Quran Tamil Translation

سورۃ : 28 سورۃ القصص ۔ گذشتہ خبریں

کل آیتیں : 88

اس سورت کی آیت نمبر 25 میں القصص کا لفظ استعمال ہو نے کی وجہ سے اس سورت کو یہ نام رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

28:1. طا، سیم، میم2۔
طسٓمٓ

28:2. یہ واضح کتاب کی آیتیں ہیں۔
تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُبِينِ

28:3. موسیٰ اور فرعون کے بارے میں سچی خبرایمان والے لوگوں کے لئے ہم تمہیں سناتے ہیں۔
نَتْلُوا۟ عَلَيْكَ مِن نَّبَإِ مُوسَىٰ وَفِرْعَوْنَ بِٱلْحَقِّ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

28:4. فرعون نے زمین میں تکبر کیا تھا۔ وہاں کے لوگوں میں کئی گروہ بنا کر ان میں ایک گروہ کو اس نے کمزور بنادیا تھا۔ ان میں لڑکوں کو قتل کیااور لڑکیوں کو زندہ چھوڑ دیا۔ وہ فساد مچانے والا تھا۔
إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِى ٱلْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا يَسْتَضْعِفُ طَآئِفَةً مِّنْهُمْ يُذَبِّحُ أَبْنَآءَهُمْ وَيَسْتَحْىِۦ نِسَآءَهُمْ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُفْسِدِينَ

28:5. ہم نے چاہا کہ اس زمین میں کمزور سمجھے جانے والے لوگوں پر احسان کریں، انہیں پیشوا بنائیں، اس سر زمین کے حقدار بنائیں، اس سر زمین میں ان کو اقتدار عطا کریں، فرعون، ہامان اور ان دونوں کے لشکر جس سے ڈر رہے تھے اس کو انہیں دکھائیں26۔
وَنُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى ٱلَّذِينَ ٱسْتُضْعِفُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ ٱلْوَٰرِثِينَ

28:6.
وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَنُرِىَ فِرْعَوْنَ وَهَـٰمَـٰنَ وَجُنُودَهُمَا مِنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَحْذَرُونَ

28:7. ہم نے موسیٰ کی ماں کو اطلاع دی کہ تم اس کو دودھ پلاؤ۔ اس کے بارے میں اگرتم کو ڈرہو تو اس کو سمندر میں ڈال دو۔ خوف نہ کھاؤ اور غم بھی نہ کرو۔ ہم اسے تمہارے پاس پھر سے لوٹا دیں گے اور اس کو رسول بنائیں گے۔
وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰٓ أُمِّ مُوسَىٰٓ أَنْ أَرْضِعِيهِ ۖ فَإِذَا خِفْتِ عَلَيْهِ فَأَلْقِيهِ فِى ٱلْيَمِّ وَلَا تَخَافِى وَلَا تَحْزَنِىٓ ۖ إِنَّا رَآدُّوهُ إِلَيْكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ

28:8. وہ اپنے لئے دشمن اور غم کا باعث بننے کے لئے فرعون کے گھر والوں نے اس کو اٹھالیا۔ فرعون ، ہامان اور ان دونوں کے لشکروں نے غلط اندازہ لگا لیا۔
فَٱلْتَقَطَهُۥٓ ءَالُ فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا وَحَزَنًا ۗ إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَـٰمَـٰنَ وَجُنُودَهُمَا كَانُوا۟ خَـٰطِـِٔينَ

28:9. فرعون کی بیوی نے کہا کہ میرے اور تمہارے لئے یہ آنکھوں کی ٹھنڈک بنا رہے۔ اس کو قتل نہ کرو۔ یہ ہمیں فائدہ مند ہوگا، یا اس کو ہم بیٹا بنا لیں گے۔ وہ (انجام سے) بے خبر تھے۔
وَقَالَتِ ٱمْرَأَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَيْنٍ لِّى وَلَكَ ۖ لَا تَقْتُلُوهُ عَسَىٰٓ أَن يَنفَعَنَآ أَوْ نَتَّخِذَهُۥ وَلَدًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

28:10. موسیٰ کی ماں کا دل سُونا ہوگیا۔ اگر ہم ان کے دل کو مضبوط نہ کر تے تو وہ (سچائی ) ظاہر کردیتیں۔ ہم نے ایسا اس لئے کیا کہ وہ ایمان والوں میں سے ایک رہے۔
وَأَصْبَحَ فُؤَادُ أُمِّ مُوسَىٰ فَـٰرِغًا ۖ إِن كَادَتْ لَتُبْدِى بِهِۦ لَوْلَآ أَن رَّبَطْنَا عَلَىٰ قَلْبِهَا لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

28:11. موسیٰ کی بہن کے پاس (اس کی ماں نے) کہا کہ تو اس کا پیچھا کر۔ چنانچہ اس نے ان کے علم کے بغیر دور سے دیکھتی رہی۔
وَقَالَتْ لِأُخْتِهِۦ قُصِّيهِ ۖ فَبَصُرَتْ بِهِۦ عَن جُنُبٍ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

28:12. ہم نے پہلے ہی سے (موسیٰ کے لئے) دائیوں کو روک رکھا تھا۔ یہ کہنے لگی کہ کیا میں تمہیں ایک ایسے گھرانے کے بارے میں بتاؤں جو تمہارے لئے اس بچے کا ذمہ اٹھاکر پرورش کر ے؟ وہ اس کے خیر خواہ ہوں گے۔
۞ وَحَرَّمْنَا عَلَيْهِ ٱلْمَرَاضِعَ مِن قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰٓ أَهْلِ بَيْتٍ يَكْفُلُونَهُۥ لَكُمْ وَهُمْ لَهُۥ نَـٰصِحُونَ

28:13. ان کی ماں غم کے بغیردل میں ٹھنڈک محسوس کر نے اوریہ جان لینے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے، ہم نے موسیٰ کو ان کے پاس واپس پہنچا دیا۔ پھر بھی ان میں اکثر لوگ (اسے) جانتے نہیں۔
فَرَدَدْنَـٰهُ إِلَىٰٓ أُمِّهِۦ كَىْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلَا تَحْزَنَ وَلِتَعْلَمَ أَنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقٌّ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

28:14. جب وہ جوانی کو پہنچے اور درست حالت پر آگئے توہم نے انہیں اختیار164 اور علم عطا کیا۔ نیکی کرنے والوں کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔
وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُۥ وَٱسْتَوَىٰٓ ءَاتَيْنَـٰهُ حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

28:15. جب بستی والے بے خبر تھے اس وقت یہ وہاں داخل ہوئے۔ وہاں دو آدمیوں کو جھگڑتے ہوئے دیکھا۔ان میں سے ایک ان کی قوم کا تھا۔ دوسرا ان کے دشمن کی قوم کا تھا۔ ان کی قوم کے آدمی نے دشمن قوم کے آدمی کے خلاف ان سے مدد طلب کی۔ فوراً موسیٰ نے ایک گھونسہ مارا۔ تو اسی وقت اس کا قصہ ختم ہوگیا۔ موسیٰ نے کہا کہ یہ شیطان کا کام ہے، وہ گمراہ کر نے والا کھلا دشمن ہے375۔
وَدَخَلَ ٱلْمَدِينَةَ عَلَىٰ حِينِ غَفْلَةٍ مِّنْ أَهْلِهَا فَوَجَدَ فِيهَا رَجُلَيْنِ يَقْتَتِلَانِ هَـٰذَا مِن شِيعَتِهِۦ وَهَـٰذَا مِنْ عَدُوِّهِۦ ۖ فَٱسْتَغَـٰثَهُ ٱلَّذِى مِن شِيعَتِهِۦ عَلَى ٱلَّذِى مِنْ عَدُوِّهِۦ فَوَكَزَهُۥ مُوسَىٰ فَقَضَىٰ عَلَيْهِ ۖ قَالَ هَـٰذَا مِنْ عَمَلِ ٱلشَّيْطَـٰنِ ۖ إِنَّهُۥ عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِينٌ

28:16. اور کہا کہ اے میرے رب! میں اپنے آپ پر ظلم کیا ہے۔ پس تو مجھے معاف کردے۔ اللہ نے ان کو معاف کر دیا۔ وہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے375۔
قَالَ رَبِّ إِنِّى ظَلَمْتُ نَفْسِى فَٱغْفِرْ لِى فَغَفَرَ لَهُۥٓ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

28:17. اور کہا کہ اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھ پر مہربانی کی ہے، آئندہ میں کبھی مجرموں کا مددگار نہیں بنوں گا۔
قَالَ رَبِّ بِمَآ أَنْعَمْتَ عَلَىَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِّلْمُجْرِمِينَ

28:18. اس شہر میں وہ ڈرتے ہوئے صبح کے وقت(حالات کا) جائزہ لے رہے تھے۔ جس نے کل ان سے مدد مانگی تھی وہی (دوبارہ) مدد کے لئے انہیں پکارا۔ موسیٰ نے اس سے کہا کہ تو تو صریح گمراہ ہے۔
فَأَصْبَحَ فِى ٱلْمَدِينَةِ خَآئِفًا يَتَرَقَّبُ فَإِذَا ٱلَّذِى ٱسْتَنصَرَهُۥ بِٱلْأَمْسِ يَسْتَصْرِخُهُۥ ۚ قَالَ لَهُۥ مُوسَىٰٓ إِنَّكَ لَغَوِىٌّ مُّبِينٌ

28:19. پھر جب انہوں نے اس شخص کو جو ان دونوں کا دشمن تھا اس کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے کہا کہ اے موسیٰ! جس طرح تم نے کل ایک شخص کو قتل کیا تھا مجھے بھی قتل کرنا چاہتے ہو؟ اس سرزمین میں تم جابر بن کر رہنا ہی چاہتے ہو۔اصلاح کر نے والا بننا نہیں چاہتے375۔
فَلَمَّآ أَنْ أَرَادَ أَن يَبْطِشَ بِٱلَّذِى هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا قَالَ يَـٰمُوسَىٰٓ أَتُرِيدُ أَن تَقْتُلَنِى كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًۢا بِٱلْأَمْسِ ۖ إِن تُرِيدُ إِلَّآ أَن تَكُونَ جَبَّارًا فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا تُرِيدُ أَن تَكُونَ مِنَ ٱلْمُصْلِحِينَ

28:20. اس شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور کہا کہ اے موسیٰ! سرداروں نے تمہیں قتل کر نے کے لئے مشورہ کر رہے ہیں ، اس لئے تم یہاں سے نکل جاؤ۔میں تمہارا خیرخواہ ہوں۔
وَجَآءَ رَجُلٌ مِّنْ أَقْصَا ٱلْمَدِينَةِ يَسْعَىٰ قَالَ يَـٰمُوسَىٰٓ إِنَّ ٱلْمَلَأَ يَأْتَمِرُونَ بِكَ لِيَقْتُلُوكَ فَٱخْرُجْ إِنِّى لَكَ مِنَ ٱلنَّـٰصِحِينَ

28:21. وہ ڈرتے ہوئے احتیاط کے ساتھ وہاں سے نکل گئے۔ اور کہا کہ اے میرے پروردگار! ظلم کرنے والی قوم سے مجھے بچالے۔
فَخَرَجَ مِنْهَا خَآئِفًا يَتَرَقَّبُ ۖ قَالَ رَبِّ نَجِّنِى مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ

28:22. جب وہ مدین شہر میں آئے تو کہا کہ عنقریب میرا رب مجھے سیدھا راستہ دکھا ئے گا۔
وَلَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَآءَ مَدْيَنَ قَالَ عَسَىٰ رَبِّىٓ أَن يَهْدِيَنِى سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ

28:23. مدین شہر کے گھاٹ پر جب وہ پہنچے تو لوگوں کے ایک گروہ (اپنے جانوروں)کو پانی پلاتے ہوئے دیکھا۔ ان سے الگ کھڑے ہوئے دو
وَلَمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدْيَنَ وَجَدَ عَلَيْهِ أُمَّةً مِّنَ ٱلنَّاسِ يَسْقُونَ وَوَجَدَ مِن دُونِهِمُ ٱمْرَأَتَيْنِ تَذُودَانِ ۖ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا ۖ قَالَتَا لَا نَسْقِى حَتَّىٰ يُصْدِرَ ٱلرِّعَآءُ ۖ وَأَبُونَا شَيْخٌ كَبِيرٌ

عورتوں کو دیکھ کر پوچھا کہ تمہارا معاملہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ چرواہے ہٹ نہ جائیں ہم پانی پلا نہیں سکتے۔ ہمارے ابا بہت بوڑھے ہیں۔

28:24. ان کے لئے اس نے پانی نکال کر دیا۔ پھر سائے کی طرف چل کر کہنے لگے کہ اے میرے رب! جو بھلائی تو مجھے عطا کر تا ہے میں اس کا محتاج ہوں۔
فَسَقَىٰ لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّىٰٓ إِلَى ٱلظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّى لِمَآ أَنزَلْتَ إِلَىَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ

28:25. ان میں سے ایک عورت شرماتی ہوئی آ ئی اور کہنے لگی کہ تم نے ہمیں پانی نکال کر دیا تھا، اس کی اجرت دینے کے لئے میرے والد تمہیں بلا رہے ہیں۔وہ ان کے پاس گئے اور (اپنے بارے میں)ساری باتیں سنانے لگے۔ انہوں نے کہا کہ تم خوف نہ کرو۔ ظالم قوم سے تم نے نجات پائی ہے۔
فَجَآءَتْهُ إِحْدَىٰهُمَا تَمْشِى عَلَى ٱسْتِحْيَآءٍ قَالَتْ إِنَّ أَبِى يَدْعُوكَ لِيَجْزِيَكَ أَجْرَ مَا سَقَيْتَ لَنَا ۚ فَلَمَّا جَآءَهُۥ وَقَصَّ عَلَيْهِ ٱلْقَصَصَ قَالَ لَا تَخَفْ ۖ نَجَوْتَ مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ

28:26. ان میں سے ایک کہنے لگی کہ ابا جان! انہیں کام پر رکھ لو۔ کیونکہ طاقتور اور معتبر آدمی ہی کام میں رکھنے کے لائق ہوتے ہیں۔
قَالَتْ إِحْدَىٰهُمَا يَـٰٓأَبَتِ ٱسْتَـْٔجِرْهُ ۖ إِنَّ خَيْرَ مَنِ ٱسْتَـْٔجَرْتَ ٱلْقَوِىُّ ٱلْأَمِينُ

28:27. انہوں نے کہا کہ اپنی ان دو بیٹیوں میں سے ایک کا نکاح تمہارے ساتھ اس شرط پر کردیتاہوں کہ تم آٹھ سال میری ملازمت کرو۔اگر تم دس سال پورے کردو تو (وہ) تمہاری طرف سے ہے۔ میں تمہیں تکلیف دینا نہیں چاہتا۔ اگر اللہ چاہا تو تم مجھے بھلا آدمی پاؤگے309۔
قَالَ إِنِّىٓ أُرِيدُ أَنْ أُنكِحَكَ إِحْدَى ٱبْنَتَىَّ هَـٰتَيْنِ عَلَىٰٓ أَن تَأْجُرَنِى ثَمَـٰنِىَ حِجَجٍ ۖ فَإِنْ أَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِندِكَ ۖ وَمَآ أُرِيدُ أَنْ أَشُقَّ عَلَيْكَ ۚ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

28:28. (موسیٰ نے) کہا کہ یہی میرے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہے۔ دونوں مدتوں میں میں جس کو بھی پوری کروں مجھ پر کوئی گناہ نہیں۔ ہماری اس بات پر اللہ ہی ذمہ دار ہے۔
قَالَ ذَٰلِكَ بَيْنِى وَبَيْنَكَ ۖ أَيَّمَا ٱلْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلَا عُدْوَٰنَ عَلَىَّ ۖ وَٱللَّهُ عَلَىٰ مَا نَقُولُ وَكِيلٌ

28:29. موسیٰ نے اس مدت کو پوری کردی اور جب وہ اپنے گھر والوں کو لے کر رات میں سفر کر نے لگے تو کوہ طور کی جانب ایک آگ دیکھا۔ اس نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ ٹہرو، میں نے ایک آگ دیکھی ہے۔ اس کے متعلق خبر لاتا ہوں یا تمہارے تاپنے کے لئے ایک آگ کا انگارہ لے آتا ہوں۔
۞ فَلَمَّا قَضَىٰ مُوسَى ٱلْأَجَلَ وَسَارَ بِأَهْلِهِۦٓ ءَانَسَ مِن جَانِبِ ٱلطُّورِ نَارًا قَالَ لِأَهْلِهِ ٱمْكُثُوٓا۟ إِنِّىٓ ءَانَسْتُ نَارًا لَّعَلِّىٓ ءَاتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ جَذْوَةٍ مِّنَ ٱلنَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ

28:30. جب وہ وہاں پہنچے تو برکت والی جگہ میں داہنی جانب واقع وادی کے درخت سے انہیں پکارا گیا کہ اے موسیٰ! میں ہی سارے جہاں کا رب، اللہ ہوں۔
فَلَمَّآ أَتَىٰهَا نُودِىَ مِن شَـٰطِئِ ٱلْوَادِ ٱلْأَيْمَنِ فِى ٱلْبُقْعَةِ ٱلْمُبَـٰرَكَةِ مِنَ ٱلشَّجَرَةِ أَن يَـٰمُوسَىٰٓ إِنِّىٓ أَنَا ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

28:31. (کہا کہ) تم اپنا عصا ڈالو۔ جب اس کوپھنکارتا ہوا سانپ بنا دیکھا تو269 پیچھے ہٹ کرپلٹ کر دیکھے بغیر بھاگنے لگے۔اے موسیٰ! آگے آؤ۔ خوف نہ کھاؤ۔ تم نڈر ہو۔
وَأَنْ أَلْقِ عَصَاكَ ۖ فَلَمَّا رَءَاهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَآنٌّ وَلَّىٰ مُدْبِرًا وَلَمْ يُعَقِّبْ ۚ يَـٰمُوسَىٰٓ أَقْبِلْ وَلَا تَخَفْ ۖ إِنَّكَ مِنَ ٱلْـَٔامِنِينَ

28:32. تم اپنا ہاتھ جیب میں ڈالو۔ کسی عیب کے بغیر وہ سفید ظاہر ہو گا۔ جب ڈر لگے تو اپنا بازو سکیڑ لو367۔ یہ دونوں تمہارے پروردگار کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں کے لئے دو سندیں ہیں۔ وہ بڑے ہی نافرمان لوگ ہیں۔
ٱسْلُكْ يَدَكَ فِى جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَآءَ مِنْ غَيْرِ سُوٓءٍ وَٱضْمُمْ إِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ ٱلرَّهْبِ ۖ فَذَٰنِكَ بُرْهَـٰنَانِ مِن رَّبِّكَ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِۦٓ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًا فَـٰسِقِينَ

28:33. اس نے کہا کہ اے میرے رب! میں نے ان کے ایک آدمی کو مارڈالا تھا375۔ اس لئے میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے۔
قَالَ رَبِّ إِنِّى قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ

28:34. (اور یہ بھی کہا کہ) میرا بھائی ہارون مجھ سے زیادہ فصیح زبان والا ہے۔ پس اس کو میرے ساتھ میری مدد کے لئے بھیج دے۔ وہ مجھے تصدیق کرے گا۔میں ڈرتاہوں کہ وہ لوگ مجھے جھوٹا سمجھنے لگیں گے۔
وَأَخِى هَـٰرُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّى لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِىَ رِدْءًا يُصَدِّقُنِىٓ ۖ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

28:35. اللہ نے فرمایا کہ تمہارے بھائی کے ذریعے ہم تمہارے بازو کو مضبوط کریں گے۔ تمہیں مناسب دلیل دیں گے۔ وہ لوگ تم تک پہنچ نہیں سکیں گے۔ ہماری دلیلوں کے ساتھ (جاؤ)۔ تم اور تمہاری پیروی کر نے والے ہی غالب رہیں گے۔
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَـٰنًا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا ۚ بِـَٔايَـٰتِنَآ أَنتُمَا وَمَنِ ٱتَّبَعَكُمَا ٱلْغَـٰلِبُونَ

28:36. موسیٰ نے جب ان کے پاس واضح نشانیاں لے کر آئے تو وہ کہنے لگے کہ یہ تو گھڑا ہوا جادو285 کے سوا کچھ نہیں357۔ ہم نے اس کے بارے میں اپنے اگلے آباؤ اجداد سے کبھی نہیں سنا۔
فَلَمَّا جَآءَهُم مُّوسَىٰ بِـَٔايَـٰتِنَا بَيِّنَـٰتٍ قَالُوا۟ مَا هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّفْتَرًى وَمَا سَمِعْنَا بِهَـٰذَا فِىٓ ءَابَآئِنَا ٱلْأَوَّلِينَ

28:37. موسیٰ نے کہا کہ میرا رب خوب جانتا ہے کہ کون اس کی طرف سے سیدھی راہ لے کر آیا ہے اور کس کے لئے اچھا انجام ہوگا؟ظلم کر نے والے فلاح نہیں پائیں گے۔
وَقَالَ مُوسَىٰ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَن جَآءَ بِٱلْهُدَىٰ مِنْ عِندِهِۦ وَمَن تَكُونُ لَهُۥ عَـٰقِبَةُ ٱلدَّارِ ۖ إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

28:38. فرعون نے کہا کہ اے درباریو!میں تمہارے لئے میرے سوا کوئی اورمعبود نہیں جانتا۔ اور کہا کہ اے ہامان! میرے لئے مٹی کو آگ میں پکوا کر ایک محل بنا۔(اس پر چڑھ کر) میں موسیٰ کے معبود کو دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں وہ جھوٹا ہی ہے۔
وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرِى فَأَوْقِدْ لِى يَـٰهَـٰمَـٰنُ عَلَى ٱلطِّينِ فَٱجْعَل لِّى صَرْحًا لَّعَلِّىٓ أَطَّلِعُ إِلَىٰٓ إِلَـٰهِ مُوسَىٰ وَإِنِّى لَأَظُنُّهُۥ مِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ

28:39. وہ اور اس کے لشکر ناحق زمین میں تکبر کر رہے تھے۔ اور سمجھے کہ وہ ہمارے پاس پھر سے لوٹائے نہیں جائیں گے۔
وَٱسْتَكْبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُۥ فِى ٱلْأَرْضِ بِغَيْرِ ٱلْحَقِّ وَظَنُّوٓا۟ أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لَا يُرْجَعُونَ

28:40. پس ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو سزا دی۔انہیں سمندر میں پھینک دیا۔ غور کرو کہ ظلم کر نے والوں کا انجام کیسا رہا؟
فَأَخَذْنَـٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذْنَـٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ ۖ فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلظَّـٰلِمِينَ

28:41. انہیں جہنم کی طرف بلانے والے سردار بنادیا۔قیامت کے دن1 وہ مدد نہیں کئے جائیں گے۔
وَجَعَلْنَـٰهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى ٱلنَّارِ ۖ وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ لَا يُنصَرُونَ

28:42. اس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی۔ قیامت کے دن1 وہ ذلیلوں میں سے ہوں گے۔
وَأَتْبَعْنَـٰهُمْ فِى هَـٰذِهِ ٱلدُّنْيَا لَعْنَةً ۖ وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ هُم مِّنَ ٱلْمَقْبُوحِينَ

28:43. پچھلی نسلوں کو ہلاک کر نے کے بعد وہ لوگ عبرت حاصل کر نے کے لئے موسیٰ کو ہم نے کتاب عطا کی۔ وہ انسانوں کے لئے سبق، رحمت اور ہدایت ہے۔
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ مِنۢ بَعْدِ مَآ أَهْلَكْنَا ٱلْقُرُونَ ٱلْأُولَىٰ بَصَآئِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

28:44. موسیٰ کو جب ہم نے حکم دیا تھا تو اس مغرب کی جانب تم موجود بھی نہیں تھے اورتم نے دیکھا بھی نہیں۔
وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ ٱلْغَرْبِىِّ إِذْ قَضَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَى ٱلْأَمْرَ وَمَا كُنتَ مِنَ ٱلشَّـٰهِدِينَ

28:45. پھر بھی ہم نے کئی قوم پیدا کئے۔ ان پر کئی سال گذر گئے۔ مدین والوں کے پاس ہماری آیتوں کو پڑھتے ہوئے ان کے ساتھ تم نہیں بھی تھے، بلکہ ہم نے پیغمبروں کو بھیجتے رہے۔
وَلَـٰكِنَّآ أَنشَأْنَا قُرُونًا فَتَطَاوَلَ عَلَيْهِمُ ٱلْعُمُرُ ۚ وَمَا كُنتَ ثَاوِيًا فِىٓ أَهْلِ مَدْيَنَ تَتْلُوا۟ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتِنَا وَلَـٰكِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ

28:46. جب ہم نے پکارا تھا تو تم کوہ طور کے قریب بھی نہیں تھے۔ بلکہ تمہارے رب کی مہربانی سے(یہ بات کہی جارہی ہے کہ) اس سے پہلے خبرادار کر نے والے کوئی نہ آنے والی ایک قوم کی طرف تم خبردار کر یں اور وہ لوگ عبرت حاصل کریں۔
وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ ٱلطُّورِ إِذْ نَادَيْنَا وَلَـٰكِن رَّحْمَةً مِّن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّآ أَتَىٰهُم مِّن نَّذِيرٍ مِّن قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

28:47. اگر یہ بات نہ ہوتی (تو ہم تمہیں رسول بنا کر بھیجے نہ ہوتے کہ) انہیں جب ان کی کرتوتوں کی وجہ سے کوئی مصیبت پہنچتی تو وہ کہنے لگتے کہ اے ہمارے پروردگار! ہمارے لئے ایک رسول بھیجا ہوتا، ہم تیری آیتوں کی پیروی کئے ہوتے اور ایمان لائے ہوتے۔
وَلَوْلَآ أَن تُصِيبَهُم مُّصِيبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ فَيَقُولُوا۟ رَبَّنَا لَوْلَآ أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ ءَايَـٰتِكَ وَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

28:48. ہماری طرف سے جب ان کے پاس سچائی آ پہنچی تو وہ کہتے ہیں کہ جس طرح موسیٰ کو دیا گیا تھا ، اسی طرح ان کو کیوں نہیں دیا گیا۔ اس سے پہلے جو موسیٰ کو دیاگیاتھا کیا ان لوگوں نے اس کا انکار نہیں کیا؟ اور کہتے تھے کہ یہ دونوں ایک سے بڑھ کر ایک جادوہیں285۔ اور کہتے ہیں کہ ہم سب کا انکار کر تے ہیں357۔
فَلَمَّا جَآءَهُمُ ٱلْحَقُّ مِنْ عِندِنَا قَالُوا۟ لَوْلَآ أُوتِىَ مِثْلَ مَآ أُوتِىَ مُوسَىٰٓ ۚ أَوَلَمْ يَكْفُرُوا۟ بِمَآ أُوتِىَ مُوسَىٰ مِن قَبْلُ ۖ قَالُوا۟ سِحْرَانِ تَظَـٰهَرَا وَقَالُوٓا۟ إِنَّا بِكُلٍّ كَـٰفِرُونَ

28:49. کہہ دو کہ اگر تم سچے ہو تو ان دونوں سے بڑھ کر سیدھی راہ بتا نے والی کتاب اللہ کی طرف سے لے آؤ۔ اس کی میں پیروی کر تا ہوں7۔
قُلْ فَأْتُوا۟ بِكِتَـٰبٍ مِّنْ عِندِ ٱللَّهِ هُوَ أَهْدَىٰ مِنْهُمَآ أَتَّبِعْهُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

28:50. اگر وہ تمہیں جواب نہ دیں تو سمجھ لو کہ وہ اپنی دلی خواہشات کی پیروی کر نے والے ہیں۔ اللہ کی طرف سے ملی ہوئی ہدایت کے بغیر اپنی دلی خواہشات کی پیروی کر نے والے سے بڑھ کر گمراہ اور کون ہوسکتا ہے؟ ظلم کر نے والوں کو اللہ سیدھی ر اہ نہیں دکھاتا۔
فَإِن لَّمْ يَسْتَجِيبُوا۟ لَكَ فَٱعْلَمْ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَآءَهُمْ ۚ وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ ٱتَّبَعَ هَوَىٰهُ بِغَيْرِ هُدًى مِّنَ ٱللَّهِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

28:51. وہ لوگ عبرت حاصل کر نے کے لئے اس خبر کو ہم ان تک پہنچائے ہیں۔
۞ وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ ٱلْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

28:52. اس سے پہلے جنہیں ہم کتاب دی تھی وہی لوگ اس کو مانتے ہیں۔
ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ مِن قَبْلِهِۦ هُم بِهِۦ يُؤْمِنُونَ

28:53. جب انہیں پڑھ کر سناتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس کو مانا۔ یہ ہمارے پروردگار کی طرف سے آئی ہوئی سچائی ہے۔ اس سے پہلے ہی سے ہم مسلم ہیں۔
وَإِذَا يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِهِۦٓ إِنَّهُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّنَآ إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلِهِۦ مُسْلِمِينَ

28:54. انہوں نے صبر کیا، بھلائی کے ذریعے برائی دور کر تے رہے اور ہم نے جوکچھ انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہے، اس لئے انہیں دوگنااجر دیا دیا جائے گا۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُم مَّرَّتَيْنِ بِمَا صَبَرُوا۟ وَيَدْرَءُونَ بِٱلْحَسَنَةِ ٱلسَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ يُنفِقُونَ

28:55. بیہودہ بات جب سنتے ہیں تو بے پروائی برتتے ہیں۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمارے اعمال ہمارے لئے، تمہارے اعمال تمہارے لئے۔ تم پر سلام159 ہو۔ جاہلوں کو ہم پسند نہیں کرتے۔
وَإِذَا سَمِعُوا۟ ٱللَّغْوَ أَعْرَضُوا۟ عَنْهُ وَقَالُوا۟ لَنَآ أَعْمَـٰلُنَا وَلَكُمْ أَعْمَـٰلُكُمْ سَلَـٰمٌ عَلَيْكُمْ لَا نَبْتَغِى ٱلْجَـٰهِلِينَ

28:56. (اے محمد!) تم جسے چاہے انہیں سیدھی راہ پرچلانا تم سے نہیں ہوسکتا۔ بلکہ اللہ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ دکھا تا ہے۔ ہدایت پا نے والوں کو وہ خوب جانتا ہے81۔
إِنَّكَ لَا تَهْدِى مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ يَهْدِى مَن يَشَآءُ ۚ وَهُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُهْتَدِينَ

28:57. وہ کہتے ہیں کہ اگرہم تمہارے ساتھ مل کر سیدھی راہ کی پیروی کریں, ہمارے سرزمین سے ہم اچک لئے جائیں گے۔ کیا ہم نے امن دینے والے مقدس مقام کو ان کے لئے ٹھکانا نہیں بنایا34؟ ہر قسم کے پھل ہماری طرف سے رزق کے طور پر اس کی طرف لائے جاتے ہیں۔ پھر بھی ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں310۔
وَقَالُوٓا۟ إِن نَّتَّبِعِ ٱلْهُدَىٰ مَعَكَ نُتَخَطَّفْ مِنْ أَرْضِنَآ ۚ أَوَلَمْ نُمَكِّن لَّهُمْ حَرَمًا ءَامِنًا يُجْبَىٰٓ إِلَيْهِ ثَمَرَٰتُ كُلِّ شَىْءٍ رِّزْقًا مِّن لَّدُنَّا وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

28:58. زندگی کو عیش بنانے والے کتنی ہی بستیوں کو ہم نے تباہ کر ڈالا۔ یہ دیکھو ان کی آبادی۔ ان کے بعد کوئی آباد نہیں ہوئیں مگربہت کم۔ ہم ہی (اس کے) وارث ہوگئے۔
وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍۭ بَطِرَتْ مَعِيشَتَهَا ۖ فَتِلْكَ مَسَـٰكِنُهُمْ لَمْ تُسْكَن مِّنۢ بَعْدِهِمْ إِلَّا قَلِيلًا ۖ وَكُنَّا نَحْنُ ٱلْوَٰرِثِينَ

28:59. بستیوں کے مرکزی شہرمیں جب تک رسول بیھجا نہیں جاتا، تمہارا رب ہلاک کر نے والا نہیں۔ انہیں وہ ہماری آیتوں کو سنائے گا۔ بستی میں رہنے والے ظلم کئے بغیر کسی بستی کو ہم نے تباہ نہیں کیا۔
وَمَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ ٱلْقُرَىٰ حَتَّىٰ يَبْعَثَ فِىٓ أُمِّهَا رَسُولًا يَتْلُوا۟ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتِنَا ۚ وَمَا كُنَّا مُهْلِكِى ٱلْقُرَىٰٓ إِلَّا وَأَهْلُهَا ظَـٰلِمُونَ

28:60. تمہیں جو چیزیں بھی دی جاتی ہیں وہ اس دنیوی زندگی کی عیش اور زینت ہے۔ جو اللہ کے پاس ہے، وہی بہتر اورقائم رہنے والا ہے۔ کیا تم سمجھو گے نہیں۔
وَمَآ أُوتِيتُم مِّن شَىْءٍ فَمَتَـٰعُ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَزِينَتُهَا ۚ وَمَا عِندَ ٱللَّهِ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

28:61. جس کو ہم نے اچھا وعدہ کیا اور وہ اس کو آخرت میں پانے والا بھی ہے ، کیا وہ اس شخص کے مانند ہوسکتا ہے جسے ہم نے اس دنیوی سہولتیں عطا کی ہیں؟ وہ قیامت کے دن (رب کے) سامنے کھڑا کیا جائے گا۔
أَفَمَن وَعَدْنَـٰهُ وَعْدًا حَسَنًا فَهُوَ لَـٰقِيهِ كَمَن مَّتَّعْنَـٰهُ مَتَـٰعَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ثُمَّ هُوَ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ

28:62. جس دن1 وہ انہیں پکارے گااور پوچھے گا کہ جنہیں تم نے میرا شریک ٹہرایا تھا وہ کہاں ہیں؟
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَآءِىَ ٱلَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ

28:63. جن کے خلاف فیصلہ یقینی ہوگیا وہ کہیں گے کے اے ہمارے پروردگار! ہم نے ہی انہیں گمراہ کیا تھا۔ جس طرح ہم گمراہ ہوئے تھے اسی طرح ہم نے انہیں بھی گمراہ کیا۔ اس سے ہٹ کر ہم تیری طرف رجوع کر تے ہیں۔ وہ لوگ ہماری پرستش نہیں کرتے تھے۔
قَالَ ٱلَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ ٱلْقَوْلُ رَبَّنَا هَـٰٓؤُلَآءِ ٱلَّذِينَ أَغْوَيْنَآ أَغْوَيْنَـٰهُمْ كَمَا غَوَيْنَا ۖ تَبَرَّأْنَآ إِلَيْكَ ۖ مَا كَانُوٓا۟ إِيَّانَا يَعْبُدُونَ

28:64. کہا جائے گا کہ اپنے شریکوں کو بلاؤ۔ وہ انہیں بلائیں گے۔ لیکن وہ انہیں جواب نہیں دیں گے۔ اور عذاب بھی دیکھ لیں گے۔ کاش یہ لوگ سیدھی راہ پر چلتے!
وَقِيلَ ٱدْعُوا۟ شُرَكَآءَكُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا۟ لَهُمْ وَرَأَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ۚ لَوْ أَنَّهُمْ كَانُوا۟ يَهْتَدُونَ

28:65. جس دن1 وہ انہیں پکارے گااور پوچھے گا کہ تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا؟
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَآ أَجَبْتُمُ ٱلْمُرْسَلِينَ

28:66. اس دن وہ خبریں بھول جائیں گے۔پس وہ آپس میں ایک دوسرے سے سوال بھی نہیں کریں گے۔
فَعَمِيَتْ عَلَيْهِمُ ٱلْأَنۢبَآءُ يَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا يَتَسَآءَلُونَ

28:67. جس نے توبہ کی، ایمان لے آئے اور نیک عمل کئے وہی لوگ فلح پانے والے ہیں۔
فَأَمَّا مَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ صَـٰلِحًا فَعَسَىٰٓ أَن يَكُونَ مِنَ ٱلْمُفْلِحِينَ

28:68. تمہارا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جسے چاہے چن لیتا ہے۔ ان کو کوئی اختیار نہیں۔ اللہ پاک ہے10۔ان کے شریک ٹہرانے سے وہ بالاتر ہے۔
وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ وَيَخْتَارُ ۗ مَا كَانَ لَهُمُ ٱلْخِيَرَةُ ۚ سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ وَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

28:69. ان کے سینے میں جو کچھ چھپا تے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں، تمہارا رب جانتا ہے۔
وَرَبُّكَ يَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ

28:70. وہی ہے اللہ۔ اس کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں۔ اس دنیا میں اور آخرت میں ساری تعریف اسی کے لئے ہے۔ اختیار بھی اسی کا ہے۔ اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے۔
وَهُوَ ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ لَهُ ٱلْحَمْدُ فِى ٱلْأُولَىٰ وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۖ وَلَهُ ٱلْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

28:71. کہو کہ اس کا جواب دو، اگرقیامت کے دن1 تک اللہ تم پرہمیشہ کے لئے رات طاری کردے تو اللہ کے سوا تمہارے لئے روشنی لا نے والامعبود کون ہے؟ کیا تم سنو گے نہیں؟ 72۔ کہو کہ اس کا جواب دو، اگرقیامت کے دن1 تک اللہ تم پرہمیشہ کے لئے دن طاری کردے تواللہ کے سوا تمہارے لئے سکون دینے والی رات کو لانے والا معبود کون ہے؟ کیا تم غور کروگے نہیں؟
قُلْ أَرَءَيْتُمْ إِن جَعَلَ ٱللَّهُ عَلَيْكُمُ ٱلَّيْلَ سَرْمَدًا إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ مَنْ إِلَـٰهٌ غَيْرُ ٱللَّهِ يَأْتِيكُم بِضِيَآءٍ ۖ أَفَلَا تَسْمَعُونَ

28:73. تم سکون حاصل کرنے ، اس کے فضل کو تلاش کرنے اور شکر ادا کرنے کے لئے اس نے تمہارے لئے جو رات دن بنائے وہ اس کی مہربانی ہے۔ 74۔ جس دن1 وہ انہیں پکارے گااور پوچھے گا کہ جنہیں تم نے میرا شریک ٹہرایا تھا وہ کہاں ہیں؟ 75۔ ہر قوم سے ہم ایک گواہ الگ کریں گے اور کہیں گے کہ تم اپنی دلیلیں پیش کرو۔ اس وقت وہ جان لیں گے کہ حق اللہ ہی کیلئے ہے۔ جو کچھ وہ افترا کرتے تھے ان سے وہ گم ہوجائے گا۔
وَمِن رَّحْمَتِهِۦ جَعَلَ لَكُمُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ لِتَسْكُنُوا۟ فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا۟ مِن فَضْلِهِۦ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

28:76. قارون، موسیٰ کی قوم میں سے ایک تھا۔ان پر وہ ظلم کیا۔ اس کے لئے ہم نے خزانے دے رکھے تھے۔ جن کی کنجیوں کو اٹھانا کئی طاقتور لوگوں پر بھاری تھا۔ یاد دلاؤ جبکہ اس کی قوم نے ان سے کہا کہ غرور مت کرو، غرور کر نے والوں کو اللہ پسند نہیں کرتا۔
۞ إِنَّ قَـٰرُونَ كَانَ مِن قَوْمِ مُوسَىٰ فَبَغَىٰ عَلَيْهِمْ ۖ وَءَاتَيْنَـٰهُ مِنَ ٱلْكُنُوزِ مَآ إِنَّ مَفَاتِحَهُۥ لَتَنُوٓأُ بِٱلْعُصْبَةِ أُو۟لِى ٱلْقُوَّةِ إِذْ قَالَ لَهُۥ قَوْمُهُۥ لَا تَفْرَحْ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلْفَرِحِينَ

28:77. (اور کہا کہ) اللہ نے جو تم کودے رکھا ہے اس میں آخرت کی زندگی طلب کر۔ اس دنیا میں اپنا فرض نہ بھول۔ جس طرح اللہ نے تجھ پراحسان کیا ہے تم بھی احسان کرو۔ زمین میں فساد کا طالب نہ بن۔ فساد کر نے والوں کو اللہ پسند نہیں کرتا۔
وَٱبْتَغِ فِيمَآ ءَاتَىٰكَ ٱللَّهُ ٱلدَّارَ ٱلْـَٔاخِرَةَ ۖ وَلَا تَنسَ نَصِيبَكَ مِنَ ٱلدُّنْيَا ۖ وَأَحْسِن كَمَآ أَحْسَنَ ٱللَّهُ إِلَيْكَ ۖ وَلَا تَبْغِ ٱلْفَسَادَ فِى ٱلْأَرْضِ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلْمُفْسِدِينَ

28:78. اس نے کہا کہ میرے پاس جو علم ہے اسی بنا پر یہ مجھے دیاگیا ہے۔ کیا وہ نہیں جانتا کہ اس سے زیادہ طاقتور اور جمعیت والے کئی نسلوں کو اس سے پہلے اللہ نے ہلاک کرچکا ہے؟ ان کے گناہوں کے بارے میں ان مجرموں سے پوچھا نہیں جائے گا۔
قَالَ إِنَّمَآ أُوتِيتُهُۥ عَلَىٰ عِلْمٍ عِندِىٓ ۚ أَوَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ ٱللَّهَ قَدْ أَهْلَكَ مِن قَبْلِهِۦ مِنَ ٱلْقُرُونِ مَنْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَأَكْثَرُ جَمْعًا ۚ وَلَا يُسْـَٔلُ عَن ذُنُوبِهِمُ ٱلْمُجْرِمُونَ

28:79. اپنی زینت کے ساتھ وہ اپنی قوم کے پاس گیا۔ اس دنیوی زندگی کوچاہنے والے کہنے لگے کہ جس طرح قارون کو دیا گیا تھا کاش! ہمیں بھی دیا جاتا۔ وہ تو بڑا ہی قسمت والا ہے۔
فَخَرَجَ عَلَىٰ قَوْمِهِۦ فِى زِينَتِهِۦ ۖ قَالَ ٱلَّذِينَ يُرِيدُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا يَـٰلَيْتَ لَنَا مِثْلَ مَآ أُوتِىَ قَـٰرُونُ إِنَّهُۥ لَذُو حَظٍّ عَظِيمٍ

28:80. جنہیں علم دیا گیا تھا وہ کہنے لگے کہ تمہارے لئے خرابی ہے۔ جس نے ایمان لاکر نیک عمل کیا اس کے لئے اللہ کی اجرت ہی بہتر ہے۔ صبر کر نے والوں کے سوا دوسروں کو وہ نہیں ملتا۔
وَقَالَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْعِلْمَ وَيْلَكُمْ ثَوَابُ ٱللَّهِ خَيْرٌ لِّمَنْ ءَامَنَ وَعَمِلَ صَـٰلِحًا وَلَا يُلَقَّىٰهَآ إِلَّا ٱلصَّـٰبِرُونَ

28:81. اسے اس کے گھر کے ساتھ ہم نے زمین میں دھنسا دیا۔ اللہ کے سوا اس کو مدد کر نے والی کوئی جماعت نہیں تھی۔ وہ مدد حاصل کر نے والا بھی نہیں تھا۔
فَخَسَفْنَا بِهِۦ وَبِدَارِهِ ٱلْأَرْضَ فَمَا كَانَ لَهُۥ مِن فِئَةٍ يَنصُرُونَهُۥ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَمَا كَانَ مِنَ ٱلْمُنتَصِرِينَ

28:82. پہلے دن اس کی خوشحالی پر آرزو کر نے والے اس دن سویرے کہنے لگے کہ افسوس! اللہ اپنے بندوں میں جسے چاہتا ہے اس کو مال و دولت کشادہ کر دیتا ہے اور تنگ بھی کر دیتا ہے۔ اللہ ا گر ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو ہمیں بھی زمین میں دھنسا دیا ہوتا۔ افسوس! (اللہ کا) انکار کرنے والے کامیاب نہیں ہوتے۔
وَأَصْبَحَ ٱلَّذِينَ تَمَنَّوْا۟ مَكَانَهُۥ بِٱلْأَمْسِ يَقُولُونَ وَيْكَأَنَّ ٱللَّهَ يَبْسُطُ ٱلرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ وَيَقْدِرُ ۖ لَوْلَآ أَن مَّنَّ ٱللَّهُ عَلَيْنَا لَخَسَفَ بِنَا ۖ وَيْكَأَنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلْكَـٰفِرُونَ

28:83. زمین میں تکبر اور فساد نہ چاہنے والوں کے لئے ہم نے اس آخرت کی زندگی بنائی ہے۔ اچھا انجام (اللہ سے) ڈرنے والوں ہی کے لئے ہے۔
تِلْكَ ٱلدَّارُ ٱلْـَٔاخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا ۚ وَٱلْعَـٰقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ

28:84. نیکی لانے والوں کو اس سے بہتر ملے گا۔ برائی لا نے والوں کے لئے ان کے عمل کے سوا دوسرا کچھ بدلہ نہ دیا جائے گا۔
مَن جَآءَ بِٱلْحَسَنَةِ فَلَهُۥ خَيْرٌ مِّنْهَا ۖ وَمَن جَآءَ بِٱلسَّيِّئَةِ فَلَا يُجْزَى ٱلَّذِينَ عَمِلُوا۟ ٱلسَّيِّـَٔاتِ إِلَّا مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

28:85. (اے محمد!) تم پر جس نے اس قرآن کو فرض کیا ہے وہ تمہیں اسی جگہ پر پہنچانے والا ہے 311جہاں سے تم آئے ہو۔ کہو کہ میرا رب اچھی طرح جانتا ہے کہ ہدایت لا نے والا کون ؟ اور صریح گمراہی میں رہنے والا کون؟
إِنَّ ٱلَّذِى فَرَضَ عَلَيْكَ ٱلْقُرْءَانَ لَرَآدُّكَ إِلَىٰ مَعَادٍ ۚ قُل رَّبِّىٓ أَعْلَمُ مَن جَآءَ بِٱلْهُدَىٰ وَمَنْ هُوَ فِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ

28:86. تم اس توقع میں نہیں تھے کہ یہ کتاب تمہیں دیا جائے گا۔مگر تمہارے رب کی مہربانی کے سوا (یہ نازل نہیں کیا گیا) 344۔پس تم (اللہ کا) انکارکر نے والوں کے حمایتی نہ بنو۔
وَمَا كُنتَ تَرْجُوٓا۟ أَن يُلْقَىٰٓ إِلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبُ إِلَّا رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ ظَهِيرًا لِّلْكَـٰفِرِينَ

28:87. اللہ کی آیتیں تمہیں نازل کئے جا نے کے بعد اس سے تمہیں (کوئی بھی چیز ) روک نہ دیں۔اپنے رب کی طرف بلاتے رہو۔اور شرک کر نے والوں میں سے نہ ہوجاؤ۔ 88۔ اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکارو۔ اس کے سوا عبادت کے لائق کوئی اور نہیں۔ اس کے چہرے کے سوا ہرچیز فنا ہوجائے گی۔ اسی کے لئے فرمانروائی ہے۔ اسی کی طرف پھر سے لوٹائے جاؤگے۔
وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنْ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ بَعْدَ إِذْ أُنزِلَتْ إِلَيْكَ ۖ وَٱدْعُ إِلَىٰ رَبِّكَ ۖ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ

By Farook