Quran Tamil Translation

سورۃ : 2 البقرہ : بیل

کل -آیتیں : 286

قرآن مجید کا سب سے بڑا سورۃ یہی ہے۔اس سورہ میں آیت نمبر 67 سے 71 تک بیل سے تعلق رکھنے والا ایک عجیب واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ اسی واقعہ کی بنا پر اس کا نام البقرہ رکھا گیا ہے۔گائے اور سانڈ بھی بقرہ کہلانے کے باوجود 67سے71تک کی ان آیتوں کو غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بیل ہی کی طرف اشارہ ہے۔

ِبہت ہی مہربان نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

2:1. الف لام میم۔2
الٓمٓ

2:2. یہ کتاب ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔ (اللہ سے) ڈرنے والوں کے لئے (یہ) رہنما ہے۔
ذَٰلِكَ ٱلْكِتَـٰبُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ

2:3. وہ لوگ غیب کی باتیں3 مانیں گے، نماز قائم کریں گے، ہمارے دئے ہوئے میں سے (نیک راہ میں) خرچ کریں گے۔
ٱلَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِٱلْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَمِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ يُنفِقُونَ

2:4. (اے محمد!) تم پر نازل کی ہوئی اس کتاب کو اور تم سے پہلے نازل کی ہوئی کتا بوں کو 4 وہ مانیں گے ، اور آخرت پر بھی ایمان رکھیں گے۔
وَٱلَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِٱلْـَٔاخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ

2:5. وہی لوگ اپنے پروردگا ر کی طرف سے (حاصل شدہ) سیدھے راستے پر رہنے والے ہیں ، وہی کامیاب لوگ ہیں۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ

2:6. (ایک اللہ کے) انکار کرنے والوں کو تم خبردار کرو یا نہ کرو ان کے لحاظ سے سب برابر ہیں، وہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْهِمْ ءَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

2:7. ان کے دلوں پراور کانوں پر اللہ نے مہر لگادی ہے، اوران کی نظروں پر پردہ ہے، اور ان کو سخت عذاب بھی ہے۔ 439
خَتَمَ ٱللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَعَلَىٰ سَمْعِهِمْ ۖ وَعَلَىٰٓ أَبْصَـٰرِهِمْ غِشَـٰوَةٌ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ

2:8. اور لوگوں میں ایسے افراد بھی ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اللہ اورآخرت کو1 مانتے ہیں (لیکن) وہ ایمان لانے والے نہیں۔
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَبِٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ

2:9. وہ لوگ اللہ اور ایمان والوں کو دھوکا دینا چاہتے ہیں۔ (حقیقت میں) وہ اپنے آپ ہی کو دھوکا دے رہے ہیں۔ لیکن وہ محسوس نہیں کرتے۔
يُخَـٰدِعُونَ ٱللَّهَ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّآ أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ

2:10. ان کے دلوں میں بیماری ہے، اللہ بھی ان کے اس مرض کو اور زیادہ کردیا۔ ان کی جھوٹ کی وجہ سے انہیں دردناک عذاب ہوگا۔
فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ ٱللَّهُ مَرَضًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌۢ بِمَا كَانُوا۟ يَكْذِبُونَ

2:11. ان لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ زمیں میں فساد نہ کرو تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ قَالُوٓا۟ إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ

2:12. یاد رکھو! وہی لوگ ہیں فساد کرنے والے، لیکن وہ محسوس نہیں کریں گے۔
أَلَآ إِنَّهُمْ هُمُ ٱلْمُفْسِدُونَ وَلَـٰكِن لَّا يَشْعُرُونَ

2:13. جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جس طرح یہ لوگ ایمان لائے ہیں اسی طرح تم بھی ایمان لاؤتو وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم بھی ان بے وقوفوں کی طرح بھروسہ کریں گے؟یاد رکھو!وہی لوگ بے وقوف ہیں، لیکن وہ جانیں گے نہیں۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ ءَامِنُوا۟ كَمَآ ءَامَنَ ٱلنَّاسُ قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ كَمَآ ءَامَنَ ٱلسُّفَهَآءُ ۗ أَلَآ إِنَّهُمْ هُمُ ٱلسُّفَهَآءُ وَلَـٰكِن لَّا يَعْلَمُونَ

2:14. جب وہ ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لاچکے۔جب وہ اپنے شیطانوں سے 5 تنہائی میں رہتے وقت کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں۔ ہم تو (انہیں )مذاق اڑا رہے تھے۔
وَإِذَا لَقُوا۟ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا وَإِذَا خَلَوْا۟ إِلَىٰ شَيَـٰطِينِهِمْ قَالُوٓا۟ إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُونَ

2:15. اللہ تو انہیں مذاق اڑاتا ہے، 6 ان کی سرکشی میں انہیں بھٹکنے چھوڑدیتا ہے۔
ٱللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِى طُغْيَـٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ

2:16. وہی لوگ ہیں جو سیدھی راہ کے عوض گمراہی خریدلی۔ اس لئے ان کی تجارت فائدہ نہیں دے گی ، اور وہ ہدایت یافتہ لوگ بھی نہیں۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ٱشْتَرَوُا۟ ٱلضَّلَـٰلَةَ بِٱلْهُدَىٰ فَمَا رَبِحَت تِّجَـٰرَتُهُمْ وَمَا كَانُوا۟ مُهْتَدِينَ

2:17. ایک شخص آگ جلاتا ہے، وہ آگ جب اس کے آس پاس کو روشن کراتی ہے تواللہ نے ان کی روشنی کو زائل کردیا اور انہیں ایسے اندھیروں میں 303چھوڑدیا کہ و ہ کچھ دیکھ نہیں سکتے۔ اسی کی حالت کی طرح (گمراہی خریدنے والوں) کی حالت بھی ہے۔
مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ ٱلَّذِى ٱسْتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّآ أَضَآءَتْ مَا حَوْلَهُۥ ذَهَبَ ٱللَّهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِى ظُلُمَـٰتٍ لَّا يُبْصِرُونَ

2:18. (یہ لوگ) بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں، اس لئے یہ لوگ (نیک راہ کی طرف)لوٹیں گے نہیں۔439
صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْىٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ

2:19. یا (ان لوگوں کی حالت) آسمان سے 507 برستی ہوئی بارش کی طرح ہے۔ اس میں تاریکیاں303، بجلی کی گرج اور چمک ہے۔ بجلی کی کڑک کی وجہ سے موت کے ڈر سے اپنی انگلیوں کو کانوں میں رکھ لیتے ہیں ۔منکروں کو اللہ خوب جانتا ہے۔
أَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فِيهِ ظُلُمَـٰتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ يَجْعَلُونَ أَصَـٰبِعَهُمْ فِىٓ ءَاذَانِهِم مِّنَ ٱلصَّوَٰعِقِ حَذَرَ ٱلْمَوْتِ ۚ وَٱللَّهُ مُحِيطٌۢ بِٱلْكَـٰفِرِينَ

2:20. قریب ہے کہ بجلی ان کی نگاہوں کو اچک لے۔ جب(وہ) انہیں روشنی دیتی ہے تواس میں وہ چلتے ہیں، جب ان پر اندھیریاں303 چھا جاتی ہیں تو رک جاتے ہیں۔ اگر اللہ چاہتا تو ان کے کان اور آنکھوں کو زائل کردیتا۔ہر چیز پر اللہ قادر ہے۔
يَكَادُ ٱلْبَرْقُ يَخْطَفُ أَبْصَـٰرَهُمْ ۖ كُلَّمَآ أَضَآءَ لَهُم مَّشَوْا۟ فِيهِ وَإِذَآ أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا۟ ۚ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَأَبْصَـٰرِهِمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ

2:21. اے لوگو! تم اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرو جس نے تم کو اور تم سے پہلے گذرے ہوئے لوگوں کو بھی پیدا کیا 368 ،اس سے تم (عذاب سے)بچ جاؤگے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱعْبُدُوا۟ رَبَّكُمُ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ

2:22. اسی نے تمہارے لئے زمین کو بچھونااور آسمان کو507چھت بنایا 288، آسمان سے507پانی اتارا، اس کے ذریعہ تمہارے غذا کے لئے پھلوں کو (زمین سے ) نکالا۔اس لئے تم جانتے ہوئے بھی اللہ کے برابر کسی کو تصور نہ کرو۔
ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ فِرَٰشًا وَٱلسَّمَآءَ بِنَآءً وَأَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَخْرَجَ بِهِۦ مِنَ ٱلثَّمَرَٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ ۖ فَلَا تَجْعَلُوا۟ لِلَّهِ أَندَادًا وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ

2:23. اپنے بندے (محمد) پر ہم نے جو کچھ نازل کیا ہے اس پر تمہیں شک ہو، اور اگر تم اس پر سچے بھی ہو تو اس جیسی ایک سورت لے آؤ، اللہ کے سوا اپنے دیگر مددگاروں کو بھی بلالو۔
وَإِن كُنتُمْ فِى رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا فَأْتُوا۟ بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِۦ وَٱدْعُوا۟ شُهَدَآءَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

2:24. تم سے ہرگز (یہ) نہ ہو سکے گا، اگر تم نہ کرسکو تو (جہنم کی )آگ سے ڈرو، (برے )لوگ اور پتھر ہی اس کے ایندھن ہیں، (ایک اللہ کے) انکار کرنے والوں ہی کے لئے وہ تیار کی گئی ہے۔
فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا۟ وَلَن تَفْعَلُوا۟ فَٱتَّقُوا۟ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى وَقُودُهَا ٱلنَّاسُ وَٱلْحِجَارَةُ ۖ أُعِدَّتْ لِلْكَـٰفِرِينَ

2:25. ایمان لاکر نیک عمل کر نے والوں کوجنت کے باغات کا خوشخبری سنادو، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ جب بھی انہیں کوئی پھل کھانے کے لئے دیا جائے تو وہ کہیں گے اس سے پہلے یہی پھل تو ہمیں دیا گیا ، اسی مشابہت کا ہی (اس سے پہلے بھی) دیا گیا تھا۔وہاں انہیں پاکیزہ جوڑے بھی ہیں، اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
وَبَشِّرِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۖ كُلَّمَا رُزِقُوا۟ مِنْهَا مِن ثَمَرَةٍ رِّزْقًا ۙ قَالُوا۟ هَـٰذَا ٱلَّذِى رُزِقْنَا مِن قَبْلُ ۖ وَأُتُوا۟ بِهِۦ مُتَشَـٰبِهًا ۖ وَلَهُمْ فِيهَآ أَزْوَٰجٌ مُّطَهَّرَةٌ ۖ وَهُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ

2:26. وہ مچھر ہو یا اس سے حقیربھی ہو، مثال دینے کے لئے اللہ شرماتا نہیں۔ جو ایمان والے ہیں وہ جان لیتے ہیں کہ یہ ان کے رب کی طرف سے آئی ہوئی سچائی ہے۔لیکن(ایک اللہ کا) انکار کرنے والے کہتے ہیں کہ اس کے ذریعے اللہ کیا مثال دینا چاہتا ہے۔ اس(مثال) کے ذریعے اللہ بہتوں کو گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے، اس کے ذریعے بہتوں کو سیدھی راہ پر چلاتا ہے۔اس کے ذریعہ فاسقوں کے سوائے(دوسروں کو) گمراہی میں نہیں چھوڑتا۔
۞ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَسْتَحْىِۦٓ أَن يَضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا ۚ فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ ۖ وَأَمَّا ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فَيَقُولُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَـٰذَا مَثَلًا ۘ يُضِلُّ بِهِۦ كَثِيرًا وَيَهْدِى بِهِۦ كَثِيرًا ۚ وَمَا يُضِلُّ بِهِۦٓ إِلَّا ٱلْفَـٰسِقِينَ

2:27. وہ لوگ اللہ کے عہد کو مضبوط کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں۔ جوڑنے کے لئے اللہ نے جو حکم دیا ہے اس (رشتہ) کوتوڑتے ہیں۔ زمین میں فساد برپا کرتے ہیں۔وہی لوگ نقصان پانے والے ہیں۔
ٱلَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ ٱللَّهِ مِنۢ بَعْدِ مِيثَـٰقِهِۦ وَيَقْطَعُونَ مَآ أَمَرَ ٱللَّهُ بِهِۦٓ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ

2:28. اللہ کوکیسے انکار کرتے ہو؟ جب تم بے جان تھے اس نے تم کو زندہ کیا، پھر وہ تم کوموت دے گا، پھر تم کو زندہ کرے گا، پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے۔
كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِٱللَّهِ وَكُنتُمْ أَمْوَٰتًا فَأَحْيَـٰكُمْ ۖ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

2:29. اسی نے تمہارے لئے زمین کی تمام چیزیں پیدا کیں۔ پھر آسمان کی طرف قصدکیااور ان کو سات آسمانوں میں 507 ترتیب دیا۔وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔
هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ لَكُم مَّا فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ ٱسْتَوَىٰٓ إِلَى ٱلسَّمَآءِ فَسَوَّىٰهُنَّ سَبْعَ سَمَـٰوَٰتٍ ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ

2:30. جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں ایک نسل پیدا کرنے والا ہوں 46 تو انہوں نے عرض کیا کہ کیا تو وہاں فساد برپا کرکے خون بہانے والوں کو اس میں پیدا کرے گا؟ہم تو تیری حمد و ثنا کرتے ہیں، اور ہم تمہیں بے عیب مانتے ہیں! اس (پروردگار)نے کہاکہ جو تم نہیں جانتے وہ میں جانتا ہوں۔
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِنِّى جَاعِلٌ فِى ٱلْأَرْضِ خَلِيفَةً ۖ قَالُوٓا۟ أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ ٱلدِّمَآءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ ۖ قَالَ إِنِّىٓ أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ

2:31. (اللہ نے) آدم کو سارے نام سکھائے۔ پھر انہیں فرشتوں کو دکھاکر کہا کہ اگر تم سچے ہو تو ان کے نام مجھے بتاؤ۔
وَعَلَّمَ ءَادَمَ ٱلْأَسْمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ فَقَالَ أَنۢبِـُٔونِى بِأَسْمَآءِ هَـٰٓؤُلَآءِ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

2:32. تو انہوں نے کہا: تو پاک ہے 10، جو تو نے ہم کو سکھایا ہے اس کے سوا ہم کو دوسراعلم نہیں۔ تو ہی جاننے والا اور حکمت والا ہے۔
قَالُوا۟ سُبْحَـٰنَكَ لَا عِلْمَ لَنَآ إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَآ ۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَلِيمُ ٱلْحَكِيمُ

2:33. (اللہ نے) کہا:اے آدم! تو اِن کو ان کے نام بتلادو۔جب اس نے انہیں ان کے نام بتلادئے تو اللہ نے کہامیں نے تم سے نہیں کہا تھاکہ میں آسمانوں 507ا ور زمین میں چھپی ہوئی ہرچیز کو جانتا ہوں اور جو تم ظاہر کرتے ہو اورجو چھپائے ہوئے تھے سب میں جانتا ہوں۔
قَالَ يَـٰٓـَٔادَمُ أَنۢبِئْهُم بِأَسْمَآئِهِمْ ۖ فَلَمَّآ أَنۢبَأَهُم بِأَسْمَآئِهِمْ قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ إِنِّىٓ أَعْلَمُ غَيْبَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَأَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ

2:34. جب ہم نے فرشتوں سے کہاکہ آدم کی تعظیم کرو تو ابلیس 509کے سوا سب نے تعظیم کی، اس نے انکار کرکے اترانے لگااور(ہمیں) انکار کرنے والوں میں سے ہوگیا۔
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ ٱسْجُدُوا۟ لِـَٔادَمَ فَسَجَدُوٓا۟ إِلَّآ إِبْلِيسَ أَبَىٰ وَٱسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ

2:35. ہم نے کہاکہ اے آدم! تم اور تمہاری بیوی اس جنت میں 12 رہو، اس میں تم دونوں جو چاہو آسودگی سے کھاؤ۔ صرف اس درخت13 کے قریب نہ جاؤ۔(قریب ہوئے تو) ظلم ڈھانے والوں میں سے ہوجاؤگے۔
وَقُلْنَا يَـٰٓـَٔادَمُ ٱسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ ٱلْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا هَـٰذِهِ ٱلشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

2:36. ان دونوں کو شیطان نے وہاں سے ہٹادیا۔ ان کے اس ( اونچے )درجہ سے انہیں نکلوادیا۔ ہم نے یہ بھی کہاکہ اتر جاؤ، تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہو۔ تمہارے لئے زمین میں ایک مقررہ وقت تک ٹہرنے کی جگہ اور سہولت ہے۔ 175
فَأَزَلَّهُمَا ٱلشَّيْطَـٰنُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ ۖ وَقُلْنَا ٱهْبِطُوا۟ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ ۖ وَلَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَـٰعٌ إِلَىٰ حِينٍ

2:37. (توبہ کے) چند الفاظ14 آدم نے اپنے رب سے حاصل کرلئے۔ اس لئے اللہ نے انہیں معاف کردیا۔ وہی توبہ قبول کرنے والا ، نہایت رحم والا ہے۔
فَتَلَقَّىٰٓ ءَادَمُ مِن رَّبِّهِۦ كَلِمَـٰتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ

2:38. ہم نے کہا، تم سب یہاں سے اتر جاؤ۔جب میری طرف سے تمہیں سیدھی راہ پہنچے تو جو میری اس سیدھی راہ کی پیروی کریں گے انہیں کوئی خوف نہ ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
قُلْنَا ٱهْبِطُوا۟ مِنْهَا جَمِيعًا ۖ فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّى هُدًى فَمَن تَبِعَ هُدَاىَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

2:39. (یہ بھی ہم نے کہا کہ) جو (ہمیں ) جھٹلائے اور ہماری آیتوں کو جھوٹ مانا وہی دوزخی ہیں، اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ

2:40. 40 ۔اے اسرائیل کی اولادو! ان نعمتوں کو یاد کرو جو ہم نے تم کو عطا کیں، میرے وعدے کو پورا کرو، میں تمہارے وعدے کو پورا کروں گا۔مجھ ہی سے ڈرو۔
يَـٰبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتِىَ ٱلَّتِىٓ أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُوا۟ بِعَهْدِىٓ أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّـٰىَ فَٱرْهَبُونِ

2:41. تمہارے پاس جو (کتاب) ہے اس کو تصدیق کر نے والی ہماری نازل کردہ اس(قرآن)کو مانو۔سب سے پہلے اس کو انکار کرنے والوں میں سے نہ بنو۔ اورمیری آیتوں کوحقیر داموں میں نہ بیچا کرو۔مجھ ہی سے ڈرو۔
وَءَامِنُوا۟ بِمَآ أَنزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَلَا تَكُونُوٓا۟ أَوَّلَ كَافِرٍۭ بِهِۦ ۖ وَلَا تَشْتَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِى ثَمَنًا قَلِيلًا وَإِيَّـٰىَ فَٱتَّقُونِ

2:42. جانتے ہوئے بھی صحیح کو غلط سے نہ ملاؤ، اور حق کو نہ چھپاؤ۔
وَلَا تَلْبِسُوا۟ ٱلْحَقَّ بِٱلْبَـٰطِلِ وَتَكْتُمُوا۟ ٱلْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ

2:43. نماز کوقائم کرو، زکوٰۃ دو، رکوع کر نے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔
وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱرْكَعُوا۟ مَعَ ٱلرَّٰكِعِينَ

2:44. کتابِ الہٰی کو پڑھتے ہوئے اپنے کو بھول کرکیا تم لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو ؟ کئاتم سوچتے نہیں؟
۞ أَتَأْمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلْبِرِّ وَتَنسَوْنَ أَنفُسَكُمْ وَأَنتُمْ تَتْلُونَ ٱلْكِتَـٰبَ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

2:45. صبر اور نماز کے ذریعے مدد چاہو۔سوا ئے عاجزی کرنے والوں کے یہ(دوسروں کے لئے)بھاری ہی ہوگا۔
وَٱسْتَعِينُوا۟ بِٱلصَّبْرِ وَٱلصَّلَوٰةِ ۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى ٱلْخَـٰشِعِينَ

2:46. (عاجزی کرنے والے وہ ہیں) جو یقین رکھتے ہیں کہ وہ اپنے رب سے ملنے والے ہیں 488 اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔
ٱلَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَـٰقُوا۟ رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ

2:47. اے اسرائیل کی اولادو!ان نعمتوں کویاد کرو جو ہم نے تم کو عطا کی اور سارے جہاں والوں سے بڑھ کر تمہیں فضیلت دی۔ 16
يَـٰبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتِىَ ٱلَّتِىٓ أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّى فَضَّلْتُكُمْ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ

2:48. اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کو کچھ فائدہ نہ پہنچا سکے گا،(اس دن)کسی سے کسی قسم کی سفارش بھی قبول نہیں کی جائے گی 17۔ کسی کی طر ف سے کوئی فدیہ بھی نہیں لیا جائے گا۔اور وہ مدد بھی نہیں کئے جائیں گے۔
وَٱتَّقُوا۟ يَوْمًا لَّا تَجْزِى نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْـًٔا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَـٰعَةٌ وَلَا يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

2:49. یادکرو جب ہم نے تم کو فرعونیوں سے بچایا۔انہوں نے تمہیں سخت عذاب میں مبتلا کیا تھا۔تمہارے بیٹوں کو قتل کردیتے اور بیٹیوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے۔ تمہارے رب کی طرف سے یہ بہت بڑی آزمائش تھی۔
وَإِذْ نَجَّيْنَـٰكُم مِّنْ ءَالِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوٓءَ ٱلْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ أَبْنَآءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَآءَكُمْ ۚ وَفِى ذَٰلِكُم بَلَآءٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ

2:50. یاد کرو جب تمہارے لئے سمندر کو چیر کر تمہیں بچایا او ر تمہارے دیکھتے دیکھتے فرعونیوں کو ہم نے غرق کردیا۔
وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ ٱلْبَحْرَ فَأَنجَيْنَـٰكُمْ وَأَغْرَقْنَآ ءَالَ فِرْعَوْنَ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ

2:51. یاد کرو 18جب ہم نے موسیٰ کو چالیس راتوں کا وعدہ کیا تھا ۔ پھر اس کے پیچھے تم نے ظلم ڈھاکر بچھڑے کو (اپنا معبود) تصور کرلیا 19۔
وَإِذْ وَٰعَدْنَا مُوسَىٰٓ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ ٱتَّخَذْتُمُ ٱلْعِجْلَ مِنۢ بَعْدِهِۦ وَأَنتُمْ ظَـٰلِمُونَ

2:52. تم شکر گذار بننے کے لئے پھر بھی ہم نے تمہیں معاف کردیا۔
ثُمَّ عَفَوْنَا عَنكُم مِّنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

2:53. یاد کرو تم سیدھی راہ پانے کے لئے موسیٰ کو کتاب الٰہی اور (جھوٹ سے سچ کو) الگ کرکے دکھانے والا طریقہ بھی عطا کیا۔
وَإِذْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

2:54. یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! تم نے بچھڑے کو (اپنا معبود) تصور کر کے اپنے آپ پر ظلم کیا 19۔ پس تم اپنے خالق سے معافی چاہو۔ اپنے آپ کو قتل کردو 20 ۔یہی تمہارے خالق کے ہاں تمہارے لئے بہتر ہے۔ وہ تمہیں معاف کردیا۔وہی توبہ قبول کر نے والا ، نہایت ہی رحم والا ہے۔
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِۦ يَـٰقَوْمِ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ أَنفُسَكُم بِٱتِّخَاذِكُمُ ٱلْعِجْلَ فَتُوبُوٓا۟ إِلَىٰ بَارِئِكُمْ فَٱقْتُلُوٓا۟ أَنفُسَكُمْ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ عِندَ بَارِئِكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ

2:55. اور جب تم نے کہا، اے موسیٰ! جب تک ہم اللہ کو سامنے نہ دیکھ لیں، ہم تمہارا یقین نہیں کریں گے،تو تمہارے دیکھتے ہی دیکھتے اسی حالت میں تم کو بجلی کی کڑک نے آلیا۔21
وَإِذْ قُلْتُمْ يَـٰمُوسَىٰ لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ نَرَى ٱللَّهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْكُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ

2:56. پھر تم شکر گذار بننے کے لئے تمہاری موت کے بعد تم کو زندہ کیا
ثُمَّ بَعَثْنَـٰكُم مِّنۢ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

2:57. تم پر بادلوں کا سایہ کیا۔تمہارے (کھانے کے) لئے من و سلوٰی 442اتارا۔ (ہم نے کہا)ہماری دی ہوئی پاکیزہ چیزیں کھاؤ۔انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ اپنے آپ پر ظلم ڈھالیا۔
وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ ٱلْغَمَامَ وَأَنزَلْنَا عَلَيْكُمُ ٱلْمَنَّ وَٱلسَّلْوَىٰ ۖ كُلُوا۟ مِن طَيِّبَـٰتِ مَا رَزَقْنَـٰكُمْ ۖ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَـٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ

2:58. یاد کرو جب ہم نے کہا: اس بستی میں چلے جاؤ۔ وہاں جہاں سے چاہو آسودگی سے کھاؤ۔پھاٹک کے راستے سے عاجزی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔کہو کہ معافی۔ہم تمہاری خطاؤں کوبخش دیں گے، نیکی کرنے والوں کواور زیادہ دیں گے۔
وَإِذْ قُلْنَا ٱدْخُلُوا۟ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةَ فَكُلُوا۟ مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَٱدْخُلُوا۟ ٱلْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا۟ حِطَّةٌ نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطَـٰيَـٰكُمْ ۚ وَسَنَزِيدُ ٱلْمُحْسِنِينَ

2:59. مگر ظالموں نے(انہیں کہی ہوئی باتوں کو چھوڑکر) دوسری ان کہی باتوں سے بدل دیا۔ اس لئے ظلم ڈھا کر گناہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان پر آسمان سے 507 عذاب اتارا۔
فَبَدَّلَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ قَوْلًا غَيْرَ ٱلَّذِى قِيلَ لَهُمْ فَأَنزَلْنَا عَلَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ رِجْزًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ بِمَا كَانُوا۟ يَفْسُقُونَ

2:60. موسیٰ نے جب اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے کہا تمہارے لاٹھی سے اس پتھر پر مارو۔تو یکایک اس میں بارہ چشمے پھوٹ نکلے269۔ہر گروہ نے اپنے اپنے گھاٹ پہچان لیا۔ (ہم نے کہا) اللہ کے دئے ہوئے رزق میں سے کھاؤ پیو، زمین میں فساد کرتے ہوئے نہ پھرو۔
۞ وَإِذِ ٱسْتَسْقَىٰ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِۦ فَقُلْنَا ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْحَجَرَ ۖ فَٱنفَجَرَتْ مِنْهُ ٱثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْنًا ۖ قَدْ عَلِمَ كُلُّ أُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ ۖ كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ مِن رِّزْقِ ٱللَّهِ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ

2:61. جب تم نے کہا، اے موسیٰ! ایک ہی (قسم کے) کھانے پر ہم صبر نہیں کریں گے، پس ہمارے لئے تمہارے رب سے دعا کیجئے، وہ زمین سے اگنے والی ساگ، ککڑی، لہسن، مسور، پیاز وغیرہ ہمارے لئے ظاہر کرے گا۔تو موسیٰ نے کہا، کیا تم بہتر چیز کے بدلے ادنیٰ چیز لینا چاہتے ہو؟ کہیں ایک شہر میں ٹہر جاؤ۔ جو تم مانگوگے وہ تمہیں مل جائے گا 369۔ان پر ذلت اور محتاجی مسلط کردی گئی۔ غضبِ الہٰی کے بھی مستحق ہوگئے۔یہ اس وجہ سے ہوا کہ وہ لوگ اللہ کی آیتوں کو انکار کر نے والے اور نبیوں کو ناحق قتل کرنے والے تھے۔ یہ اس وجہ سے بھی ہوا کہ وہ گناہ میں حدسے بڑھے ہوئے تھے۔
وَإِذْ قُلْتُمْ يَـٰمُوسَىٰ لَن نَّصْبِرَ عَلَىٰ طَعَامٍ وَٰحِدٍ فَٱدْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجْ لَنَا مِمَّا تُنۢبِتُ ٱلْأَرْضُ مِنۢ بَقْلِهَا وَقِثَّآئِهَا وَفُومِهَا وَعَدَسِهَا وَبَصَلِهَا ۖ قَالَ أَتَسْتَبْدِلُونَ ٱلَّذِى هُوَ أَدْنَىٰ بِٱلَّذِى هُوَ خَيْرٌ ۚ ٱهْبِطُوا۟ مِصْرًا فَإِنَّ لَكُم مَّا سَأَلْتُمْ ۗ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ ٱلذِّلَّةُ وَٱلْمَسْكَنَةُ وَبَآءُو بِغَضَبٍ مِّنَ ٱللَّهِ ۗ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا۟ يَكْفُرُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ وَيَقْتُلُونَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ بِغَيْرِ ٱلْحَقِّ ۗ ذَٰلِكَ بِمَا عَصَوا۟ وَّكَانُوا۟ يَعْتَدُونَ

2:62. ایمان لانے والوں میں، یہودیوں میں، نصاراؤں میں اور صابیوں میں 443 جو اللہ اور آخرت پر ایمان لائے اور اچھے عمل بھی کئے پس ان کی مزدوری ان کے رب کے پاس ہے ، ان کے لئے کوئی ڈر ہے اور نہ وہ غم گین ہوں گے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱلَّذِينَ هَادُوا۟ وَٱلنَّصَـٰرَىٰ وَٱلصَّـٰبِـِٔينَ مَنْ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَعَمِلَ صَـٰلِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

2:63. یاد کرو جب ہم نے کوہِ طورکو تمہارے اوپر اٹھا کر تم سے عہد لیا ، کہ تم اللہ سے ڈرنے والے بنکرجو (کتاب ) ہم نے تمہیں عطا کی ہے اس کو مظبوطی سے پکڑے رہو اور اس میں جو کچھ ہے اس پر غور کرو۔22
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَـٰقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ ٱلطُّورَ خُذُوا۟ مَآ ءَاتَيْنَـٰكُم بِقُوَّةٍ وَٱذْكُرُوا۟ مَا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ

2:64. اس کے بعد بھی تم نے جھٹلادیا ، اگر اللہ کا فضل اور کرم تم پر نہ ہوتا تو تم ضرور نقصان اٹھاتے۔
ثُمَّ تَوَلَّيْتُم مِّنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ ۖ فَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ لَكُنتُم مِّنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ

2:65. ہفتہ کے دن کی حدود پار کرنے والوں کو تم جانتے ہو۔ ان سے کہہ دو کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ۔23
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ ٱلَّذِينَ ٱعْتَدَوْا۟ مِنكُمْ فِى ٱلسَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُوا۟ قِرَدَةً خَـٰسِـِٔينَ

2:66. ہم نے اِس کو اس زمانے والوں کو اور اس کے بعد کے زمانے میں آنے والوں کو عبرت اور (ہم سے) ڈرنے والوں کے لئے نصیحت بنادیا۔
فَجَعَلْنَـٰهَا نَكَـٰلًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ

2:67. جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ نے تمہیں ایک بیل ذبح کر نے کا حکم دیا ہے تو انہوں نے کہا کیا ہمیں تم مذاق سمجھ رہے ہو؟ موسٰی نے کہا ایسے نادان بننے سے میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔24
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِۦٓ إِنَّ ٱللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تَذْبَحُوا۟ بَقَرَةً ۖ قَالُوٓا۟ أَتَتَّخِذُنَا هُزُوًا ۖ قَالَ أَعُوذُ بِٱللَّهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ ٱلْجَـٰهِلِينَ

2:68. انہوں نے کہا، اپنے رب سے ہمارے لئے درخواست کرو کہ وہ ہمیں صاف بتلا دے گاکہ وہ کیسی ہے؟ موسیٰ نے کہا ، وہ کہتا ہے کہ نہ وہ بوڑھی ہے نہ بچہ، دونوں کے درمیانی عمر کی ہے۔چنانچہ تم کو جو حکم ہوا ہے ویسا ہی کرو۔
قَالُوا۟ ٱدْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا هِىَ ۚ قَالَ إِنَّهُۥ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا فَارِضٌ وَلَا بِكْرٌ عَوَانٌۢ بَيْنَ ذَٰلِكَ ۖ فَٱفْعَلُوا۟ مَا تُؤْمَرُونَ

2:69. انہوں نے کہا، اپنے رب سے ہمارے لئے درخواست کرو کہ وہ ہمیں وضاحت کر دے گا کہ اس کا رنگ کیسا ہو؟موسٰی نے کہا ، وہ کہتا ہے کہ وہ دیکھنے والوں کو خوش کر نے والی گہرے پیلے رنگ کی ہو۔
قَالُوا۟ ٱدْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا لَوْنُهَا ۚ قَالَ إِنَّهُۥ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَآءُ فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ ٱلنَّـٰظِرِينَ

2:70. انہوں نے کہا، اپنے رب سے ہمارے لئے درخواست کرو کہ وہ ہمیں صاف بتلا دے گاکہ وہ کیسی ہے؟وہ بیل ہمیں الجھا دیا ہے۔اللہ اگر چاہے تو ہم راہ پالیں گے۔
قَالُوا۟ ٱدْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا هِىَ إِنَّ ٱلْبَقَرَ تَشَـٰبَهَ عَلَيْنَا وَإِنَّآ إِن شَآءَ ٱللَّهُ لَمُهْتَدُونَ

2:71. موسیٰ نے کہا، اللہ فرماتا ہے، وہ بیل زمین کو جوتنے والی اور کھیتوں کو پانی دینے والی نہ ہو، صحیح و سالم ہو اور کوئی داغ نہ ہو۔ انہوں نے ، اب تم نے ٹھیک بات بتلائی ہے، کہہ کر نہ کرنے کا ارادہ ہوتے ہوئے بھی (بہت ہی مشکل سے) اس بیل کو ذبح کیا۔
قَالَ إِنَّهُۥ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا ذَلُولٌ تُثِيرُ ٱلْأَرْضَ وَلَا تَسْقِى ٱلْحَرْثَ مُسَلَّمَةٌ لَّا شِيَةَ فِيهَا ۚ قَالُوا۟ ٱلْـَٔـٰنَ جِئْتَ بِٱلْحَقِّ ۚ فَذَبَحُوهَا وَمَا كَادُوا۟ يَفْعَلُونَ

2:72. یاد کرو جب تم نے ایک شخص کو قتل کرکے اس کے متعلق بحث کر رہے تھے۔ جو تم چھپا رہے تھے اللہ اس کو ظاہر کرنے والاہے۔
وَإِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَٱدَّٰرَْٰٔتُمْ فِيهَا ۖ وَٱللَّهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ

2:73. ہم نے کہا: اس (بیل) کی ایک حصۃ سے اس (مقتول) کو مارو۔اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرتا ہے۔ تم سمجھنے کے لئے وہ اپنی نشانیاں دکھاتا ہے۔24
فَقُلْنَا ٱضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا ۚ كَذَٰلِكَ يُحْىِ ٱللَّهُ ٱلْمَوْتَىٰ وَيُرِيكُمْ ءَايَـٰتِهِۦ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

2:74. پھراس کے بعد تمہارے دل پتھر کی طرح یا اس سے بھی زیادہ سخت منجمد ہوگئے۔کیونکہ چند پتھروں میں سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں، چندپتھریں پھٹ کر اس میں سے پانی بھی نکل آتا ہے۔ بعض اللہ کے خوف سے (لڑھک کر) گرنے والے پتھر بھی ہیں۔جو تم کرتے ہو اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے۔
ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُم مِّنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ فَهِىَ كَٱلْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً ۚ وَإِنَّ مِنَ ٱلْحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَشَّقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ ٱلْمَآءُ ۚ وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ ٱللَّهِ ۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

2:75. کیا تم چاہتے ہو کہ وہ( اسرائیل) تمہیں مان لیں گے؟ ان میں سے کچھ لوگ اللہ کی باتوں کو سن کر اور سمجھ کر پھر اچھی طرح جانتے ہوئے بھی اس کو بدل دیا۔
۞ أَفَتَطْمَعُونَ أَن يُؤْمِنُوا۟ لَكُمْ وَقَدْ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَسْمَعُونَ كَلَـٰمَ ٱللَّهِ ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُۥ مِنۢ بَعْدِ مَا عَقَلُوهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ

2:76. ایمان والوں سے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ، جب وہ ایک دوسرے سے تنہائی میں ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ کیا تم ان(مسلمانوں) کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے تم کو بتلائی ہیں، تاکہ وہ تمہارے رب کے پاس تمہارے خلاف حجت کریں۔کیا تم سمجھوگے نہیں؟
وَإِذَا لَقُوا۟ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا وَإِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ قَالُوٓا۟ أَتُحَدِّثُونَهُم بِمَا فَتَحَ ٱللَّهُ عَلَيْكُمْ لِيُحَآجُّوكُم بِهِۦ عِندَ رَبِّكُمْ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

2:77. کیا وہ یہ نہیں جانتے کہ جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں سب اللہ جابتا ہے؟
أَوَلَا يَعْلَمُونَ أَنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ

2:78. ان میں ان پڑھ بھی ہیں ، وہ جھوٹ کے سوا کتاب الٰہی میں سے کچھ نہیں جانتے۔ وہ صرف گمان ہی کرتے ہیں۔
وَمِنْهُمْ أُمِّيُّونَ لَا يَعْلَمُونَ ٱلْكِتَـٰبَ إِلَّآ أَمَانِىَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ

2:79. پس خرابی ہے ان لوگوں کے لئے جو اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھتے ہیں اور تھوڑی سی قیمت پر445 بیچنے کے لئے کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی جانب سے ہے۔خرابی ہے ان ہاتھوں کو جوکچھ لکھا ہے، اور خرابی ہے (اس کے ذریعے)جو کچھ کمایا ہے۔
فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ يَكْتُبُونَ ٱلْكِتَـٰبَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَـٰذَا مِنْ عِندِ ٱللَّهِ لِيَشْتَرُوا۟ بِهِۦ ثَمَنًا قَلِيلًا ۖ فَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا يَكْسِبُونَ

2:80. وہ کہتے ہیں کہ مقررہ دن کے سوا دوزخ ہمیں نہیں چھوئے گی. پوچھو، کیا تم نے اللہ کے پاس (اس بارے میں) کوئی معاہدہ کیا ہے؟ (اگر ایسا ہو تو) اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرے گا۔ یااللہ کی نسبت ایسی بات جوڑدیتے ہو جو تم نہیں جانتے؟
وَقَالُوا۟ لَن تَمَسَّنَا ٱلنَّارُ إِلَّآ أَيَّامًا مَّعْدُودَةً ۚ قُلْ أَتَّخَذْتُمْ عِندَ ٱللَّهِ عَهْدًا فَلَن يُخْلِفَ ٱللَّهُ عَهْدَهُۥٓ ۖ أَمْ تَقُولُونَ عَلَى ٱللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ

2:81. ایسا نہیں ہے، جو کوئی بھی گناہ کرے،اور ان کے گناہ نے ان کو اپنے گھیرے میں لے لیا تو وہی لوگ دوزخی ہیں، وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے۔
بَلَىٰ مَن كَسَبَ سَيِّئَةً وَأَحَـٰطَتْ بِهِۦ خَطِيٓـَٔتُهُۥ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ

2:82. جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے وہ جنتی ہیں، اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ

2:83. ہم نے اسرائیل کی اولادوں سے عہد لیاتھا کہ اللہ کے سوا (کسی کی) عبادت نہ کرو، والدین کی، قرابت داروں کی، یتیموں کی اور غریبوں کی مدد کرو، لوگوں سے خوبصورت انداز سے بات کرو، نماز کو قائم کرواور زکوٰۃ ادا کرو۔ پھر تم میں سے چندلوگوں کے سوائے (دوسرے لوگ) جھٹلا کر منہ پھیرلیا۔
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَـٰقَ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا ٱللَّهَ وَبِٱلْوَٰلِدَيْنِ إِحْسَانًا وَذِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْيَتَـٰمَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينِ وَقُولُوا۟ لِلنَّاسِ حُسْنًا وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنكُمْ وَأَنتُم مُّعْرِضُونَ

2:84. جب ہم نے تم سے عہد لیا تھا کہ تم اپنوں کا خون نہ بہاؤ، اپنے گھروں سے اپنے (قریبی) لوگوں کو نہ نکالوتو تم ہی اس کے گواہ بن کراقرار کیا۔
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَـٰقَكُمْ لَا تَسْفِكُونَ دِمَآءَكُمْ وَلَا تُخْرِجُونَ أَنفُسَكُم مِّن دِيَـٰرِكُمْ ثُمَّ أَقْرَرْتُمْ وَأَنتُمْ تَشْهَدُونَ

2:85. پھر تم نے اپنے ہی (قریبی) لوگوں کو قتل کیا، تمہارے ہی ایک گروہ کو ان کے گھروں سے بھگا دیا۔ اور ان کے خلاف گناہ اور سرکشی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرنے لگے۔تمہارے پاس اگر (کوئی) قیدی آئے تو (تمہاری کتاب کے مطابق) فدیہ حاصل کرلیتے ہو۔(اسی کتاب میں حقداروں کو ان کے گھروں سے ) باہر کردینا منع کیا گیا ہے، کتاب کے ایک حصہ کو مان کر کیا دوسر ے حصہ کا انکار کرتے ہو؟ تم میں سے ایسا کر نے والو ں کو اس دنیوی زندگی میں ذلت کے سوا کوئی اجر نہیں۔ قیامت کے دن ان کو سخت سزا میں مبتلا کیا جائے گا۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے بے خبرنہیں۔
ثُمَّ أَنتُمْ هَـٰٓؤُلَآءِ تَقْتُلُونَ أَنفُسَكُمْ وَتُخْرِجُونَ فَرِيقًا مِّنكُم مِّن دِيَـٰرِهِمْ تَظَـٰهَرُونَ عَلَيْهِم بِٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ وَإِن يَأْتُوكُمْ أُسَـٰرَىٰ تُفَـٰدُوهُمْ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْكُمْ إِخْرَاجُهُمْ ۚ أَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ ٱلْكِتَـٰبِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ ۚ فَمَا جَزَآءُ مَن يَفْعَلُ ذَٰلِكَ مِنكُمْ إِلَّا خِزْىٌ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ يُرَدُّونَ إِلَىٰٓ أَشَدِّ ٱلْعَذَابِ ۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

2:86. وہی لوگ آخرت کو 1 بیچ کر اس دنیوی زندگی کو خریدنے والے۔ اس لئے انہیں عذاب میں کوئی تخفیف نہیں ہو گی، اور وہ مدد بھی نہیں کئے جائیں گے۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ٱشْتَرَوُا۟ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا بِٱلْـَٔاخِرَةِ ۖ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ ٱلْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

2:87. ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی، اس کے پیچھے پے در پے کئی رسولوں کو بھیجے۔ مریم کے بیٹے عیسٰی کو کھلی نشانیاں دیں۔روح القدس 444 کے ذریعے انہیں قوت عطا کی۔ جب بھی کوئی رسول تمہارے پاس تمہاری خواہش کے خلاف کوئی بات لے کر آیاتو تم نے تکبر کیا ، بعض کو تم نے جھٹلادیا اور بعض کو قتل کرڈالا۔
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ وَقَفَّيْنَا مِنۢ بَعْدِهِۦ بِٱلرُّسُلِ ۖ وَءَاتَيْنَا عِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ ٱلْبَيِّنَـٰتِ وَأَيَّدْنَـٰهُ بِرُوحِ ٱلْقُدُسِ ۗ أَفَكُلَّمَا جَآءَكُمْ رَسُولٌۢ بِمَا لَا تَهْوَىٰٓ أَنفُسُكُمُ ٱسْتَكْبَرْتُمْ فَفَرِيقًا كَذَّبْتُمْ وَفَرِيقًا تَقْتُلُونَ

2:88. وہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل بند کر دئے گئے ہیں۔ایسا نہیں ہے، (اس کو)انکار کردینے کی وجہ سے اللہ نے ان پر لعنت کردی ہے 6۔ وہ بہت ہی کم ماننے والے ہیں۔
وَقَالُوا۟ قُلُوبُنَا غُلْفٌۢ ۚ بَل لَّعَنَهُمُ ٱللَّهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِيلًا مَّا يُؤْمِنُونَ

2:89. (ایک اللہ کے) انکار کرنے والوں کے خلاف وہ لوگ اس سے پہلے مدد طلب کرتے تھے۔جو ان کے پاس ہے اس کو سچا ثابت کرنے والی کتاب جب اللہ کے پاس سے آئی، (یعنی) ان کے پاس وہ چیز آگئی جسے وہ پہچانتے تھے 25، اس کو (ماننے سے) وہ انکار کردئے۔ انکار کر نے والوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ 6
وَلَمَّا جَآءَهُمْ كِتَـٰبٌ مِّنْ عِندِ ٱللَّهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ وَكَانُوا۟ مِن قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فَلَمَّا جَآءَهُم مَّا عَرَفُوا۟ كَفَرُوا۟ بِهِۦ ۚ فَلَعْنَةُ ٱللَّهِ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ

2:90. اللہ کا نازل کردہ چیز کو انکار کر نے کے بدلے اپنے آپ کو بیچ دینا بہت بری بات ہے۔ اس کی وجہ وہ حسد ہے جو اللہ نے اپنے فضل کو اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے اتاردے۔ چنانچہ غضب پر غضب کے وہ مستحق ہوگئے۔ (ایک اللہ کے) انکار کرنے والوں کو رسوا کرنے والا عذاب ہے۔
بِئْسَمَا ٱشْتَرَوْا۟ بِهِۦٓ أَنفُسَهُمْ أَن يَكْفُرُوا۟ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بَغْيًا أَن يُنَزِّلَ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ ۖ فَبَآءُو بِغَضَبٍ عَلَىٰ غَضَبٍ ۚ وَلِلْكَـٰفِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ

2:91. ۔ جب ان سے کہا جائے کہ اللہ نے جو اتارا ہے اس کو مانو تو وہ کہتے ہیں کہ ہم پر جو اترا ہے اسی کو ہم مانیں گے۔ اس کے سوا جو ہے (یعنی قرآن کو) وہ انکارکرتے ہیں۔حالانکہ وہ حق بھی ہے اور ان کے پاس جو ہے اس کی تصدیق بھی کرتی ہے۔ (اے محمد) کہو، اگر تم ایمان والے ہو تو اس سے پہلے اللہ کے نبیوں کو تم نے کیوں قتل کیا ؟
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ ءَامِنُوا۟ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ قَالُوا۟ نُؤْمِنُ بِمَآ أُنزِلَ عَلَيْنَا وَيَكْفُرُونَ بِمَا وَرَآءَهُۥ وَهُوَ ٱلْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمْ ۗ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُونَ أَنۢبِيَآءَ ٱللَّهِ مِن قَبْلُ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

2:92. ۔ واضح دلیلوں کے ساتھ موسیٰ تمہارے پاس آئے۔ان کے پیچھے ظلم ڈھاکر تم نے بچھڑے کو (اپنا معبود) تصور کرلیا۔ 19
۞ وَلَقَدْ جَآءَكُم مُّوسَىٰ بِٱلْبَيِّنَـٰتِ ثُمَّ ٱتَّخَذْتُمُ ٱلْعِجْلَ مِنۢ بَعْدِهِۦ وَأَنتُمْ ظَـٰلِمُونَ

2:93. ۔ یاد کرو جب ہم نے تم سے عہد لیا تھا، کوہ طور کو تمہارے اوپر اونچا کیا 22 ، اور کہا کہ جو ہم نے تم پر نازل کیا ہے اس کو مضبوطی سے تھامواور سنو! انہوں نے کہا کہ ہم نے سن لیا اور اختلاف کیا۔ (ہمیں) انکار کرنے کی وجہ سے ان کے دلوں میں بچھڑے کی محبت پلادی گئی 19۔ کہو اگر تم (سچا)ایمان رکھتے ہو تو تمہارا ایمان تم کوکیوں براہی حکم دیتا ہے؟
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَـٰقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ ٱلطُّورَ خُذُوا۟ مَآ ءَاتَيْنَـٰكُم بِقُوَّةٍ وَٱسْمَعُوا۟ ۖ قَالُوا۟ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَأُشْرِبُوا۟ فِى قُلُوبِهِمُ ٱلْعِجْلَ بِكُفْرِهِمْ ۚ قُلْ بِئْسَمَا يَأْمُرُكُم بِهِۦٓ إِيمَـٰنُكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

2:94. ۔ کہہ دو کہ اگر تم اس بات پر سچے ہو کہ آخرت کی زندگی1 جو اللہ کے پاس ہے وہ دوسروں کو چھوڑکر تمہارے لئے ہی مخصوص ہے تو تم مرنے کی آرزو کرو!
قُلْ إِن كَانَتْ لَكُمُ ٱلدَّارُ ٱلْـَٔاخِرَةُ عِندَ ٱللَّهِ خَالِصَةً مِّن دُونِ ٱلنَّاسِ فَتَمَنَّوُا۟ ٱلْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

2:95. ۔ وہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ہرگز اس کی آرزو نہ کریں گے۔ظلم کرنے والوں کو اللہ خوب جانتا ہے۔
وَلَن يَتَمَنَّوْهُ أَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِٱلظَّـٰلِمِينَ

2:96. دوسرے لوگوں سے زیادہ (خاص کر) مشرکوں سے زیادہ انہیں لوگوں کو تم زندہ رہنے کی خواہشمند پاؤگے۔ ان میں سے ایک شخص یہی چاہتا ہے کہ اس کو ایک ہزار سال کی زندگی ملے۔اس طرح اگر زندگی عطا ہو تو وہ اس کو عذاب سے روک نہیں سکتی۔وہ جو بھی کرتے ہیں اللہ دیکھنے والا ہے۔ 488
وَلَتَجِدَنَّهُمْ أَحْرَصَ ٱلنَّاسِ عَلَىٰ حَيَوٰةٍ وَمِنَ ٱلَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ ۚ يَوَدُّ أَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ أَلْفَ سَنَةٍ وَمَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهِۦ مِنَ ٱلْعَذَابِ أَن يُعَمَّرَ ۗ وَٱللَّهُ بَصِيرٌۢ بِمَا يَعْمَلُونَ

2:97. آپ کہہ دیجئے کہ اگر کوئی جبریل کا مخالف ہو (تووہ غلط ہے) ، کیونکہ اسی نے اللہ کی مرضی سے (اے محمد) اس کوتمہارے دل میں 152 اتارا ہے 492۔ یہ اپنے سے پہلے گذری ہوئی 4 کتاب کی تصدیق کرتی ہے، اور ایمان والوں کو ہدایت اور خوشخبری ہے۔
قُلْ مَن كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيلَ فَإِنَّهُۥ نَزَّلَهُۥ عَلَىٰ قَلْبِكَ بِإِذْنِ ٱللَّهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ

2:98. جو شخص اللہ ، اس کے فرشتوں، اس کے رسولوں ، جبریل و میکائیل کا دشمن ہے تو ایسے انکار کرنے والوں کا اللہ دشمن ہے۔
مَن كَانَ عَدُوًّا لِّلَّهِ وَمَلَـٰٓئِكَتِهِۦ وَرُسُلِهِۦ وَجِبْرِيلَ وَمِيكَىٰلَ فَإِنَّ ٱللَّهَ عَدُوٌّ لِّلْكَـٰفِرِينَ

2:99. (اے محمد) ہم نے تم کو واضح نشانیاں عطا کیں، نافرمانوں کے سوا (دوسرے کوئی) اس کو انکار نہیں کریں گے۔
وَلَقَدْ أَنزَلْنَآ إِلَيْكَ ءَايَـٰتٍۭ بَيِّنَـٰتٍ ۖ وَمَا يَكْفُرُ بِهَآ إِلَّا ٱلْفَـٰسِقُونَ

2:100. جب بھی انہوں نے عہد کیا ان میں سے ایک فریق کیا اس کو پھینک نہیں دیا؟ بلکہ ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لائیں گے
أَوَكُلَّمَا عَـٰهَدُوا۟ عَهْدًا نَّبَذَهُۥ فَرِيقٌ مِّنْهُم ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

2:101. ان کے پاس جوموجود ہے اس کو تصدیق کرنے والے رسول (محمد) جب اللہ کی جانب سے ان کے پاس آئے تواہل کتاب والوں 27میں سے ایک فریق نے اللہ کی کتاب کو اپنے پیٹھ پیچھے پھینک دیاجیسے کہ وہ کچھ جانتے ہی نہیں۔
وَلَمَّا جَآءَهُمْ رَسُولٌ مِّنْ عِندِ ٱللَّهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِيقٌ مِّنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ كِتَـٰبَ ٱللَّهِ وَرَآءَ ظُهُورِهِمْ كَأَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

2:102. سلیمان کی حکومت میں شیطان کی باتوں کو یہ لوگ پیروی کرنے لگے۔سلیمان نے (کبھی وحدانیت کا) انکار نہیں کیا۔اور (جبریل اور میکائیل نامی) دونوں فرشتوں کو (جادو) عطا نہیں کیا گیا 28۔شہر بابل میں لوگوں کو جادو سکھلانے والے ہاروت ماروت 357نامی شیاطین ہی 5 5 (وحدانیت کے) منکر تھے۔ وہ کسی کو سکھانے سے پہلے ہی جب تک باقاعدگی سے یہ نہ کہہ دیتے کہ ہم تو بطور عبرت ہیں، اس لئے( اس کو سیکھ کراللہ کا) انکار نہ کرنا،کسی کو سکھاتے نہیں تھے۔پس جس کے ذریعے شوہر اور بیوی کے درمیان جدائی پیدا ہوتی ہو اسی کو ان دونوں سے وہ لوگ سیکھ لیتے تھے۔ اللہ کی مرضی کے بغیر اس کے ذریعے وہ کسی کو کسی قسم کی ضرر پہنچا نہیں سکتے 495 ۔پھر وہ لوگ خود کو نقصان پہنچانے والی اور نفع نہ دینے والی باتیں سیکھ لیں۔ نیز وہ یقین کے ساتھ جان رکھے تھے کہ جس نے اسے خریدا اس کے لئے آخرت 1 میں کوئی سرخروئی نہیں۔جس کے لئے وہ اپنے آپ کو بیچا تھاوہ بہت برا ہے، کیا وہ جانیں گے نہیں؟
وَٱتَّبَعُوا۟ مَا تَتْلُوا۟ ٱلشَّيَـٰطِينُ عَلَىٰ مُلْكِ سُلَيْمَـٰنَ ۖ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَـٰنُ وَلَـٰكِنَّ ٱلشَّيَـٰطِينَ كَفَرُوا۟ يُعَلِّمُونَ ٱلنَّاسَ ٱلسِّحْرَ وَمَآ أُنزِلَ عَلَى ٱلْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَـٰرُوتَ وَمَـٰرُوتَ ۚ وَمَا يُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّىٰ يَقُولَآ إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ ۖ فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِۦ بَيْنَ ٱلْمَرْءِ وَزَوْجِهِۦ ۚ وَمَا هُم بِضَآرِّينَ بِهِۦ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّهِ ۚ وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ ۚ وَلَقَدْ عَلِمُوا۟ لَمَنِ ٱشْتَرَىٰهُ مَا لَهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ مِنْ خَلَـٰقٍ ۚ وَلَبِئْسَ مَا شَرَوْا۟ بِهِۦٓ أَنفُسَهُمْ ۚ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ

2:103. اگر وہ مومن بن کر (اللہ) سے ڈریں تو اللہ کی جانب سے ملنے والا اجربہت ہی بہتر ہوگا۔ کیا وہ جانیں گے نہیں؟
وَلَوْ أَنَّهُمْ ءَامَنُوا۟ وَٱتَّقَوْا۟ لَمَثُوبَةٌ مِّنْ عِندِ ٱللَّهِ خَيْرٌ ۖ لَّوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ

2:104. اے ایمان والو! راعنا مت کہو۔ انظرناکہواور سنو!(ایک اللہ کے)انکار کرنے والوں کودردناک عذاب ہے۔ 29
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَقُولُوا۟ رَٰعِنَا وَقُولُوا۟ ٱنظُرْنَا وَٱسْمَعُوا۟ ۗ وَلِلْكَـٰفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ

2:105. (ایک اللہ کا) انکار کرنے والے اہلِ کتاب 27 اور مشرک تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھلائی نازل ہونا پسند نہیں کرتے۔اللہ جسے چاہتا ہے اسی کو اپنی رحمت سے نوازتا ہے۔ اللہ بڑا فضل والا ہے۔
مَّا يَوَدُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ وَلَا ٱلْمُشْرِكِينَ أَن يُنَزَّلَ عَلَيْكُم مِّنْ خَيْرٍ مِّن رَّبِّكُمْ ۗ وَٱللَّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِۦ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلْفَضْلِ ٱلْعَظِيمِ

2:106. جب کسی آیت کوتبدیل کریں 30 یا اس کو بھلا دیں تو ہم اس سے بہتر یا اس کے برابر دے دیتے ہیں۔کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ ہر چیز پر قدرت والا ہے؟
۞ مَا نَنسَخْ مِنْ ءَايَةٍ أَوْ نُنسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَآ أَوْ مِثْلِهَآ ۗ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ

2:107. کیا تم نہیں جانتے کہ آسمانوں 507 اور زمین کی حکومت اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی والی ہے نہ مددگار؟
أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ ٱللَّهَ لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۗ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّ وَلَا نَصِيرٍ

2:108. کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے ایسے سوال کرو جیسے کہ اس سے پہلے موسیٰ سے (سوال) 31کئے گئے تھے؟ ایمان کو (اللہ کے) انکار سے بدلنے والا سیدھی راہ سے بھٹک گیا۔
أَمْ تُرِيدُونَ أَن تَسْـَٔلُوا۟ رَسُولَكُمْ كَمَا سُئِلَ مُوسَىٰ مِن قَبْلُ ۗ وَمَن يَتَبَدَّلِ ٱلْكُفْرَ بِٱلْإِيمَـٰنِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ

2:109. اہلِ کتاب میں 27 سے اکثر یہ چاہتے ہیں کہ ایمان لانے کے بعد تم کو (اللہ کا) انکار کرنے والوں میں بدل دیں۔سچائی ان پر واضح ہو جانے کے بعد محض ان کا ذاتی حسد ہی اس کا سبب ہے۔ اللہ اپنا حکم نافذ کرنے تک (انہیں) اہمیت نہ دیتے ہوئے چھوڑدو۔ ہر چیز پر اللہ قدرت رکھتا ہے۔
وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ لَوْ يَرُدُّونَكُم مِّنۢ بَعْدِ إِيمَـٰنِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِندِ أَنفُسِهِم مِّنۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ ٱلْحَقُّ ۖ فَٱعْفُوا۟ وَٱصْفَحُوا۟ حَتَّىٰ يَأْتِىَ ٱللَّهُ بِأَمْرِهِۦٓ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ

2:110. نماز کو قائم کرواور زکوٰۃ ادا کرو۔ اپنے لئے جو بھلائی بھی تم آگے بھیجو گے اس کو تم اللہ کے پاس پاؤگے۔جو کچھ تم کرتے ہو اللہ دیکھ رہا ہے۔488
وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ ۚ وَمَا تُقَدِّمُوا۟ لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

2:111. وہ کہتے ہیں کہ یہودی یا عیسائی کے سوا (دوسرا کوئی) جنت میں داخل نہیں ہو گا۔یہ محض ان کا گمان ہے۔کہہ دو کہ اگر تم سچے ہو تو اپنی دلیل لاؤ۔
وَقَالُوا۟ لَن يَدْخُلَ ٱلْجَنَّةَ إِلَّا مَن كَانَ هُودًا أَوْ نَصَـٰرَىٰ ۗ تِلْكَ أَمَانِيُّهُمْ ۗ قُلْ هَاتُوا۟ بُرْهَـٰنَكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

2:112. ایسا نہیں ہے، جو اپنے چہرے کو اللہ کے لئے جھکا دے اور نیکی بھی کرے تو ان کی مزدوری اللہ کے پاس ہے۔ان کے لئے نہ کوئی ڈر ہے اور وہ غمگین بھی نہ ہوں گے۔
بَلَىٰ مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُۥ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُۥٓ أَجْرُهُۥ عِندَ رَبِّهِۦ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

2:113. کتابِ الہٰی کو پڑھتے ہوئے ہی یہودی کہتے ہیں کہ عیسائی کسی میں نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی کسی میں نہیں۔ بے علم لوگ بھی انہیں کی طرح کہتے ہیں۔ ان کے اختلافات کا ان کے درمیان قیامت کے دن 1 اللہ فیصلہ کرے گا۔
وَقَالَتِ ٱلْيَهُودُ لَيْسَتِ ٱلنَّصَـٰرَىٰ عَلَىٰ شَىْءٍ وَقَالَتِ ٱلنَّصَـٰرَىٰ لَيْسَتِ ٱلْيَهُودُ عَلَىٰ شَىْءٍ وَهُمْ يَتْلُونَ ٱلْكِتَـٰبَ ۗ كَذَٰلِكَ قَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ ۚ فَٱللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فِيمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

2:114. اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا 32جو اللہ کی مسجد میں اللہ کے نام کا ذکر کر نے سے روکے اور ان کو اجاڑنے کی کوشش کرے ؟ ان لوگوں کو سوائے ڈرتے ہوئے ان میں داخل ہونے کا حق نہیں ہے۔انہیں اس دنیا میں ذلت اور آخرت 1میں سخت عذاب ہے۔
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَـٰجِدَ ٱللَّهِ أَن يُذْكَرَ فِيهَا ٱسْمُهُۥ وَسَعَىٰ فِى خَرَابِهَآ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَن يَدْخُلُوهَآ إِلَّا خَآئِفِينَ ۚ لَهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا خِزْىٌ وَلَهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ

2:115. مشرق اور مغرب اللہ ہی کے لئے ہے۔تم جدھر بھی منہ پھیروگے وہاں اللہ کا چہرہ ہے 488۔اللہ وسعت والا ، علم والا ہے۔
وَلِلَّهِ ٱلْمَشْرِقُ وَٱلْمَغْرِبُ ۚ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا۟ فَثَمَّ وَجْهُ ٱللَّهِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ

2:116. وہ کہتے ہیں کہ اللہ نے بیٹا بنا لیا۔ایسا نہیں ہے، وہ پاک ہے 10۔ آسمانوں 507 اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے۔ سارے اسی کے فرماں بردار ہیں۔
وَقَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱللَّهُ وَلَدًا ۗ سُبْحَـٰنَهُۥ ۖ بَل لَّهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ كُلٌّ لَّهُۥ قَـٰنِتُونَ

2:117. آسمانوں 507 اور زمین کو (اس نے) بغیر نمونے کے ایجاد کیا۔ جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ صرف ہوجا 506 کہتا ہے توفوراً ہوجاتی ہے۔
بَدِيعُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ وَإِذَا قَضَىٰٓ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ

2:118. نادان لوگ کہتے ہیں کہ اللہ ہم سے بات کیوں نہیں کرتا؟ یا ہمارے پاس ایک نشانی کیوں نہیں آتی؟ ان سے پہلے لوگ بھی ایسی ہی باتیں کرتے تھے۔ان سب کے دل ایک جیسے ہیں۔مضبوط یقین رکھنے والے لوگوں کو ہم نشانیاں واضح کرتے ہیں۔
وَقَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ لَوْلَا يُكَلِّمُنَا ٱللَّهُ أَوْ تَأْتِينَآ ءَايَةٌ ۗ كَذَٰلِكَ قَالَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّثْلَ قَوْلِهِمْ ۘ تَشَـٰبَهَتْ قُلُوبُهُمْ ۗ قَدْ بَيَّنَّا ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ

2:119. (اے محمد!) ہم نے تم کو خوشخبری سنانے والااور ڈرانے والابناکر حق کے ساتھ بھیجا ہے۔ دوزخیوں کے بارے میں تم سے پوچھ نہیں ہوگی۔
إِنَّآ أَرْسَلْنَـٰكَ بِٱلْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۖ وَلَا تُسْـَٔلُ عَنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْجَحِيمِ

2:120. یہودو نصارٰی کے دین کو جب تک تم پیروی نہیں کروگے وہ تم سے ہرگز راضی نہیں ہوں گے۔کہہ دو کہ اللہ کا راستہ ہی (صحیح) راستہ ہے۔ تمہارے پاس وضاحت آنے کے بعد ان کی خواہشات کی پیروی کروگے تو اللہ سے تمہیں بچانے والا اور مددگار کوئی نہیں۔
وَلَن تَرْضَىٰ عَنكَ ٱلْيَهُودُ وَلَا ٱلنَّصَـٰرَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ ۗ قُلْ إِنَّ هُدَى ٱللَّهِ هُوَ ٱلْهُدَىٰ ۗ وَلَئِنِ ٱتَّبَعْتَ أَهْوَآءَهُم بَعْدَ ٱلَّذِى جَآءَكَ مِنَ ٱلْعِلْمِ ۙ مَا لَكَ مِنَ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّ وَلَا نَصِيرٍ

2:121. جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے اس کو وہ پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنے کا حق ہے، وہی لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں، جو اس کو قبول کر نے سے انکار کرتے ہیں وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔
ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ يَتْلُونَهُۥ حَقَّ تِلَاوَتِهِۦٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِۦ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِهِۦ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ

2:122. اے اسرائیل کے اولادو! یاد کرو 16 میری ان نعمتوں کو جو ہم نے تم کو عطا کیا تھااور تم کو تمام دنیا والوں سے زیادہ فضیلت دی تھی۔
يَـٰبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتِىَ ٱلَّتِىٓ أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّى فَضَّلْتُكُمْ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ

2:123. اس دن 1 سے ڈرو جب ایک، دوسرے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکے گا۔(اس دن) کسی سے کوئی معاوضہ نہیں لیا جائے گا۔ کسی کی کوئی سفارش 17کام نہ آئے گی۔وہ مدد بھی نہیں کئے جائینگے۔
وَٱتَّقُوا۟ يَوْمًا لَّا تَجْزِى نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْـًٔا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا تَنفَعُهَا شَفَـٰعَةٌ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

2:124. جب ابراہیم کو ان کے رب نے کئی احکام کے ذریعے آزمایا484 تووہ سب کو پورا کر دکھایا۔ اللہ نے کہا میں تم کو سب لوگوں کا امام بناؤں گا۔ابراہیم نے کہامیری اولادمیں سے بھی (سردار بنائے گا) اللہ نے کہا: میرا وعدہ (تمہاری اولادمیں) ظالموں کو نہیں پہنچے گا 497۔
۞ وَإِذِ ٱبْتَلَىٰٓ إِبْرَٰهِـۧمَ رَبُّهُۥ بِكَلِمَـٰتٍ فَأَتَمَّهُنَّ ۖ قَالَ إِنِّى جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا ۖ قَالَ وَمِن ذُرِّيَّتِى ۖ قَالَ لَا يَنَالُ عَهْدِى ٱلظَّـٰلِمِينَ

2:125. یاد کرو 34 جب ہم نے کعبے 33 کولوگ جمع ہو نے کی جگہ اور امن کا مقام ٹہرایا۔مقامِ ابراہیم کا ایک حصہ کو 35 نماز پڑھنے کی جگہ بنالو۔ ہم نے ابراہیم اور اسماعیل سے عہد لیاتھا کہ طواف کرنے والوں، اعتکاف میں بیٹھنے والوں، رکوع و سجدہ کرنے والوں کے لئے تم دونوں میرے کعبے کو پاک و صاف رکھنا۔
وَإِذْ جَعَلْنَا ٱلْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَأَمْنًا وَٱتَّخِذُوا۟ مِن مَّقَامِ إِبْرَٰهِـۧمَ مُصَلًّى ۖ وَعَهِدْنَآ إِلَىٰٓ إِبْرَٰهِـۧمَ وَإِسْمَـٰعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيْتِىَ لِلطَّآئِفِينَ وَٱلْعَـٰكِفِينَ وَٱلرُّكَّعِ ٱلسُّجُودِ

2:126. جب ابراہیم نے کہا: اے میرے رب! اس شہر کو امن کامرکز 34بنادے۔اس شہروالوں میں اللہ اور آخرت1 کے دن پر ایمان رکھنے والوں کو پھل عطا فرما 497، تو اللہ نے کہا: (مجھے) انکار کرنے والوں کوبھی کچھ عرصے کے لئے سہولت عطا کروں گا۔پھر انہیں جہنم کے عذاب میں جھونک دوں گا۔ وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے.
وَإِذْ قَالَ إِبْرَٰهِـۧمُ رَبِّ ٱجْعَلْ هَـٰذَا بَلَدًا ءَامِنًا وَٱرْزُقْ أَهْلَهُۥ مِنَ ٱلثَّمَرَٰتِ مَنْ ءَامَنَ مِنْهُم بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ ۖ قَالَ وَمَن كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُۥ قَلِيلًا ثُمَّ أَضْطَرُّهُۥٓ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلنَّارِ ۖ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ

2:127. جب ابراہیم و اسماعیل اس کعبے کی 33 بنیادکو بلند کیا (اور کہنے لگے) اے ہمارے رب! ہماری جانب سے (اس کام کو) قبول فرما، تو ہی سننے والا488، جاننے والا ہے۔
وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَٰهِـۧمُ ٱلْقَوَاعِدَ مِنَ ٱلْبَيْتِ وَإِسْمَـٰعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّآ ۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

2:128. اے ہمارے رب!ہم کو اپنا فرماں بردار بنااور ہماری نسل کو بھی اپنی فرمانبردار امت بنادے۔ہم کو ہماری عبادت کے طریقے بتلا، ہم کو معاف فرما۔ تو معاف کرنے والا ، نہایت ہی رحم والاہے۔
رَبَّنَا وَٱجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَآ أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَآ ۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ

2:129. اے ہمارے رب! (ہماری نسل میں) انہی میں سے ان کے لئے ایک رسول بھیج دے، جو تیری آیتوں کو سنائے، ان کو کتاب اور حکمت67 کی تعلیم دے، ان کو پاکیزہ بنائے۔ تو ہی زبردست حکمت والا ہے 36۔
رَبَّنَا وَٱبْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا۟ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

2:130. ایک احمق کے سوا ابراہیم کے دین کو کون جھٹلا سکتا ہے۔ہم نے ہی ان کو اس دنیا میں چن لیا ہے، آخرت 1میں وہ نیکوں میں ہوگا۔
وَمَن يَرْغَبُ عَن مِّلَّةِ إِبْرَٰهِـۧمَ إِلَّا مَن سَفِهَ نَفْسَهُۥ ۚ وَلَقَدِ ٱصْطَفَيْنَـٰهُ فِى ٱلدُّنْيَا ۖ وَإِنَّهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

2:131. جب اس کے رب نے کہا ، تابع ہوجا تو اس نے کہا، میں نے سارے جہاں کے رب کی تابعداری اختیار کرلی۔
إِذْ قَالَ لَهُۥ رَبُّهُۥٓ أَسْلِمْ ۖ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

2:132. ابراہیم اور یعقوب نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی ، اے میرے بیٹو! اللہ نے تمہارے لئے اسی دین کو چن لیا ہے۔ پس تم مسلمان 295 ہی بنکرمرنا ۔
وَوَصَّىٰ بِهَآ إِبْرَٰهِـۧمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَـٰبَنِىَّ إِنَّ ٱللَّهَ ٱصْطَفَىٰ لَكُمُ ٱلدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ

2:133. یعقوب کے موت کے وقت کیا تم گواہ تھے؟ یعقوب نے جب اپنے بیٹوں سے کہا، میرے بعد تم کس کی عبادت کروگے؟ تو (بیٹوں نے) کہا: ہم اسی اللہ کی عبادت کریں گے جس کی عبادت آپ اور آپ کے آباء ابراہیم، اسماعیل اور اسحاق کرتے آئے ہیں۔اور ہم اسی کے فرماں بردار ہیں۔
أَمْ كُنتُمْ شُهَدَآءَ إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ ٱلْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِنۢ بَعْدِى قَالُوا۟ نَعْبُدُ إِلَـٰهَكَ وَإِلَـٰهَ ءَابَآئِكَ إِبْرَٰهِـۧمَ وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِسْحَـٰقَ إِلَـٰهًا وَٰحِدًا وَنَحْنُ لَهُۥ مُسْلِمُونَ

2:134. وہ جماعت گذر گئی۔ ان کی کمائی ان کیلئے اور تمہاری کمائی تمہارے لئے۔ان کے اعمال کے متعلق تم سے پوچھا نہ جائیگا۔265
تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْـَٔلُونَ عَمَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

2:135. وہ کہتے ہیں کہ یہودی یا عیسائی ہو جاؤ، ہدایت پاؤگے۔ ایسا نہیں ہے، کہہ دو کہ سچائی کی راہ پر قائم رہنے والے ابراہیم کے دین ہی کی ہم پیروی کریں گے۔ وہ شرک کرنے والوں میں نہیں تھے۔
وَقَالُوا۟ كُونُوا۟ هُودًا أَوْ نَصَـٰرَىٰ تَهْتَدُوا۟ ۗ قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَٰهِـۧمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ

2:136. کہہ دو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر، ہماری طرف نازل کی ہوئی(کتاب)پر ، ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور ان کے اولاد پرنازل ہوئی (کتابوں)پر، موسیِٰ اور عیسیٰ کوعطا کۂوئی (کتابوں)پر،باقی کے نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے ملی ہوئی (کتابوں)ُ پر۔ہم ان (پیغمبروں)میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کریں گے37۔ ہم اسی کے فرماں بردار ہیں۔
قُولُوٓا۟ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَآ أُنزِلَ إِلَىٰٓ إِبْرَٰهِـۧمَ وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ وَٱلْأَسْبَاطِ وَمَآ أُوتِىَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَمَآ أُوتِىَ ٱلنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُۥ مُسْلِمُونَ

2:137. اگر وہ بھی ایمان لائیں جیسا کہ تم ایمان لائے ہوتو وہ سیدھی راہ پر آجائیں گے۔ اگر وہ جھٹلائیں گے تو وہ اختلاف میں ہوں گے۔ان کے معاملے میں تم کو اللہ ہی کافی ہے۔وہ سننے والا 488اور جاننے والا ہے۔
فَإِنْ ءَامَنُوا۟ بِمِثْلِ مَآ ءَامَنتُم بِهِۦ فَقَدِ ٱهْتَدَوا۟ ۖ وَّإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّمَا هُمْ فِى شِقَاقٍ ۖ فَسَيَكْفِيكَهُمُ ٱللَّهُ ۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

2:138. کہہ دو کہ (ہم) اللہ کے چڑھائے ہوئے رنگ کو38 (اختیار کرنے والے ہیں)۔ اللہ سے زیادہ خوبصورت رنگ چڑھانے والا کون ہے؟ ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں۔
صِبْغَةَ ٱللَّهِ ۖ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ ٱللَّهِ صِبْغَةً ۖ وَنَحْنُ لَهُۥ عَـٰبِدُونَ

2:139. کہہ دو کہ اللہ کے بارے میں کیا تم ہم سے حجت کرتے ہو؟ وہی ہمارا رب بھی ہے، اورتمہارا رب بھی ۔ ہمارے اعمال ہمارے لئے، تمہارے اعمال تمہارے لئے۔ ہم اسی کے لئے اخلاص کے ساتھ چلنے والے ہیں۔
قُلْ أَتُحَآجُّونَنَا فِى ٱللَّهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ وَلَنَآ أَعْمَـٰلُنَا وَلَكُمْ أَعْمَـٰلُكُمْ وَنَحْنُ لَهُۥ مُخْلِصُونَ

2:140. کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور ان کے اولاد سب یہودی یا عیسائی تھے؟ کہو کہ تم خوب جانتے ہو یا اللہ؟۔ اللہ کی طرف سے اپنے پاس آئی ہوئی گواہی کو چھپانے والوں سے بڑھ کراور کون ظالم ہوگا؟ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے۔
أَمْ تَقُولُونَ إِنَّ إِبْرَٰهِـۧمَ وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ وَٱلْأَسْبَاطَ كَانُوا۟ هُودًا أَوْ نَصَـٰرَىٰ ۗ قُلْ ءَأَنتُمْ أَعْلَمُ أَمِ ٱللَّهُ ۗ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن كَتَمَ شَهَـٰدَةً عِندَهُۥ مِنَ ٱللَّهِ ۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

2:141. وہ قوم گذر چکی ہے۔ان کا کیا ہوا ان کے لئے اور تمہارا کیا ہوا تمہارے لئے۔ان کے کئے ہوئے کے بارے میں تم پوچھے نہیں جاؤگے 265۔
تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْـَٔلُونَ عَمَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

پارہ نمبر ۔ 2

2:142. بے وقوف لوگ کہیں گے کہ (مسلمان) جس قبلہ کی طرف تھے ، اس سے وہ کیوں پھر گئے؟ کہہ دو کہ مشرق اور مغرب اللہ ہی کے ہیں۔جس کو وہ چاہتا ہے سیدے راستے پر چلا تا ہے۔
۞ سَيَقُولُ ٱلسُّفَهَآءُ مِنَ ٱلنَّاسِ مَا وَلَّىٰهُمْ عَن قِبْلَتِهِمُ ٱلَّتِى كَانُوا۟ عَلَيْهَا ۚ قُل لِّلَّهِ ٱلْمَشْرِقُ وَٱلْمَغْرِبُ ۚ يَهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ

2:143. اسی لئے ہم نے تم کو میانہ روی امت بنایا تاکہ تم لوگوں کو بتلانے والے بنو اور یہ رسول(محمد) تم کو بتلانے والے بنے۔ الٹے پاؤں پھر جانے والوں میں سے جو اس رسول کی پیروی کرتا ہے ، اس کو دکھلانے کے لئے ہی ہم نے پہلے ہی اس قبلہ کو مقرر کردیاتھا 39 جو تم رخ کر رہے تھے۔ اللہ جس کو سیدھی راہ دکھادیا اس کے سوا (دوسروں کو) یہ بھاری ہی ہوگا۔ اللہ تمہارے ایمان کو ضائع کرنے والا نہیں 498۔ اللہ شفقت والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَـٰكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِّتَكُونُوا۟ شُهَدَآءَ عَلَى ٱلنَّاسِ وَيَكُونَ ٱلرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا ۗ وَمَا جَعَلْنَا ٱلْقِبْلَةَ ٱلَّتِى كُنتَ عَلَيْهَآ إِلَّا لِنَعْلَمَ مَن يَتَّبِعُ ٱلرَّسُولَ مِمَّن يَنقَلِبُ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ ۚ وَإِن كَانَتْ لَكَبِيرَةً إِلَّا عَلَى ٱلَّذِينَ هَدَى ٱللَّهُ ۗ وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَـٰنَكُمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِٱلنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

2:144. (اے محمد) ہم تمہارا چہرہ بار بار آسمان 507 کی طرف اٹھتے ہوے دیکھ رہے ہیں۔پس تمہاری پسندیدہ قبلہ کی طرف تمہیں پھیردیتے ہیں۔ پس تم اپنے چہرے کو مسجد الحرام کی طرف پھیرلیں۔تم جہاں کہیں بھی رہو اپنے چہروں کو اسی کی طرف پھیر لیا کریں 430۔اہل کتاب 27جانتے ہیں کہ یہی اللہ کی طرف سے آئی ہوئی حق ہے۔ وہ جو کرتے ہیں اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے۔
قَدْ نَرَىٰ تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِى ٱلسَّمَآءِ ۖ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَىٰهَا ۚ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ ۚ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا۟ وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُۥ ۗ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ لَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ ۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ

2:145. (اے محمد) اگر تم اہل کتاب 27 کے پاس تمام دلیلیں لے کر آؤگے بھی تووہ تمہارے قبلہ کی پیروی نہیں کریں گے۔اور تم بھی ان کے قبلہ کی پیروی کرنے والے نہیں۔ اور خودانہیں میں ایک دوسرے کے قبلہ کو پیروی کرنے والے نہیں ہیں۔تمہارے پاس وضاحت آنے کے بعداگر تم ان لوگوں کی خواہشوں کی پیروی کروگے تو ظلم ڈھانے والے ہوجاؤگے۔
وَلَئِنْ أَتَيْتَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ بِكُلِّ ءَايَةٍ مَّا تَبِعُوا۟ قِبْلَتَكَ ۚ وَمَآ أَنتَ بِتَابِعٍ قِبْلَتَهُمْ ۚ وَمَا بَعْضُهُم بِتَابِعٍ قِبْلَةَ بَعْضٍ ۚ وَلَئِنِ ٱتَّبَعْتَ أَهْوَآءَهُم مِّنۢ بَعْدِ مَا جَآءَكَ مِنَ ٱلْعِلْمِ ۙ إِنَّكَ إِذًا لَّمِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

2:146. جن کو ہم نے کتاب دی ہے27 وہ اس کو اسی طرح جانتے ہیں جس طرح وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں 25۔ان میں سے ایک گروہ جانتے ہوئے بھی حق کو چھپا رہے ہیں۔
ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ يَعْرِفُونَهُۥ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَآءَهُمْ ۖ وَإِنَّ فَرِيقًا مِّنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ ٱلْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ

2:147. یہ حقیقت تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے، اس لئے تم شک کرنے والوں میں سے نہ بنو۔
ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُمْتَرِينَ

2:148. ہر ایک کو منہ سامنے کر نے کے لئے ایک رخ ہے، اسی کی طرف وہ پھیرے گا۔ پس تم بھلائی کی طرف سبقت کرو۔ تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ تم سب کو لے آئے گا۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا ۖ فَٱسْتَبِقُوا۟ ٱلْخَيْرَٰتِ ۚ أَيْنَ مَا تَكُونُوا۟ يَأْتِ بِكُمُ ٱللَّهُ جَمِيعًا ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ

2:149. تم جہاں سے بھی نکلواپنا چہرہ مسجد الحرام کی طرف پھیر لو۔430 وہی تمہارے رب کی طرف سے ملی ہوئی سچائی ہے۔ جو تم کرتے ہو اس سے اللہ غافل نہیں ہے۔
وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ ۖ وَإِنَّهُۥ لَلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

2:150. تم جہاں سے بھی نکلواپنا چہرہ مسجد الحرام کی طرف پھیر لو۔430 تم جہاں کہیں بھی رہو اپنے چہروں کو اسی رخ کی طرف پھیر لیا کرو۔ اس کی وجہ 40یہ ہے کہ ظالموں کے سوا (دوسرے) لوگوں کے لئے تمہارے خلاف کوئی حجت نہ رہ جائے، اور اپنی نعمت کو تم پر پوری کردوں تاکہ تم سیدھی راہ پاسکو۔ پس تم ان سے نہ ڈرو، مجھ ہی سے ڈرو۔
وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ ۚ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا۟ وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُۥ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ إِلَّا ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مِنْهُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَٱخْشَوْنِى وَلِأُتِمَّ نِعْمَتِى عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

2:151. جس طرح تمہارے درمیان ایک رسول تم ہی میں سے بھیجا(اسی طرح قبلہ کو بدل کر بھی فضل فرمایا)۔وہ تم کو ہماری آیتیں سنائے گا، اور تمہیں پاکیزہ کرے گا۔ اور تم کو کتاب اور حکمت67 کی تعلیم دے گا۔ وہ چیزیں بھی سکھائے گا جو تم نہیں جانتے تھے۔ 36
كَمَآ أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِّنكُمْ يَتْلُوا۟ عَلَيْكُمْ ءَايَـٰتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا۟ تَعْلَمُونَ

2:152. پس تم مجھے یاد کرو، میں بھی تم کو یاد کرتا ہوں6۔میرا شکر ادا کرو، میرا احسان مت بھولو۔
فَٱذْكُرُونِىٓ أَذْكُرْكُمْ وَٱشْكُرُوا۟ لِى وَلَا تَكْفُرُونِ

2:153. اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعے مدد چاہو۔اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱسْتَعِينُوا۟ بِٱلصَّبْرِ وَٱلصَّلَوٰةِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلصَّـٰبِرِينَ

2:154. جو اللہ کی راہ میں مارے گئے ان کو مردہ مت کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں۔لیکن تم محسوس نہیں کروگے۔41
وَلَا تَقُولُوا۟ لِمَن يُقْتَلُ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ أَمْوَٰتٌۢ ۚ بَلْ أَحْيَآءٌ وَلَـٰكِن لَّا تَشْعُرُونَ

2:155. کسی قدر ڈر سے، بھوک سے، مالوں اور جانوں اورنفع وغیرہ کو نقصان پہنچا کر ہم تم کو ضرور آزمائیں گے484، صبر کر نے والوں کو خوشخبری سنا دو۔
وَلَنَبْلُوَنَّكُم بِشَىْءٍ مِّنَ ٱلْخَوْفِ وَٱلْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ ٱلْأَمْوَٰلِ وَٱلْأَنفُسِ وَٱلثَّمَرَٰتِ ۗ وَبَشِّرِ ٱلصَّـٰبِرِينَ

2:156. جب ان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ ہی کے ہیں،اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔
ٱلَّذِينَ إِذَآ أَصَـٰبَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوٓا۟ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ

2:157. انہیں لوگوں پر اللہ کی رحمتیں اور شفقتیں ہیں، وہی لوگ راہ راست پائے ہوئے ہیں۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَٰتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُهْتَدُونَ

2:158. صفا اور مروا اللہ کی نشانیاں ہیں۔اس کعبہ میں33 حج یا عمرہ کرنے والے ان دونوں میں طواف کرنا کوئی گناہ نہیں 400۔ نیکیاں زیادہ کر نے والوں کا اللہ قدرداں 6اور جاننے والا ہے۔
۞ إِنَّ ٱلصَّفَا وَٱلْمَرْوَةَ مِن شَعَآئِرِ ٱللَّهِ ۖ فَمَنْ حَجَّ ٱلْبَيْتَ أَوِ ٱعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَن يَطَّوَّفَ بِهِمَا ۚ وَمَن تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ ٱللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ

2:159. لوگوں کے لئے ہم کتاب میں واضح کرنے کے بعدبھی ہماری طرف سے عطا کی ہوئی کھلی نشانیاں اور ہدایت کو چھپانے والوں پر اللہ لعنت بھیجتا ہے6 اور لعنت کرنے کے مستحق بھی لعنت کرتے ہیں۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَآ أَنزَلْنَا مِنَ ٱلْبَيِّنَـٰتِ وَٱلْهُدَىٰ مِنۢ بَعْدِ مَا بَيَّنَّـٰهُ لِلنَّاسِ فِى ٱلْكِتَـٰبِ ۙ أُو۟لَـٰٓئِكَ يَلْعَنُهُمُ ٱللَّهُ وَيَلْعَنُهُمُ ٱللَّـٰعِنُونَ

2:160. مگر ان لوگوں کے سوائے جو توبہ کرکے (اپنی) اصلاح کر لیں اور (چھپائی ہوئی بات کو) واضح کردیں۔ ان کو میں معاف کردوں گا۔میں توبہ قبول کر نے والا، نہایت ہی رحم والا ہوں۔
إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ وَأَصْلَحُوا۟ وَبَيَّنُوا۟ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ أَتُوبُ عَلَيْهِمْ ۚ وَأَنَا ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ

2:161. جن لوگوں نے انکار کیا اور اسی حالت میں مر گئے تو ان پر اللہ کی لعنت فرشتوں اورسب نیک لوگوں کی لعنت ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَمَاتُوا۟ وَهُمْ كُفَّارٌ أُو۟لَـٰٓئِكَ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ ٱللَّهِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ وَٱلنَّاسِ أَجْمَعِينَ

2:162. اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ان پر سے عذاب ہلکا نہ کیا جائے گا۔ اوران کو مہلت بھی نہیں دیا جائے گا۔
خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۖ لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ ٱلْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

2:163. تمہارا معبود ایک ہی اللہ ہے، اس کے سوا معبود کوئی نہیں۔ وہ بہت ہی مہربان اور نہایت ہی رحم والا ہے۔
وَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ ۖ لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلرَّحْمَـٰنُ ٱلرَّحِيمُ

2:164. آسمانوں507 اور زمین کی بناوٹ میں، رات اور دن بدل بدل کر آنے جانے میں، انسانوں کے کام آنے والی چیزوں کو لے کر سمندر میں چلنے والی کشتیوں میں، اللہ آسمان 507سے بر ساتے ہوئے پانی میں، خشک زمین کو اس کے ذریعے تروتازہ کرنے میں، ہر ایک جاندار کو اس میں پھیلانے میں، ہواؤوں کو بدل بدل کر گردش دینے میں، آسمان 507اور زمین کے درمیان زیر حکم کے تابع بادلوں میں سمجھنے والی قوم کو کئی نشانیاں ہیں۔
إِنَّ فِى خَلْقِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَٱخْتِلَـٰفِ ٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ وَٱلْفُلْكِ ٱلَّتِى تَجْرِى فِى ٱلْبَحْرِ بِمَا يَنفَعُ ٱلنَّاسَ وَمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مِن مَّآءٍ فَأَحْيَا بِهِ ٱلْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَآبَّةٍ وَتَصْرِيفِ ٱلرِّيَـٰحِ وَٱلسَّحَابِ ٱلْمُسَخَّرِ بَيْنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

2:165. کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے سوا کئی خداؤوں کا تصور کرکے ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسا اللہ سے رکھنا چاہئے۔ ایمان والے (سب سے زیادہ) اللہ کو چاہنے والے ہیں۔ ظالم لوگ جب عذاب کو دیکھیں گے تو جان لیں گے کہ ساری قوت اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ ٱللَّهِ ۖ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّهِ ۗ وَلَوْ يَرَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ إِذْ يَرَوْنَ ٱلْعَذَابَ أَنَّ ٱلْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا وَأَنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلْعَذَابِ

2:166. وہ لوگ جن کی پیروی کی گئی تھی جب عذاب دیکھیں گے تو اپنے ان پیشواؤوں سے الگ ہٹ جائیں گے۔ ان کے درمیان جو رشتہ تھا وہ ٹوٹ جائے گا۔
إِذْ تَبَرَّأَ ٱلَّذِينَ ٱتُّبِعُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوا۟ وَرَأَوُا۟ ٱلْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ ٱلْأَسْبَابُ

2:167. پیروی کرنے والے کہیں گے کہ (دنیا کو) اگرپھر واپس جانے کاہم کو موقع ملا تو ہم بھی انہیں کی طرح ہٹ جائیں گے جیسا کہ انہوں نے ہم سے ہٹ گئے۔ اسی طرح اللہ ان کے اعمال کو خود انہیں کے لئے حسرت بنا کر دکھا تا ہے۔وہ آگ سے نکلنے والے نہیں۔
وَقَالَ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوا۟ لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوا۟ مِنَّا ۗ كَذَٰلِكَ يُرِيهِمُ ٱللَّهُ أَعْمَـٰلَهُمْ حَسَرَٰتٍ عَلَيْهِمْ ۖ وَمَا هُم بِخَـٰرِجِينَ مِنَ ٱلنَّارِ

2:168. اے لوگو! زمین کی چیزوں میں سے حلال اور پاکیزہ چیزیں کھاؤ۔ شیطان کے نقشِ قدم کی پیروی نہ کرو۔وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ كُلُوا۟ مِمَّا فِى ٱلْأَرْضِ حَلَـٰلًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا۟ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَـٰنِ ۚ إِنَّهُۥ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ

2:169. وہ تم کو برائی اور بے حیائی اور ایسی باتیں اللہ پرگھڑنے کے لئے اکسائے گا جس کا تم کو کوئی علم نہیں۔
إِنَّمَا يَأْمُرُكُم بِٱلسُّوٓءِ وَٱلْفَحْشَآءِ وَأَن تَقُولُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ

2:170. جب ان سے کہا جائے کہ اللہ نے جو نازل کیا ہے اس کی پیروی کرو تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اسی کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے۔کیا اس صورت میں بھی کہ ان کے باپ دادا نہ کچھ نسمجھتے ہوں اور نہ سیدھی راہ جانتے ہوں؟
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّبِعُوا۟ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ قَالُوا۟ بَلْ نَتَّبِعُ مَآ أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ ءَابَآءَنَآ ۗ أَوَلَوْ كَانَ ءَابَآؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْـًٔا وَلَا يَهْتَدُونَ

2:171. (اللہ کا) انکار کرنے والوں کی حالت ایسی ہے جیسے کوئی شخص صرف آواز اور پکار کو سننے والے جانوروں کو بلانے کے لئے آواز نکالے۔وہ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں۔ پس وہ کچھ نہیں سمجھیں گے۔
وَمَثَلُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ كَمَثَلِ ٱلَّذِى يَنْعِقُ بِمَا لَا يَسْمَعُ إِلَّا دُعَآءً وَنِدَآءً ۚ صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْىٌ فَهُمْ لَا يَعْقِلُونَ

2:172. اے ایمان والو! ہم نے تم کو جو پاکیزہ چیزیں دی ہیں ان کو کھاؤ۔اگر تم اللہ ہی کی عبادت کرنے والے ہوں تو اسی کا شکر ادا کرو۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُلُوا۟ مِن طَيِّبَـٰتِ مَا رَزَقْنَـٰكُمْ وَٱشْكُرُوا۟ لِلَّهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ

2:173. مُردار ، خون، سور کا گوشت407 اور غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا ہوا42 یہ تمام چیزیں تمہارے لئے منع کیا گیا ہے171۔ جو شخص حد سے بڑھنے والا نہ ہو، خواہشمند نہ ہو اور مجبور ہوتو 431اس پر کوئی گناہ نہیں۔ اللہ بخشنے والا اور نہایت ہی رحم والا ہے۔
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ ٱلْمَيْتَةَ وَٱلدَّمَ وَلَحْمَ ٱلْخِنزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ بِهِۦ لِغَيْرِ ٱللَّهِ ۖ فَمَنِ ٱضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَآ إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

2:174. جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی کتاب کو چھپاکر اس کو تھوڑی سی قیمت پر بیچتے ہیں445 وہ اپنی پیٹوں میں آگ کے سوا (دوسرا کچھ) نہیں بھرتے۔قیامت کے دن 1اللہ ان سے کلام نہیں کرے گا، ان کو پاکیزہ بھی نہیں کرے گا۔ان کو دردناک عذاب بھی ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلْكِتَـٰبِ وَيَشْتَرُونَ بِهِۦ ثَمَنًا قَلِيلًا ۙ أُو۟لَـٰٓئِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِى بُطُونِهِمْ إِلَّا ٱلنَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ ٱللَّهُ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

2:175. وہی لوگ ہیں جو ہدایت کے بدلے گمراہی، بخشش کے بدلے عذاب کا سودا کیا۔ جہنم کو برداشت کرنے کی ان کے حوصلہ کو کیا کہنے!
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ٱشْتَرَوُا۟ ٱلضَّلَـٰلَةَ بِٱلْهُدَىٰ وَٱلْعَذَابَ بِٱلْمَغْفِرَةِ ۚ فَمَآ أَصْبَرَهُمْ عَلَى ٱلنَّارِ

2:176. اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ حق کے ساتھ کتاب اتاری (اس کے باوجود اس کو چھپا دیا)۔ کتاب سے اختلاف کر نے والے (حقیقت سے) بہت دور اختلاف ہی میں پڑے ہوئے ہیں۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ نَزَّلَ ٱلْكِتَـٰبَ بِٱلْحَقِّ ۗ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ ٱخْتَلَفُوا۟ فِى ٱلْكِتَـٰبِ لَفِى شِقَاقٍۭ بَعِيدٍ

2:177. نیکی یہ نہیں ہے کہ تم اپنے چہروں کو مشرق یا مغرب کی طرف پھیرلو۔ بلکہ اللہ پر، آخرت پر 1، فرشتوں پر، کتابوں پر، بنیوں پرایمان لانے والے اوررشتہ داروں پر،یتیموں پر، محتاجوں پر، خانہ بدوشوں پر206، مانگنے والوں پراور غلاموں کو رہائی دینے والوں کو دلی خواہش کے ساتھ مال خرچ کرنے والے، نماز کو قائم کرنے والے، زکوٰۃ ادا کرنے والے، جب عہد کریں تواپنا وعدہ پورا کر نے والے، تنگی، بیماری اور جنگ کے میدان میں صبر کر نے والے ، یہی لوگ نیکی کرنے والے ہیں۔ یہی لوگ سچ کہنے والے ہیں۔ اور یہی لوگ (اللہ سے) ڈرنے والے ہیں۔
۞ لَّيْسَ ٱلْبِرَّ أَن تُوَلُّوا۟ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَلَـٰكِنَّ ٱلْبِرَّ مَنْ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ وَٱلْكِتَـٰبِ وَٱلنَّبِيِّـۧنَ وَءَاتَى ٱلْمَالَ عَلَىٰ حُبِّهِۦ ذَوِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْيَتَـٰمَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينَ وَٱبْنَ ٱلسَّبِيلِ وَٱلسَّآئِلِينَ وَفِى ٱلرِّقَابِ وَأَقَامَ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَى ٱلزَّكَوٰةَ وَٱلْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَـٰهَدُوا۟ ۖ وَٱلصَّـٰبِرِينَ فِى ٱلْبَأْسَآءِ وَٱلضَّرَّآءِ وَحِينَ ٱلْبَأْسِ ۗ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ صَدَقُوا۟ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُتَّقُونَ

2:178. اے ایمان والو! (مقتول) آزاد کے لئے (قاتل) آزاد، (مقتول) غلام کے لئے (قاتل) غلام،(مقتول) عورت کے لئے (قاتل) عورت، اس طریقے سے مقتولوں کا قصاص لینا تم پر فرض کیا گیا ہے۔قاتل کو (مقتول کے وارث) اس کے (دینی) بھائی کے ذریعے کچھ معافی مل جائے تواس سے اچھی طرح پیش آنا اور خوبی کے ساتھ اس کو (دیت) ادا کرنا چاہئے401۔ یہ تمہارے رب کی طرف سے آسانی اور مہربانی ہے۔اس کے بعد جو بھی زیادتی کرے گا اس کے لئے دردناک عذاب ہے۔43
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُتِبَ عَلَيْكُمُ ٱلْقِصَاصُ فِى ٱلْقَتْلَى ۖ ٱلْحُرُّ بِٱلْحُرِّ وَٱلْعَبْدُ بِٱلْعَبْدِ وَٱلْأُنثَىٰ بِٱلْأُنثَىٰ ۚ فَمَنْ عُفِىَ لَهُۥ مِنْ أَخِيهِ شَىْءٌ فَٱتِّبَاعٌۢ بِٱلْمَعْرُوفِ وَأَدَآءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَـٰنٍ ۗ ذَٰلِكَ تَخْفِيفٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ ۗ فَمَنِ ٱعْتَدَىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَلَهُۥ عَذَابٌ أَلِيمٌ

2:179. اے عقل والو! قصاص کے قانون میں تمہارے لئے زندگی ہے۔ تاکہ تم (اس قانون کے ذریعے قتل کر نے سے) بچ جاؤگے۔43
وَلَكُمْ فِى ٱلْقِصَاصِ حَيَوٰةٌ يَـٰٓأُو۟لِى ٱلْأَلْبَـٰبِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ

2:180. جب تم میں سے کوئی دولت چھوڑجائے، اوراس کو موت قریب آجائے تو وہ اپنے والدین اورقرابت داروں کے لئے دستور کے مطابق وصیت کردینا فرض کیا گیا ہے۔ (اللہ سے ) ڈرنے والوں کے لئے یہ ضروری ہے۔45
كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ ٱلْمَوْتُ إِن تَرَكَ خَيْرًا ٱلْوَصِيَّةُ لِلْوَٰلِدَيْنِ وَٱلْأَقْرَبِينَ بِٱلْمَعْرُوفِ ۖ حَقًّا عَلَى ٱلْمُتَّقِينَ

2:181. پھر وہ لوگ (جووصیت کے وقت گواہ تھے) اس کو سننے کے بعد بدل کر بولے تواس کاگناہ اس کے بدل کر بولنے والوں پر ہی ہوگا۔ اللہ سننے والا488 جاننے والا ہے۔
فَمَنۢ بَدَّلَهُۥ بَعْدَ مَا سَمِعَهُۥ فَإِنَّمَآ إِثْمُهُۥ عَلَى ٱلَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُۥٓ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

2:182. وصیت کرنے والے کے پاس کوئی نا انصافی یا گناہ کا اندیشہ ہو تو ان کے درمیان صلح کر ادینا اس پر کوئی گناہ نہیں۔اللہ بخشنے والا ، نہایت ہی رحم والا ہے۔
فَمَنْ خَافَ مِن مُّوصٍ جَنَفًا أَوْ إِثْمًا فَأَصْلَحَ بَيْنَهُمْ فَلَآ إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

2:183. 183, 184۔ اے ایمان والو! مقررہ دن کے لئے تم پربھی روزہ فرض کیا گیا ہے جیسا کہ تم سے اگلوں پر فرض کیا گیا تھا تاکہ تم (اللہ سے) ڈرو۔ جو کوئی تم میں بیمار ہویا سفر میں ہو تو وہ دوسرے دنوں میں تعداد پوری کرلے۔ اس کی طاقت نہ رکھنے والے 498 ایک غریب کو کھانا کھلانااس کا فدیہ ہے 47۔ جو کوئی مزید نیکی کرے اس کے لئے وہ بہتر ہے۔ اگر تم جانو تو روزہ رکھنا ہی بہتر ہے۔26,475
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُتِبَ عَلَيْكُمُ ٱلصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ

2:185. یہ قرآن رمضان کے مہینے میں اتارا گیا۔ یہ لوگوں کو سیدھاراستہ دکھاتا ہے، اور سیدھی راہ کو واضح کرتا ہے۔ (حق کو باطل سے) الگ کرکے دکھاتا ہے۔ تم میں سے جو کوئی اس ماہ کو پائے اس میں وہ روزہ رکھے۔بیمار یا سفرمیں رہنے والے دوسرے دنوں میں تعداد پوری کرلے44۔ اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے، وہ تمہارے لئے دشواری نہیں چاہتا68۔ روزے کی گنتی پوری کر نے کے لئے اللہ نے تم کوراہ بتائی ہے تو تم اللہ کی بڑائی بیان کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کرو (اس لئے کہ اس نے دوسرے دنوں میں روزہ رکھنے کے لئے رعایت دی ہے)۔
شَهْرُ رَمَضَانَ ٱلَّذِىٓ أُنزِلَ فِيهِ ٱلْقُرْءَانُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَـٰتٍ مِّنَ ٱلْهُدَىٰ وَٱلْفُرْقَانِ ۚ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ ٱلشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ ۖ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ۗ يُرِيدُ ٱللَّهُ بِكُمُ ٱلْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ ٱلْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا۟ ٱلْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا۟ ٱللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَىٰكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

2:186. جب میرے بندے میرے بارے میں پوچھیں (تو کہہ دیں کہ) میں قریب ہوں 49، دعا کرنے والا جب مجھ سے دعا کرتا ہے تو میں اس کی دعا کا جواب دیتا ہوں۔ پس وہ مجھ ہی سے دعا کرے، مجھ ہی پر یقین رکھے، تاکہ وہ راہ راست پائیں۔
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى عَنِّى فَإِنِّى قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ ٱلدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۖ فَلْيَسْتَجِيبُوا۟ لِى وَلْيُؤْمِنُوا۟ بِى لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ

2:187. روزے کی راتوں میں تم اپنی بیویوں سے ملنا جائز کیا گیا ہے۔ وہ تمہارے لئے لباس465 ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو۔ اللہ کو معلوم ہے کہ تم اپنے آپ سے خیانت کررہے تھے۔سو اس نے تمہاری توبہ قبول کرکے تمہیں معاف کردیا۔ تو اب تم ان سے ملو50 اللہ نے تمہارے لئے جو(نسل) لکھ دیا ہے اسے تلاش کرو۔ صبح صادق کا سفید دھاگہ (رات کے) کالے دھاگے سے واضح ہونے تک کھاؤ اور پیو۔ پھر رات تک روزے کو پورا کرو۔ مسجدوں میں اعتکاف میں ہو تو بیویوں سے جماع نہ کرو، یہ اللہ کی حدیں ہیں تو ان کے قریب نہ جاؤ۔ (اپنے سے ) ڈرنے کے لئے اللہ اپنی آیتوں کو اس طرح واضح کرتا ہے۔
أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ ٱلصِّيَامِ ٱلرَّفَثُ إِلَىٰ نِسَآئِكُمْ ۚ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ ۗ عَلِمَ ٱللَّهُ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَخْتَانُونَ أَنفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنكُمْ ۖ فَٱلْـَٔـٰنَ بَـٰشِرُوهُنَّ وَٱبْتَغُوا۟ مَا كَتَبَ ٱللَّهُ لَكُمْ ۚ وَكُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ ٱلْخَيْطُ ٱلْأَبْيَضُ مِنَ ٱلْخَيْطِ ٱلْأَسْوَدِ مِنَ ٱلْفَجْرِ ۖ ثُمَّ أَتِمُّوا۟ ٱلصِّيَامَ إِلَى ٱلَّيْلِ ۚ وَلَا تُبَـٰشِرُوهُنَّ وَأَنتُمْ عَـٰكِفُونَ فِى ٱلْمَسَـٰجِدِ ۗ تِلْكَ حُدُودُ ٱللَّهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ ءَايَـٰتِهِۦ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ

2:188. تم آپس میں (ایک دوسرے )کے مال کوغلط طریقے سے نہ کھاؤ۔ اچھی طرح جانتے ہوئے بھی لوگوں کے مال کا ایک حصہ غلط طریقے سے کھانے کے لئے حاکموں کے پاس تمہارے مال کو (رشوت کے طور پر) لے کر نہ جاؤ۔
وَلَا تَأْكُلُوٓا۟ أَمْوَٰلَكُم بَيْنَكُم بِٱلْبَـٰطِلِ وَتُدْلُوا۟ بِهَآ إِلَى ٱلْحُكَّامِ لِتَأْكُلُوا۟ فَرِيقًا مِّنْ أَمْوَٰلِ ٱلنَّاسِ بِٱلْإِثْمِ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ

2:189. (اے محمد!) وہ تم سے چاند51 کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کہہ دو کہ وہ لوگوں کے لئے (اور خاص کر) حج کے لئے وقت کا پیمانہ ہے۔ تم گھروں کو اس کے پیچھے کے راستے سے آنا کوئی نیکی نہیں ہے بلکہ اللہ سے ڈرنا ہی نیکی ہے۔ پس تم گھروں کو اس کے دروازے ہی سے آؤ۔ اللہ سے ڈرو تاکہ کامیاب حاصل ہو۔
۞ يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْأَهِلَّةِ ۖ قُلْ هِىَ مَوَٰقِيتُ لِلنَّاسِ وَٱلْحَجِّ ۗ وَلَيْسَ ٱلْبِرُّ بِأَن تَأْتُوا۟ ٱلْبُيُوتَ مِن ظُهُورِهَا وَلَـٰكِنَّ ٱلْبِرَّ مَنِ ٱتَّقَىٰ ۗ وَأْتُوا۟ ٱلْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَٰبِهَا ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

2:190. تم سے جنگ کر نے والوں سے اللہ کی راہ میں تم بھی لڑو۔حد سے نہ گذرو۔ حد سے تجاوز کرنے والوں کو اللہ پسند نہیں کرتا۔ 53
وَقَـٰتِلُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ٱلَّذِينَ يُقَـٰتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوٓا۟ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلْمُعْتَدِينَ

2:191. جب (میدانِ جنگ میں) ملے تو انہیں قتل کر دو۔ تم بھی انہیں نکال دو جیسا کہ انہوں نے تمہیں نکالا تھا۔فتنہ خونریزی سے زیادہ ظلم ہے۔ مسجد الحرام میں جب تک وہ تم سے جنگ نہ چھیڑیں وہاں ان سے نہ لڑو۔ اگر وہ تم سے لڑنے کو آئیں تو انہیں قتل کر ڈالو۔ (اللہ کا) انکار کرنے والوں کی یہی سزا ہے۔ 53
وَٱقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأَخْرِجُوهُم مِّنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ ۚ وَٱلْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ ٱلْقَتْلِ ۚ وَلَا تُقَـٰتِلُوهُمْ عِندَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ حَتَّىٰ يُقَـٰتِلُوكُمْ فِيهِ ۖ فَإِن قَـٰتَلُوكُمْ فَٱقْتُلُوهُمْ ۗ كَذَٰلِكَ جَزَآءُ ٱلْكَـٰفِرِينَ

2:192. (جنگ سے) وہ باز آ جائیں تو اللہ بخشنے والا ، نہایت رحم والا ہے۔ 53
فَإِنِ ٱنتَهَوْا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

2:193. ان سے جنگ کرو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور اختیار 54 تمام اللہ ہی کا ہوجائے۔اگر وہ باز آجائیں تو ظالموں کے سوا (دوسروں پر) کوئی زیادتی نہ ہوگی۔ 53
وَقَـٰتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ ٱلدِّينُ لِلَّهِ ۖ فَإِنِ ٱنتَهَوْا۟ فَلَا عُدْوَٰنَ إِلَّا عَلَى ٱلظَّـٰلِمِينَ

2:194. حرمت والا مہینہ 55(کا مقابل) حرمت والا مہینہ ہی ہے۔حرمتیں دونوں طرف سے برابر ہیں۔ جس نے تم سے زیادتی کی ہے تم بھی اس پر اتنی ہی زیادتی کرو جتنی اس نے تم پر کی ہے۔ اللہ سے ڈرو۔ اور جان لوکہ(اس سے) ڈرنے والوں کے ساتھ ہی اللہ ہے49۔
ٱلشَّهْرُ ٱلْحَرَامُ بِٱلشَّهْرِ ٱلْحَرَامِ وَٱلْحُرُمَـٰتُ قِصَاصٌ ۚ فَمَنِ ٱعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَٱعْتَدُوا۟ عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا ٱعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلْمُتَّقِينَ

2:195. اللہ کی راہ میں خرچ کرو۔ اپنے ہی ہاتھوں سے تباہی نہ ڈھونڈو۔نیکی کرو ، نیکی کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔
وَأَنفِقُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلَا تُلْقُوا۟ بِأَيْدِيكُمْ إِلَى ٱلتَّهْلُكَةِ ۛ وَأَحْسِنُوٓا۟ ۛ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلْمُحْسِنِينَ

2:196. اللہ کے لئے حج اور عمرہ ادا کرو۔ اگر تم روک دئے جاؤ تو جو قربانی کا جانور میسر ہو اسے ذبح کرو۔قربانی کا جانور اپنے ٹھکانے پر پہنچنے سے پہلے اپنے سروں کو نہ مونڈو۔ تم میں کوئی بیمار ہو ، یا سر میں کوئی تکلیف ہوتو وہ (پہلے ہی سر مونڈ سکتے ہیں)۔ اس کے فدیہ میں روزہ یا صدقہ یا قربانی ہے۔ جب تم امن کی حالت میں ہو، حج و عمرہ کو تمتع کے طریقے سے ادا کر و تو جو قربانی کا جانور میسر ہو اسے ذبح کردینا ہے۔ اگر وہ میسر نہ آئے تو حج کے دوران تین روزے اور (اپنے گاؤں)پہنچ کر سات روزے رکھنا ہے۔ اس طرح وہ دس پورے ہوجائیں گے۔یہ رعایت اس کے لئے ہے جس کا خاندان مسجد الحرام میں آباد نہ ہوں۔ اللہ سے ڈرو۔ اور جان لو کہ اللہ سزا دینے میں سخت ہے۔
وَأَتِمُّوا۟ ٱلْحَجَّ وَٱلْعُمْرَةَ لِلَّهِ ۚ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا ٱسْتَيْسَرَ مِنَ ٱلْهَدْىِ ۖ وَلَا تَحْلِقُوا۟ رُءُوسَكُمْ حَتَّىٰ يَبْلُغَ ٱلْهَدْىُ مَحِلَّهُۥ ۚ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ بِهِۦٓ أَذًى مِّن رَّأْسِهِۦ فَفِدْيَةٌ مِّن صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ ۚ فَإِذَآ أَمِنتُمْ فَمَن تَمَتَّعَ بِٱلْعُمْرَةِ إِلَى ٱلْحَجِّ فَمَا ٱسْتَيْسَرَ مِنَ ٱلْهَدْىِ ۚ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَـٰثَةِ أَيَّامٍ فِى ٱلْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ ۗ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ۗ ذَٰلِكَ لِمَن لَّمْ يَكُنْ أَهْلُهُۥ حَاضِرِى ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ

2:197. حج (کا زمانہ) چند معلوم مہینے ہیں 57۔ ان مہینوں میں جو حج (اپنے اوپر) فرض کرلے تو وہ حج کے دوران نہ جماع کرے، نہ گناہ کرے اور نہ جھگڑا کرے ۔ تم جو بھی نیک کام کروگے اللہ اسے جانتا ہے۔ (حج کے لئے) ضروری چیزیں اکٹھا کرلو۔اکٹھا کرنے والی چیزوں میں (اللہ کا) خوف ہی بہترین ہے۔اے عقل والو، مجھ سے ڈرو۔
ٱلْحَجُّ أَشْهُرٌ مَّعْلُومَـٰتٌ ۚ فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ ٱلْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِى ٱلْحَجِّ ۗ وَمَا تَفْعَلُوا۟ مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ ٱللَّهُ ۗ وَتَزَوَّدُوا۟ فَإِنَّ خَيْرَ ٱلزَّادِ ٱلتَّقْوَىٰ ۚ وَٱتَّقُونِ يَـٰٓأُو۟لِى ٱلْأَلْبَـٰبِ

2:198. (حج کے دوران تجارت کے ذریعے) تم اپنے رب کا فضل تلاش کرنے میں کوئی حرج نہیں58۔ عرفات کے میدان سے تم واپس آؤ تومشعر الحرام میں اللہ کو یاد کرو۔ جس طرح اس نے بتلایا ہے اس طرح یاد کرو۔اس سے پہلے تم راہ بھٹکے ہوئے تھے۔
لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَبْتَغُوا۟ فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ ۚ فَإِذَآ أَفَضْتُم مِّنْ عَرَفَـٰتٍ فَٱذْكُرُوا۟ ٱللَّهَ عِندَ ٱلْمَشْعَرِ ٱلْحَرَامِ ۖ وَٱذْكُرُوهُ كَمَا هَدَىٰكُمْ وَإِن كُنتُم مِّن قَبْلِهِۦ لَمِنَ ٱلضَّآلِّينَ

2:199. پھر جہاں سے لوگ نکلتے ہیں وہیں سے تم بھی نکلو 59۔ اللہ سے معافی چاہو۔ اللہ معاف کرنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
ثُمَّ أَفِيضُوا۟ مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ ٱلنَّاسُ وَٱسْتَغْفِرُوا۟ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

2:200. جب تم عبادتیں پوری کرچکو تو جس طرح اپنے باپ داداؤں کو یاد کرتے ہو اسی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کراللہ کو یاد کرو۔ لوگوں میں اس طرح کہنے والے بھی ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم کو اس دنیا میں بھلائی عطا فرما۔اس کو آخرت 1 میں کوئی فضیلت نہیں۔
فَإِذَا قَضَيْتُم مَّنَـٰسِكَكُمْ فَٱذْكُرُوا۟ ٱللَّهَ كَذِكْرِكُمْ ءَابَآءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا ۗ فَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ رَبَّنَآ ءَاتِنَا فِى ٱلدُّنْيَا وَمَا لَهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ مِنْ خَلَـٰقٍ

2:201. لوگوں میں ایسے کہنے والے بھی ہیں : اے ہمارے رب! ہم کواس دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت 1میں بھی بھلائی (دے)۔ اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچالے۔
وَمِنْهُم مَّن يَقُولُ رَبَّنَآ ءَاتِنَا فِى ٱلدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِى ٱلْـَٔاخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّارِ

2:202. انہیں لوگوں کے لئے ان کے محنت کا حصہ ہے، اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّمَّا كَسَبُوا۟ ۚ وَٱللَّهُ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ

2:203. مقررہ دنوں میں اللہ کو یاد کرو۔ پھر دو دن میں جلدی کرنے والے پر بھی کوئی گناہ نہیں، اور تاخیر کرنے والے پر بھی کوئی گناہ نہیں60،(یہ اللہ سے ) ڈرنے والوں کے لئے ہے، اور تم اللہ سے ڈرتے رہو، اور جان لوکہ تم اسی کے پاس جمع کئے جاؤگے۔
۞ وَٱذْكُرُوا۟ ٱللَّهَ فِىٓ أَيَّامٍ مَّعْدُودَٰتٍ ۚ فَمَن تَعَجَّلَ فِى يَوْمَيْنِ فَلَآ إِثْمَ عَلَيْهِ وَمَن تَأَخَّرَ فَلَآ إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ لِمَنِ ٱتَّقَىٰ ۗ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّكُمْ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

2:204. لوگوں میں ایسے بھی ہیں کہ اس کی بات دنیا کی زندگی میں تم کو خوش لگے اور وہ شدید بحث کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔وہ اپنے دل کی بات پر اللہ کو گواہ بناتا ہے۔
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُعْجِبُكَ قَوْلُهُۥ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَيُشْهِدُ ٱللَّهَ عَلَىٰ مَا فِى قَلْبِهِۦ وَهُوَ أَلَدُّ ٱلْخِصَامِ

2:205. جب وہ تمہیں چھوڑکر نکلتا ہے تو زمین پر فساد برپا کرنے، کھیتوں اور جانوں کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اوراللہ فسا د پسند نہیں کرتا۔
وَإِذَا تَوَلَّىٰ سَعَىٰ فِى ٱلْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَيُهْلِكَ ٱلْحَرْثَ وَٱلنَّسْلَ ۗ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ ٱلْفَسَادَ

2:206. جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈرو تو اس کا غرور اس کو گناہ میں ڈبو دیتا ہے۔ اس کے لئے دوزخ ہی کافی ہے، اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُ ٱتَّقِ ٱللَّهَ أَخَذَتْهُ ٱلْعِزَّةُ بِٱلْإِثْمِ ۚ فَحَسْبُهُۥ جَهَنَّمُ ۚ وَلَبِئْسَ ٱلْمِهَادُ

2:207. لوگوں میں ایسے بھی ہیں جو اللہ کی رضامندی چاہتے ہوئے اپنے آپکو قربان کردیتے ہیں۔ اللہ اپنے بندوں پربڑا مہربان ہے۔
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشْرِى نَفْسَهُ ٱبْتِغَآءَ مَرْضَاتِ ٱللَّهِ ۗ وَٱللَّهُ رَءُوفٌۢ بِٱلْعِبَادِ

2:208. اے ایمان والو! اسلام میں پوری طرح داخل ہوجاؤ۔ شیطان کے نقش قدم کی پیروی نہ کرو۔ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱدْخُلُوا۟ فِى ٱلسِّلْمِ كَآفَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا۟ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَـٰنِ ۚ إِنَّهُۥ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ

2:209. تمہارے پاس واضح دلیلیں آنے کے بعد اگر تم پھسل گئے تو جان لو کہ اللہ زبردست اور حکمت والا ہے۔
فَإِن زَلَلْتُم مِّنۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْكُمُ ٱلْبَيِّنَـٰتُ فَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

2:210. کیا وہ اس بات کا انتطار کرتے ہیں کہ اللہ 61 اور فرشتے153 بادلوں کے جھنڈمیں آئیں اور کام پورا کریں؟سارے معاملے اللہ ہی کے پاس لائے جائیں گے۔
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّآ أَن يَأْتِيَهُمُ ٱللَّهُ فِى ظُلَلٍ مِّنَ ٱلْغَمَامِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَقُضِىَ ٱلْأَمْرُ ۚ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرْجَعُ ٱلْأُمُورُ

2:211. بنی اسرائیل سے پوچھو کہ ہم نے ان کو کتنی کھلی نشانیاں دی تھیں۔ اللہ کی نعمت اپنے پاس آنے کے بعدبدل دینے والے کو سزا دینے میں اللہ بہت سخت ہے۔
سَلْ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ كَمْ ءَاتَيْنَـٰهُم مِّنْ ءَايَةٍۭ بَيِّنَةٍ ۗ وَمَن يُبَدِّلْ نِعْمَةَ ٱللَّهِ مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُ فَإِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ

2:212. (اللہ کا) انکار کرنے والوں کو یہ دنیوی زندگی خوشنما بنا دی گئی ہے۔وہ ایمان والوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔(اللہ سے) ڈرنے والے قیامت کے دن 1ان سے بلند ہوں گے۔ اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے۔
زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا وَيَسْخَرُونَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ۘ وَٱلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ فَوْقَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۗ وَٱللَّهُ يَرْزُقُ مَن يَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ

2:213. لوگ ایک ہی دین پر تھے۔ خبردار کرنے اور خوشخبری دینے کے لئے اللہ نے نبیوں کو بھیجا۔ جس بات پر لوگ اختلاف کرتے تھے، ان کے درمیان فیصلہ کر نے کے لئے حق کے ساتھ انہیں کتاب اتارا۔ واضح دلیلیں ان کے پاس آنے کے باوجود اہل کتاب 27نے اس میں اختلاف کیا۔ ان کے درمیان حسد ہی (اس کی) وجہ تھی۔ اللہ نے اپنی مرضی سے ایمان والوں کو حق کی طرف راہ دکھائی جس میں وہ اختلاف کرتے تھے۔ اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھا تا ہے۔
كَانَ ٱلنَّاسُ أُمَّةً وَٰحِدَةً فَبَعَثَ ٱللَّهُ ٱلنَّبِيِّـۧنَ مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ وَأَنزَلَ مَعَهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ بِٱلْحَقِّ لِيَحْكُمَ بَيْنَ ٱلنَّاسِ فِيمَا ٱخْتَلَفُوا۟ فِيهِ ۚ وَمَا ٱخْتَلَفَ فِيهِ إِلَّا ٱلَّذِينَ أُوتُوهُ مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ ٱلْبَيِّنَـٰتُ بَغْيًۢا بَيْنَهُمْ ۖ فَهَدَى ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لِمَا ٱخْتَلَفُوا۟ فِيهِ مِنَ ٱلْحَقِّ بِإِذْنِهِۦ ۗ وَٱللَّهُ يَهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ

2:214. کیا تم یہ سمجھ رکھا ہے کہ جنت میں ایسے ہی داخل ہوجاؤگے، حالانکہ تم پر ایسی حالت نہیں گذری جو تمہارے اگلوں پر گذری تھی؟ انہیں مفلسی اور تکلیف بھی آئی۔ یہاں تک کہ انہیں اتنی دکھ پہنچی کہ(اللہ کے) رسول اور ان کے ساتھ ایمان والے بھی بول اٹھے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی؟یاد رکھو، اللہ کی مدد قریب ہے۔
أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُوا۟ ٱلْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُم مَّثَلُ ٱلَّذِينَ خَلَوْا۟ مِن قَبْلِكُم ۖ مَّسَّتْهُمُ ٱلْبَأْسَآءُ وَٱلضَّرَّآءُ وَزُلْزِلُوا۟ حَتَّىٰ يَقُولَ ٱلرَّسُولُ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَعَهُۥ مَتَىٰ نَصْرُ ٱللَّهِ ۗ أَلَآ إِنَّ نَصْرَ ٱللَّهِ قَرِيبٌ

2:215. لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں؟ کہہ دو کہ اچھی چیزوں میں سے جو بھی خرچ کرو ، والدین کے لئے، رشتہ داروں کے لئے، یتیموں کے لئے، غریبوں کے لئے اور خانہ بدوشوں206 کے لئے (خرچ کریں)۔ جو بھی بھلائی تم کروگے اللہ اسے جانتا ہے۔ 62
يَسْـَٔلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ ۖ قُلْ مَآ أَنفَقْتُم مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَٰلِدَيْنِ وَٱلْأَقْرَبِينَ وَٱلْيَتَـٰمَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينِ وَٱبْنِ ٱلسَّبِيلِ ۗ وَمَا تَفْعَلُوا۟ مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ ٱللَّهَ بِهِۦ عَلِيمٌ

2:216. تم کو اگر نا پسند بھی ہو تو جنگ کرنا تم پر فرض کیا گیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تم کو نا پسند ہو ، وہ تمہارے لئے بھلی ہو، ایک چیز تم پسند کرو، وہ تمہارے لئے بری ہو۔ اللہ ہی جانتا ہے، تم نہیں جانتے۔5
كُتِبَ عَلَيْكُمُ ٱلْقِتَالُ وَهُوَ كُرْهٌ لَّكُمْ ۖ وَعَسَىٰٓ أَن تَكْرَهُوا۟ شَيْـًٔا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۖ وَعَسَىٰٓ أَن تُحِبُّوا۟ شَيْـًٔا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ ۗ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

2:217. حرمت والے مہینے میں55 جنگ کرنے کے بارے میں وہ تم سے پوچھتے ہیں۔ تم کہہ دو کہ اس میں جنگ کرنا بڑا جرم ہے۔ اللہ کی راہ سے اور مسجد الحرام سے (دوسروں کو) روکنا ، اللہ کا انکار کرنا، اور اس (مسجد الحرام) کے حقداروں کو وہاں سے نکال دینا اللہ کے ہاں اس سے بڑھ کرہے۔ اور فتنہ قتل سے بھی بڑا ہے۔ ہو سکے تو وہ تمہارے دین سے تمہیں پھیرنے تک تم سے لڑتے ہی رہیں گے۔ تم میں سے اپنے دین سے پھر جانے والے اور (اللہ کا) انکار کرتے ہوئے مرجانے والے کے اعمال اس دنیا میں اور آخرت میں1 برباد ہوجائیں گے، وہ دوزخی ہیں، اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلشَّهْرِ ٱلْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ ۖ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ ۖ وَصَدٌّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَكُفْرٌۢ بِهِۦ وَٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِۦ مِنْهُ أَكْبَرُ عِندَ ٱللَّهِ ۚ وَٱلْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ ٱلْقَتْلِ ۗ وَلَا يَزَالُونَ يُقَـٰتِلُونَكُمْ حَتَّىٰ يَرُدُّوكُمْ عَن دِينِكُمْ إِنِ ٱسْتَطَـٰعُوا۟ ۚ وَمَن يَرْتَدِدْ مِنكُمْ عَن دِينِهِۦ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرٌ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَـٰلُهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ

2:218. وہی لوگ جو ایمان لائے اور ہجرت460 کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا، اللہ کی رحمت کے امیدوار ہیں۔ اللہ معاف کرنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ وَجَـٰهَدُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ أُو۟لَـٰٓئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ ٱللَّهِ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

2:220. لوگ تم سے شراب اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں۔کہہ دو کہ ان دونوں میں بڑی خرابی ہے اور لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھی ہیں۔ ان دونوں کے فائدے سے بھی ان کی خرابیاں دنیا اور آخرت 1میں بہت زیادہ ہے116۔ وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ ہم کیا خرچ کریں؟ کہہ دو کہ جو بھی ضرورت سے زیادہ ہو۔ تم غور کر نے کیلئے اس طرح اللہ اپنی آیتوں کوتمہیں واضح کرتا ہے۔ وہ تم سے یتیموں کے بارے میں بھی پوچھتے ہیں۔ کہہ دو کہ ان کے لئے اچھا انتظام کرنا بہتر ہے۔ اگر تم ان سے مل جل کر رہوتو وہ تمہارے بھائی ہیں۔ اصلاح کرنے والے اور بگاڑ نے والے کو اللہ جانتا ہے۔ اگر اللہ چاہتا تو وہ تمہیں تکلیف دے سکتا تھا68۔ اللہ زبردست اور حکمت والا ہے26
فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۗ وَيَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْيَتَـٰمَىٰ ۖ قُلْ إِصْلَاحٌ لَّهُمْ خَيْرٌ ۖ وَإِن تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَٰنُكُمْ ۚ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ ٱلْمُفْسِدَ مِنَ ٱلْمُصْلِحِ ۚ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ لَأَعْنَتَكُمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

2:219.
۞ يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْخَمْرِ وَٱلْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَآ إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَـٰفِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَآ أَكْبَرُ مِن نَّفْعِهِمَا ۗ وَيَسْـَٔلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلِ ٱلْعَفْوَ ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ

2:221. مشرک عورتیں جب تک ایمان نہ لائیں ان سے نکاح نہ کرو۔ مشرک عورت تمہیں جتنی بھی اچھی لگے اس سے زیادہ ایمان والی کنیز بہتر ہے۔ مشرک مردوں کے نکاح میں (اپنی عورتوں کو) مت دو جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں۔ اگرچہ وہ مشرک تمہیں کتنا ہی اچھا لگے، اس سے ایمان والا غلام بہتر ہے۔ وہ تمہیں دوزخ کی طرف بلاتے ہیں۔ اللہ اپنی مرضی سے جنت اور بخشش کی طرف بلاتا ہے۔ عبرت حاصل کرنے کے لئے (اللہ) اپنی آیتوں کو لوگوں پر واضح کرتا ہے91
وَلَا تَنكِحُوا۟ ٱلْمُشْرِكَـٰتِ حَتَّىٰ يُؤْمِنَّ ۚ وَلَأَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكَةٍ وَلَوْ أَعْجَبَتْكُمْ ۗ وَلَا تُنكِحُوا۟ ٱلْمُشْرِكِينَ حَتَّىٰ يُؤْمِنُوا۟ ۚ وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ ۗ أُو۟لَـٰٓئِكَ يَدْعُونَ إِلَى ٱلنَّارِ ۖ وَٱللَّهُ يَدْعُوٓا۟ إِلَى ٱلْجَنَّةِ وَٱلْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِۦ ۖ وَيُبَيِّنُ ءَايَـٰتِهِۦ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

2:222. لوگ تم سے حیض کے متعلق بھی پوچھتے ہیں48۔ کہہ دو کہ وہ ایک تکلیف ہے۔اس لئے حیض کے دوران تم عورتوں سے ( بغیر جماع کئے ) ہٹ کر رہو۔ جب تک وہ پاک نہ ہوجائیں تم ان کے قریب نہ جانا۔ پھر جب وہ پاک ہوجائیں تو اللہ کے حکم کے مطابق ان کے پاس جاؤ۔ توبہ کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔ اور پاک رہنے والوں کو بھی پسند کرتا ہے۔
وَيَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْمَحِيضِ ۖ قُلْ هُوَ أَذًى فَٱعْتَزِلُوا۟ ٱلنِّسَآءَ فِى ٱلْمَحِيضِ ۖ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطْهُرْنَ ۖ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ ٱللَّهُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلتَّوَّٰبِينَ وَيُحِبُّ ٱلْمُتَطَهِّرِينَ

2:223. تمہاری بیویاں تمہارے لئے کھیتیاں ہیں۔ پس اپنی کھیتوں میں جس طرح چاہو جاؤ 63۔ اپنے لئے (نیک اعمال) آگے بھیجو۔ اللہ سے ڈرو۔ جان لو کہ تم اس سے ملنے والے ہو 488۔ ایمان والوں کو خوشخبری سنادو۔
نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا۟ حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ ۖ وَقَدِّمُوا۟ لِأَنفُسِكُمْ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّكُم مُّلَـٰقُوهُ ۗ وَبَشِّرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ

2:224. نیکی کر نے ، (اللہ سے) ڈرنے ، لوگوں کے درمیان اصلاح کرنے اپنی قسموں کے ذریعے اللہ کو آڑ نہ بناؤ64۔اللہ سننے والا488 ، جاننے والا ہے۔
وَلَا تَجْعَلُوا۟ ٱللَّهَ عُرْضَةً لِّأَيْمَـٰنِكُمْ أَن تَبَرُّوا۟ وَتَتَّقُوا۟ وَتُصْلِحُوا۟ بَيْنَ ٱلنَّاسِ ۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

2:225. تمہارے قسموں میں بیکارقسموں پر اللہ تمہیں سزا نہیں دیگا ۔ تمہارا دل جس بات کا پکا ارادہ کر ے اسی وجہ سے وہ تمہیں سزا دیگا64۔ اللہ بخشنے والا، تحمل والا ہے ۔
لَّا يُؤَاخِذُكُمُ ٱللَّهُ بِٱللَّغْوِ فِىٓ أَيْمَـٰنِكُمْ وَلَـٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا كَسَبَتْ قُلُوبُكُمْ ۗ وَٱللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ

2:226. اپنی بیویوں سے نہ ملنے کی قسم کھانے والوں کو چار مہینے کی مہلت ہے65۔ اگر وہ (قسم کو) واپس لے لیں تو اللہ معاف کرنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
لِّلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِن نِّسَآئِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ ۖ فَإِن فَآءُو فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

2:227. طلاق دینے میں 66 اگر وہ پختہ ارادہ رکھتے ہیں تو اللہ سننے والا 488، جاننے والا ہے۔
وَإِنْ عَزَمُوا۟ ٱلطَّلَـٰقَ فَإِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

2:228. طلاق66 یافتہ عورتیں تین حیض کی مدت تک ( بغیر دوسری شادی کے ) انتظار کرلیں69۔ اگر وہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں تو اللہ نے ان کے رحموں میں جو پیدا کردیا ہے ، اس کو چھپانا ان کے لئے جائز نہیں۔ اگر وہ دونوں اصلاح چاہیں تو اس (مدت) کے اندر ان کے شوہر انہیں واپس ساتھ لینے کے حقدار ہیں۔ جس طرح عورتوں پر ذمہ داریاں ہیں اسی طرح ان کے حقوق بھی بہترین انداز سے ہیں۔ ان سے زیادہ مردوں کو ایک درجہ بڑھ کر ہے۔ اللہ زبردست اور حکمت والا ہے۔
وَٱلْمُطَلَّقَـٰتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ ثَلَـٰثَةَ قُرُوٓءٍ ۚ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَن يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ ٱللَّهُ فِىٓ أَرْحَامِهِنَّ إِن كُنَّ يُؤْمِنَّ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ ۚ وَبُعُولَتُهُنَّ أَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِى ذَٰلِكَ إِنْ أَرَادُوٓا۟ إِصْلَـٰحًا ۚ وَلَهُنَّ مِثْلُ ٱلَّذِى عَلَيْهِنَّ بِٱلْمَعْرُوفِ ۚ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ ۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

2:229. اس طرح طلاق دینا 66صرف دو با رہے۔ (اس کے بعد) اچھی طرح سے مل کر جینا ہے یا بھلے طریقے سے چھوڑدینا ہے۔ بیویوں کو جو کچھ تم نے دیا ہے اس میں سے کوئی چیز واپس لینا جائز نہیں ہے، سوائے اس کے کہ اگر یہ اندیشہ ہے کہ وہ دونوں اللہ کی حدود کو قائم نہیں کریں گے ۔اگر تم کو اندیشہ ہو کہ وہ دونوں اللہ کی حدود کو قائم نہیں کریں گے توعورت( مہر سے )فدیہ دے کر الگ ہوجانا دونوں پر کوئی گناہ نہیں402۔ یہ اللہ کی حدیں ہیں، اس لئے تم اس سے آگے نہ بڑھو۔ اللہ کی حدود سے تجاوز کر نے والے ہی ظالم ہیں۔
ٱلطَّلَـٰقُ مَرَّتَانِ ۖ فَإِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌۢ بِإِحْسَـٰنٍ ۗ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ أَن تَأْخُذُوا۟ مِمَّآ ءَاتَيْتُمُوهُنَّ شَيْـًٔا إِلَّآ أَن يَخَافَآ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّهِ ۖ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا ٱفْتَدَتْ بِهِۦ ۗ تِلْكَ حُدُودُ ٱللَّهِ فَلَا تَعْتَدُوهَا ۚ وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ ٱللَّهِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

2:230. (دو بار طلاق66 دینے کے بعدمل کر پھر تیسری بار) عورت کو اگر وہ طلاق دے توپھر وہ عورت اس شوہر کے لئے جائز نہیں جب تک کہ وہ عورت دوسرے شوہر سے نکاح نہ کرلے۔ اگر وہ (دوسرا شوہر) بھی اس کو طلاق دے دے تو پھر وہ (عورت اور پہلا شوہر) دونوں اگر یقین کریں کہ اللہ کی حدود قائم رکھ سکیں گے تو آپس میں (نکاح کے ذریعے) مل جانے میں کوئی گناہ نہیں۔یہ اللہ کی حدیں ہیں۔جاننے والی قوم کے لئے وہ واضح کرتا ہے۔
فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعْدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُۥ ۗ فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَآ أَن يَتَرَاجَعَآ إِن ظَنَّآ أَن يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّهِ ۗ وَتِلْكَ حُدُودُ ٱللَّهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ

2:231. اگر تم عورتوں کو طلاق66 دو تو وہ اپنی عدت69 پوری کرنے کے پہلے اچھی طریقے سے انہیں جما لو یا بھلے انداز سے چھوڑدو۔ انہیں تکلیف پہنچا کرزیادتی کرنے کے لئے نہ پاس رکھنا۔جو ایسا کریگا وہ اپنے آپ پر ظلم ڈھالیا۔اللہ کی آیتوں کو مذاق نہ بنالو۔ اور یاد کرو اللہ نے تم پر نعمت عطا کی اور کتاب و حکمت67 کو تم پر اتاری۔ اس کے متعلق وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے ، اللہ سے ڈرو۔ اور جان لو کہ اللہ ہر چیز کوجاننے والا ہے۔
وَإِذَا طَلَّقْتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ سَرِّحُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ ۚ وَلَا تُمْسِكُوهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوا۟ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُۥ ۚ وَلَا تَتَّخِذُوٓا۟ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ هُزُوًا ۚ وَٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَمَآ أَنزَلَ عَلَيْكُم مِّنَ ٱلْكِتَـٰبِ وَٱلْحِكْمَةِ يَعِظُكُم بِهِۦ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ

2:232. عورتوں کو طلاق66 دینے کے بعد وہ اپنی عدت 69پوری کرلیں تو ان کو اپنے( پسند کے) شوہروں سے جب وہ بھلے طریقے سے آپس میں راضی ہوجائیں ، نکاح کرنے سے مت روکو۔ تم میں سے اللہ اور آخرت1 پریقین رکھنے والوں کو اس طرح نصیحت کی جاتی ہے۔ یہی تمہارے لئے پاکیزہ ہے، اورستھرا ہے۔ اللہ ہی جانتا ہے تم نہیں جانتے۔
وَإِذَا طَلَّقْتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَن يَنكِحْنَ أَزْوَٰجَهُنَّ إِذَا تَرَٰضَوْا۟ بَيْنَهُم بِٱلْمَعْرُوفِ ۗ ذَٰلِكَ يُوعَظُ بِهِۦ مَن كَانَ مِنكُمْ يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ ۗ ذَٰلِكُمْ أَزْكَىٰ لَكُمْ وَأَطْهَرُ ۗ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

2:233. اس (شوہر) کے لئے جو پوری مدت تک دودھ پلوانا چاہے (طلاق یافتہ) مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال314 دودھ پلانا چاہئے478۔ انہیں اچھے طریقے سے کھانا اور کپڑا پیش کرنا بچہ کے باپ کا ذمہ ہے۔برداشت سے باہر کسی کو تکلیف نہیں دی جائے گی68۔ نہ ماں کو اس کے بچے کی وجہ سے، نہ باپ کو اس کے بچے کی وجہ سے تکلیف نہیں پہنچایا جائے گا68۔ (بچے کاباپ اگرمرجائے تو)اس کا وارث پر یہ ذمہ داری ہے۔ پھر اگر دونوں باہم مشورہ کرکے آپس کی رضامندی کے ساتھ دودھ چھڑانا چاہیں تو دونوں پر کوئی گناہ نہیں۔ اگر تم تمہارے بچوں کو (دوسری عورتوں سے) دودھ پلوانا چاہیں (بچے کی ماں کو) جو کچھ دینا طئے ہوا ہے اس کو اچھے طریقے سے ادا کردو تو تم پر کوئی گناہ نہیں۔ اللہ سے ڈرو۔ اور جان لو کہ جو تم کرتے ہو اس کو اللہ دیکھ رہا ہے488۔
۞ وَٱلْوَٰلِدَٰتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَـٰدَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ ۖ لِمَنْ أَرَادَ أَن يُتِمَّ ٱلرَّضَاعَةَ ۚ وَعَلَى ٱلْمَوْلُودِ لَهُۥ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِٱلْمَعْرُوفِ ۚ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَا تُضَآرَّ وَٰلِدَةٌۢ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُودٌ لَّهُۥ بِوَلَدِهِۦ ۚ وَعَلَى ٱلْوَارِثِ مِثْلُ ذَٰلِكَ ۗ فَإِنْ أَرَادَا فِصَالًا عَن تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا ۗ وَإِنْ أَرَدتُّمْ أَن تَسْتَرْضِعُوٓا۟ أَوْلَـٰدَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُم مَّآ ءَاتَيْتُم بِٱلْمَعْرُوفِ ۗ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

2:234. تم میں سے کوئی بیوی کو چھوڑ کر مرجائے تو وہ عورتیں چار مہینے اور دس دن تک (دوسری شادی کئے بغیر) انتظار کرنا چاہئے69۔ اگر وہ عدت پوری ہوجائے تو وہ اپنے بارے میں اچھی طریقے سے فیصلہ کرنے میں تم پر کوئی گناہ نہیں403۔ تم جو کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
وَٱلَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَٰجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ۖ فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا فَعَلْنَ فِىٓ أَنفُسِهِنَّ بِٱلْمَعْرُوفِ ۗ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

2:235. 235ْ ۔(انتظار کے دوران) ان سے شادی کر نے کا ارادہ کرنااور اشارے سے نکاح کا پیغام دینا تم پر کوئی گناہ نہیں404۔ اللہ جانتا ہے تم دل سے ان کو چاہتے ہو۔ اچھی بات کہنے کے سوا خفیہ طور پر ان سے کوئی وعدہ نہ کرو۔ عدت پوری ہونے تک نکاح کا فیصلہ نہ کرواور جان لو کہ اللہ کو تمہارے دل کی بات معلوم ہے، اس لئے اللہ سے ڈرو۔ اور جان لو کہ اللہ بخشنے والا اور بردبار ہے۔
وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُم بِهِۦ مِنْ خِطْبَةِ ٱلنِّسَآءِ أَوْ أَكْنَنتُمْ فِىٓ أَنفُسِكُمْ ۚ عَلِمَ ٱللَّهُ أَنَّكُمْ سَتَذْكُرُونَهُنَّ وَلَـٰكِن لَّا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا إِلَّآ أَن تَقُولُوا۟ قَوْلًا مَّعْرُوفًا ۚ وَلَا تَعْزِمُوا۟ عُقْدَةَ ٱلنِّكَاحِ حَتَّىٰ يَبْلُغَ ٱلْكِتَـٰبُ أَجَلَهُۥ ۚ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِىٓ أَنفُسِكُمْ فَٱحْذَرُوهُ ۚ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ

2:236. عورتوں کو بغیر چھوئے ، ان کی مہر108مقرر کرنے سے پہلے، انہیں طلاق دے دو تو تم پرکوئی گناہ نہیں66۔ وسعت والے اپنی حیثیت کے مطابق اور تنگ دست اپنی حیثیت کے مطابق بہترین طریقے سے انہیں سہولتیں مہیا کریں، یہ نیکی کرنے والوں پر فرض ہے74۔
لَّا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِن طَلَّقْتُمُ ٱلنِّسَآءَ مَا لَمْ تَمَسُّوهُنَّ أَوْ تَفْرِضُوا۟ لَهُنَّ فَرِيضَةً ۚ وَمَتِّعُوهُنَّ عَلَى ٱلْمُوسِعِ قَدَرُهُۥ وَعَلَى ٱلْمُقْتِرِ قَدَرُهُۥ مَتَـٰعًۢا بِٱلْمَعْرُوفِ ۖ حَقًّا عَلَى ٱلْمُحْسِنِينَ

2:237. مہر108 کی رقم مقرر کر نے کے بعدانہیں چھونے سے پہلے اگر تم انہیں طلاق دو تو مقررہ مہر کا آدھا (دینا فرض ہے)۔ سوائے اس کے کہ وہ عورتیں یا جس کے اختیار میں نکاح کا معاہدہ ہے وہ شوہرفیاضی سے کام لے۔ تم (مرد لوگوں کا) درگزر کرنا ہی70 پرہیزگاری کے قریب ہے۔ تمہارے درمیان جو (بعض کی) فضیلت ہے اس کونہ بھولو۔ تم جو کرتے ہو اللہ دیکھ رہاہے488۔
وَإِن طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ إِلَّآ أَن يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَا۟ ٱلَّذِى بِيَدِهِۦ عُقْدَةُ ٱلنِّكَاحِ ۚ وَأَن تَعْفُوٓا۟ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۚ وَلَا تَنسَوُا۟ ٱلْفَضْلَ بَيْنَكُمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

2:238. نمازوں اور درمیان والی نماز71 کی حفاظت کرو361۔اللہ کے سامنے عاجزی سے کھڑے رہو۔
حَـٰفِظُوا۟ عَلَى ٱلصَّلَوَٰتِ وَٱلصَّلَوٰةِ ٱلْوُسْطَىٰ وَقُومُوا۟ لِلَّهِ قَـٰنِتِينَ

2:239. اگر تم خوف میں ہو تو چلتے ہوئے یا سواری پر (نماز پڑھ لو)۔ پھر جب امن پاؤ تو اللہ کو اس طریقہ پر 72یاد کرو جو اس نے تم کو سکھایا ہے جس کو تم نہیں جانتے تھے۔
فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا ۖ فَإِذَآ أَمِنتُمْ فَٱذْكُرُوا۟ ٱللَّهَ كَمَا عَلَّمَكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا۟ تَعْلَمُونَ

2:240. تم میں سے کوئی بیویوں کو چھوڑ کر مرجائے تو وہ وصیت کر جائے 45کہ ایک سال تک انہیں گھر سے نکالے بغیرسہولیات مہیا کریں۔جب وہ اپنے متعلق اچھے فیصلہ کے ساتھ خود 495ہی نکل جائے تو تم پر کوئی گناہ نہیں۔ اللہ زبردست حکمت والا ہے۔
وَٱلَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَٰجًا وَصِيَّةً لِّأَزْوَٰجِهِم مَّتَـٰعًا إِلَى ٱلْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ ۚ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِى مَا فَعَلْنَ فِىٓ أَنفُسِهِنَّ مِن مَّعْرُوفٍ ۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

2:241. طلاق شدہ عورتوں66 کو اچھے طریقے سے سہولتیں مہیا کرنی چاہئے۔ (اللہ سے) ڈرنے والوں کویہ فرض ہے۔74
وَلِلْمُطَلَّقَـٰتِ مَتَـٰعٌۢ بِٱلْمَعْرُوفِ ۖ حَقًّا عَلَى ٱلْمُتَّقِينَ

2:242. تمہیں سمجھانے کے لئے اللہ اپنی آیتوں کو اس طرح واضح کرتا ہے۔
كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمْ ءَايَـٰتِهِۦ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

2:243. کیا تم ان لوگوں کو نہیں جانتے جو موت کے ڈر سے اپنے گاؤں سے نکل گئے؟ وہ ہزاروں کے تعداد میں تھے۔ ان سے اللہ نے کہاکہ مرجاؤ20۔ پھر انہیں زندہ کیا۔ لوگوں پر اللہ فضل کرنے والا ہے۔ پھر بھی لوگوں میں اکثر شکر ادا نہیں کرتے۔
۞ أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ خَرَجُوا۟ مِن دِيَـٰرِهِمْ وَهُمْ أُلُوفٌ حَذَرَ ٱلْمَوْتِ فَقَالَ لَهُمُ ٱللَّهُ مُوتُوا۟ ثُمَّ أَحْيَـٰهُمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ

2:244. اللہ کی راہ میں جنگ کرو53۔اور جان لو کہ اللہ سننے والا 488جاننے والاہے۔
وَقَـٰتِلُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

2:245. اللہ کے لئے قرضِ حسنہ75 دینے والا کون؟ اس کو اللہ کئی گنازیادہ بڑھادے گا۔ اللہ تنگی بھی کر دیتا ہے اور کشادگی بھی۔اسی کے پاس لوٹ کر آنا ہے۔
مَّن ذَا ٱلَّذِى يُقْرِضُ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَـٰعِفَهُۥ لَهُۥٓ أَضْعَافًا كَثِيرَةً ۚ وَٱللَّهُ يَقْبِضُ وَيَبْصُۜطُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

2:246. موسیٰ کے بعد اسرائیل کی اولاد میں (پیدا شدہ) ایک قوم کے بارے میں تم نے نہیں جانا؟انہوں نے اپنے نبی سے کہا: ہمارے لئے ایک بادشاہ مقرر کیجئے، ہم اللہ کی راہ میں جنگ کریں76۔ نبی نے سوال کیا، اگر تم پر جنگ فرض کردی جائے توکیاتم لڑے بغیر رہ سکوگے؟ انہوں نے کہا: یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم اللہ کی راہ میں جنگ نہ کریں، جب کہ ہمیں ہمارے گاؤں اور بچوں سے نکالاگیا ہے؟ جب ان پر جنگ فرض کیا گیا تو ان میں چند لوگوں کے سوا (دوسرے) سب نظرانداز کردئے۔ ظالموں کو اللہ جانتا ہے۔
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلْمَلَإِ مِنۢ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ مِنۢ بَعْدِ مُوسَىٰٓ إِذْ قَالُوا۟ لِنَبِىٍّ لَّهُمُ ٱبْعَثْ لَنَا مَلِكًا نُّقَـٰتِلْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ۖ قَالَ هَلْ عَسَيْتُمْ إِن كُتِبَ عَلَيْكُمُ ٱلْقِتَالُ أَلَّا تُقَـٰتِلُوا۟ ۖ قَالُوا۟ وَمَا لَنَآ أَلَّا نُقَـٰتِلَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَقَدْ أُخْرِجْنَا مِن دِيَـٰرِنَا وَأَبْنَآئِنَا ۖ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ ٱلْقِتَالُ تَوَلَّوْا۟ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْهُمْ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِٱلظَّـٰلِمِينَ

2:247. ان کے نبی نے ان سے کہاکہ اللہ نے تمہارے لئے طالوت کو بادشاہ مقررکیا ہے76۔ انہوں نے کہاکہ ہم پر ان کی بادشاہت کیسے ہو سکتی ہے؟ ان سے زیادہ حکومت کے حقدار ہم ہی ہیں۔ ان کو زیادہ مالی سہولت بھی نہیں دی گئی ہے! نبی نے کہا: اللہ نے تمہارے مقابلہ میں ان کو چن لیا ہے۔ ان کو علم اور جسم (کی طاقت) زیادہ عطا کی گئی ہے۔اللہ جسے چاہتا ہے حکومت دیتا ہے۔ اللہ بڑی وسعت والا، جاننے والا ہے۔
وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ ٱللَّهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوتَ مَلِكًا ۚ قَالُوٓا۟ أَنَّىٰ يَكُونُ لَهُ ٱلْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ أَحَقُّ بِٱلْمُلْكِ مِنْهُ وَلَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِّنَ ٱلْمَالِ ۚ قَالَ إِنَّ ٱللَّهَ ٱصْطَفَىٰهُ عَلَيْكُمْ وَزَادَهُۥ بَسْطَةً فِى ٱلْعِلْمِ وَٱلْجِسْمِ ۖ وَٱللَّهُ يُؤْتِى مُلْكَهُۥ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ

2:248. ان کے نبی نے ان سے کہا کہ ان کو حکومت دئے جانے کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس سجایا ہوا ایک صندوق آئے گا77۔اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے (تمہیں) تسکین ہے ۔ اس میں موسیٰ اور ہارون کے خاندان والوں کی چھوڑی ہوئی چیزوں میں سے بچا ہوا ہوگا۔ اس کو فرشتے اٹھا لائیں گے۔ اگر تم ایمان والے ہو تو اس میں تمہارے لئے بڑی دلیل ہے۔
وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ ءَايَةَ مُلْكِهِۦٓ أَن يَأْتِيَكُمُ ٱلتَّابُوتُ فِيهِ سَكِينَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ ءَالُ مُوسَىٰ وَءَالُ هَـٰرُونَ تَحْمِلُهُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

2:249. جب طالوت نے لشکروں کو لے کر چلا تو کہا: اللہ تمہیں ایک ندی کے ذریعے آزمانے والا ہے484۔ جس نے اس کا پانی پیا وہ میرا ساتھی نہیں، جس نے، سوائے ایک چلو بھر کے، نہیں پیا وہی میرا ساتھی ہے۔ ان میں چند لوگوں کے سوا (سب نے) اس کو پیا۔ جب وہ اور ان کے ساتھ ایمان والوں نے دریا پار کیا تو وہ کہنے لگے کہ آج جالوت اور اس کے لشکروں سے (جنگ کرنے کی) ہم میں کوئی طاقت نہیں ہے۔ لیکن جو اللہ سے ملنے کا یقین رکھتے ہیں 488، وہ کہنے لگے کہ کتنی ہی چھوٹی فوجیں اللہ کی مرضی سے بڑی فوجوں پر غالب آئی ہیں۔ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوتُ بِٱلْجُنُودِ قَالَ إِنَّ ٱللَّهَ مُبْتَلِيكُم بِنَهَرٍ فَمَن شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنِّى وَمَن لَّمْ يَطْعَمْهُ فَإِنَّهُۥ مِنِّىٓ إِلَّا مَنِ ٱغْتَرَفَ غُرْفَةًۢ بِيَدِهِۦ ۚ فَشَرِبُوا۟ مِنْهُ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْهُمْ ۚ فَلَمَّا جَاوَزَهُۥ هُوَ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَعَهُۥ قَالُوا۟ لَا طَاقَةَ لَنَا ٱلْيَوْمَ بِجَالُوتَ وَجُنُودِهِۦ ۚ قَالَ ٱلَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَـٰقُوا۟ ٱللَّهِ كَم مِّن فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةًۢ بِإِذْنِ ٱللَّهِ ۗ وَٱللَّهُ مَعَ ٱلصَّـٰبِرِينَ

2:250. جالوت اور اس کے لشکروں سے میدان جنگ میں سامنا ہوا تو وہ کہنے لگے کہ اے ہمارے رب! ہم پر صبر انڈیل دے، ہمارے قدموں کو جمادے۔ (تیرے) انکار کرنے والے گروہ کے مقابلے میں ہماری مدد کر۔
وَلَمَّا بَرَزُوا۟ لِجَالُوتَ وَجُنُودِهِۦ قَالُوا۟ رَبَّنَآ أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَٱنصُرْنَا عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْكَـٰفِرِينَ

2:251. اللہ کی مرضی کے مطابق (طالوت کے لشکر) انہیں شکست دی۔ اور داؤد نے جالوت کو قتل کردیا۔ انہیں اللہ نے بادشاہت اور دانائی عطا کی۔ جو چاہا ان کو سکھایا۔اگر لوگوں میں بعض کے ذریعے بعض کو اللہ نے نہ روکا ہوتا تو زمین بگڑ گئی ہوتی۔ مگر اللہ دنیا والوں پر بڑامہربان ہے۔
فَهَزَمُوهُم بِإِذْنِ ٱللَّهِ وَقَتَلَ دَاوُۥدُ جَالُوتَ وَءَاتَىٰهُ ٱللَّهُ ٱلْمُلْكَ وَٱلْحِكْمَةَ وَعَلَّمَهُۥ مِمَّا يَشَآءُ ۗ وَلَوْلَا دَفْعُ ٱللَّهِ ٱلنَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّفَسَدَتِ ٱلْأَرْضُ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ

2:252. حقیقت کو اپنے اندر سمائے ہوئے یہ اللہ کی آیتیں ہیں۔ اس کو (اے محمد) ہم تمہیں سنا تے ہیں۔ تم رسولوں میں سے ایک ہو۔ پارہ نمبر ۔ 3
تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِٱلْحَقِّ ۚ وَإِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ

2:253. ان رسولوں میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔ ان میں سے بعض سے اللہ نے کلام کیا ہے488۔ ان میں سے بعض کی کئی درجے بلند کیا ہے37۔ مریم کے بیٹے عیسیٰ کو واضح دلیلیں عطا کیں۔ روح القدس 444کے ذریعے انہیں تقویت دی۔ رسولوں کے بعد آنے والے ان کے پاس واضح دلیلیں آنے کے بعد اگر اللہ چاہتا تو جھگڑا نہ کرتے، پھر بھی انہوں نے اختلاف کیا۔ ان میں ایمان والے بھی ہیں۔ (اللہ کا) انکار کرنے والے بھی ہیں۔ اگر اللہ چاہتا تو وہ جھگڑا نہ کرتے۔مگر اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
۞ تِلْكَ ٱلرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۘ مِّنْهُم مَّن كَلَّمَ ٱللَّهُ ۖ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَـٰتٍ ۚ وَءَاتَيْنَا عِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ ٱلْبَيِّنَـٰتِ وَأَيَّدْنَـٰهُ بِرُوحِ ٱلْقُدُسِ ۗ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ مَا ٱقْتَتَلَ ٱلَّذِينَ مِنۢ بَعْدِهِم مِّنۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ ٱلْبَيِّنَـٰتُ وَلَـٰكِنِ ٱخْتَلَفُوا۟ فَمِنْهُم مَّنْ ءَامَنَ وَمِنْهُم مَّن كَفَرَ ۚ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ مَا ٱقْتَتَلُوا۟ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ

2:254. اے ایمان والو! جس میں نہ تجارت ہو، نہ دوستی اور نہ سفارش 17، اس دن کے آنے سے پہلے ہماری دی ہوئی چیزوں میں سے(نیک راہ میں) خرچ کرو۔(اللہ کا) انکار کرنے والے ہی ظلم ڈھانے والے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَنفِقُوا۟ مِمَّا رَزَقْنَـٰكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِىَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيهِ وَلَا خُلَّةٌ وَلَا شَفَـٰعَةٌ ۗ وَٱلْكَـٰفِرُونَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

2:255. اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے۔ اس کو نہ اونگھ آتی ہے نہ گہری نیند۔آسمانوں507 اور زمین میں جو کچھ بھی ہے سب اسی کا ہے۔ سوائے اس کی اجازت کے اس کے پاس کون ہے جو سفارش کرسکے17؟ لوگوں کے آگے اور پیچھے جو کچھ بھی ہے وہ سب جانتا ہے۔ اس کی معلومات سے لوگ کچھ بھی نہیں جان سکتے، مگر جتنا وہ چاہے۔ اس کی کرسی آسمانوں507 اور زمین کو گھیر رکھا ہے۔ ان دونوں کی حفاظت اس پر کوئی دشوار نہیں۔ اور وہ بلند اوربڑی عظمت والا ہے۔
ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلْحَىُّ ٱلْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُۥ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ۚ لَّهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۗ مَن ذَا ٱلَّذِى يَشْفَعُ عِندَهُۥٓ إِلَّا بِإِذْنِهِۦ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَىْءٍ مِّنْ عِلْمِهِۦٓ إِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ ۖ وَلَا يَـُٔودُهُۥ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْعَظِيمُ

2:256. اس دین میں کوئی زبردستی نہیں۔ گمراہی سے نیک راہ الگ ہوچکی ہے۔ جو شخص بری طاقتوں کا انکار کرے اور اللہ پر ایمان لائے اس نے مضبوط رسی کو پکڑلیا جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں۔ اللہ سننے والا488 اور جاننے ولا ہے۔
لَآ إِكْرَاهَ فِى ٱلدِّينِ ۖ قَد تَّبَيَّنَ ٱلرُّشْدُ مِنَ ٱلْغَىِّ ۚ فَمَن يَكْفُرْ بِٱلطَّـٰغُوتِ وَيُؤْمِنۢ بِٱللَّهِ فَقَدِ ٱسْتَمْسَكَ بِٱلْعُرْوَةِ ٱلْوُثْقَىٰ لَا ٱنفِصَامَ لَهَا ۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

2:257. اللہ ایمان والوں کا مددگار ہے۔ اندھیروں303 سے انہیں روشنی کی طرف لے جا تا ہے۔ (اللہ کا) انکار کرنے والوں کو برے طاقت ہی مددگار ہیں۔ وہ انہیں روشنی سے اندھیروں303 کی طرف لے جاتے ہیں۔ وہ دوزخی ہیں، اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
ٱللَّهُ وَلِىُّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يُخْرِجُهُم مِّنَ ٱلظُّلُمَـٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ ۖ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَوْلِيَآؤُهُمُ ٱلطَّـٰغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ ٱلنُّورِ إِلَى ٱلظُّلُمَـٰتِ ۗ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ

2:258. کیا تم اس شخص کو نہیں جانتے جو ابراہیم سے اس کے رب کے بارے میں اس لئے حجت کیا کہ اللہ نے اسے حکومت دی؟ جب ابراہیم نے کہا کہ میرارب زندہ کرنے والا اورموت دینے والا ہے تو اس نے کہا، میں بھی زندہ کرتا ہوں اور موت بھی دیتاہوں۔ ابراہیم نے کہا کہ اللہ مشرق سے سورج نکالتا ہے ، اس لئے تم مغرب سے نکال کر دکھاتو (اللہ کا) انکار کر نے والے کا منہ بند ہوگیا۔ ظلم کرنے والے قوم کو اللہ سیدھی راہ دکھاتا نہیں۔
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِى حَآجَّ إِبْرَٰهِـۧمَ فِى رَبِّهِۦٓ أَنْ ءَاتَىٰهُ ٱللَّهُ ٱلْمُلْكَ إِذْ قَالَ إِبْرَٰهِـۧمُ رَبِّىَ ٱلَّذِى يُحْىِۦ وَيُمِيتُ قَالَ أَنَا۠ أُحْىِۦ وَأُمِيتُ ۖ قَالَ إِبْرَٰهِـۧمُ فَإِنَّ ٱللَّهَ يَأْتِى بِٱلشَّمْسِ مِنَ ٱلْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ ٱلْمَغْرِبِ فَبُهِتَ ٱلَّذِى كَفَرَ ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

2:259. یا (کیاتم جانتے ہو) اس شخص کے بارے میں جو ایک بستی سے گزرا؟وہ بستی پوری طرح سے گری ہوئی تھی۔ اس نے سوچا کہ یہ بستی تباہ ہونے کے بعد اللہ اسے کیسے زندہ کرے گا؟اسی وقت اللہ نے اس پر سو سال تک موت طاری کر دی۔ پھر اس کو زندہ کیا اور پوچھا : تم کتنے دن گزارے ہوں گے؟ اس نے کہا، ایک دن یا ایک دن کا کچھ حصہ گزرا ہوگا۔تو اللہ نے کہا: ایسا نہیں ہے۔ تم سو سال گزار چکے ہو۔ تم اپنے کھانے پینے کی چیزوں کو دیکھوجو اب تک خراب نہیں ہوئی ہے406۔(مرے ہوئے) اپنے گدھے کو بھی دیکھو۔ تم کو لوگوں کے لئے ایک مثال بنانے کے لئے ،(ہم نے ایسا کیا ہے، گدھے کی) ہڈیوں پر غور کرو کہ، ہم اس کوکس طرح جوڑتے ہیں اور اس پر ہم کس طرح گوشت چڑھاتے ہیں ۔ پس جب اس پر واضح ہوگیا تو کہا: اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے79 ۔
أَوْ كَٱلَّذِى مَرَّ عَلَىٰ قَرْيَةٍ وَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا قَالَ أَنَّىٰ يُحْىِۦ هَـٰذِهِ ٱللَّهُ بَعْدَ مَوْتِهَا ۖ فَأَمَاتَهُ ٱللَّهُ مِا۟ئَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُۥ ۖ قَالَ كَمْ لَبِثْتَ ۖ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ ۖ قَالَ بَل لَّبِثْتَ مِا۟ئَةَ عَامٍ فَٱنظُرْ إِلَىٰ طَعَامِكَ وَشَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهْ ۖ وَٱنظُرْ إِلَىٰ حِمَارِكَ وَلِنَجْعَلَكَ ءَايَةً لِّلنَّاسِ ۖ وَٱنظُرْ إِلَى ٱلْعِظَامِ كَيْفَ نُنشِزُهَا ثُمَّ نَكْسُوهَا لَحْمًا ۚ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُۥ قَالَ أَعْلَمُ أَنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ

2:260. جب ابراہیم نے کہاکہ اے میرے رب! مجھ کو دکھادے کہ تو مردہ کو کس طرح زندہ کرتا ہے تو (اللہ نے) پوچھاکہ کیا تم کویقین نہیں ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، بلکہ میرے دل کو تسکین ہوجائے۔ (اللہ نے) کہاکہ چار پرندوں کوپکڑو، انہیں ٹکڑے ٹکرے کر کے اپنے پاس رکھ لو۔ پھر ہر پہاڑ پر ان کا ایک حصہ رکھ دو۔ پھر ان کو بلاؤ۔ وہ تمہارے پاس دوڑتے ہوئے آئینگے، اللہ زبردست اور حکمت والا ہے۔
وَإِذْ قَالَ إِبْرَٰهِـۧمُ رَبِّ أَرِنِى كَيْفَ تُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰ ۖ قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِن ۖ قَالَ بَلَىٰ وَلَـٰكِن لِّيَطْمَئِنَّ قَلْبِى ۖ قَالَ فَخُذْ أَرْبَعَةً مِّنَ ٱلطَّيْرِ فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ ثُمَّ ٱجْعَلْ عَلَىٰ كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ٱدْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعْيًا ۚ وَٱعْلَمْ أَنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

2:261. اپنے مال کو اللہ کی راہ میں خرچ کر نے کی مثال ایک دانہ ہو، وہ سات بالیں اگاتی ہیں ، ہربالی میں سو دانے ہوں۔اللہ جسے چاہتا ہے اور بھی کئی گنا زیادہ دیتا ہے۔ اللہ وسعت والا، جاننے والا ہے۔
مَّثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَٰلَهُمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِى كُلِّ سُنۢبُلَةٍ مِّا۟ئَةُ حَبَّةٍ ۗ وَٱللَّهُ يُضَـٰعِفُ لِمَن يَشَآءُ ۗ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ

2:262. اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں، خرچ کر نے کے بعد اس کو ظاہر نہیں کرتے اورکسی کوتکلیف نہیں پہنچاتے ، ایسے لوگوں کا اجر ان کے رب کے پاس ہے۔ انہیں کوئی خوف نہیں، وہ غمگین بھی نہیں ہوں گے۔
ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَٰلَهُمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ثُمَّ لَا يُتْبِعُونَ مَآ أَنفَقُوا۟ مَنًّا وَلَآ أَذًى ۙ لَّهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

2:263. صدقہ دینے کے بعد اس کے ساتھ ہی تکلیف دینے کے بجائے اچھی بات کہنااور معاف کردینا بہتر ہے۔ اللہ بے نیاز ہے485 ، تحمل والا ہے۔
۞ قَوْلٌ مَّعْرُوفٌ وَمَغْفِرَةٌ خَيْرٌ مِّن صَدَقَةٍ يَتْبَعُهَآ أَذًى ۗ وَٱللَّهُ غَنِىٌّ حَلِيمٌ

2:264. اے ایمان والو! اللہ اور آخرت 1پر ایمان نہ رکھتے ہوئے لوگوں کو دکھانے کے لئے اپنے دولت کو خرچ کرنے والے کی طرح احسان جتا کر اور تکلیف دے کر اپنے صدقہ کو برباد نہ کرو۔ اس شخص کی مثال مٹی جمی ہوئی چکنی چٹان کی طرح ہے۔ اس پر بارش برستے ہی اوپر کی طرف بالکل صاف کردیتی ہے۔ وہ لوگ اپنی محنت کی کسی چیز پر بھی قدرت نہیں رکھتے۔ انکار کرنے والی قوم کواللہ سیدھی راہ نہیں دکھائے گا۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تُبْطِلُوا۟ صَدَقَـٰتِكُم بِٱلْمَنِّ وَٱلْأَذَىٰ كَٱلَّذِى يُنفِقُ مَالَهُۥ رِئَآءَ ٱلنَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ ۖ فَمَثَلُهُۥ كَمَثَلِ صَفْوَانٍ عَلَيْهِ تُرَابٌ فَأَصَابَهُۥ وَابِلٌ فَتَرَكَهُۥ صَلْدًا ۖ لَّا يَقْدِرُونَ عَلَىٰ شَىْءٍ مِّمَّا كَسَبُوا۟ ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْكَـٰفِرِينَ

2:265. اللہ کی رضامندی حاصل کرنے کیلئے اور اپنے ایمان کی پختگی کے لئے اپنے مال کو (اچھی راہ میں) خرچ کرنے والوں کا مثال ، اونچی جگہ میں واقع ایک باغ کی طرح ہے۔ اس پر زور کا مینھ برسا تو وہ باغ اپنے کھانے کی چیزیں دوگنی دیتا ہے۔اگر تیز بارش نہ بھی ہوتو پھوار( کافی) ہے۔جو کچھ تم کرتے ہو اللہ دیکھ رہا ہے488۔
وَمَثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَٰلَهُمُ ٱبْتِغَآءَ مَرْضَاتِ ٱللَّهِ وَتَثْبِيتًا مِّنْ أَنفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍۭ بِرَبْوَةٍ أَصَابَهَا وَابِلٌ فَـَٔاتَتْ أُكُلَهَا ضِعْفَيْنِ فَإِن لَّمْ يُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ ۗ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

2:266. ایک شخص کے پاس کھجور اور انگور کے باغ ہیں، اس کے نیچے نہریں بھی بہہ رہی ہیں۔ اس میں اس کے لئے ہر قسم کے میوے بھی ہیں۔ پھر ان کے بچے کمزور ہونے کی حالت میں اس کو بڑھاپن بھی آجاتی ہے۔ اس وقت آگ برسانے والی ایک تیز وتند ہوا چلتی ہے اور اس باغ کوجلا دیتی ہے۔ کیا تم میں سے کوئی اس حالت کو پسند کرے گا؟اسی طرح اللہ تمہارے لئے دلیلیں واضح کرتا ہے تاکہ تم غور کرو۔
أَيَوَدُّ أَحَدُكُمْ أَن تَكُونَ لَهُۥ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ لَهُۥ فِيهَا مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ وَأَصَابَهُ ٱلْكِبَرُ وَلَهُۥ ذُرِّيَّةٌ ضُعَفَآءُ فَأَصَابَهَآ إِعْصَارٌ فِيهِ نَارٌ فَٱحْتَرَقَتْ ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ

2:267. اے ایمان والو ! اپنی کمائی میں سے پاکیزہ چیزیں اور جو کچھ ہم نے تمہارے لئے زمین میں سے نکالا ہے، اس میں سے (اچھی راہ میں) خرچ کرو۔بغیر آنکھیں بند کئے ہوئے جس طرح تم کسی چیز کو نہیں لیتے اس طرح ردی چیزیں خرچ کر نے کو مت سوچو۔ اور جان لو کہ اللہ بے نیاز ہے485، تعریف کے لائق ہے80۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَنفِقُوا۟ مِن طَيِّبَـٰتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّآ أَخْرَجْنَا لَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ ۖ وَلَا تَيَمَّمُوا۟ ٱلْخَبِيثَ مِنْهُ تُنفِقُونَ وَلَسْتُم بِـَٔاخِذِيهِ إِلَّآ أَن تُغْمِضُوا۟ فِيهِ ۚ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ غَنِىٌّ حَمِيدٌ

2:268. شیطان تمہیں فقرو فاقہ کے بارے میں ڈراتا ہے۔ بے حیائی کو تم میں اکساتا ہے۔ مگر اللہ اپنی بخشش اور فضل کا وعدہ کر تا ہے۔ اللہ وسعت والا، جاننے والا ہے۔
ٱلشَّيْطَـٰنُ يَعِدُكُمُ ٱلْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُم بِٱلْفَحْشَآءِ ۖ وَٱللَّهُ يَعِدُكُم مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَفَضْلًا ۗ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ

2:269. (اللہ) جسے چاہتا ہے حکمت عطا کرتا ہے۔ جس کو حکمت دی گئی اس کوبہت زیادہ بھلائی عطا ہوگئی۔ عقلمندوں کے سوا (کوئی) اس پر غور نہیں کرتے۔
يُؤْتِى ٱلْحِكْمَةَ مَن يَشَآءُ ۚ وَمَن يُؤْتَ ٱلْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِىَ خَيْرًا كَثِيرًا ۗ وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّآ أُو۟لُوا۟ ٱلْأَلْبَـٰبِ

2:270. تم جو کچھ بھی (اچھی راہ میں) خرچ کرتے ہو یا نذر مانتے ہو اللہ اسے جانتاہے۔ اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔
وَمَآ أَنفَقْتُم مِّن نَّفَقَةٍ أَوْ نَذَرْتُم مِّن نَّذْرٍ فَإِنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُهُۥ ۗ وَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ

2:271. اگر تم صدقات کو ظاہرکرکے دو تو بھی اچھا ہی ہے۔ لیکن اگراسے(دوسروں سے) چھپا کر غریبوں کو دو تو وہ تمہارے لئے زیادہ بہترہے۔ تمہاری برائیوں کا (اللہ اسے) کفارہ بنادیتا ہے۔ جو تم کرتے ہو اللہ اسے اچھی طرح جانتا ہے۔
إِن تُبْدُوا۟ ٱلصَّدَقَـٰتِ فَنِعِمَّا هِىَ ۖ وَإِن تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا ٱلْفُقَرَآءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۚ وَيُكَفِّرُ عَنكُم مِّن سَيِّـَٔاتِكُمْ ۗ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

2:272. انہیں سیدھے راستے پر پہنچانا تمہاری ذمہ داری نہیں81۔ بلکہ اللہ ہی جسے چاہتا ہے سیدھی راہ دکھا تا ہے۔ اچھی چیزوں میں سے تم جو بھی خرچ کروگے وہ تمہارے ہی لئے ہے۔ اللہ کی رضا مندی ہی کے لئے تم خرچ کرتے ہو۔اچھی چیزوں میں سے جو بھی خرچ کروگے وہ تمہیں پورا پورا دیاجائے گا۔ تم پر ظلم نہیں کیا جائیگا۔
۞ لَّيْسَ عَلَيْكَ هُدَىٰهُمْ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ يَهْدِى مَن يَشَآءُ ۗ وَمَا تُنفِقُوا۟ مِنْ خَيْرٍ فَلِأَنفُسِكُمْ ۚ وَمَا تُنفِقُونَ إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ ٱللَّهِ ۚ وَمَا تُنفِقُوا۟ مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنتُمْ لَا تُظْلَمُونَ

2:273. (صدقات) ان غریبوں کے لئے ہے جو اپنے آپ کو اللہ کی راہ میں اس طرح قربان کرچکے ہیں کہ وہ (مال جمع کرنے کے لئے)زمین میں سفر نہیں کرسکتے۔(ان کے بارے میں) نہ جاننے والے (ان کی) خودداری کے احساس دیکھ کر انہیں مال دار سمجھ بیٹھیں گے۔ان کی نشانی سے تم انہیں پہچان لوگے۔وہ لوگوں سے گڑگڑاکر نہیں مانگیں گے۔ اچھی چیزوں میں سے جو بھی تم خرچ کرو اللہ اسے جاننے والا ہے82۔
لِلْفُقَرَآءِ ٱلَّذِينَ أُحْصِرُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِى ٱلْأَرْضِ يَحْسَبُهُمُ ٱلْجَاهِلُ أَغْنِيَآءَ مِنَ ٱلتَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُم بِسِيمَـٰهُمْ لَا يَسْـَٔلُونَ ٱلنَّاسَ إِلْحَافًا ۗ وَمَا تُنفِقُوا۟ مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ ٱللَّهَ بِهِۦ عَلِيمٌ

2:274. جو اپنے مالوں کو رات اور دن، چھپے اور کھلے(اچھی راہ پر) خرچ کرتے ہیں ان کے لئے ان کااجران کے رب کے پاس ہے۔انہیں کوئی ڈر ہے نہ وہ غمگین ہوں گے۔
ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَٰلَهُم بِٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

2:275. سود کھانے والے (آخرت میں) شیطان کے چھوئے ہوئے کی طرح دیوانے بن کر اٹھیں گے83۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے کہا کہ تجارت بھی سود ہی کی طرح ہے۔ اللہ نے تجارت کو حلال کیا ہے اور سود کو حرام ٹہرایا ہے۔ جس شخص کو اپنے رب کی طرف سے نصیحت آنے کے بعد باز آنے والے کو پہلا گزرا ہوا اس کا ہے۔ اس کے بارے میں فیصلہ اللہ کے پاس ہے۔ پھر کرنے والے دوزخی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
ٱلَّذِينَ يَأْكُلُونَ ٱلرِّبَوٰا۟ لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ ٱلَّذِى يَتَخَبَّطُهُ ٱلشَّيْطَـٰنُ مِنَ ٱلْمَسِّ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّمَا ٱلْبَيْعُ مِثْلُ ٱلرِّبَوٰا۟ ۗ وَأَحَلَّ ٱللَّهُ ٱلْبَيْعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰا۟ ۚ فَمَن جَآءَهُۥ مَوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ فَٱنتَهَىٰ فَلَهُۥ مَا سَلَفَ وَأَمْرُهُۥٓ إِلَى ٱللَّهِ ۖ وَمَنْ عَادَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ

2:276. اللہ سود کو مٹا تا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے۔ کسی ناشکرے گناہ گار کو اللہ پسند نہیں کرتا۔
يَمْحَقُ ٱللَّهُ ٱلرِّبَوٰا۟ وَيُرْبِى ٱلصَّدَقَـٰتِ ۗ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ

2:277. جو لوگ ایمان لائے، نیک عمل کئے، نماز قائم کئے اور زکوٰۃ بھی ادا کئے، ان کے لئے ان کا اجران کے رب کے پاس ہے۔ ان کے لئے نہ کوئی خوف ہے ،اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَأَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُا۟ ٱلزَّكَوٰةَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

2:278. اے ایمان والو!اللہ سے ڈرو۔ اگر تم ایمان والے ہو تو جو سود باقی رہ گیا ہے اسے چھوڑ دو84۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَذَرُوا۟ مَا بَقِىَ مِنَ ٱلرِّبَوٰٓا۟ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

2:279. اگر تم ایسا نہیں کروگے تو پھر اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلانِ جنگ کا یقین کرلو۔ اگر تم اصلاح کرلو تو تمہارے مال کا اصل سرمایہ تمہارے لئے ہے۔ تم بھی ظلم نہ کرنا ، تم پر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔
فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا۟ فَأْذَنُوا۟ بِحَرْبٍ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ ۖ وَإِن تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَٰلِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ

2:280. (قرضدار) اگر تنگ دست ہوتو اس کی فراخی تک اس کو مہلت دو۔ اگر تم جاننے والے ہو تو اس کو صدقہ کردینا تمہارے لئے بہتر ہے73۔
وَإِن كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَىٰ مَيْسَرَةٍ ۚ وَأَن تَصَدَّقُوا۟ خَيْرٌ لَّكُمْ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

2:281. اللہ کے پاس تم واپس لائے جانے والے اس دن1 سے ڈرو۔پھر ہر شخص کو اس کی محنت کاپورا عطا کیا جائے گا۔ وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے265۔
وَٱتَّقُوا۟ يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى ٱللَّهِ ۖ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

2:282. اے ایمان والو! ایک مقررہ مدت تک کے لئے جب ایک دوسرے کو قرض دو تو اسے لکھ لیا کرو476۔ لکھنے والے تمہارے درمیان عدل کے ساتھ لکھے۔ لکھنے والا جیسے اللہ نے اس کو سکھایا ہے اس طرح لکھنے سے انکار نہ کرے۔ قرض لینے والا لکھنے کے قابل جملے لکھوائے۔وہ اپنے رب اللہ سے ڈرے۔اس میں کوئی کمی نہ کرے۔ قرضدار اگر نا سمجھ ہویا کمزور ہو یا لکھوانے کے لئے کوئی مناسب الفاظ بول نہ سکتا ہوتو اس کا ذمہ دار انصاف کے ساتھ بولے۔ تمہارے مردوں میں سے دو کو گواہ بناؤ۔اگر دو مرد نہ ہوں تو تمہاری پسند کا ایک مرد اوردو عورتوں کو (گواہ بنالو)۔ ان دو عورتوں میں اگر ایک غلطی سے کہے تو وہ دوسری عورت اس کو یاد دلائے گی85۔ گواہوں کوبلایا جائے تو وہ انکار نہ کریں۔ چھوٹا ہو یا بڑا مدت مقرر کرکے اس کو لکھنے میں غفلت نہ برتیں۔ یہی اللہ کے نزدیک انصاف ہے، گواہی کو ثابت کرنے والی بھی ہے۔ ایک دوسرے پر شبہ نہ کر نے کے لئے مناسب بھی ہے۔ تمہارے درمیان دست بدست ہونے والے تجارت کے سوائے، تجارت کو(بغیر قرض کے) نہ لکھ لینا تم پر کوئی گناہ نہیں۔معاہدہ کرتے وقت بھی گواہ مقرر کرلو۔لکھنے والے اور گواہ کو کوئی تکلیف نہ دو۔ اگر ایسا کروگے تو وہ تم پر گناہ ہوگا۔ اللہ سے ڈرو۔ اللہ تمہیں سکھائے گا۔ اللہ سب چیزوں کو جاننے والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا تَدَايَنتُم بِدَيْنٍ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى فَٱكْتُبُوهُ ۚ وَلْيَكْتُب بَّيْنَكُمْ كَاتِبٌۢ بِٱلْعَدْلِ ۚ وَلَا يَأْبَ كَاتِبٌ أَن يَكْتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ ٱللَّهُ ۚ فَلْيَكْتُبْ وَلْيُمْلِلِ ٱلَّذِى عَلَيْهِ ٱلْحَقُّ وَلْيَتَّقِ ٱللَّهَ رَبَّهُۥ وَلَا يَبْخَسْ مِنْهُ شَيْـًٔا ۚ فَإِن كَانَ ٱلَّذِى عَلَيْهِ ٱلْحَقُّ سَفِيهًا أَوْ ضَعِيفًا أَوْ لَا يَسْتَطِيعُ أَن يُمِلَّ هُوَ فَلْيُمْلِلْ وَلِيُّهُۥ بِٱلْعَدْلِ ۚ وَٱسْتَشْهِدُوا۟ شَهِيدَيْنِ مِن رِّجَالِكُمْ ۖ فَإِن لَّمْ يَكُونَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَٱمْرَأَتَانِ مِمَّن تَرْضَوْنَ مِنَ ٱلشُّهَدَآءِ أَن تَضِلَّ إِحْدَىٰهُمَا فَتُذَكِّرَ إِحْدَىٰهُمَا ٱلْأُخْرَىٰ ۚ وَلَا يَأْبَ ٱلشُّهَدَآءُ إِذَا مَا دُعُوا۟ ۚ وَلَا تَسْـَٔمُوٓا۟ أَن تَكْتُبُوهُ صَغِيرًا أَوْ كَبِيرًا إِلَىٰٓ أَجَلِهِۦ ۚ ذَٰلِكُمْ أَقْسَطُ عِندَ ٱللَّهِ وَأَقْوَمُ لِلشَّهَـٰدَةِ وَأَدْنَىٰٓ أَلَّا تَرْتَابُوٓا۟ ۖ إِلَّآ أَن تَكُونَ تِجَـٰرَةً حَاضِرَةً تُدِيرُونَهَا بَيْنَكُمْ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَلَّا تَكْتُبُوهَا ۗ وَأَشْهِدُوٓا۟ إِذَا تَبَايَعْتُمْ ۚ وَلَا يُضَآرَّ كَاتِبٌ وَلَا شَهِيدٌ ۚ وَإِن تَفْعَلُوا۟ فَإِنَّهُۥ فُسُوقٌۢ بِكُمْ ۗ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۖ وَيُعَلِّمُكُمُ ٱللَّهُ ۗ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ

2:283. اگر تم سفر میں ہو اور کوئی لکھنے والا نہ ملے تو رہن کو حاصل کرلینا چاہئے۔ تم میں سے ایک شخص دوسرے پر بھروسہ کرے تو وہ بھروسہ مند اپنے امانتداری کوپوراکرے۔اپنے رب اللہ سے ڈرے۔ گواہی کو نہ چھپاؤ۔ اس کو چھپانے والے کا دل گنہ گار ہوگا۔ تم جو کرتے ہو اللہ جاننے والا ہے۔
۞ وَإِن كُنتُمْ عَلَىٰ سَفَرٍ وَلَمْ تَجِدُوا۟ كَاتِبًا فَرِهَـٰنٌ مَّقْبُوضَةٌ ۖ فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُم بَعْضًا فَلْيُؤَدِّ ٱلَّذِى ٱؤْتُمِنَ أَمَـٰنَتَهُۥ وَلْيَتَّقِ ٱللَّهَ رَبَّهُۥ ۗ وَلَا تَكْتُمُوا۟ ٱلشَّهَـٰدَةَ ۚ وَمَن يَكْتُمْهَا فَإِنَّهُۥٓ ءَاثِمٌ قَلْبُهُۥ ۗ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ

2:284. جو کچھ آسمانوں507 اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے تم ظاہر کرو یا چھپاؤان سے متعلق اللہ تم سے سوال کرے گا۔ وہ جس کو چاہے معاف کرے گا، اور جس کو چاہے سزا دے گا۔اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
لِّلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۗ وَإِن تُبْدُوا۟ مَا فِىٓ أَنفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُم بِهِ ٱللَّهُ ۖ فَيَغْفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ ۗ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ

2:285. یہ رسول (محمد) اپنے اوپر اللہ کی طرف سے جو کچھ اترا اس پر ایمان لائے، اور سب مومن بھی(اس پر ایمان لائے)۔اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کے کتابوں پر، اس کے رسولوں پرسب نے ایمان لائے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کے رسولوں میں کسی کے درمیان فرق نہیں کریں گے37۔ ہم نے سنا اور اطاعت کی۔اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش (چاہتے ہیں)، ہم تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔
ءَامَنَ ٱلرَّسُولُ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِۦ وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۚ كُلٌّ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَمَلَـٰٓئِكَتِهِۦ وَكُتُبِهِۦ وَرُسُلِهِۦ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِهِۦ ۚ وَقَالُوا۟ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ ٱلْمَصِيرُ

2:286. اللہ کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا68۔ جو نیکی اس نے کی، وہ اس کے لئے۔جو برائی اس نے کی، وہ اس کے لئے265۔ (وہ لوگ کہتے ہیں کہ) اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیںیا غلطی کرجائیں اس پر ہمیں سزا نہ دے۔اے ہمارے رب! جیسا بوجھ تو نے ہم سے اگلوں پر ڈالا تھا ہم پر نہ ڈال۔ اے ہمارے رب!ہم جس کی طاقت نہیں رکھتے وہ بوجھ ہم پر نہ ڈال۔ہماری غلطیوں کو درگزر کراور ہمیں معاف فرما۔ ہم پر رحم فرما۔تو ہی ہمارا مالک ہے ۔ (تیرا) انکار کرنے والی قوم کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔
لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا ٱكْتَسَبَتْ ۗ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ إِن نَّسِينَآ أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَآ إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُۥ عَلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِۦ ۖ وَٱعْفُ عَنَّا وَٱغْفِرْ لَنَا وَٱرْحَمْنَآ ۚ أَنتَ مَوْلَىٰنَا فَٱنصُرْنَا عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْكَـٰفِرِينَ

By Farook