سورۃ : 68 سورۃ القلم ۔ قلم
کل آیتیں : 52
اس سورت کی پہلی آیت میں قلم کے بارے میں ذکر کیا گیاہے، اس لئے اس سورت کا نام القلم رکھا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
68:1. نون2۔ قسم ہے قلم پر اور وہ جو لکھتے ہیں اس پر379۔
نٓ ۚ وَٱلْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ
68:2. (اے محمد!) تمہارے رب کے فضل سے تم دیوانے468 نہیں ہو۔
مَآ أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ
68:3. تمہارے لئے ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔
وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ
68:4. تم اعلیٰ اخلاق پر ہو۔
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ
68:5. تم میں کس کو دیوانگی ہے ، تم بھی دیکھو گے اور وہ بھی دیکھیں گے26۔
فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ
68:6.
بِأَييِّكُمُ ٱلْمَفْتُونُ
68:7. تمہارا رب جانتا ہے کہ اپنی راہ سے بھٹکا ہوا کو ن ہے، ہدایت یافتہ لوگوں کو بھی وہ خوب جانتا ہے۔
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُهْتَدِينَ
68:8. جھوٹ سمجھنے والوں کی پابند ی نہ کرو۔
فَلَا تُطِعِ ٱلْمُكَذِّبِينَ
68:9. (اے محمد!) تم ڈھیل چھوڑوگے تو وہ بھی ڈھیل چھوڑنا چاہتے ہیں۔
وَدُّوا۟ لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ
68:10. زیادہ قسمیں کھانے والے کسی بھی ذلیل کی تم کہا نہ مانو
وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ
68:11. وہ عیب نکالنے والا، چغلیاں کھا تے پھر نے والا ہے
هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِيمٍ
68:12. بھلائی سے روکنے والا، حد سے بڑھ جانے والا، گنہ گار ہے۔
مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
68:13. سخت مزاج ہے، اس کے علاوہ وہ غلط راہ میں پیدا ہوا ہے
عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ
68:14. اس بنا پرکہ وہ مال اور اولاد رکھنے والا ہے(اس کی پابندی نہ کرو)۔
أَن كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ
68:15. جب اسکو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ تو اگلوں کی جھوٹی کہانیاں ہیں۔
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ
68:16. ہم اس کی ناک پر نشانی لگادیں گے371۔
سَنَسِمُهُۥ عَلَى ٱلْخُرْطُومِ
68:17. جس طرح باغ والوں کو آزمایا تھاانہیں بھی ہم نے آزمایا484۔ انہوں نے قسم کھاکر کہنے لگے کہ ہم اس کو صبح میں فصل کاٹیں گے۔
إِنَّا بَلَوْنَـٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَآ أَصْحَـٰبَ ٱلْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا۟ لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ
68:18. انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اگراللہ چاہے تو (فصل کاٹ لیں گے)۔
وَلَا يَسْتَثْنُونَ
68:19. اس لئے جب وہ سورہے تھے تو تیرے رب کی طرف سے ایک گھیرنے والے نے (اس باغ کو) گھیر لیا۔
فَطَافَ عَلَيْهَا طَآئِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَآئِمُونَ
68:20. چنانچہ وہ بالکل سیاہ رات کی طرح ہوگیا۔
فَأَصْبَحَتْ كَٱلصَّرِيمِ
68:21. صبح ہو تے ہی وہ چلتے ہوئے دبی آواز میں باتیں کر تے ہوئے ایک دوسرے کو پکارنے لگے کہ اگر تم فصل کاٹنا ہو تو اپنے کھیت کو چلو۔ آج اس میں کوئی مسکین تم پر اثر انداز ہو نے کے لئے داخل نہ ہو نے پائے26۔
فَتَنَادَوْا۟ مُصْبِحِينَ
68:22.
أَنِ ٱغْدُوا۟ عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰرِمِينَ
68:23.
فَٱنطَلَقُوا۟ وَهُمْ يَتَخَـٰفَتُونَ
68:24.
أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا ٱلْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ
68:25. روکنے پر قدرت کا زعم رکھتے ہوئے وہ صبح کے وقت جا پہنچے۔
وَغَدَوْا۟ عَلَىٰ حَرْدٍ قَـٰدِرِينَ
68:26. تباہ شدہ اس( باغ) کو جب انہوں نے دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم راستہ بھٹک کر (دوسری جگہ) آگئے ہیں۔
فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوٓا۟ إِنَّا لَضَآلُّونَ
68:27. (پھر کہا کہ) نہیں ، ہم (سب کچھ) کھوچکے ہیں۔
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ
68:28. ان میں سے غیر جانبداری سے چلنے والے نے کہا کہ میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم لوگ رب کی تسبیح کر نا چاہئے
قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ
68:29. اور کہا کہ ہمارا رب پاک ہے10۔ ہم ظلم کر بیٹھے۔
قَالُوا۟ سُبْحَـٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ
68:30. ان میں سے، ایک دوسرے کی ملامت کر تے ہوئے متوجہ ہوئے۔
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَـٰوَمُونَ
68:31. کہنے لگے کہ ہائے ہماری خرابی! ہم تو حد سے تجاوز کر گئے
قَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَـٰغِينَ
68:32. (اور یہ بھی کہا کہ) ہمارا پروردگاراس سے بہتربدلہ ہمیں عطا کر سکتا ہے۔ ہم اپنے رب ہی سے رغبت رکھنے والے ہیں۔
عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ
68:33. ( ہمارا) عذاب ایسا ہی ہوگا۔ آخرت1کا عذاب بہت بڑا ہے۔ کاش وہ لوگ جان لیتے!
كَذَٰلِكَ ٱلْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ
68:34. (اللہ سے) ڈرنے والوں کو ان کے رب کے پاس فرحت بخش جنت کے باغات ہیں۔
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
68:35. پابندی سے چلنے والوں کو کیا ہم مجرموں کی طرح کر دیں گے؟
أَفَنَجْعَلُ ٱلْمُسْلِمِينَ كَٱلْمُجْرِمِينَ
68:36. تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ کیسے فیصلے کر رہے ہو؟
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
68:37. کیا تمہاری پڑھنے والی کتاب میں تمہارے لئے یہ کہا گیاہے کہ انتخاب کر نے کا حق تمہیں ہے 26؟
أَمْ لَكُمْ كِتَـٰبٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ
68:38.
إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ
68:39. تم جو فیصلہ کرو گے وہ تمہارے لئے ہے، کیا ہم سے کی گئی ایسی کوئی عہدو پیمان تمہارے پاس ہے جو قیامت کے دن1 تک چلے؟
أَمْ لَكُمْ أَيْمَـٰنٌ عَلَيْنَا بَـٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ
68:40. ان سے پوچھو کہ ان میں سے کون ہیں اس کے ذمہ دار ؟
سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ
68:41. یا ان کے کوئی معبودیں ہیں؟اگر وہ سچے ہوں تو ان کے معبودوں کو لے آئیں۔
أَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ فَلْيَأْتُوا۟ بِشُرَكَآئِهِمْ إِن كَانُوا۟ صَـٰدِقِينَ
68:42. جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی488 اور سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو ان سے وہ ہو نہیں سکتا249۔
يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ
68:43. ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی۔ انہیں ذلت گھیرلی ہوگی۔ ان کے جسم میں کوئی کمی نہ ہونے کی حالت میں (دنیا میں)وہ سجدے کے لئے بلائے گئے تھے۔
خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا۟ يُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمْ سَـٰلِمُونَ
68:44. مجھے اور اس خبر کو جھوٹ سمجھنے والاکو چھوڑ دو۔ ان کی لاعلمی میں ہم انہیں ڈھیل دے کر پکڑیں گے۔
فَذَرْنِى وَمَن يُكَذِّبُ بِهَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ
68:45. انہیں میں مہلت دوں گا۔ میری تدبیر بڑی مضبوط ہے
وَأُمْلِى لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِى مَتِينٌ
68:46. (اے محمد!) کیا تم ان سے اجرت مانگ کر اس سے وہ قرض کابوجھ اٹھا نے والے ہیں؟
أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ
68:47. یا ان کے پاس کوئی غیب (کاعلم )ہے جسے وہ درج کر رکھے ہیں؟
أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ
68:48. اپنے رب کے فیصلے کے لئے صبرکرو۔ مچھلی والے (یونس )کی طرح نہ ہوجاؤ۔ اس نے غم سے بھر ے ہوئے (اللہ کو) پکارا۔
فَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ
68:49. اگر ان کے رب کی مہربانی ان کو ملی نہ ہوتی تو وہ مذموم ہو کر چٹیل میدان میں پھینک دئے گئے ہوتے۔
لَّوْلَآ أَن تَدَٰرَكَهُۥ نِعْمَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ لَنُبِذَ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ
68:50. پھر بھی ان کے رب نے انہیں چن لیا۔ ان کو نیکو کار بنادیا۔
فَٱجْتَبَـٰهُ رَبُّهُۥ فَجَعَلَهُۥ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
68:51. (اے محمد!)( اللہ کا) انکار کر نے والے اس نصیحت کو جب سنا تو وہ تمہیں اپنی نگاہ سے گرانا چاہتے ہیں۔ یہ تو دیوانہ 468 بھی کہتے ہیں۔
وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَـٰرِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا۟ ٱلذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُۥ لَمَجْنُونٌ
68:52. یہ تمام جہان والوں کے لئے نصیحت کے سوا اور کچھ نہیں
وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَـٰلَمِينَ