سورۃ : 29 سورۃ العنکبوت ۔ مکڑی
کل آیتیں : 69
اس سورت کی آیت نمبر 41 میں غلط عقیدہ رکھنے والوں کے لئے مکڑی کے جال کی مثال دی گئی ہے ، اس لئے اس سورت کا نام یہ رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ... 1۔ الف، لام، میم2۔
29:2. کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ صرف یہ کہہ دینے کی وجہ سے کہ ہم ایمان لے آئے، انہیں آزمائے بغیر چھوڑ دیں گے؟
أَحَسِبَ ٱلنَّاسُ أَن يُتْرَكُوٓا۟ أَن يَقُولُوٓا۟ ءَامَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ
29:3. ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو بھی ہم نے آزمایاہے484۔ سچ بولنے والوں کو اللہ جانتا ہے، اور جھوٹوں کو بھی جانتا ہے۔
وَلَقَدْ فَتَنَّا ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۖ فَلَيَعْلَمَنَّ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ صَدَقُوا۟ وَلَيَعْلَمَنَّ ٱلْكَـٰذِبِينَ
29:4. کیا برائی کر نے والے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہم سے بڑھ جائیں گے؟ ان کا یہ فیصلہ بہت ہی برا ہے۔
أَمْ حَسِبَ ٱلَّذِينَ يَعْمَلُونَ ٱلسَّيِّـَٔاتِ أَن يَسْبِقُونَا ۚ سَآءَ مَا يَحْكُمُونَ
29:5. جو اللہ کی ملاقات488 کا توقع رکھتے ہیں انکے لئے اللہ کا میعاد ضرور آنے والا ہے۔ وہ سننے والا488، جاننے والا ہے۔
مَن كَانَ يَرْجُوا۟ لِقَآءَ ٱللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ لَـَٔاتٍ ۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ
29:6. جو محنت کرتا ہے وہ اپنے ہی لئے محنت کر تا ہے۔ تمام جہاں والوں سے اللہ بے نیاز ہے485۔
وَمَن جَـٰهَدَ فَإِنَّمَا يُجَـٰهِدُ لِنَفْسِهِۦٓ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَغَنِىٌّ عَنِ ٱلْعَـٰلَمِينَ
29:7. جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کی برائیاں ہم ان سے دور کر دیں گے498۔ وہ جو اچھے کا م کر رہے تھے ان کا بدلہ دیں گے۔
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّـَٔاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
29:8. ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی تاکید کی ہے۔ اگر وہ مجھے شریک ٹہرانے کے لئے زبردستی کریں جس کا تمہیں علم نہیں تو ان کی اطاعت نہ کرو۔ میری ہی طرف تمہیں لوٹ کر آنا ہے۔ تم جو کچھ کر رہے تھے میں تمہیں بتاؤں گا۔
وَوَصَّيْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ بِوَٰلِدَيْهِ حُسْنًا ۖ وَإِن جَـٰهَدَاكَ لِتُشْرِكَ بِى مَا لَيْسَ لَكَ بِهِۦ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَآ ۚ إِلَىَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
29:9. ایمان لا کر نیک عمل کر نے والوں کو ہم نیکوں کے ساتھ شامل کریں گے۔
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِى ٱلصَّـٰلِحِينَ
29:10. لوگوں میں ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے۔ اللہ کے معاملے میں جب انہیں تکلیف دی جاتی ہے تو انسانوں کی اس ایذا کووہ اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں۔ تمہارے رب کی طرف سے مدد آجائے تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ تھے۔ جہاں والوں کے سینوں میں جو کچھ ہے کیا اس سے اللہ واقف نہیں ہے؟
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ فَإِذَآ أُوذِىَ فِى ٱللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ ٱلنَّاسِ كَعَذَابِ ٱللَّهِ وَلَئِن جَآءَ نَصْرٌ مِّن رَّبِّكَ لَيَقُولُنَّ إِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ ۚ أَوَلَيْسَ ٱللَّهُ بِأَعْلَمَ بِمَا فِى صُدُورِ ٱلْعَـٰلَمِينَ
29:11. ایمان والوں کو بھی اللہ جانتا ہے اور منافقوں کو بھی جانتا ہے۔
وَلَيَعْلَمَنَّ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَلَيَعْلَمَنَّ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ
29:12. (اللہ کا) انکار کر نے والے ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے راہ کی پیروی کرو۔ ان کی گناہوں میں وہ لوگ کچھ بھی بوجھ اٹھانے والے نہیں۔ وہ لوگ جھوٹے ہیں۔
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّبِعُوا۟ سَبِيلَنَا وَلْنَحْمِلْ خَطَـٰيَـٰكُمْ وَمَا هُم بِحَـٰمِلِينَ مِنْ خَطَـٰيَـٰهُم مِّن شَىْءٍ ۖ إِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ
29:13. وہ اپنے بوجھ اٹھائیں گے، اپنے بوجھ کے ساتھ کچھ دوسرے بوجھ بھی اٹھائیں گے254۔ ان کے افترا پردازی کے بارے میں قیامت کے دن باز پرس کئے جائیں گے۔
وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَّعَ أَثْقَالِهِمْ ۖ وَلَيُسْـَٔلُنَّ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ عَمَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ
29:14. ہم نے نوح کو ا ن کی قوم کے پاس بھیجا۔ وہ ان کے ساتھ ایک ہزار سال کو پچاس سال کم483 بسر کرے۔ ظلم کر نے کی حالت میں انہیں بڑے سیلاب نے آ پکڑا۔
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦ فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا فَأَخَذَهُمُ ٱلطُّوفَانُ وَهُمْ ظَـٰلِمُونَ
29:15. پھر ہم نے انہیں اور کشتی میں رہنے والوں کو بچالیا۔ اس کو دنیا والوں کے لئے ایک نشانی بنادیا222۔
فَأَنجَيْنَـٰهُ وَأَصْحَـٰبَ ٱلسَّفِينَةِ وَجَعَلْنَـٰهَآ ءَايَةً لِّلْعَـٰلَمِينَ
29:16. یاد دلاؤ جبکہ ابراھیم نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو۔اسی سے ڈرو۔ اگر تم جانو تو یہی تمہارے لئے بہتر ہے۔
وَإِبْرَٰهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُ ۖ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
29:17. اللہ کے سوا تمہاری تصور کی بنائی ہوئی بتوں ہی کی تم پرستش کر رہے ہو۔ اللہ کے سوا جن کی تم پرستش کرتے ہووہ تمہیں دولت دے نہیں سکتے۔ پس تم اللہ ہی سے دولت طلب کرو۔ اسی کی عبادت کرو۔ اس کا شکر ادا کرو۔ اسی کے پاس تم پھر سے لوٹائے جاؤگے۔
إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوْثَـٰنًا وَتَخْلُقُونَ إِفْكًا ۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ لَكُمْ رِزْقًا فَٱبْتَغُوا۟ عِندَ ٱللَّهِ ٱلرِّزْقَ وَٱعْبُدُوهُ وَٱشْكُرُوا۟ لَهُۥٓ ۖ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
29:18. اگر تم جھوٹ سمجھو گے تو تم سے پہلے بہت سی قومیں جھوٹ سمجھا تھا۔ رسول کے ذمہ صاف طور سے پیغام پہنچانے کے سوا کچھ اور (فرض) نہیں81۔
وَإِن تُكَذِّبُوا۟ فَقَدْ كَذَّبَ أُمَمٌ مِّن قَبْلِكُمْ ۖ وَمَا عَلَى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ
29:19. کیا انہوں نے نہیں جانا کہ اللہ پہلی بار کس طرح پیدا کر تا ہے؟ پھر اس کو دوبارہ تخلیق کرے گا۔ یہ اللہ کے لئے آسان ہے۔
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ كَيْفَ يُبْدِئُ ٱللَّهُ ٱلْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥٓ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌ
29:20. کہہ دو کہ زمین میں سفر کرو۔ غور کرو کہ اللہ نے کس طرح پہلی بار پیدا کیا ؟ پھر اللہ دوسری بار پیدا کر ے گا۔ اللہ ہر چیز پر قدرت والا ہے۔
قُلْ سِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَٱنظُرُوا۟ كَيْفَ بَدَأَ ٱلْخَلْقَ ۚ ثُمَّ ٱللَّهُ يُنشِئُ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْـَٔاخِرَةَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ
29:21. وہ جسے چاہے عذاب دے گا۔ اور جس پر چاہے رحم کر ے گا۔ اسی کے پاس تم لے جائے جاؤگے۔
يُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ وَيَرْحَمُ مَن يَشَآءُ ۖ وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ
29:22. زمین اور آسمان507 میں تم (اللہ سے) جیتنے والے نہیں۔ اللہ کے سوا تمہارا کوئی کارساز ہے اور نہ مددگار۔
وَمَآ أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا فِى ٱلسَّمَآءِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّ وَلَا نَصِيرٍ
29:23. اللہ کی آیتوں اور اس کی ملاقات488 کا انکار کر نے والے میری (یعنی اللہ کی)رحمت سے مایوس ہوگئے ہیں471۔ ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ وَلِقَآئِهِۦٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ يَئِسُوا۟ مِن رَّحْمَتِى وَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
29:24. ان کی قوم کا جواب یہ کہنے کے سوا اور کچھ نہ تھا کہ ان کو قتل کردو۔ یا آگ لگا کر جلا دو۔ انہیں اللہ نے آگ سے بچا لیا269۔ ایمان رکھنے والوں کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں۔
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُوا۟ ٱقْتُلُوهُ أَوْ حَرِّقُوهُ فَأَنجَىٰهُ ٱللَّهُ مِنَ ٱلنَّارِ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
29:25. اس نے کہا کہ اس دنیوی زندگی میں تمہارے آپس کی محبت ہی کی وجہ سے اللہ کے سوا تم بتوں کو ایجاد کرلیا ہے۔پھر قیامت کے دن1 تم میں ایک دوسرے کاانکار کر یں گے۔ تم میں ایک دوسرے پر لعنت بھیجیں گے۔ تمہارا ٹھکانا جہنم ہے۔ تمہیں مدد کر نے والے کوئی نہیں۔
وَقَالَ إِنَّمَا ٱتَّخَذْتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَوْثَـٰنًا مَّوَدَّةَ بَيْنِكُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ ثُمَّ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ يَكْفُرُ بَعْضُكُم بِبَعْضٍ وَيَلْعَنُ بَعْضُكُم بَعْضًا وَمَأْوَىٰكُمُ ٱلنَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّـٰصِرِينَ
29:26. ان پر لوط ایمان لے آئے۔ (ابراھیم نے) کہا کہ میں میرے رب کی طرف ہجرت460 کر نے والا ہوں۔ وہ زبردست، حکمت والا ہے۔
۞ فَـَٔامَنَ لَهُۥ لُوطٌ ۘ وَقَالَ إِنِّى مُهَاجِرٌ إِلَىٰ رَبِّىٓ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ
29:27. ان کو اسحاق اور یعقوب عطا کئے۔ ان کی نسل میں نبی کی لیاقت اور کتاب عطا کی۔ ان کو ان کا اجر اس دنیا میں دیا گیا اور آخرت میں بھی وہ نیک لوگوں میں ہوں گے۔
وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِى ذُرِّيَّتِهِ ٱلنُّبُوَّةَ وَٱلْكِتَـٰبَ وَءَاتَيْنَـٰهُ أَجْرَهُۥ فِى ٱلدُّنْيَا ۖ وَإِنَّهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
29:28. لوط کو بھی (ہم نے بھیجا) ۔ تم بے حیائی کا کام کر تے ہو۔ دنیا والوں میں تم سے پہلے کوئی ایسا نہیں کیا۔
وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ ٱلْفَـٰحِشَةَ مَا سَبَقَكُم بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِّنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ
29:29. اس نے اپنی قوم سے جب کہا کہ تم صحیح راستہ چھوڑ کر مردوں کے پاس جاتے ہو؟ کیا تم اپنی مجلسوں میں وہ نفرت انگیز کام کرتے ہو؟ تو ان کی قوم کا جواب یہ کہنے کے سوا اور کچھ نہ تھاکہ اگر تم سچے ہو تو اللہ کا عذاب لے آؤ۔
أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ ٱلرِّجَالَ وَتَقْطَعُونَ ٱلسَّبِيلَ وَتَأْتُونَ فِى نَادِيكُمُ ٱلْمُنكَرَ ۖ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُوا۟ ٱئْتِنَا بِعَذَابِ ٱللَّهِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
29:30. اس نے کہا کہ اے میرے رب!اس مفسد قوم کے خلاف میری مدد فرما!
قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِى عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْمُفْسِدِينَ
29:31. ہمارے قاصد161جب ابراھیم کے پاس خوشخبری لے آئے تو کہنے لگے کہ اس بستی والے ظالم ہیں۔ اس بستی والوں کو ہم ہلاک کر نے والے ہیں۔ 32۔ ابراھیم نے کہا کہ وہاں تو لوط ہیں! وہ کہنے لگے کہ وہاں رہنے والوں کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہم ان کو اور ان کے گھر والوں کو بچالیں گے سوائے ان کی بیوی کے۔ وہ (ہلاک ہونے والوں کے ساتھ) ٹہر جائے گی۔
وَلَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَآ إِبْرَٰهِيمَ بِٱلْبُشْرَىٰ قَالُوٓا۟ إِنَّا مُهْلِكُوٓا۟ أَهْلِ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةِ ۖ إِنَّ أَهْلَهَا كَانُوا۟ ظَـٰلِمِينَ
29:33. جب ہمارے قاصد161 لوط کے پاس آئے تو وہ غمگین اور تنگ دل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ خوف نہ کھاؤاور آزردہ نہ ہوں۔ تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو ہم بچا لیں گے، سوائے تمہاری بیوی کے۔ وہ (ہلاک ہو نے والوں کے ساتھ) ٹہر جائے گی۔
وَلَمَّآ أَن جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِىٓءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالُوا۟ لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ ۖ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهْلَكَ إِلَّا ٱمْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ ٱلْغَـٰبِرِينَ
29:34. (اور یہ بھی کہا کہ) ان لوگوں کی بدکاری کی وجہ سے ہم اس بستی والوں پر آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہیں۔
إِنَّا مُنزِلُونَ عَلَىٰٓ أَهْلِ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةِ رِجْزًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ بِمَا كَانُوا۟ يَفْسُقُونَ
29:35. سمجھنے والی قوم کے لئے وہاں ہم نے واضح نشانی چھوڑرکھا ہے۔
وَلَقَد تَّرَكْنَا مِنْهَآ ءَايَةًۢ بَيِّنَةً لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
29:36. شہر مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو (بھیجا)۔ اس نے کہا کہ اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو۔ قیامت کے دن1 کو مانو۔ زمین میں فساد کر تے ہوئے نہ پھرو۔
وَإِلَىٰ مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا فَقَالَ يَـٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱرْجُوا۟ ٱلْيَوْمَ ٱلْـَٔاخِرَ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
29:37. انہوں نے اس کو جھوٹا سمجھا۔ انہیں زلزلے نے آپکڑا۔ صبح میں وہ اپنے گھروں میں گرے پڑے ہوئے تھے۔
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ ٱلرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا۟ فِى دَارِهِمْ جَـٰثِمِينَ
29:38. قوم عاد اور ثمود کو بھی (ہم نے ہلاک کر دیا)۔ ان کے رہائش گاہوں سے یہ تمہیں صاف ظاہر ہے۔ ان کے اعمال کو شیطان نے انہیں آراستہ بنا کر دکھایا۔ وہ لوگ عقلمند ہو نے کے باوجود (نیک) راہ سے انہیں روک دیا۔
وَعَادًا وَثَمُودَا۟ وَقَد تَّبَيَّنَ لَكُم مِّن مَّسَـٰكِنِهِمْ ۖ وَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ أَعْمَـٰلَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ ٱلسَّبِيلِ وَكَانُوا۟ مُسْتَبْصِرِينَ
29:39. قارون ،فرعون اور ہامان کو بھی (ہم نے ہلاک کر دیا)۔ ان کے پاس موسیٰ نے واضح نشانیاں لے کر آئے۔ وہ لوگ زمین میں تکبر کر نے لگے۔ اور وہ جیتنے والے نہیں تھے۔
وَقَـٰرُونَ وَفِرْعَوْنَ وَهَـٰمَـٰنَ ۖ وَلَقَدْ جَآءَهُم مُّوسَىٰ بِٱلْبَيِّنَـٰتِ فَٱسْتَكْبَرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا كَانُوا۟ سَـٰبِقِينَ
29:40. ہر ایک کو ہم نے ان کے گناہ کی وجہ سے سزا دی۔ ان میں سے بعض پر پتھروں کی بارش بھیجا۔ ان میں سے بعض کو زوردار آواز نے آ پکڑا۔ ان میں سے بعض کو ہم نے زندہ زمین میں دھنسا دیا۔ ان میں سے بعض کو غرق کردیا۔ اللہ ان پر ظلم کر نے والا نہیں تھا۔ بلکہ وہ خوداپنے آپ پر ظلم کر رہے تھے۔
فَكُلًّا أَخَذْنَا بِذَنۢبِهِۦ ۖ فَمِنْهُم مَّنْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِ حَاصِبًا وَمِنْهُم مَّنْ أَخَذَتْهُ ٱلصَّيْحَةُ وَمِنْهُم مَّنْ خَسَفْنَا بِهِ ٱلْأَرْضَ وَمِنْهُم مَّنْ أَغْرَقْنَا ۚ وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَـٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ
29:41. اللہ کے سوا محافظ بنانے والے کی مثال مکڑی جیسی ہے۔ وہ اپنے لئے ایک گھر بنالیتی ہے۔ تمام گھروں میں مکڑی کا گھر ہی سب سے زیادہ کمزور ہے۔کیا وہ (اسے ) جاننا نہیں چاہئے تھا؟
مَثَلُ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوْلِيَآءَ كَمَثَلِ ٱلْعَنكَبُوتِ ٱتَّخَذَتْ بَيْتًا ۖ وَإِنَّ أَوْهَنَ ٱلْبُيُوتِ لَبَيْتُ ٱلْعَنكَبُوتِ ۖ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ
29:42. اللہ کے سوا جن چیزوں کو وہ پکارتے ہیں اللہ اسے جانتا ہے۔ وہ زبردست، حکمت والا ہے۔
إِنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ مِن شَىْءٍ ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ
29:43. ان مثالوں کو ہم لوگوں کو سناتے ہیں۔ عقلمندوں کے سوا دوسرے اس کو نہیں سمجھیں گے۔
وَتِلْكَ ٱلْأَمْثَـٰلُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ ۖ وَمَا يَعْقِلُهَآ إِلَّا ٱلْعَـٰلِمُونَ
29:44. آسمانوں507 اور زمین کو مناسب سبب کے ساتھ اللہ نے پیدا کیا۔ ایمان والوں کے لئے اس میں معقول نشانی ہے۔
خَلَقَ ٱللَّهُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ
پارہ : 21
29:45. (اے محمد!) کتاب سے جو تم پر وحی کی جاتی ہے اسے سناؤ۔ نماز قائم کرو۔ نماز بے حیائی کے کاموں سے اور برائی سے روکتی ہے۔ اللہ کی یاد ہی بہت بڑی چیز ہے۔ تم جو کچھ کر تے ہو اللہ جانتا ہے۔
ٱتْلُ مَآ أُوحِىَ إِلَيْكَ مِنَ ٱلْكِتَـٰبِ وَأَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ ۖ إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ تَنْهَىٰ عَنِ ٱلْفَحْشَآءِ وَٱلْمُنكَرِ ۗ وَلَذِكْرُ ٱللَّهِ أَكْبَرُ ۗ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ
29:46. اہل کتاب میں سے جو ظالم ہیں ان کے سوا دوسروں27 سے بجز بہتر طریقے سے بحث نہ کرو۔ اور کہو کہ ہم پر جو نازل ہوئی ہے اور تم پر جونازل ہوئی ہے ہم ان پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہمارا معبوداور تمہارامعبود ایک ہی ہے۔ ہم اسی کے فرماں بردار ہیں۔
۞ وَلَا تُجَـٰدِلُوٓا۟ أَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ إِلَّا بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ إِلَّا ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مِنْهُمْ ۖ وَقُولُوٓا۟ ءَامَنَّا بِٱلَّذِىٓ أُنزِلَ إِلَيْنَا وَأُنزِلَ إِلَيْكُمْ وَإِلَـٰهُنَا وَإِلَـٰهُكُمْ وَٰحِدٌ وَنَحْنُ لَهُۥ مُسْلِمُونَ
29:47. اسی طرح ہم نے تمہیںیہ کتاب نازل کی ہے۔ ہم نے جس کو کتاب عطا کی ہے وہ اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ (جنہیں کتاب نہیں دی گئی) ان میں سے بھی اس پر ایمان رکھنے والے ہیں۔ (ہمارا) انکار کر نے والوں کے سوا کوئی دوسرا ہماری آیتوں کو جھٹلاتا نہیں۔
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَآ إِلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ ۚ فَٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ يُؤْمِنُونَ بِهِۦ ۖ وَمِنْ هَـٰٓؤُلَآءِ مَن يُؤْمِنُ بِهِۦ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِـَٔايَـٰتِنَآ إِلَّا ٱلْكَـٰفِرُونَ
29:48. (اے محمد!) اس سے پہلے تم کسی کتاب 4سے پڑھنے والے نہیں تھے۔ (آئندہ بھی) تم اپنے داہنے ہاتھ سے اس کو لکھو گے بھی نہیں152&312۔ اگر ایسا ہو تا تو ناقص لوگ شبہ میں پڑے ہوتے۔
وَمَا كُنتَ تَتْلُوا۟ مِن قَبْلِهِۦ مِن كِتَـٰبٍ وَلَا تَخُطُّهُۥ بِيَمِينِكَ ۖ إِذًا لَّٱرْتَابَ ٱلْمُبْطِلُونَ
29:49. بلکہ یہ تو واضح آیتیں ہیں۔ ان کے دلوں میں ہے420 جنہیں علم عطا ہوا ہے۔ ظلم کر نے والوں کے سوا کوئی اورہماری آیتوں کو انکار نہیں کرتے۔
بَلْ هُوَ ءَايَـٰتٌۢ بَيِّنَـٰتٌ فِى صُدُورِ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْعِلْمَ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِـَٔايَـٰتِنَآ إِلَّا ٱلظَّـٰلِمُونَ
29:50. وہ کہتے ہیں کہ انہیں ان کے رب کی طرف سے معجزات نازل کیا نہیں جانا تھا؟ (اے محمد!) کہہ دو کہ معجزات اللہ ہی کے پاس ہیں269۔ میں تو صرف خبردار کر نے والا ہوں۔
وَقَالُوا۟ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ ءَايَـٰتٌ مِّن رَّبِّهِۦ ۖ قُلْ إِنَّمَا ٱلْـَٔايَـٰتُ عِندَ ٱللَّهِ وَإِنَّمَآ أَنَا۠ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
29:51. کیا انہیں یہ کافی نہیں کہ ہم نے یہ کتاب تم پر نازل کی ہے جو انہیں سنائی جاتی ہے۔ ایمان لانے والوں کے لئے اس میں رحمت اور نصیحت ہے۔
أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّآ أَنزَلْنَا عَلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَرَحْمَةً وَذِكْرَىٰ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
29:52. کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان نگرانی کے لئے اللہ ہی کافی ہے۔جو کچھ آسمانوں507 اور زمین میں ہے، وہ جانتا ہے۔ باطل کو مان کر اللہ کا انکار کر نے والے ہی نقصان اٹھا نے والے ہیں۔
قُلْ كَفَىٰ بِٱللَّهِ بَيْنِى وَبَيْنَكُمْ شَهِيدًا ۖ يَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۗ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱلْبَـٰطِلِ وَكَفَرُوا۟ بِٱللَّهِ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ
29:53. وہ عذاب کے لئے تم سے جلدی کر رہے ہیں۔اگرایک مقررہ مدت نہ ہوتی تو عذاب انہیں آپہنچا ہوگا۔ ان کی بے خبری میں اچانک وہ ان کے پاس آجائے گی۔
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلْعَذَابِ ۚ وَلَوْلَآ أَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَآءَهُمُ ٱلْعَذَابُ وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
29:54. وہ تمہارے پاس عذاب جلدی طلب کر رہے ہیں۔ (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو جہنم گھیر لے گا۔
يَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلْعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌۢ بِٱلْكَـٰفِرِينَ
29:55. جس دن1 عذاب ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے انہیں ڈھانک لے گا تو (اللہ) کہے گا کہ جو کچھ تم کررہے تھے اس کا مزہ چکھو۔
يَوْمَ يَغْشَىٰهُمُ ٱلْعَذَابُ مِن فَوْقِهِمْ وَمِن تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ وَيَقُولُ ذُوقُوا۟ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
29:56. اے میرے ایماندار بندو! میری زمین بہت وسیع ہے، میری ہی عبادت کرو۔
يَـٰعِبَادِىَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّ أَرْضِى وَٰسِعَةٌ فَإِيَّـٰىَ فَٱعْبُدُونِ
29:57. ہر شخص موت کا مزہ چکھنے والا ہی ہے۔ پھر تم میرے ہی پاس واپس لائے جاؤگے۔
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ ٱلْمَوْتِ ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ
29:58. جو لوگ ایمان لائے اورنیک عمل کئے انہیں جنت کی محلوں میں بسائیں گے۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہتی ہوں گی۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ محنت کر نے والوں کا اجربہت اچھا ہے۔
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَنُبَوِّئَنَّهُم مِّنَ ٱلْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ نِعْمَ أَجْرُ ٱلْعَـٰمِلِينَ
29:59. وہ لوگ صبر کریں گے، اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھیں گے۔
ٱلَّذِينَ صَبَرُوا۟ وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
29:60. کتنے ہی جاندار ہیں جو اپنی روزی اٹھائے نہیں پھر تے۔ ان کو اور تم کو اللہ ہی رزق دیتا ہے463۔ وہ سننے والا488، جاننے والا ہے۔
وَكَأَيِّن مِّن دَآبَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا ٱللَّهُ يَرْزُقُهَا وَإِيَّاكُمْ ۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ
29:61. اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ سورج اور چاند کو اپنے قابو میں رکھنے والا کون ہے؟ تو وہ کہیں گے کہ اللہ۔ ایسا ہو تو وہ کیسے رخ پھیرے جاتے ہیں؟
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَسَخَّرَ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُ ۖ فَأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ
29:62. اللہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے دولت کی فراوانی کر دیتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے ایک انداز سے دیتا ہے۔ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
ٱللَّهُ يَبْسُطُ ٱلرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ وَيَقْدِرُ لَهُۥٓ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ
29:63. اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان سے پانی اتا ر کر زمین کو اس کے مرنے کے بعداس کے ذریعے اس کو زندہ کر نے والا کون ہے تو وہ کہیں گے کہ اللہ۔ تم کہو کہ سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہے۔بلکہ ان میں سے اکثر لوگ سمجھتے نہیں۔
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّن نَّزَّلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَحْيَا بِهِ ٱلْأَرْضَ مِنۢ بَعْدِ مَوْتِهَا لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُ ۚ قُلِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ
29:64. اس دنیا کی زندگی کھیل اور تماشے کے سوا کچھ نہیں۔ آخرت کی زندگی ہی زندگی ہے۔ کاش! وہ جانتے ہوتے؟
وَمَا هَـٰذِهِ ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَآ إِلَّا لَهْوٌ وَلَعِبٌ ۚ وَإِنَّ ٱلدَّارَ ٱلْـَٔاخِرَةَ لَهِىَ ٱلْحَيَوَانُ ۚ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ
29:65. جب وہ کشتی میں سوار ہوکر جا تے ہیں تو عبادت کو اسی کے لئے خالص کر تے ہوئے اللہ ہی کو پکارتے ہیں۔ پھر انہیں بچاکر کنارے پر لے آتے ہیں تو وہ شرک کر نے لگ جاتے ہیں۔
فَإِذَا رَكِبُوا۟ فِى ٱلْفُلْكِ دَعَوُا۟ ٱللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ فَلَمَّا نَجَّىٰهُمْ إِلَى ٱلْبَرِّ إِذَا هُمْ يُشْرِكُونَ
29:66. ہم نے جو انہیں دیا ہے اس کا وہ انکار کر نے دو۔ مزے اڑانے دو۔ عنقریب وہ جان جائیں گے۔
لِيَكْفُرُوا۟ بِمَآ ءَاتَيْنَـٰهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا۟ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
29:67. کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ ہم نے (ان کے لئے) پناہ دینے والا مقدس مقام بنایا جب کہ ان کے اردگرد کے لوگ اچک لئے جانے کی حالت میں ہیں34؟ کیا وہ باطل پر یقین کر تے ہوئے اللہ کی نعمتوں کا ناشکری کرتے ہیں؟ 68۔ اللہ پر جھوٹ باندھنے سے بڑھ کر یا اس کے پاس آئی ہوئی سچائی کو جھوٹ سمجھنے والے سے بڑھ کر ظالم کو ن ہوگا؟ (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو کیا جہنم میں ٹھکانا نہیں ہوگا؟
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا ءَامِنًا وَيُتَخَطَّفُ ٱلنَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ ۚ أَفَبِٱلْبَـٰطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَةِ ٱللَّهِ يَكْفُرُونَ
29:69. ہمارے معاملے میں محنت کر نے والوں کو ہم اپنی راہ دکھلا ئیں گے۔ اللہ نیک کام کر نے والوں کے ساتھ ہے۔
وَٱلَّذِينَ جَـٰهَدُوا۟ فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَمَعَ ٱلْمُحْسِنِينَ