سورۃ : 71 سورۃ نوح ۔ ایک پیغمبر کا نام
کل آیتیں : 28
اس سورت میں نوح نبی کی تبلیغ کے بارے میں بتائے جانے کی وجہ سے اس سورت کا نام نوح رکھا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
71:1. ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس یہ کہلا بھیجا کہ تمہاری قوم پر دردناک عذاب آنے سے پہلے انہیں خبردار کردو۔
إِنَّآ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦٓ أَنْ أَنذِرْ قَوْمَكَ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
71:2. اس نے کہا کہ اے میری قوم!میں تمہیں صاف خبردارکرنے والاہوں کہ تم اللہ کی عبادت کرو، اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ وہ تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا، ایک مقررہ مدت تک تمہیں مہلت دے گا، جب اللہ کا مقررہ وقت آجاتا ہے تو توقف نہیں کیا جائے گا۔ کیا تم جانو گے نہیں26؟
قَالَ يَـٰقَوْمِ إِنِّى لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
71:3.
أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ
71:4.
يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ إِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُ ۖ لَوْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
71:5. اس نے کہا کہ اے میری قوم! میں نے اپنی قوم کو رات و دن پکارا۔
قَالَ رَبِّ إِنِّى دَعَوْتُ قَوْمِى لَيْلًا وَنَهَارًا
71:6. میری پکار انہیں نفرت کے سوا کچھ اور نہیں بڑھایا۔
فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَآءِىٓ إِلَّا فِرَارًا
71:7. تم انہیں درگزر کر نے کے لئے میں جب بھی انہیں پکارا تو وہ اپنی انگلیوں کو اپنے کانوں میں رکھ لیتے ہیں۔ اپنے کپڑوں سے ڈھانپ لیتے ہیں۔ ضد کرتے ہیں اور بہت زیادہ تکبر کرتے ہیں۔
وَإِنِّى كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوٓا۟ أَصَـٰبِعَهُمْ فِىٓ ءَاذَانِهِمْ وَٱسْتَغْشَوْا۟ ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا۟ وَٱسْتَكْبَرُوا۟ ٱسْتِكْبَارًا
71:8. پھر میں نے انہیں بلند آواز سے پکارا۔
ثُمَّ إِنِّى دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا
71:9. پھر میں نے انہیں علانیہ بھی پکارا اور پوشیدہ طورپر بھی
ثُمَّ إِنِّىٓ أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا
71:10. اور یہ بھی کہا کہ اپنے رب سے معافی طلب کرو۔ وہ معاف کر نے والا ہے۔
فَقُلْتُ ٱسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّكُمْ إِنَّهُۥ كَانَ غَفَّارًا
71:11. وہ تمہیں لگاتار بارش برسائے گا۔
يُرْسِلِ ٱلسَّمَآءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا
71:12. مال اور اولاد کے ذریعے وہ تمہیں مدد کرے گا۔ تمہارے لئے باغات پیدا کر ے گا، اور تمہارے لئے نہریں بھی جاری کرے گا۔
وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَٰلٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّـٰتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَـٰرًا
71:13. تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ اللہ کوکوئی تعظیم بھی نہیں کرتے ہو؟
مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا
71:14. اس نے تمہیں کئی طرح سے پیدا کیا ہے۔
وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا
71:15. کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے سات آسمانوں507 کو کس طرح تہ بہ تہ بنایا ہے؟
أَلَمْ تَرَوْا۟ كَيْفَ خَلَقَ ٱللَّهُ سَبْعَ سَمَـٰوَٰتٍ طِبَاقًا
71:16. اس میں چاند کو روشنی بنایا اور سورج کو چراغ بنایا۔
وَجَعَلَ ٱلْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ ٱلشَّمْسَ سِرَاجًا
71:17. اللہ تمہیں زمین ہی سے پرورش کیا اور بڑا بنایا331۔
وَٱللَّهُ أَنۢبَتَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ نَبَاتًا
71:18. پھر اسی میں تمہیں لوٹائے گا۔ (اسی میں سے) تمہیں نکالے گا۔
ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا
71:19. (اور کہا کہ) زمین میں تم کئی راستوں سے گزرنے کے لئے اللہ ہی نے تمہارے لئے اس کو فرش بنایا26۔
وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ بِسَاطًا
71:20.
لِّتَسْلُكُوا۟ مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا
71:21. نوح نے کہا کہ اے میرے پروردگار! انہوں نے میری نافرمانی کی۔وہ ایسے شخص کی پیروی کرتے ہیں جس کے مال اور اولاد اسی کے لئے نقصان دہ ہے۔
قَالَ نُوحٌ رَّبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِى وَٱتَّبَعُوا۟ مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُۥ وَوَلَدُهُۥٓ إِلَّا خَسَارًا
71:22. انہوں نے بہت بڑی سازش کی۔
وَمَكَرُوا۟ مَكْرًا كُبَّارًا
71:23. وہ کہتے ہیں کہ اپنے معبودوں کو مت چھوڑو۔ ود، سواع، یغوث، یعوق اور نسر وغیرہ معبودوں کوچھوڑنا نہیں۔
وَقَالُوا۟ لَا تَذَرُنَّ ءَالِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا
71:24. (اس نے دعا کی کہ) بہت سے لوگوں کو انہوں نے گمراہ کر دیا۔ پس تو ظالم لوگوں کو گمراہی کے سوا اور کچھ نہ بڑھا۔
وَقَدْ أَضَلُّوا۟ كَثِيرًا ۖ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا ضَلَـٰلًا
71:25. ان کے گناہوں کی وجہ سے غرق کر دئے گئے اور جہنم میں پہنچا دئے گئے۔ اللہ کے سوا کسی اور کو وہ اپنا مددگار نہ پائیں گے۔
مِّمَّا خَطِيٓـَٔـٰتِهِمْ أُغْرِقُوا۟ فَأُدْخِلُوا۟ نَارًا فَلَمْ يَجِدُوا۟ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَنصَارًا
71:26. نوح نے کہا کہ اے میرے پروردگار! روئے زمین میں (تیرے) انکار کر نے والے کسی ایک کو بھی نہ چھوڑنا۔
وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى ٱلْأَرْضِ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ دَيَّارًا
71:27. اگر تو انہیں چھوڑرکھے گا تو وہ تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے۔ (تیرے) انکار کر نے والے گنہ گار کے سوا کسی کووہ جنم نہیں دیں گے372۔
إِنَّكَ إِن تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا۟ عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوٓا۟ إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا
71:28. (یہ بھی دعا کی کہ) اے میرے پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو بھروسہ کر تے ہوئے میرے گھر میں داخل ہو نے والے مومن مردوں اور عورتوں کو معاف کردے۔ ظالموں کو بربادی کے سوا کسی چیزمیں اضافہ نہ کر۔
رَّبِّ ٱغْفِرْ لِى وَلِوَٰلِدَىَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِىَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا تَبَارًۢا