سورۃ : 91 سورۃ الشمس ۔ سورج
کل آیتیں : 15
اس سورت کی پہلی آیت میں الشمس کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
91:1. سورج اور اس کی روشنی کی قسم379!
وَٱلشَّمْسِ وَضُحَىٰهَا
91:2. اس کے پیچھے آنے والی چاند کی قسم379!
وَٱلْقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا
91:3. اس (سورج) کو ظاہر کر نے والے دن کی قسم379!
وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا
91:4. اس کو ڈھانپنے والی رات کی قسم379!
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰهَا
91:5. آسمان اور اس کی بناوٹ کی قسم379!
وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا
91:6. زمین کی اور اس کی پھیلاؤ کی قسم379!
وَٱلْأَرْضِ وَمَا طَحَىٰهَا
91:7. دل کی اور اس کی ساخت کی قسم379!
وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّىٰهَا
91:8. اس (دل ) کی بھلائی اور برائی کو اس نے اس کو بتادی۔
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَىٰهَا
91:9. جس نے اسے پاک کیا وہ کامیاب ہوا۔
قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّىٰهَا
91:10. جس نے آلودہ کیا وہ خسارے میں رہا۔
وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا
91:11. قوم ثمود نے اپنی سرکشی کی وجہ سے جھوٹ سمجھا۔
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَىٰهَآ
91:12. اس وقت اس میں سے بڑا بدبخت سامنے آیا۔
إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشْقَىٰهَا
91:13. ان لوگوں سے اللہ کے رسول (صالح) نے کہا کہ یہ اللہ کی اونٹنی ہے، اس کو پانی پینے چھوڑدو۔
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقْيَـٰهَا
91:14. ان کو جھوٹ سمجھا۔ اس کی کوچیں کاٹ دیں۔ ان کے گناہ کی وجہ سے ان کے رب نے ان پر عذاب اتارا اور انہیں زمین کے برابر کردیا۔
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمْ فَسَوَّىٰهَا
91:15. اس کے انجام کے متعلق وہ نہیں ڈرا۔
وَلَا يَخَافُ عُقْبَـٰهَا