Quran Tamil Translation

سورۃ : 22 سورۃ الحج ۔ ایک فرض عبادت

کل آیتیں : 78

اس سورت کی آیت نمبر 27 سے 37 تک حج اور اس کے آداب کے متعلق ذکر ہوا ہے، اس لئے اس سورت کا یہ نام رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے... 1۔ اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو۔ اس وقت 1کی ہلچل بڑی سخت چیز ہے۔

22:2. جس دن تم اسے دیکھوگے ہر دودھ پلانے والی ماں اپنے دودھ پلاتے (بچے) کو بھول جائے گی۔ہر حاملہ عورت اپنا حمل وضع کر دے گی۔ لوگوں کو تم مدہوش دیکھوگے۔ حالانکہ وہ مدہوش نہیں ہوں گے۔ بلکہ اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔
يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّآ أَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى ٱلنَّاسَ سُكَـٰرَىٰ وَمَا هُم بِسُكَـٰرَىٰ وَلَـٰكِنَّ عَذَابَ ٱللَّهِ شَدِيدٌ

22:3. اللہ کے بارے میں کچھ جانے بغیر حجت کر نے والے، گمراہ کر نے والے شیطان کی پیروی کر نے والے بھی لوگوں میں موجود ہیں۔
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَـٰدِلُ فِى ٱللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطَـٰنٍ مَّرِيدٍ

22:4. اس کے خلاف لکھ دیا گیا ہے کہ جو شخص اسکو اپنا سرپرست بنائے گاوہ اسے گمراہ کر دے گا اور جہنم کے عذاب کی طرف راستہ دکھائے گا۔
كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُۥ مَن تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُۥ يُضِلُّهُۥ وَيَهْدِيهِ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلسَّعِيرِ

22:5. اے لوگو! پھر سے زندہ کئے جانے میں اگر تم شک میں ہو تو (ہم واضح کر دیتے ہیں)۔ ہم نے تمہیں مٹی سے368، پھر نطفہ سے، پھر حمل شدہ بیضہ سے365&506، پھر مکمل کیاہوا اور نامکمل گوشت کے لوتھڑے سے پیدا کیا368۔ ہم جو چاہتے ہیں رحم میں ایک مقررہ مدت تک ٹہرائے رکھتے ہیں144۔ پھر تمہیں بچہ بنا کر باہر لاتے ہیں۔ پھر تم جوانی کو پہنچتے ہو۔ تم میں وفات پانے والے بھی ہیں۔ اور تم میں سب جاننے کے بعد کچھ بھی نہ جاننے والی معذور عمر تک لے جائے جانے والے بھی ہیں333۔ زمین کو تم خشک دیکھتے ہو ۔ اس پر ہم پانی برساتے ہیں تو وہ سرسبز ہو کرنشونما پاتی ہے اور ہر قسم کے خوبصورت نباتات اگاتی ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِن كُنتُمْ فِى رَيْبٍ مِّنَ ٱلْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَـٰكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِن مُّضْغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِّنُبَيِّنَ لَكُمْ ۚ وَنُقِرُّ فِى ٱلْأَرْحَامِ مَا نَشَآءُ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوٓا۟ أَشُدَّكُمْ ۖ وَمِنكُم مَّن يُتَوَفَّىٰ وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَىٰٓ أَرْذَلِ ٱلْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنۢ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْـًٔا ۚ وَتَرَى ٱلْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَآ أَنزَلْنَا عَلَيْهَا ٱلْمَآءَ ٱهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَأَنۢبَتَتْ مِن كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِيجٍ

22:6. یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے، اور وہی مردوں کو زندہ کر تا ہے اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ وَأَنَّهُۥ يُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰ وَأَنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ

22:7. خاتمے کا وقت1 آ کر ہی رہے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ قبروں میں رہنے والوں کو اللہ زندہ کرے گا۔
وَأَنَّ ٱلسَّاعَةَ ءَاتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ ٱللَّهَ يَبْعَثُ مَن فِى ٱلْقُبُورِ

22:8. علم، ہدایت اور روشن کتاب کے بغیراللہ کے معاملے میں بحث کرنے والا بھی لوگوں میں موجودہے۔
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَـٰدِلُ فِى ٱللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَـٰبٍ مُّنِيرٍ

22:9. اللہ کی راہ سے گمراہ کر نے کے لئے اپنی گردن موڑ لیتا ہے۔ اس کے لئے اس دنیامیں رسوائی ہے۔ اور قیامت کے دن ہم اس کو جلتی ہوئی عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔
ثَانِىَ عِطْفِهِۦ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ ۖ لَهُۥ فِى ٱلدُّنْيَا خِزْىٌ ۖ وَنُذِيقُهُۥ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ عَذَابَ ٱلْحَرِيقِ

22:10. (ہم کہیں گے کہ) یہ حالت تیرے کئے ہوئے کاموں ہی کی وجہ سے ہے۔ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کر نے والا نہیں۔
ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ يَدَاكَ وَأَنَّ ٱللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّـٰمٍ لِّلْعَبِيدِ

22:11. کنارے پر رہ کر اللہ کی عبادت کر نے والا بھی لوگوں میں ہے۔ اس کو کو ئی فائدہ پہنچے تو اس میں وہ مطمئن ہوجاتا ہے۔ اگر کوئی آزمائش آجائے484 تو سر کے بل بدل جاتا ہے۔ اس دنیا اور آخرت میں اس نے نقصان اٹھایا، یہی کھلا نقصان ہے۔
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَعْبُدُ ٱللَّهَ عَلَىٰ حَرْفٍ ۖ فَإِنْ أَصَابَهُۥ خَيْرٌ ٱطْمَأَنَّ بِهِۦ ۖ وَإِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ ٱنقَلَبَ عَلَىٰ وَجْهِهِۦ خَسِرَ ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْخُسْرَانُ ٱلْمُبِينُ

22:12. اللہ کے سواوہ انہیں پکارتا ہے جو اسے نہ تکلیف پہنچا سکتی ہے اور نہ فائدہ دے سکتی ہے۔ یہی دور کی گمراہی ہے۔
يَدْعُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُۥ وَمَا لَا يَنفَعُهُۥ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلضَّلَـٰلُ ٱلْبَعِيدُ

22:13. جس کا بھلائی سے زیادہ برائی بہت قریب ہے اس کو یہ پکارتا ہے۔ وہ بہت برا دوست ہے اوربرا سرپرست۔
يَدْعُوا۟ لَمَن ضَرُّهُۥٓ أَقْرَبُ مِن نَّفْعِهِۦ ۚ لَبِئْسَ ٱلْمَوْلَىٰ وَلَبِئْسَ ٱلْعَشِيرُ

22:14. جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے انہیں جنت کے باغات میں اللہ داخل کر تا ہے۔ جن کے نچلے حصے میں نہریں جاری ہیں۔ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
إِنَّ ٱللَّهَ يُدْخِلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ

22:15. جو یہ خیال کر تا ہے کہ اس دنیامیں اور آخرت میں انہیں (محمدکو) اللہ ہرگز مدد نہیں کرے گاتو وہ آسمان کی طرف ایک رسی تان لے ، پھر (انہیں اللہ جو مدد کرتا ہے) اس کوروک ڈالے۔ اور یہ دیکھے کہ کیا یہ سازش اس کی نفرت کو دور کر دیتی ہے؟
مَن كَانَ يَظُنُّ أَن لَّن يَنصُرَهُ ٱللَّهُ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ فَلْيَمْدُدْ بِسَبَبٍ إِلَى ٱلسَّمَآءِ ثُمَّ لْيَقْطَعْ فَلْيَنظُرْ هَلْ يُذْهِبَنَّ كَيْدُهُۥ مَا يَغِيظُ

22:16. اسی طرح ہم نے واضح آیتیں نازل کیں۔ اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھا تا ہے۔
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَـٰهُ ءَايَـٰتٍۭ بَيِّنَـٰتٍ وَأَنَّ ٱللَّهَ يَهْدِى مَن يُرِيدُ

22:17. ایمان والے، یہودی، صابئن 443، عیسائی، مجوسی اور مشرک ، ان سب کے درمیان قیامت کے دن1 اللہ فیصلہ کرے گا۔ اللہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱلَّذِينَ هَادُوا۟ وَٱلصَّـٰبِـِٔينَ وَٱلنَّصَـٰرَىٰ وَٱلْمَجُوسَ وَٱلَّذِينَ أَشْرَكُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّهَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ

22:18. کیا تم نہیں جانتے کہ آسمان میں رہنے والے، زمین میں رہنے والے، سورج، چاند، ستارے، پہاڑ، درخت، چوپائے اور آدمیوں میں اکثریت اللہ کی اطاعت کر تے ہیں396۔ اور بہت سے لوگوں پر عذاب یقینی ہوچکا ہے۔ اللہ جسے ذلیل کردے اس کو کوئی عزت دینے والا نہیں۔ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يَسْجُدُ لَهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ وَٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ وَٱلنُّجُومُ وَٱلْجِبَالُ وَٱلشَّجَرُ وَٱلدَّوَآبُّ وَكَثِيرٌ مِّنَ ٱلنَّاسِ ۖ وَكَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ ٱلْعَذَابُ ۗ وَمَن يُهِنِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِن مُّكْرِمٍ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَفْعَلُ مَا يَشَآءُ

22:19. اپنے پروردگار کے بارے میں بحث کر نے والے دو مدعیان یہ ہیں۔ (اللہ کا) انکار کرنے والوں کے لئے آگ کا لباس تیار کیا گیا ہے۔ ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی انڈیلا جائے گا۔
۞ هَـٰذَانِ خَصْمَانِ ٱخْتَصَمُوا۟ فِى رَبِّهِمْ ۖ فَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِّن نَّارٍ يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُءُوسِهِمُ ٱلْحَمِيمُ

22:20. اس کے ذریعے ان کے پیٹوں میں رہنے والی چیزیں اور کھالیں پگھل جائیں گی۔
يُصْهَرُ بِهِۦ مَا فِى بُطُونِهِمْ وَٱلْجُلُودُ

22:21. ان کے لئے لوہے کے ہتھوڑے بھی ہیں۔
وَلَهُم مَّقَـٰمِعُ مِنْ حَدِيدٍ

22:22. تکلیف کے مارے وہ جب بھی وہاں سے نکلنے کا ارادہ کریں تو وہ پھر سے اس میں ڈھکیلے جائیں گے۔(ان سے کہا جائے گا کہ) جلانے والی عذاب چکھو۔
كُلَّمَآ أَرَادُوٓا۟ أَن يَخْرُجُوا۟ مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا۟ فِيهَا وَذُوقُوا۟ عَذَابَ ٱلْحَرِيقِ

22:23. جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے انہیں اللہ جنت باغات میں داخل کرے گا۔ جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی۔ انہیں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے۔ وہاں ان کا لباس ریشمی ہوگا۔
إِنَّ ٱللَّهَ يُدْخِلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ

22:24. وہ لوگ پاکیزہ عقیدے کی طرف رہنمائی کئے گئے۔ تعریفوں کے مستحق (اللہ) کے راستے کی طرف راہ دکھائے گئے۔
وَهُدُوٓا۟ إِلَى ٱلطَّيِّبِ مِنَ ٱلْقَوْلِ وَهُدُوٓا۟ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْحَمِيدِ

22:25. (اللہ کا) انکار کر نے والے، اللہ کی راہ اور مسجد حرام سے روکنے والے اور وہاں ظلم کے ذریعے جرم کرنے والوں کو درد ناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔ ہم نے مسجد حرام کو (اس کے) قریب میں بسنے والے اور دور میں بسنے والوں کے لئے مساوی کر دیا290۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ ٱلَّذِى جَعَلْنَـٰهُ لِلنَّاسِ سَوَآءً ٱلْعَـٰكِفُ فِيهِ وَٱلْبَادِ ۚ وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍۭ بِظُلْمٍ نُّذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ

22:26. یاد دلاؤ جبکہ ہم نے اس کعبہ کے33 جگہ کو ابراھیم کے لئے مقرر کر تے ہوئے کہا کہ مجھے کسی سے شریک مت کرنا۔ طواف کر نے والے،کھڑے ہوئے عبادت کر نے والے، رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لئے میرے گھر کو صاف و ستھرا رکھنا۔
وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَٰهِيمَ مَكَانَ ٱلْبَيْتِ أَن لَّا تُشْرِكْ بِى شَيْـًٔا وَطَهِّرْ بَيْتِىَ لِلطَّآئِفِينَ وَٱلْقَآئِمِينَ وَٱلرُّكَّعِ ٱلسُّجُودِ

22:27. (اور یہ بھی کہا کہ) لوگوں کو حج کے بارے میں اعلان کردو۔ وہ لوگ تمہارے پاس پیدل بھی اورایک ایک دبلے اونٹوں پربھی سوار ہو کر آئیں گے۔ وہ انہیں بہت دور دراز اور ہر ایک راستے سے لا کر پہنچائیں گے۔
وَأَذِّن فِى ٱلنَّاسِ بِٱلْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَىٰ كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ

22:28. وہ لوگ اپنے فائدے حاصل کر نے کے لئے اورانہیں سادہ لوح چوپایوں کوبخشنے کی وجہ سے مقررہ دنوں میں اللہ کانام لینے کے لئے (آئیں گے)۔اسے تم بھی کھاؤ171 اور مصیبت زدہ غریبوں کو بھی دو۔
لِّيَشْهَدُوا۟ مَنَـٰفِعَ لَهُمْ وَيَذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّهِ فِىٓ أَيَّامٍ مَّعْلُومَـٰتٍ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّنۢ بَهِيمَةِ ٱلْأَنْعَـٰمِ ۖ فَكُلُوا۟ مِنْهَا وَأَطْعِمُوا۟ ٱلْبَآئِسَ ٱلْفَقِيرَ

22:29. پھر وہ لوگ اپنا میل کچیل دور کر نے دو۔ اپنے نذریں پوری کر نے دو۔ اس پرانے گھر کا طواف کر نے دو۔
ثُمَّ لْيَقْضُوا۟ تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا۟ نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا۟ بِٱلْبَيْتِ ٱلْعَتِيقِ

22:30. یہی (اللہ کا فیصلہ) ہے۔ اللہ کی حرمتوں کو تعظیم کر نے والے کو اللہ کے نزدیک وہ ان کے لئے بہتر ہے۔ تمہارے لئے جوسنائے جائیں گے اس کے سوادوسرے چوپائے تمہارے لئے حلال کردئے گئے ہیں ۔ بتوں کی گندگی سے الگ ہٹ جاؤ۔ جھوٹ بولنے سے بھی بچو۔
ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ حُرُمَـٰتِ ٱللَّهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُۥ عِندَ رَبِّهِۦ ۗ وَأُحِلَّتْ لَكُمُ ٱلْأَنْعَـٰمُ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ ۖ فَٱجْتَنِبُوا۟ ٱلرِّجْسَ مِنَ ٱلْأَوْثَـٰنِ وَٱجْتَنِبُوا۟ قَوْلَ ٱلزُّورِ

22:31. اللہ کے سپرد کر کے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر نے والے بنو۔ اللہ کے ساتھ شریک ٹہرانے والا گویا ایسا ہو جائے گاکہ آسمان 507 سے گرپڑا اور اسے پرندے اچک لے گئے416 یاہوا اس کو کہیں دور اڑا لے جا کر پھینک دیاہو۔
حُنَفَآءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِۦ ۚ وَمَن يُشْرِكْ بِٱللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ ٱلسَّمَآءِ فَتَخْطَفُهُ ٱلطَّيْرُ أَوْ تَهْوِى بِهِ ٱلرِّيحُ فِى مَكَانٍ سَحِيقٍ

22:32. یہی (اللہ کاحکم) ہے۔جو اللہ کی نشانیوں کااحترام کر تا ہے وہ ان کے دل میں موجود خوف الہٰی کا اظہار ہے۔
ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَـٰٓئِرَ ٱللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى ٱلْقُلُوبِ

22:33. ان (چوپایوں ) میں مقررہ وقت تک تمہارے لئے فائدے ہیں383۔پھر ان کے پہنچنے کی جگہ وہی قدیم عبادت خانہ ہے33۔
لَكُمْ فِيهَا مَنَـٰفِعُ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَآ إِلَى ٱلْبَيْتِ ٱلْعَتِيقِ

22:34. سیدھے سادھے چوپائے انہیں عطا کر نے کی وجہ سے اللہ کا نام یاد کر نے کے لئے ہر ایک امت کو ہم نے عبادت کا طریقہ مقرر کیا۔ تمہارا معبودایک ہی معبود ہے۔تم اسی کے مطیع رہو۔ عاجزی کر نے والوں کو خوشخبری سنادو۔
وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا لِّيَذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّهِ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّنۢ بَهِيمَةِ ٱلْأَنْعَـٰمِ ۗ فَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ فَلَهُۥٓ أَسْلِمُوا۟ ۗ وَبَشِّرِ ٱلْمُخْبِتِينَ

22:35. اللہ کے بارے میں کہا جائے تو ان کے دل کانپ جاتے ہیں۔ جو بھی انہیں پہنچتی ہے اسے وہ برداشت کر لیتے ہیں۔ نماز قائم کر تے ہیں۔ ہمارے دئے ہو ئے میں سے (نیک راہ میں) خرچ کر تے ہیں۔
ٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ ٱللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَٱلصَّـٰبِرِينَ عَلَىٰ مَآ أَصَابَهُمْ وَٱلْمُقِيمِى ٱلصَّلَوٰةِ وَمِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ يُنفِقُونَ

22:36. (قربانی کے) اونٹوں کو ہم نے تمہارے لئے اللہ (کے دین) کی نشانیوں میں سے ایک بنایا ہے۔ ان میں تمہارے لئے بھلائی ہے۔ کھڑا رکھنے کی حالت میں اس پر اللہ کا نام لو۔ پھر وہ جب پہلو کی طرف گر پڑے تو اس میں سے کھاؤ۔ مانگنے والے اور نہ مانگے والوں کو کھلاؤ171۔ تم شکر ادا کر نے کے لئے اسی طرح ہم اس کو تمہارے لئے نفع بخش بنایا۔
وَٱلْبُدْنَ جَعَلْنَـٰهَا لَكُم مِّن شَعَـٰٓئِرِ ٱللَّهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ ۖ فَٱذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّهِ عَلَيْهَا صَوَآفَّ ۖ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا۟ مِنْهَا وَأَطْعِمُوا۟ ٱلْقَانِعَ وَٱلْمُعْتَرَّ ۚ كَذَٰلِكَ سَخَّرْنَـٰهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

22:37. ان کا گوشت اور ان کا خون اللہ کو نہیں پہنچتا۔ بلکہ تمہاراخوف (الہٰی) ہی اسے پہنچتی ہے292۔ اللہ نے تمہیں سیدھی راہ دکھانے کی خاطر اس کی بڑائی بیان کر نے کے لئے اسی طرح وہ تمہارے لئے فائدہ مند بنا دیا ہے۔ نیکی کر نے والوں کو خوشخبری دے دو۔ 38۔ ایمان والوں سے (دشمنی کو) اللہ روک دیتا ہے۔ دغابازوں اور ناشکر وں کو اللہ پسند نہیں کرتا۔
لَن يَنَالَ ٱللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَآؤُهَا وَلَـٰكِن يَنَالُهُ ٱلتَّقْوَىٰ مِنكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا۟ ٱللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَىٰكُمْ ۗ وَبَشِّرِ ٱلْمُحْسِنِينَ

22:39. اس وجہ سے کہ جن کے خلاف جنگ کیاگیا، وہ مظلوم ہیں، انہیں بھی (ان کے خلاف جنگ کر نے کے لئے) اجازت دی گئی ہے۔اللہ ان کی مدد کر نے پر قادر ہے53۔
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَـٰتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا۟ ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ

22:40. انہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہی ہے، اس لئے وہ لوگ ناحق اپنے گھروں سے نکال دئے گئے ۔ لوگوں میں ایک کے ذریعے دوسرے کواگر اللہ نے روکا نہ ہوتا تو خانقاہیں، گرجے، عبادت گاہیں اور اللہ کانام کثرت سے لئے جانے والے مسجدیں ڈھا دئے جاتے433۔ اس کی مدد کر نے والوں کو اللہ بھی مدد کر تا ہے۔ اللہ بڑی قوتوں والا ، زبردست ہے۔
ٱلَّذِينَ أُخْرِجُوا۟ مِن دِيَـٰرِهِم بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّآ أَن يَقُولُوا۟ رَبُّنَا ٱللَّهُ ۗ وَلَوْلَا دَفْعُ ٱللَّهِ ٱلنَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَٰمِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَٰتٌ وَمَسَـٰجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا ٱسْمُ ٱللَّهِ كَثِيرًا ۗ وَلَيَنصُرَنَّ ٱللَّهُ مَن يَنصُرُهُۥٓ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِىٌّ عَزِيزٌ

22:41. اگر ہم انہیں زمین میں موقع دیں تو وہ نماز قائم کریں گے، زکوٰۃ بھی دیں گے۔ بھلائی کاحکم دیں گے اور برائی سے روکیں گے۔ سب کاموں کا انجام اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔
ٱلَّذِينَ إِن مَّكَّنَّـٰهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ أَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَمَرُوا۟ بِٱلْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا۟ عَنِ ٱلْمُنكَرِ ۗ وَلِلَّهِ عَـٰقِبَةُ ٱلْأُمُورِ

22:42. (اے محمد!) اگر وہ تمہیں جھوٹا سمجھیں تو وہ ان سے پہلے قوم نوح، قوم عادو ثمود، قوم ابراھیم، قوم لوط اور مدین والے کوبھی جھوٹا سمجھے تھے۔ موسیٰ بھی جھوٹے سمجھے گئے تھے۔ پس(میرے) انکار کر نیوالوں کومیں نے مہلت دی۔ پھر ان کو پکڑا۔ میرا عذاب کیسا رہا26؟
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَثَمُودُ

22:43.
وَقَوْمُ إِبْرَٰهِيمَ وَقَوْمُ لُوطٍ

22:44.
وَأَصْحَـٰبُ مَدْيَنَ ۖ وَكُذِّبَ مُوسَىٰ فَأَمْلَيْتُ لِلْكَـٰفِرِينَ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

22:45. ظلم کر تے رہنے کی حالت میں ہم نے کتنی ہی بستیوں کو تباہ کر دیا۔ وہ اپنی چھتوں سمیت گری پڑی ہیں۔ بے توجہ کنویں!برباد قلعے!
فَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَـٰهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌ فَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَبِئْرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَقَصْرٍ مَّشِيدٍ

22:46. کیا وہ زمین میں سفر نہیں کئے؟ (اگر کئے ہوں تو) انہیں سمجھنے والے دل اور سننے والے کان ہوتے۔ آنکھیں اندھی نہیں ہوئیں۔ بلکہ دلوں کے فکر ہی اندھے ہوگئے۔
أَفَلَمْ يَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ بِهَآ أَوْ ءَاذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا ۖ فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى ٱلْأَبْصَـٰرُ وَلَـٰكِن تَعْمَى ٱلْقُلُوبُ ٱلَّتِى فِى ٱلصُّدُورِ

22:47. (اے محمد!) وہ لوگ تم سے عذاب جلد مانگ رہے ہیں۔ اللہ ہر گز اپنا وعدہ خلاف نہیں کرتا۔ تمہارے رب کے یہاں کا ایک دن ، تمہارے حساب کے مطابق ایک ہزار سال کے مانند ہے293۔
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلْعَذَابِ وَلَن يُخْلِفَ ٱللَّهُ وَعْدَهُۥ ۚ وَإِنَّ يَوْمًا عِندَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ

22:48. کتنی ہی بستیوں کو ان کے ظلم کر نے کی حالت میں ہم نے مہلت دی۔ پھر اسے سزا دی۔ میرے ہی پاس ان کا لوٹنا ہے۔
وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَمْلَيْتُ لَهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ أَخَذْتُهَا وَإِلَىَّ ٱلْمَصِيرُ

22:49. (اے محمد!) کہہ دو کہ لوگو! میں تمہیں واضح طور پر آگاہ کر نے والا ہوں187۔
قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّمَآ أَنَا۠ لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

22:50. ایمان لا کر نیک عمل کر نے والوں کو مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔
فَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ

22:51. ہماری آیتوں کو پست کر نے کی کوشش کر نے والے ہی جہنمی ہیں۔
وَٱلَّذِينَ سَعَوْا۟ فِىٓ ءَايَـٰتِنَا مُعَـٰجِزِينَ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَحِيمِ

22:52. (اے محمد!) تم سے پہلے ہم نے جسے بھی نبی اور رسول398 بھیجا ، جب وہ پڑھنے لگتے ہیں تو ان کے پڑھنے میں شیطان(غلط قسم کا وسوسہ) ڈالے بغیر نہیں رہا294۔ جس کے دل میں مرض ہے ان کو اور سخت دل رکھنے والوں کوشیطا ن کے ڈالے ہوے کو آزمائش بنانے کے لئے اللہ اس کو بدل دیتا ہے۔ پھر اپنی آیتوں کو ثابت کردیتا ہے۔ اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔ ظلم کر نے والے دور کی مخالفت میں پڑے ہوئے ہیں26۔
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ وَلَا نَبِىٍّ إِلَّآ إِذَا تَمَنَّىٰٓ أَلْقَى ٱلشَّيْطَـٰنُ فِىٓ أُمْنِيَّتِهِۦ فَيَنسَخُ ٱللَّهُ مَا يُلْقِى ٱلشَّيْطَـٰنُ ثُمَّ يُحْكِمُ ٱللَّهُ ءَايَـٰتِهِۦ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

22:53.
لِّيَجْعَلَ مَا يُلْقِى ٱلشَّيْطَـٰنُ فِتْنَةً لِّلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَٱلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ ۗ وَإِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ لَفِى شِقَاقٍۭ بَعِيدٍ

22:54. (اے محمد!اللہ نے یہ اس لئے کیا ہے کہ) جنہیں علم دیا گیاہے وہ یہ جان کر مان لیں کہ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے آئی ہوئی سچائی ہے اور ان کے دل اس کے آگے جھک جائیں۔ ایمان والوں کو اللہ سیدھی راہ دکھاتا ہے۔
وَلِيَعْلَمَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْعِلْمَ أَنَّهُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَيُؤْمِنُوا۟ بِهِۦ فَتُخْبِتَ لَهُۥ قُلُوبُهُمْ ۗ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَهَادِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ

22:55. ان کے پاس خاتمے کا وقت اچانک آنے تک یا فائدے سے خالی دن کا عذاب انہیں پہنچنے تک (اللہ کا) انکار کر نے والے اس میں شک و شبہ ہی میں پڑے رہیں گے۔
وَلَا يَزَالُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى مِرْيَةٍ مِّنْهُ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ ٱلسَّاعَةُ بَغْتَةً أَوْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ

22:56. اس دن بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے۔ ان کے درمیان وہ فیصلہ فرمائے گا۔ جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے وہ دائمی جنت کے باغات میں ہوں گے۔
ٱلْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ ۚ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ

22:57. جو(ہمیں)انکار کیا اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھا انہیں ذلت کا عذاب ہوگا۔
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا فَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ

22:58. جنہوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت 460کی اور مارے گئے یا مر گئے تو انہیں اللہ اچھا رزق عطا کرے گا۔اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے463۔
وَٱلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوٓا۟ أَوْ مَاتُوا۟ لَيَرْزُقَنَّهُمُ ٱللَّهُ رِزْقًا حَسَنًا ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَهُوَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ

22:59. ان کے اطمینان والی جگہ پر انہیں داخل کر ے گا۔ اللہ جاننے والا، بردبار ہے۔
لَيُدْخِلَنَّهُم مُّدْخَلًا يَرْضَوْنَهُۥ ۗ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَعَلِيمٌ حَلِيمٌ

22:60. یہی (اللہ کا حکم) ہے۔ اگر کوئی جتنا اس کو ستا یا گیااسی طرح (اس کے مسبب کو) ستاتے وقت اس کے لئے اس پر پھر سے ظلم کیا جائے تو اللہ اس کی مدد فرمائے گا۔اللہ درگزر کر نے والا اور بخشنے والا ہے۔
۞ ذَٰلِكَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِهِۦ ثُمَّ بُغِىَ عَلَيْهِ لَيَنصُرَنَّهُ ٱللَّهُ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ

22:61. اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ دن میں رات کو داخل کر تا ہے اور رات میں دن کو داخل کر تا ہے۔ اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے488۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ يُولِجُ ٱلَّيْلَ فِى ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِى ٱلَّيْلِ وَأَنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌۢ بَصِيرٌ

22:62. اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ ہی حق ہے۔ اس کے سوا جسے وہ پکارتے ہیں سب باطل ہیں۔ اللہ سب سے بلند اور بڑا ہے۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ هُوَ ٱلْبَـٰطِلُ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْكَبِيرُ

22:63. کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے ، (جس سے) زمین سرسبزو شاداب ہوجاتی ہے؟ اللہ باریک بین اور باخبر ہے۔
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَتُصْبِحُ ٱلْأَرْضُ مُخْضَرَّةً ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ

22:64. جو کچھ آسمانوں507 میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اللہ بے نیاز ، تعریفوں والا ہے485۔
لَّهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۗ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَهُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَمِيدُ

22:65. (اے محمد!) کیا تم نہیں جانتے کہ زمین میں رہنے والی اور اس کے حکم کے مطابق سمندر میں چلنے والی کشتی بھی اللہ نے تمہارے لئے فائدہ مند بنادی ہے؟ اس نے بغیراس کے حکم کے زمین پر آسمان507 کوگرنے سے روک رکھا ہے240۔ اللہ لوگوں پر شفقت کر نے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِى ٱلْأَرْضِ وَٱلْفُلْكَ تَجْرِى فِى ٱلْبَحْرِ بِأَمْرِهِۦ وَيُمْسِكُ ٱلسَّمَآءَ أَن تَقَعَ عَلَى ٱلْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِۦٓ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِٱلنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

22:66. اسی نے تم کو زندگی بخشی۔پھر تمہیں موت دے گا۔ پھر تمہیں زندہ کر ے گا۔ انسان تو بڑا ہی ناشکرا ہے۔
وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ۗ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَكَفُورٌ

22:67. (اے محمد!) ہم نے ہر قوم کے لئے عبادت کا ایک طریقہ مقرر کیاتھا۔ اس کی وہ پیروی کر نے لگے۔ اس معاملے میں وہ تم سے بحث نہ کر نا چاہئے۔ تمہارے رب کی طرف بلاؤ۔ تم سیدھے راستے پر ہو۔
لِّكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا هُمْ نَاسِكُوهُ ۖ فَلَا يُنَـٰزِعُنَّكَ فِى ٱلْأَمْرِ ۚ وَٱدْعُ إِلَىٰ رَبِّكَ ۖ إِنَّكَ لَعَلَىٰ هُدًى مُّسْتَقِيمٍ

22:68. اگر وہ تم سے بحث کریں تو (اے محمد!) کہہ دو کہ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے خوب واقف ہے۔
وَإِن جَـٰدَلُوكَ فَقُلِ ٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ

22:69. جن باتوں میں تم اختلاف کر رہے ہو اللہ تمہارے درمیان قیامت کے دن1 فیصلہ کردے گا۔
ٱللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ

22:70. (اے محمد!) کیا تم نہیں جانتے کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ جانتا ہے؟ یہ سب کتاب157 میں موجود ہے۔ یہ اللہ کے لئے آسان ہے۔
أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ ۗ إِنَّ ذَٰلِكَ فِى كِتَـٰبٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌ

22:71. اللہ کو چھوڑ کر وہ لوگ ان چیزوں کی پرستش کر تے ہیں جن کے لئے اس نے کوئی دلیل نہیں اتاری اور جن کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہے۔ ظالموں کو کوئی مددگار نہیں۔
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِۦ سُلْطَـٰنًا وَمَا لَيْسَ لَهُم بِهِۦ عِلْمٌ ۗ وَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِن نَّصِيرٍ

22:72. جب انہیں ہماری واضح آیتیں سنائی جاتی ہیں تو (ہمارے) انکار کر نے والوں کے چہروں میں ناگواری دیکھتے ہو۔ ہماری آیتوں کو ان کے پاس بولنے والوں پر حملہ کرنے کی بھی وہ کوشش کریں گے۔ (اے محمد!) تم پوچھو کہ کیا میں اس سے زیادہ بدتر چیزتم سے کہوں؟ وہ ہے جہنم۔ انکار کر نے والوں کو اللہ اسی کا وعدہ کیا ہے۔ وہ پہنچنے کی جگہ میں بہت برا ہے۔
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتُنَا بَيِّنَـٰتٍ تَعْرِفُ فِى وُجُوهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ٱلْمُنكَرَ ۖ يَكَادُونَ يَسْطُونَ بِٱلَّذِينَ يَتْلُونَ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتِنَا ۗ قُلْ أَفَأُنَبِّئُكُم بِشَرٍّ مِّن ذَٰلِكُمُ ۗ ٱلنَّارُ وَعَدَهَا ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ۖ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ

22:73. اے لوگو! تمہیں ایک مثال دی جاتی ہے۔ اسے دھیان سے سنو۔ اللہ کے سوا جنہیں تم پکارتے ہو وہ سب مل کر بھی ایک مکھی بھی پید انہیں کرسکتے۔ مکھی اگر ان سے کوئی چیز چھین لے تو اسے اس مکھی سے چھڑابھی نہیں سکتے۔ طالب اور مطلوب سب کمزور ہیں۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَٱسْتَمِعُوا۟ لَهُۥٓ ۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَن يَخْلُقُوا۟ ذُبَابًا وَلَوِ ٱجْتَمَعُوا۟ لَهُۥ ۖ وَإِن يَسْلُبْهُمُ ٱلذُّبَابُ شَيْـًٔا لَّا يَسْتَنقِذُوهُ مِنْهُ ۚ ضَعُفَ ٱلطَّالِبُ وَٱلْمَطْلُوبُ

22:74. وہ لوگ اللہ کی جس طرح قدر کر نی چاہئے تھی اس طرح قدر نہیں کی۔ اللہ بڑا ہی طاقتور اور زبردست ہے۔ 75۔ فرشتوں507 اور انسانوں میں سے اللہ رسولوں کو چن لیتا 261ہے۔ اللہ سننے والا488 دیکھنے والا ہے488۔ 76۔ ان کے آگے اور پیچھے جو کچھ ہے اسے وہ جانتا ہے۔ سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لے جایا جائے گا۔
مَا قَدَرُوا۟ ٱللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِۦٓ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِىٌّ عَزِيزٌ

22:77. اے ایمان والو! رکوع کرو۔ سجدہ کرو396۔ اپنے رب کی عبادت کرو۔ اور نیک کام کرو۔ شاید تم کامیاب ہوجاؤ۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱرْكَعُوا۟ وَٱسْجُدُوا۟ وَٱعْبُدُوا۟ رَبَّكُمْ وَٱفْعَلُوا۟ ٱلْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

22:78. اللہ کے لئے جس طرح جہاد کر نا ہو اس طرح جہاد کرو۔ یہ رسول (محمد) تم لوگوں کو سمجھائیں اور تم دوسروں کو سمجھانے کے لئے اس نے تمہیں چن لیا ہے۔ تمہارے باپ ابراھیم کی اس دین میں وہ تمہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچائی68۔ اس سے پہلے بھی اور اس میں بھی وہی تمہارا نام مسلمان295 رکھا۔ پس تم نماز قائم کرو۔ زکوٰۃ ادا کرو۔ اللہ کو مضبوطی سے تھامو۔ وہی تمہارا محافظ ہے۔ وہ بہترین محافظ ہے۔ اور بہترین مددگار۔
وَجَـٰهِدُوا۟ فِى ٱللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِۦ ۚ هُوَ ٱجْتَبَىٰكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِى ٱلدِّينِ مِنْ حَرَجٍ ۚ مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَٰهِيمَ ۚ هُوَ سَمَّىٰكُمُ ٱلْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَفِى هَـٰذَا لِيَكُونَ ٱلرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا۟ شُهَدَآءَ عَلَى ٱلنَّاسِ ۚ فَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱعْتَصِمُوا۟ بِٱللَّهِ هُوَ مَوْلَىٰكُمْ ۖ فَنِعْمَ ٱلْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ ٱلنَّصِيرُ

By Farook