سورۃ : 110 سورۃ النصر ۔ مدد
کل آیتیں : 3
اس سورت کی پہلی آیت میں نصر کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے اس سورت کا نام وہی رکھا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
110:1. جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے گی،
إِذَا جَآءَ نَصْرُ ٱللَّهِ وَٱلْفَتْحُ
110:2. جب اللہ کے دین میں لوگ جوق در جوق داخل ہو تے ہوئے تم دیکھو گے ،
وَرَأَيْتَ ٱلنَّاسَ يَدْخُلُونَ فِى دِينِ ٱللَّهِ أَفْوَاجًا
110:3. اپنے رب کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرو۔ اس سے بخشش طلب کرو493۔ وہ بڑا ہی توبہ قبول کر نے والا ہے۔
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَٱسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ تَوَّابًۢا