سورۃ : 57 سورۃ الحدید ۔ لوہا
کل آیتیں : 29
اس سورت کی پچیسویں آیت میں لوہے کے بارے میں کہا گیا ہے، اس لئے اس کو الحدید یعنی لوہا نام رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
57:1. آسمانوں507 اور زمین میں رہنے والے اللہ کی تسبیح کر رہے ہیں۔ وہ زبردست، حکمت والا ہے۔
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ
57:2. آسمانوں507 اور زمین کی اقتدار اسی کی ہے۔ وہ زندہ کر تا ہے اور موت دیتا ہے۔ ہر چیز پر وہ قدرت والا ہے۔
لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ
57:3. وہی اول ہے اور آخر ہے۔ وہی ظاہر ہے اورمخفی ہے۔ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
هُوَ ٱلْأَوَّلُ وَٱلْـَٔاخِرُ وَٱلظَّـٰهِرُ وَٱلْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ
57:4. آسمانوں507 اور زمین کو اسی نے چھ دنوں میں پید اکیا179۔ پھر عرش488 پر متمکن ہوا511۔ جو کچھ زمین میں داخل ہو تی ہے اور اس سے جو نکلتی ہے،جو کچھ آسمان 507سے اترتا ہے اورجو کچھ اس میں چڑھتا ہے سب وہ جانتا ہے۔ تم جہاں بھی ہو وہ تمہارے ساتھ ہے49۔ تم جو کچھ کر تے ہو اسے اللہ دیکھ رہا ہے488۔
هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ ۚ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ۖ وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
57:5. آسمانوں507 اور زمین کی اقتدار اسی کی ہے۔امور (سارے) اللہ ہی کی طرف لے جایا جائے گا۔
لَّهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرْجَعُ ٱلْأُمُورُ
57:6. رات کو دن میں داخل کر تا ہے اور دن کو رات میں داخل کر تا ہے۔ دلوں میں جو کچھ ہے وہ بھی وہ جانتا ہے۔
يُولِجُ ٱلَّيْلَ فِى ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِى ٱلَّيْلِ ۚ وَهُوَ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ
57:7. اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ۔ جس پر وہ تمہیں ذمہ دار ٹہرایا ہے اس میں سے (نیک راہ میں) خرچ کرو۔ تم میں جو ایمان لائے اور (نیک راہ میں) خرچ کر ے ان کے لئے بڑا اجر ہے۔
ءَامِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَأَنفِقُوا۟ مِمَّا جَعَلَكُم مُّسْتَخْلَفِينَ فِيهِ ۖ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنكُمْ وَأَنفَقُوا۟ لَهُمْ أَجْرٌ كَبِيرٌ
57:8. اپنے رب پر ایمان لانے کے لئے جب رسول تمہیں بلاتا ہے تو اللہ پر ایمان نہ لانے کے لئے تمہیں کیاہوگیا ہے؟ وہ تم سے (پہلے ہی) وعدہ بھی لے چکا ہے۔ اگر تم ایمان لا چکے ہو(تو اس کو نہ بھولو)۔
وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ ۙ وَٱلرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ لِتُؤْمِنُوا۟ بِرَبِّكُمْ وَقَدْ أَخَذَ مِيثَـٰقَكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
57:9. اندھیروں303 سے تمہیں روشنی میں لا نے کے لئے وہی اپنے بندوں پر واضح دلیلیں اتارتا ہے۔ اللہ تم پر مہربان ہے، نہایت ہی رحم والا ہے۔
هُوَ ٱلَّذِى يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبْدِهِۦٓ ءَايَـٰتٍۭ بَيِّنَـٰتٍ لِّيُخْرِجَكُم مِّنَ ٱلظُّلُمَـٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ
57:10. اللہ کی راہ میں خرچ نہ کر نے کے لئے تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ آسمانوں507 اور زمین کی ملکیت اللہ ہی کے لئے ہے۔ تم میں سے جو(مکہ کی) کامیابی کے پہلے (نیک راہ میں) خرچ کیا اور جنگ کیااس کو (تم میں سے) کوئی برابر نہیں ہوسکتا۔ (فتح کے )بعدجس نے خرچ کیا اور جنگ کیااس سے زیادہ وہ لوگ بڑے درجے والے ہیں۔ سب کو اللہ نے اچھا ہی وعدہ کیا ہے۔ تم جو کر تے ہو اللہ خوب جانتا ہے۔
وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنفِقُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَٰثُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ لَا يَسْتَوِى مِنكُم مَّنْ أَنفَقَ مِن قَبْلِ ٱلْفَتْحِ وَقَـٰتَلَ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ ٱلَّذِينَ أَنفَقُوا۟ مِنۢ بَعْدُ وَقَـٰتَلُوا۟ ۚ وَكُلًّا وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلْحُسْنَىٰ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
57:11. اللہ کو جو کوئی اچھا قرض75 دے گا اس کو وہ کئی گنا زیادہ عطا کرے گا۔ اس کے لئے باعزت اجر بھی ہے۔
مَّن ذَا ٱلَّذِى يُقْرِضُ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَـٰعِفَهُۥ لَهُۥ وَلَهُۥٓ أَجْرٌ كَرِيمٌ
57:12. ایمان والے مرد وں اور عورتوں کی روشنی ان کے سامنے اور ان کے دائیں جانب دوڑتے ہوئے اس دن تم دیکھو گے! آج جنت کے باغات ہی تمہارے لئے خوشخبری ہے۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ اس میں تم ہمیشہ رہو گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔
يَوْمَ تَرَى ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ يَسْعَىٰ نُورُهُم بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَـٰنِهِم بُشْرَىٰكُمُ ٱلْيَوْمَ جَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
57:13. اس دن ایمان والوں سے منافق مرد اور عورتیں کہیں گے کہ ہمارا خیال کرو۔ تمہاری روشنی سے ہم بھی کچھ حاصل کر لیں۔ ان سے کہا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے کی طرف لوٹ جاؤ اور روشنی تلاش کرو۔ ان کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی جائے گی۔ اس کو دروازہ بھی ہوگا۔ اس کے اندر کی طرف رحمت ہوگی۔ اس کے باہر کی طرف سے عذاب ہوگا۔
يَوْمَ يَقُولُ ٱلْمُنَـٰفِقُونَ وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتُ لِلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱنظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِن نُّورِكُمْ قِيلَ ٱرْجِعُوا۟ وَرَآءَكُمْ فَٱلْتَمِسُوا۟ نُورًا فَضُرِبَ بَيْنَهُم بِسُورٍ لَّهُۥ بَابٌۢ بَاطِنُهُۥ فِيهِ ٱلرَّحْمَةُ وَظَـٰهِرُهُۥ مِن قِبَلِهِ ٱلْعَذَابُ
57:14. وہ انہیں پکاریں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟(وہ کہیں گے کہ)ایسا نہیں ہے، تم اپنے آپ کو مصیبت میں پھنسا لیا۔ (بلکے اسے تم ہمارے لئے) انتظار کئے، شک کئے۔ اللہ کا حکم آنے تک تمہیں لالچ نے دھوکے میں ڈال دیا۔ دھوکہ باز (شیطان ) بھی تمہیں اللہ کے معاملے میں دھوکہ دے دیا۔
يُنَادُونَهُمْ أَلَمْ نَكُن مَّعَكُمْ ۖ قَالُوا۟ بَلَىٰ وَلَـٰكِنَّكُمْ فَتَنتُمْ أَنفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَٱرْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ ٱلْأَمَانِىُّ حَتَّىٰ جَآءَ أَمْرُ ٱللَّهِ وَغَرَّكُم بِٱللَّهِ ٱلْغَرُورُ
57:15. آج تم سے اور (اللہ کا) انکار کر نے والوں سے کوئی فدیہ قبول نہیں کیاجائے گا۔ تمہارا ٹھکانا دوزخ ہی ہے۔ وہی تمہارا معاون ہے۔ وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔
فَٱلْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنكُمْ فِدْيَةٌ وَلَا مِنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ۚ مَأْوَىٰكُمُ ٱلنَّارُ ۖ هِىَ مَوْلَىٰكُمْ ۖ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ
57:16. ایمان والوں کے دل اللہ کی یاد سے اور ( اللہ کی طرف سے )نازل ہو نے والی سچائی سے کیا انہیں جھک جا نے کا وقت نہیں آیا؟ (اس سے) پہلے کتاب دئے گئے لوگوں کی طرح وہ لوگ نہ ہونے کے لئے بھی کیا وقت نہیں آیا؟مدت لمبی ہوجانے کی وجہ سے ان کے دل تنگ ہو گئے ہیں۔ ان میں اکثر لوگ مجرم ہیں۔
۞ أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَن تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ ٱللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ ٱلْحَقِّ وَلَا يَكُونُوا۟ كَٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ مِن قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ ٱلْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَـٰسِقُونَ
57:17. جان لو کہ زمین مردہ ہو جانے کے بعد اس کو اللہ ہی زندہ کر تا ہے۔ تم سمجھنے کے لئے نشانیوں کو ہم نے واضح کر دی ہیں۔
ٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ يُحْىِ ٱلْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
57:18. صدقہ دینے والے مردوں اور عورتوں کو ، اللہ کو اچھا قرض75 دینے والوں کو کئی گنا زیادہ دیا جائے گا۔ انہیں باعزت اجر بھی ہے۔
إِنَّ ٱلْمُصَّدِّقِينَ وَٱلْمُصَّدِّقَـٰتِ وَأَقْرَضُوا۟ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَـٰعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ أَجْرٌ كَرِيمٌ
57:19. اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لا نے والے ہی اپنے رب کے نزدیک تصدیق کر نے والے اور گواہی دینے والے ہیں۔ انہیں ان کا اجر اور روشنی ہے۔ (ہمارا) انکار کر نے والے اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھنے والے ہی جہنمی ہیں۔
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلصِّدِّيقُونَ ۖ وَٱلشُّهَدَآءُ عِندَ رَبِّهِمْ لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَنُورُهُمْ ۖ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَحِيمِ
57:20. جان لو کہ اس دنیوی زندگی کھیل کود، لغویات، زیب و زینت، آپس میں فخر کر نا، مال اور اولاد میں اضافہ کر لینا ہی ہے۔ (اس دنیاکی حالت) بارش کی طرح ہے۔ اس (کی وجہ سے اگے ہوئے )کھیت(اللہ کا) انکار کر نے والوں کو خوشی دیتی ہے۔ پھر وہ سوکھ جا تی ہے۔اس کو زرد رنگ میں بدلتے ہوئے تم دیکھوگے ۔پھر وہ ریزہ ریزہ ہو جاتی ہے۔ آخرت میں (بدکاروں کو) سخت عذاب اور (نیکو کاروں کو) اللہ کی طرف سے مغفرت اور رضامندی ہے۔ یہ دنیوی زندگی دھوکے کی آسائش کے سوا اور کچھ نہیں۔
ٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّمَا ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَزِينَةٌ وَتَفَاخُرٌۢ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِى ٱلْأَمْوَٰلِ وَٱلْأَوْلَـٰدِ ۖ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ ٱلْكُفَّارَ نَبَاتُهُۥ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَىٰهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَـٰمًا ۖ وَفِى ٱلْـَٔاخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِّنَ ٱللَّهِ وَرِضْوَٰنٌ ۚ وَمَا ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَآ إِلَّا مَتَـٰعُ ٱلْغُرُورِ
57:21. اپنے رب کی مغفرت اور جنت کے لئے دوڑو۔ اس کی وسعت آسمان507 اور زمین کی وسعت کے مانند ہے۔ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والوں کے لئے وہ تیار کی گئی ہے۔ یہی اللہ کا فضل ہے۔ جسے وہ چاہتا ہے عطا کر تا ہے۔ اللہ بڑے فضل والا ہے۔
سَابِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ ٱللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلْفَضْلِ ٱلْعَظِيمِ
57:22. اس زمین پر یا تم پر کوئی بھی مصیبت آتی ہے تو اسے ہم تخلیق کر نے سے پہلے نوشتہ157 میں درج کئے بغیر نہیں ہوگا۔ یہ اللہ کے لئے آسان ہے۔
مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا فِىٓ أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِى كِتَـٰبٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَآ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌ
57:23. تم سے کھوئی ہوئی چیز کے لئے تم غم نہ کر نے کے لئے، وہ جو کچھ تمہیں عطا کیا ہے اس سے تم نہ پھولنے کے لئے (تقدیر بنایا ہے)289۔ ہراترانے والے اور فخر کر نے والے کو اللہ پسند نہیں کرتا۔
لِّكَيْلَا تَأْسَوْا۟ عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا۟ بِمَآ ءَاتَىٰكُمْ ۗ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ
57:24. وہ لوگ خود بھی بخیلی کریں گے اور لوگوں کو بھی بخیلی کر نے کا حکم دیں گے۔ جو شخص روگردانی کرے ، اللہ بے نیاز ہے485، تعریفوں والا ہے۔
ٱلَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلْبُخْلِ ۗ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَمِيدُ
57:25. ہم اپنے رسولوں کو واضح دلیلوں کے ساتھ بھیجا۔ ان کے ساتھ کتاب اور لوگوں کو عدل قائم کر نے کے لئے ترازو اتارا۔لوہا بھی اتارا423۔ اس میں سخت قوت اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں۔ اس کو او ر اس کے رسولوں کو پوشیدہ طریقے سے مدد کر نے والوں کو اللہ نشان دہی کرے گا۔ اللہ قوت والا، زبردست ہے۔
لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِٱلْبَيِّنَـٰتِ وَأَنزَلْنَا مَعَهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْمِيزَانَ لِيَقُومَ ٱلنَّاسُ بِٱلْقِسْطِ ۖ وَأَنزَلْنَا ٱلْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَـٰفِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ ٱللَّهُ مَن يَنصُرُهُۥ وَرُسُلَهُۥ بِٱلْغَيْبِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ قَوِىٌّ عَزِيزٌ
57:26. نوح اور ابراھیم کو ہم نے رسول بنا کر بھیجا۔ ان کی نسلوں میں ہم نے نبی کا منصب اور کتاب قائم کیا۔ ان میں سیدھی راہ پائے ہوئے بھی ہیں اور ان میں اکثر جرم کرنے والے ہیں۔
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا وَإِبْرَٰهِيمَ وَجَعَلْنَا فِى ذُرِّيَّتِهِمَا ٱلنُّبُوَّةَ وَٱلْكِتَـٰبَ ۖ فَمِنْهُم مُّهْتَدٍ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَـٰسِقُونَ
57:27. پھر ان کے نقش قدم پر ہم نے رسولوں کولگا تار بھیجا۔ مریم کے بیٹے عیسیٰ کو (ان کے) پیچھے بھیجا۔ انہیں انجیل عطا کی491۔ ان کی پیروی کر نے والوں کے دلوں میں شفقت اور محبت پیدا کر دیا۔ وہ لوگ خود ہی رہبانیت ایجاد کرلی۔ پھراس کو بھی وہ جس طرح نباہنا چاہئے تھا ، نباہ نہ سکے۔ اللہ کی رضامندی تلاش کر نے کے سوا (کسی اور چیز کو) ان پر ہم نے فرض نہیں کی۔ان میں ایمان والوں کو ان کا اجر دیا۔ ان میں سے اکثر مجرم ہیں۔
ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِم بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ٱبْنِ مَرْيَمَ وَءَاتَيْنَـٰهُ ٱلْإِنجِيلَ وَجَعَلْنَا فِى قُلُوبِ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُ رَأْفَةً وَرَحْمَةً وَرَهْبَانِيَّةً ٱبْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَـٰهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ٱبْتِغَآءَ رِضْوَٰنِ ٱللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا ۖ فَـَٔاتَيْنَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَـٰسِقُونَ
57:28. اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو۔ اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ وہ اپنی رحمت سے دوگنا حصہ عطا کر ے گا۔ وہ تمہیں روشنی دے گا۔ اس کے ذریعے تم (سیدھی راہ پر) چلو گے۔ وہ تمہیں معاف کر دے گا۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَءَامِنُوا۟ بِرَسُولِهِۦ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِن رَّحْمَتِهِۦ وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِۦ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
57:29. یہ جان لینے کے لئے کہ اہل کتاب27 اللہ کے فضل میں سے کسی پر بھی وہ قدرت نہیں رکھتے (اس نے تم پر فضل کیا ہے)۔ فضل اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ اسے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔ اللہ بڑے فضل والا ہے۔
لِّئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ ٱلْكِتَـٰبِ أَلَّا يَقْدِرُونَ عَلَىٰ شَىْءٍ مِّن فَضْلِ ٱللَّهِ ۙ وَأَنَّ ٱلْفَضْلَ بِيَدِ ٱللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلْفَضْلِ ٱلْعَظِيمِ