Quran Tamil Translation

سورۃ : 60 سورۃ الممتحنہ ۔ جانچ کر دیکھنا

کل آیتیں : 13

اس سورت کی دسویں آیت میں ہجرت کر کے آنے والی عورتوں کو جانچ کر دیکھنے کے لئے کہا گیا ہے، اس لئے ا س سورت کا نام جانچ کر دیکھنا رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

60:1. اے ایمان والو! میری راہ میں اور میری رضامندی چاہتے ہوئے اگر تم جہاد کے لئے نکلنے والے ہو تو میرے دشمن اور تمہارے دشمنوں سے تم محبت کرنے والے گہری دوستی نہ بنا لو89۔ وہ لوگ تمہارے پاس آئی ہوئی سچائی کا انکار کر رہے ہیں۔ تم اپنے رب، اللہ پر ایمان لانے کی وجہ سے اس رسول کو اور تمہیں بھی وہ لوگ (بستی سے) نکال دیا۔ تم ان سے پوشیدہ طور پر محبت کر تے ہو۔ جو کچھ تم ظاہر کر تے ہو اور چھپا تے ہو میں اچھی طرح جانتا ہوں۔ تم میں سے جو یہ کر رہا ہے وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّخِذُوا۟ عَدُوِّى وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَآءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِم بِٱلْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا۟ بِمَا جَآءَكُم مِّنَ ٱلْحَقِّ يُخْرِجُونَ ٱلرَّسُولَ وَإِيَّاكُمْ ۙ أَن تُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ رَبِّكُمْ إِن كُنتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَـٰدًا فِى سَبِيلِى وَٱبْتِغَآءَ مَرْضَاتِى ۚ تُسِرُّونَ إِلَيْهِم بِٱلْمَوَدَّةِ وَأَنَا۠ أَعْلَمُ بِمَآ أَخْفَيْتُمْ وَمَآ أَعْلَنتُمْ ۚ وَمَن يَفْعَلْهُ مِنكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ

60:2. اگر وہ تم پرقابو پاگئے تو وہ تمہارے دشمن بن کر (تمہیں) ایذا دینے کے لئے اپنے ہاتھ اور زبان تمہاری طرف دراز کر یں گے۔ تم (اللہ کا) انکار کرنا وہ چاہتے ہیں۔
إِن يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا۟ لَكُمْ أَعْدَآءً وَيَبْسُطُوٓا۟ إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُم بِٱلسُّوٓءِ وَوَدُّوا۟ لَوْ تَكْفُرُونَ

60:3. قیامت کے دن1 تمہارے رشتہ دار اورتمہاری اولاد تمہیں کچھ بھی فائدہ نہ دیں گے۔ تمہارے درمیان وہ فیصلہ کر ے گا۔ تم جو کر تے ہو اللہ دیکھنے والا ہے488۔
لَن تَنفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَآ أَوْلَـٰدُكُمْ ۚ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

60:4. ابراھیم اور ان کے ساتھیوں میں تمہارے لئے بہترین نمونہ ہے ، جبکہ انہوں نے کہا کہ تم سے اور تم اللہ کے سوا جس کی پرستش کر رہے ہو اس سے ہم بری ہیں۔ہم تمہیں انکار کر تے ہیں۔ جب تک تم صرف اللہ پر ایمان نہیں لاؤ گے ہمارے اور تمہارے درمیان دشمنی اور نفرت ہمیشہ کے لئے قائم ہوگیا۔ سوائے اس کے کہ ابراھیم نے اپنے باپ سے کہا کہ میں تمہارے لئے مغفرت چاہوں گا247۔ اللہ کی طرف سے تمہیں کچھ کر نے کے لئے میں اختیار نہیں رکھتا۔(اس میں ان کے لئے کچھ نمونہ نہیں ہے)۔ اے ہمارے رب! ہم تجھی پر بھروسہ کر تے ہیں، تیری ہی طرف رجوع کئے ہیں اورتیری ہی طرف لوٹنے والے ہیں۔
قَدْ كَانَتْ لَكُمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِىٓ إِبْرَٰهِيمَ وَٱلَّذِينَ مَعَهُۥٓ إِذْ قَالُوا۟ لِقَوْمِهِمْ إِنَّا بُرَءَٰٓؤُا۟ مِنكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ كَفَرْنَا بِكُمْ وَبَدَا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ ٱلْعَدَٰوَةُ وَٱلْبَغْضَآءُ أَبَدًا حَتَّىٰ تُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَحْدَهُۥٓ إِلَّا قَوْلَ إِبْرَٰهِيمَ لِأَبِيهِ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَمَآ أَمْلِكُ لَكَ مِنَ ٱللَّهِ مِن شَىْءٍ ۖ رَّبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَبْنَا وَإِلَيْكَ ٱلْمَصِيرُ

60:5. (اور دعا کی کہ) اے ہمارے رب! (تیرے) انکار کر نے والوں کے لئے ہمیں آزمائش484 نہ بنادے۔ ہمیں معاف فرما۔ اے ہمارے رب! تو ہی زبردست، حکمت والاہے۔
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَٱغْفِرْ لَنَا رَبَّنَآ ۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

60:6. تمہارے لئے (یعنی) اللہ اور آخرت کے دن کو ماننے والوں کے لئے ان کے پاس بہترین نمونہ ہے۔ جو کوئی جھٹلائے گا، اللہ بے نیاز ہے485، تعریفوں والا ہے۔
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيهِمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُوا۟ ٱللَّهَ وَٱلْيَوْمَ ٱلْـَٔاخِرَ ۚ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَمِيدُ

60:7. تمہارے اور جن سے تم دشمنی رکھتے ہو ان کے درمیان اللہ محبت پیداکر دے۔ اللہ قدرت والا ہے۔ اور اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
۞ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ ٱلَّذِينَ عَادَيْتُم مِّنْهُم مَّوَدَّةً ۚ وَٱللَّهُ قَدِيرٌ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

60:8. دین کے معاملے میں تم سے جنگ نہ کرنے والے اور تمہارے گھروں سے تمہیں نہ نکالنے والوں سے بھلائی کر نے اور ان کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے اللہ نے تمہیں روکا نہیں۔ انصاف کر نے والوں کو اللہ پسند کر تا ہے89۔
لَّا يَنْهَىٰكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ لَمْ يُقَـٰتِلُوكُمْ فِى ٱلدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَـٰرِكُمْ أَن تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوٓا۟ إِلَيْهِمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلْمُقْسِطِينَ

60:9. دین کے معاملے میں تم سے جنگ کر نے والے، تمہارے گھروں سے تمہیں نکالنے والے اور تمہارے نکالے جانے کے لئے مدد کر نے والے ، ان سب کو گہرا دوست بنانے ہی کے لئے اللہ تمہیں روکتا ہے89۔ انہیں گہرے دوست بنانے والے ہی ظالم ہیں۔
إِنَّمَا يَنْهَىٰكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ قَـٰتَلُوكُمْ فِى ٱلدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَـٰرِكُمْ وَظَـٰهَرُوا۟ عَلَىٰٓ إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

60:10. اے ایمان والو! ایمان والی عورتیں ہجرت 460کر کے جب تمہارے پاس آئیں توانہیں جانچ کر دیکھو۔ اللہ ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے۔ اگر تم جان گئے کہ وہ ایمان والے ہی ہیں تو انہیں پھر سے (اللہ کا) انکارکر نے والوں کے پاس واپس نہ بھیجو۔ یہ اُن کے لئے جائز نہیں ہے۔ وہ بھی اِن کے لئے جائزنہیں ہے91۔ وہ جو ان(عورتوں )کے لئے خرچ کئے ہیں وہ انہیں دے دو۔ ان کے مہر108کو تم ادا کردو تو ان سے نکاح کرنا تم پر کوئی گناہ نہیں۔ اللہ کا انکارکر نے والی عورتوں سے (پہلے کے) نکاح کے معاہدے سے ربط نہ رکھو۔ تم جو خرچ کئے ہو اسے تم مانگ لو۔ وہ جو خرچ کئے ہوں ، انہیں مانگنے دو۔ یہی اللہ کا حکم ہے۔ تمہارے درمیان وہ فیصلہ کرتا ہے۔ اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا جَآءَكُمُ ٱلْمُؤْمِنَـٰتُ مُهَـٰجِرَٰتٍ فَٱمْتَحِنُوهُنَّ ۖ ٱللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَـٰنِهِنَّ ۖ فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَـٰتٍ فَلَا تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى ٱلْكُفَّارِ ۖ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ ۖ وَءَاتُوهُم مَّآ أَنفَقُوا۟ ۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ أَن تَنكِحُوهُنَّ إِذَآ ءَاتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ ۚ وَلَا تُمْسِكُوا۟ بِعِصَمِ ٱلْكَوَافِرِ وَسْـَٔلُوا۟ مَآ أَنفَقْتُمْ وَلْيَسْـَٔلُوا۟ مَآ أَنفَقُوا۟ ۚ ذَٰلِكُمْ حُكْمُ ٱللَّهِ ۖ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

60:11. تمہاری عورتوں میں سے کوئی (اللہ کا) انکار کر نے والوں کے پاس چلی جانے کے بعد اگر تم فتح پاگئے تو جن کی بیویاں چلی گئیں ہوں ، وہ جو خرچ کر چکے ہیں اس کے برابر (مال غنیمت سے) انہیں دے دیا کرو۔ تم جس پر ایمان رکھتے ہو اس اللہ سے ڈرو۔
وَإِن فَاتَكُمْ شَىْءٌ مِّنْ أَزْوَٰجِكُمْ إِلَى ٱلْكُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ فَـَٔاتُوا۟ ٱلَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَٰجُهُم مِّثْلَ مَآ أَنفَقُوا۟ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ٱلَّذِىٓ أَنتُم بِهِۦ مُؤْمِنُونَ

60:12. اے نبی!(اے محمد!) اگر ایمان والی عورتیں تمہارے پاس آئیں اور یہ عہد لیں کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، ہماری اولاد کو قتل نہیں کرینگے487، ہم خود گھڑ کر کوئی بہتان نہیں باندھیں گی اور بھلائی کے کام میں ہم تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی، تو ان سے عہد کر لو۔ ان کے لئے اللہ کے پاس مغفرت چاہو۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ إِذَا جَآءَكَ ٱلْمُؤْمِنَـٰتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَىٰٓ أَن لَّا يُشْرِكْنَ بِٱللَّهِ شَيْـًٔا وَلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَـٰدَهُنَّ وَلَا يَأْتِينَ بِبُهْتَـٰنٍ يَفْتَرِينَهُۥ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِينَكَ فِى مَعْرُوفٍ ۙ فَبَايِعْهُنَّ وَٱسْتَغْفِرْ لَهُنَّ ٱللَّهَ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

60:13. اے ایمان والو! اللہ جس پر غضب ہوا ہے ا س گروہ کو اپنا گہرا دوست مت بناؤ89۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے قبر والوں(کے اٹھائے جانے )پرجس طرح ناامید ہو چکے ہیں، اسی طرح یہ لوگ آخرت کے بارے میں ناامید ہو چکے ہیں۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَوَلَّوْا۟ قَوْمًا غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمْ قَدْ يَئِسُوا۟ مِنَ ٱلْـَٔاخِرَةِ كَمَا يَئِسَ ٱلْكُفَّارُ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْقُبُورِ

By Farook