Quran Tamil Translation

سورۃ : 31 سورۃ لقمان ۔ ایک نیک آدمی کا نام

کل آیتیں : 34

لقمان نامی ایک نیک بندے نے اپنے بیٹے کو جو نصیحتیں کیں اس کا ذکر آیت نمبر 13 سے 19 تک کیا گیا ہے۔ اس لئے اس سورت کا نام یہ رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

31:1. الف، لام، میم2۔
الٓمٓ

31:2. یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔
تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ٱلْحَكِيمِ

31:3. نیکو کاروں کو (یہ) سیدھی راہ اور رحمت ہے۔
هُدًى وَرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِينَ

31:4. وہ لوگ نماز قائم کریں گے۔ زکوٰۃ ادا کریں گے۔ وہی لوگ آخرت1 پر پختہ یقین رکھنے والے ہیں۔
ٱلَّذِينَ يُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤْتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَهُم بِٱلْـَٔاخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ

31:5. وہی لوگ اپنے رب کی طرف سے(پائی ہوئی) سیدھی راہ پر ہیں۔ وہی فلح پانے والے ہیں۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ

31:6. اللہ کی راہ کو مذاق سمجھ کر اس سے لوگوں کو ناسمجھی سے گمراہ کر نے کے لئے بیہودہ خبریں خریدنے والے بھی لوگوں میں ہیں۔ انہیں کے لئے رسواکر نے والا عذاب ہے۔
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشْتَرِى لَهْوَ ٱلْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ

31:7. جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ تکبر کر تا ہوا اس طرح جھٹلا تا ہے گویا اس نے اس کو سنا ہی نہیں، جیسے اس کے کانوں میں ڈاٹ ہے۔تم انہیں تنبیہ کر دو کہ اس کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا وَلَّىٰ مُسْتَكْبِرًا كَأَن لَّمْ يَسْمَعْهَا كَأَنَّ فِىٓ أُذُنَيْهِ وَقْرًا ۖ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

31:8. جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لئے نعمت بھرے باغات ہوں گے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ جَنَّـٰتُ ٱلنَّعِيمِ

31:9. اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ وہ زبردست، حکمت والا ہے۔
خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۖ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقًّا ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

31:10. تم جو دیکھ رہے ہوبغیر ستونوں240 کے آسمانوں507 کو اسی نے پیدا کیا۔ زمین میں کھونٹے ڈال دئے248 تاکہ وہ تمہیں جھکا نہ دیں۔ اس میں ہر طرح کے جاندار پھیلادئے۔ آسمان سے پانی اتارا۔ اس میں ہر قسم کے عمدہ چیزیں اگائیں۔
خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ۖ وَأَلْقَىٰ فِى ٱلْأَرْضِ رَوَٰسِىَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَآبَّةٍ ۚ وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ

31:11. یہ اللہ نے پیدا کیا۔ اس کے سوا دوسروں کی پیدا کردہ چیزیں مجھے دکھاؤ۔ بلکہ ظلم کرنے والے صریح گمراہی میں ہیں۔
هَـٰذَا خَلْقُ ٱللَّهِ فَأَرُونِى مَاذَا خَلَقَ ٱلَّذِينَ مِن دُونِهِۦ ۚ بَلِ ٱلظَّـٰلِمُونَ فِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ

31:12. ہم نے لقمان کو (یہ کہہ کر) حکمت عطا کی کہ اللہ کا شکر ادا کرو۔ شکر کر نے والا اپنے ہی لئے شکر کرتا ہے۔ جو (اللہ کا) انکار کر تا ہے ، اللہ تو بے نیاز ہے485،تعریفوں والا ہے۔
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا لُقْمَـٰنَ ٱلْحِكْمَةَ أَنِ ٱشْكُرْ لِلَّهِ ۚ وَمَن يَشْكُرْ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِۦ ۖ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَنِىٌّ حَمِيدٌ

31:13. یاد دلاؤ جبکہ لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کر تے ہوئے کہا کہ اے میرے پیارے بیٹے! اللہ کو شریک نہ ٹہرا۔ شرک کر نا بہت بڑا ظلم ہے۔
وَإِذْ قَالَ لُقْمَـٰنُ لِٱبْنِهِۦ وَهُوَ يَعِظُهُۥ يَـٰبُنَىَّ لَا تُشْرِكْ بِٱللَّهِ ۖ إِنَّ ٱلشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ

31:14. ہم نے انسان کو اس کے والدین کے متعلق بھی تاکید کی ہے۔ اسے اس کی ماں نے کمزوری پر کمزوری جھیلتے ہوئے بار اٹھایا۔ اس کے دودھ پینے کی مدت دو سال ہے314۔ میرا اور تیرے والدین کا شکر ادا کرو۔ میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔
وَوَصَّيْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ بِوَٰلِدَيْهِ حَمَلَتْهُ أُمُّهُۥ وَهْنًا عَلَىٰ وَهْنٍ وَفِصَـٰلُهُۥ فِى عَامَيْنِ أَنِ ٱشْكُرْ لِى وَلِوَٰلِدَيْكَ إِلَىَّ ٱلْمَصِيرُ

31:15. جس کاعلم تجھے نہیں ہے اسے میرا شریک ٹہرانے کے لئے اگر وہ دونوں تجھ پر دباؤ ڈالیں تو ان کی بات نہ ماننا۔ اس دنیا میں ان کے ساتھ اچھے پیار سے پیش آنا۔ میری طرف رجوع کر نے والوں کی راہ کی پیروی کرنا۔ پھر تمہارا لوٹنا میرے ہی پاس ہے۔ تم جو کچھ کر رہے تھے اس کے بارے میں میں تمہیں بتاؤں گا۔
وَإِن جَـٰهَدَاكَ عَلَىٰٓ أَن تُشْرِكَ بِى مَا لَيْسَ لَكَ بِهِۦ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا ۖ وَصَاحِبْهُمَا فِى ٱلدُّنْيَا مَعْرُوفًا ۖ وَٱتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَنَابَ إِلَىَّ ۚ ثُمَّ إِلَىَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

31:16. اے میرے پیارے بیٹے! اگر رائی کے دانے برابر (ایک چیز) ہے، وہ چٹان کے اندر ہو یا آسمانوں507 میں یا زمین میں ہو تو اللہ اس کو حاضرکردے گا۔ اللہ باریک بین، باخبر ہے۔
يَـٰبُنَىَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُن فِى صَخْرَةٍ أَوْ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ أَوْ فِى ٱلْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا ٱللَّهُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ

31:17. اے میرے پیارے بیٹے! نماز قائم رکھو، بھلائی کا حکم دو، برائی سے روکو۔جو تکلیف پہنچے اس پر صبر کرو۔ یہ بڑی ہی حوصلہ مندکام ہے۔
يَـٰبُنَىَّ أَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ وَأْمُرْ بِٱلْمَعْرُوفِ وَٱنْهَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَآ أَصَابَكَ ۖ إِنَّ ذَٰلِكَ مِنْ عَزْمِ ٱلْأُمُورِ

31:18. لوگوں سے اپنا چہرہ نہ پھیر لینا۔ زمین میں تکبر سے نہ چلنا۔ تکبر کر تے ہوئے شان اڑانے والے کسی کو اللہ پسند نہیں کرتا
وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِى ٱلْأَرْضِ مَرَحًا ۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ

31:19. (اور یہ بھی نصیحت کی کہ) اپنی چلن میں میانہ روی اختیار کر۔ اپنی آواز کو پست رکھ۔ آوازوں میں سب سے بری آواز گدھے کی آوازہے۔
وَٱقْصِدْ فِى مَشْيِكَ وَٱغْضُضْ مِن صَوْتِكَ ۚ إِنَّ أَنكَرَ ٱلْأَصْوَٰتِ لَصَوْتُ ٱلْحَمِيرِ

31:20. کیا تم نے نہیں دیکھا کہ آسمانوں507 میں جو ہے اور زمین میں جو ہے اس کو اللہ نے تمہارے لئے فائدہ مند بنایاہے اور اپنی نعمتوں کو ظاہری اور پوشیدہ طور پر تم پر نچھاور کیا ہے؟ علم، ہدایت اور روشن کتاب کچھ بھی نہ ہوتے ہوئے بھی اللہ کے بارے میں حجت کر نے والے انسانوں میں ہیں۔
أَلَمْ تَرَوْا۟ أَنَّ ٱللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُۥ ظَـٰهِرَةً وَبَاطِنَةً ۗ وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَـٰدِلُ فِى ٱللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَـٰبٍ مُّنِيرٍ

31:21. جب ان سے کہا جائے کہ اللہ نے جو کچھ نازل کیا ہے اس کی پیروی کرو تو وہ کہتے ہیں کہ ہمارے اگلوں کو ہم نے جس میں پایا ہے اسی کی ہم پیروی کر یں گے۔ کیاشیطان انہیں جہنم کے عذاب کی طرف بلائے ، جب بھی؟
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّبِعُوا۟ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ قَالُوا۟ بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ ءَابَآءَنَآ ۚ أَوَلَوْ كَانَ ٱلشَّيْطَـٰنُ يَدْعُوهُمْ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلسَّعِيرِ

31:22. بھلائی کی حالت میں اپنے چہرے کو اللہ کی طرف پھیرنے والے مضبوط رسی کو تھام لیا۔ سب کاموں کا انجام اللہ ہی کے پاس ہے۔
۞ وَمَن يُسْلِمْ وَجْهَهُۥٓ إِلَى ٱللَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ ٱسْتَمْسَكَ بِٱلْعُرْوَةِ ٱلْوُثْقَىٰ ۗ وَإِلَى ٱللَّهِ عَـٰقِبَةُ ٱلْأُمُورِ

31:23. (ہمارے) انکار کر نے والے کی انکار تمہیں فکر مند نہ بنا ڈالے۔ ان کا لوٹنا ہماری ہی طرف ہے۔ جو انہوں کیا ہے ہم انہیں بتا دیں گے۔ دلوں میں جو ہے اللہ جاننے والا ہے۔
وَمَن كَفَرَ فَلَا يَحْزُنكَ كُفْرُهُۥٓ ۚ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوٓا۟ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

31:24. انہیں تھوڑی مدت تک لطف اٹھانے دیں گے۔ پھر سخت عذاب میں انہیں ڈکھیل دیں گے۔
نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ إِلَىٰ عَذَابٍ غَلِيظٍ

31:25. اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیاہے تو وہ کہیں گے کہ اللہ۔ تم کہو کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔ مگر ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُ ۚ قُلِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

31:26. آسمانوں507 اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ اللہ بے نیاز ہے485، تعریفوں والا ہے۔
لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَمِيدُ

31:27. زمین کے سارے درخت اگر قلم بن جائے،اور سمندر کے ساتھ مزید سات سمندر مل کر(روشنائی) بن جائے بھی تو اللہ کے احکامات155 لکھ کرختم نہیں ہو سکتے۔ اللہ زبردست، حکمت والا ہے۔
وَلَوْ أَنَّمَا فِى ٱلْأَرْضِ مِن شَجَرَةٍ أَقْلَـٰمٌ وَٱلْبَحْرُ يَمُدُّهُۥ مِنۢ بَعْدِهِۦ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمَـٰتُ ٱللَّهِ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

31:28. تم سب کا پیدا کرنا اور زندہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے ایک جان کو( پیدا کرنا)۔اللہ سننے والا488، دیکھنے والا ہے488۔
مَّا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍ وَٰحِدَةٍ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌۢ بَصِيرٌ

31:29. کیا تم جانتے نہیں کہ اللہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کر تا ہے، اور سورج اور چاند کو اپنے قابو میں رکھا ہوا ہے۔ ہر ایک مقررہ مدت تک چلتا رہے گا241۔ تم جو کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے۔
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يُولِجُ ٱلَّيْلَ فِى ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِى ٱلَّيْلِ وَسَخَّرَ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِىٓ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى وَأَنَّ ٱللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

31:30. یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے۔ اس کے سوا جن کو وہ پکارتے ہیں سب باطل ہیں۔ اور اللہ بلند و برتر ہے۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ ٱلْبَـٰطِلُ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْكَبِيرُ

31:31. کیا تم جانتے نہیں کہ اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھانے کے لئے اس کے فضل سے سمندر میں کشتیاں چلتی ہیں؟ ہر صبر کر نے والے اور شکر کر نے والے کیلئے اس میں کئی نشانیاں ہیں۔
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱلْفُلْكَ تَجْرِى فِى ٱلْبَحْرِ بِنِعْمَتِ ٱللَّهِ لِيُرِيَكُم مِّنْ ءَايَـٰتِهِۦٓ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ

31:32. سائبانوں کی طرح موجیں انہیں جب ڈھانپ لیتی ہیں تو وہ عبادت کو خالص کر تے ہوئے خلوص کے ساتھ اسے پکارتے ہیں۔ جب انہیں بچا کر کنارے پر پہنچا دیتے ہیں تو ان میں راست باز لوگ بھی ہیں۔ نا شکر دغابازوں کے سوا دوسرا کوئی ہماری نشانیوں کا انکار نہیں کرتا۔
وَإِذَا غَشِيَهُم مَّوْجٌ كَٱلظُّلَلِ دَعَوُا۟ ٱللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ فَلَمَّا نَجَّىٰهُمْ إِلَى ٱلْبَرِّ فَمِنْهُم مُّقْتَصِدٌ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِـَٔايَـٰتِنَآ إِلَّا كُلُّ خَتَّارٍ كَفُورٍ

31:33. اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو۔ اس دن 1سے ڈرو کہ جس دن باپ اپنے بیٹے کو اور بیٹا اپنے باپ کو کچھ بھی بچا نہیں سکے گا۔ اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ اس دنیوی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے۔ دھوکے بازتمہیں اللہ کے بارے میں دھوکے میں نہ ڈال دے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱتَّقُوا۟ رَبَّكُمْ وَٱخْشَوْا۟ يَوْمًا لَّا يَجْزِى وَالِدٌ عَن وَلَدِهِۦ وَلَا مَوْلُودٌ هُوَ جَازٍ عَن وَالِدِهِۦ شَيْـًٔا ۚ إِنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقٌّ ۖ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُم بِٱللَّهِ ٱلْغَرُورُ

31:34. قیامت کے وقت1 کا علم اللہ ہی کے پاس ہے۔ وہ بارش برساتا ہے۔ رحموں میں جو ہے اسے جانتا ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ کہ وہ کل کیا کمائے گا۔ کوئی جاندار یہ بھی نہیں جانتا کہ وہ کہاں مرے گا۔ اللہ خوب جاننے والا ، باریک بین ہے۔
إِنَّ ٱللَّهَ عِندَهُۥ عِلْمُ ٱلسَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ ٱلْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِى ٱلْأَرْحَامِ ۖ وَمَا تَدْرِى نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۖ وَمَا تَدْرِى نَفْسٌۢ بِأَىِّ أَرْضٍ تَمُوتُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌۢ

By Farook