Quran Tamil Translation

سورۃ : 16 سورۃ النحل ۔ شہد کی مکھی

کل آیتیں : 128

اس سورت کی آیت نمبر 68 اور 69 میں شہد کی مکھی اور شہد کے بارے میں کہا گیا ہے، اس لئے اس سورت کا نام النحل رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے . . .

16:1. اللہ کا حکم آچکا۔ پس اس کی جلدی نہ کرو۔ وہ پاک ہے10۔ جس کو وہ شریک ٹہراتے ہیں ان سے وہ برتر ہے۔
أَتَىٰٓ أَمْرُ ٱللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ ۚ سُبْحَـٰنَهُۥ وَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

16:2. یہ تاکید کرنے کے لئے کہ میرے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں ہے، پس تم مجھ ہی سے ڈرو ، وہ اپنے روح رواں حکم کے ساتھ فرشتوں کووہ اپنے پسندیدہ بندوں کے پاس بھیجتا ہے۔
يُنَزِّلُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ بِٱلرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦٓ أَنْ أَنذِرُوٓا۟ أَنَّهُۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنَا۠ فَٱتَّقُونِ

16:3. آسمانوں507 اور زمین کو اس نے مناسب سبب ہی سے پیدا کیا۔ ان کے شریک ٹہرانے سے وہ برتر ہے۔
خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ ۚ تَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

16:4. انسان کو اس نے منی کی بوند سے پیدا کیا۔ لیکن وہ تو کھلم کھلا بحث کر نے والا ہوگیاہے۔
خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ مِن نُّطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُّبِينٌ

16:5. اس نے چوپائے تمہارے لئے ہی پیدا کیا368&506۔ جن میں سردی سے بچاؤ (کا کمبل) بھی ہے اور کئی فائدے بھی ہیں۔ ان میں سے تم کھاتے بھی ہو171۔
وَٱلْأَنْعَـٰمَ خَلَقَهَا ۗ لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ وَمَنَـٰفِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ

16:6. صبح میں جب اسے چلائے لے جاتے ہو اور شام میں اسے واپس چھوڑتے ہو، اس میں تمہارے لئے قدر ہے۔
وَلَكُمْ فِيهَا جَمَالٌ حِينَ تُرِيحُونَ وَحِينَ تَسْرَحُونَ

16:7. تمہارے بوجھ ان بستی تک اٹھا لے جاتے ہیں جہاں تم بڑی مشقت ہی سے پہنچ سکتے ہو۔تمہارا رب بڑا ہی شفیق ، نہایت ہی رحم والا ہے۔
وَتَحْمِلُ أَثْقَالَكُمْ إِلَىٰ بَلَدٍ لَّمْ تَكُونُوا۟ بَـٰلِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ ٱلْأَنفُسِ ۚ إِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

16:8. گھوڑے، خچر اور گدھوں کو تمہاری سواری کے لئے اور قدرو منزلت کے لئے(اس نے پیدا کیا)۔ جو تم نہیں جانتے ہو وہ (اسکے بعد) پیدا کر ے گا253۔
وَٱلْخَيْلَ وَٱلْبِغَالَ وَٱلْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً ۚ وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ

16:9. سیدھی راہ اللہ کا ذمہ ہے۔ ٹیڑھا راستہ بھی ہے۔ اگر وہ چاہتا تو تم سب کو راہ راست دکھادیتا۔
وَعَلَى ٱللَّهِ قَصْدُ ٱلسَّبِيلِ وَمِنْهَا جَآئِرٌ ۚ وَلَوْ شَآءَ لَهَدَىٰكُمْ أَجْمَعِينَ

16:10. اسی نے آسمان507 سے تمہارے لئے پانی برسایا۔ اس میں پینے کے لئے پانی بھی ہے۔ تم چرَانے کے لئے اس سے نباتات بھی ملتے ہیں۔
هُوَ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً ۖ لَّكُم مِّنْهُ شَرَابٌ وَمِنْهُ شَجَرٌ فِيهِ تُسِيمُونَ

16:11. اس کے ذریعے کھیتیاں، زیتون کے درخت، کھجور، انگور اور ہر قسم کے پھل تمہارے لئے اگا تا ہے۔ غورو فکر کر نے والوں کے لئے اس میں مناسب نشانی ہے۔
يُنۢبِتُ لَكُم بِهِ ٱلزَّرْعَ وَٱلزَّيْتُونَ وَٱلنَّخِيلَ وَٱلْأَعْنَـٰبَ وَمِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

16:12. رات، دن، سورج اور چاند وغیرہ وہ تمہارے لئے سودمند بنایا۔ (دوسرے) ستارے بھی اس کے حکم سے مسخر کر دیا گیا ہے۔ سمجھنے والی قوم کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں۔
وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ وَٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ ۖ وَٱلنُّجُومُ مُسَخَّرَٰتٌۢ بِأَمْرِهِۦٓ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

16:13. زمین میں وہ تمہارے لئے جو کچھ پیدا کیا ہے وہ کئی مختلف رنگ کے ہیں۔ عبرت حاصل کر نے والے لوگوں کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں۔
وَمَا ذَرَأَ لَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ مُخْتَلِفًا أَلْوَٰنُهُۥٓ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ

16:14. سمندر سے تازہ گوشت505 تمہارے کھا نے کے لئے، پہننے کے زیورتم اس میں سے ظاہر کر نے کے لئے، اس کے فضل کو تلاش کر نے کے لئے، اور تم شکر ادا کر نے کے لئے اس نے سمندر کو تمہارے تابع کر دیا۔ کشتیاں اسے چیرتی ہوئی چلنے کو تم دیکھ رہے ہو۔
وَهُوَ ٱلَّذِى سَخَّرَ ٱلْبَحْرَ لِتَأْكُلُوا۟ مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُوا۟ مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَتَرَى ٱلْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا۟ مِن فَضْلِهِۦ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

16:15. زمین تمہیں ہلا کر نہ رکھنے کے لئے اس میں کھونٹیاں248، تمہیں راہ جاننے کے لئے کئی راستے، نہریں اور کئی نشانیاں اس نے مقرر فرمائیں۔ ستاروں کے ذریعے وہ راستہ معلوم کر لیتے ہیں26۔
وَأَلْقَىٰ فِى ٱلْأَرْضِ رَوَٰسِىَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَأَنْهَـٰرًا وَسُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

16:16.
وَعَلَـٰمَـٰتٍ ۚ وَبِٱلنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ

16:17. کیا پیدا کر نے والا ، پیدا نہ کرنے والے کی طرح ہوسکتا ہے؟کیا تم غور نہیں کروگے؟
أَفَمَن يَخْلُقُ كَمَن لَّا يَخْلُقُ ۗ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

16:18. اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو تو تم گن نہ سکوگے۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
وَإِن تَعُدُّوا۟ نِعْمَةَ ٱللَّهِ لَا تُحْصُوهَآ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ

16:19. جو کچھ تم چھپاتے ہو اور ظاہر کر تے ہو، اللہ جانتا ہے
وَٱللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ

16:20. اللہ کے سوا جنہیں تم پکارتے ہو وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کر سکتے۔ وہ خود پیدا کئے جاتے ہیں۔
وَٱلَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْـًٔا وَهُمْ يُخْلَقُونَ

16:21. وہ مردے ہیں، زندہ رہنے والے نہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ وہ کب زندہ کئے جائینگے۔
أَمْوَٰتٌ غَيْرُ أَحْيَآءٍ ۖ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ

16:22. تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔ آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل (اسے) انکار کر رہے ہیں۔ وہ تکبر کر نے والے ہیں۔
إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ ۚ فَٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ قُلُوبُهُم مُّنكِرَةٌ وَهُم مُّسْتَكْبِرُونَ

16:23. اس میں کوئی شک نہیں کہ جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور ظاہر کر تے ہیں، اللہ جانتا ہے۔ تکبر کر نے والوں کو وہ پسند نہیں کرتا۔
لَا جَرَمَ أَنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ ۚ إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلْمُسْتَكْبِرِينَ

16:24. جب ان سے پوچھا جائے کہ تمہارے پروردگار نے کیا اتارا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ اگلوں (سلف )کی گھڑی ہوئی کہانیاں۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُم مَّاذَآ أَنزَلَ رَبُّكُمْ ۙ قَالُوٓا۟ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ

16:25. قیامت کے دن1 اپنا پورا بوجھ اور جنہیں یہ لوگ نادانی سے گمراہ کر دئے تھے ان لوگوں کا بوجھ لادنے کے لئے( ایسا کہہ رہے ہیں)۔ یاد رکھو! جو بوجھ وہ اٹھا رہے ہیں بہت برا ہے254۔
لِيَحْمِلُوٓا۟ أَوْزَارَهُمْ كَامِلَةً يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۙ وَمِنْ أَوْزَارِ ٱلَّذِينَ يُضِلُّونَهُم بِغَيْرِ عِلْمٍ ۗ أَلَا سَآءَ مَا يَزِرُونَ

16:26. ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی سازش کئے تھے۔ ان کی عمارتوں کے نچلے حصہ میں اللہ آیا61۔ اوپر کی چھت ان پر گری۔ان کے انجانے حالت میں ان پر عذاب آگیا۔
قَدْ مَكَرَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَأَتَى ٱللَّهُ بُنْيَـٰنَهُم مِّنَ ٱلْقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَيْهِمُ ٱلسَّقْفُ مِن فَوْقِهِمْ وَأَتَىٰهُمُ ٱلْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ

16:27. پھر قیامت کے دن1 انہیں رسوا کرے گا۔ اور کہے گا کہ جنہیں تم میرا شریک سمجھ کر حجت کر رہے تھے، وہ اب کہاں ہیں؟جنہیں علم دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ آج تو رسوائی اور خرابی (اللہ کا) انکار کر نے والوں ہی کے لئے ہے۔
ثُمَّ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ يُخْزِيهِمْ وَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَآءِىَ ٱلَّذِينَ كُنتُمْ تُشَـٰٓقُّونَ فِيهِمْ ۚ قَالَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْعِلْمَ إِنَّ ٱلْخِزْىَ ٱلْيَوْمَ وَٱلسُّوٓءَ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ

16:28. جو لوگ اپنے آپ پر ظلم کیا تھا انہیں جب فرشتے قبض کر یں گے165 تو وہ یہ کہتے ہوئے صلح کی باتیں کرنے لگیں گے کہ ہم تو کوئی برا کام نہیں کر رہے تھے۔ایسا نہیں ہے۔جو کچھ تم کر رہے تھے اسے اللہ جانتا ہے۔
ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ ظَالِمِىٓ أَنفُسِهِمْ ۖ فَأَلْقَوُا۟ ٱلسَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِن سُوٓءٍۭ ۚ بَلَىٰٓ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌۢ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

16:29. (کہا جائے گا کہ)دوزخ کے دروازوں کے راستے سے داخل ہوجاؤ۔ اس میں ہمیشہ رہوگے۔ تکبر کر نے والوں کا ٹھکانا بہت براہے۔
فَٱدْخُلُوٓا۟ أَبْوَٰبَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۖ فَلَبِئْسَ مَثْوَى ٱلْمُتَكَبِّرِينَ

16:30. (اللہ سے) ڈرنے والوں سے پوچھا جائے گا کہ تمہارا رب کیا نازل کیا؟ وہ کہیں گے کہ بھلائی۔ اس دنیا میں جو بھلائی کئے ان کے لئے بھلائی ہی ہے۔ آخرت کی زندگی ہی بہتر ہے۔ (اللہ سے) ڈرنے والوں کی دنیا بہت اچھی ہے۔
۞ وَقِيلَ لِلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ مَاذَآ أَنزَلَ رَبُّكُمْ ۚ قَالُوا۟ خَيْرًا ۗ لِّلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ فِى هَـٰذِهِ ٱلدُّنْيَا حَسَنَةٌ ۚ وَلَدَارُ ٱلْـَٔاخِرَةِ خَيْرٌ ۚ وَلَنِعْمَ دَارُ ٱلْمُتَّقِينَ

16:31. دائمی جنت کے باغوں میں وہ داخل ہوں گے۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ وہ جو کچھ چاہیں گے وہاں انہیں موجود ہو گا۔ اسی طرح (اس سے) ڈرنے والوں کو اللہ بدلہ دے گا۔
جَنَّـٰتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۖ لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَآءُونَ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْزِى ٱللَّهُ ٱلْمُتَّقِينَ

16:32. نیک رہنے کی حالت میں ان کی جانوں کوقبض 165کر تے ہوئے فرشتے کہتے ہیں کہ تم پر سلامتی ہو159۔ تم جو کر رہے تھے اس کی وجہ سے جنت میں داخل ہوجاؤ۔
ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ طَيِّبِينَ ۙ يَقُولُونَ سَلَـٰمٌ عَلَيْكُمُ ٱدْخُلُوا۟ ٱلْجَنَّةَ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

16:33. کیا وہ لوگ انتظار کر رہے ہیں کہ فرشتے ان کے پاس آئیں153 یا تمہارے رب کا حکم آجائے۔ ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی ایسا ہی کیا تھا۔اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا۔ بلکہ وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کررہے تھے۔
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّآ أَن تَأْتِيَهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ أَوْ يَأْتِىَ أَمْرُ رَبِّكَ ۚ كَذَٰلِكَ فَعَلَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ وَمَا ظَلَمَهُمُ ٱللَّهُ وَلَـٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ

16:34. ان کے برے عمل انہیں پکڑا۔ وہ جو مذاق اڑا رہے تھے (وہی سزا) انہیں گھیر لیا۔
فَأَصَابَهُمْ سَيِّـَٔاتُ مَا عَمِلُوا۟ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ

16:35. شریک ٹہرانے والے کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم اور ہمارے اجداد اس کے سوا کسی اورکی عبادت نہ کرتے، اس کے (حکم کے) سوا ہم کسی چیز کو حرام نہ ٹہراتے۔ ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی ایسا ہی کئے تھے۔ تو کیا رسولوں پر واضح طور پر پیغام پہنچادینے کے علاوہ کوئی اور ذمہ بھی ہے؟
وَقَالَ ٱلَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ لَوْ شَآءَ ٱللَّهُ مَا عَبَدْنَا مِن دُونِهِۦ مِن شَىْءٍ نَّحْنُ وَلَآ ءَابَآؤُنَا وَلَا حَرَّمْنَا مِن دُونِهِۦ مِن شَىْءٍ ۚ كَذَٰلِكَ فَعَلَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ فَهَلْ عَلَى ٱلرُّسُلِ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ

16:36. ہم ہر امت میں ایک رسول بھیجا 214کہ اللہ کی عبادت کرو اور بری طاقتوں سے بچو۔ اللہ جنہیں ہدایت دی تھی وہ بھی اس امت میں تھے۔ جن پرگمراہی ثابت ہوچکی وہ بھی تھے۔پس تم زمین میں سفر کرو اور دیکھ لو کہ جھوٹ سمجھنے والوں کا انجام کیسا رہا۔
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِى كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱجْتَنِبُوا۟ ٱلطَّـٰغُوتَ ۖ فَمِنْهُم مَّنْ هَدَى ٱللَّهُ وَمِنْهُم مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ ٱلضَّلَـٰلَةُ ۚ فَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَٱنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُكَذِّبِينَ

16:37. تم کتنی ہی خواہش کرو کہ وہ لوگ ہدایت پاجائیں ، اللہ جسے گمراہی میں چھوڑدے اس کو ہدایت نہیں دیتا۔ ان کا کوئی مددگاربھی نہیں81۔
إِن تَحْرِصْ عَلَىٰ هُدَىٰهُمْ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهْدِى مَن يُضِلُّ ۖ وَمَا لَهُم مِّن نَّـٰصِرِينَ

16:38. یہ لوگ اللہ ہی پرسخت قسم کھا کر کہتے ہیں کہ مردوں کو اللہ پھر سے زندہ نہیں کرے گا۔ ایسا نہیں ہے۔ یہ تو اس کا سچا وعدہ ہے۔ لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
وَأَقْسَمُوا۟ بِٱللَّهِ جَهْدَ أَيْمَـٰنِهِمْ ۙ لَا يَبْعَثُ ٱللَّهُ مَن يَمُوتُ ۚ بَلَىٰ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ

16:39. تاکہ جس میں وہ اختلاف کر رہے تھے اس کو واضح کر دے اور (اللہ کا) انکار کر نے والے جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے( وہ پھر سے زندہ کر ے گا)۔
لِيُبَيِّنَ لَهُمُ ٱلَّذِى يَخْتَلِفُونَ فِيهِ وَلِيَعْلَمَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَنَّهُمْ كَانُوا۟ كَـٰذِبِينَ

16:40. جب ہم کسی چیز کا ارادہ کر تے ہیں تو صرف ’ہوجا‘ ہی ہمارا کہنا ہوگا۔ فوراً وہ ہوجاتی ہے506۔
إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَىْءٍ إِذَآ أَرَدْنَـٰهُ أَن نَّقُولَ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ

16:41. ظلم کئے جانے کے بعد اللہ کی طرف ہجرت460 کر نے والوں کو اس دنیا میں ہم اچھے طریقے سے بسائیں گے۔ آخرت کا اجر اس سے بھی بڑا ہے۔ کاش وہ لوگ یہ جانتے!
وَٱلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ فِى ٱللَّهِ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا حَسَنَةً ۖ وَلَأَجْرُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ

16:42. وہ لوگ صبر اختیار کر تے ہیں اور اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
ٱلَّذِينَ صَبَرُوا۟ وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ

16:43. (اے محمد!) تم سے پہلے ہم مردوں ہی کو رسول بنا کر بھیجاتھا239۔ انہیں واضح دلیلوں اور کتابوں کے ساتھ ہمارا پیغام سنایا105۔ اگر تم نہیں جانتے تو جاننے والوں سے پوچھو150۔ ہم نے اس نصیحت کوتم پر اس لئے اتارا 26 تاکہ لوگوں پر جو نازل کیا گیا ہے اسے تم انہیں سمجھا سکو255اور وہ اس پر غورو فکر کریں۔
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِىٓ إِلَيْهِمْ ۚ فَسْـَٔلُوٓا۟ أَهْلَ ٱلذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

16:44.
بِٱلْبَيِّنَـٰتِ وَٱلزُّبُرِ ۗ وَأَنزَلْنَآ إِلَيْكَ ٱلذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ

16:45. برے کام کی سازش کر نے والے کیا اس بات سے بے خوف ہوگئے ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسادے یا ان کے انجانے میں انہیں عذاب آجا ئے یا جب وہ اپنے کاموں میں مشغول ہوں وہ انہیں آپکڑ ے یا ڈرتے رہنے کی حالت میں انہیں وہ پکڑلے ؟ وہ بچنے نہیں پائیں گے۔ تمہارا رب بڑا مہربان اور نہایت ہی رحم والا ہے26 ۔
أَفَأَمِنَ ٱلَّذِينَ مَكَرُوا۟ ٱلسَّيِّـَٔاتِ أَن يَخْسِفَ ٱللَّهُ بِهِمُ ٱلْأَرْضَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ ٱلْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ

16:46.
أَوْ يَأْخُذَهُمْ فِى تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ

16:47.
أَوْ يَأْخُذَهُمْ عَلَىٰ تَخَوُّفٍ فَإِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

16:48. کیا ان لوگوں نے اللہ کی پیدا کردہ ہر چیز کو نہیں دیکھا؟ اس کے سائے دائیں اور بائیں جانب سے جھک کر اللہ کے سامنے عاجزی سے گر رہے ہیں۔
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَىٰ مَا خَلَقَ ٱللَّهُ مِن شَىْءٍ يَتَفَيَّؤُا۟ ظِلَـٰلُهُۥ عَنِ ٱلْيَمِينِ وَٱلشَّمَآئِلِ سُجَّدًا لِّلَّهِ وَهُمْ دَٰخِرُونَ

16:49. جو کچھ آسمانوں507 میں ہے اور زمین میں رہنے والے جاندار اور فرشتے سب اللہ ہی کو سجدہ کر تے ہیں396۔ فرشتے تکبر نہیں کرتے۔
وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ مِن دَآبَّةٍ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ

16:50. وہ اپنے رب سے، جو ان کے اوپر ہے، ڈرتے ہیں۔جو حکم دیا گیا ہے، تعمیل کر تے ہیں۔
يَخَافُونَ رَبَّهُم مِّن فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ

16:51. اللہ فرماتا ہے کہ دو معبودوں کا تصور نہ کرو۔ وہ تو ایک ہی معبود ہے۔ پس تم مجھ ہی سے ڈرو۔
۞ وَقَالَ ٱللَّهُ لَا تَتَّخِذُوٓا۟ إِلَـٰهَيْنِ ٱثْنَيْنِ ۖ إِنَّمَا هُوَ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ ۖ فَإِيَّـٰىَ فَٱرْهَبُونِ

16:52. آسمانوں507 اور زمین میں جو کچھ ہیں سب اسی کے ہیں۔ یہ دین بھی ہمیشہ اسی کا ہے۔ کیا تم اللہ کے سوا اوروں سے ڈر رہے ہو؟
وَلَهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَلَهُ ٱلدِّينُ وَاصِبًا ۚ أَفَغَيْرَ ٱللَّهِ تَتَّقُونَ

16:53. تمہارے پاس موجود ہر نعمت اللہ ہی کا ہے۔ پھر جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو تم اسی سے فریاد کر تے ہو۔
وَمَا بِكُم مِّن نِّعْمَةٍ فَمِنَ ٱللَّهِ ۖ ثُمَّ إِذَا مَسَّكُمُ ٱلضُّرُّ فَإِلَيْهِ تَجْـَٔرُونَ

16:54. پھر جب اس تکلیف کو وہ تم سے دور کر دیتا ہے تو ہماری عطا کی ہوئی نعمتوں کو ناشکری کر تے ہوئے تم میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ شریک ٹہرانے لگتے ہیں۔ فائدہ اٹھالو، پھر تم جان جاؤگے26۔
ثُمَّ إِذَا كَشَفَ ٱلضُّرَّ عَنكُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنكُم بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُونَ

16:55.
لِيَكْفُرُوا۟ بِمَآ ءَاتَيْنَـٰهُمْ ۚ فَتَمَتَّعُوا۟ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

16:56. ہماری عطا کی ہوئی چیزوں میں سے ایک حصہ اپنے انجانے (فرضی معبود) کے لئے مقرر کر دیتے ہیں۔ اللہ کی قسم! تمہارے بہتان کے بارے میں بازپرس کئے جاؤگے۔
وَيَجْعَلُونَ لِمَا لَا يَعْلَمُونَ نَصِيبًا مِّمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ ۗ تَٱللَّهِ لَتُسْـَٔلُنَّ عَمَّا كُنتُمْ تَفْتَرُونَ

16:57. وہ اللہ کے لئے بیٹیاں تصور کر تے ہیں۔ وہ پاک ہے10۔مگر اپنے لأ ان کی چاہت (بیٹے) کی ہے۔
وَيَجْعَلُونَ لِلَّهِ ٱلْبَنَـٰتِ سُبْحَـٰنَهُۥ ۙ وَلَهُم مَّا يَشْتَهُونَ

16:58. ان میں سے کسی کو بیٹی کی خوشخبری دی جائے تو اس کا چہرہ سیاہ ہوجا تا ہے اور وہ غمزدہ ہوجاتا ہے۔
وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُم بِٱلْأُنثَىٰ ظَلَّ وَجْهُهُۥ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ

16:59. اسے کہی گئی خبرکوبری(سمجھنے) کی وجہ سے وہ لوگوں سے چھپ جاتا ہے۔(وہ سوچنے لگتا ہے کہ) رسوائی کے ساتھ اس کو رکھ لیں یا مٹی میں اسے (زندہ) دفنا دیں۔ یاد رکھو! ان کا فیصلہ بہت برا ہے۔
يَتَوَٰرَىٰ مِنَ ٱلْقَوْمِ مِن سُوٓءِ مَا بُشِّرَ بِهِۦٓ ۚ أَيُمْسِكُهُۥ عَلَىٰ هُونٍ أَمْ يَدُسُّهُۥ فِى ٱلتُّرَابِ ۗ أَلَا سَآءَ مَا يَحْكُمُونَ

16:60. آخرت کے انکار کر نے والوں کاصفت برا ہی ہے۔ اللہ کے تو بلندصفت ہیں۔ وہ زبردست، حکمت والاہے۔
لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ مَثَلُ ٱلسَّوْءِ ۖ وَلِلَّهِ ٱلْمَثَلُ ٱلْأَعْلَىٰ ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

16:61. لوگوں کی ظلم کی وجہ سے اگر اللہ انہیں سزا دینے لگتا تو زمین میں ایک جاندار کو بھی نہ چھوڑتا۔ بلکہ وہ انہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دے رکھاہے۔ پھر جب ان کا وہ مقررہ وقت آجا ئے گا تو ایک گھڑی نہ پیچھے ہٹ سکیں گے نہ آگے بڑھ سکیں گے۔
وَلَوْ يُؤَاخِذُ ٱللَّهُ ٱلنَّاسَ بِظُلْمِهِم مَّا تَرَكَ عَلَيْهَا مِن دَآبَّةٍ وَلَـٰكِن يُؤَخِّرُهُمْ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۖ فَإِذَا جَآءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَـْٔخِرُونَ سَاعَةً ۖ وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ

16:62. وہ لوگ (اپنے لئے) جو(بیٹیاں) پسند نہیں کرتے اس کو اللہ کے لئے تصور کرتے ہیں۔ ان کی زبانیں جھوٹ کہتی ہیں کہ (اس سے) انہیں بھلائی ہے۔ ان کے لئے جہنم ہی ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ (اس میں) وہ ڈھکیل دئے جائیں گے۔
وَيَجْعَلُونَ لِلَّهِ مَا يَكْرَهُونَ وَتَصِفُ أَلْسِنَتُهُمُ ٱلْكَذِبَ أَنَّ لَهُمُ ٱلْحُسْنَىٰ ۖ لَا جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ ٱلنَّارَ وَأَنَّهُم مُّفْرَطُونَ

16:63. اللہ کی قسم! تم سے پہلے گزرے ہوئے قوموں کی طرف رسولوں کو بھیجا۔ شیطان نے ان کے اعمال خوبصورت بنا کر دکھائے۔ اور آج وہی ان کا گہرا دوست ہے۔ ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
تَٱللَّهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَآ إِلَىٰٓ أُمَمٍ مِّن قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ أَعْمَـٰلَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ ٱلْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

16:64. (اے محمد!)ہم نے تم پر یہ کتاب اس لئے نازل کی ہے کہ جن باتوں میں وہ اختلاف کر رہے ہیں ، انہیں واضح کردیں256۔ (یہ) ایمان لانے والوں کیلئے رہنمائی اور رحمت ہے۔
وَمَآ أَنزَلْنَا عَلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ ٱلَّذِى ٱخْتَلَفُوا۟ فِيهِ ۙ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

16:65. اللہ ہی نے آسمان سے پانی اتارا۔ زمین مردہ ہونے کے بعد اس (پانی) کے ذریعے اسے زندہ کیا۔ سننے والی قوم کے لئے اس میں مناسب نشانی ہے۔
وَٱللَّهُ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَحْيَا بِهِ ٱلْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَآ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ

16:66. چوپایوں میں تمہارے لئے عبرت ہے۔ ان کے پیٹوں میں موجود گوبر اور خون کی درمیانی حالت میں پاکیزہ دودھ ہم تمہیں پلاتے ہیں۔ پینے والوں کے لئے وہ مزیدار ہے257۔
وَإِنَّ لَكُمْ فِى ٱلْأَنْعَـٰمِ لَعِبْرَةً ۖ نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِى بُطُونِهِۦ مِنۢ بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشَّـٰرِبِينَ

16:67. کھجور اور انگور کے پھلوں سے شراب116اور عمدہ کھانے تیار کر تے ہو۔ عقل رکھنے والی قوم کے لئے اس میں اچھی نشانی ہے۔
وَمِن ثَمَرَٰتِ ٱلنَّخِيلِ وَٱلْأَعْنَـٰبِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

16:68. تمہارے رب نے شہد کی مکھیوں سے فرمایا کہ پہاڑوں میں، درختوں میں اور لوگ جو بناتے ہیں اس میں چھتا بنالے۔ ہر ایک پھلوں سے کھالیا کر۔ تیرے پروردگار کی راہوں میں آسانی سے چل474۔ ان کے پیٹوں سے مختلف رنگ کے مشروب ظاہر ہوتے ہیں259۔ اس میں لوگوں کے لئے بیماری کی شفاء ہے۔ غورو فکر کرنے والی قوم کے لئے اس میں اچھی نشانی ہے26۔
وَأَوْحَىٰ رَبُّكَ إِلَى ٱلنَّحْلِ أَنِ ٱتَّخِذِى مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا وَمِنَ ٱلشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَ

16:69.
ثُمَّ كُلِى مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ فَٱسْلُكِى سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا ۚ يَخْرُجُ مِنۢ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَٰنُهُۥ فِيهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

16:70. اللہ ہی نے تمہیں پیدا کیا۔ پھر وہ تمہیں قبض کرے گا۔ جاننے کے بعد کچھ بھی نہ جانے ہوئے کی طرح 333بننے کے لئے بڑھاپے کی عمر تک پہنچائے جا نے والے بھی تم میں ہیں۔ اللہ جاننے والا، قدرت والا ہے۔
وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ يَتَوَفَّىٰكُمْ ۚ وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَىٰٓ أَرْذَلِ ٱلْعُمُرِ لِكَىْ لَا يَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَيْـًٔا ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ قَدِيرٌ

16:71. اللہ نے تم میں ایک دوسرے پر مال و دولت میں برتری دے رکھی ہے۔(دولت سے) فوقیت پائے ہوئے لوگ اپنی دولت اپنے غلاموں کو 107دے کر انہیں اپنے سے برابر نہیں بناتے۔ کیا وہ اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں؟
وَٱللَّهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ فِى ٱلرِّزْقِ ۚ فَمَا ٱلَّذِينَ فُضِّلُوا۟ بِرَآدِّى رِزْقِهِمْ عَلَىٰ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَهُمْ فِيهِ سَوَآءٌ ۚ أَفَبِنِعْمَةِ ٱللَّهِ يَجْحَدُونَ

16:72. تمہارے لئے تم ہی میں سے بیویاں بنائیں۔ تمہاری بیویوں سے بیٹے اور پوتے پیدا کئے۔ پاکیزہ چیزوں سے تمہیں روزی عطا کیا۔ کیا یہ باطل پر ایمان رکھتے ہوئے اللہ کی نعمتوں کااحسان بھول جاتے ہیں؟
وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَٰجًا وَجَعَلَ لَكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم بَنِينَ وَحَفَدَةً وَرَزَقَكُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِ ۚ أَفَبِٱلْبَـٰطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَتِ ٱللَّهِ هُمْ يَكْفُرُونَ

16:73. اللہ کو چھوڑکر کیا وہ ایسوں کی پرستش کر تے ہیں جو آسمانوں507 اور زمین سے ان کے روزی میں کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے اور نہ طاقت رکھتے ہیں۔
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَمْلِكُ لَهُمْ رِزْقًا مِّنَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ شَيْـًٔا وَلَا يَسْتَطِيعُونَ

16:74. اللہ کے لئے مثالیں نہ بیان کرو۔ اللہ ہی جانتا ہے، تم نہیں جانتے۔
فَلَا تَضْرِبُوا۟ لِلَّهِ ٱلْأَمْثَالَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

16:75. اللہ مثال بیان کر تا ہے کہ کسی کی ملکیت کا ایک غلام جو کسی چیز پر اختیار نہ رکھتا ہو اور جس کو ہم نے اچھی دولت عطا کی ہے۔ یہ اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر طور پر (نیک راہ میں) خرچ کر تا ہے۔ (کیا یہ دونوں) برابر ہو سکتے ہیں؟ ساری تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔ لیکن ان میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔
۞ ضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوكًا لَّا يَقْدِرُ عَلَىٰ شَىْءٍ وَمَن رَّزَقْنَـٰهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَجَهْرًا ۖ هَلْ يَسْتَوُۥنَ ۚ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

16:76. اللہ دو آدمیوں کا مثال دیتا ہے۔ ان میں سے ایک گونگا ہے، جو کسی کام کا نہیں۔ وہ اپنے مالک پر بوجھ بنا ہوا ہے۔ اسے کہیں بھی بھیجو وہ بھلائی لے کر نہیں آئے گا۔ کیا (ایسا)شخص اور وہ جوسیدھی راہ پر چلتے ہوئے انصاف کرنے والاہے، برابر ہوسکتے ہیں؟
وَضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلًا رَّجُلَيْنِ أَحَدُهُمَآ أَبْكَمُ لَا يَقْدِرُ عَلَىٰ شَىْءٍ وَهُوَ كَلٌّ عَلَىٰ مَوْلَىٰهُ أَيْنَمَا يُوَجِّههُّ لَا يَأْتِ بِخَيْرٍ ۖ هَلْ يَسْتَوِى هُوَ وَمَن يَأْمُرُ بِٱلْعَدْلِ ۙ وَهُوَ عَلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ

16:77. آسمانوں507 اور زمین میں پوشیدہ چیزیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔ قیامت کی گھڑی کا حادثہ آنکھ جھپکنے کی طرح یا اس سے بھی کم وقت میں واقع ہو جائے گا۔ اللہ ہر چیز پر قدرت والا ہے۔
وَلِلَّهِ غَيْبُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَمَآ أَمْرُ ٱلسَّاعَةِ إِلَّا كَلَمْحِ ٱلْبَصَرِ أَوْ هُوَ أَقْرَبُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ

16:78. اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کی پیٹوں سے اس حال میں نکالا کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے۔ اور تمہیں کان، آنکھیں اور دل دئے تاکہ تم شکر گزاربنوں۔
وَٱللَّهُ أَخْرَجَكُم مِّنۢ بُطُونِ أُمَّهَـٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْـًٔا وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَـٰرَ وَٱلْأَفْـِٔدَةَ ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

16:79. آسمان کی کھلی فضا میں تسخیری حالت میں کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا؟ اللہ کے سوا کوئی انہیں (فضا میں) تھامے ہوئے نہیں ہے۔ ایمان والوں کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں260۔
أَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلطَّيْرِ مُسَخَّرَٰتٍ فِى جَوِّ ٱلسَّمَآءِ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا ٱللَّهُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

16:80. تمہارے گھروں میں اللہ نے تمہارے لئے سکون پیدا کیا ہے۔ چوپایوں کے کھالوں سے تمہیں خیمے بنائے۔ جن کوتم سفر میں اور بستی کے قیام میں آسانی سے لے جاتے ہو۔ مینڈھے کے اون، بکرے کی روئیں اور اونٹ کی بالوں سے لباس اور مقررہ وقت تک (کام آنے والے) چیزیں بھی بنایاہے۔
وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّنۢ بُيُوتِكُمْ سَكَنًا وَجَعَلَ لَكُم مِّن جُلُودِ ٱلْأَنْعَـٰمِ بُيُوتًا تَسْتَخِفُّونَهَا يَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَيَوْمَ إِقَامَتِكُمْ ۙ وَمِنْ أَصْوَافِهَا وَأَوْبَارِهَا وَأَشْعَارِهَآ أَثَـٰثًا وَمَتَـٰعًا إِلَىٰ حِينٍ

16:81. اللہ نے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں سے تمہارے لئے سائے بنائے۔ پہاڑوں میں تمہارے لئے غار بنائے۔ گرمی سے تمہیں بچانے والے کرتے اور جنگ میں محفوظ رکھنے والے زرہیں بھی اس نے بنائے۔ اسی طرح وہ اپنی نعمتوں کو تم پر پوری کر تا ہے تاکہ تم فرماں بردار بن کر چلے۔
وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّمَّا خَلَقَ ظِلَـٰلًا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلْجِبَالِ أَكْنَـٰنًا وَجَعَلَ لَكُمْ سَرَٰبِيلَ تَقِيكُمُ ٱلْحَرَّ وَسَرَٰبِيلَ تَقِيكُم بَأْسَكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُتِمُّ نِعْمَتَهُۥ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُونَ

16:82. اگر وہ نظر انداز کر یں تو کھول کر بیان کر نا ہی تمہارے ذمہ ہے81۔
فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ

16:83. اللہ کی نعمتوں کو پہچانتے ہیں ، پھر اسے انکار کر دیتے ہیں۔ ان میں سے اکثر (اللہ کا) انکار کر نے والے ہی ہیں۔
يَعْرِفُونَ نِعْمَتَ ٱللَّهِ ثُمَّ يُنكِرُونَهَا وَأَكْثَرُهُمُ ٱلْكَـٰفِرُونَ

16:84. ہر ایک قوم سے ایک گواہ جس دن1 ہم اٹھائیں گے تو (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو (بات کر نے کی)اجازت نہیں ملے گی۔ وہ لوگ (پھر دنیا میں بھیج کرعبادت کر نے کے لئے) مجبور نہیں کئے جائیں گے۔
وَيَوْمَ نَبْعَثُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا ثُمَّ لَا يُؤْذَنُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ

16:85. ظالم لوگ جب عذاب دیکھیں گے تو ان سے وہ عذاب ہلکا نہ کیا جائے گا۔ انہیں مہلت بھی نہیں دی جائے گی۔
وَإِذَا رَءَا ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ٱلْعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

16:86. مشرک لوگ جب اپنے معبودوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے کہ اے ہمارے رب! یہی ہمارے معبود ہیں۔ تجھے چھوڑ کر ہم انہیں کو پکارا کر تے تھے۔ وہ جواب میں کہیں گے کہ تم لوگ جھوٹ بولتے ہو۔
وَإِذَا رَءَا ٱلَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ شُرَكَآءَهُمْ قَالُوا۟ رَبَّنَا هَـٰٓؤُلَآءِ شُرَكَآؤُنَا ٱلَّذِينَ كُنَّا نَدْعُوا۟ مِن دُونِكَ ۖ فَأَلْقَوْا۟ إِلَيْهِمُ ٱلْقَوْلَ إِنَّكُمْ لَكَـٰذِبُونَ

16:87. اس دن وہ اللہ کے پاس اپنی سپردگی پیش کر یں گے۔ وہ جو جھوٹ گھڑ رہے تھے ان سے گم ہو جائیں گی۔
وَأَلْقَوْا۟ إِلَى ٱللَّهِ يَوْمَئِذٍ ٱلسَّلَمَ ۖ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ

16:88. (ہمیں)انکار کر کے اللہ کی راہ سے روکنے والے فساد برپا کر نے کی وجہ سے انہیں عذاب پرعذاب ہم بڑھاتے جائیں گے۔
ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَصَدُّوا۟ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ زِدْنَـٰهُمْ عَذَابًا فَوْقَ ٱلْعَذَابِ بِمَا كَانُوا۟ يُفْسِدُونَ

16:89. (اے محمد!)یاد دلاؤ اس دن کاجب ہم ہر ایک قوم میں انہیں میں سے ایک گواہ ان کے مقابلے میں کھڑا کریں گے اور تمہیں ان کے لئے گواہ بنائیں گے۔ اس کتاب کوہم نے تم پر ہر ایک چیز کے لئے وضاحت، ہدایت اور مسلمانوں کے لئے خوشخبری بنا کر نازل کیا ہے۔
وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِى كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِم مِّنْ أَنفُسِهِمْ ۖ وَجِئْنَا بِكَ شَهِيدًا عَلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِ ۚ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ تِبْيَـٰنًا لِّكُلِّ شَىْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَىٰ لِلْمُسْلِمِينَ

16:90. انصاف ، بھلائی اوررشتہ داروں کو دینے کے لئے اللہ تمہیں حکم دیتا ہے۔ بے حیائی، برے کام اور سرکشی سے وہ تمہیں روکتا ہے۔ اچھے شعور حاصل کر نے کے لئے وہ تمہیں نصیحت کر تا ہے۔
۞ إِنَّ ٱللَّهَ يَأْمُرُ بِٱلْعَدْلِ وَٱلْإِحْسَـٰنِ وَإِيتَآئِ ذِى ٱلْقُرْبَىٰ وَيَنْهَىٰ عَنِ ٱلْفَحْشَآءِ وَٱلْمُنكَرِ وَٱلْبَغْىِ ۚ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

16:91. جب تم عہد کرو تو اللہ کے عہد کو پورا کرو۔ تم اللہ کواپنے اوپرضامن ٹہرا کر قسموں کو پختہ کر نے کے بعد اسے مت توڑو64۔ تم جو کر رہے ہواسے اللہ جانتا ہے۔
وَأَوْفُوا۟ بِعَهْدِ ٱللَّهِ إِذَا عَـٰهَدتُّمْ وَلَا تَنقُضُوا۟ ٱلْأَيْمَـٰنَ بَعْدَ تَوْكِيدِهَا وَقَدْ جَعَلْتُمُ ٱللَّهَ عَلَيْكُمْ كَفِيلًا ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ

16:92. مضبوطی سے کاتنے کے بعد کاتے ہوئے سوت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے والی اس عورت کی طرح نہ ہوجانا۔ ایک گروہ سے دوسرا گروہ تعداد میں بڑھ کر رہنے کی وجہ سے (ان کی طرفداری میں) تمہاری قسموں کو دھوکے سے استعمال مت کرو۔ اس کے ذریعے اللہ تمہیں آزماتا ہے484۔ تمہارے اختلاف کے بارے میں قیامت کے دن1 وہ تمہیں واضح کردے گا۔
وَلَا تَكُونُوا۟ كَٱلَّتِى نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنۢ بَعْدِ قُوَّةٍ أَنكَـٰثًا تَتَّخِذُونَ أَيْمَـٰنَكُمْ دَخَلًۢا بَيْنَكُمْ أَن تَكُونَ أُمَّةٌ هِىَ أَرْبَىٰ مِنْ أُمَّةٍ ۚ إِنَّمَا يَبْلُوكُمُ ٱللَّهُ بِهِۦ ۚ وَلَيُبَيِّنَنَّ لَكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ مَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ

16:93. اگر اللہ چاہتا تو وہ تمہیں ایک ہی امت بنا دیا ہوتا۔ بلکہ وہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے۔ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ تم جو کر رہے تھے اس کے بارے میں باز پرس ہوگی۔
وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَٰحِدَةً وَلَـٰكِن يُضِلُّ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ ۚ وَلَتُسْـَٔلُنَّ عَمَّا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

16:94. تم اپنے درمیان دھوکہ دینے کے لئے قسمیں نہ کھاؤ64۔ اگر ایسا کروگے تو جمے ہوئے قدم پھسل جائیں گے۔ اللہ کی راہ سے روکنے کی وجہ سے تم سزا چکھو گے۔ تمہیں سخت عذاب ملے گا۔
وَلَا تَتَّخِذُوٓا۟ أَيْمَـٰنَكُمْ دَخَلًۢا بَيْنَكُمْ فَتَزِلَّ قَدَمٌۢ بَعْدَ ثُبُوتِهَا وَتَذُوقُوا۟ ٱلسُّوٓءَ بِمَا صَدَدتُّمْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ ۖ وَلَكُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ

16:95. اللہ کے عہد کو حقیر دام میں نہ بیچو445۔ اگر تم سمجھو تو اللہ کے پاس جو ہے وہی تمہارے لئے بہتر ہے۔
وَلَا تَشْتَرُوا۟ بِعَهْدِ ٱللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۚ إِنَّمَا عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

16:96. تمہارے پاس جو ہے وہ ختم ہوجائے گا۔ اللہ کے پاس جو ہے وہی قائم رہنے والا ہے۔ صبر اختیار کر نے والوں کو ان کے بہترین عمل کی وجہ سے ان کے مطابق اجر دیں گے۔
مَا عِندَكُمْ يَنفَدُ ۖ وَمَا عِندَ ٱللَّهِ بَاقٍ ۗ وَلَنَجْزِيَنَّ ٱلَّذِينَ صَبَرُوٓا۟ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

16:97. خواہ وہ مرد ہو یا عورت جوایماندار ہو اور نیک عمل کرے اس کو مسرت بھری زندگی بسر کرائیں گے۔ ان کے بہترین عمل کی وجہ سے ہم ان کے اجرانہیں دیں گے۔
مَنْ عَمِلَ صَـٰلِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُۥ حَيَوٰةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

16:98. قرآن پڑھتے وقت مردود شیطان سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو۔
فَإِذَا قَرَأْتَ ٱلْقُرْءَانَ فَٱسْتَعِذْ بِٱللَّهِ مِنَ ٱلشَّيْطَـٰنِ ٱلرَّجِيمِ

16:99. ایمان والوں پر اور اللہ ہی پر بھروسہ رکھنے والوں پر اس کا کچھ اختیار نہیں۔
إِنَّهُۥ لَيْسَ لَهُۥ سُلْطَـٰنٌ عَلَى ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ

16:100. اسے اپنا محافظ بنانے والے اور اللہ کا شریک ٹہرانے والوں پر ہی اس کا زور چلے گا۔
إِنَّمَا سُلْطَـٰنُهُۥ عَلَى ٱلَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُۥ وَٱلَّذِينَ هُم بِهِۦ مُشْرِكُونَ

16:101. ایک آیت کی جگہ دوسری آیت بدلتے ہیں30 تووہ کہتے ہیں کہ تم گھڑ لیتے ہو۔ اللہ اچھی طرح جانتا ہے کہ کونسی بات نازل کرنا ہے۔ بلکہ ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں۔
وَإِذَا بَدَّلْنَآ ءَايَةً مَّكَانَ ءَايَةٍ ۙ وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مُفْتَرٍۭ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

16:102. (اے محمد!) کہہ دو کہ اس کو تمہارے رب کی طرف سے روح القدس444 نے سچائی کے ساتھ نازل کیا ہے492 تاکہ ایمان والوں کو مضبوط بنا دے اور مسلمانوں کے لئے ہدایت اور خوشخبری ہو۔
قُلْ نَزَّلَهُۥ رُوحُ ٱلْقُدُسِ مِن رَّبِّكَ بِٱلْحَقِّ لِيُثَبِّتَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَهُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُسْلِمِينَ

16:103. ہم جانتے ہیں ان کا یہ کہنا کہ ایک آدمی ہی انہیں سکھاتا ہے۔ جس کے سات اسے ملاتے ہیں ان کی زبان ہی الگ ہے142۔ یہ تو واضح عربی489 زبان ہے227۔
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُۥ بَشَرٌ ۗ لِّسَانُ ٱلَّذِى يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ أَعْجَمِىٌّ وَهَـٰذَا لِسَانٌ عَرَبِىٌّ مُّبِينٌ

16:104. اللہ کی آیتیں نہ ماننے والوں کو اللہ راستہ نہیں دکھاتا۔ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ لَا يَهْدِيهِمُ ٱللَّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

16:105. اللہ کی آیتیں جو مانتے نہیں وہی لوگ جھوٹ گھڑنے والے ہیں۔ وہی جھوٹے ہیں۔
إِنَّمَا يَفْتَرِى ٱلْكَذِبَ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَـٰذِبُونَ

16:106. اللہ پر ایمان لانے کے بعد اس کا انکار کر نے والوں پر اور انکار کو اپنے دل میں کشادگی سے جگہ دینے والوں پر اللہ کا غضب اور سخت عذاب ہے۔ بجز اس کے 261جسے مجبور کیا گیا ہو اوراس کا دل قوی ایمان کی حالت میں ہو۔
مَن كَفَرَ بِٱللَّهِ مِنۢ بَعْدِ إِيمَـٰنِهِۦٓ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُۥ مُطْمَئِنٌّۢ بِٱلْإِيمَـٰنِ وَلَـٰكِن مَّن شَرَحَ بِٱلْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ ٱللَّهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ

16:107. اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ آخرت سے زیادہ اس دنیا کی زندگی کے خواہاں تھے۔ (اس کے) انکار کر نے والوں کو اللہ سیدھی راہ نہیں دکھاتا۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ ٱسْتَحَبُّوا۟ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا عَلَى ٱلْـَٔاخِرَةِ وَأَنَّ ٱللَّهَ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْكَـٰفِرِينَ

16:108. ان کے دلوں پر، کانوں پراور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگادی۔ وہی لوگ غافل ہیں۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ طَبَعَ ٱللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَسَمْعِهِمْ وَأَبْصَـٰرِهِمْ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْغَـٰفِلُونَ

16:109. اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ لوگ آخرت میں نقصان اٹھانے والے ہیں۔
لَا جَرَمَ أَنَّهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ

16:110. آزمائش میں ڈالے جانے کے بعد جس نے ہجرت460 کی، جہاد کیااورصبر بھی اختیار کیا، ان کے لئے ان کا پروردگار ہے۔ اس کے بعد تمہارا رب بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا فُتِنُوا۟ ثُمَّ جَـٰهَدُوا۟ وَصَبَرُوٓا۟ إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ

16:111. جس دن 1ہر ایک اپنے بارے میں بحث کر نے آئے گا ، ہر ایک کو ان کے عمل کا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ وہ لوگ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔
۞ يَوْمَ تَأْتِى كُلُّ نَفْسٍ تُجَـٰدِلُ عَن نَّفْسِهَا وَتُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

16:112. اللہ ایک بستی کی مثال بیان کرتا ہے۔ وہ پر امن اور پر سکون تھی۔ ہر جگہ سے اس بستی کے لئے رزق فراغت سے پہنچ رہا تھا۔ لیکن اس بستی نے اللہ کی نعمتوں کا شکر بھول گئے۔ اس لئے ان کی کرتوتوں کی وجہ سے اس بستی کو بھوک اور خوف کا لباس پہنا دیا۔
وَضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلًا قَرْيَةً كَانَتْ ءَامِنَةً مُّطْمَئِنَّةً يَأْتِيهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِّن كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِأَنْعُمِ ٱللَّهِ فَأَذَٰقَهَا ٱللَّهُ لِبَاسَ ٱلْجُوعِ وَٱلْخَوْفِ بِمَا كَانُوا۟ يَصْنَعُونَ

16:113. انہیں میں سے ان کے لئے رسول آیا۔ جسے انہوں نے جھوٹا سمجھا۔ وہ لوگ ظلم کر نے کی حالت میں انہیں عذاب نے آ پکڑا۔
وَلَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُولٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ وَهُمْ ظَـٰلِمُونَ

16:114. اللہ جو تم کو عطا کیا ہے اس میں سے حلال اور پاکیزہ چیزیں کھاؤ۔ اگر تم اسی کی عبادت کر نے والے ہو تو اللہ کی نعمت کا شکر ادا کرو۔
فَكُلُوا۟ مِمَّا رَزَقَكُمُ ٱللَّهُ حَلَـٰلًا طَيِّبًا وَٱشْكُرُوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ

16:115. مردار، خون، سور کا گوشت407 اورجس پرغیر اللہ کا نام لیا گیا ہو42، یہ سب وہ تمہارے لئے حرام کر دیا ہے۔ جو حد سے نہ گزرے ، طلب لے کر نہ جائے اور مجبور ہو431، اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے171۔
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ ٱلْمَيْتَةَ وَٱلدَّمَ وَلَحْمَ ٱلْخِنزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ لِغَيْرِ ٱللَّهِ بِهِۦ ۖ فَمَنِ ٱضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

16:116. تمہاری زبانیں جو جھوٹ کہتی ہیں اس بنا پر تم اللہ پر جھوٹی بات گھڑتے ہوئے یہ نہ کہو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے۔ اللہ پر جھوٹی بات گھڑنے والے کامیاب نہیں ہوتے۔
وَلَا تَقُولُوا۟ لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُكُمُ ٱلْكَذِبَ هَـٰذَا حَلَـٰلٌ وَهَـٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ ٱلْكَذِبَ ۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى ٱللَّهِ ٱلْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ

16:117. (یہ) حقیر سی سہولتیں ہیں۔ (آخرت میں) ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
مَتَـٰعٌ قَلِيلٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

16:118. (اے محمد!) ہم نے جوتم کو پہلے بتا چکے تھے262 اسے یہودیوں پر حرام کر دیئے تھے۔ان پر ہم نے ظلم نہیں کیا۔ بلکہ وہ خود اپنے آپ پر ظلم ڈھالئے۔
وَعَلَى ٱلَّذِينَ هَادُوا۟ حَرَّمْنَا مَا قَصَصْنَا عَلَيْكَ مِن قَبْلُ ۖ وَمَا ظَلَمْنَـٰهُمْ وَلَـٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ

16:119. نادانی کی وجہ سے برائی کی، اس کے بعد توبہ کرکے اصلاح کرلی ، ان کے لئے اللہ ہے۔ اس کے بعد تمہارا پروردگار بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ عَمِلُوا۟ ٱلسُّوٓءَ بِجَهَـٰلَةٍ ثُمَّ تَابُوا۟ مِنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوٓا۟ إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ

16:120. ابراھیم ایک قوم تھے، اللہ کے فرماں بردار اور سچائی کی راہ پر قائم تھے۔ وہ شرک کر نے والے نہیں تھے۔
إِنَّ إِبْرَٰهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَانِتًا لِّلَّهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ

16:121. اس کی نعمتوں کے شکر گزار تھے۔ اس نے انہیں منتخب کر لیا۔ سیدھی راہ پر انہیں چلایا۔
شَاكِرًا لِّأَنْعُمِهِ ۚ ٱجْتَبَىٰهُ وَهَدَىٰهُ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ

16:122. انہیں اس دنیا میں بھلائی عطا کی۔ وہ آخرت میں نیک لوگوں میں ایک ہوں گے۔
وَءَاتَيْنَـٰهُ فِى ٱلدُّنْيَا حَسَنَةً ۖ وَإِنَّهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

16:123. (اے محمد!)پھر ہم نے تمہیں وحی کی تھی کہااور وہ شرک کر نے والے نہیں سچائی کی راہ پر قائم رہنے والے ابراھیم کے دین کی پیروی کرو۔ وہ شرک کر نے والے نہیں تھے۔
ثُمَّ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ أَنِ ٱتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَٰهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ

16:124. ان کے اختلاف کر نے والوں پر ہی ہفتے کے دن (مچھلی نہ پکڑنے کاقانون) تھا146۔ قیامت کے دن1 تمہارا رب ان کے اختلافی معاملے میں ان کے درمیان فیصلہ کرے گا۔
إِنَّمَا جُعِلَ ٱلسَّبْتُ عَلَى ٱلَّذِينَ ٱخْتَلَفُوا۟ فِيهِ ۚ وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فِيمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

16:125. حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ تمہارے رب کے راستے کی طرف بلاؤ۔ ان کے ساتھ بہترین طریقے سے مباحثہ کرو۔ تمہارا پروردگار اپنے راستے سے بھٹکے ہوؤں کو جانتا ہے۔ سیدھی راہ پانے والوں کو بھی وہ جانتا ہے۔
ٱدْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِٱلْحِكْمَةِ وَٱلْمَوْعِظَةِ ٱلْحَسَنَةِ ۖ وَجَـٰدِلْهُم بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ ۖ وَهُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُهْتَدِينَ

16:126. اگر تم بدلہ لینا ہو تو اتنا ہی بدلہ لو جتنا تمہیں ستا یا گیا ہے۔ اگر تم صبراختیار کرو تو صبر کر نے والوں کے لئے وہی بہتر ہے۔
وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا۟ بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُم بِهِۦ ۖ وَلَئِن صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِّلصَّـٰبِرِينَ

16:127. صبر اختیار کرو۔ تمہارا صبر کر نا اللہ ہی کے پاس ہے۔ ان کے لئے تم فکر نہ کرو۔ وہ سازش کر نے کی وجہ سے بے قرار بھی نہ ہوں۔
وَٱصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِٱللَّهِ ۚ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِى ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ

16:128. (اس سے) ڈرنے والوں اور نیکی کر نیوالوں کے ساتھ ہی اللہ ہے۔
إِنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوا۟ وَّٱلَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ

By Farook