفُوا۟ وَتَصْفَحُوا۟ وَتَغْفِرُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

64:15. تمہارے مال اور اولاد آزمائش ہیں484۔ اللہ ہی کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔
إِنَّمَآ أَمْوَٰلُكُمْ وَأَوْلَـٰدُكُمْ فِتْنَةٌ ۚ وَٱللَّهُ عِندَهُۥٓ أَجْرٌ عَظِيمٌ

64:16. جہاں تک ہوسکے اللہ سے ڈرو۔ سنو اور اطاعت کرو۔ (نیک راہ میں) خرچ کرو۔ وہی تمہارے لئے بہتر ہے۔جو اپنے دل کی بخیلی سے بچالئے گئے وہی فلاح پانے والے ہیں۔
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ مَا ٱسْتَطَعْتُمْ وَٱسْمَعُوا۟ وَأَطِيعُوا۟ وَأَنفِقُوا۟ خَيْرًا لِّأَنفُسِكُمْ ۗ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِۦ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ

64:17. اگر تم اللہ کو اچھا قرض75 دوگے تو اسے وہ تم کو کئی گنا زیادہ دے گا۔ تمہیں بخش دے گا۔ اور اللہ شکر کرنے والا، بردبار ہے6۔
إِن تُقْرِضُوا۟ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَـٰعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ

64:18. وہ پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے۔ زبردست، حکمت والا ہے۔
عَـٰلِمُ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

By Farook