Quran Tamil Translation

سورۃ : 52 سورۃ الطور ۔ ایک پہاڑ کا نام

کل آیتیں : 49

اس سورت کے آغاز میں لفظ طور جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

52:1. طور 19(پہاڑ) کی قسم379!
وَٱلطُّورِ

52:2. پھیلائے رکھے ہوئے دفتر 157میں لکھی ہوئی کتاب کی قسم379&26!
وَكِتَـٰبٍ مَّسْطُورٍ

52:3.
فِى رَقٍّ مَّنشُورٍ

52:4. بیت المعمور کی قسم379!
وَٱلْبَيْتِ ٱلْمَعْمُورِ

52:5. بلند کئے ہوئے چھت288 کی قسم379!
وَٱلسَّقْفِ ٱلْمَرْفُوعِ

52:6. (قیامت کے دن) آگ جلائے جانے والے سمندر کی قسم379!
وَٱلْبَحْرِ ٱلْمَسْجُورِ

52:7. تمہارے رب کی سزا واقع ہو کر رہے گی۔
إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَٰقِعٌ

52:8. اسے روکنے والاکوئی نہیں۔
مَّا لَهُۥ مِن دَافِعٍ

52:9. اس دن آسمان507 گھومنے لگے گا۔
يَوْمَ تَمُورُ ٱلسَّمَآءُ مَوْرًا

52:10. پہاڑ ایکدم جگہ بدل جائیں گے۔
وَتَسِيرُ ٱلْجِبَالُ سَيْرًا

52:11. جھوٹ سمجھنے والوں کے لئے اس دن خرابی ہے۔
فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

52:12. وہ لوگ بیہودگیوں میں (ڈوب کر) کھیل رہے تھے
ٱلَّذِينَ هُمْ فِى خَوْضٍ يَلْعَبُونَ

52:13. اس دن وہ جہنم میں ایکدم ڈکھیلے جائیں گے۔
يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا

52:14. تم نے جو جھوٹ سمجھ رکھا تھا وہ جہنم یہی ہے۔
هَـٰذِهِ ٱلنَّارُ ٱلَّتِى كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ

52:15. کیا یہ جادو ہے285؟ یا (اس دوزخ کو) تم دیکھو گے نہیں357؟
أَفَسِحْرٌ هَـٰذَآ أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ

52:16. (اور کہا جائے گا کہ) اس میں جلو۔ (اس کو) برداشت کر لو یا برداشت نہ کرو۔ (دو بھی) تمہارے لئے برابر ہے۔ تم جو کر رہے تھے اسی کا بدلہ دئے جا رہے ہو۔
ٱصْلَوْهَا فَٱصْبِرُوٓا۟ أَوْ لَا تَصْبِرُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

52:17. (اللہ سے) ڈرنے والے ان کا رب جو کچھ انہیں عطا کیا ہے اس سے لطف اندوز ہو تے ہوئے جنت کے باغات اور نعمتوں میں رہیں گے۔ ان کا رب جہنم کے عذاب سے انہیں بچالیا۔(کہا جائے گا کہ) تمہاری عمل کی وجہ سے صف بستہ بچھائے گئے پلنگوں پر ٹیک لگائے ہوئے خوشی سے کھاؤ،پیو۔ حور العینوں8 کو انہیں جوڑا بنادیں گے26۔
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَنَعِيمٍ

52:18.
فَـٰكِهِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَىٰهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ

52:19.
كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

52:20.
مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ ۖ وَزَوَّجْنَـٰهُم بِحُورٍ عِينٍ

52:21. جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان لانے میں ان کی پیروی501 کی تو ہم ان کے ساتھ ان کی اولادکو بھی جمع کر دیں گے۔ ان کے اعمال میں کچھ بھی کم نہیں کریں گے۔ ہر ایک انسان اپنے عمل کے عوض گروی ہے265۔
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَـٰنٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَآ أَلَتْنَـٰهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَىْءٍ ۚ كُلُّ ٱمْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ

52:22. انہیں پھل اور ان کی چاہت کا گوشت بھی دیں گے
وَأَمْدَدْنَـٰهُم بِفَـٰكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ

52:23. وہاں وہ ایک دوسرے سے پیالوں کو خوشی سے جھپٹ لیں گے۔ اس میں بیہودگی اور گناہ کی پکڑ نہیں ہوگی۔
يَتَنَـٰزَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ

52:24. ان کے قابل خدمت گار ان کے ارد گرد پھریں گے۔ وہ ڈھک کر رکھے ہوئے موتی جیسے ہوں گے۔
۞ وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ

52:25. ان میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر دریافت کریں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھروالوں کے بارے میں ڈر رہے تھے۔ اللہ نے ہم پر احسان کیا اور دوزخ کے عذاب سے ہمیں بچالیا۔ پہلے ہم اسی سے دعائیں کر رہے تھے۔ وہ بڑی مدد کر نے والا، نہایت ہی رحم والا ہے26۔
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ

52:26.
قَالُوٓا۟ إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِىٓ أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ

52:27.
فَمَنَّ ٱللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَىٰنَا عَذَابَ ٱلسَّمُومِ

52:28.
إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْبَرُّ ٱلرَّحِيمُ

52:29. پس (اے محمد!) نصیحت کیا کرو۔ اپنے رب کے فضل سے تم نہ کاہن ہو اور نہ مجنون468۔
فَذَكِّرْ فَمَآ أَنتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَلَا مَجْنُونٍ

52:30. کیا وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک شاعر ہے۔ ہم اس کی ہلاکت کے منتظر ہیں۔
أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهِۦ رَيْبَ ٱلْمَنُونِ

52:31. کہہ دو کہ انتظار کرو، تم لوگوں کے ساتھ مل کر میں بھی انتظار کر تا ہوں۔
قُلْ تَرَبَّصُوا۟ فَإِنِّى مَعَكُم مِّنَ ٱلْمُتَرَبِّصِينَ

52:32. کیا ان کا تخیل اس طرح انہیں حکم دیتا ہے؟ یا کیا وہ سرکش لوگ ہیں؟
أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَـٰمُهُم بِهَـٰذَآ ۚ أَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ

52:33. کیا وہ کہتے ہیں کہ اس کو خود نے گھڑلیا ہے؟ ایسا نہیں ہے۔ وہ لوگ ایمان لائیں گے نہیں۔
أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُۥ ۚ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ

52:34. اگر وہ سچے ہوں تو اس جیسی ایک خبر وہ لے کر آئے۔
فَلْيَأْتُوا۟ بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِۦٓ إِن كَانُوا۟ صَـٰدِقِينَ

52:35. کسی چیز کے بغیر کیا وہ پیدا کئے گئے ہیں؟ یا وہ خود پیدا کر نے والے ہیں؟
أَمْ خُلِقُوا۟ مِنْ غَيْرِ شَىْءٍ أَمْ هُمُ ٱلْخَـٰلِقُونَ

52:36. یا آسمانوں507 اور زمین کو وہی پیدا کئے؟ ایسا نہیں ہے، وہ لوگ یقین سے ماننے والے نہیں ہیں۔
أَمْ خَلَقُوا۟ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ

52:37. یا تمہارے رب کے خزانے ان کے پاس ہیں؟ یا وہی اقتدار چلانے والے ہیں؟
أَمْ عِندَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ ٱلْمُصَۣيْطِرُونَ

52:38. یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے؟ اس میں چڑھ کر کیا وہ (آسمان کی خبریں) سنتے ہیں؟ تو اس طرح سننے والا ایک واضح دلیل لے کر آنے دو۔
أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ ۖ فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُم بِسُلْطَـٰنٍ مُّبِينٍ

52:39. اس کے لئے بیٹیاں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں۔
أَمْ لَهُ ٱلْبَنَـٰتُ وَلَكُمُ ٱلْبَنُونَ

52:40. یا ان کے پاس تم کوئی اجرت مانگتے ہو؟ اس لئے وہ قرض کا بار اٹھا رہے ہیں؟
أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ

52:41. یا غیب کی خبرجانتے ہوئے (اسے) وہ لکھ لیتے ہیں؟
أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ

52:42. یا وہ دھوکا دینا چاہتے ہیں۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے ہی دھوکے میں گرفتار ہوں گے۔
أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا ۖ فَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ هُمُ ٱلْمَكِيدُونَ

52:43. یا اللہ کے سوا انہیں کوئی اور معبود ہے؟ ان کے شریک ٹہرانے سے اللہ پاک ہے10۔
أَمْ لَهُمْ إِلَـٰهٌ غَيْرُ ٱللَّهِ ۚ سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ

52:44. آسمان سے ایک ٹکڑے کو گرتے ہوئے وہ دیکھ لیں تو کہیں گے کہ وہ ایک جمگھٹ بادل ہے۔
وَإِن يَرَوْا۟ كِسْفًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ سَاقِطًا يَقُولُوا۟ سَحَابٌ مَّرْكُومٌ

52:45. ہلاک کئے جانے والے دن سے ان کی ملاقات ہونے تک انہیں چھوڑدو۔
فَذَرْهُمْ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى فِيهِ يُصْعَقُونَ

52:46. اس دن ان کی سازش تھوڑی بھی انہیں نہیں بچائے گی۔ وہ لوگ مدد بھی نہیں کئے جائیں گے۔
يَوْمَ لَا يُغْنِى عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْـًٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

52:47. ظالموں کے لئے اس کے علاوہ بھی عذاب ہے۔ پھر بھی ان میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔
وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ عَذَابًا دُونَ ذَٰلِكَ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

52:48. (اے محمد!) تمہارے رب کے حکم کے لئے صبر کرو۔ تم ہماری نگہبانی میں ہو۔ جب تم اٹھتے ہو تو اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو۔
وَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۖ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ

52:49. رات کے ایک حصہ میں اور ستارے غروب ہونے والے صبح کے وقت بھی اس کی تسبیح کیا کرو۔
وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَـٰرَ ٱلنُّجُومِ

By Farook