سورۃ : 49 سورۃ الحجرات ۔ کمرے
کل آیتیں : 18
اس سورت کی چوتھی آیت میں کمروں کے باہر کھڑے ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارنے سے روکا گیا ہے، اس لئے اس سورت کا نام حجرات رکھا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
49:1. اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو۔ اللہ سے ڈرو۔اللہ سننے والا488، جاننے والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تُقَدِّمُوا۟ بَيْنَ يَدَىِ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ ۖ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
49:2. اے ایمان والو! تم اپنی آوازیں نبی کے آواز سے بلند نہ کرو۔ جس طرح تم ایک دوسرے سے اونچی آواز میں بولتے ہو اس طرح ان سے نہ کہو۔ (اس سے) تمہاری بے خبری میں تمہارے اعمال برباد ہوجائیں گے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَرْفَعُوٓا۟ أَصْوَٰتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ ٱلنَّبِىِّ وَلَا تَجْهَرُوا۟ لَهُۥ بِٱلْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَن تَحْبَطَ أَعْمَـٰلُكُمْ وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ
49:3. اللہ کے رسول سے اپنی آوازیں پست کر لینے والوں کے دلوں کو (اللہ سے) ڈرنے کے لئے اللہ نے پاک کر دیا ہے۔ ان کے لئے مغفرت اور بڑا اجر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصْوَٰتَهُمْ عِندَ رَسُولِ ٱللَّهِ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ٱمْتَحَنَ ٱللَّهُ قُلُوبَهُمْ لِلتَّقْوَىٰ ۚ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ
49:4. (اے محمد!) کمروں کے باہر سے تمہیں پکارنے والوں میں اکثر ناسمجھ ہیں۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِن وَرَآءِ ٱلْحُجُرَٰتِ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ
49:5. تم ان کے پاس آنے تک اگر وہ صبر کر تے تو وہ ان کے لئے بہتر ہوتا۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
وَلَوْ أَنَّهُمْ صَبَرُوا۟ حَتَّىٰ تَخْرُجَ إِلَيْهِمْ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
49:6. اے ایمان والو! جرم کرنے والا اگر تمہارے پاس کوئی خبر لے آئے تواس کی تحقیق کر لیا کرو، تاکہ ایک قوم کو تم اپنی نادانی سے نقصان نہ پہنچا سکو۔ (ورنہ) تم اپنے کئے کے لئے پشیمان ہوگے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِن جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوٓا۟ أَن تُصِيبُوا۟ قَوْمًۢا بِجَهَـٰلَةٍ فَتُصْبِحُوا۟ عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَـٰدِمِينَ
49:7. جان لو کہ تمہارے پاس اللہ کے رسول ہیں۔ بہت سی معاملات میں اگر وہ تمہارے تابع ہو تا تو تم تکلیف میں پڑ گئے ہوتے۔ بلکہ اللہ نے ایمان کو تمہاری چاہت بنادیا۔ اس کو وہ تمہارے دلوں میں سجا دیا۔ (اللہ سے) انکار، نافرمانی اور خلاف ورزی سے تم کومتنفر کر دیا۔ وہی لوگ سیدھی راہ پا نے والے۔
وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ ٱللَّهِ ۚ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِى كَثِيرٍ مِّنَ ٱلْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ ٱلْإِيمَـٰنَ وَزَيَّنَهُۥ فِى قُلُوبِكُمْ وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ ٱلْكُفْرَ وَٱلْفُسُوقَ وَٱلْعِصْيَانَ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلرَّٰشِدُونَ
49:8. یہ اللہ کی طرف سے ملنے والی فضل اور نعمت ہے۔ اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔
فَضْلًا مِّنَ ٱللَّهِ وَنِعْمَةً ۚ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
49:9. ایمان والوں میں دو گروہ آپس میں لڑیں تو ان کے درمیان صلح کرادو۔اگر ان میں سے ایک، دوسری پر زیادتی کر ے تو، وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹنے تک، اس زیادتی کر نے والی گروہ کے خلاف لڑو۔ اگر وہ گروہ اصلاح پاگئے تو عدل کے ساتھ دونوں کے درمیان صلح کرادو۔ انصاف کرو۔ انصاف کر نے والوں کو اللہ پسند کر تا ہے۔
وَإِن طَآئِفَتَانِ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ٱقْتَتَلُوا۟ فَأَصْلِحُوا۟ بَيْنَهُمَا ۖ فَإِنۢ بَغَتْ إِحْدَىٰهُمَا عَلَى ٱلْأُخْرَىٰ فَقَـٰتِلُوا۟ ٱلَّتِى تَبْغِى حَتَّىٰ تَفِىٓءَ إِلَىٰٓ أَمْرِ ٱللَّهِ ۚ فَإِن فَآءَتْ فَأَصْلِحُوا۟ بَيْنَهُمَا بِٱلْعَدْلِ وَأَقْسِطُوٓا۟ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلْمُقْسِطِينَ
49:10. ایمان والے (تمام)بھائی ہیں۔ اس لئے تم اپنے بھائیوں کے درمیان ملاپ کرادو۔ اللہ سے ڈرو۔ تم پر رحم کیا جائے گا۔
إِنَّمَا ٱلْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا۟ بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
49:11. اے ایمان والو! ایک قوم دوسری قوم کا مذاق نہ اڑائے۔ ممکن ہے کہ وہ لوگ ان سے زیادہ بہتر ہوں۔ کوئی عورت کسی دوسری عورت کا مذاق نہ اڑائے۔ ممکن ہے کہ وہ ان سے زیادہ بہتر ہوں۔ اپنے درمیان تم عیب نہ لگاؤ۔ برے القاب سے طعنہ نہ دو۔ ایمان لانے کے بعد گناہ کا نام (رکھنا) برا ہے۔ باز نہ آنے والے ظالم لوگ ہیں۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّن قَوْمٍ عَسَىٰٓ أَن يَكُونُوا۟ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَآءٌ مِّن نِّسَآءٍ عَسَىٰٓ أَن يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ ۖ وَلَا تَلْمِزُوٓا۟ أَنفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا۟ بِٱلْأَلْقَـٰبِ ۖ بِئْسَ ٱلِٱسْمُ ٱلْفُسُوقُ بَعْدَ ٱلْإِيمَـٰنِ ۚ وَمَن لَّمْ يَتُبْ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ
49:12. اے ایمان والو! بہت سی بدگمانیوں سے بچ کر رہو۔ بعض بدگمانیاں گناہ ہیں۔ ٹوہ میں لگے نہ رہو۔ تم میں سے ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو۔ کیا تم میں سے کوئی مرے ہوئے اپنے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا ؟ تمہیں گھن آئے گی۔ اللہ سے ڈرو۔ اللہ توبہ قبول کرنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱجْتَنِبُوا۟ كَثِيرًا مِّنَ ٱلظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ ٱلظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا۟ وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ
49:13. اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے ہی پیدا کیا368۔ تم ایک دوسرے کو پہچاننے کے لئے ہم نے تمہیں قوموں اور قبیلوں میں بدل دیا۔ تم میں (اللہ سے) زیادہ ڈرنے والا ہی اللہ کے نزدیک سب سے بہتر ہے508۔ اللہ جاننے والا،باخبر ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَـٰكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَـٰكُمْ شُعُوبًا وَقَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوٓا۟ ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ ٱللَّهِ أَتْقَىٰكُمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
49:14. دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے۔ (اے محمد!) تم کہو کہ تم ایمان نہیں لائے۔ ایمان تمہارے دل میں ابھی داخل نہیں ہوا۔ بلکہ یوں کہو کہ ہم مطیع ہوگئے۔ اللہ اوراس کے رسول کی اگر تم اطاعت کروگے تو وہ تمہارے اعمال میں کچھ کمی نہیں کرے گا۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
۞ قَالَتِ ٱلْأَعْرَابُ ءَامَنَّا ۖ قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا۟ وَلَـٰكِن قُولُوٓا۟ أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ ٱلْإِيمَـٰنُ فِى قُلُوبِكُمْ ۖ وَإِن تُطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ لَا يَلِتْكُم مِّنْ أَعْمَـٰلِكُمْ شَيْـًٔا ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
49:15. جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لا ئے، پھر بغیر کسی شک کے اپنے مال اور جان سے اللہ کی راہ میں قربان کر نے والے ہی مومن ہیں۔ وہی سچے لوگ ہیں۔
إِنَّمَا ٱلْمُؤْمِنُونَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا۟ وَجَـٰهَدُوا۟ بِأَمْوَٰلِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلصَّـٰدِقُونَ
49:16. کہہ دو کہ اپنا دین کیا تم اللہ کو سکھاتے ہو؟ آسمانوں507 اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ جانتا ہے۔ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
قُلْ أَتُعَلِّمُونَ ٱللَّهَ بِدِينِكُمْ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ
49:17. وہ اسلام قبول کرنے سے سمجھتے ہیں کہ تم پر احسان کر دیا۔تم کہہ دو کہ اگر تم سچے ہو تو تمہارا اسلام قبول کر نا مجھ پر احسان نہ سمجھو۔بلکہ اللہ ہی نے تمہیں ایمان لانے کا راستہ دکھاکر تم پر احسان کیا ہے۔
يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا۟ ۖ قُل لَّا تَمُنُّوا۟ عَلَىَّ إِسْلَـٰمَكُم ۖ بَلِ ٱللَّهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَنْ هَدَىٰكُمْ لِلْإِيمَـٰنِ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
49:18. آسمانوں507 اور زمین میں چھپی ہوئی باتوں کو اللہ جانتا ہے۔ جو کچھ تم کر تے ہو اللہ دیکھنے والا ہے488۔
إِنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ غَيْبَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ بَصِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ