Quran Tamil Translation

سورہ : 24 سورۃالنور ۔ وہ روشنی

کل آیتیں : 64

اس سورت کی آیت نمبر 35 میں اللہ اپنی سیدھی راہ کے لئے روشنی کی مثال دیتا ہے، اس لئے اس سورت کا نام النور (وہ روشنی) رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ... 1۔ (یہ) ہم نے نازل فرما کر فرض کی ہوئی سورت ہے۔اس میں ہم واضح آیتیں نازل کی ہیں تاکہ تم عبرت حاصل کر سکو۔

24:2. زنا کر نے والی عورت اور زنا کر نے والے مرد ، ان میں ہر ایک کو سو کوڑے مارو115۔ اگر تم اللہ اور آخرت کے دن 1پر ایمان رکھتے ہو تو اللہ کے احکام میں ان دونوں پر تمہیں رحم نہ آنا چاہئے43۔ ان دونوں کوجو سزا دی جاتی ہے اسے مومنوں کا ایک گروہ ددیکھاکرے299۔
ٱلزَّانِيَةُ وَٱلزَّانِى فَٱجْلِدُوا۟ كُلَّ وَٰحِدٍ مِّنْهُمَا مِا۟ئَةَ جَلْدَةٍ ۖ وَلَا تَأْخُذْكُم بِهِمَا رَأْفَةٌ فِى دِينِ ٱللَّهِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ ۖ وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَآئِفَةٌ مِّنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

24:3. زانی ،زانیہ یا مشرکہ کے سوا کسی اور سے نکاح نہیں کرے گا۔ زانیہ ، زانی یا مشرک کے سوا کسی اور سے نکاح نہیں کرے گی۔ ایمان والوں پر یہ حرام کر دیا گیا ہے۔
ٱلزَّانِى لَا يَنكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً وَٱلزَّانِيَةُ لَا يَنكِحُهَآ إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌ ۚ وَحُرِّمَ ذَٰلِكَ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ

24:4. پاک دامن عورتوں پر تہمت لگا نے کے بعد چار گواہ نہ لانے والوں کو اسی کوڑے مارو112۔ ان کی گواہی ہر گز قبول نہ کرو۔ وہی لوگ مجرم ہیں43۔
وَٱلَّذِينَ يَرْمُونَ ٱلْمُحْصَنَـٰتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا۟ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ فَٱجْلِدُوهُمْ ثَمَـٰنِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا۟ لَهُمْ شَهَـٰدَةً أَبَدًا ۚ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ

24:5. اس کے بعد سوائے ان کے جو توبہ اور اصلاح کر لیں ۔اللہ بخشنے والا ، نہایت ہی رحم والا ہے۔
إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ مِنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

24:6. اپنے سوا کوئی دوسری گواہ نہ ہونے کی حالت میں اپنی بیویوں پر تہمت لگانے والے اللہ پر چار بار (قسم کھا کر) گواہی دینی چاہئے کہ وہ سچے ہیں454۔
وَٱلَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَٰجَهُمْ وَلَمْ يَكُن لَّهُمْ شُهَدَآءُ إِلَّآ أَنفُسُهُمْ فَشَهَـٰدَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهَـٰدَٰتٍۭ بِٱللَّهِ ۙ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ

24:7. پانچویں مرتبہ454 یہ کہے کہ اگر وہ جھوٹا ہو تو اس پر اللہ کی لعنت ہو6۔
وَٱلْخَـٰمِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ ٱللَّهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ

24:8. اگر وہ عورت اللہ پر چار مرتبہ (قسم کھا کر) گواہی دے دے454 کہ وہی جھوٹا ہے تو وہ اسے سزا سے بچا سکتی ہے۔
وَيَدْرَؤُا۟ عَنْهَا ٱلْعَذَابَ أَن تَشْهَدَ أَرْبَعَ شَهَـٰدَٰتٍۭ بِٱللَّهِ ۙ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ

24:9. پانچویں مرتبہ454 یہ کہے کہ اگر وہ سچا ہو تو مجھ پر اللہ کا غضب ہو۔
وَٱلْخَـٰمِسَةَ أَنَّ غَضَبَ ٱللَّهِ عَلَيْهَآ إِن كَانَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ

24:10. اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی ، اور اللہ توبہ قبول کر نے والا، حکمت والا نہ ہوتا تو (تمہیں تباہی آگئی ہوتی)۔
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ

24:11. بہتان باندھنے والے تم میں سے ایک گروہ ہے۔ اسے تم اپنے لئے برا نہ سمجھو۔ بلکہ وہ تمہارے لئے اچھا ہے۔ ان میں ہر ایک کے لئے ان کا کیا ہوا گناہ ہے۔ ان میں سے اس معاملے میں بڑا حصہ لینے والے کو سخت عذاب ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ جَآءُو بِٱلْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ ۚ لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُم ۖ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۚ لِكُلِّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُم مَّا ٱكْتَسَبَ مِنَ ٱلْإِثْمِ ۚ وَٱلَّذِى تَوَلَّىٰ كِبْرَهُۥ مِنْهُمْ لَهُۥ عَذَابٌ عَظِيمٌ

24:12. اسے جب سنا تو ایمان والے مرد اور عورتیں اپنے اندر نیک گمان نہیں کر ناچاہئے تھا؟ کیا یہ کہنا نہیں چاہئے تھا کہ یہ صریح بہتان ہے؟
لَّوْلَآ إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ ٱلْمُؤْمِنُونَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتُ بِأَنفُسِهِمْ خَيْرًا وَقَالُوا۟ هَـٰذَآ إِفْكٌ مُّبِينٌ

24:13. کیا وہ ا س کے لئے چار گواہ 112نہیں لانا چاہئے تھا؟ اگر وہ گواہ نہیں لائے تو اللہ کے پاس وہی جھوٹے ہیں۔
لَّوْلَا جَآءُو عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ ۚ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا۟ بِٱلشُّهَدَآءِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ عِندَ ٱللَّهِ هُمُ ٱلْكَـٰذِبُونَ

24:14. اس دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل اور رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم جس میں مبتلا ہوگئے تھے اس کے لئے تمہیں بہت سخت عذاب ملا ہوتا۔
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِى مَآ أَفَضْتُمْ فِيهِ عَذَابٌ عَظِيمٌ

24:15. یاد کرو کہ تم اپنی زبانوں سے اسے پھیلایا۔ تم جو نہیں جانتے تھے اس کو تم تمہارے ہی منہ سے کہہ دیا۔ اسے تم معمولی بھی سمجھ لیا تھا۔ حالانکہ وہ اللہ کے نزدیک بہت بھیانک ہے۔
إِذْ تَلَقَّوْنَهُۥ بِأَلْسِنَتِكُمْ وَتَقُولُونَ بِأَفْوَاهِكُم مَّا لَيْسَ لَكُم بِهِۦ عِلْمٌ وَتَحْسَبُونَهُۥ هَيِّنًا وَهُوَ عِندَ ٱللَّهِ عَظِيمٌ

24:16. جب تم نے یہ سنا تو تمہیں کہنا نہیں چاہئے تھا کہ اس کے بارے میں بات کر نا ہمارے لئے مناسب نہیں ہے؟ (اے اللہ!) تو ہی پاک ہے10۔ یہ تو بھیانک بہتان ہے۔
وَلَوْلَآ إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُم مَّا يَكُونُ لَنَآ أَن نَّتَكَلَّمَ بِهَـٰذَا سُبْحَـٰنَكَ هَـٰذَا بُهْتَـٰنٌ عَظِيمٌ

24:17. اگر تم ایمان والے ہو تو ہر گز ایسی حرکت پھر کبھی نہ کرنے کی اللہ تمہیں نصیحت کر تا ہے ۔
يَعِظُكُمُ ٱللَّهُ أَن تَعُودُوا۟ لِمِثْلِهِۦٓ أَبَدًا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

24:18. آیتوں کو اللہ تمہیں وضاحت کر تا ہے۔ اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔
وَيُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ ۚ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

24:19. جو یہ چاہتے ہیں کہ بے حیائی کا عمل ایمان والوں میں پھیلے، انہیں اس دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔ اللہ ہی جانتا ہے، تم نہیں جانتے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ ٱلْفَـٰحِشَةُ فِى ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۚ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

24:20. اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی، اور اللہ شفقت والا ، نہایت ہی رحم والا نہ ہوتا تو(تمہیں تباہی آگئی ہوتی)۔
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّهَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ

24:21. اے ایمان والو!شیطان کے نقش قدم کی پیروی نہ کرو۔ جس نے شیطان کے نقش قدم کی پیروی کی (وہ گمراہ ہوجا ئے گا)۔ کیونکہ وہ بے حیائی اور برائی پر اکساتا ہے۔ اگراللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پرنہ ہوتی تو تم میں کسی شخص کو بھی وہ ہرگز پاک نہ کرتا۔ پھر بھی جسے چاہتا ہے اللہ پاک کر دیتا ہے۔ اللہ سننے والا488، جاننے والا ہے۔
۞ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّبِعُوا۟ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَـٰنِ ۚ وَمَن يَتَّبِعْ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَـٰنِ فَإِنَّهُۥ يَأْمُرُ بِٱلْفَحْشَآءِ وَٱلْمُنكَرِ ۚ وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ مَا زَكَىٰ مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ يُزَكِّى مَن يَشَآءُ ۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

24:22. تم میں مال اور وسعت والے یہ قسم نہ کھائیں کہ رشتہ داروں اور غریبوں کو اوراللہ کی راہ میں ہجرت460 کر نے والوں کو مدد نہیں کریں گے۔ بلکہ معاف کر کے چھوڑ دیں۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں معاف کر دے۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے364۔
وَلَا يَأْتَلِ أُو۟لُوا۟ ٱلْفَضْلِ مِنكُمْ وَٱلسَّعَةِ أَن يُؤْتُوٓا۟ أُو۟لِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينَ وَٱلْمُهَـٰجِرِينَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ۖ وَلْيَعْفُوا۟ وَلْيَصْفَحُوٓا۟ ۗ أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ ٱللَّهُ لَكُمْ ۗ وَٱللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

24:23. ایمان والے، بھولے بھالے، پاک دامن عورتوں پر بہتان باندھنے والے اس دنیا اور آخرت میں لعنت کئے گئے ۔ ان کے لئے سخت عذاب ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَرْمُونَ ٱلْمُحْصَنَـٰتِ ٱلْغَـٰفِلَـٰتِ ٱلْمُؤْمِنَـٰتِ لُعِنُوا۟ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ

24:24. اس دن1 ان کی زبانیں510، ہاتھ اور پاؤں ان کے خلاف ان کے عمل کے بارے میں گواہی دیں گے۔
يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

24:25. اس دن ان کی حقیقی اجرت اللہ انہیں دے گا۔ اور وہ جان لیں گے کہ اللہ ہی حق ہے اور واضح کر نے والا ہے۔
يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ ٱللَّهُ دِينَهُمُ ٱلْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ ٱلْمُبِينُ

24:26. بری عورتیں برے مردوں کے لئے، برے مردبری عورتوں کے لئے (قابل) ہیں۔اچھی عورتیں اچھے مردوں کے لئے اور اچھے مرد اچھی عورتوں کے لئے(مناسب) ہیں۔ وہ (منافق )لوگ کی باتوں سے یہ (نیک)لوگ بری ہیں۔ ان کے لئے بخشش اور عزت کی روزی ہے۔
ٱلْخَبِيثَـٰتُ لِلْخَبِيثِينَ وَٱلْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَـٰتِ ۖ وَٱلطَّيِّبَـٰتُ لِلطَّيِّبِينَ وَٱلطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَـٰتِ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ ۖ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ

24:27. اے ایمان والو! اپنے گھروں کے علاوہ دوسرے گھروں میں ان کی اجازت کے بغیر اور انہیں سلام کئے بغیر داخل نہ ہوں159۔ یہی تمہارے لئے بہتر ہے، اس سے تم اصلاح پاؤگے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَدْخُلُوا۟ بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّىٰ تَسْتَأْنِسُوا۟ وَتُسَلِّمُوا۟ عَلَىٰٓ أَهْلِهَا ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

24:28. اگر وہاں کوئی دکھائی نہ دیں تو تمہیں اجازت ملنے تک ان میں داخل نہ ہوں۔ اگر تم سے کہا جائے ، واپس جاؤ تو تم واپس ہوجاؤ۔ وہی تمہارے لئے پاکیزہ ہے۔ تم جو کر رہے ہو اللہ جانتا ہے۔
فَإِن لَّمْ تَجِدُوا۟ فِيهَآ أَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوهَا حَتَّىٰ يُؤْذَنَ لَكُمْ ۖ وَإِن قِيلَ لَكُمُ ٱرْجِعُوا۟ فَٱرْجِعُوا۟ ۖ هُوَ أَزْكَىٰ لَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ

24:29. غیر آباد گھرمیں اگر تمہارا کوئی چیز ہو تو وہاں داخل ہونے میں تم پر کوئی گناہ نہیں۔ تم جو ظاہر کر تے ہو اور چھپاتے ہو سب اللہ جانتا ہے۔
لَّيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَدْخُلُوا۟ بُيُوتًا غَيْرَ مَسْكُونَةٍ فِيهَا مَتَـٰعٌ لَّكُمْ ۚ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ

24:30. (اے محمد!) ایمان والے مردوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت کی حفاظت کریں۔ یہ ان کے لئے پاکیزہ ہے۔ ان کے کاموں سے اللہ خوب واقف ہے۔
قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا۟ مِنْ أَبْصَـٰرِهِمْ وَيَحْفَظُوا۟ فُرُوجَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌۢ بِمَا يَصْنَعُونَ

24:31. ایمان والی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور عصمت کی حفاظت کریں۔ وہ اپنی زینت میں458 جو ظاہر ہو اس کے سوائے دوسرا کچھ ظاہر نہ کریں۔ وہ اپنے ڈوپٹے سینوں پر ڈالے رہیں472۔ وہ اپنے شوہر، اپنے باپ، شوہروں کے باپ، بیٹے، شوہروں کے بیٹے، بھائی، بھائیوں کے بیٹے، بہنوں کے بیٹے، اپنی عورتیں، اپنی ملکیت کے غلام107،مردوں میں (بڑھاپے کی وجہ سے عورتوں پر ) رغبت نہ رکھنے والے خادم، عورتوں کے پوشیدہ جگہوں سے ناواقف بچے، ان کے سوا دوسروں کے سامنے اپنی زینت458 کو وہ ظاہر نہ کریں۔ ان کی چھپی ہوئی زینت کو مطلع کرا نے کے لئے اپنے پاؤں زمین پر مارتے ہوئے نہ چلیں۔ اے ایمان والو! سب اللہ کی طرف لوٹو۔ تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ300۔
وَقُل لِّلْمُؤْمِنَـٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَـٰرِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ ءَابَآئِهِنَّ أَوْ ءَابَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَآئِهِنَّ أَوْ أَبْنَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَٰنِهِنَّ أَوْ بَنِىٓ إِخْوَٰنِهِنَّ أَوْ بَنِىٓ أَخَوَٰتِهِنَّ أَوْ نِسَآئِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُنَّ أَوِ ٱلتَّـٰبِعِينَ غَيْرِ أُو۟لِى ٱلْإِرْبَةِ مِنَ ٱلرِّجَالِ أَوِ ٱلطِّفْلِ ٱلَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا۟ عَلَىٰ عَوْرَٰتِ ٱلنِّسَآءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ ٱلْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

24:32. تم میں شریک حیات نہ رکھنے والوں کو، تمہارے نیک غلاموں کواور لونڈیوں کونکاح کردو435۔ اگر وہ غریب ہوں توانہیں اللہ اپنے فضل سے غنی کر دے گا۔ اللہ وسعت والا، جاننے والا ہے۔
وَأَنكِحُوا۟ ٱلْأَيَـٰمَىٰ مِنكُمْ وَٱلصَّـٰلِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَآئِكُمْ ۚ إِن يَكُونُوا۟ فُقَرَآءَ يُغْنِهِمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦ ۗ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ

24:33. نکاح کرنے کی حیثیت نہ رکھنے والوں کو اللہ اپنے فضل سے غنی بنا نے تک وہ اپنی عصمت کی حفاظت کر لیں435۔ تمہارے غلاموں میں جو آزادی کی تحریر مانگ رہے ہیں ، اگر تم بھلائی کو دیکھو تو انہیں آزادی کی تحریر لکھ کر دے دو301۔ اللہ نے جو مال تمہیں عطا کی ہے اس میں سے انہیں بھی دو۔ پاک دامنی چاہنے والی تمہاری عورتوں کو اس دنیوی زندگی کے اسباب حاصل کر نے کی خاطر انہیں بدکاری پر مجبور نہ کرو۔ اگر کوئی انہیں مجبور کرے تو ان مظلوم عورتوں کو اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
وَلْيَسْتَعْفِفِ ٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا حَتَّىٰ يُغْنِيَهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦ ۗ وَٱلَّذِينَ يَبْتَغُونَ ٱلْكِتَـٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيهِمْ خَيْرًا ۖ وَءَاتُوهُم مِّن مَّالِ ٱللَّهِ ٱلَّذِىٓ ءَاتَىٰكُمْ ۚ وَلَا تُكْرِهُوا۟ فَتَيَـٰتِكُمْ عَلَى ٱلْبِغَآءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوا۟ عَرَضَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۚ وَمَن يُكْرِههُّنَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ مِنۢ بَعْدِ إِكْرَٰهِهِنَّ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

24:34. تمہارے لئے واضح آیتیں، تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کی مثالیں اور (ہم سے) ڈرنے والوں کے لئے نصیحتیں ہم نے نازل کی ہیں۔
وَلَقَدْ أَنزَلْنَآ إِلَيْكُمْ ءَايَـٰتٍ مُّبَيِّنَـٰتٍ وَمَثَلًا مِّنَ ٱلَّذِينَ خَلَوْا۟ مِن قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ

24:35. اللہ آسمانوں507 اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایک طاق ہے۔ اس میں ایک چراغ ہے۔ وہ چراغ ایک شیشہ میں ہے۔ وہ شیشہ چمک دار ستارے جیسی ہے۔ بامبارک زیتوں کے درخت سے وہ جلایا جاتا ہے۔ نہ وہ مشرقی سمت کا ہے اور نہ مغربی سمت کا ہے۔ آگ چھوئے بغیر بھی اس کا تیل روشنی دیتا ہے۔ (اس طرح) وہ روشنی پر روشنی ہے۔ اللہ جسے چاہتا ہے اپنی روشنی کی طرف راہ دکھاتا ہے۔ لوگوں کے لئے اللہ مثالیں بیان کرتا ہے۔ اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے302۔
۞ ٱللَّهُ نُورُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ مَثَلُ نُورِهِۦ كَمِشْكَوٰةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ ۖ ٱلْمِصْبَاحُ فِى زُجَاجَةٍ ۖ ٱلزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّىٌّ يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُّبَـٰرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِىٓءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ۚ نُّورٌ عَلَىٰ نُورٍ ۗ يَهْدِى ٱللَّهُ لِنُورِهِۦ مَن يَشَآءُ ۚ وَيَضْرِبُ ٱللَّهُ ٱلْأَمْثَـٰلَ لِلنَّاسِ ۗ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ

24:36. (اللہ کے) گھروں کو بلند کئے جا نے اور اس میں اس کے نام کا ذکر کر نے اللہ نے حکم فرمایا ہے417۔ اس میں صبح اور شام بعض مرد اس کی تسبیح کر تے ہیں418۔ تجارت اور خریدو فروخت انہیں اللہ کی یاد سے ، نماز قائم کرنے سے اور زکوٰۃ دینے سے غافل نہیں کرتی۔ آنکھیں اور دل ڈگمگا جا نے والے دن 1سے وہ ڈرتے ہیں26۔
فِى بُيُوتٍ أَذِنَ ٱللَّهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا ٱسْمُهُۥ يُسَبِّحُ لَهُۥ فِيهَا بِٱلْغُدُوِّ وَٱلْـَٔاصَالِ

24:37.
رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَـٰرَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَن ذِكْرِ ٱللَّهِ وَإِقَامِ ٱلصَّلَوٰةِ وَإِيتَآءِ ٱلزَّكَوٰةِ ۙ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ ٱلْقُلُوبُ وَٱلْأَبْصَـٰرُ

24:38. ان کے نیک عمل کے لئے اللہ بدلہ دے گا۔ وہ اپنا فضل انہیں اور بڑھائے گا۔ اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے۔
لِيَجْزِيَهُمُ ٱللَّهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا۟ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِۦ ۗ وَٱللَّهُ يَرْزُقُ مَن يَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ

24:39. (اللہ کا) انکار کر نے والوں کا عمل صحرا میں(دکھائی دینے والے) سراب کی طرح ہے۔ پیاسا اس کو پانی سمجھے گا۔ آخر جب وہ وہاں آئے گا تو وہاں کچھ بھی نہ پائے گا۔ وہاں وہ اللہ ہی کو دیکھے گا61۔ اس وقت( اللہ) اس کا حساب سیدھا کر دے گا۔ اللہ جلد حساب کرنے والا ہے۔
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَعْمَـٰلُهُمْ كَسَرَابٍۭ بِقِيعَةٍ يَحْسَبُهُ ٱلظَّمْـَٔانُ مَآءً حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَهُۥ لَمْ يَجِدْهُ شَيْـًٔا وَوَجَدَ ٱللَّهَ عِندَهُۥ فَوَفَّىٰهُ حِسَابَهُۥ ۗ وَٱللَّهُ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ

24:40. یا گہرے سمندر کے اندر موجود اندھیروں303 کی طرح ہے۔ ایک موج اس کو ڈھانپ لیتی ہے، اس پر ایک اور موج429۔ اس کے اوپر بادل۔ ایک کے اوپر ایک کئی اندھیرے303۔جب وہ اپنا ہاتھ اٹھاتا ہے تو اسے بھی وہ دیکھ نہیں سکتا303۔ اللہ جس کو روشنی عطا نہیں کیااس کے لئے کوئی روشنی نہیں۔
أَوْ كَظُلُمَـٰتٍ فِى بَحْرٍ لُّجِّىٍّ يَغْشَىٰهُ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِۦ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِۦ سَحَابٌ ۚ ظُلُمَـٰتٌۢ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَآ أَخْرَجَ يَدَهُۥ لَمْ يَكَدْ يَرَىٰهَا ۗ وَمَن لَّمْ يَجْعَلِ ٱللَّهُ لَهُۥ نُورًا فَمَا لَهُۥ مِن نُّورٍ

24:41. کیا تم نہیں جانتے کہ آسمانوں507 اور زمین میں رہنے والے اورصف باندھے ہوئے پرندے اللہ کی تسبیح کر تے ہیں260؟ہر ایک اپنی عبات اور تسبیح کو جانے ہوئے ہیں۔ وہ جوکچھ کر تے ہیں اللہ جاننے والا ہے۔ 42۔ آسمانوں507 اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے۔ اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يُسَبِّحُ لَهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَٱلطَّيْرُ صَـٰٓفَّـٰتٍ ۖ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُۥ وَتَسْبِيحَهُۥ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِمَا يَفْعَلُونَ

24:43. کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ بادلوں کو کھینچ کر آپس میں ملا دیتا ہے اورپھر اس کو تہہ بہ تہہ بنادیتا ہے؟ اس کے درمیان بارش کو نکلتے ہوئے تم دیکھتے ہو۔ آسمان 507سے اس میں موجود (برف کے) پہاڑوں سے اولے برساتا ہے419۔ جن کو چاہتا ہے اس کو پہنچا دیتا ہے۔ جن سے چاہتا ہے اس کو پھیردیتا ہے۔ اس بجلی کی چمک آنکھوں کو اچکنے والی ہے۔
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يُزْجِى سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهُۥ ثُمَّ يَجْعَلُهُۥ رُكَامًا فَتَرَى ٱلْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَـٰلِهِۦ وَيُنَزِّلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مِن جِبَالٍ فِيهَا مِنۢ بَرَدٍ فَيُصِيبُ بِهِۦ مَن يَشَآءُ وَيَصْرِفُهُۥ عَن مَّن يَشَآءُ ۖ يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِۦ يَذْهَبُ بِٱلْأَبْصَـٰرِ

24:44. اللہ رات اور دن کو بدل بدل کر آنے دیتا ہے۔ غور کر نے والوں کے لئے اس میں عبرت ہے۔
يُقَلِّبُ ٱللَّهُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُو۟لِى ٱلْأَبْصَـٰرِ

24:45. ہر جاندار کو اللہ نے پانی سے پید اکیا۔ ان میں پیٹ کے بل چلنے والے بھی ہیں، دونوں پاؤں سے چلنے والے بھی ہیں۔ چار پاؤں سے چلنے والے بھی ان میں ہیں۔ اللہ جو چاہتا ہے پیدا کر تا ہے۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
وَٱللَّهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّن مَّآءٍ ۖ فَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰ بَطْنِهِۦ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰ رِجْلَيْنِ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰٓ أَرْبَعٍ ۚ يَخْلُقُ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ

24:46. واضح کر نے والی آیتیں ہم نے اتا ری ہیں۔ اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ چلا تا ہے۔
لَّقَدْ أَنزَلْنَآ ءَايَـٰتٍ مُّبَيِّنَـٰتٍ ۚ وَٱللَّهُ يَهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ

24:47. وہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور فرمانبردار ہوئے۔ ان میں سے ایک گروہ اس کے بعد جھٹلادیتے ہیں۔ وہ ایمان والے نہیں۔
وَيَقُولُونَ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَبِٱلرَّسُولِ وَأَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٌ مِّنْهُم مِّنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ ۚ وَمَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ

24:48. ان کے درمیان فیصلہ کر نے کے لئے اللہ اور اس کے رسول کے پاس بلایا جائے تو ان میں سے ایک گروہ جھٹلا تا ہے234۔
وَإِذَا دُعُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُم مُّعْرِضُونَ

24:49. اگر سچائی ان کی موافقت ہو تو اس کی وہ مطیع بن جا تے ہیں
وَإِن يَكُن لَّهُمُ ٱلْحَقُّ يَأْتُوٓا۟ إِلَيْهِ مُذْعِنِينَ

24:50. کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے؟ یا شک کر رہے ہیں؟ یاکیا وہ ڈر رہے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول انہیں ناانصافی کر یں گے؟ نہیں، بلکہ وہی لوگ ظالم ہیں۔
أَفِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَمِ ٱرْتَابُوٓا۟ أَمْ يَخَافُونَ أَن يَحِيفَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمْ وَرَسُولُهُۥ ۚ بَلْ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

24:51. ان کے درمیان فیصلہ کر نے کے لئے اللہ اور اس کے رسول کی طرف جب بلایا جائے تو مومنوں کی یہی قول ہونی چاہئے کہ ہم نے سنا اور تابع ہوگئے۔وہی لوگ کامیاب ہیں234۔
إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَن يَقُولُوا۟ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۚ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ

24:52. جو اللہ اور اس کے رسول کے تابع ہوئے اور اللہ سے ڈرکر تقویٰ اختیار کر ے وہی کامیاب ہیں۔
وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَيَخْشَ ٱللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَآئِزُونَ

24:53. (اے محمد!) اگر تم انہیں حکم دوگے تو وہ (جنگ میں) نکلنے کے لئے اللہ پر مضبوطی سے قسم کھاتے ہیں۔ کہہ دو کہ قسم نہ کھاؤ۔ اچھے طریقے سے تابع ہو نا ہی (ضروری ہے)۔ تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
۞ وَأَقْسَمُوا۟ بِٱللَّهِ جَهْدَ أَيْمَـٰنِهِمْ لَئِنْ أَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّ ۖ قُل لَّا تُقْسِمُوا۟ ۖ طَاعَةٌ مَّعْرُوفَةٌ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ

24:54. کہو کہ اللہ اور اس رسول کی اطاعت کرو۔ اگر وہ جھٹلائیں تو ان(محمد) پرجو بوجھ ڈالا گیا ہے، وہ انہیں پہنچتا ہے، اور تم پر جو بوجھ ڈالاگیا ہے وہ تمہیں پہنچے گا۔ اگر تم ان کی اطاعت کروگے تو تم سیدھی راہ پاؤگے۔ صاف طور پر پہنچا نے کے سوا اس رسول پر کچھ(فرض) نہیں ہے81۔
قُلْ أَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُم مَّا حُمِّلْتُمْ ۖ وَإِن تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا۟ ۚ وَمَا عَلَى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ

24:55. تم میں جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے انہیں اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جس طرح اختیاردیا گیا تھا اسی طرح انہیں بھی زمین میں اختیار عطا کرے گا۔ ان کے لئے جو دین اس نے پسند کر لیا اس میں انہیں مضبوطی سے جمادے گا۔اور ان کے خوف کے بعد انہیں امن عطا کرے گا۔وہ لوگ میری ہی عبادت کر یں گے۔ مجھے کسی اور سے شریک نہیں کریں گے۔ اس کے بعد (اللہ کا) انکار کر نے والے ہی مجرم ہیں۔
وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنكُمْ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ كَمَا ٱسْتَخْلَفَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ ٱلَّذِى ٱرْتَضَىٰ لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنۢ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا ۚ يَعْبُدُونَنِى لَا يُشْرِكُونَ بِى شَيْـًٔا ۚ وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ

24:56. نماز قائم کرو۔ زکوٰۃ ادا کرو۔ اس رسول کی بھی اطاعت کرو۔ اس سے تم رحم کئے جاؤگے۔
وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

24:57. تم یہ نہ سمجھو کہ (اللہ کا) انکار کر نے والے زمین میں فتح پا جائیں گے۔ان کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔
لَا تَحْسَبَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مُعْجِزِينَ فِى ٱلْأَرْضِ ۚ وَمَأْوَىٰهُمُ ٱلنَّارُ ۖ وَلَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ

24:58. اے ایمان والو! تمہارے غلام، تم میں بلوغت کو نہ پہنچے ہوئے اشخاص، فجر نماز سے پہلے اور دوپہرمیں تمہارے (اضافی) کپڑوں کو اتار رکھتے وقت اور عشاء نماز کے بعد ، ان تینوں وقتوں میں (گھرکے اندر ڈاخل ہو نے کے لئے) تمہارے پاس اجازت مانگیں۔ یہ تینوں وقت تمہاری تنہائی کا (وقت) ہے۔ اس کے سوا دوسرے وقتوں میں (ان کا آنا) ان پر یا تم پر کوئی گناہ نہیں۔ وہ تمہارے چکر لگانے والے لوگ ہیں۔ تم ایک دوسرے کے پاس آنے جانیوالے ہو۔ اسی طرح اللہ آیتوں کو واضح کر تا ہے۔ اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لِيَسْتَـْٔذِنكُمُ ٱلَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ وَٱلَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا۟ ٱلْحُلُمَ مِنكُمْ ثَلَـٰثَ مَرَّٰتٍ ۚ مِّن قَبْلِ صَلَوٰةِ ٱلْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُم مِّنَ ٱلظَّهِيرَةِ وَمِنۢ بَعْدِ صَلَوٰةِ ٱلْعِشَآءِ ۚ ثَلَـٰثُ عَوْرَٰتٍ لَّكُمْ ۚ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّ ۚ طَوَّٰفُونَ عَلَيْكُم بَعْضُكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

24:59. تم میں جو چھوٹے ہیں اگر وہ بلوغت کو پہنچ جائیں تو( عمر میں) ان سے پہلے لوگ جس طرح اجازت مانگی تھی اسی طرح یہ بھی اجازت مانگیں۔ اسی طرح اللہ اپنی آیتوں کو تمہارے لئے واضح کر تا ہے۔ اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔
وَإِذَا بَلَغَ ٱلْأَطْفَـٰلُ مِنكُمُ ٱلْحُلُمَ فَلْيَسْتَـْٔذِنُوا۟ كَمَا ٱسْتَـْٔذَنَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمْ ءَايَـٰتِهِۦ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

24:60. نکاح کا خیال نہ رکھنے والی معمر عورتیں بناؤ سنگھار کئے بغیر، اپنا اوپری لباس اتار کر رکھ دینے میں کوئی گناہ نہیں۔ اگر وہ حفاظت کرلیں تو ان کے لئے بہتر ہے۔ اللہ سننے والا488، جاننے والا ہے۔
وَٱلْقَوَٰعِدُ مِنَ ٱلنِّسَآءِ ٱلَّـٰتِى لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَن يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجَـٰتٍۭ بِزِينَةٍ ۖ وَأَن يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَّهُنَّ ۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

24:61. تم اپنے گھروں میں یا باپ دادا کے گھروں میں یا ماؤں کے گھروں میںیا بھائیوں کے گھروں میںیا بہنوں کے گھروں میں یا باپ کے بھائیوں کے گھروں میں یا باپ کے بہنوں کے گھروں میں یا ماں کے بھائیوں کے گھروں میں یا ماں کے بہنوں کے گھروں میںیا جن کی کنجیاں تمہارے اپنے قبضہ میں ہوں وہاں پریا تمہارے دوستوں کے پاس کھانے میں تم پرکوئی گناہ نہیں۔ مریضوں پر بھی کوئی گناہ نہیں۔اپاہج پر بھی کوئی گناہ نہیں۔اندھے پر بھی کوئی گناہ نہیں۔ تم سب مل کر کھاؤ یا تنہا کھاؤ تم پر کوئی گناہ نہیں۔ گھروں کے اندر داخل ہو تے وقت اللہ کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ کے طور پر تم خود پر سلام159 کرلیا کرو۔ اسی طرح اللہ تمہارے لئے آیتیں واضح کر تا ہے تاکہ تم سمجھو376۔
لَّيْسَ عَلَى ٱلْأَعْمَىٰ حَرَجٌ وَلَا عَلَى ٱلْأَعْرَجِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى ٱلْمَرِيضِ حَرَجٌ وَلَا عَلَىٰٓ أَنفُسِكُمْ أَن تَأْكُلُوا۟ مِنۢ بُيُوتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ ءَابَآئِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أُمَّهَـٰتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ إِخْوَٰنِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخَوَٰتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَعْمَـٰمِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّـٰتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخْوَٰلِكُمْ أَوْ بُيُوتِ خَـٰلَـٰتِكُمْ أَوْ مَا مَلَكْتُم مَّفَاتِحَهُۥٓ أَوْ صَدِيقِكُمْ ۚ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَأْكُلُوا۟ جَمِيعًا أَوْ أَشْتَاتًا ۚ فَإِذَا دَخَلْتُم بُيُوتًا فَسَلِّمُوا۟ عَلَىٰٓ أَنفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِّنْ عِندِ ٱللَّهِ مُبَـٰرَكَةً طَيِّبَةً ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

24:62. اللہ اور اس کے رسول کو ماننے والے ہی ایمان والے ہیں۔ وہ لوگ ایک عام معاملے کے لئے ان(محمد) کے ساتھ ہوتے ہوں تو ان کی اجازت کے بغیر (باہر) نہیں جائیں گے۔ تم سے اجازت مانگنے والے ہی اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والے ہیں۔ وہ لوگ جب ایک معاملے کے لئے تم سے اجازت مانگیں تو ان میں جس کو تم چاہتے ہو انہیں اجازت دے دو۔ ان کے لئے اللہ سے بخشش مانگو۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
إِنَّمَا ٱلْمُؤْمِنُونَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَإِذَا كَانُوا۟ مَعَهُۥ عَلَىٰٓ أَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ يَذْهَبُوا۟ حَتَّىٰ يَسْتَـْٔذِنُوهُ ۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَسْتَـْٔذِنُونَكَ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ ۚ فَإِذَا ٱسْتَـْٔذَنُوكَ لِبَعْضِ شَأْنِهِمْ فَأْذَن لِّمَن شِئْتَ مِنْهُمْ وَٱسْتَغْفِرْ لَهُمُ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

24:63. جس طرح تم ایک دوسرے کو بلاتے ہواس طرح اس رسول کو مت بلاؤ۔ تم میں نظر بچاکر چھپ جانے والوں کو اللہ خوب جانتا ہے۔ جو ان کے حکم کی خلاف ورزی کر تے ہیں ، انہیں ڈرنا چاہئے کہ ان پر کوئی مصیبت آجائے یا انہیں کوئی دردناک عذاب آ پہنچے۔
لَّا تَجْعَلُوا۟ دُعَآءَ ٱلرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُم بَعْضًا ۚ قَدْ يَعْلَمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنكُمْ لِوَاذًا ۚ فَلْيَحْذَرِ ٱلَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِۦٓ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

24:64. یاد رکھو! آسمانوں507 اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ جس پر تم ہو اسے وہ جانتا ہے۔ اس کی طرف وہ سب جس دن 1لے جائے جائیں گے ان کے کرتوتوں کو وہ انہیں بتا دے گا۔ اللہ ہر ایک چیز کا جاننے والا ہے۔
أَلَآ إِنَّ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ قَدْ يَعْلَمُ مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ وَيَوْمَ يُرْجَعُونَ إِلَيْهِ فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا۟ ۗ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۢ

By Farook