سورۃ : 67 سورۃ الملک ۔ اقتدار
کل آیتیں : 30
پارہ : 29
اس سورت کی پہلی آیت میں اقتداراللہ ہی کے ہاتھ میں سے شروع ہوا ہے، اس لئے اس سورت کا نا م الملک رکھا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...
67:1. جس کے ہاتھ میں اقتدار ہے وہ بڑی بابرکت والا ہے۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
تَبَـٰرَكَ ٱلَّذِى بِيَدِهِ ٱلْمُلْكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ
67:2. تم میں اچھے اعمال والے کون ہیں ، یہ آزمانے کے لئے484 موت اور زندگی کو اس نے پیدا کیا۔وہ زبردست، بخشنے والا ہے۔
ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلْمَوْتَ وَٱلْحَيَوٰةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْغَفُورُ
67:3. اسی نے ساتھ آسمانوں 507کو تہ بہ تہ بنائے۔ رحمن کی تخلیق میں کوئی اختلاف تم نہیں دیکھو گے۔پھر سے دیکھو۔ کیا کوئی نقص دیکھتے ہو؟
ٱلَّذِى خَلَقَ سَبْعَ سَمَـٰوَٰتٍ طِبَاقًا ۖ مَّا تَرَىٰ فِى خَلْقِ ٱلرَّحْمَـٰنِ مِن تَفَـٰوُتٍ ۖ فَٱرْجِعِ ٱلْبَصَرَ هَلْ تَرَىٰ مِن فُطُورٍ
67:4. پھر دوبارہ نظر گھماکے دیکھ۔ تیری نگاہ تھکا ہارا ذلیل ہو کرتیری طرف لوٹ آئے گی۔
ثُمَّ ٱرْجِعِ ٱلْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنقَلِبْ إِلَيْكَ ٱلْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ
67:5. پہلی آسمان 507کو چراغون سے سجایا۔ اس کو شیطانوں پر پھینکنے والی چیز بنایا307۔ ان کے لئے دوزخ کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔
وَلَقَدْ زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِمَصَـٰبِيحَ وَجَعَلْنَـٰهَا رُجُومًا لِّلشَّيَـٰطِينِ ۖ وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ ٱلسَّعِيرِ
67:6. اپنے رب کا انکار کر نے والوں کے لئے جہنم کا عذاب ہے، (وہ )برا ٹھکانا ہے۔
وَلِلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ ۖ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ
67:7. جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تواس کے کھولتی ہوئی حالت میں اس سے بڑے زور کی آواز سنیں گے۔
إِذَآ أُلْقُوا۟ فِيهَا سَمِعُوا۟ لَهَا شَهِيقًا وَهِىَ تَفُورُ
67:8. وہ غصہ سے پھٹ پڑنے کی کوشش کرے گی۔ ہر ایک گروہ جب بھی اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کے محافظ ان سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس انتباہ کر نے والا نہیں آیا؟
تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ ٱلْغَيْظِ ۖ كُلَّمَآ أُلْقِىَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَآ أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ
67:9. وہ کہیں گے کہ ہاں، انتباہ کر والے ہمارے پاس آئے۔ لیکن ہم نے جھوٹ سمجھا۔ اور کہہ دیا کہ اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا۔ تم تو بڑی گمراہی میں ہو۔
قَالُوا۟ بَلَىٰ قَدْ جَآءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ ٱللَّهُ مِن شَىْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِى ضَلَـٰلٍ كَبِيرٍ
67:10. اور یہ بھی کہیں گے کہ اگر ہم سنے ہوتے اورسمجھے ہوتے تو دوزخیوں میں نہ ہوتے۔
وَقَالُوا۟ لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِىٓ أَصْحَـٰبِ ٱلسَّعِيرِ
67:11. اور وہ اپنی گناہوں کومان لیں گے۔ پس جہنمیوں کے لئے خرابی ہے۔
فَٱعْتَرَفُوا۟ بِذَنۢبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَـٰبِ ٱلسَّعِيرِ
67:12. تنہائی میں اپنے رب سے ڈرنے والوں کو مغفرت اور بڑا اجر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِٱلْغَيْبِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ
67:13. تم اپنی باتوں کو پوشیدہ رکھو یااس کو کھلے عام کہو۔ دلوں کی باتیں بھی وہ جانتا ہے۔
وَأَسِرُّوا۟ قَوْلَكُمْ أَوِ ٱجْهَرُوا۟ بِهِۦٓ ۖ إِنَّهُۥ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ
67:14. کیا پیدا کر نے والا جانے گا نہیں؟ وہ باریک بین ، باخبر ہے۔
أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ ٱللَّطِيفُ ٱلْخَبِيرُ
67:15. اسی نے زمین کو (استعمال کے قابل) تمہارے لئے آسان بنایا۔ پس تم اس کے کئی حصوں میں جاؤ۔ اس کی روزی کھاؤ۔ اسی کے پاس لوٹنا ہے۔
هُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ ذَلُولًا فَٱمْشُوا۟ فِى مَنَاكِبِهَا وَكُلُوا۟ مِن رِّزْقِهِۦ ۖ وَإِلَيْهِ ٱلنُّشُورُ
67:16. کیا تم بے خوف ہوگئے ہو کہ آسمان 507میں رہنے والا زمین میں تمہیں دھنسادے؟ اس وقت (زمین) لرزنے لگے۔
ءَأَمِنتُم مَّن فِى ٱلسَّمَآءِ أَن يَخْسِفَ بِكُمُ ٱلْأَرْضَ فَإِذَا هِىَ تَمُورُ
67:17. یا کیا تم اس بات سے بے خوف ہو کہ آسمان 507میں رہنے والا تم پر پتھر یلی بارش برسادے؟ اس وقت تم جان جاؤگے کہ میرا انتباہ کس قسم کاہے۔
أَمْ أَمِنتُم مَّن فِى ٱلسَّمَآءِ أَن يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ
67:18. ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھوٹ سمجھا۔ اس وقت میری جوابی کاروائی کیسی رہی؟
وَلَقَدْ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ
67:19. کیا وہ اپنے اوپر پرندوں کو (اپنے پروں کو) پھیلائے ہوئے اور سمیٹتے ہوئے نہیں دیکھا؟ رحمن کے سوا دوسرا کچھ بھی انہیں نیچے گر نے سے روکے نہیں رکھا260۔ وہ ہر چیز کو دیکھنے والا ہے488۔
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَـٰٓفَّـٰتٍ وَيَقْبِضْنَ ۚ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا ٱلرَّحْمَـٰنُ ۚ إِنَّهُۥ بِكُلِّ شَىْءٍۭ بَصِيرٌ
67:20. رحمن کے سوا تمہیں مدد کر نے والا تمہارا کوئی لشکر ہے؟ (اس کا ) انکار کر نے والے دھوکے ہی میں ہیں۔
أَمَّنْ هَـٰذَا ٱلَّذِى هُوَ جُندٌ لَّكُمْ يَنصُرُكُم مِّن دُونِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ۚ إِنِ ٱلْكَـٰفِرُونَ إِلَّا فِى غُرُورٍ
67:21. اگر وہ اپنی روزی روک لے تو تمہیں روزی دینے والا کوئی ہے463؟ بلکہ وہ تو سرکشی اور نفرت ہی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
أَمَّنْ هَـٰذَا ٱلَّذِى يَرْزُقُكُمْ إِنْ أَمْسَكَ رِزْقَهُۥ ۚ بَل لَّجُّوا۟ فِى عُتُوٍّ وَنُفُورٍ
67:22. اوندھے منہ گرا ہوا آدمی کیا ہدایت یافتہ ہے؟ یا وہ سیدھے راستے پر ٹھیک سے چلنے والا؟
أَفَمَن يَمْشِى مُكِبًّا عَلَىٰ وَجْهِهِۦٓ أَهْدَىٰٓ أَمَّن يَمْشِى سَوِيًّا عَلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ
67:23. کہہ دو کہ اسی نے تمہیں پیدا کیا۔ تمہارے لئے کان، آنکھیں اور دل بنائے۔ تم بہت ہی کم شکر گزار ہو۔
قُلْ هُوَ ٱلَّذِىٓ أَنشَأَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَـٰرَ وَٱلْأَفْـِٔدَةَ ۖ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ
67:24. کہو کہ اسی نے تمہیں زمین میں پھیلائے رکھا۔ اسی کی طرف تم اکھٹا کئے جاؤگے۔
قُلْ هُوَ ٱلَّذِى ذَرَأَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
67:25. وہ پوچھتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو وہ انتباہ کب ہوگا؟
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
67:26. (اے محمد!) کہہ دو کہ وہ علم تو اللہ ہی کے پاس ہے۔ میں توبس کھلے طور پر آگاہ کر نے والا ہوں۔
قُلْ إِنَّمَا ٱلْعِلْمُ عِندَ ٱللَّهِ وَإِنَّمَآ أَنَا۠ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
67:27. اس کو جب وہ قریب دیکھیں گے تو (اللہ کا) انکار کر نے والوں کے چہرے بگڑ جائیں گے۔ اور کہا جائے گا کہ تم جو تلاش کر رہے تھے وہ یہی ہے ۔
فَلَمَّا رَأَوْهُ زُلْفَةً سِيٓـَٔتْ وُجُوهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَقِيلَ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تَدَّعُونَ
67:28. کہہ دو کہ مجھے اور میرے ساتھ رہنے والوں کو اگر اللہ ہلاک کردے یا ہم پر وہ رحم فرمائے توجواب دو کہ دردناک عذاب سے (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو بچانے والا کون ہے؟
قُلْ أَرَءَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِىَ ٱللَّهُ وَمَن مَّعِىَ أَوْ رَحِمَنَا فَمَن يُجِيرُ ٱلْكَـٰفِرِينَ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ
67:29. کہہ دو کہ وہی رحمن ہے، ہم نے اس کو مان لیا۔ اسی پر بھروسہ کئے ہوئے ہیں۔تم جان لوگے کہ صریح گمراہی میں رہنے والا کون ہے؟
قُلْ هُوَ ٱلرَّحْمَـٰنُ ءَامَنَّا بِهِۦ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ
67:30. پوچھوکہ اگر تمہارا پانی خشک ہوجائے تومجھے جواب دو کہ کون ہے جو سوت کا پانی تمہارے لئے لے آئے؟
قُلْ أَرَءَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَن يَأْتِيكُم بِمَآءٍ مَّعِينٍۭ