Quran Tamil Translation

سورہ : 10سورۃ یونس ۔ ایک رسول کا نام

کل آیتیں : 109

اس سورت کی 98۔ویں آیت میں یونس نبی کے نہ ماننے والے لوگ اللہ کے عذاب کو دیکھنے کے ساتھ سدھر کر اللہ پر ایمان لانے کی وجہ سے وہ سزا سے بچ گئے، یہ خبر اس میں پائی ہے اس لئے اس سورت کا نام یونس رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

10:1. الف، لام، را2۔ یہ پُر حکمت کتاب کی آیتیں ہیں۔
الٓر ۚ تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ٱلْحَكِيمِ

10:2. کیا ان لوگوں کو اس بات پر تعجب ہے کہ ہم نے انہیں میں سے ایک شخص پر وحی بھیجی کہ لوگوں کو خبر دار کرو۔ اور ایمان والوں کو خوش خبری دو کہ ان کے نیک اعمال (کا بدلہ) ان کے رب کے پاس ہے؟ (ہمارا) انکار کر نے والے357 کہتے ہیں کہ یہ تو کھلا جادو گر285 ہے۔
أَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا أَنْ أَوْحَيْنَآ إِلَىٰ رَجُلٍ مِّنْهُمْ أَنْ أَنذِرِ ٱلنَّاسَ وَبَشِّرِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِندَ رَبِّهِمْ ۗ قَالَ ٱلْكَـٰفِرُونَ إِنَّ هَـٰذَا لَسَـٰحِرٌ مُّبِينٌ

10:3. تمہارا رب اللہ ہی ہے۔ اسی نے آسمانوں507 اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا179۔ پھر عرش488 پر بیٹھا۔ہر کام کا اہتمام کر تا ہے۔ اس کی اجازت کے بغیر کوئی سفارشی17 نہیں ۔ وہی اللہ ہے، تمہارا رب۔ اس کی عبادت کرو۔ کیا تم عبرت حاصل نہیں کروگے؟
إِنَّ رَبَّكُمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ ۖ يُدَبِّرُ ٱلْأَمْرَ ۖ مَا مِن شَفِيعٍ إِلَّا مِنۢ بَعْدِ إِذْنِهِۦ ۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمْ فَٱعْبُدُوهُ ۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

10:4. تم سب کا لوٹنا اسی کی طرف ہے۔ (یہ) اللہ کا سچا وعدہ ہے۔ اسی نے ابتدا میں پیدا کیا۔ پھر ایمان لا کر نیک عمل کر نے والوں کے اجر انصاف کے ساتھ دینے کے لئے دوبارہ پیدا کر تا ہے۔ (اللہ کے) انکار کر نے والوں کو ان کی انکار کی وجہ سے کھولتا ہوا پانی اور دردناک عذاب ہوگا۔
إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا ۖ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقًّا ۚ إِنَّهُۥ يَبْدَؤُا۟ ٱلْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥ لِيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ بِٱلْقِسْطِ ۚ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌۢ بِمَا كَانُوا۟ يَكْفُرُونَ

10:5. سالوں کی گنتی اور (زمانے کا) حساب معلوم کر نے کے لئے اسی نے سورج کو تاب ناک اور چاند کو نور انی بنایا۔ چاند کی کئی منزلیں مقرر کیں۔ مناسب وجہ ہی سے اللہ نے اس کو پیدا کیا۔ جاننے والی قوم کے لئے وہ اپنی آیتوں کو واضح کر تا ہے۔
هُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ ٱلشَّمْسَ ضِيَآءً وَٱلْقَمَرَ نُورًا وَقَدَّرَهُۥ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا۟ عَدَدَ ٱلسِّنِينَ وَٱلْحِسَابَ ۚ مَا خَلَقَ ٱللَّهُ ذَٰلِكَ إِلَّا بِٱلْحَقِّ ۚ يُفَصِّلُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ

10:6. رات اور دن بدل بدل کر آنے میں اور اللہ نے آسمانوں507 اور زمین کو پیدا کر نے میں (اللہ سے) ڈرنے والی قوم کے لئے مناسب دلیلیں ہیں۔
إِنَّ فِى ٱخْتِلَـٰفِ ٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ وَمَا خَلَقَ ٱللَّهُ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يَتَّقُونَ

10:7. ہماری ملاقات488 کی امید نہ رکھتے ہوئے اس دنیوی زندگی ہی سے مطمئن ہو کراسی میں سکون حاصل کر نے والے ، ہماری آیتوں کو جھٹلا نے والے (برائی) کرتے رہنے کی وجہ سے265 ان کا ٹھکانا جہنم26 ہوگا۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا وَرَضُوا۟ بِٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَٱطْمَأَنُّوا۟ بِهَا وَٱلَّذِينَ هُمْ عَنْ ءَايَـٰتِنَا غَـٰفِلُونَ

10:8.
أُو۟لَـٰٓئِكَ مَأْوَىٰهُمُ ٱلنَّارُ بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

10:9. جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرے ان کے ایمان کی وجہ سے اللہ انہیں نعمت بھری جنت کے باغوں میں پہنچائے گا۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں جاری ہوں گی۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُم بِإِيمَـٰنِهِمْ ۖ تَجْرِى مِن تَحْتِهِمُ ٱلْأَنْهَـٰرُ فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ

10:10. وہاں ان کی دعا یہی ہوگی کہ اے اللہ! تو پاک ہے10۔ سلام159 ہی وہاں ان کی مبارک بادی ہوگی۔ ان کی دعا کا خاتمہ یہ ہوگا کہ سارے جہاں کا رب اللہ ہی کے لئے سب تعریفیں ہیں۔
دَعْوَىٰهُمْ فِيهَا سُبْحَـٰنَكَ ٱللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَـٰمٌ ۚ وَءَاخِرُ دَعْوَىٰهُمْ أَنِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

10:11. جس طرح لوگ بھلائی کے لئے جلدی کر تے ہیں ان کے معاملے میں برائی پہنچا نے کے لئے اللہ اگر جلد بازی کرتا تو ان کی مدت پوری ہوچکی ہوتی۔ ہماری ملاقات488 کی امید نہ رکھنے والوں کوان کی سرکشی میں بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیں گے۔
۞ وَلَوْ يُعَجِّلُ ٱللَّهُ لِلنَّاسِ ٱلشَّرَّ ٱسْتِعْجَالَهُم بِٱلْخَيْرِ لَقُضِىَ إِلَيْهِمْ أَجَلُهُمْ ۖ فَنَذَرُ ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا فِى طُغْيَـٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ

10:12. جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو لیٹے، بیٹھے اور کھڑے ہم سے دعا کر نے لگتا ہے۔ اس کی تکلیف کو جب ہم دور کر تے ہیں تو وہ اس طرح چلنے لگتا ہے گویاکہ وہ اس کی تکلیف کے لئے ہمیں پکارا ہی نہیں۔ اسی طرح حد سے بڑھ جانے والوں کو ان کے اعمال خوشنما بنا دئے گئے ہیں۔
وَإِذَا مَسَّ ٱلْإِنسَـٰنَ ٱلضُّرُّ دَعَانَا لِجَنۢبِهِۦٓ أَوْ قَاعِدًا أَوْ قَآئِمًا فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهُۥ مَرَّ كَأَن لَّمْ يَدْعُنَآ إِلَىٰ ضُرٍّ مَّسَّهُۥ ۚ كَذَٰلِكَ زُيِّنَ لِلْمُسْرِفِينَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

10:13. تم سے پہلے ظلم کر نے والے کئی نسلوں کوہم نے ہلاک کردیا۔ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلیلیں لے کر آئے۔ وہ لوگ ایمان لانے والے نہیں تھے۔ ہم مجرم قوم کو اسی طرح سزا دیتے ہیں۔
وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا ٱلْقُرُونَ مِن قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوا۟ ۙ وَجَآءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ وَمَا كَانُوا۟ لِيُؤْمِنُوا۟ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْقَوْمَ ٱلْمُجْرِمِينَ

10:14. یہ دیکھنے کے لئے کہ ان کے بعد تم کس طرح عمل پیرا ہوتے ہو، ہم نے تمہیں زمین میں جانشین46 (خلیفہ )بنا دیا۔
ثُمَّ جَعَلْنَـٰكُمْ خَلَـٰٓئِفَ فِى ٱلْأَرْضِ مِنۢ بَعْدِهِمْ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ

10:15. انہیں جب ہماری واضح آیتیں سنائی جاتی ہیں تو جو ہماری ملاقات488 کی امید نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں کہ اس کے بجائے دوسری قرآن لے آؤ، یا اس کو تبدیل کرو۔ (اے محمد!) تم کہدوکہ مجھے اپنی طرف سے اس کو تبدیل کر نے کی اختیار نہیں ہے۔جو مجھے وحی کی جاتی ہے اس کے سوا کسی بات کی میں پیروی نہیں کرتا ۔ اگر میں میرے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن1 کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ءَايَاتُنَا بَيِّنَـٰتٍ ۙ قَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا ٱئْتِ بِقُرْءَانٍ غَيْرِ هَـٰذَآ أَوْ بَدِّلْهُ ۚ قُلْ مَا يَكُونُ لِىٓ أَنْ أُبَدِّلَهُۥ مِن تِلْقَآئِ نَفْسِىٓ ۖ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰٓ إِلَىَّ ۖ إِنِّىٓ أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّى عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ

10:16. (اے محمد!) تم کہو کہ اگر اللہ چاہتا تو میں اسے تم کو نہ سناتا۔ وہ بھی تمہیں نہ سنایا ہوگا۔ میں تمہارے ساتھ کئی سال گزار چکا ہوں212۔ کیا تم سمجھوگے نہیں؟
قُل لَّوْ شَآءَ ٱللَّهُ مَا تَلَوْتُهُۥ عَلَيْكُمْ وَلَآ أَدْرَىٰكُم بِهِۦ ۖ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِّن قَبْلِهِۦٓ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

10:17. اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں سے ،یا اس کی آیتوں کو جھوٹ سمجھنے والوں سے زیادہ بڑا ظالم کون ہوگا؟ مجرم لوگ کامیاب نہیں ہوں گے۔
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِـَٔايَـٰتِهِۦٓ ۚ إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلْمُجْرِمُونَ

10:18. اللہ کے سوا وہ لوگ ایسوں کی عبادت کر تے ہیں جو انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ فائدہ۔اور کہتے ہیں کہ وہ اللہ کے پاس ہماری سفارش 17کر نے والے ہیں213۔تم کہو کہ کیا تم اللہ کو ایسی بات کی خبر دیتے ہو جو آسمانوں اور زمین میں وہ جانتا نہیں؟ وہ پاک ہے10، ان لوگوں کی شرک سے وہ بر تر ہے۔
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ وَيَقُولُونَ هَـٰٓؤُلَآءِ شُفَعَـٰٓؤُنَا عِندَ ٱللَّهِ ۚ قُلْ أَتُنَبِّـُٔونَ ٱللَّهَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَلَا فِى ٱلْأَرْضِ ۚ سُبْحَـٰنَهُۥ وَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

10:19. سب لوگ ایک ہی امت تھے۔ پھر انہوں نے اختلاف کیا۔ تمہارے رب کی طرف سے تقدیر سبقت نہ کرتی تو جس بات میں وہ اختلاف کر رہے ہیں ان کے درمیان فیصلہ ہو چکا ہوتا۔
وَمَا كَانَ ٱلنَّاسُ إِلَّآ أُمَّةً وَٰحِدَةً فَٱخْتَلَفُوا۟ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَقُضِىَ بَيْنَهُمْ فِيمَا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

10:20. وہ پوچھتے ہیں کہ ان کے رب کی طرف سے ان پر کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ (اے محمد!) تم کہو کہ غیب کی باتیں تو اللہ ہی کے لئے ہیں۔ تم بھی انتظار کرو ، تمہارے ساتھ میں بھی انتظار کرتا ہوں۔
وَيَقُولُونَ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ ءَايَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ ۖ فَقُلْ إِنَّمَا ٱلْغَيْبُ لِلَّهِ فَٱنتَظِرُوٓا۟ إِنِّى مَعَكُم مِّنَ ٱلْمُنتَظِرِينَ

10:21. لوگوں کو تکلیف پہنچنے کے بعد جب ہم اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ ہماری نشانیوں میں سازش کر نے لگتے ہیں۔ تم کہو کہ اللہ تو بہت تیزی سے چال چلنے والا ہے6۔ ہمارے رسولیں 161(فرشتے) تمہاری چالوں کو لکھ رہے ہیں۔
وَإِذَآ أَذَقْنَا ٱلنَّاسَ رَحْمَةً مِّنۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُمْ إِذَا لَهُم مَّكْرٌ فِىٓ ءَايَاتِنَا ۚ قُلِ ٱللَّهُ أَسْرَعُ مَكْرًا ۚ إِنَّ رُسُلَنَا يَكْتُبُونَ مَا تَمْكُرُونَ

10:22. سمندر اور زمین میں وہی تمہیں سفر کراتا ہے۔ تم کشتی میں ہو تے ہو ۔ موافق ہوا انہیں لے چلتی ہے۔ جب وہ خوش ہو تے ہیں تو طوفانی ہوا ان کے پاس آتی ہے۔ ہر ایک جگہ سے ان کے پاس موج بھی آتی ہے۔ وہ سمجھ جاتے ہیں کہ وہ گھیرے میں آگئے۔ جب وہ عبادت کو اسی کے لئے خالص کرتے ہوئے دعا کر نے لگتے ہیں کہ ا گرتم نے اس سے ہمیں بچالیا تو ہم شکر گزار بن جائیں گے۔
هُوَ ٱلَّذِى يُسَيِّرُكُمْ فِى ٱلْبَرِّ وَٱلْبَحْرِ ۖ حَتَّىٰٓ إِذَا كُنتُمْ فِى ٱلْفُلْكِ وَجَرَيْنَ بِهِم بِرِيحٍ طَيِّبَةٍ وَفَرِحُوا۟ بِهَا جَآءَتْهَا رِيحٌ عَاصِفٌ وَجَآءَهُمُ ٱلْمَوْجُ مِن كُلِّ مَكَانٍ وَظَنُّوٓا۟ أَنَّهُمْ أُحِيطَ بِهِمْ ۙ دَعَوُا۟ ٱللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ لَئِنْ أَنجَيْتَنَا مِنْ هَـٰذِهِۦ لَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلشَّـٰكِرِينَ

10:23. انہیں جب وہ بچاتا ہے تو وہ ناحق زمین میں فساد کر نے لگتے ہیں۔ اے لوگو! تمہاری سرکشی تمہارے ہی خلاف ہے۔ اس دنیوی زندگی میں کچھ سہولتیں ہیں۔ پھر تمہارا لوٹنا ہماری ہی طرف ہے۔ جو کچھ تم کر رہے تھے اس وقت تم کو بتا دیں گے۔
فَلَمَّآ أَنجَىٰهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِى ٱلْأَرْضِ بِغَيْرِ ٱلْحَقِّ ۗ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَىٰٓ أَنفُسِكُم ۖ مَّتَـٰعَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

10:24. اس زندگی کی مثال ہم آسمان سے برسانے والے پانی کی مانند ہے۔ آدمی اور چوپائے کھانے والے زمین کی نباتات کے ساتھ وہ ملتا ہے۔ آخر میں زمین رونق پا کر پرکشش بن جاتی ہے۔ اس کے حقدارجب سمجھنے لگے کہ اس پر وہ قدرت رکھتے ہیں تو ہمارا حکم رات یا دن میں اس (زمین) کو ملتی ہے۔ تو فوراً ہم اسے کٹی ہوئی کھیتی کی طرح بنا دیتے ہیں گویا کہ کل وہ وہاں تھا ہی نہیں۔ غورو فکر کرنے والی قوم کے لئے ہم اسی طرح دلیلیں واضح کر تے ہیں۔
إِنَّمَا مَثَلُ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا كَمَآءٍ أَنزَلْنَـٰهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ فَٱخْتَلَطَ بِهِۦ نَبَاتُ ٱلْأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ ٱلنَّاسُ وَٱلْأَنْعَـٰمُ حَتَّىٰٓ إِذَآ أَخَذَتِ ٱلْأَرْضُ زُخْرُفَهَا وَٱزَّيَّنَتْ وَظَنَّ أَهْلُهَآ أَنَّهُمْ قَـٰدِرُونَ عَلَيْهَآ أَتَىٰهَآ أَمْرُنَا لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنَـٰهَا حَصِيدًا كَأَن لَّمْ تَغْنَ بِٱلْأَمْسِ ۚ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

10:25. اللہ سلامتی کے گھرکی طرف بلاتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھا تا ہے۔
وَٱللَّهُ يَدْعُوٓا۟ إِلَىٰ دَارِ ٱلسَّلَـٰمِ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ

10:26. نیک عمل کر نے والوں کو نیکی ہے (اور اس سے) زیادہ بھی ہے۔ ان کے چہروں پر سیاہی یا ذلت نہیں چھائے گی۔ وہی جنتی ہیں۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
۞ لِّلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ ٱلْحُسْنَىٰ وَزِيَادَةٌ ۖ وَلَا يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرٌ وَلَا ذِلَّةٌ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ

10:27. برائی کر نے والوں کو اللہ سے بچانے والاکوئی نہیں ہوگا۔ ایک برائی کی سزا اس جیسی ہی ملے گی۔ انہیں ذلت گھیر لے گی۔گویا کہ اندھیریاں 303چھائی ہوئی رات کا ایک حصہ ان کے چہروں کو ڈھانکا ہوا ہے۔ وہی جہنمی ہیں، اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
وَٱلَّذِينَ كَسَبُوا۟ ٱلسَّيِّـَٔاتِ جَزَآءُ سَيِّئَةٍۭ بِمِثْلِهَا وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ مَّا لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ ۖ كَأَنَّمَآ أُغْشِيَتْ وُجُوهُهُمْ قِطَعًا مِّنَ ٱلَّيْلِ مُظْلِمًا ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ

10:28. ان سب کو ایک ساتھ جمع کر نے والے دن مشرکوں سے ہم کہیں گے کہ تم اور تمہارے معبود اپنی ہی جگہ پر کھڑے رہو۔ پھر ہم ان کے درمیان تفریق ڈال دیں گے۔ ان کے معبود کہیں گے کہ تم ہماری عبادت کئے ہی نہیں۔
وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ مَكَانَكُمْ أَنتُمْ وَشُرَكَآؤُكُمْ ۚ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ ۖ وَقَالَ شُرَكَآؤُهُم مَّا كُنتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ

10:29. وہ یہ بھی کہیں گے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان گواہ کے لئے اللہ ہی کافی ہے ۔ تم جو (ہماری) عبادت کئے تھے اس سے ہم بے خبر تھے۔
فَكَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدًۢا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِن كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغَـٰفِلِينَ

10:30. وہیں پر ہر ایک اپنے کئے کا انجام دیکھ لے گا۔ ان کے حقیقی مالک اللہ کے پاس وہ لے جائے جائیں گے۔ وہ جو کچھ تصور کر رہے تھے وہ سب ان سے غائب ہوجائیں گے۔
هُنَالِكَ تَبْلُوا۟ كُلُّ نَفْسٍ مَّآ أَسْلَفَتْ ۚ وَرُدُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ مَوْلَىٰهُمُ ٱلْحَقِّ ۖ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ

10:31. کہو کہ آسمان اور زمین سے تمہیں رزق دینے والاکون ہے463؟ سننے اور دیکھنے کی قوت کو اپنے قبضہ میں رکھنے والا کون ہے؟ بے جان سے جاندار کو اور جاندار سے بے جان کو ظاہر کر نے والا کون ہے؟ تمام معاملات کا انتظام کر نے والا کون ہے؟ وہ کہیں گے کہ اللہ۔ تم پوچھو کہ کیا تم نہیں ڈروگے؟
قُلْ مَن يَرْزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ أَمَّن يَمْلِكُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَـٰرَ وَمَن يُخْرِجُ ٱلْحَىَّ مِنَ ٱلْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ ٱلْمَيِّتَ مِنَ ٱلْحَىِّ وَمَن يُدَبِّرُ ٱلْأَمْرَ ۚ فَسَيَقُولُونَ ٱللَّهُ ۚ فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ

10:32. وہی اللہ تمہارا حقیقی رب ہے۔ سچائی کے بعد گمراہی کے سوا اور کیا ہے؟ تم کس طرح رخ پھیرے جا تے ہو؟
فَذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمُ ٱلْحَقُّ ۖ فَمَاذَا بَعْدَ ٱلْحَقِّ إِلَّا ٱلضَّلَـٰلُ ۖ فَأَنَّىٰ تُصْرَفُونَ

10:33. تمہارے رب کا یہ قول کہ وہ لوگ ایمان لانے والے نہیں، نافرمانوں پر اس طرح ثابت ہوگیا۔
كَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى ٱلَّذِينَ فَسَقُوٓا۟ أَنَّهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

10:34. پوچھو کہ تمہارے معبودوں میں پہلی پیدا کر نے والااور دوبارہ بھی پیدا کر نے والا کوئی ہے؟ کہو کہ اللہ ہی پہلی بار بھی پیدا کر تاہے اور دوبارہ بھی پید اکر تا ہے۔ تم کس طرح رخ پھیرے جا رہے ہو؟
قُلْ هَلْ مِن شُرَكَآئِكُم مَّن يَبْدَؤُا۟ ٱلْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥ ۚ قُلِ ٱللَّهُ يَبْدَؤُا۟ ٱلْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ

10:35. پوچھو کہ تمہارے معبودوں میں سچائی کی طرف راہ دکھانے والا کوئی ہے؟ کہو کہ اللہ ہی سچائی کی راہ دکھاتا ہے۔ کیا سچائی کی راہ دکھانے والا اتباع کے لائق ہے یا سوائے دوسرے راستہ دکھانے کے جو خود چلنا نہ جانتا ہو وہ اتباع کے لائق ہے؟ تمہیں کیا ہوگیاہے؟ تم کیسے فیصلہ کر تے ہو؟
قُلْ هَلْ مِن شُرَكَآئِكُم مَّن يَهْدِىٓ إِلَى ٱلْحَقِّ ۚ قُلِ ٱللَّهُ يَهْدِى لِلْحَقِّ ۗ أَفَمَن يَهْدِىٓ إِلَى ٱلْحَقِّ أَحَقُّ أَن يُتَّبَعَ أَمَّن لَّا يَهِدِّىٓ إِلَّآ أَن يُهْدَىٰ ۖ فَمَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ

10:36. ان میں اکثر لوگ قیاس کے سوا پیروی نہیں کرتے؟ قیاس کبھی سچائی سے بے نیاز نہیں کرسکتی۔ وہ جو کر تے ہیں اسے اللہ جانتا ہے۔
وَمَا يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا ۚ إِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغْنِى مِنَ ٱلْحَقِّ شَيْـًٔا ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌۢ بِمَا يَفْعَلُونَ

10:37. یہ قرآن اللہ کے سوا کسی غیر کی طرف سے گھڑی ہوئی نہیں ہے۔ بلکہ یہ اپنے سے پہلے گزری ہوئی 4کی تصدیق کر نے والی اور وضاحت کر نے والی کتا ب ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ یہ سارے جہاں کے رب کی طرف سے آیا ہے۔
وَمَا كَانَ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانُ أَن يُفْتَرَىٰ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلَـٰكِن تَصْدِيقَ ٱلَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ ٱلْكِتَـٰبِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

10:38. کیا وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اسے گھڑلیا ہے؟ (اے محمد!) تم کہہ دو کہ اگر تم سچے ہو تو اس جیسی ایک سورت ہی لے کرآؤ۔ اللہ کے سوا تم سے جتنا ہو سکے ان سب کومدد کے لئے بلا لو7۔
أَمْ يَقُولُونَ ٱفْتَرَىٰهُ ۖ قُلْ فَأْتُوا۟ بِسُورَةٍ مِّثْلِهِۦ وَٱدْعُوا۟ مَنِ ٱسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

10:39. انہیں پوری آگاہی نہیں ہے اور حقیقت بھی کھلی نہیں ہے، اس لئے وہ اس کو جھوٹ سمجھتے ہیں۔ اسی طرح ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی اسے جھوٹ سمجھا تھا۔ غور کرو کہ ظلم کر نے والوں کا انجام کیا ہوا؟
بَلْ كَذَّبُوا۟ بِمَا لَمْ يُحِيطُوا۟ بِعِلْمِهِۦ وَلَمَّا يَأْتِهِمْ تَأْوِيلُهُۥ ۚ كَذَٰلِكَ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۖ فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلظَّـٰلِمِينَ

10:40. ان میں اس (قرآن) کو ماننے والے بھی ہیں۔ اس کو نہ ماننے والے بھی ہیں۔ فساد کرنے والوں کو تمہارا رب خوب جانتا ہے۔
وَمِنْهُم مَّن يُؤْمِنُ بِهِۦ وَمِنْهُم مَّن لَّا يُؤْمِنُ بِهِۦ ۚ وَرَبُّكَ أَعْلَمُ بِٱلْمُفْسِدِينَ

10:41. (اے محمد!) اگر وہ تمہیں جھوٹا سمجھیں تو کہہ دو کہ میرا عمل میرے لئے اور تمہارا عمل تمہارے لئے۔ میں جو کچھ کر رہا ہوں اس سے تم بری ہو۔ تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے میں بری ہوں۔
وَإِن كَذَّبُوكَ فَقُل لِّى عَمَلِى وَلَكُمْ عَمَلُكُمْ ۖ أَنتُم بَرِيٓـُٔونَ مِمَّآ أَعْمَلُ وَأَنَا۠ بَرِىٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ

10:42. تمہارے قول کو کان لگا کر سننے والے بھی ان میں ہیں۔ اگر وہ کچھ سمجھتے بھی نہ ہوں تو کیا تم بہروں کو سنا ؤگے؟
وَمِنْهُم مَّن يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ ۚ أَفَأَنتَ تُسْمِعُ ٱلصُّمَّ وَلَوْ كَانُوا۟ لَا يَعْقِلُونَ

10:43. تمہیں دیکھنے والے بھی ان میں ہیں۔ اگر وہ دیکھتے نہ ہوں تو کیا تم اندھے کو راستہ دکھاؤگے81؟
وَمِنْهُم مَّن يَنظُرُ إِلَيْكَ ۚ أَفَأَنتَ تَهْدِى ٱلْعُمْىَ وَلَوْ كَانُوا۟ لَا يُبْصِرُونَ

10:44. اللہ لوگوں پر کچھ بھی ظلم نہیں کرتا۔ بلکہ لوگ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں۔
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَظْلِمُ ٱلنَّاسَ شَيْـًٔا وَلَـٰكِنَّ ٱلنَّاسَ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ

10:45. جس دن1 وہ انہیں اٹھائے گا تو وہ ایک دوسر ے کی طرف اس طرح دیکھیں گے کہ دن میں وہ تھوڑی ہی دیر کے لئے (زمین میں) رہے تھے۔ اللہ کی ملاقات488 کو جھوٹا سمجھنے والے نقصان اٹھا نے والے ہوگئے۔ وہ سیدھی راہ حاصل نہیں کئے۔
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ كَأَن لَّمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا سَاعَةً مِّنَ ٱلنَّهَارِ يَتَعَارَفُونَ بَيْنَهُمْ ۚ قَدْ خَسِرَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِلِقَآءِ ٱللَّهِ وَمَا كَانُوا۟ مُهْتَدِينَ

10:46. (اے محمد!) ہم جس سے انہیں خبردار کر تے ہیں اس کا کچھ حصہ اگر تمہیں دکھائیں یا تمہیں وفات دیں تو ان کا لوٹنا ہماری ہی طرف ہے۔ پھر ان کے افعال پر اللہ گواہ ہے۔
وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ ٱلَّذِى نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ ٱللَّهُ شَهِيدٌ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ

10:47. ہر قوم کے لئے ایک رسول ہے214۔ ان کا رسول آنے کے ساتھ ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا۔ وہ لوگ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔
وَلِكُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولٌ ۖ فَإِذَا جَآءَ رَسُولُهُمْ قُضِىَ بَيْنَهُم بِٱلْقِسْطِ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

10:48. وہ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہوتو یہ وعدہ کب پورا ہوگا؟
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

10:49. (اے محمد!) کہہ دو کہ اللہ کے مرضی کے سوا میں خود اپنی ذات پر نفع یا نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ ہرامت کے لئے ایک وقت مقررہ ہے۔ جب وہ مقررہ وقت آجا تا ہے تو ایک گھڑی پیچھے بھی نہ جا سکیں گے ، آگے بھی نہ جا سکیں گے۔
قُل لَّآ أَمْلِكُ لِنَفْسِى ضَرًّا وَلَا نَفْعًا إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۗ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ ۚ إِذَا جَآءَ أَجَلُهُمْ فَلَا يَسْتَـْٔخِرُونَ سَاعَةً ۖ وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ

10:50. تم کہو کہ اگر اس کا عذاب رات میں یا دن میں تم پر آجائے (تو کیا ہوگا) اس کا جواب دو اور مجرم لوگ کیوں جلدی کر رہے ہیں؟
قُلْ أَرَءَيْتُمْ إِنْ أَتَىٰكُمْ عَذَابُهُۥ بَيَـٰتًا أَوْ نَهَارًا مَّاذَا يَسْتَعْجِلُ مِنْهُ ٱلْمُجْرِمُونَ

10:51. کیا وہ واقع ہونے کے بعد تم مانوگے؟ (کہا جائے گا کہ) کیا اب (تم مانوگے)؟تم تواسی کو جلدی سے تلاش کر رہے تھے؟
أَثُمَّ إِذَا مَا وَقَعَ ءَامَنتُم بِهِۦٓ ۚ ءَآلْـَٔـٰنَ وَقَدْ كُنتُم بِهِۦ تَسْتَعْجِلُونَ

10:52. پھرظلم کر نے والوں سے کہا جائے گا کہ ہمیشگی کا عذاب چکھو۔ تم جو کرتے تھے اس کے سوا کیا (دوسرے کسی کے لئے) تم سزا دئے جا رہے ہو265؟
ثُمَّ قِيلَ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذُوقُوا۟ عَذَابَ ٱلْخُلْدِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ

10:53. وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ(آخرت) سچ ہے؟ تم کہو کہ ہاں! میرے رب کی قسم! وہ واقعی سچ ہے۔ (اللہ سے) تم جیت نہیں سکتے۔
۞ وَيَسْتَنۢبِـُٔونَكَ أَحَقٌّ هُوَ ۖ قُلْ إِى وَرَبِّىٓ إِنَّهُۥ لَحَقٌّ ۖ وَمَآ أَنتُم بِمُعْجِزِينَ

10:54. ظلم کرنے والے ہر ایک کے پاس زمین کی تمام چیزیں بھی خاص ہوں تو اس کو وہ فدیہ کے طور پر دے دیں گے۔عذاب کو دیکھتے ہی دل ہی دل میں پچھتائیں گے۔ ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
وَلَوْ أَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِى ٱلْأَرْضِ لَٱفْتَدَتْ بِهِۦ ۗ وَأَسَرُّوا۟ ٱلنَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ۖ وَقُضِىَ بَيْنَهُم بِٱلْقِسْطِ ۚ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

10:55. یاد رکھو! آسمانوں507 اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ یاد رکھو! اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ پھر بھی اکثر لوگ جانتے نہیں۔
أَلَآ إِنَّ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۗ أَلَآ إِنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقٌّ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

10:56. وہی زندہ کر تا ہے اور موت دیتا ہے۔ اسی کے پا س واپس لائے جاؤگے۔
هُوَ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

10:57. اے لوگو! تمہیں تمہارے رب کی طرف سے نصیحت، دلوں کی بیماریوں کے لئے شفاء اور ایمان لانے والوں کے لئے راہنمائی اور رحمت آپہنچی ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُم مَّوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَشِفَآءٌ لِّمَا فِى ٱلصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

10:58. کہہ دو کہ اللہ کی رحمت اور شفقت ہی سے وہ لوگ خوش ہوں۔ جو وہ جمع کر رہے ہیں اس سے یہ بہتر ہے۔
قُلْ بِفَضْلِ ٱللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِۦ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا۟ هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ

10:59. کہو کہ اللہ نے تمہارے لئے رزق اتارا۔ اس میں حرام اور حلال تم خود ہی بنالئے ہو۔ اور پوچھو کہ کیا اللہ نے تمہیں اجازت دی تھی یا اللہ پر تم جھوٹ باندھ رہے ہو؟ اس کا جواب دو۔
قُلْ أَرَءَيْتُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ لَكُم مِّن رِّزْقٍ فَجَعَلْتُم مِّنْهُ حَرَامًا وَحَلَـٰلًا قُلْ ءَآللَّهُ أَذِنَ لَكُمْ ۖ أَمْ عَلَى ٱللَّهِ تَفْتَرُونَ

10:60. اللہ پر جھوٹ باندھنے والے قیامت کے دن 1 کے بارے میں کیا خیال کر تے ہیں؟ اللہ لوگوں پر بڑا مہربان ہے۔ پھر بھی اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔
وَمَا ظَنُّ ٱلَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى ٱللَّهِ ٱلْكَذِبَ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ

10:61. (اے نبی!) اگر تم کسی کام میں ہو، قرآن سے کوئی بات تم سنارہے ہو، (اے لوگو!) جو بھی کام تم کرتے ہو، اس میں جب تم مشغول ہو تے ہو تو ہم تمہاری نگرانی کئے بغیر نہیں رہتے۔ زمین اور آسمانوں 507میں ایک ذرہ یا اس سے بھی چھوٹی چیز تمہا ر ے رب سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ (وہ ایک) واضح کتاب میں157 درج کئے بغیر نہیں ہے۔
وَمَا تَكُونُ فِى شَأْنٍ وَمَا تَتْلُوا۟ مِنْهُ مِن قُرْءَانٍ وَلَا تَعْمَلُونَ مِنْ عَمَلٍ إِلَّا كُنَّا عَلَيْكُمْ شُهُودًا إِذْ تُفِيضُونَ فِيهِ ۚ وَمَا يَعْزُبُ عَن رَّبِّكَ مِن مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا فِى ٱلسَّمَآءِ وَلَآ أَصْغَرَ مِن ذَٰلِكَ وَلَآ أَكْبَرَ إِلَّا فِى كِتَـٰبٍ مُّبِينٍ

10:62. یاد رکھو! اللہ کے دوستوں کو کوئی ڈر ہے اورنہ وہ غمگین ہوں گے215۔
أَلَآ إِنَّ أَوْلِيَآءَ ٱللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

10:63. وہ لوگ (اللہ پر ) ایمان رکھتے ہیں اور (اس سے) ڈرنے والے ہوتے ہیں۔
ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَكَانُوا۟ يَتَّقُونَ

10:64. اس دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں انہیں خوشخبری ہے۔ اللہ کے احکام میں155 کوئی تبدیلی نہیں30 ، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
لَهُمُ ٱلْبُشْرَىٰ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَفِى ٱلْـَٔاخِرَةِ ۚ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَـٰتِ ٱللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

10:65. ان کے قول تمہیں غمگین نہ کردیں۔ تمام تر تعظیم اللہ ہی کے لئے ہے۔ وہ سننے والا488، جاننے والا ہے۔
وَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّ ٱلْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ۚ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

10:66. یاد رکھو! آسمانوں507 اور زمین میں رہنے والے اللہ ہی کے ہیں۔ اللہ کے سوا دوسرے معبودوں کو پکارنے والے کس کی پیروی کر تے ہیں؟ وہ لوگ تو قیاس ہی کی پیروی کر تے ہیں۔وہ تصور ہی کر نے والے لوگ ہیں۔
أَلَآ إِنَّ لِلَّهِ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ ۗ وَمَا يَتَّبِعُ ٱلَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ شُرَكَآءَ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ

10:67. اسی نے رات کو تمہارے لئے سکون حاصل کر نے کے لئے اور دن کو روشن بنایا۔ سننے والی قوم کے لئے اس میں دلیلیں ہیں۔
هُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلَّيْلَ لِتَسْكُنُوا۟ فِيهِ وَٱلنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ

10:68. وہ کہتے ہیں کہ اللہ نے اولاد بنالیا ہے۔ اس کے لئے تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔ وہ پاک ہے10، وہ بے نیاز ہے485۔جو کچھ آسمانوں507 اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ کیا تم اللہ پر ایسی بات گھڑتے ہو جس کا تم علم نہیں رکھتے۔
قَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱللَّهُ وَلَدًا ۗ سُبْحَـٰنَهُۥ ۖ هُوَ ٱلْغَنِىُّ ۖ لَهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۚ إِنْ عِندَكُم مِّن سُلْطَـٰنٍۭ بِهَـٰذَآ ۚ أَتَقُولُونَ عَلَى ٱللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ

10:69. کہہ دو کہ اللہ پر جھوٹ گھڑ نے والے کامیاب نہیں ہوسکتے۔
قُلْ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى ٱللَّهِ ٱلْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ

10:70. اس دنیا میں تھوڑی ہی سہولتیں(ان کے لئے ہیں)۔ ان کا لوٹنا ہماری ہی طرف ہے۔ وہ (ہمارا) انکار کرتے رہنے کی وجہ سے انہیں سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔
مَتَـٰعٌ فِى ٱلدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِيقُهُمُ ٱلْعَذَابَ ٱلشَّدِيدَ بِمَا كَانُوا۟ يَكْفُرُونَ

10:71. نوح کی تاریخ(قصہ) انہیں سناؤ۔ انہیں یاد دلاؤ جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم! میرا رہنا اور اللہ کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کرنا اگر تمہیں گراں گزرتا ہوتو میں اللہ ہی پر بھروسہ کیا۔ تمہارے منصوبے اور تمہارے معبودوں کو جمع کرلو۔ پھر تمہارا منصوبہ تمہارے لئے پوشیدہ نہ رہے۔ پھر میرے معاملے میں فیصلہ کرواور مجھے مہلت بھی نہ دو۔
۞ وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ نُوحٍ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦ يَـٰقَوْمِ إِن كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُم مَّقَامِى وَتَذْكِيرِى بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ فَعَلَى ٱللَّهِ تَوَكَّلْتُ فَأَجْمِعُوٓا۟ أَمْرَكُمْ وَشُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ أَمْرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ ٱقْضُوٓا۟ إِلَىَّ وَلَا تُنظِرُونِ

10:72. (یہ بھی کہا کہ) اگر تم جھٹلاتے ہو( تو مجھے کوئی غم نہیں)، میں تو تمہارے پاس کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ میری اجرت تو اللہ ہی کے پاس ہے۔ اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلمان295 بن کر رہوں۔
فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَمَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَى ٱللَّهِ ۖ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ ٱلْمُسْلِمِينَ

10:73. ان لوگوں نے انہیں جھوٹا سمجھا۔ پس ہم نے ان کو اور ان کے ساتھ کشتی میں رہنے والوں کو بچالیا222۔ انہیں جانشین(خلیفہ) 46بنایا۔ ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھنے والوں کو غرق کردیا۔ غور کرو کہ تنبیہ کئے ہوئے لوگوں کا انجام کیا ہوا؟
فَكَذَّبُوهُ فَنَجَّيْنَـٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ وَجَعَلْنَـٰهُمْ خَلَـٰٓئِفَ وَأَغْرَقْنَا ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا ۖ فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ

10:74. ان کے بعد کئی رسولوں کو ان کی قوموں کی طرف بھیجا۔ وہ ان کے پاس واضح دلیلیں لے کر آئے۔وہ پہلے ہی جھوٹ سمجھنے کی وجہ سے وہ ایمان لانے والے نہیں تھے۔ حد سے بڑھ جانے والوں کے دلوں پر ہم اسی طرح مہر لگا دیتے ہیں۔
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنۢ بَعْدِهِۦ رُسُلًا إِلَىٰ قَوْمِهِمْ فَجَآءُوهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ فَمَا كَانُوا۟ لِيُؤْمِنُوا۟ بِمَا كَذَّبُوا۟ بِهِۦ مِن قَبْلُ ۚ كَذَٰلِكَ نَطْبَعُ عَلَىٰ قُلُوبِ ٱلْمُعْتَدِينَ

10:75. ان کے بعد موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا۔ انہوں نے تکبر کیا۔ وہ مجرم قوم تھے۔
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنۢ بَعْدِهِم مُّوسَىٰ وَهَـٰرُونَ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِۦ بِـَٔايَـٰتِنَا فَٱسْتَكْبَرُوا۟ وَكَانُوا۟ قَوْمًا مُّجْرِمِينَ

10:76. جب ہماری طرف سے حقیقت آئی تو کہنے لگے357 کہ یہ تو کھلا جادو 285ہے۔
فَلَمَّا جَآءَهُمُ ٱلْحَقُّ مِنْ عِندِنَا قَالُوٓا۟ إِنَّ هَـٰذَا لَسِحْرٌ مُّبِينٌ

10:77. موسیٰ نے کہا357 کہ حقیقت تمہارے پاس آگئی ہے تو کیا تم اس کو جادو کہتے ہو؟ جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہوتے285۔
قَالَ مُوسَىٰٓ أَتَقُولُونَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَكُمْ ۖ أَسِحْرٌ هَـٰذَا وَلَا يُفْلِحُ ٱلسَّـٰحِرُونَ

10:78. انہوں نے کہا کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہمارے باپ داداؤں کو ہم نے جس میں پایا ہے اس سے ہمیں پھیردیں اور اس دنیا میں تم دونوں کو بڑائی حاصل ہوجائے؟ تم دونوں کو ہم ماننے والے نہیں۔
قَالُوٓا۟ أَجِئْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَيْهِ ءَابَآءَنَا وَتَكُونَ لَكُمَا ٱلْكِبْرِيَآءُ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا نَحْنُ لَكُمَا بِمُؤْمِنِينَ

10:79. فرعون نے کہا کہ ہر ماہر جادو گر کو میرے پاس لے آؤ۔
وَقَالَ فِرْعَوْنُ ٱئْتُونِى بِكُلِّ سَـٰحِرٍ عَلِيمٍ

10:80. جب جادوگر سب آگئے تو موسیٰ نے کہا کہ (تمہارے شعبدوں میں سے) جو ڈالنا ہے وہ ڈال دو۔
فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ

10:81. جب انہوں نے (اپنا کرتب) ڈالا تو موسیٰ کہنے لگے کہ تم جو لائے ہو وہ جادو ہے357۔ اللہ اس کو برباد کر دے گا۔ فسادیوں کے کام کو اللہ غالب ہو نے نہیں دیتا۔
فَلَمَّآ أَلْقَوْا۟ قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُم بِهِ ٱلسِّحْرُ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ سَيُبْطِلُهُۥٓ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ ٱلْمُفْسِدِينَ

10:82. مجرم لوگ نفرت بھی کریں تو اللہ اپنے احکام 155 کے ذریعے حق کو قائم کر ے گا۔
وَيُحِقُّ ٱللَّهُ ٱلْحَقَّ بِكَلِمَـٰتِهِۦ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْمُجْرِمُونَ

10:83. فرعون اور اس کے درباری کہیں انہیں تکلیف نہ پہنچائے ،اس ڈر سے ان کی قوم کے چند افراد کے سوا دوسرے کوئی موسیٰ پر ایمان نہیں لائے۔ کیونکہ اس زمین میں فرعون طاقتور اور سرکش تھا۔
فَمَآ ءَامَنَ لِمُوسَىٰٓ إِلَّا ذُرِّيَّةٌ مِّن قَوْمِهِۦ عَلَىٰ خَوْفٍ مِّن فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِمْ أَن يَفْتِنَهُمْ ۚ وَإِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِى ٱلْأَرْضِ وَإِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلْمُسْرِفِينَ

10:84. موسیٰ نے کہا کہ اے میری قوم! اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو اور مسلمان295 ہو تو اسی پر بھروسہ کرو۔
وَقَالَ مُوسَىٰ يَـٰقَوْمِ إِن كُنتُمْ ءَامَنتُم بِٱللَّهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوٓا۟ إِن كُنتُم مُّسْلِمِينَ

10:85. انہوں نے کہا کہ ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا۔اے ہمارے پروردگار! ظالم قوم کے ظلم و ستم کو ہمیں نشانہ نہ بنا۔
فَقَالُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ

10:86. (یہ بھی کہا کہ) تم اپنی رحمت سے (تیرے ) انکار کر نے والی قوم سے ہمیں بچالے۔
وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلْكَـٰفِرِينَ

10:87. موسیٰ اور ان کے بھائی کی طرف ہم نے وحی کی کہ تم دونوں تمہاری قوم کے لئے شہر مصر میں گھر تعمیر کرو۔ اپنے گھروں کو ایسا بناؤ کہ وہ ایک دوسر ے کے آمنے سامنے رہے216۔نماز قائم کرو اور مومنوں کو خوشخبری سناؤ۔
وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰ وَأَخِيهِ أَن تَبَوَّءَا لِقَوْمِكُمَا بِمِصْرَ بُيُوتًا وَٱجْعَلُوا۟ بُيُوتَكُمْ قِبْلَةً وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ ۗ وَبَشِّرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ

10:88. موسیٰ نے کہا کہ اے ہمارے رب! فرعون اور اس کے درباریوں کو اس دنیا کی زندگی میں تو نے زینت اور دولت عطا کی ہے۔ اے ہمارے رب!یہ تیرے راستے سے انہیں گمراہ کر نے کے لئے ہی ( فائدہ مند) ہے۔اے ہمارے رب! ان کے مال و دولت کو برباد کرکے ان کے دلوں کو سخت بنادے۔ جب تک وہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
وَقَالَ مُوسَىٰ رَبَّنَآ إِنَّكَ ءَاتَيْتَ فِرْعَوْنَ وَمَلَأَهُۥ زِينَةً وَأَمْوَٰلًا فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا رَبَّنَا لِيُضِلُّوا۟ عَن سَبِيلِكَ ۖ رَبَّنَا ٱطْمِسْ عَلَىٰٓ أَمْوَٰلِهِمْ وَٱشْدُدْ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا۟ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ

10:89. (اللہ نے) کہا کہ تم دونوں کی دعائیں قبول کر لی گئیں۔ دونوں ثابت قدم رہو۔ تم دونوں جاہلوں کے راستے کی پیروی نہ کرو۔
قَالَ قَدْ أُجِيبَت دَّعْوَتُكُمَا فَٱسْتَقِيمَا وَلَا تَتَّبِعَآنِّ سَبِيلَ ٱلَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ

10:90. بنی اسرائیل کو ہم نے سمندر پار کرایا۔ فرعون اور اس کے لشکر ظلم اور زیادتی سے انہیں پیچھا کیا۔ آخر جب ڈوبنے لگا تو کہنے لگا کہ میں ایمان لاتا ہوں کہ بنی اسرائیل نے جس پر ایمان لائے اس کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں، اور میں مسلمانوں میں 295 سے ہوں۔
۞ وَجَـٰوَزْنَا بِبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٱلْبَحْرَ فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُۥ بَغْيًا وَعَدْوًا ۖ حَتَّىٰٓ إِذَآ أَدْرَكَهُ ٱلْغَرَقُ قَالَ ءَامَنتُ أَنَّهُۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱلَّذِىٓ ءَامَنَتْ بِهِۦ بَنُوٓا۟ إِسْرَٰٓءِيلَ وَأَنَا۠ مِنَ ٱلْمُسْلِمِينَ

10:91. کیا اب (تم ایمان لاؤگے)؟ اس سے پہلے تو نافرمانی کرتا رہا اور فساد کر نے والوں میں سے تھا384۔
ءَآلْـَٔـٰنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنتَ مِنَ ٱلْمُفْسِدِينَ

10:92. (ہم نے کہا کہ) تیرے بعد آنے والوں کو ایک نشان بن کے رہنے کے لئے ہم تجھے تیرے جسم کے ساتھ حفاظت کر یں گے217۔ لوگوں میں اکثر ہماری نشانیوں سے غفلت برتنے والے ہی ہیں۔
فَٱلْيَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ ءَايَةً ۚ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ ٱلنَّاسِ عَنْ ءَايَـٰتِنَا لَغَـٰفِلُونَ

10:93. بنی اسرائیل کو ہم بہترین سر زمین میں ٹھکانا دیا۔ پاکیزہ چیزیں انہیں عطا کیا۔ ان کے پاس علم آنے تک وہ اختلاف نہیں کئے۔ تمہارا رب قیامت کے دن1 ان کے درمیان ان کے اختلاف میں فیصلہ کر ے گا۔
وَلَقَدْ بَوَّأْنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ مُبَوَّأَ صِدْقٍ وَرَزَقْنَـٰهُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِ فَمَا ٱخْتَلَفُوا۟ حَتَّىٰ جَآءَهُمُ ٱلْعِلْمُ ۚ إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِى بَيْنَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فِيمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

10:94. (اے محمد!) جو ہم نے تم پر اتاری ہے اگر اس میں تمہیں شک ہوتو تم سے پہلے کی کتاب 4پڑھنے والوں سے پوچھو۔ تمہارے رب ہی کی طرف سے یہ سچائی تمہارے پاس آئی ہے۔ تم شک کر نے والوں میں سے نہ ہوجا نا218۔
فَإِن كُنتَ فِى شَكٍّ مِّمَّآ أَنزَلْنَآ إِلَيْكَ فَسْـَٔلِ ٱلَّذِينَ يَقْرَءُونَ ٱلْكِتَـٰبَ مِن قَبْلِكَ ۚ لَقَدْ جَآءَكَ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُمْتَرِينَ

10:95. اللہ کی آیتوں کو جھوٹ سمجھنے والوں میں نہ ہوجاؤ۔ ورنہ نقصان اٹھانے والوں میں ہوجاؤگے۔
وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ

10:96. جن کے خلاف تمہارے رب کا حکم ثابت ہوچکا ہے ان کے پاس کسی قسم کی دلیلیں بھی آجائیں وہ لوگ درد ناک عذاب دیکھنے تک ایمان نہیں لائیں گے26۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ حَقَّتْ عَلَيْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ

10:97.
وَلَوْ جَآءَتْهُمْ كُلُّ ءَايَةٍ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ

10:98. (آخری وقت میں) ایمان لا ئے، وہ ایمان یونس کے قوم کو نفع پہنچانے کے سوا دوسری بستیاں بھئ کاش ہوتا219 وہ جب ایمان لائے تو ہم نے اس دنیا کی زندگی میں رسوائی کے عذاب کو ان سے دورکیا384۔ اور انہیں ایک خاص مدت تک سہولت عطا کی۔
فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْيَةٌ ءَامَنَتْ فَنَفَعَهَآ إِيمَـٰنُهَآ إِلَّا قَوْمَ يُونُسَ لَمَّآ ءَامَنُوا۟ كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ ٱلْخِزْىِ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَمَتَّعْنَـٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ

10:99. (اے محمد!) اگر تمہارا رب چاہتا تو زمین میں رہنے والے سب ایک ساتھ ایمان لائے ہوتے۔ کیا تم لوگوں کو مومن ہو نے کے لئے زبردستی کر رہے ہو؟
وَلَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَـَٔامَنَ مَن فِى ٱلْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا ۚ أَفَأَنتَ تُكْرِهُ ٱلنَّاسَ حَتَّىٰ يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ

10:100. اللہ کی مرضی کے بغیر کوئی ایمان لا نہیں سکتا۔ اس کی سمجھ نہ رکھنے والوں کو وہ عذاب دے گا۔
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَن تُؤْمِنَ إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّهِ ۚ وَيَجْعَلُ ٱلرِّجْسَ عَلَى ٱلَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ

10:101. کہہ دو کہ آسمانوں507 اور زمین میں جوکچھ ہے اس پر غور کرو۔ ایمان نہ لانے والے لوگوں کو نشانیاں اور دھمکیاں کچھ فائدہ نہیں پہنچاتیں۔
قُلِ ٱنظُرُوا۟ مَاذَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَمَا تُغْنِى ٱلْـَٔايَـٰتُ وَٱلنُّذُرُ عَن قَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُونَ

10:102. کہہ دو کہ اس سے پہلے جو گزر گئے ان پر جو تکلیفیں پہنچیں اس کے سوا وہ کیا (دوسرا کچھ) انتظار کرتے ہیں؟ انتظار کرو۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر تا ہوں۔
فَهَلْ يَنتَظِرُونَ إِلَّا مِثْلَ أَيَّامِ ٱلَّذِينَ خَلَوْا۟ مِن قَبْلِهِمْ ۚ قُلْ فَٱنتَظِرُوٓا۟ إِنِّى مَعَكُم مِّنَ ٱلْمُنتَظِرِينَ

10:103. پھر ہم اپنے رسولوں اور ایمان والوں کو بچالیا۔ ایمان والوں کو اس طرح بچالینا ہمارا ذمہ ہے۔
ثُمَّ نُنَجِّى رُسُلَنَا وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ۚ كَذَٰلِكَ حَقًّا عَلَيْنَا نُنجِ ٱلْمُؤْمِنِينَ

10:104. کہہ دو کہ اے لوگو! تم اگر میرے دین میں شک میں ہوتو (مجھے اس کی پرواہ نہیں)۔ اللہ کے سوا جن کی تم عبادت کرتے ہوان کی میں عبادت کر نے والا نہیں۔ بلکہ تمہیں اپنے قبضہ میں کر نیوالے اللہ ہی کی عبادت کروں گا۔ اور مجھ کو حکم ہوا ہے کہ میں ایمان والا رہوں۔
قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِن كُنتُمْ فِى شَكٍّ مِّن دِينِى فَلَآ أَعْبُدُ ٱلَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلَـٰكِنْ أَعْبُدُ ٱللَّهَ ٱلَّذِى يَتَوَفَّىٰكُمْ ۖ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

10:105. سچائی کی راہ پر قائم رہتے ہوئے اس دین کی طرف اپنی توجہ فرماؤ۔شر ک کرنے والے نہ بنو۔
وَأَنْ أَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ

10:106. اللہ کے سوا تمہیں نفع یا نقصان نہ پہنچانے والے سے دعا نہ مانگو۔ (اگر ایسا )کروگے توتم ظالموں میں سے ہوجاؤگے۔
وَلَا تَدْعُ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَ ۖ فَإِن فَعَلْتَ فَإِنَّكَ إِذًا مِّنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

10:107. اللہ اگر تمہیں ایک تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اس کو دور کر نے والا کوئی نہیں۔ اگر وہ تمہارے لئے بھلائی چاہے تو اس کے فضل کو روکنے والا کوئی نہیں۔ اپنے بندوں میں سے وہ جس کو چاہتا ہے اس کو دیتا ہے۔وہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
وَإِن يَمْسَسْكَ ٱللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُۥٓ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِهِۦ ۚ يُصِيبُ بِهِۦ مَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ ۚ وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

10:108. (اے محمد!) کہہ دو81 کہ تمہارے رب کی طرف سے تمہیں حق پہنچ چکا۔ سیدھی راہ چلنے والے اپنے ہی لئے سیدھی راہ چلتے ہیں۔ جو گمراہ ہوتے ہیں وہ اپنے ہی خلاف گمراہ ہو تے ہیں۔ میں تم پر ذمہ دار نہیں ہوں۔
قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدْ جَآءَكُمُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكُمْ ۖ فَمَنِ ٱهْتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهْتَدِى لِنَفْسِهِۦ ۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۖ وَمَآ أَنَا۠ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ

10:109. (اے محمد!) تمہیں جو وحی کی جاتی ہے اس کی پیروی کرو۔ اللہ کا فیصلہ آنے تک صبر سے کام لو۔ فیصلہ کر نے والوں میں وہ بہتر ہے۔
وَٱتَّبِعْ مَا يُوحَىٰٓ إِلَيْكَ وَٱصْبِرْ حَتَّىٰ يَحْكُمَ ٱللَّهُ ۚ وَهُوَ خَيْرُ ٱلْحَـٰكِمِينَ

By Farook