سورۃ : 105 سورۃ الفیل ۔ ہاتھی
کل آیتیں : 5
اس سورت کی پہلی آیت میں ہاتھی کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے اس سورت کو یہ نام رکھا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...
105:1. کیا تم نے جانا نہیں کہ ہاتھی کے فوج کو تیرے رب نے کیا حال بنایا؟
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَـٰبِ ٱلْفِيلِ
105:2. کیا ان کی سازش کو اس نے ناکامی میں ختم نہیں کیا464؟
أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِى تَضْلِيلٍ
105:3. ان کے خلاف اس نے پرندوں کو جھنڈ کے جھنڈ بھیجا ۔
وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ
105:4. گرم کئے ہوئے پتھروں کو وہ ان پر پھینکے۔
تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ
105:5. پس انہیں چبائے ہوئے گھاس کی طرح بنادیا355۔
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُولٍۭ