سورۃ : 27 سورۃ النمل ۔ چیونٹی
کل آیتیں : 93
اس سورت کی آیت نمبر 18 اور 19 میں چیونٹی کے بارے میں ذکر کیاگیا ہے، اس وجہ سے اس سورت کا نام النمل رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ... 1۔ طا، سین2۔ یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں۔
27:2. (یہ) ایمان والوں کے لئے ہدایت اور خوشخبری ہے۔
هُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ
27:3. وہ نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں، اور وہی آخرت1 پر یقین رکھتے ہیں۔
ٱلَّذِينَ يُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤْتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَهُم بِٱلْـَٔاخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ
27:4. آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے اعمال کو ان کے لئے ہم آراستہ کر دکھاتے ہیں۔ پس وہ بھٹک جا تے ہیں۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ زَيَّنَّا لَهُمْ أَعْمَـٰلَهُمْ فَهُمْ يَعْمَهُونَ
27:5. انہیں کے لئے برا عذاب ہے۔ وہی لوگ آخرت میں نقصان یافتہ ہیں۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ لَهُمْ سُوٓءُ ٱلْعَذَابِ وَهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ هُمُ ٱلْأَخْسَرُونَ
27:6. (اے محمد!) سب کچھ جاننے والے، حکمت والے کی طرف سے یہ قرآن تمہیں دیا گیا ہے۔
وَإِنَّكَ لَتُلَقَّى ٱلْقُرْءَانَ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ عَلِيمٍ
27:7. یاد دلاؤ جبکہ موسٰی نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں ایک آگ دیکھ رہاہوں۔وہاں سے میں تمہارے لئے کوئی خبر لاتاہوں یا تمہیں تاپنے کے لئے کوئی سلگتا ہوا انگارہ لاتا ہوں۔
إِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِأَهْلِهِۦٓ إِنِّىٓ ءَانَسْتُ نَارًا سَـَٔاتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ ءَاتِيكُم بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ
27:8. جب وہ وہاں آئے تو انہیں کہا گیا کہ آگ میں رہنے والے اور اس کے ارد گرد رہنے والے خوش قسمت ہیں۔ سارے جہانوں کا پروردگار، اللہ پاک ہے10۔
فَلَمَّا جَآءَهَا نُودِىَ أَنۢ بُورِكَ مَن فِى ٱلنَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا وَسُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
27:9. اے موسیٰ!میں ہی زبردست اور حکمت والا اللہ ہوں۔
يَـٰمُوسَىٰٓ إِنَّهُۥٓ أَنَا ٱللَّهُ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ
27:10. (انہیں کہا گیا کہ) تم اپنا عصا ڈال دو۔ ڈالتے ہی وہ ایک سانپ کی طرح حرکت کرتے ہوئے دیکھ کر پیچھے ہٹے اورپلٹ کر دیکھے بغیربھاگنے لگے269۔ اے موسیٰ! ڈرو نہیں۔ میرے حضور پیغمبر ڈرا نہیں کرتے۔
وَأَلْقِ عَصَاكَ ۚ فَلَمَّا رَءَاهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَآنٌّ وَلَّىٰ مُدْبِرًا وَلَمْ يُعَقِّبْ ۚ يَـٰمُوسَىٰ لَا تَخَفْ إِنِّى لَا يَخَافُ لَدَىَّ ٱلْمُرْسَلُونَ
27:11. پھر بھی جس نے ظلم کیا اور برائی کے بعداس کو بھلائی سے بدل دینے والوں کو میں بخشنے والا ، نہایت ہی رحم والا ہوں۔
إِلَّا مَن ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًۢا بَعْدَ سُوٓءٍ فَإِنِّى غَفُورٌ رَّحِيمٌ
27:12. (رب نے فرمایا کہ) اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو۔ وہ کسی عیب کے بغیر سفیدنکلے گا269۔ فرعون اور اس کی قوم کے پاس نو نشانیوں کے ساتھ (جاؤ)! وہ جرم کرنے والے لوگ ہیں۔
وَأَدْخِلْ يَدَكَ فِى جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَآءَ مِنْ غَيْرِ سُوٓءٍ ۖ فِى تِسْعِ ءَايَـٰتٍ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهِۦٓ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًا فَـٰسِقِينَ
27:13. جب ان کے پاس ہماری قابل دید نشانیاں آئیں تو وہ کہنے لگے کہ یہ کھلا جادو285 ہے۔
فَلَمَّا جَآءَتْهُمْ ءَايَـٰتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوا۟ هَـٰذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ
27:14. وہ لوگ اس پر یقین رکھنے کے باوجود ظلم اور تکبر سے اس کا انکار کیا۔ غور کرو کہ فساد برپا کر نے والوں کا انجام کیسا رہا؟
وَجَحَدُوا۟ بِهَا وَٱسْتَيْقَنَتْهَآ أَنفُسُهُمْ ظُلْمًا وَعُلُوًّا ۚ فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُفْسِدِينَ
27:15. داؤد اور سلیمان کو ہم نے علم عطا کیا۔ ان دونوں نے کہا کہ ایمان رکھنے والے بہت سے مومنوں سے زیادہ ہمیں فضیلت دینے والے اللہ ہی کے لئے تمام تعریفیں ہیں۔
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا دَاوُۥدَ وَسُلَيْمَـٰنَ عِلْمًا ۖ وَقَالَا ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى فَضَّلَنَا عَلَىٰ كَثِيرٍ مِّنْ عِبَادِهِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
27:16. داؤد کے لئے سلیمان وارث ہوئے۔ اس نے کہا کہ اے لوگو! پرندوں کی بولی ہمیں سکھائی گئی ہے۔ اور ہر چیز ہمیں دی گئی ہے۔ یہی نمایاں فضل ہے۔
وَوَرِثَ سُلَيْمَـٰنُ دَاوُۥدَ ۖ وَقَالَ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ عُلِّمْنَا مَنطِقَ ٱلطَّيْرِ وَأُوتِينَا مِن كُلِّ شَىْءٍ ۖ إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْفَضْلُ ٱلْمُبِينُ
27:17. جنوں، انسانوں اور پرندوں کے لشکر سلیمان کے لئے جمع کی گئی، اور وہ صف آرائی کئے گئے۔
وَحُشِرَ لِسُلَيْمَـٰنَ جُنُودُهُۥ مِنَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ وَٱلطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ
27:18. جب وہ لوگ چیونٹیوں کے وادی کے قریب آئے تو ایک چیونٹی نے کہا 470کہ اے چینٹیو! اپنی بلوں میں گھس جاؤ۔ سلیمان اور ان کے لشکر بے خبری میں تمہیں کچل نہ ڈالیں۔
حَتَّىٰٓ إِذَآ أَتَوْا۟ عَلَىٰ وَادِ ٱلنَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّمْلُ ٱدْخُلُوا۟ مَسَـٰكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَـٰنُ وَجُنُودُهُۥ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
27:19. اس کی بات پر سلیمان نے مسکراتے ہوئے ہنسے اور کہا کہ اے میرے پروردگار! مجھ پر اور میرے والدین پر جو کچھ تو نے احسان کیا ہے اس کے لئے شکر ادا کرنے اور تیری خوشنودی حاصل کر نے اور نیک عمل کر نے کے لئے مجھے توفیق عطا فرما۔ اپنی مہربانی سے تیرے نیک بندوں میں مجھے بھی شامل کردے۔
فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّن قَوْلِهَا وَقَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِىٓ أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ ٱلَّتِىٓ أَنْعَمْتَ عَلَىَّ وَعَلَىٰ وَٰلِدَىَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَـٰلِحًا تَرْضَىٰهُ وَأَدْخِلْنِى بِرَحْمَتِكَ فِى عِبَادِكَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
27:20. اس نے پرندوں کا جائزہ لیا۔ اور کہا کہ ہدہد کو میں نے نہیں دیکھا۔کیا وہ چھپ گیا ہے؟
وَتَفَقَّدَ ٱلطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِىَ لَآ أَرَى ٱلْهُدْهُدَ أَمْ كَانَ مِنَ ٱلْغَآئِبِينَ
27:21. (اور کہا کہ) اسے میں سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کر ڈالوں گا یا وہ میرے سامنے واضح دلیل پیش کرے۔
لَأُعَذِّبَنَّهُۥ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْ لَأَا۟ذْبَحَنَّهُۥٓ أَوْ لَيَأْتِيَنِّى بِسُلْطَـٰنٍ مُّبِينٍ
27:22. (وہ پرندہ) تھوڑی دیر ہی توقف کیا۔ اس نے کہا کہ تم جو نہیں جانتے وہ خبر میں لایا ہوں۔ سبا نامی گاؤں سے ایک یقینی خبر تمہارے پاس لایا ہوں۔
فَمَكَثَ غَيْرَ بَعِيدٍ فَقَالَ أَحَطتُ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهِۦ وَجِئْتُكَ مِن سَبَإٍۭ بِنَبَإٍ يَقِينٍ
27:23. میں نے ایک عورت کو دیکھا۔ وہ ان پر حکومت چلاتی ہے۔ اس کو ہر چیز دی گئی ہے۔ اس کا ایک بڑا تخت بھی ہے۔
إِنِّى وَجَدتُّ ٱمْرَأَةً تَمْلِكُهُمْ وَأُوتِيَتْ مِن كُلِّ شَىْءٍ وَلَهَا عَرْشٌ عَظِيمٌ
27:24. (اس نے یہ بھی کہا کہ) وہ اور اس کی قوم اللہ کے بجائے سورج کو سجدہ کر تے ہوئے پایا۔ ان کے کاموں کو شیطان نے آراستہ کر دکھایا ہے اور انہیں (نیک) راہ سے روکا ہوا ہے۔ پس وہ سیدھی راہ نہیں پا ئیں گے۔
وَجَدتُّهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ أَعْمَـٰلَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ ٱلسَّبِيلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ
27:25. آسمانوں507 اور زمین میں چھپی ہوئی چیزوں کو ظاہر کرنے والے اللہ کو کیا وہ لوگ سجدہ نہیں کریں گے396؟ جو کچھ تم چھپاتے ہو اور ظاہر کرتے ہو ، وہ سب کچھ جانتا ہے۔
أَلَّا يَسْجُدُوا۟ لِلَّهِ ٱلَّذِى يُخْرِجُ ٱلْخَبْءَ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُخْفُونَ وَمَا تُعْلِنُونَ
27:26. اور کہا کہ اللہ کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں۔وہ عظمت والے عرش488 کا مالک ہے۔
ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْعَظِيمِ
27:27. سلیمان نے کہا کہ ہم تحقیق کریں گے تم سچ کہہ رہے ہو یا جھوٹوں میں سے ہوگئے ہو؟
۞ قَالَ سَنَنظُرُ أَصَدَقْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ
27:28. (اور یہ بھی کہا کہ) میرے اس خط کو لے جا کر ان کے پاس ڈالو۔پھر ان سے ہٹ کر دیکھو کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں؟
ٱذْهَب بِّكِتَـٰبِى هَـٰذَا فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَٱنظُرْ مَاذَا يَرْجِعُونَ
27:29. اس عورت نے کہا کہ اے سردارو! میرے پاس ایک باوقعت خط ڈالا گیا ہے۔
قَالَتْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمَلَؤُا۟ إِنِّىٓ أُلْقِىَ إِلَىَّ كِتَـٰبٌ كَرِيمٌ
27:30. وہ سلیمان کی طرف سے آیا ہوا ہے۔ (اس میں لکھا گیا ہے کہ) بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے۔ مجھ پر غلبہ پانے کا خیال نہ کرو۔ مطیع بن کر میرے پاس آجاؤ26۔
إِنَّهُۥ مِن سُلَيْمَـٰنَ وَإِنَّهُۥ بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
27:31.
أَلَّا تَعْلُوا۟ عَلَىَّ وَأْتُونِى مُسْلِمِينَ
27:32. وہ کہنے لگی کہ اے درباریو! میرے اس معاملے میں فیصلہ سناؤ۔ جب تک تم مشورہ نہیں دوگے میں کسی معاملے کا فیصلہ کرنے والی نہیں۔
قَالَتْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمَلَؤُا۟ أَفْتُونِى فِىٓ أَمْرِى مَا كُنتُ قَاطِعَةً أَمْرًا حَتَّىٰ تَشْهَدُونِ
27:33. (درباریوں نے) کہا کہ ہم بہت ہی طاقتور اورسخت جنگ جو ہیں۔اختیار تمہارے ہی پاس ہے۔ پس تم سوچ کر فیصلہ کر لو کہ کیا حکم دینا ہے۔
قَالُوا۟ نَحْنُ أُو۟لُوا۟ قُوَّةٍ وَأُو۟لُوا۟ بَأْسٍ شَدِيدٍ وَٱلْأَمْرُ إِلَيْكِ فَٱنظُرِى مَاذَا تَأْمُرِينَ
27:34. وہ کہنے لگی کہ بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہو تے ہیں تو اسے وہ اجاڑ دیتے ہیں۔ اس بستی کے معزز لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں۔ یہ بھی ایسا ہی کر یں گے۔ میں ان کے پاس ایک تحفہ بھیج رہی ہوں۔ پھر میں دیکھوں گی کہ بھیجے ہوئے لوگ کس فیصلے کے ساتھ لوٹتے ہیں26۔
قَالَتْ إِنَّ ٱلْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا۟ قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوٓا۟ أَعِزَّةَ أَهْلِهَآ أَذِلَّةً ۖ وَكَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
27:35.
وَإِنِّى مُرْسِلَةٌ إِلَيْهِم بِهَدِيَّةٍ فَنَاظِرَةٌۢ بِمَ يَرْجِعُ ٱلْمُرْسَلُونَ
27:36. جب وہ (قاصد) سلیمان کے پاس آئے تو اس نے کہا کہ کیا تم لوگ مال سے میری مدد کر نا چاہتے ہو؟ اللہ نے جو کچھ تمہیں دیا ہے اس سے کہیں زیادہ بہتر مجھے عطا کیا ہے۔ بلکہ تمہارے تحفے سے تم ہی خوش رہو۔
فَلَمَّا جَآءَ سُلَيْمَـٰنَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٍ فَمَآ ءَاتَىٰنِۦَ ٱللَّهُ خَيْرٌ مِّمَّآ ءَاتَىٰكُم بَلْ أَنتُم بِهَدِيَّتِكُمْ تَفْرَحُونَ
27:37. (اور کہا کہ) ان کے پاس تم واپس جاؤ۔جن کا مقابلہ وہ نہیں کر سکتے، ہم ایسے لشکروں کے ساتھ ان کے پاس آئیں گے۔ذلیل و خوار بنا کر انہیں وہاں سے نکال باہر کریں گے۔
ٱرْجِعْ إِلَيْهِمْ فَلَنَأْتِيَنَّهُم بِجُنُودٍ لَّا قِبَلَ لَهُم بِهَا وَلَنُخْرِجَنَّهُم مِّنْهَآ أَذِلَّةً وَهُمْ صَـٰغِرُونَ
27:38. (سلیمان نے) پوچھا کہ سردارو! وہ لوگ مطیع بن کر میرے پاس آنے سے پہلے اس کا تخت میرے پاس لے آنے والا کون ؟
قَالَ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمَلَؤُا۟ أَيُّكُمْ يَأْتِينِى بِعَرْشِهَا قَبْلَ أَن يَأْتُونِى مُسْلِمِينَ
27:39. عفریت نامی جن نے کہا183 کہ اپنی جگہ سے آپ اٹھنے سے پہلے میں اس کو آپ کے پاس لے آؤں گا۔ میں امانت دار ہوں اور طاقتور بھی ہوں۔
قَالَ عِفْرِيتٌ مِّنَ ٱلْجِنِّ أَنَا۠ ءَاتِيكَ بِهِۦ قَبْلَ أَن تَقُومَ مِن مَّقَامِكَ ۖ وَإِنِّى عَلَيْهِ لَقَوِىٌّ أَمِينٌ
27:40. کتاب کے بارے میں علم رکھنے والا جن نے کہا183 کہ پلک جھپکنے کے پہلے میں اس کو آپ کے پاس لے آؤں گا ۔اپنے سامنے اسے رکھا ہوا دیکھ کر اس نے کہا کہ کیا میں شکر ادا کر تا ہوں یا ناشکرا بن جاتا ہوں، مجھے آزمانے کے لئے484 یہ میرے پروردگارکا فضل ہے۔ جس نے شکر ادا کیا وہ اپنے ہی لئے شکر ادا کر تا ہے۔ جس نے احسان بھول گیا (وہ اپنے ہی لئے احسان بھولتا ہے)۔ میرا رب بے نیاز ہے485 ، کرم کر نے والا ہے۔
قَالَ ٱلَّذِى عِندَهُۥ عِلْمٌ مِّنَ ٱلْكِتَـٰبِ أَنَا۠ ءَاتِيكَ بِهِۦ قَبْلَ أَن يَرْتَدَّ إِلَيْكَ طَرْفُكَ ۚ فَلَمَّا رَءَاهُ مُسْتَقِرًّا عِندَهُۥ قَالَ هَـٰذَا مِن فَضْلِ رَبِّى لِيَبْلُوَنِىٓ ءَأَشْكُرُ أَمْ أَكْفُرُ ۖ وَمَن شَكَرَ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِۦ ۖ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّى غَنِىٌّ كَرِيمٌ
27:41. اس نے کہا کہ اس کے تخت کی علامت دکھے بغیراس کو بدل دو۔ہم دیکھیں گے کہ وہ اس کو پہچانتی ہے یا پہچان نہ پاتی ہے؟
قَالَ نَكِّرُوا۟ لَهَا عَرْشَهَا نَنظُرْ أَتَهْتَدِىٓ أَمْ تَكُونُ مِنَ ٱلَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ
27:42. جب وہ آئی تو اس سے پوچھا گیاکہ کیا تمہارا تخت ایسا ہی ہے؟ اس نے کہا کہ ہاں، ویسا ہی ہے۔ (سلیمان نے کہا کہ) اس سے پہلے ہی ہمیں علم دیا گیا تھا۔ اور ہم مسلمان295 بھی ہیں۔
فَلَمَّا جَآءَتْ قِيلَ أَهَـٰكَذَا عَرْشُكِ ۖ قَالَتْ كَأَنَّهُۥ هُوَ ۚ وَأُوتِينَا ٱلْعِلْمَ مِن قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِينَ
27:43. وہ (اللہ کا) انکار کر نے والے گروہ میں سے ایک تھی۔اللہ کے سوا جس کی وہ پرستش کر رہی تھی ، وہ اسے( ایک اللہ پر ایمان لانے سے ) روک رکھا تھا۔
وَصَدَّهَا مَا كَانَت تَّعْبُدُ مِن دُونِ ٱللَّهِ ۖ إِنَّهَا كَانَتْ مِن قَوْمٍ كَـٰفِرِينَ
27:44. اس سے کہا گیاکہ اس محل میں داخل ہو جاؤ۔ جب اس نے اس کودیکھا تو پانی کا حوض سمجھ کر اپنے نچلے لباس کو ٹخنے سے اوپر اٹھا لیا۔ سلیمان نے کہا کہ وہ شیشوں سے چمکایا ہوا محل ہے۔ وہ کہنے لگی کہ اے میرے پروردگار! میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا۔ سلیمان کے ساتھ مل کراللہ رب العالمین کی فرماں بردار بن گئی۔
قِيلَ لَهَا ٱدْخُلِى ٱلصَّرْحَ ۖ فَلَمَّا رَأَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَكَشَفَتْ عَن سَاقَيْهَا ۚ قَالَ إِنَّهُۥ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّن قَوَارِيرَ ۗ قَالَتْ رَبِّ إِنِّى ظَلَمْتُ نَفْسِى وَأَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَـٰنَ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
27:45. قوم ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالح کو بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو۔ اسی وقت انہوں نے دو فریق بن کر جھگڑنے لگے۔
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَآ إِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَـٰلِحًا أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ فَإِذَا هُمْ فَرِيقَانِ يَخْتَصِمُونَ
27:46. کہنے لگے کہ اے میری قوم! بھلائی سے پہلے تم برائی کو کیوں جلدی تلاش کر تے ہو؟ کیا تم اللہ سے بخشش طلب نہیں کرو گے؟ تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
قَالَ يَـٰقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِٱلسَّيِّئَةِ قَبْلَ ٱلْحَسَنَةِ ۖ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُونَ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
27:47. انہوں نے کہا کہ تم کو اور تمہارے ساتھ رہنے والوں کو ہم بدشگون سمجھتے ہیں۔انہوں(صالح) نے کہاتمہاری بدشگونی اللہ ہی کے پاس ہے۔ بلکہ تم تو آزمائے484 جانے والے لوگ ہو۔
قَالُوا۟ ٱطَّيَّرْنَا بِكَ وَبِمَن مَّعَكَ ۚ قَالَ طَـٰٓئِرُكُمْ عِندَ ٱللَّهِ ۖ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُونَ
27:48. اس شہر میں نو جماعتیں تھیں، وہ لوگ زمین میں بربادی پھیلا رہے تھے، اصلاح کر نے والے نہیں تھے۔
وَكَانَ فِى ٱلْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
27:49. انہوں نے آپس میں اللہ پر قسم کھاتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو اور ان کے گھر والوں کو رات میں ہلاک کر دیں گے۔ پھر ا ن کے رشتہ داروں سے کہہ دیں گے کہ ان کے گھر والے ہلاکت ہوتے ہوئے ہم نے نہیں دیکھا۔ ہم سچ ہی کہہ رہے ہیں۔
قَالُوا۟ تَقَاسَمُوا۟ بِٱللَّهِ لَنُبَيِّتَنَّهُۥ وَأَهْلَهُۥ ثُمَّ لَنَقُولَنَّ لِوَلِيِّهِۦ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ أَهْلِهِۦ وَإِنَّا لَصَـٰدِقُونَ
27:50. وہ لوگ بہت بڑا مکّر کیا، ہم نے بھی ان کے علم کے بغیر ایک بڑا مکّر کیا6۔
وَمَكَرُوا۟ مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
27:51. غور کرو کہ ان کے مکّر کا انجام کیا ہوا؟ان کو اور ان کی قوم کے تمام لوگوں کو ہم نے جڑ سے تباہ کر دیا۔
فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ مَكْرِهِمْ أَنَّا دَمَّرْنَـٰهُمْ وَقَوْمَهُمْ أَجْمَعِينَ
27:52. وہ لوگ ظلم کر نے کی وجہ سے ان کے گھر ویران پڑے ہیں۔ جاننے والی قوم کے لئے اس میں عبرت ہے۔
فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةًۢ بِمَا ظَلَمُوٓا۟ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
27:53. ایمان لا کر (ہم سے) ڈرنے والوں کو ہم نے بچا لیا۔
وَأَنجَيْنَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَكَانُوا۟ يَتَّقُونَ
27:54. لوط نے اپنی قوم سے کہا کہ کیا تم جانتے ہوئے بھی بے حیائی کے کام کر رہے ہو؟ عورتوں کو چھوڑ کر تم شہوت سے مردوں کے پاس جا تے ہو۔ تم تو جاہل لوگ ہو۔
وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَتَأْتُونَ ٱلْفَـٰحِشَةَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ
27:55.
أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ ٱلرِّجَالَ شَهْوَةً مِّن دُونِ ٱلنِّسَآءِ ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ
27:56. ان کی قوم کے لوگوں کاجواب یہی تھا کہ لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال دو۔ وہ تو پاک باز لوگ ہیں۔
۞ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُوٓا۟ أَخْرِجُوٓا۟ ءَالَ لُوطٍ مِّن قَرْيَتِكُمْ ۖ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ
27:57. ہم نے ان کو اور ان کے سب گھر والوں کوسواء انکے بیوی کے بچا لیا۔اور مقرر کردیا تھا کہ اس کی بیوی ( ہلاک ہونے والوں کے ساتھ) ٹہر جانے والی ہے۔
فَأَنجَيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ إِلَّا ٱمْرَأَتَهُۥ قَدَّرْنَـٰهَا مِنَ ٱلْغَـٰبِرِينَ
27:58. ان پر ہم نے (پتھریلی) بارش برسائی412۔ خبردار کئے جانے والوں کی بارش بہت بری ہے۔
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ
27:59. کہہ دو کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔ جن کو اس نے چْن لیا ان بندوں پر سلامتی ہو159۔ کیا اللہ بہتر ہے یا وہ جنہیں وہ لوگ شریک ٹہراتے ہیں؟
قُلِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَـٰمٌ عَلَىٰ عِبَادِهِ ٱلَّذِينَ ٱصْطَفَىٰٓ ۗ ءَآللَّهُ خَيْرٌ أَمَّا يُشْرِكُونَ
پارہ : 20
27:60. (تم جسے شریک ٹہرایا ہے وہ بہتر ہے یا) وہ جوآسمانوں507 اور زمین کو پید اکیا اور آسمان507 سے تمہارے لئے پانی برسایا؟ اس کے ذریعے سرسبز باغات اگاتے ہیں ۔ اس میں ایک درخت بھی اگانا تمہارے لئے ممکن نہیں۔کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود؟ نہیں، وہ تو (دوسروں کو اللہ کے) برابر ٹہرانے والے لوگ ہی ہیں۔ 61۔ (تم جسے شریک ٹہرایا ہے وہ بہتر ہے یا) وہ جوزمین کو قرار گاہ بنایا، ان کے درمیان نہریں جاری کیں، اس کے لئے کھونٹے 248بنائے اور دو سمندروں کے درمیان آڑ بنادی305؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود؟ نہیں، ان میں اکثرلوگ جانتے نہیں۔
أَمَّنْ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَأَنزَلَ لَكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَنۢبَتْنَا بِهِۦ حَدَآئِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ مَّا كَانَ لَكُمْ أَن تُنۢبِتُوا۟ شَجَرَهَآ ۗ أَءِلَـٰهٌ مَّعَ ٱللَّهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ يَعْدِلُونَ
27:62. (تم جسے شریک ٹہرایا ہے وہ بہتر ہے یا) وہ جوکشمکش کی حالت میں پکارنے والے کو جواب دیکر،تمہاری تکلیف کو دور کر کے اور تمہیں زمین میں خلیفہ46 بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اورمعبود؟ تم تو بہت کم ہی غور کر تے ہو۔
أَمَّن يُجِيبُ ٱلْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ ٱلسُّوٓءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ ٱلْأَرْضِ ۗ أَءِلَـٰهٌ مَّعَ ٱللَّهِ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
27:63. (تم جسے شریک ٹہرایا ہے وہ بہتر ہے یا) وہ جوخشکی اور سمندر کی اندھیروں303 میں تمہیں راستہ دکھا تا ہے؟ اپنی رحمت کے پہلے خوش خبری سنانے کے لئے ہواؤں کو بھیجتا ہے؟کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود؟ وہ جو شریک ٹہراتے ہیں اس سے اللہ بلندو بالا ہے۔
أَمَّن يَهْدِيكُمْ فِى ظُلُمَـٰتِ ٱلْبَرِّ وَٱلْبَحْرِ وَمَن يُرْسِلُ ٱلرِّيَـٰحَ بُشْرًۢا بَيْنَ يَدَىْ رَحْمَتِهِۦٓ ۗ أَءِلَـٰهٌ مَّعَ ٱللَّهِ ۚ تَعَـٰلَى ٱللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ
27:64. (تم جسے شریک ٹہرایا ہے وہ بہتر ہے یا) وہ جومخلوق کو پہلی بار پیدا کیا پھر دوبارہ پیدا کرنے والا ہے؟ آسمان 507اور زمین سے تمہیں رزق دیتا ہے463؟کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود؟کہہ دو کہ اگرتم سچے ہو تو اپنی دلیل لے کر آؤ۔
أَمَّن يَبْدَؤُا۟ ٱلْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥ وَمَن يَرْزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ ۗ أَءِلَـٰهٌ مَّعَ ٱللَّهِ ۚ قُلْ هَاتُوا۟ بُرْهَـٰنَكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
27:65. آسمانوں اور زمین جو پوشیدہ ہے اس کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ کب زندہ کئے جائیں گے؟
قُل لَّا يَعْلَمُ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ٱلْغَيْبَ إِلَّا ٱللَّهُ ۚ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ
27:66. آخرت کے بارے میں ان کا علم سمٹ گیا ہے۔ بلکہ اس کے متعلق وہ شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ بلکہ ان کے حد تک وہ اندھے ہی ہیں۔
بَلِ ٱدَّٰرَكَ عِلْمُهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ ۚ بَلْ هُمْ فِى شَكٍّ مِّنْهَا ۖ بَلْ هُم مِّنْهَا عَمُونَ
27:67. (اللہ کا) انکار کر نے والے پوچھتے ہیں کہ ہم اور ہمارے اجداد مٹی بن جائیں تو کیا ہم باہر نکالے جائیں گے؟
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَءِذَا كُنَّا تُرَٰبًا وَءَابَآؤُنَآ أَئِنَّا لَمُخْرَجُونَ
27:68. (اور یہ بھی کہتے ہیں کہ) ہم اوراس سے پہلے ہمارے اجدادبھی اس کے متعلق خبردار کئے گئے تھے۔ یہ اگلوں کی گھڑی ہوئی کہانی کے سوا کچھ نہیں۔
لَقَدْ وُعِدْنَا هَـٰذَا نَحْنُ وَءَابَآؤُنَا مِن قَبْلُ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّآ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ
27:69. کہو کہ زمین میں سفر کرو۔ اور دیکھو کہ مجرموں کا انجام کیسا رہا؟
قُلْ سِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَٱنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُجْرِمِينَ
27:70. ان کے لئے فکر نہ کرو۔ اگر وہ سازش کر یں تو دلی تنگی محسوس نہ کرو۔
وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُن فِى ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ
27:71. وہ پوچھتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا؟
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
27:72. کہہ دو کہ تم جو تلاش کرنے میں جلدکر رہے ہو اس میں کا ایک حصہ تمہیں آپہنچے گا۔
قُلْ عَسَىٰٓ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعْضُ ٱلَّذِى تَسْتَعْجِلُونَ
27:73. تمہارا رب لوگوں پر بڑا فضل کر نے والا ہے۔ پھر بھی ان میں سے اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔
وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ
27:74. ان کے دل جو چھپاتے ہیں اور ظاہر کر تے ہیں ، تمہارا رب جانتا ہے۔
وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ
27:75. زمین میں اور آسمان507 میں جو بھی پوشیدہ ہو، وہ واضح کتاب میں157 درج ہے۔
وَمَا مِنْ غَآئِبَةٍ فِى ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ إِلَّا فِى كِتَـٰبٍ مُّبِينٍ
27:76. بنی اسرائیل جن میں اختلاف رکھتے ہیں ان میں سے اکثر یہ قرآن واضح کر تا ہے۔
إِنَّ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانَ يَقُصُّ عَلَىٰ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ أَكْثَرَ ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ
27:77. یہ ایمان والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔
وَإِنَّهُۥ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ
27:78. تمہارا رب ان کے درمیان اپنا فیصلہ کردے گا۔ وہ زبردست، جاننے والا ہے۔
إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِى بَيْنَهُم بِحُكْمِهِۦ ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْعَلِيمُ
27:79. اللہ ہی پر بھروسہ رکھو۔ تم صریح سچائی پر ہو۔
فَتَوَكَّلْ عَلَى ٱللَّهِ ۖ إِنَّكَ عَلَى ٱلْحَقِّ ٱلْمُبِينِ
27:80. تم مردوں کو سنا نہیں سکتے۔ پکار کو جھٹلا کر بھاگنے والے بہروں کو سنا نا تم سے ہو نہیں سکتا۔
إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ ٱلْمَوْتَىٰ وَلَا تُسْمِعُ ٱلصُّمَّ ٱلدُّعَآءَ إِذَا وَلَّوْا۟ مُدْبِرِينَ
27:81. اندھوں کی گمراہی کو ہٹا کر انہیں سیدھی راہ دکھانے والے تم نہیں ہو۔ ہماری آیتوں پر ایمان لا تے ہوئے جو مسلمان بن جاتے ہیں انہیں کو تم سنا سکتے ہو۔
وَمَآ أَنتَ بِهَـٰدِى ٱلْعُمْىِ عَن ضَلَـٰلَتِهِمْ ۖ إِن تُسْمِعُ إِلَّا مَن يُؤْمِنُ بِـَٔايَـٰتِنَا فَهُم مُّسْلِمُونَ
27:82. ان کے خلاف جب (ہمارا) حکم نافذ ہو تا ہے تو ہم زمین سے ایک جاندار نکالیں گے۔ ہماری آیتوں پر یقین نہ رکھنے والے انسانوں کے بارے میں ان سے وہ بات کر ے گا308۔
۞ وَإِذَا وَقَعَ ٱلْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَآبَّةً مِّنَ ٱلْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ ٱلنَّاسَ كَانُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا لَا يُوقِنُونَ
27:83. ہماری آیتوں کو جھوٹا سمجھنے والے ہر قوم سے ایک جماعت کوجس دن1 ہم اکٹھا کریں گے ،وہ سب صف باندھے کھڑا کئے جائیں گے۔
وَيَوْمَ نَحْشُرُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّن يُكَذِّبُ بِـَٔايَـٰتِنَا فَهُمْ يُوزَعُونَ
27:84. جب وہ آئیں گے تو ان سے (اللہ) پوچھے گا کہ میری آیتوں کے بارے میں پوری طرح جانے بغیرکیاتم نے اسے جھوٹا سمجھ لیا تھا؟یا پھر تم اورکیا کر رہے تھے؟
حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءُو قَالَ أَكَذَّبْتُم بِـَٔايَـٰتِى وَلَمْ تُحِيطُوا۟ بِهَا عِلْمًا أَمَّاذَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
27:85. وہ لوگ ظلم کر نے کی وجہ سے ان کے خلاف حکم نافذ ہوگا۔ اس وقت وہ لوگ بات نہیں کریں گے۔
وَوَقَعَ ٱلْقَوْلُ عَلَيْهِم بِمَا ظَلَمُوا۟ فَهُمْ لَا يَنطِقُونَ
27:86. کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ وہ سکون پانے کے لئے رات اور دیکھنے کے قابل دن کو ہم نے بنایا ہے؟مومن قوم کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں۔
أَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّا جَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِيَسْكُنُوا۟ فِيهِ وَٱلنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
27:87. جس دن1 صور پھونکا جا ئے گا آسمانوں507 اور زمین میں رہنے والوں میں سے سوائے ان کے جو اللہ چاہے، سب لوگ گھبرا اٹھیں گے۔ سب لوگ عاجزی کے ساتھ اس کے پاس آئیں گے۔
وَيَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَفَزِعَ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ إِلَّا مَن شَآءَ ٱللَّهُ ۚ وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَٰخِرِينَ
27:88. پہاڑوں کو تم دیکھ رہے ہو، اس کو تم مضبوط سمجھ رہے ہو۔ (اس دن) وہ بادل کی طرح ہٹے گی۔ ہر چیز کو درستی سے بنانے والے اللہ کی یہ کاریگری ہے۔ جو کچھ تم کرتے ہو وہ اچھی طرح جانتا ہے۔
وَتَرَى ٱلْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَهِىَ تَمُرُّ مَرَّ ٱلسَّحَابِ ۚ صُنْعَ ٱللَّهِ ٱلَّذِىٓ أَتْقَنَ كُلَّ شَىْءٍ ۚ إِنَّهُۥ خَبِيرٌۢ بِمَا تَفْعَلُونَ
27:89. ایک بھلائی لانے والے کو اس سے بہتر ہے۔ وہ لوگ اس دن1 کی گھبراہٹ سے بے خوف ہوں گے۔
مَن جَآءَ بِٱلْحَسَنَةِ فَلَهُۥ خَيْرٌ مِّنْهَا وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ ءَامِنُونَ
27:90. برائی لانے والے اوندھے منہ جہنم میں ڈھکیلے جائیں گے۔ (ان سے کہا جائے گا کہ) جو تم کر تے رہے کیا اس کے سوا کوئی اور اجرت دئے جاؤگے؟
وَمَن جَآءَ بِٱلسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِى ٱلنَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
27:91. مجھے حکم دیا گیا ہے کہ اللہ جسے حرمت والا بنایا اس شہر (مکہ ) کے رب کی عبادت کروں۔ہر چیز اسی کی ہے۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلمان بن کر رہوں اور قرآن پڑھتا رہوں۔ (اور کہو کہ) 26جو سیدھا راستہ پاتا ہے وہ اپنے ہی لئے پاتا ہے۔ اگر کوئی گمراہ ہوجائے (تو اس کے لئے میں ذمہ دار نہیں ہوں) میں تو خبردار کر نے والا ہوں81۔
إِنَّمَآ أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هَـٰذِهِ ٱلْبَلْدَةِ ٱلَّذِى حَرَّمَهَا وَلَهُۥ كُلُّ شَىْءٍ ۖ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ ٱلْمُسْلِمِينَ
27:92.
وَأَنْ أَتْلُوَا۟ ٱلْقُرْءَانَ ۖ فَمَنِ ٱهْتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهْتَدِى لِنَفْسِهِۦ ۖ وَمَن ضَلَّ فَقُلْ إِنَّمَآ أَنَا۠ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ
27:93. اور کہو کہ سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔ وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا۔ اسے تم پہچان لوگے۔ جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے اللہ غافل نہیں ہے۔
وَقُلِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمْ ءَايَـٰتِهِۦ فَتَعْرِفُونَهَا ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ