Quran Tamil Translation

سورۃ : 50 سورہ ق ۔ عربی زبان کا اکیسواں حرف

کل آیتیں : 45

اس سورت کے آغاز میں حرف ’’ق‘‘ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام بن گیا۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

50:1. قاف2۔ بڑی بزرگی والے اس قرآن کی قسم!
قٓ ۚ وَٱلْقُرْءَانِ ٱلْمَجِيدِ

50:2. انہیں میں سے خبردار کر نے والا ان کے پا س آنے سے وہ تعجب کر رہے ہیں۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے کہتے ہیں کہ یہ تو حیرت کی بات ہے۔
بَلْ عَجِبُوٓا۟ أَن جَآءَهُم مُّنذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ ٱلْكَـٰفِرُونَ هَـٰذَا شَىْءٌ عَجِيبٌ

50:3. وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم مر کر مٹی بھی ہوجائیں تب بھی؟ یہ تو (عقل سے) بہت دور کی واپسی ہے۔
أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا ۖ ذَٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِيدٌ

50:4. ہم جانتے ہیں کہ ان سے زمین کتنی گھٹی ہے331؟ ہمارے پاس باحفاظت کتاب157 موجود ہے۔
قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنقُصُ ٱلْأَرْضُ مِنْهُمْ ۖ وَعِندَنَا كِتَـٰبٌ حَفِيظٌۢ

50:5. بلکہ سچائی ان کے پاس جب آئی تو انہوں نے اس کو جھوٹ سمجھا۔ اس لئے وہ الجھن میں پڑے ہوئے ہیں۔
بَلْ كَذَّبُوا۟ بِٱلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِىٓ أَمْرٍ مَّرِيجٍ

50:6. کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان507 کو نہیں دیکھا کہ کس طرح ہم نے اس کو بنایا اور آراستہ کیا؟ اس میں کوئی شگاف ہیں ہے۔
أَفَلَمْ يَنظُرُوٓا۟ إِلَى ٱلسَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنَـٰهَا وَزَيَّنَّـٰهَا وَمَا لَهَا مِن فُرُوجٍ

50:7. زمین کو پھیلایا، اس میں کھونٹے گاڑ دئے248۔ اور اس میں ہر قسم کے دلفریب چیزاگائے۔
وَٱلْأَرْضَ مَدَدْنَـٰهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ وَأَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِيجٍ

50:8. اصلاح پانے والے ہر بندے کے لئے یہ سبق اور عبرت ہے۔
تَبْصِرَةً وَذِكْرَىٰ لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ

50:9. آسمان507 سے ہم نے بابرکت پانی اتارا۔ مردہ بستی کو اس کے ذریعے زندہ کیا۔ اسی طرح (مردوں کو) نکالنے کا (واقعہ ) بھی ہے۔ اس کے ذریعے باغات، کٹنے والی کھیتی کے غلے اور کھجوروں کے لمبے اور بلند درخت بندوں کی روزی کے لئے اگائے۔ جن کے خوشے تہ بہ تہ ہوتے ہیں26۔
وَنَزَّلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً مُّبَـٰرَكًا فَأَنۢبَتْنَا بِهِۦ جَنَّـٰتٍ وَحَبَّ ٱلْحَصِيدِ

50:10.
وَٱلنَّخْلَ بَاسِقَـٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيدٌ

50:11.
رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ ۖ وَأَحْيَيْنَا بِهِۦ بَلْدَةً مَّيْتًا ۚ كَذَٰلِكَ ٱلْخُرُوجُ

50:14. 13.12۔ ان سے پہلے نوح کی قوم، کنویں والے، ثمود کی قوم، عاد کی قوم، فرعون، لوط کے بھائی، (مدین) باغ والے، تبع کی قوم نے بھی جھٹلایا۔ سب نے رسولوں کو جھوٹ سمجھا تھا۔ اس لئے میرا انتباہ سچ ثابت ہوا26۔
وَأَصْحَـٰبُ ٱلْأَيْكَةِ وَقَوْمُ تُبَّعٍ ۚ كُلٌّ كَذَّبَ ٱلرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ

50:15. کیا ہم پہلی بار پید اکر نے سے عاجز تھے؟ لیکن وہ لوگ نئی پیدایش کی طرف سے الجھن میں پڑے ہوئے ہیں۔
أَفَعَيِينَا بِٱلْخَلْقِ ٱلْأَوَّلِ ۚ بَلْ هُمْ فِى لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ

50:16. ہم نے انسان کو پیدا کیا368۔ اس کا دل جو سوچتا ہے اسے بھی ہم جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی گردن کی رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں49۔
وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِۦ نَفْسُهُۥ ۖ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ ٱلْوَرِيدِ

50:17. دائیں اور بائیں طرف لے کر لکھنے والے جب دو بیٹھے ہوئے لکھتے ہیں تو وہ جو بھی لفظ زبان سے نکالتا ہے ، اس کے پا س ایک لکھنے والا نگراں موجود ہوئے بغیر نہیں رہتا26۔
إِذْ يَتَلَقَّى ٱلْمُتَلَقِّيَانِ عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ قَعِيدٌ

50:18.
مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ

50:19. موت کی تکلیف حقیقت میں آگئی۔ جس سے تم دور بھاگ رہے تھے وہی ہے یہ۔
وَجَآءَتْ سَكْرَةُ ٱلْمَوْتِ بِٱلْحَقِّ ۖ ذَٰلِكَ مَا كُنتَ مِنْهُ تَحِيدُ

50:20. صور پھونکا جائے گا۔ یہی خبردار کیا ہوا دن ہے۔
وَنُفِخَ فِى ٱلصُّورِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلْوَعِيدِ

50:21. ہر ایک کھینچ لے جانے والے کے ساتھ اور گواہ کے ساتھ آئیں گے۔
وَجَآءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَآئِقٌ وَشَهِيدٌ

50:22. اسی میں تم غفلت میں تھے۔ تم سے تمہارا پردہ ہٹا دیا گیا۔ آج تمہاری نگاہ تیز ہے۔
لَّقَدْ كُنتَ فِى غَفْلَةٍ مِّنْ هَـٰذَا فَكَشَفْنَا عَنكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ ٱلْيَوْمَ حَدِيدٌ

50:23. ان کا ساتھی(لکھنے والا فرشتہ) کہے گا کہ یہ لو، میرے پاس لکھی ہوی کتاب ہے۔
وَقَالَ قَرِينُهُۥ هَـٰذَا مَا لَدَىَّ عَتِيدٌ

50:24. (ان دونوں فرشتوں سے کہا جائے گا کہ) ہٹ دھرمی سے (اللہ کا) انکار کرنے والا، نیکی سے روکنے والا، حد سے تجاوز کر تے ہوئے ، شک کر نے والا، اللہ کے ساتھ دوسرے معبودوں کو ٹہرانے والا اس کو تم دونوں دوزخ میں ڈال دو۔ اس کو تم دونوں سخت عذاب میں ڈال دو26۔
أَلْقِيَا فِى جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٍ

50:25.
مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُّرِيبٍ

50:26.
ٱلَّذِى جَعَلَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَأَلْقِيَاهُ فِى ٱلْعَذَابِ ٱلشَّدِيدِ

50:27. اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا کہ اے ہمارے رب! میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا۔ یہی بہت دور کی گمراہی میں پڑا رہا۔
۞ قَالَ قَرِينُهُۥ رَبَّنَا مَآ أَطْغَيْتُهُۥ وَلَـٰكِن كَانَ فِى ضَلَـٰلٍۭ بَعِيدٍ

50:28. (اللہ) فرمائے گا کہ مجھ سے بحث مت کرو۔ تم کو میں نے پہلے ہی خبردار کرچکا۔میرے پاس بات بدلی نہیں جاتی۔ اور میں اپنے بندوں پر ظلم کر نے والا بھی نہیں ہوں26۔
قَالَ لَا تَخْتَصِمُوا۟ لَدَىَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُم بِٱلْوَعِيدِ

50:29.
مَا يُبَدَّلُ ٱلْقَوْلُ لَدَىَّ وَمَآ أَنَا۠ بِظَلَّـٰمٍ لِّلْعَبِيدِ

50:30. جس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کہ کیا تم بھر چکے ہو؟ تو وہ کہے گی کہ کچھ اور بھی ہے؟
يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ ٱمْتَلَأْتِ وَتَقُولُ هَلْ مِن مَّزِيدٍ

50:31. (اللہ سے) ڈرنے والوں کو جنت بغیر دوری کے قریب لائی جائے گی۔
وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ

50:32. اصلاح پانے والے، پابندی سے چلنے والے، رحمن سے غیب میں ڈرنے والے، اور پاک دل سے آنے والے ہر ایک کے لئے وعدہ کیا ہوا چیز یہی ہے26۔
هَـٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٍ

50:33.
مَّنْ خَشِىَ ٱلرَّحْمَـٰنَ بِٱلْغَيْبِ وَجَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِيبٍ

50:34. (کہا جائے گا کہ) اطمینان سے اس میں داخل ہوجاؤ۔ یہی ہمیشگی کا دن ہے۔
ٱدْخُلُوهَا بِسَلَـٰمٍ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلْخُلُودِ

50:35. وہاں وہ جو چاہے انہیں ملے گا۔اس سے زیادہ بھی ہمارے پاس ہے۔
لَهُم مَّا يَشَآءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ

50:36. ان سے زیادہ زور آور کئی نسلوں کو ہم نے اس سے پہلے ہلاک کر چکے۔ ان کی بستیوں میں یہ لوگ گھوم پھر نے لگے۔ کیا کوئی بچنے کی جگہ تھی؟
وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَشَدُّ مِنْهُم بَطْشًا فَنَقَّبُوا۟ فِى ٱلْبِلَـٰدِ هَلْ مِن مَّحِيصٍ

50:37. جس کے پا س دل ہے یا غور سے سننے والے ہیں ، ان کے لئے اس میں عبرت ہے۔
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَذِكْرَىٰ لِمَن كَانَ لَهُۥ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى ٱلسَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ

50:38. آسمانوں507 اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے ہم نے چھ دنوں میں پیدا کیا179۔ ہمیں کوئی تکان نہیں ہوئی۔
وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍ

50:39. وہ جو کہتے ہیں اس پر صبر کرو۔ سورج طلوع ہو نے سے پہلے اور وہ غروب ہو نے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیاکرو۔
فَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ ٱلشَّمْسِ وَقَبْلَ ٱلْغُرُوبِ

50:40. رات میں اور سجدوں کے بعد اس کی تسبیح کرو۔
وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَأَدْبَـٰرَ ٱلسُّجُودِ

50:41. پکارنے والا جس دن1 قریب سے پکارے گا اس کے بارے میں غور سے سنو۔
وَٱسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ ٱلْمُنَادِ مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ

50:42. وہ سچ مچ ہی زور کی آوازکووہ لوگ سننے کا دن ہوگا۔ وہی نکل پڑنے کا دن1 ۔
يَوْمَ يَسْمَعُونَ ٱلصَّيْحَةَ بِٱلْحَقِّ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلْخُرُوجِ

50:43. ہم ہی زندہ کر تے ہیں اور موت دیتے ہیں۔ ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے۔
إِنَّا نَحْنُ نُحْىِۦ وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا ٱلْمَصِيرُ

50:44. انہیں چھوڑ کر زمین پھٹ جائے گی اور وہ دوڑیں گے۔ وہی اکٹھا کر نے کا دن ہے۔ یہ ہمارے لئے آسان ہے۔
يَوْمَ تَشَقَّقُ ٱلْأَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا ۚ ذَٰلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيرٌ

50:45. (اے محمد!) جو کچھ وہ کہتے ہیں ہم جانتے ہیں۔ تم ان پر جبر کر نے والے نہیں ہو81۔ میری وعید سے ڈرنے والے کو قرآن کے ذریعے نصیحت کرو۔
نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ ۖ وَمَآ أَنتَ عَلَيْهِم بِجَبَّارٍ ۖ فَذَكِّرْ بِٱلْقُرْءَانِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ

By Farook