سورۃ : 58 سورۃ المجادلہ ۔ بحث کرنا
آیتیں : 22
پارہ : 28
اس سورت کے آغاز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت کے بحث کر نے کے بارے میں ذکر ہو اہے، اس لئے اس سورت کا نام بحث کر نا رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...
58:1. اپنے شوہر کے بارے میں تمہارے پاس بحث کر کے اللہ کے پاس شکوہ کر نے والی عورت کی بات اللہ نے سن لی۔تم دونوں کے دعووں کو اللہ سن رہا ہے488۔ اللہ سننے والا488، دیکھنے والا ہے488۔
قَدْ سَمِعَ ٱللَّهُ قَوْلَ ٱلَّتِى تُجَـٰدِلُكَ فِى زَوْجِهَا وَتَشْتَكِىٓ إِلَى ٱللَّهِ وَٱللَّهُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَآ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌۢ بَصِيرٌ
58:2. تم میں سے کوئی اپنی بیویوں کو غصہ میں اگر ماں کہہ دے تو وہ ماں نہیں ہیں۔ انہیں جننے والی کے سوا دوسری کوئی ان کی ماں نہیں ہوسکتیں317۔ قابل نفرت بات اور جھوٹ ہی وہ کہہ رہے ہیں۔ اللہ گناہوں کو نظر انداز کر نے والا، بخشنے والا ہے316۔
ٱلَّذِينَ يُظَـٰهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَآئِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَـٰتِهِمْ ۖ إِنْ أُمَّهَـٰتُهُمْ إِلَّا ٱلَّـٰٓـِٔى وَلَدْنَهُمْ ۚ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنكَرًا مِّنَ ٱلْقَوْلِ وَزُورًا ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ
58:3. اپنی بیویوں کو غصہ میں ماں کہہ دینے کے بعد اپنی کہی ہوئی بات کو واپس لینے والے ایک دوسرے کو چھونے سے پہلے ایک غلام آزاد کر نا چاہئے۔ یہی تم کو نصیحت کی جا تی ہے۔ تم جو کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
وَٱلَّذِينَ يُظَـٰهِرُونَ مِن نِّسَآئِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا۟ فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِّن قَبْلِ أَن يَتَمَآسَّا ۚ ذَٰلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِۦ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
58:4. اگر (غلام) میسر نہ ہو تو ایک دوسرے کو چھونے سے پہلے لگاتار دو مہینے روزے رکھنا چاہئے۔ جس کو استطاعت نہیں ہے وہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا چاہئے۔ یہ اللہ اور اس کے رسول سے تمہارے ایمان کے مطابق ہے۔ یہ اللہ کی حدیں ہیں۔ (اس کے) انکار کر نے والوں کے لئے دردناک عذاب ہے۔
فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِن قَبْلِ أَن يَتَمَآسَّا ۖ فَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا ۚ ذَٰلِكَ لِتُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ ۚ وَتِلْكَ حُدُودُ ٱللَّهِ ۗ وَلِلْكَـٰفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ
58:5. اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کر نے والے ذلیل کئے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو ذلیل کیاگیا تھا ۔ ہم نے واضح دلیلیں نازل کر دی ہیں۔ (ہمارے) انکار کر نے والوں کو رسواکن عذاب ہے
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحَآدُّونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ كُبِتُوا۟ كَمَا كُبِتَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ وَقَدْ أَنزَلْنَآ ءَايَـٰتٍۭ بَيِّنَـٰتٍ ۚ وَلِلْكَـٰفِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ
58:6. ان سب کو جس دن1 اللہ زندہ کر ے گاجب وہ ان کے کئے ہوئے کام سے انہیں آگا ہ کر دے گا۔ اللہ نے اس کا حساب کر رکھا ہے۔ اسے وہ بھول گئے۔ اللہ ہر چیز کا دیکھنے والا ہے488۔
يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ ٱللَّهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوٓا۟ ۚ أَحْصَىٰهُ ٱللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ
58:7. کیا تم جانتے نہیں کہ آسمانوں507 میں جو کچھ ہے اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ جانتا ہے۔ تین آدمیوں کی راز میں وہ چوتھا رہے بغیرنہیں رہتا۔ پانچوں میں وہ چھٹواں رہے بغیر نہیں رہتا۔ اس سے کم اور زیادہ بھی اگر ہو تو وہ جہاں کہیں بھی ہوں وہ ان کے ساتھ رہے بغیر نہیں رہتا49۔ پھر وہ جو کر رہے تھے وہ انہیں قیامت کے دن1 آگاہ کر ے گا۔ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۖ مَا يَكُونُ مِن نَّجْوَىٰ ثَلَـٰثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَآ أَدْنَىٰ مِن ذَٰلِكَ وَلَآ أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا۟ ۖ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا۟ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ
58:8. کیا تم انہیں نہیں جانتے286 جنہیں راز کی باتیں کر نے سے روکا گیا تھا؟ وہ جس سے روکے گئے تھے اسی کوپھر سے کر رہے ہیں۔ گناہ،زیادتی کرنااور رسول کی نافرمانی کر نا وغیرہ کی وہ سرگوشی کر تے ہیں۔ (اے محمد!) جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں تو جسے اللہ نے تمہارے لئے مبارکبادی نہیں کی تھی اسی کو وہ تمہیں مبارکبادی دیتے ہیں۔ وہ اپنے دل میں کہہ لیتے ہیں کہ ہمارے کہنے پر کہیں اللہ ہمیں سزا نہ دے دے۔ ان کے لئے جہنم ہی کافی ہے۔ اس میں وہ جلیں گے۔ وہ برا ٹھکانا ہے۔
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ نُهُوا۟ عَنِ ٱلنَّجْوَىٰ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا۟ عَنْهُ وَيَتَنَـٰجَوْنَ بِٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ وَمَعْصِيَتِ ٱلرَّسُولِ وَإِذَا جَآءُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ ٱللَّهُ وَيَقُولُونَ فِىٓ أَنفُسِهِمْ لَوْلَا يُعَذِّبُنَا ٱللَّهُ بِمَا نَقُولُ ۚ حَسْبُهُمْ جَهَنَّمُ يَصْلَوْنَهَا ۖ فَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ
58:9. اے ایمان والو! اگر تم مشورت کرو تو گناہ، زیادتی اور رسول کی نافرمانی کے بارے میں مشورت نہ کرو۔ نیکی اور پرہیزگاری کی مشورت کرو۔ جس کے پاس تم اکٹھا کئے جاؤگے اس اللہ سے ڈرو۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا تَنَـٰجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَـٰجَوْا۟ بِٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ وَمَعْصِيَتِ ٱلرَّسُولِ وَتَنَـٰجَوْا۟ بِٱلْبِرِّ وَٱلتَّقْوَىٰ ۖ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ٱلَّذِىٓ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
58:10. سرگوشی کر نا ایمان والوں کو فکرمند کر نے کے لئے شیطان کی طرف سے ہے۔ اللہ کے حکم کے بغیر انہیں کچھ بھی وہ نقصان پہنچا نہیں سکے گا۔ ایمان والے اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔
إِنَّمَا ٱلنَّجْوَىٰ مِنَ ٱلشَّيْطَـٰنِ لِيَحْزُنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَلَيْسَ بِضَآرِّهِمْ شَيْـًٔا إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّهِ ۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ
58:11. اگر تم سے کہا جائے کہ اے ایمان والو! (دوسروں کو) مجلسوں میں جگہ دو تو جگہ دے دو۔اللہ تمہارے لئے جگہ دے گا۔ اگر کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جاؤ۔ تم میں ایمان لانے والوں کو اور علم عطا کئے ہوئے لوگوں کو اللہ کئی درجے بلند کر ے گا۔ تم جو کر تے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا۟ فِى ٱلْمَجَـٰلِسِ فَٱفْسَحُوا۟ يَفْسَحِ ٱللَّهُ لَكُمْ ۖ وَإِذَا قِيلَ ٱنشُزُوا۟ فَٱنشُزُوا۟ يَرْفَعِ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنكُمْ وَٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْعِلْمَ دَرَجَـٰتٍ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
58:12. اے ایمان والو! اگر تم اس رسول (محمد) سے سرگوشی کرو تو تمہارے اس سرگوشی کے پہلے صدقہ کیاکرو۔ یہی تمہارے لئے بہتر اور پاکیزہ ہے۔ اگر تمہیں (کچھ بھی) نہ ملے تو اللہ معاف کر نے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا نَـٰجَيْتُمُ ٱلرَّسُولَ فَقَدِّمُوا۟ بَيْنَ يَدَىْ نَجْوَىٰكُمْ صَدَقَةً ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَأَطْهَرُ ۚ فَإِن لَّمْ تَجِدُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
58:13. تمہاری سرگوشیوں سے پہلے صدقہ دینے سے کیا تم ڈرتے ہو؟ جب تم نے اس طرح نہیں کیاتو اللہ نے تمہاری معافی چاہنا قبول کر لیا۔ پس تم نماز قائم کرواور زکوٰۃ ادا کرو۔ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ تم جو کر تے ہو اللہ اس سے باخبرہے۔
ءَأَشْفَقْتُمْ أَن تُقَدِّمُوا۟ بَيْنَ يَدَىْ نَجْوَىٰكُمْ صَدَقَـٰتٍ ۚ فَإِذْ لَمْ تَفْعَلُوا۟ وَتَابَ ٱللَّهُ عَلَيْكُمْ فَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ ۚ وَٱللَّهُ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ
58:14. اللہ جس پر غضب ناک ہو چکا ہو اس قوم کو اپنا گہر ادوست بنانے والے89 کو کیا تم نہیں جانتے؟وہ تم میں بھی شامل نہیں ہیں اور ان میں بھی شامل نہیں ہیں۔ جانتے ہوئے بھی وہ جھوٹی قسم کھاتے ہیں۔
۞ أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ تَوَلَّوْا۟ قَوْمًا غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيْهِم مَّا هُم مِّنكُمْ وَلَا مِنْهُمْ وَيَحْلِفُونَ عَلَى ٱلْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُونَ
58:15. اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر کھا ہے۔ وہ جو کر رہے تھے بہت برا ہے۔
أَعَدَّ ٱللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ إِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
58:16. وہ لوگ اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا ہے64۔ اللہ کی راہ سے روکا ہے۔ ان کے لئے ذلت بھرا عذاب ہے۔
ٱتَّخَذُوٓا۟ أَيْمَـٰنَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا۟ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ
58:17. ان کے مال اور اولاد انہیں اللہ سے ذرا بھی بچا نہیں سکتے۔ وہی جہنمی ہیں۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
لَّن تُغْنِىَ عَنْهُمْ أَمْوَٰلُهُمْ وَلَآ أَوْلَـٰدُهُم مِّنَ ٱللَّهِ شَيْـًٔا ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ
58:18. جس دن ان سب کو اللہ زندہ کر ے گاتوجس طرح تم سے قسم کھاتے تھے اسی طرح اس سے بھی قسم کھائیں گے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک عقیدے پر ہیں۔ یاد رکھو! وہی جھوٹے ہیں۔
يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ ٱللَّهُ جَمِيعًا فَيَحْلِفُونَ لَهُۥ كَمَا يَحْلِفُونَ لَكُمْ ۖ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَىٰ شَىْءٍ ۚ أَلَآ إِنَّهُمْ هُمُ ٱلْكَـٰذِبُونَ
58:19. شیطان ان پر غالب آگیا۔ اللہ کی یادان کو بھلا دیا۔ وہی شیطان کے گروہ ہیں۔ یاد رکھو! شیطان کا گروہ ہی نقصان والے لوگ ہے۔
ٱسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ فَأَنسَىٰهُمْ ذِكْرَ ٱللَّهِ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ حِزْبُ ٱلشَّيْطَـٰنِ ۚ أَلَآ إِنَّ حِزْبَ ٱلشَّيْطَـٰنِ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ
58:20. اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرنے والے ہی ذلیل ہیں۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحَآدُّونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى ٱلْأَذَلِّينَ
58:21. اللہ نے مقدر کر چکا کہ میں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گے۔ اللہ قوت والا ، زبردست ہے۔
كَتَبَ ٱللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا۠ وَرُسُلِىٓ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ قَوِىٌّ عَزِيزٌ
58:22. اللہ اور آخرت کے دن 1کو ماننے والی قوم، اللہ اور اس کے رسول سے مخالفت کر نے والوں کو پسند کر تے ہوئے تم نہیں دیکھوگے۔ اگرچہ وہ ان کے والدین، اولاد، بھائی اور ان کے خاندان والے ہی کیوں نہ ہوں۔ ان کے دلوں میں اللہ نے ایمان جڑ دیاہے۔ اپنی روح444 کے ذریعے انہیں قوت بخشا۔ انہیں جنت کے باغات میں داخل کرے گا۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں رواں ہوں گی۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوگیا، وہ بھی اللہ سے راضی ہو گئے۔ وہی اللہ کا گروہ ہیں۔ یاد رکھو! اللہ کا گروہ ہی فلاح پانے والے ہیں۔
لَّا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ يُوَآدُّونَ مَنْ حَآدَّ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَلَوْ كَانُوٓا۟ ءَابَآءَهُمْ أَوْ أَبْنَآءَهُمْ أَوْ إِخْوَٰنَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ كَتَبَ فِى قُلُوبِهِمُ ٱلْإِيمَـٰنَ وَأَيَّدَهُم بِرُوحٍ مِّنْهُ ۖ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ رَضِىَ ٱللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا۟ عَنْهُ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ حِزْبُ ٱللَّهِ ۚ أَلَآ إِنَّ حِزْبَ ٱللَّهِ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ