سورۃ : 25 سورۃ الفرقان ۔ فرق کر کے دکھانے والا
کل آیتیں : 77
اس سورت کی پہلی آیت میں قرآن کو فرقان کہا گیا ہے، اس مناسبت سے اس سورت کا نام یہ رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ... 1۔ (حق و باطل ) فرق کر کے دکھلانے والے طریقے دنیا والوں کو آگاہ کر نے کے لئے اپنے بندوں پر جس نے نازل کیا وہ بڑا ہی بابرکت والا ہے۔
25:2. آسمانوں507 اور زمین کا اختیار اسی کا ہے۔ وہ اپنے لئے بیٹا نہیں بنایا۔ اختیارات میں اس کا کوئی شریک نہیں۔ اس نے ہر چیز پیدا کی۔اور اسے منصوبہ سے قائم کیا۔
ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ شَرِيكٌ فِى ٱلْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَىْءٍ فَقَدَّرَهُۥ تَقْدِيرًا
25:3. اس کے سوا انہوں نے معبود بنالئے۔ وہ کچھ بھی پیدا کر نے والے نہیں۔ وہ خود پیدا کئے جاتے ہیں۔ وہ اپنے لئے کسی نفع یا نقصان کا اختیار نہیں رکھتے۔ زندہ رہنے یا مرنے (پھر سے) اٹھائے جانے کا بھی انہیں اختیار نہیں۔
وَٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةً لَّا يَخْلُقُونَ شَيْـًٔا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًا وَلَا حَيَوٰةً وَلَا نُشُورًا
25:4. (اللہ کا )انکار کر نے والے کہتے ہیں کہ یہ جھوٹ کے سوا کچھ اور نہیں۔ اس کو اسی نے گھڑ لیا ہے۔ اس کے لئے ایک اور قوم نے اس کی مدد کی ہے۔ وہ لوگ ناانصافی اور گناہ ہی لیکر آئے ہیں۔
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّآ إِفْكٌ ٱفْتَرَىٰهُ وَأَعَانَهُۥ عَلَيْهِ قَوْمٌ ءَاخَرُونَ ۖ فَقَدْ جَآءُو ظُلْمًا وَزُورًا
25:5. اور یہ بھی کہا کہ یہ اگلوں کی گھڑی ہو ئی کہانیاں ہیں۔ جن کو اس نے لکھوا152 رکھا ہے312۔صبح اور شام وہ اس کوپڑھ کر سنائی جاتی ہے142۔ 6۔ کہہ دو کہ آسمانوں اور زمین کے راز جاننے والا ہی اس کو نازل کیا ہے۔ وہ بخشنے والا اور نہایت ہی رحم والا ہے۔
وَقَالُوٓا۟ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ٱكْتَتَبَهَا فَهِىَ تُمْلَىٰ عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
25:7. وہ کہتے ہیں کہ اس رسول کو کیا ہوگیا ہے؟ یہ کھانا کھاتا ہے، بازاروں چلتا پھرتا ہے۔ ان کے ساتھ ایک فرشتہ کیوں نہیں اتارا گیا جو ان سے (مل کر )لوگوں کوخبردار کرتا154؟
وَقَالُوا۟ مَالِ هَـٰذَا ٱلرَّسُولِ يَأْكُلُ ٱلطَّعَامَ وَيَمْشِى فِى ٱلْأَسْوَاقِ ۙ لَوْلَآ أُنزِلَ إِلَيْهِ مَلَكٌ فَيَكُونَ مَعَهُۥ نَذِيرًا
25:8. یا ان کوایک خزانہ نہیں دیا جا نا تھا؟ یا ان کے لئے ایک باغ عطا کیا ہوتاجس میں سے یہ کھایا کرتے؟ ان ظالموں نے کہا کہ تم تو سحر زدہ آدمی ہی کی پیروی کر رہے ہو357؟
أَوْ يُلْقَىٰٓ إِلَيْهِ كَنزٌ أَوْ تَكُونُ لَهُۥ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا ۚ وَقَالَ ٱلظَّـٰلِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا
25:9. (اے محمد!) ذرا غور کر و کہ وہ تمہارے بارے میں کیسی مثالیں دے رہے ہیں؟وہ لوگ راہ بھٹک گئے ہیں۔ وہ راہ راست نہیں پاسکتے۔
ٱنظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا۟ لَكَ ٱلْأَمْثَـٰلَ فَضَلُّوا۟ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا
25:10. وہ بڑا با برکت والا ہے۔ اگر وہ چاہے تو اس سے بھی بہتر باغات تمہارے لئے پیدا کریگا۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ تمہارے لئے محلات بھی بنائے گا۔
تَبَارَكَ ٱلَّذِىٓ إِن شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِّن ذَٰلِكَ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ وَيَجْعَل لَّكَ قُصُورًۢا
25:11. پھر بھی وہ لوگ اس وقت1 کو جھوٹ سمجھتے ہیں۔ اس وقت کو جھوٹ سمجھنے والوں کے لئے ہم نے جہنم تیار رکھی ہے۔
بَلْ كَذَّبُوا۟ بِٱلسَّاعَةِ ۖ وَأَعْتَدْنَا لِمَن كَذَّبَ بِٱلسَّاعَةِ سَعِيرًا
25:12. جہنم ان لوگوں کو دور سے دیکھتے ہی وہ لوگ اس کی ہلچل اور دھاڑنا سنیں گے۔
إِذَا رَأَتْهُم مِّن مَّكَانٍۭ بَعِيدٍ سَمِعُوا۟ لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا
25:13. زنجیروں میں جکڑے ہوئے انہیں اس تنگ جگہ پر ڈال دئے جائیں گے تو وہ وہاں ہلاکت کو پکاریں گے۔
وَإِذَآ أُلْقُوا۟ مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِينَ دَعَوْا۟ هُنَالِكَ ثُبُورًا
25:14. (کہا جائے گا کہ) ایک ہلاکت کو نہ پکارو، بہت سی ہلاکتوں کو پکارو۔
لَّا تَدْعُوا۟ ٱلْيَوْمَ ثُبُورًا وَٰحِدًا وَٱدْعُوا۟ ثُبُورًا كَثِيرًا
25:15. پوچھو کہ کیا یہ بہتر ہے یا وہ جو(اللہ سے) ڈرنے والوں کو جو دائمی جنت کا وعدہ کیا گیا ہے ؟ وہ ان کے لئے اجرت اور ٹھکاناہوگا۔
قُلْ أَذَٰلِكَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ ٱلْخُلْدِ ٱلَّتِى وُعِدَ ٱلْمُتَّقُونَ ۚ كَانَتْ لَهُمْ جَزَآءً وَمَصِيرًا
25:16. وہ جو چاہیں گے انہیں وہاں ملے گا۔وہ وہاں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے پورا کیا جانے والا وعدہ ہو گیا۔
لَّهُمْ فِيهَا مَا يَشَآءُونَ خَـٰلِدِينَ ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْـُٔولًا
25:17. ان لوگوں کو اور اللہ کے سوا جنہیں وہ پرستش کر رہے تھے ان کو اکٹھا جمع کر نے والے دن1 اللہ پوچھے گا کہ کیا تم ہی میرے بندوں کو گمراہ کئے تھے یا وہ خود گمراہ ہوگئے تھے؟
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ فَيَقُولُ ءَأَنتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِى هَـٰٓؤُلَآءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا۟ ٱلسَّبِيلَ
25:18. (جن کی پرستش کی گئی تھی) وہ لوگ کہیں گے کہ تو پاک ہے10۔ تیرے سوا کسی کو گہرا دوست بنالینا ہمیں مناسب نہیں تھا۔ تونے انہیں اور ان کے باپ داداؤں کو آسودگیاں عطا فرمائی تھیں۔ (تم کو) وہ یاد کر نا بھول گئے۔ اور ہلاک ہونے والے لوگ بن گئے۔
قَالُوا۟ سُبْحَـٰنَكَ مَا كَانَ يَنۢبَغِى لَنَآ أَن نَّتَّخِذَ مِن دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَآءَ وَلَـٰكِن مَّتَّعْتَهُمْ وَءَابَآءَهُمْ حَتَّىٰ نَسُوا۟ ٱلذِّكْرَ وَكَانُوا۟ قَوْمًۢا بُورًا
25:19. جو بات تم کہتے تھے اس کو انہوں نے جھوٹا ٹہرادیا(یہ بات مشرکوں سے کہنے کے بعدجن کی یہ پرستش کر رہے تھے ان سے کہا جائے گا کہ) نہ تم روک سکتے ہو اور نہ مدد کرسکتے ہو۔ تم میں ظلم کر نے والوں کو بڑا عذاب چکھائیں گے۔
فَقَدْ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلَا نَصْرًا ۚ وَمَن يَظْلِم مِّنكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا
25:20. (اے محمد!) تم سے پہلے ہم نے جتنے بھی رسول بھیجے سب کھانا کھانے والے اور بازاروں میں چلنے پھر نے والے ہی بھیجے۔ کیا تم صبر کر تے ہو؟ (یہ آزمانے کے لئے) ہم نے تم کو ایک دوسرے کے لئے آزمائش484 بنایا۔ تمہارا رب دیکھنے والا ہے488۔ پارہ : 19
وَمَآ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ إِلَّآ إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ ٱلطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِى ٱلْأَسْوَاقِ ۗ وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً أَتَصْبِرُونَ ۗ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرًا
25:21. ہماری ملاقات488 کو نہ ماننے والے کہتے ہیں کہ کیا ہمارے پاس فرشتے اتارا نہیں جانا تھا؟ یا کیا ہم ہمارے رب کوسامنے دیکھنا نہیں ہے؟ وہ لوگ اپنے بارے میں خود شان اڑارہے ہیں۔ بہت ہی بڑے انداز میں وہ حد سے گزر گئے ہیں21۔
۞ وَقَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْنَا ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ أَوْ نَرَىٰ رَبَّنَا ۗ لَقَدِ ٱسْتَكْبَرُوا۟ فِىٓ أَنفُسِهِمْ وَعَتَوْ عُتُوًّا كَبِيرًا
25:22. فرشتوں کو وہ دیکھنے کے دن مجرموں کو اس دن کچھ خوشخبری نہ ہوگی۔ وہ کہیں گے کہ (تمام مواقع) پوری طرح روک دئے گئے ہیں۔
يَوْمَ يَرَوْنَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ لَا بُشْرَىٰ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا
25:23. ان کے اعمال کی طرف متوجہ ہوکر اس کوپراگندہ خاک بنادیں گے۔
وَقَدِمْنَآ إِلَىٰ مَا عَمِلُوا۟ مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَـٰهُ هَبَآءً مَّنثُورًا
25:24. اس دن اہل جنت خوبصورت ٹھکانے میں اور بہترین آرام گاہ میں ہوں گے۔
أَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا
25:25. (وہ ) بادل سے آسمان507 پھٹ کر فرشتے لگاتار اتارے جانے کا دن ہوگا۔
وَيَوْمَ تَشَقَّقُ ٱلسَّمَآءُ بِٱلْغَمَـٰمِ وَنُزِّلَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ تَنزِيلًا
25:26. اس دن حقیقی بادشاہی بہت ہی مہربان اللہ ہی کی ہوگی۔ وہ (اس کے) انکار کر نے والوں کا بڑا سخت دن ہوگا۔
ٱلْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ ٱلْحَقُّ لِلرَّحْمَـٰنِ ۚ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ عَسِيرًا
25:27. ظالم (افسوس کر تے ہوئے) اپنے ہاتھوں کو کاٹنے والے دن1 کہے گا کہ اے کاش! اس رسول کے ساتھ میں تعلق اختیار کر لیا ہوتا۔
وَيَوْمَ يَعَضُّ ٱلظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى ٱتَّخَذْتُ مَعَ ٱلرَّسُولِ سَبِيلًا
25:28. اے کاش! میں اس فلاں کو گہرا دوست نہ بنایا ہوتا!
يَـٰوَيْلَتَىٰ لَيْتَنِى لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا
25:29. (اور کہے گا کہ)مجھے نصیحت ملنے کے بعد بھی اس سے چھڑواکر اس نے مجھے گمراہ کردیا۔ شیطان تو انسان کو دغا دینے والا ہی ہے۔
لَّقَدْ أَضَلَّنِى عَنِ ٱلذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَآءَنِى ۗ وَكَانَ ٱلشَّيْطَـٰنُ لِلْإِنسَـٰنِ خَذُولًا
25:30. اور یہ رسول کہے گا کہ اے میرے رب! میری قوم نے اس قرآن کو جھٹلایا ہوا بنادیا۔
وَقَالَ ٱلرَّسُولُ يَـٰرَبِّ إِنَّ قَوْمِى ٱتَّخَذُوا۟ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانَ مَهْجُورًا
25:31. (اے محمد!) ہم اسی طرح ہر نبی کو جرم کر نے والوں میں سے دشمن بنایا۔ راہ دکھانے اور مدد کر نے کے لئے تمہارا رب ہی کافی ہے۔
وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِىٍّ عَدُوًّا مِّنَ ٱلْمُجْرِمِينَ ۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرًا
25:32. (ہمارا )انکار کر نے والے کہتے ہیں کہ ان پر قرآن ایک ساتھ کیوں نہیں اتارا گیا؟ (اے محمد!) ہم نے اسی طرح اس کے ذریعے تمہارے دل کو مظبوط کر نے کے لئے تھوڑا تھوڑا سااتا را ہے447۔
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ ٱلْقُرْءَانُ جُمْلَةً وَٰحِدَةً ۚ كَذَٰلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِۦ فُؤَادَكَ ۖ وَرَتَّلْنَـٰهُ تَرْتِيلًا
25:33. (اے محمد!) اگر وہ کوئی بھی مثال پیش کریں بھی تو (اس سے بڑھ کر) حق اور بہترین وضاحت ہم تمہارے پاس لائیں گے۔
وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَـٰكَ بِٱلْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا
25:34. منہ کے بل جہنم کی طرف لئے جائے جانے والے بدترین مقام پر ٹہرنے والے اور راہ راست سے بھٹکے ہوئے ہوں گے۔
ٱلَّذِينَ يُحْشَرُونَ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ إِلَىٰ جَهَنَّمَ أُو۟لَـٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَأَضَلُّ سَبِيلًا
25:35. موسیٰ کو ہم نے کتاب عطا کی۔ ان کے ساتھ ان کے بھائی ہارون کو مددگار بنایا۔
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ وَجَعَلْنَا مَعَهُۥٓ أَخَاهُ هَـٰرُونَ وَزِيرًا
25:36. ہم نے کہا کہ تم دونوں ہمارئی آیتوں کو جھوٹ سمجھنے والے قوم کے پاس جاؤ۔ اور اس قوم کو ہم نے پوری طرح تباہ کردیا۔
فَقُلْنَا ٱذْهَبَآ إِلَى ٱلْقَوْمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا فَدَمَّرْنَـٰهُمْ تَدْمِيرًا
25:37. نوح کی قوم نے جب رسولوں کوجھوٹا کہا تو انہیں ہم نے غرق کردیا۔ انہیں لوگوں کے لئے نشان عبرت بنادیا۔ ظالم لوگوں کو دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
وَقَوْمَ نُوحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا۟ ٱلرُّسُلَ أَغْرَقْنَـٰهُمْ وَجَعَلْنَـٰهُمْ لِلنَّاسِ ءَايَةً ۖ وَأَعْتَدْنَا لِلظَّـٰلِمِينَ عَذَابًا أَلِيمًا
25:38. قوم عاد، قوم ثمود اور ویران کنویں والوں ، ان کے درمیان دوسری کئی نسلوں کو بھی (ہم نے یکسر ہلاک کردیا)۔
وَعَادًا وَثَمُودَا۟ وَأَصْحَـٰبَ ٱلرَّسِّ وَقُرُونًۢا بَيْنَ ذَٰلِكَ كَثِيرًا
25:39. ہم نے ہر ایک کو نصیحت کی۔ (انہیں) ہر ایک کو ہم نے یکسر ہلاک کردیا۔
وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ ٱلْأَمْثَـٰلَ ۖ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا
25:40. بدترین بارش برسائے ہوئے بستیوں سے یہ لوگ گزر رہے ہیں۔ کیا یہ لوگ اسے دیکھتے نہیں؟ بلکہ وہ تو پھر سے اٹھائے جانے کو ماننے والے نہیں ہیں۔
وَلَقَدْ أَتَوْا۟ عَلَى ٱلْقَرْيَةِ ٱلَّتِىٓ أُمْطِرَتْ مَطَرَ ٱلسَّوْءِ ۚ أَفَلَمْ يَكُونُوا۟ يَرَوْنَهَا ۚ بَلْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ نُشُورًا
25:41. جب وہ تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہیں مذاق سمجھتے ہوئے (پوچھتے ہیں کہ) کیا اس شخص کواللہ نے رسول بنا کر بھیجاہے؟
وَإِذَا رَأَوْكَ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَـٰذَا ٱلَّذِى بَعَثَ ٱللَّهُ رَسُولًا
25:42. (اور کہتے ہیں کہ) اگر ہم ہمارے معبودوں پر ثابت نہ رہتے تو یہ ہمیں اس سے برگشتہ کر کے چھوڑ دیا ہوتا۔ جب وہ عذاب دیکھیں گے تو بعد میں وہ جان لیں گے کہ بہت ہی گمراہ شخص کون ہے۔
إِن كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ ءَالِهَتِنَا لَوْلَآ أَن صَبَرْنَا عَلَيْهَا ۚ وَسَوْفَ يَعْلَمُونَ حِينَ يَرَوْنَ ٱلْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ سَبِيلًا
25:43. کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جو اپنی نفسانی خواہشات کو اپنا معبود بنا رکھا ہے؟ کیا تم اس کے ذمہ دار ہو سکتے ہو؟
أَرَءَيْتَ مَنِ ٱتَّخَذَ إِلَـٰهَهُۥ هَوَىٰهُ أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا
25:44. کیا تم سمجھتے ہو کہ ان میں اکثر سنتے ہیں یا سمجھتے ہیں؟ وہ تو سوائے چوپایوں کی طرح کچھ نہیں۔ نہیں، (وہ اس سے بھی) زیادہ گمراہ ہیں۔
أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ ۚ إِنْ هُمْ إِلَّا كَٱلْأَنْعَـٰمِ ۖ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًا
25:45. کیا تم جانتے نہیں کہ تمہارا رب سائے کو کس طرح دراز کر تا ہے؟ اگر وہ چاہتا تو اس کو قائم کردیا ہوتا۔ ہم نے سورج کو اس کے لئے دلیل بنایا۔
أَلَمْ تَرَ إِلَىٰ رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ ٱلظِّلَّ وَلَوْ شَآءَ لَجَعَلَهُۥ سَاكِنًا ثُمَّ جَعَلْنَا ٱلشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلًا
25:46. پھر ہم اس کو ہماری طرف آہستہ کھینچ لیتے ہیں۔
ثُمَّ قَبَضْنَـٰهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا
25:47. اسی نے تمہارے لئے رات کو لباس، نیند کو آرام اور دن کو حرکت کے لئے بنایا۔
وَهُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلَّيْلَ لِبَاسًا وَٱلنَّوْمَ سُبَاتًا وَجَعَلَ ٱلنَّهَارَ نُشُورًا
25:48. اپنی رحمت سے پہلے خوشخبری سنانے کے لئے وہی ہواؤں کو بھیجتا ہے۔ آسمان 507سے پاکیزہ پانی اتارا۔
وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَرْسَلَ ٱلرِّيَـٰحَ بُشْرًۢا بَيْنَ يَدَىْ رَحْمَتِهِۦ ۚ وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً طَهُورًا
25:49. اس کے ذریعے مردہ بستی کو زندہ کر نے کے لئے، ہمارے پیدا کردہ چوپایوں اور بہت سے انسانوں کو پلا نے کے لئے (ہم نے بارش برسایا)۔
لِّنُحْـِۧىَ بِهِۦ بَلْدَةً مَّيْتًا وَنُسْقِيَهُۥ مِمَّا خَلَقْنَآ أَنْعَـٰمًا وَأَنَاسِىَّ كَثِيرًا
25:50. وہ لوگ اچھی فہم پانے کے لئے ان کے درمیان اس کو ہم واضح کر تے ہیں۔ انسانوں میں اکثریت (ہمیں) انکار کر نے والے ہی ہیں۔
وَلَقَدْ صَرَّفْنَـٰهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا۟ فَأَبَىٰٓ أَكْثَرُ ٱلنَّاسِ إِلَّا كُفُورًا
25:51. اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں خبردار کر نے والے کو بھیج دیتے۔
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِى كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيرًا
25:52. اس لئے (اللہ کا) انکار کر نے والوں کے تم پابند نہ بنو۔ اس (قرآن) کے ذریعے ان سے سختی کے ساتھ جہاد کرو۔
فَلَا تُطِعِ ٱلْكَـٰفِرِينَ وَجَـٰهِدْهُم بِهِۦ جِهَادًا كَبِيرًا
25:53. اسی نے دو سمندر وں کوآپس میں ملا دیا۔ یہ میٹھا اور پیاس بجھانے والا ہے اور وہ کھاری اور کڑوا ہے۔ ان دونوں کے درمیان ایک پردہ اور مضبوط آڑ رکھ دیا ہے305۔
۞ وَهُوَ ٱلَّذِى مَرَجَ ٱلْبَحْرَيْنِ هَـٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَـٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَحِجْرًا مَّحْجُورًا
25:54. اسی نے پانی سے انسان کو پیدا کیا368&506۔ اس کو خونی رشتہ اور شادی بیاہ کا رشتہ بھی پید ا کیا۔ تمہارارب بڑی قدرت والا ہے۔
وَهُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ مِنَ ٱلْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُۥ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا
25:55. اللہ کے سوا انہیں کسی طرح کا فائدہ یانقصان نہ پہنچانے والے کی وہ پرستش کر تے ہیں۔ (اللہ کا) انکار کرنے والا اپنے رب کے خلاف مدد گار بنا ہوا ہے۔
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُهُمْ وَلَا يَضُرُّهُمْ ۗ وَكَانَ ٱلْكَافِرُ عَلَىٰ رَبِّهِۦ ظَهِيرًا
25:56. (اے محمد!) ہم تمہیں خوشخبری سنانے والے اور خبر دار کر نے والے بنا کر بھیجا۔
وَمَآ أَرْسَلْنَـٰكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
25:57. کہہ دو کہ اپنے رب سے تعلق پیدا کرنے کی چاہت رکھنے والے کے سوا میں نے کوئی اور اجرت تم سے نہیں مانگا377۔
قُلْ مَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَن شَآءَ أَن يَتَّخِذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا
25:58. موت کے بغیر ہمیشہ زندہ رہنے والے پر ہی بھروسہ رکھو۔ اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو۔ اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے کے لئے وہی کافی ہے۔
وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱلْحَىِّ ٱلَّذِى لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِۦ ۚ وَكَفَىٰ بِهِۦ بِذُنُوبِ عِبَادِهِۦ خَبِيرًا
25:59. اسی نے آسمانوں507 اور زمین کو اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کیا179۔ پھر عرش پر488 جا بیٹھا511۔ رحمن کے بارے میں جاننے والے سے پوچھو۔
ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ ۚ ٱلرَّحْمَـٰنُ فَسْـَٔلْ بِهِۦ خَبِيرًا
25:60. جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ 396کرو تو وہ کہتے ہیں کہ وہ رحمن کیا ہے؟ کیا ہم اس کو سجدہ کریں جس کا تم حکم دیتے ہو؟ یہ ان کی نفرت کو اوربڑھا دیا ہے۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱسْجُدُوا۟ لِلرَّحْمَـٰنِ قَالُوا۟ وَمَا ٱلرَّحْمَـٰنُ أَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَزَادَهُمْ نُفُورًا
25:61. آسمان507 میں ستارے بناکر اس میں چراغ اور روشنی دینے والا چاند پید اکر نے والا بڑا ہی بابرکت والا ہے۔
تَبَارَكَ ٱلَّذِى جَعَلَ فِى ٱلسَّمَآءِ بُرُوجًا وَجَعَلَ فِيهَا سِرَٰجًا وَقَمَرًا مُّنِيرًا
25:62. جو عبرت حاصل کر نا چاہے اور شکر ادا کر نا چاہے ان کے لئے رات اور دن کو اسی نے یکے بعد دیگرے آنے والا بنایا۔
وَهُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ أَرَادَ أَن يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورًا
25:63. رحمن کے بندے زمین میں عاجزی سے چلیں گے۔ ان سے جب نادان گفتگو کر یں تو انہیں سلام159 کہہ دیں گے۔
وَعِبَادُ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى ٱلْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ ٱلْجَـٰهِلُونَ قَالُوا۟ سَلَـٰمًا
25:64. وہ لوگ اپنے رب کے لئے سجدہ کر کے اور کھڑے رہ کر رات گزاریں گے۔
وَٱلَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَـٰمًا
25:65. اور کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم سے جہنم کے عذاب کو روک دے۔ اس کا عذاب تو قائم رہنے والا ہے۔
وَٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا ٱصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا
25:66. وہ بہت بری آرام گاہ اور ٹھکانا ہے۔
إِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا
25:67. وہ لوگ جب خرچ کر تے ہیں تو اسراف نہیں کریں گے۔ کنجوسی بھی نہیں کریں گے۔ اس کے درمیانی حالت میں وہ رہے گا۔
وَٱلَّذِينَ إِذَآ أَنفَقُوا۟ لَمْ يُسْرِفُوا۟ وَلَمْ يَقْتُرُوا۟ وَكَانَ بَيْنَ ذَٰلِكَ قَوَامًا
25:68. وہ لوگ اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکاریں گے۔ اللہ کی حرام کی ہوئی کسی جان کو مناسب وجہ کے بغیر قتل نہیں کریں گے۔ زنا نہیں کریں گے۔ وہ کر نے والا سزا پائے گا۔
وَٱلَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ ٱلنَّفْسَ ٱلَّتِى حَرَّمَ ٱللَّهُ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا
25:69. قیامت کے دن اس کو عذاب کئی گنا زیادہ دیا جائے گا۔ اس میں ذلیل و خوار ہمیشہ کے لئے پڑا رہے گا۔
يُضَـٰعَفْ لَهُ ٱلْعَذَابُ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِۦ مُهَانًا
25:70. اس کے سوا جس نے توبہ کی، ایمان لے آیا اور نیک عمل کیا۔ ان کے گناہوں کو اللہ نیکیوں میں بدل دے گا498۔ اللہ بخشنے والا ، نہایت ہی رحم والا ہے۔
إِلَّا مَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَـٰلِحًا فَأُو۟لَـٰٓئِكَ يُبَدِّلُ ٱللَّهُ سَيِّـَٔاتِهِمْ حَسَنَـٰتٍ ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
25:71. جو توبہ کرکے نیک عمل کر تا ہے وہ اللہ کی طرف پوری طرح سے رجوع کر تا ہے۔
وَمَن تَابَ وَعَمِلَ صَـٰلِحًا فَإِنَّهُۥ يَتُوبُ إِلَى ٱللَّهِ مَتَابًا
25:72. وہ لوگ جھوٹی گواہی نہیں دیں گے۔ بیہودگیوں سے گزرتے وقت بالکل شرافت سے گزر جائیں گے۔
وَٱلَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ ٱلزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا۟ بِٱللَّغْوِ مَرُّوا۟ كِرَامًا
25:73. وہ لوگ اپنے رب کی آیتوں کے ذریعے سمجھائے جائیں تو ان پر بہرے اور اندھے ہوکر نہیں گریں گے۔
وَٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا۟ عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًا
25:74. وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر۔ (تجھ سے) ڈرنے والوں کے لئے ہمیں پیشوا بنادے۔
وَٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَٰجِنَا وَذُرِّيَّـٰتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَٱجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا
25:75. وہ لوگ صبر کر نے کی وجہ سے انہیں محل عطا کیا جا ئے گا۔ سلام 159کے ساتھ مبارک بادی کہہ کر ان کا استقبال کیا جائے گا۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ يُجْزَوْنَ ٱلْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا۟ وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَـٰمًا
25:76. اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ وہ اچھا ٹھکانا اور اچھا آرام گاہ ہے۔
خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا
25:77. کہہ دو کہ اگر تمہاری دعا نہ ہوتی تو میرا رب تمہیں چھوڑکر نہیں رکھے گا۔ تم توجھوٹ سمجھ لئے تھے۔ ضرور (اس کی سزا) بعد میں آکر ہی رہے گا۔
قُلْ مَا يَعْبَؤُا۟ بِكُمْ رَبِّى لَوْلَا دُعَآؤُكُمْ ۖ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًۢا