سورۃ : 53 سورۃ النجم ۔ ستارہ
کل آیتیں : 62
اس سورت کے آغاز میں لفظ نجم آنے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
53:1. جب ستارے غروب ہو نے لگے، اس کی قسم!
وَٱلنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ
53:2. تمہارے ساتھی (محمد) نہ راستہ بدلے نہ گمراہ ہوئے۔
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ
53:3. وہ اپنی نفسانی خواہش سے بولتے نہیں۔
وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلْهَوَىٰٓ
53:4. وہ (جو کہتے ہیں)نازل شدہ پیغام کے سوا کچھ نہیں۔
إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْىٌ يُوحَىٰ
53:5. خوبصورت شکل والے ، زبردست قوت والے (جبرئیل) وہ سکھاتے ہیں492۔ وہ افق پر رہنے کی حالت میں قرار پایا26۔
عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلْقُوَىٰ
53:6.
ذُو مِرَّةٍ فَٱسْتَوَىٰ
53:7.
وَهُوَ بِٱلْأُفُقِ ٱلْأَعْلَىٰ
53:8. پھر اتر کر قریب ہوئے۔
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ
53:9. وہ (قربت) کمان کے دو کناروں کے بقدر یا اس سے بھی نزدیک تر تھا۔
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ
53:10. اپنے بندے کووہ جو کہنا تھا کہہ دیا۔
فَأَوْحَىٰٓ إِلَىٰ عَبْدِهِۦ مَآ أَوْحَىٰ
53:11. اس نے جو دیکھا اس کا دل جھوٹ نہیں کہا۔
مَا كَذَبَ ٱلْفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ
53:12. ان کے دیکھنے کے بارے میں کیا تم ان سے بحث کر تے ہو482؟
أَفَتُمَـٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ
53:13. سدرۃ المنتہیٰ267 کے قریب پھر ایک بار362 انہیں اترتے ہوئے دیکھا26۔
وَلَقَدْ رَءَاهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ
53:14.
عِندَ سِدْرَةِ ٱلْمُنتَهَىٰ
53:15. وہیں پر جنت نامی ٹہرنے کی جگہ ہے۔
عِندَهَا جَنَّةُ ٱلْمَأْوَىٰٓ
53:16. اس بیری کے درخت کو جو بند کرنا تھا جب بند کیا گیا تو ان کی نگاہ نہ رخ بدلی اور نہ حد سے گزری26۔
إِذْ يَغْشَى ٱلسِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ
53:17.
مَا زَاغَ ٱلْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ
53:18. اپنے پروردگار کی اس نے بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں362۔
لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ ءَايَـٰتِ رَبِّهِ ٱلْكُبْرَىٰٓ
53:19. لات اور عزّٰی کے بارے میں اور تیسرے منات کے بارے میں کیا تم نے غور کیا26؟
أَفَرَءَيْتُمُ ٱللَّـٰتَ وَٱلْعُزَّىٰ
53:20.
وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلْأُخْرَىٰٓ
53:21. تمہارے لئے مرد اور اس کے لئے عورتیں؟
أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلْأُنثَىٰ
53:22. اگر ایسا ہو تو یہ بڑی بے انصافی کی تقسیم ہی ہے۔
تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰٓ
53:23. وہ صرف ناموں کے سوا کچھ نہیں۔ تم اور تمہارے باپ دادا ہی وہ نام رکھ لئے۔ اس کے بارے میں اللہ نے کوئی دلیل نہیں اتاری۔ گمان اور نفسانی خواہشات کے سوا دوسرا کچھ انہوں نے پیروی نہیں کی۔ انہیں ان کے رب کی طرف سے سیدھی راہ آگئی۔
إِنْ هِىَ إِلَّآ أَسْمَآءٌ سَمَّيْتُمُوهَآ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَـٰنٍ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهْوَى ٱلْأَنفُسُ ۖ وَلَقَدْ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلْهُدَىٰٓ
53:24. جو آرزو کر تا ہے (سب کچھ) کیا انسان کے لئے ہے؟
أَمْ لِلْإِنسَـٰنِ مَا تَمَنَّىٰ
53:25. اللہ ہی کے لئے ہے آخرت اور دنیا۔
فَلِلَّهِ ٱلْـَٔاخِرَةُ وَٱلْأُولَىٰ
53:26. آسمانوں507 میں کئی فرشتے ہیں۔ اللہ جسے چاہے اجازت دے اور راضی ہوجائے اس کے سوا (دوسروں کے لئے) ان کی سفارش17 کچھ بھی فائدہ نہ دے سکتی۔
۞ وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ لَا تُغْنِى شَفَـٰعَتُهُمْ شَيْـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعْدِ أَن يَأْذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرْضَىٰٓ
53:27. آخرت کے نہ ماننے والے فرشتوں کو عورتوں کے نام سے موسوم کر تے ہیں۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ لَيُسَمُّونَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ تَسْمِيَةَ ٱلْأُنثَىٰ
53:28. انہیں اس کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ گمان کے سوا (دوسرا کچھ) وہ پیروی نہیں کرتے۔ گمان حقیقت کے خلاف کچھ فائدہ نہیں دے گا۔
وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ ۖ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغْنِى مِنَ ٱلْحَقِّ شَيْـًٔا
53:29. اس دنیا کے سوا (دوسرا کچھ) نہ چاہتے ہوئے بھی ہماری نصیحتوں کو جھٹلانے والوں سے تم غفلت برتو۔
فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا
53:30. یہی ان کے علم کی حد ہے۔ تمہارا رب اچھی طرح جانتا ہے کہ اپنی راہ سے بھٹکا ہوا کون ہے اور سیدھی راہ پر کون ہے؟
ذَٰلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ ٱلْعِلْمِ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ ٱهْتَدَىٰ
53:31. آسمانوں507 میں جو کچھ ہے اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کے لئے ہے۔ برائی کر نے والوں کو ان کی کرتوتوں کی وجہ سے سزا دے گا۔ بھلائی کر نے والوں کو اچھا بدلہ دے گا۔
وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ لِيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ أَسَـٰٓـُٔوا۟ بِمَا عَمِلُوا۟ وَيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ بِٱلْحُسْنَى
53:32. بڑے گناہوں سے اور بے حیائی سے جو دور ہوگئے (اگر وہ معافی چاہیں تو) تمہارا رب از حدمغفرت کر نے والا ہے، سوائے ادنیٰ کے۔ (اس کے لئے معافی چاہنے کی ضرورت نہیں)۔ جب تمہیں زمین سے پیدا کیا گیااور جب تم اپنی ماؤں کی پیٹ میں بچے تھے، وہ تمہیں اچھی طرح جانتا ہے۔ اس لئے تم اپنے آپ کو پاکیزہ مت سمجھو508۔ (اللہ سے) ڈرنے والا کون ہے ، وہ خوب جانتا ہے۔
ٱلَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَـٰٓئِرَ ٱلْإِثْمِ وَٱلْفَوَٰحِشَ إِلَّا ٱللَّمَمَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ وَٰسِعُ ٱلْمَغْفِرَةِ ۚ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِى بُطُونِ أُمَّهَـٰتِكُمْ ۖ فَلَا تُزَكُّوٓا۟ أَنفُسَكُمْ ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ ٱتَّقَىٰٓ
53:33. جھٹلانے والے کو کیا تم نے دیکھا؟
أَفَرَءَيْتَ ٱلَّذِى تَوَلَّىٰ
53:34. وہ کم ہی دیا، (دوسرے) دینے سے روکتا ہے۔
وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰٓ
53:35. کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے، وہ (ا سے) دیکھ رہا ہے؟
أَعِندَهُۥ عِلْمُ ٱلْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰٓ
53:36. کیا اس کو خبر نہیں دی گئی کہ موسیٰ، اپنے قول کو پورا کر نے والے ابراھیم وغیرہ کے صحیفوں میں ہے کہ ایک، دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ اور انسان کے لئے، جو اس نے کوشش کی265، اس کے سوا کچھ نہیں26۔
أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِى صُحُفِ مُوسَىٰ
53:37.
وَإِبْرَٰهِيمَ ٱلَّذِى وَفَّىٰٓ
53:38.
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ
53:39.
وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَـٰنِ إِلَّا مَا سَعَىٰ
53:40. اس کی محنت بعد (آخرت) میں دکھائی جائے گی۔
وَأَنَّ سَعْيَهُۥ سَوْفَ يُرَىٰ
53:41. پھر اس کوپورا بدلہ دیا جائے گا۔
ثُمَّ يُجْزَىٰهُ ٱلْجَزَآءَ ٱلْأَوْفَىٰ
53:42. تمہارے رب کے پاس ہی پہنچنا ہے۔
وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلْمُنتَهَىٰ
53:43. وہی ہنساتا ہے، وہی رلاتا بھی ہے۔
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ
53:44. وہی مارتا ہے اور زندہ بھی کر تا ہے۔
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا
53:45. ٹپکائے جا نے والے نطفے 506سے وہی مرد اور عورت کا جوڑا پیدا کیا26&368۔
وَأَنَّهُۥ خَلَقَ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰ
53:46.
مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَىٰ
53:47. پھر سے بنانا اسی کے ذمہ ہے۔
وَأَنَّ عَلَيْهِ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُخْرَىٰ
53:48. وہی دولتمند بنا کر اطمینان بخشتا ہے۔
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ
53:49. وہی شعریٰ کا رب ہے321۔
وَأَنَّهُۥ هُوَ رَبُّ ٱلشِّعْرَىٰ
53:50. اسی نے اگلے قوم عاد اور قوم ثمود کو اور اس سے پہلے قوم نوح کو، کسی کو چھوڑے بغیر ہلاک کیا۔ وہ لوگ بڑے ظالم اور بڑے سرکش تھے26۔
وَأَنَّهُۥٓ أَهْلَكَ عَادًا ٱلْأُولَىٰ
53:51.
وَثَمُودَا۟ فَمَآ أَبْقَىٰ
53:52.
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَىٰ
53:53. (قوم لوط کی) الٹی کی ہوئی بستی والوں کو بھی ہلاک کیا
وَٱلْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ
53:54. اس کے ارد گرد جو گھیر نا تھا گھیر لیا۔
فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ
53:55. تیرے پروردگار کی نعمتوں میں تم کس کس میں شک کروگے؟
فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ
53:56. یہ پہلے انتباہوں میں سے ایک انتباہ ہے۔
هَـٰذَا نَذِيرٌ مِّنَ ٱلنُّذُرِ ٱلْأُولَىٰٓ
53:57. قریب آنے والا وقت قریب آ پہنچا۔
أَزِفَتِ ٱلْـَٔازِفَةُ
53:58. اللہ کے سوا اسے ظاہر کر نے والا کوئی نہیں۔
لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ
53:59. کیا اس خبر میں تم تعجب کر رہے ہو؟
أَفَمِنْ هَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ
53:60. روئے بغیر ہنس رہے ہو؟
وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ
53:61. غفلت برتنے والے بھی ہو۔
وَأَنتُمْ سَـٰمِدُونَ
53:62. اللہ ہی کے لئے سجدہ کر تے ہوئے عبادت کرو396۔
فَٱسْجُدُوا۟ لِلَّهِ وَٱعْبُدُوا۟