سورۃ : 61 سورۃ الصف ۔ صف بستہ
کل آیتیں : 14
اس سورت کی چوتھی آیت میں اللہ کی راہ میں صف بستہ کھڑے رہنے والوں کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے۔ اس لئے اس صورت کا نام الصف رکھا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
61:1. آسمانوں507 میں جو کچھ ہے، اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ کی ستائش کرتی ہیں۔ وہ زبردست ، حکمت والا ہے۔
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ
61:2. اے ایمان والو! جو تم نہیں کرے ہو وہ کیوں کہتے ہو؟
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ
61:3. تم جو نہیں کرے ہواس کا کہنا اللہ کے پاس سخت قابل ناراض ہے۔
كَبُرَ مَقْتًا عِندَ ٱللَّهِ أَن تَقُولُوا۟ مَا لَا تَفْعَلُونَ
61:4. مضبوطی سے جڑے ہوئے عمارت کی طرح اس کی راہ میں صف بستہ کھڑے ہوکر جنگ کرنے والوں کو اللہ پسند کر تا ہے۔
إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلَّذِينَ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِهِۦ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَـٰنٌ مَّرْصُوصٌ
61:5. یاد دلاؤ جبکہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھاکہ اے میری قوم! یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں تمہارے لئے اللہ کا (بھیجا ہوا) رسول ہوں ، تم مجھے کیوں ستا رہے ہو؟ جب وہ راستہ چوک گئے تو ان کے دلوں کو اللہ نے بھٹکا دیا۔ جرم کر نے والے لوگوں کو اللہ سیدھا راستہ نہیں دکھاتا۔
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِۦ يَـٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُونَنِى وَقَد تَّعْلَمُونَ أَنِّى رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيْكُمْ ۖ فَلَمَّا زَاغُوٓا۟ أَزَاغَ ٱللَّهُ قُلُوبَهُمْ ۚ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْفَـٰسِقِينَ
61:6. یاد دلاؤ457 جبکہ مریم کے بیٹے عیسیٰ نے کہا کہ اے بنی اسرائیل! میں تمہارے لئے اللہ کا (بھیجا ہوا) رسول ہوں۔مجھ سے پہلے گزری ہوئی تورات 491کی تصدیق کر نے والا ہوں۔ میرے بعد آنے والے282 احمد نامی رسول کی خوشخبری دینے والا ہوں25۔ ان کے پاس جب واضح دلیلیں لے کرآئے تو کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے285,357۔
وَإِذْ قَالَ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ يَـٰبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ إِنِّى رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَىَّ مِنَ ٱلتَّوْرَىٰةِ وَمُبَشِّرًۢا بِرَسُولٍ يَأْتِى مِنۢ بَعْدِى ٱسْمُهُۥٓ أَحْمَدُ ۖ فَلَمَّا جَآءَهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ قَالُوا۟ هَـٰذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ
61:7. اسلام کی طرف بلائے جا نے کی حالت میں اللہ پرجھوٹا بہتان باندھنے والے سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا؟ ظلم کر نے والے لوگوں کو اللہ سیدھی راہ نہیں دکھاتا۔
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ ٱلْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَىٰٓ إِلَى ٱلْإِسْلَـٰمِ ۚ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
61:8. اللہ کی روشنی کو اپنے منہ سے پھونک مار کر بجھا دینا چاہتے ہیں۔ (اس کا) انکار کر نے والے اگر نفرت بھی کریں اللہ اپنی روشنی کو پورا کر نے والاہے۔
يُرِيدُونَ لِيُطْفِـُٔوا۟ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفْوَٰهِهِمْ وَٱللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِۦ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْكَـٰفِرُونَ
61:9. شرک ٹہرانے والے نفرت بھی کریں تو تمام دینوں سے بڑھ کر غالب رہنے کے لئے وہی اپنے رسول کو سیدھی راہ اور سچے دین کے ساتھ بھیجا۔
هُوَ ٱلَّذِىٓ أَرْسَلَ رَسُولَهُۥ بِٱلْهُدَىٰ وَدِينِ ٱلْحَقِّ لِيُظْهِرَهُۥ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِۦ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْمُشْرِكُونَ
61:10. اے ایمان والو! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت بتاؤں جو تمہیں درد ناک عذاب سے بچائے؟
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ تِجَـٰرَةٍ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ
61:11. تم اللہ اور اس کے رسول کو ماننا چاہئے۔ اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کر نا چاہئے۔ اگر تم جا نو تو یہی تمہارے لئے بہتر ہے۔
تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَتُجَـٰهِدُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ بِأَمْوَٰلِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
61:12. تمہارے لئے وہ تمہارے گناہوں کو معاف کردے گا۔ تمہیں جنت کے باغات میں داخل کر ے گا۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں رواں ہوں گی۔ دائمی باغوں میں پاکیزہ مکانات بھی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔
يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ وَمَسَـٰكِنَ طَيِّبَةً فِى جَنَّـٰتِ عَدْنٍ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
61:13. تمہاری چاہت کی ایک اور چیز بھی ہے۔ (وہ) اللہ کی طرف سے مدد اور قریبی کامیابی ہے۔ ایمان والوں کو خوشخبری سنادو۔
وَأُخْرَىٰ تُحِبُّونَهَا ۖ نَصْرٌ مِّنَ ٱللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ ۗ وَبَشِّرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
61:14. اے ایمان والو! جب مریم کے بیٹے عیسیٰ نے اپنے شاگردوں سے پوچھا کہ اللہ کے لئے میری مدد کر نے والا کون ہے تو شاگردوں نے کہا کہ ہم اللہ کے مددگار ہیں۔ اسی طرح تم بھی اللہ کے مددگار بن جاؤ۔ بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لے آیااوردوسرا گروہ (ہمارا) انکار کیا۔ ایمان والوں کو ان کے دشمنوں کے معاملے میں مضبوط کیا۔ پس وہ کامیاب ہوگئے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُونُوٓا۟ أَنصَارَ ٱللَّهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِيِّـۧنَ مَنْ أَنصَارِىٓ إِلَى ٱللَّهِ ۖ قَالَ ٱلْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنصَارُ ٱللَّهِ ۖ فَـَٔامَنَت طَّآئِفَةٌ مِّنۢ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ وَكَفَرَت طَّآئِفَةٌ ۖ فَأَيَّدْنَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ عَلَىٰ عَدُوِّهِمْ فَأَصْبَحُوا۟ ظَـٰهِرِينَ