سورۃ : 54 سورۃ القمر ۔ چاند
کل آیتیں : 55
اس سورت کے آغاز میں چاند کے پھٹ جا نے کا ذکر ہوا ہے، اس لئے اس سورت کا نام قمر رکھا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
54:1. قیامت کا وقت1 قریب آچکا۔ چاند بھی پھٹ گیا422۔
ٱقْتَرَبَتِ ٱلسَّاعَةُ وَٱنشَقَّ ٱلْقَمَرُ
54:2. وہ جب بھی کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو یہ کہتے ہوئے جھٹلا دیتے ہیں357 کہ یہ تو ہمیشہ سے چلنے والا جادو 285ہے۔
وَإِن يَرَوْا۟ ءَايَةً يُعْرِضُوا۟ وَيَقُولُوا۟ سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ
54:3. جھوٹ سمجھتے ہوئے وہ اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کر تے ہیں۔ ہرکام درج ہو رہا ہے۔
وَكَذَّبُوا۟ وَٱتَّبَعُوٓا۟ أَهْوَآءَهُمْ ۚ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ
54:4. دھمکی سے مشتمل خبریں اور اونچے معیار کی حکمت ان کو آچکی ہیں۔ تنبیہات (انہیں) فائدہ نہیں پہنچایا26۔
وَلَقَدْ جَآءَهُم مِّنَ ٱلْأَنۢبَآءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ
54:5.
حِكْمَةٌۢ بَـٰلِغَةٌ ۖ فَمَا تُغْنِ ٱلنُّذُرُ
54:6. اس لئے انہیں جھٹلا دو۔ (ان کی) ناگوار معاملے کی طرف پکارنے والا پکارنے والے دن1 ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی۔ پھیلے ہوئے ٹڈیوں کی طرح وہ لوگ قبروں سے باہر نکلیں گے26۔
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ يَوْمَ يَدْعُ ٱلدَّاعِ إِلَىٰ شَىْءٍ نُّكُرٍ
54:7.
خُشَّعًا أَبْصَـٰرُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ كَأَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنتَشِرٌ
54:8. پکارنے والے کی طرف وہ دوڑ پڑیں گے۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے کہیں گے کہ یہ تو بہت سخت دن 1ہے۔
مُّهْطِعِينَ إِلَى ٱلدَّاعِ ۖ يَقُولُ ٱلْكَـٰفِرُونَ هَـٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ
54:9. ان سے پہلے نوح کی قوم نے جھوٹ سمجھا۔ انہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا کہا، دیوانہ کہا اور وہ بھگادئے گئے۔
۞ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا۟ عَبْدَنَا وَقَالُوا۟ مَجْنُونٌ وَٱزْدُجِرَ
54:10. اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں مغلوب کر دیا گیا ہوں، پس میری مدد فرما۔
فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنِّى مَغْلُوبٌ فَٱنتَصِرْ
54:11. جب ہم نے آسمان507 کے دروازے برستے ہوئے پانی سے کھول دئے۔
فَفَتَحْنَآ أَبْوَٰبَ ٱلسَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ
54:12. زمین میں چشموں کو ابلتے ہوئے بہا دئے۔ طے شدہ منصوبہ کے تحت پانی جمع ہوگیا۔
وَفَجَّرْنَا ٱلْأَرْضَ عُيُونًا فَٱلْتَقَى ٱلْمَآءُ عَلَىٰٓ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ
54:13. تختے اور میخوں والی ایک (کشتی )میں انہیں سوار کر دیا۔
وَحَمَلْنَـٰهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلْوَٰحٍ وَدُسُرٍ
54:14. وہ ہماری نگرانی میں چلنے لگی۔ یہ (اپنی قوم سے)جھٹلائے ہوئے(نوح) کے لئے بدلہ ہے۔
تَجْرِى بِأَعْيُنِنَا جَزَآءً لِّمَن كَانَ كُفِرَ
54:15. اس کو ہم نے نشانی کے طور پر چھوڑ رکھا222۔ عبرت حاصل کر نے والا کوئی ہے؟
وَلَقَد تَّرَكْنَـٰهَآ ءَايَةً فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
54:16. میرا عذاب اور میری تنبیہیں کیسی رہیں؟
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ
54:17. اس قرآن کو سمجھنے کے لئے ہم نے آسان کردیا۔ عبرت حاصل کر نے والا کوئی ہے؟
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
54:18. قوم عاد بھی جھوٹ سمجھاتھا۔ میرا عذاب اور میری تنبیہیں کیسی رہیں؟
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ
54:19. مسلسل نحوست والے ایک دن381 میں ان کے مقابلے میں ہم نے ایک سخت تیزو تند ہوا بھیج دی۔
إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِى يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ
54:20. جڑ سے اکھاڑ پھینکے ہوئے کھجورکے درختوں کی طرح وہ انسانوں کو اکھاڑ پھینک دی۔
تَنزِعُ ٱلنَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ
54:21. میرا عذاب اور میری تنبیہیں کیسی رہیں؟
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ
54:22. اس قرآن کو سمجھنے کے لئے ہم نے آسان کردیا۔ عبرت حاصل کر نے والا کوئی ہے؟
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
54:23. قوم ثمودنے تنبیہوں کو جھوٹ سمجھا۔
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِٱلنُّذُرِ
54:24. کہنے لگے کہ کیا اپنے میں سے ایک انسان کی ہم پیروی کریں گے؟ اگر ایسا کریں گے تو ہم گمراہی اور مصیبت میں پڑجائیں گے۔
فَقَالُوٓا۟ أَبَشَرًا مِّنَّا وَٰحِدًا نَّتَّبِعُهُۥٓ إِنَّآ إِذًا لَّفِى ضَلَـٰلٍ وَسُعُرٍ
54:25. (اور کہا کہ) کیا ہمارے درمیان اسی کو نصیحت عطا ہوئی ہے؟ نہیں، یہ تو تکبر کر نے والا بڑاجھوٹا ہے۔
أَءُلْقِىَ ٱلذِّكْرُ عَلَيْهِ مِنۢ بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌ
54:26. تکبر کر نے والا بڑا جھوٹا کون ہے، وہ کل معلوم کر لیں گے۔
سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ ٱلْكَذَّابُ ٱلْأَشِرُ
54:27. ان کو آزمائش484 کے طور پر ہم اونٹنی بھیجیں گے۔ پس تم ان کی نگرانی کرواور صبر سے رہو۔
إِنَّا مُرْسِلُوا۟ ٱلنَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَٱرْتَقِبْهُمْ وَٱصْطَبِرْ
54:28. (ہم نے صالح نبی سے کہا کہ) انہیں کہہ دو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہو نا چاہئے۔ ہر ایک کو(پانی) پینے کی باری کا حق دیا جانا چاہئے۔
وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ ٱلْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَيْنَهُمْ ۖ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ
54:29. وہ لوگ اپنے ساتھی کو بلانے لگے۔ اس نے (اونٹنی کو) پکڑکر پاؤں کی رگ کاٹ ڈالا۔
فَنَادَوْا۟ صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ
54:30. میرا عذاب اور میری تنبیہیں کیسی رہیں؟
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ
54:31. ان کے خلاف ہم نے زور کی ایک ہی ایک چیخ بھیجی۔ اسی وقت وہ باڑھ کی سوکھی گھانس کی طرح ہو کر رہ گئے۔
إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَكَانُوا۟ كَهَشِيمِ ٱلْمُحْتَظِرِ
54:32. اس قرآن کو سمجھنے کے لئے ہم نے آسان کردیا۔ عبرت حاصل کر نے والا کوئی ہے؟
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
54:33. لوط کی قوم نے تنبیہوں کو جھوٹ سمجھا۔
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍۭ بِٱلنُّذُرِ
54:34. ان کے خلاف ہم نے پتھر کی بارش بھیجی۔ سوائے لوط کے گھر والوں کے، ہم نے انہیں رات کے آخری وقت میں بچالیا۔
إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّآ ءَالَ لُوطٍ ۖ نَّجَّيْنَـٰهُم بِسَحَرٍ
54:35. یہ ہماری نعمت ہے۔ اسی طرح ہم شکر کر نے والوں کو بدلہ دیتے ہیں۔
نِّعْمَةً مِّنْ عِندِنَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِى مَن شَكَرَ
54:36. ہماری پکڑ کے بارے میں وہ انہیں انتباہ کئے، وہ لوگ تنبیہوں پر شک کیا۔
وَلَقَدْ أَنذَرَهُم بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا۟ بِٱلنُّذُرِ
54:37. ان کے مہمانوں کو وہ برے کام کے لئے کھینچا۔ فوراً ہم ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا۔ (اور کہا کہ )میرا عذاب اور میری تنبیہوں کا مزہ چکھو۔
وَلَقَدْ رَٰوَدُوهُ عَن ضَيْفِهِۦ فَطَمَسْنَآ أَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا۟ عَذَابِى وَنُذُرِ
54:38. صبح سویرے انہیں ایک دائمی عذاب نے آپکڑا۔
وَلَقَدْ صَبَّحَهُم بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ
54:39. (اور کہا گیا کہ) میرا عذاب اور میری تنبیہوں کا مزہ چکھو۔
فَذُوقُوا۟ عَذَابِى وَنُذُرِ
54:40. اس قرآن کو سمجھنے کے لئے ہم نے آسان کردیا۔ عبرت حاصل کر نے والا کوئی ہے؟
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
54:41. فرعون والوں کے پاس تنبیہات آئے۔
وَلَقَدْ جَآءَ ءَالَ فِرْعَوْنَ ٱلنُّذُرُ
54:42. انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو جھوٹ سمجھا۔ پس ہم نے انہیں قدرت والے زبردست کی پکڑ پکڑا۔
كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَـٰهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُّقْتَدِرٍ
54:43. تمہارے ساتھ جو (اللہ کا) انکار کر نے والے ہیں کیا وہ ان سے بڑھ کر ہیں؟ یا تمہارے لئے اعمال نامہ157 میں کوئی استثنا ہے؟
أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُو۟لَـٰٓئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَآءَةٌ فِى ٱلزُّبُرِ
54:44. کیا وہ کہتے ہیں کہ ہم سب (اللہ کی) مددپائے ہوئے ہیں؟
أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُّنتَصِرٌ
54:45. یہ جماعت شکست کھائے گی، پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے306۔
سَيُهْزَمُ ٱلْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ ٱلدُّبُرَ
54:46. اور قیامت کا وقت1 ہی انہیں تنبیہ کیا ہوا وقت ہے۔ قیامت کا وقت1 بہت ہی لرزہ خیز ہے ، بہت کڑوی چیز ہے۔
بَلِ ٱلسَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَٱلسَّاعَةُ أَدْهَىٰ وَأَمَرُّ
54:47. مجرم لوگ گمراہی میں اورتشویش میں مبتلا ہیں۔
إِنَّ ٱلْمُجْرِمِينَ فِى ضَلَـٰلٍ وَسُعُرٍ
54:48. جس دن وہ جہنم میں منہ کے بل ڈالے جائیں گے تو (ان سے کہا جائے گا کہ) جہنم کا عذاب چکھو۔
يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِى ٱلنَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا۟ مَسَّ سَقَرَ
54:49. ہم نے ہر چیز کو ایک حساب سے پید کیا ہے۔
إِنَّا كُلَّ شَىْءٍ خَلَقْنَـٰهُ بِقَدَرٍ
54:50. ہمارا حکم آنکھ جھپکنے کی طرح ایک ہی حکم ہے۔
وَمَآ أَمْرُنَآ إِلَّا وَٰحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِٱلْبَصَرِ
54:51. تم جیسے بہت سے لوگوں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں۔ عبرت حاصل کر نے والا کوئی ہے؟
وَلَقَدْ أَهْلَكْنَآ أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
54:52. ان کاکیا ہوا ہر کام کتابوں میں درج ہے۔
وَكُلُّ شَىْءٍ فَعَلُوهُ فِى ٱلزُّبُرِ
54:53. ہر چھوٹی اور بڑی بات لکھی ہوئی ہے۔
وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُّسْتَطَرٌ
54:54. (اللہ سے) ڈرنے والے جنت کے باغات میں اور نہروں میں ہوں گے۔
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَنَهَرٍ
54:55. قدرت والے بادشاہ کے پاس، سچے مقام میں (وہ ہوں گے)۔
فِى مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍۭ