سورۃ : 35 سورۃ فاطر ۔ پیدا کر نے والا
کل آیتیں : 45
اس سورت کی پہلی آیت میں فاطر کا لفظ پانے کی وجہ سے اس سورت کا نام اس طرح رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
35:1. آسمانوں507 اور زمین کے پیدا کر نے والے اللہ ہی کے لئے تمام تعریفیں ہیں۔ (وہ) فرشتوں کو دو دو، تین تین، چار چار پر وں والے قاصد161 بنا کر بھیجے گا۔ وہ اپنی تخلیق میں جو چاہے اضافہ کر ے گا۔ اللہ ہر چیز پر قدرت والا ہے۔
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ جَاعِلِ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ رُسُلًا أُو۟لِىٓ أَجْنِحَةٍ مَّثْنَىٰ وَثُلَـٰثَ وَرُبَـٰعَ ۚ يَزِيدُ فِى ٱلْخَلْقِ مَا يَشَآءُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ
35:2. لوگوں کے لئے اللہ نے جوبھی رحمت کھول دے اسے روکنے والا کوئی نہیں۔ اس نے جو روک دیا اس کے بعد اس کو بھیجنے والا بھی کوئی نہیں۔ وہ زبردست، حکمت والا ہے۔
مَّا يَفْتَحِ ٱللَّهُ لِلنَّاسِ مِن رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۖ وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُۥ مِنۢ بَعْدِهِۦ ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ
35:3. اے لوگو! تم کو اللہ نے جو احسان کی ہے اس کو یاد کرو۔ آسمان507 اور زمین سے تمہیں اللہ کے سوا رزق دینے والا463(کوئی دوسرا) خالق ہے؟ اس کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں۔ تم کیسے رخ پھیرے جاتے ہو؟
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ ۚ هَلْ مِنْ خَـٰلِقٍ غَيْرُ ٱللَّهِ يَرْزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ ۚ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ
35:4. (اے محمد!) اگر وہ تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں تو تم سے پہلے کئی رسول جھوٹے سمجھے جا چکے ہیں۔ سب کام اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ ۚ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرْجَعُ ٱلْأُمُورُ
35:5. اے لوگو! اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ اس دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے۔ دھوکہ دینے والا (شیطان) اللہ کے معاملے میں تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقٌّ ۖ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا ۖ وَلَا يَغُرَّنَّكُم بِٱللَّهِ ٱلْغَرُورُ
35:6. شیطان تمہارا دشمن ہے۔ اس کو دشمن ہی بنالو۔ جہنمی بننے ہی کے لئے وہ اپنے گروہ کو بلاتا ہے۔
إِنَّ ٱلشَّيْطَـٰنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَٱتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ۚ إِنَّمَا يَدْعُوا۟ حِزْبَهُۥ لِيَكُونُوا۟ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلسَّعِيرِ
35:7. کفر کر نے والوں کو سخت عذاب ہے۔ ایمان لا کر نیک عمل کر نے والوں کو بخشش اور بہت بڑا اجر ہے۔
ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ
35:8. جس کو اس کا برا عمل آراستہ کر کے دکھایا جائے اور وہ بھی اس کو اچھا سمجھنے لگے تو کیا وہ (جنتی ہے)؟ اللہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے، جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ (اے محمد!) ان کے لئے افسوس کر تے ہوئے تمہاری جان نہ نکل جائے81! جو کچھ وہ کر رہے ہیں اللہ جانتا ہے۔
أَفَمَن زُيِّنَ لَهُۥ سُوٓءُ عَمَلِهِۦ فَرَءَاهُ حَسَنًا ۖ فَإِنَّ ٱللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ ۖ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَٰتٍ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌۢ بِمَا يَصْنَعُونَ
35:9. اللہ ہی ہوا بھیجتا ہے۔ وہ بادل کو منتشر کر دیتی ہے۔ مردہ بستی پر ہم اسے برساتے ہیں۔ اس کے ذریعے مردہ زمین کو زندہ کرتے ہیں۔ پھر سے زندہ کیا جانا بھی اسی طرح ہے۔
وَٱللَّهُ ٱلَّذِىٓ أَرْسَلَ ٱلرِّيَـٰحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنَـٰهُ إِلَىٰ بَلَدٍ مَّيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ ٱلْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ كَذَٰلِكَ ٱلنُّشُورُ
35:10. اگر کوئی عزت چاہے تو عزت ساری اللہ ہی کے لئے ہے۔ پاکیزہ کلمات اسی کی طرف اوپر چڑھتی ہیں۔ نیک عمل ان کو بلند کر تا ہے۔ برے کاموں میں سازش کر نے والوں کو سخت عذاب ہے۔ ان کی سازش ہی تباہ ہوگی۔
مَن كَانَ يُرِيدُ ٱلْعِزَّةَ فَلِلَّهِ ٱلْعِزَّةُ جَمِيعًا ۚ إِلَيْهِ يَصْعَدُ ٱلْكَلِمُ ٱلطَّيِّبُ وَٱلْعَمَلُ ٱلصَّـٰلِحُ يَرْفَعُهُۥ ۚ وَٱلَّذِينَ يَمْكُرُونَ ٱلسَّيِّـَٔاتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَمَكْرُ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُوَ يَبُورُ
35:11. اللہ نے تمہیں مٹی سے368&506 پھر نطفے سے پیدا کیا۔ پھر تمہیں جوڑے جوڑے بنایا۔ کوئی عورت حاملہ ہونا اوربچے کا تولد ہونا بغیراس کے علم کے نہیں ہوسکتا۔ کسی شخص کو زندگی دینا اور اس کی عمر کو کم کرنا دفتر میں157 درج کئے بغیر نہیں ہے۔ یہ اللہ کے لئے آسان ہے۔
وَٱللَّهُ خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ أَزْوَٰجًا ۚ وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنثَىٰ وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِۦ ۚ وَمَا يُعَمَّرُ مِن مُّعَمَّرٍ وَلَا يُنقَصُ مِنْ عُمُرِهِۦٓ إِلَّا فِى كِتَـٰبٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌ
35:12. دوسمندر برابر نہیں ہوسکتے۔ یہ میٹھا ، کم کثافت والا اور پینے کے قابل ہے۔ اور وہ نمکین اور کڑوا ہے۔ ہر ایک سے تم تازہ گوشت کھاتے ہو171۔ تم جو پہنتے ہو اس زیور کو (اسی سے) ظاہر کرتے ہو۔ تم اس کے فضل تلاش کر نے اور شکر ادا کر نے کے لئے سمندر کو چیرتے ہوئے کشتیاں چلتے ہوئے تم دیکھتے ہو۔
وَمَا يَسْتَوِى ٱلْبَحْرَانِ هَـٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَآئِغٌ شَرَابُهُۥ وَهَـٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ ۖ وَمِن كُلٍّ تَأْكُلُونَ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُونَ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا ۖ وَتَرَى ٱلْفُلْكَ فِيهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوا۟ مِن فَضْلِهِۦ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
35:13. وہ رات کو دن میں داخل کر تا ہے، دن کو رات میں داخل کر تا ہے۔ سورج اور چاند کو اس نے اپنے قابو میں رکھاہے۔ ہر ایک مقررہ مدت تک چلتا ہے241۔ وہی اللہ، تمہارا رب ہے۔ اسی کے لئے اختیارہے۔ اس کے سوا تم جسے پکارتے ہو وہ ذرہ برابر اختیار والے نہیں ہیں۔
يُولِجُ ٱلَّيْلَ فِى ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِى ٱلَّيْلِ وَسَخَّرَ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِى لِأَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ ٱلْمُلْكُ ۚ وَٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ مَا يَمْلِكُونَ مِن قِطْمِيرٍ
35:14. تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سن نہیں سکتے۔ اگر وہ سن بھی لیں تو وہ تمہیں جواب نہیں دیں گے۔ قیامت کے دن1 وہ تمہارے شرک کا انکار کر دیں گے۔ اچھی طرح جاننے والے (اللہ )کی طرح تمہیں کوئی بتا نہیں سکتا۔
إِن تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا۟ دُعَآءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا۟ مَا ٱسْتَجَابُوا۟ لَكُمْ ۖ وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ ۚ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ
35:15. اے لوگو! تم اللہ کے محتاج ہو۔ اللہ ہی بے نیاز ہے485، تعریف کے لائق ہے۔
۞ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ أَنتُمُ ٱلْفُقَرَآءُ إِلَى ٱللَّهِ ۖ وَٱللَّهُ هُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَمِيدُ
35:16. اگر وہ چاہے تو تم کو فنا کر کے ایک نئی مخلوق لے آئے گا۔
إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ
35:17. یہ اللہ کے لئے مشکل نہیں ہے۔
وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ بِعَزِيزٍ
35:18. ایک، دوسر ے کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا265۔ زیادہ بوجھ والا اسے اٹھانے کے لئے کسی کو پکارے تو (پکارے جانے والا) رشتہ دار بھی ہو تو اس میں سے کچھ بھی اس پر لادا نہیں جائے گا۔ تنہائی میں رہتے وقت اپنے رب سے ڈرتے ہوئے نماز قائم کر نے والوں ہی کو تم آگاہ کر سکتے ہو۔ پاکیزگی اختیار کرنے والے اپنے ہی لئے پاکیزگی اختیار کر تے ہیں۔ اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے۔
وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۚ وَإِن تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَىٰ حِمْلِهَا لَا يُحْمَلْ مِنْهُ شَىْءٌ وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰٓ ۗ إِنَّمَا تُنذِرُ ٱلَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِٱلْغَيْبِ وَأَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ ۚ وَمَن تَزَكَّىٰ فَإِنَّمَا يَتَزَكَّىٰ لِنَفْسِهِۦ ۚ وَإِلَى ٱللَّهِ ٱلْمَصِيرُ
35:19. اندھااور آنکھوں والا، تاریکیاں303 اور روشنی، سایہ اور دھوپ برابر نہیں ہوسکتے26۔
وَمَا يَسْتَوِى ٱلْأَعْمَىٰ وَٱلْبَصِيرُ
35:20.
وَلَا ٱلظُّلُمَـٰتُ وَلَا ٱلنُّورُ
35:21.
وَلَا ٱلظِّلُّ وَلَا ٱلْحَرُورُ
35:22. زندہ رہنے والے اور مردے برابر نہیں ہوسکتے۔ اللہ جن کو چاہتا ہے سنوا دیتا ہے۔ قبروں میں رہنے والوں کو تم سنا نہیں سکتے۔
وَمَا يَسْتَوِى ٱلْأَحْيَآءُ وَلَا ٱلْأَمْوَٰتُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُسْمِعُ مَن يَشَآءُ ۖ وَمَآ أَنتَ بِمُسْمِعٍ مَّن فِى ٱلْقُبُورِ
35:23. تم تو خبردار کر نے والے کے سوا کچھ نہیں۔
إِنْ أَنتَ إِلَّا نَذِيرٌ
35:24. خوشخبری سنانے والے اور خبردار کر نے والے ، سچائی کے ساتھ ہم نے تمہیں بھیجا۔ کسی بھی قوم میں خبردار کر نے والے انہیں آئے بغیر نہیں رہے۔
إِنَّآ أَرْسَلْنَـٰكَ بِٱلْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۚ وَإِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
35:25. اگر وہ تمہیں جھوٹا سمجھے تو ان سے پہلے گزرے ہوئے بھی(رسولوں کو) جھوٹا سمجھے تھے۔ ان کے پاس ان کے رسولوں نے واضح دلیلیں ، صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے105۔
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ وَبِٱلزُّبُرِ وَبِٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُنِيرِ
35:26. پھر (میرے) انکار کر نے والوں کو پکڑا۔ میری جوابی کاروائی کیسی رہی؟
ثُمَّ أَخَذْتُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ
35:27. کیا تم جانتے نہیں کہ اللہ ہی نے آسمان 507سے پانی اتارا؟ اس کے ذریعے مختلف رنگوں کے پھل نکالے۔ پہاڑوں میں سفید اور سرخ مختلف رنگوں کے راستے ہیں۔ اور کالے رنگ کے بھی ہیں۔
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَخْرَجْنَا بِهِۦ ثَمَرَٰتٍ مُّخْتَلِفًا أَلْوَٰنُهَا ۚ وَمِنَ ٱلْجِبَالِ جُدَدٌۢ بِيضٌ وَحُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَٰنُهَا وَغَرَابِيبُ سُودٌ
35:28. اسی طرح انسانوں میں، رینگنے والوں میں اور چوپایوں میں بھی مختلف رنگوں کے ہیں۔ اللہ کے بندوں میں اس سے ڈرنے والے علماں ہی ہیں۔ اللہ زبردست، بخشنے والا ہے۔
وَمِنَ ٱلنَّاسِ وَٱلدَّوَآبِّ وَٱلْأَنْعَـٰمِ مُخْتَلِفٌ أَلْوَٰنُهُۥ كَذَٰلِكَ ۗ إِنَّمَا يَخْشَى ٱللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ ٱلْعُلَمَـٰٓؤُا۟ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ
35:29. جولوگ اللہ کی کتاب پڑھتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، ہم نے جو انہیں دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کر تے ہیں، وہ بغیر خسارے کے ایک تجارت کے منتظر ہیں ۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَـٰبَ ٱللَّهِ وَأَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَنفَقُوا۟ مِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَـٰرَةً لَّن تَبُورَ
35:30. کیونکہ وہ ا ن کی اجرتیں پوری دے گا۔وہ اپنی نعمتوں سے انہیں اور زیادہ بھی دے گا۔ وہ بخشنے والا، شکر گزار ہے۔
لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِۦٓ ۚ إِنَّهُۥ غَفُورٌ شَكُورٌ
35:31. (اے محمد!) کتاب سے ہم تمہیں جو وحی کی ہے وہی حق ہے۔ وہ اپنے سے پہلے گزری ہوئی کی4 تصدیق کرتی ہے۔ اللہ اپنے بندوں کو اچھی طرح جاننے والا، دیکھنے والا ہے488۔
وَٱلَّذِىٓ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ مِنَ ٱلْكِتَـٰبِ هُوَ ٱلْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِعِبَادِهِۦ لَخَبِيرٌۢ بَصِيرٌ
35:32. پھر ہمارے بندوں میں سے ہم نے جن کو منتخب کر لیا انہیں کتاب کا وارث بنایا۔ ان میں سے اپنے آپ پر ظلم کر نے والے بھی ہیں۔ ان میں میانہ روی والے بھی ہیں۔ ان میں اللہ کی مرضی کے مطابق نیکی کی طرف تیزی سے جانے والے بھی ہیں۔ یہی بڑا فضل ہے۔
ثُمَّ أَوْرَثْنَا ٱلْكِتَـٰبَ ٱلَّذِينَ ٱصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۖ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ وَمِنْهُم مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌۢ بِٱلْخَيْرَٰتِ بِإِذْنِ ٱللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَضْلُ ٱلْكَبِيرُ
35:33. وہ دائمی جنت کے باغات میں داخل ہوں گے۔ وہاں سونے کے کنگن اور موتیاں پہنائی جائیں گی۔ وہاں ان کا لباس ریشم کا ہوگا۔
جَنَّـٰتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ
35:34. اور کہیں گے کہ ہم سے غم دور کر نے والے اللہ ہی کے لئے ساری تعریفیں ہیں۔ ہمارا رب بخشنے والا، شکر گزار ہے6۔
وَقَالُوا۟ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِىٓ أَذْهَبَ عَنَّا ٱلْحَزَنَ ۖ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَكُورٌ
35:35. (اور یہ بھی کہیں گے کہ) وہ اپنے فضل سے ہمیں ہمیشگی کی دنیا میں بسایا۔ یہاں ہمیں کوئی تکلیف نہ ہوگی اور نہ تھکاوٹ پہنچے گی۔
ٱلَّذِىٓ أَحَلَّنَا دَارَ ٱلْمُقَامَةِ مِن فَضْلِهِۦ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ
35:36. (ہمارا) انکارکر نے والوں کو جہنم کی آگ ہے۔ وہ مرنے کے لئے فیصلہ نہ کیا جائے گا۔ اس کا عذاب بھی انہیں ہلکا نہ کیا جائے گا۔ (ہمارا) انکار کر نے والے ہر ایک کو ہم اسی طرح سزا دیں گے۔
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ لَا يُقْضَىٰ عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا۟ وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُم مِّنْ عَذَابِهَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِى كُلَّ كَفُورٍ
35:37. وہاں وہ چلائیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں باہر بھیج دے۔ ہم نے جس طرح کر تے آئے تھے اس کے بجائے (آئندہ) نیک عمل کریں گے۔ (انہیں کہا جائے گا کہ) تم عبرت حاصل کر نے کی حد تک کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی تھی؟ کیا تمہارے پاس خبردار کرنے والے نہیں آئے؟ اس لئے تم مزہ چکھو۔ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔
وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَآ أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَـٰلِحًا غَيْرَ ٱلَّذِى كُنَّا نَعْمَلُ ۚ أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُم مَّا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَن تَذَكَّرَ وَجَآءَكُمُ ٱلنَّذِيرُ ۖ فَذُوقُوا۟ فَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِن نَّصِيرٍ
35:38. آسمانوں507 اور زمین کی پوشیدہ چیزوں کو اللہ جاننے والاہے۔ سینوں میں جو ہے اس کو بھی وہ جانتا ہے۔
إِنَّ ٱللَّهَ عَـٰلِمُ غَيْبِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ
35:39. اسی نے تمہیں زمین میں خلیفہ46 بنایا۔ اگر کوئی (اللہ کا) انکار کرے تو اس کا انکار اسی کے خلاف ہوگا۔ انکار کر نے والوں کو ان کا انکار ان کے رب کے پاس بجز اس کے غصہ کے کچھ نہ بڑھائے گا۔ انکار کر نے والوں کو ان کا انکارنقصان کے سوا کچھ نہ اضافہ کرے گا۔
هُوَ ٱلَّذِى جَعَلَكُمْ خَلَـٰٓئِفَ فِى ٱلْأَرْضِ ۚ فَمَن كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُۥ ۖ وَلَا يَزِيدُ ٱلْكَـٰفِرِينَ كُفْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ إِلَّا مَقْتًا ۖ وَلَا يَزِيدُ ٱلْكَـٰفِرِينَ كُفْرُهُمْ إِلَّا خَسَارًا
35:40. پوچھو کہ اللہ کے سوا تم جسے پکارتے ہو وہ شریک زمین میں کیا پیداکیا ، ذرا ہمیں بتاؤ۔ یا جواب دو کہ آسمانوں507 میں ان کاکوئی حصہ ہے؟ یا انہیں ہم نے کوئی کتاب دی ہے کہ جس سے (ملی ہوئی) تسلی میں وہ ہیں؟ نہیں، ان ظالموں میں ایک دوسرے سے فریب کے وعدے ہی کر رہے ہیں۔
قُلْ أَرَءَيْتُمْ شُرَكَآءَكُمُ ٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَرُونِى مَاذَا خَلَقُوا۟ مِنَ ٱلْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ أَمْ ءَاتَيْنَـٰهُمْ كِتَـٰبًا فَهُمْ عَلَىٰ بَيِّنَتٍ مِّنْهُ ۚ بَلْ إِن يَعِدُ ٱلظَّـٰلِمُونَ بَعْضُهُم بَعْضًا إِلَّا غُرُورًا
35:41. اسی نے آسمانوں507 اور زمین کو اکھڑے بغیر تھاما ہوا ہے۔ وہ دونوں اگر اکھڑ گئے تو اس کے سوا کوئی انہیں روک نہیں سکتا328۔ وہ بردبارہے، بخشنے والا ہے۔
۞ إِنَّ ٱللَّهَ يُمْسِكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ أَن تَزُولَا ۚ وَلَئِن زَالَتَآ إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِّنۢ بَعْدِهِۦٓ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا
35:42. وہ لوگ اللہ پر پختہ قسم کھا کر کہنے لگے کہ ان کے پاس کوئی خبردار کر نے والا آئے تو دوسری قوموں سے زیادہ راہ راست پانے والے ہوں گے ۔جب ان کے پاس خبردار کر نے والے آئے تو وہ انہیں نفرت ، زمین میں تکبر کرنا اور بری چالیں چلنے کے سوا (دوسرا کچھ) اضافہ نہیں کیا۔ بری چالیں، وہ کر نے والوں ہی کو لپیٹ لیتی ہیں۔ اگلے لوگوں کی حالت کے سوا کیا وہ (کسی اورچیز کے)منتظر ہیں؟ اللہ کے دستور میں تم کوئی تبدیلی نہیں پاؤگے۔ اللہ کے دستور میں تم کوئی موڑ بھی نہیں دیکھ سکو گے26۔
وَأَقْسَمُوا۟ بِٱللَّهِ جَهْدَ أَيْمَـٰنِهِمْ لَئِن جَآءَهُمْ نَذِيرٌ لَّيَكُونُنَّ أَهْدَىٰ مِنْ إِحْدَى ٱلْأُمَمِ ۖ فَلَمَّا جَآءَهُمْ نَذِيرٌ مَّا زَادَهُمْ إِلَّا نُفُورًا
35:43.
ٱسْتِكْبَارًا فِى ٱلْأَرْضِ وَمَكْرَ ٱلسَّيِّئِ ۚ وَلَا يَحِيقُ ٱلْمَكْرُ ٱلسَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِۦ ۚ فَهَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ ٱلْأَوَّلِينَ ۚ فَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ ٱللَّهِ تَبْدِيلًا ۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ ٱللَّهِ تَحْوِيلًا
35:44. کیا وہ لوگ زمین پر سفر کر کے نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کا انجام کیا ہوا ؟ وہ لوگ ان سے بہت زیادہ طاقتور تھے۔ آسمانوں507 اور زمین میں اللہ پر کچھ بھی فتح نہیں پاسکتے۔ وہ جاننے والا، قدرت والا ہے۔
أَوَلَمْ يَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَيَنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَكَانُوٓا۟ أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً ۚ وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيُعْجِزَهُۥ مِن شَىْءٍ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَلَا فِى ٱلْأَرْضِ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَلِيمًا قَدِيرًا
35:45. لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب اللہ اگر پکڑنا چاہے تو زمین پر کسی جاندار کو چھوڑے نہیں رکھتا۔ بلکہ ایک مقررہ مدت تک انہیں مہلت دے رکھا ہے۔ ان کا مقررہ وقت جب آجا ئے گا تو اللہ اپنے بندوں کو دیکھنے والا 488ہے۔
وَلَوْ يُؤَاخِذُ ٱللَّهُ ٱلنَّاسَ بِمَا كَسَبُوا۟ مَا تَرَكَ عَلَىٰ ظَهْرِهَا مِن دَآبَّةٍ وَلَـٰكِن يُؤَخِّرُهُمْ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۖ فَإِذَا جَآءَ أَجَلُهُمْ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِعِبَادِهِۦ بَصِيرًۢا