سورۃ : 101 سورۃ القارعۃ ۔ چونکا دینے والا واقعہ
کل آیتیں : 11
اس سورت کی پہلی آیت میں القارعہ کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
101:1. چونکا دینے والا واقعہ!
ٱلْقَارِعَةُ
101:2. وہ چونکا دینے والا واقعہ کیا ہے؟
مَا ٱلْقَارِعَةُ
101:3. تم کیا جانو کہ وہ چونکا دینے واقعہ کیا ہے؟
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْقَارِعَةُ
101:4. اس دن1 انسان بھکرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے۔
يَوْمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلْفَرَاشِ ٱلْمَبْثُوثِ
101:5. پہاڑدھنکی ہوئی اون کی طرح ہو جائیں گے۔
وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ٱلْمَنفُوشِ
101:6. جس کے پلڑے بھاری ہوں گے وہ اطمینان والی زندگی میں ہوں گے26۔
فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ
101:7.
فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ
101:8. جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے ان کا ٹھکانا ھاویا ہوگا26۔
وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ
101:9.
فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌ
101:10. تم کیا جانو کہ ھاویہ کیا ہے؟
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا هِيَهْ
101:11. (وہ) دہکتی ہوئی آگ ہے۔
نَارٌ حَامِيَةٌۢ