Quran Tamil Translation

سورۃ : 70 سورۃ المعارج ۔ درجات

کل آیتیں : 44

اس سورت کی تیسری آیت میں معارج کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

70:1. درجات والے اللہ کی طرف سے (اللہ کا) انکار کرنے والوں کو واقع ہونے والے عذاب کے بارے میں سوال کر نے والے نے سوال کرتا ہے۔ اس (عذاب ) کو روکنے والا کوئی نہیں26۔
سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ

70:2.
لِّلْكَـٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ

70:3.
مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ

70:4. فرشتے اور روح444 پچاس ہرزار سال کے برابر کے ایک دن میں اس کی طرف چڑھ جاتے ہیں293۔
تَعْرُجُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ

70:5. اس لئے بھلے صبر کو اپناؤ۔
فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا

70:6. وہ لوگ اسے دور دیکھ رہے ہیں۔
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا

70:7. ہم تو اس کو بالکل قریب دیکھ رہے ہیں۔
وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا

70:8. اس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا
يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ

70:9. پہاڑ دھنکی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں گے۔
وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ

70:10. کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا۔
وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا

70:12. 11۔ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے۔ گناہگار چاہے گا کہ اس دن1 کے عذاب کے بدلے میں اپنے بیٹوں کو، بیوی کو، بھائی کو، اسے حمایت کر نے والے رشتہ داروں کو اور زمین میں رہنے والے سب لوگوں کو فدیہ میں دے کر اپنا نجات حاصل کرلے26۔
وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ

70:13.
وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ

70:14.
وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ

70:15. ایسانہیں ہے، وہ تو بڑی آگ ہے۔
كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ

70:16. وہ کھال ادھیڑ دے گی۔
نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ

70:17. پیچھے ہٹتے ہوئے جھٹلانے والے اور (مال) جمع کرکے محفوظ رکھنے والوں کو وہ بلائے گی26۔
تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ

70:18.
وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ

70:19. انسان پریشان حال پیدا کیا گیا ہے368۔
۞ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا

70:20. اس کو جب تکلیف پہنچتی ہے تو وہ گھبرا جا تا ہے۔
إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا

70:21. اگر اس کو بھلائی پہنچتی ہے تو کچھ دیتا نہیں ہے، روکنے والا بن جا تا ہے۔
وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا

70:22. نمازیوں کے سوا۔
إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ

70:23. وہ لوگ اپنی نماز پر قائم رہیں گے۔
ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ

70:24. سائلوں کو اور محتاجوں کو ان کے مال میں ایک متعین حق ہوگا26۔
وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ

70:25.
لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ

70:26. وہ فیصلے کے دن1 پر یقین رکھتے ہیں۔
وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ

70:27. وہ اپنے رب کے عذاب سے ڈریں گے۔
وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ

70:28. ان کے رب کا عذاب ڈرنے ہی کی چیز ہے۔
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ

70:29. اپنی بیویوں اور لونڈیوں107 کے سوا وہ اپنی عصمت کی حفاظت کر تے ہیں۔ وہ ذلیل کئے ہوئے لوگ نہیں ہیں26۔
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَـٰفِظُونَ

70:30.
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ

70:31. اس سے آگے ڈھونڈنے والے ہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں۔
فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ

70:32. وہ اپنی امانتوں اور معاہدے کو نباہنے والے ہیں۔
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ

70:33. وہ اپنی گواہیوں کو قائم رکھیں گے۔
وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَـٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ

70:34. وہ اپنی نماز کی حفاظت کریں گے۔
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ

70:35. وہی لوگ جنت کے باغات میں عزت کئے جائیں گے
أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى جَنَّـٰتٍ مُّكْرَمُونَ

70:36. (اے محمد!) انکار کر نے والوں کو کیاہوگیا ہے؟ دائیں اور بائیں طرف سے گروہ در گروہ وہ تمہارے سامنے گھومتے آ رہے ہیں26۔
فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ

70:37.
عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ

70:38. ان میں سے کیاہر ایک انسان یہ چاہتا ہے کہ وہ نعمت والے جنت کو بھیجا جائے؟
أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ

70:39. وہ ہرگز نہ ہوگا۔ وہ جانتے ہوئے (جوہر) سے ہم نے انہیں پیدا کیا۔
كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ

70:40. مشرقوں اور مغربوں کے رب پر میں قسم کھاتا ہوں335۔ہم ان کے عوض ان سے زیادہ بہتر کو لانے میں قادر ہیں۔ ہم ہارجانے والے نہیں ہیں26۔
فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَـٰرِقِ وَٱلْمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ

70:41.
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ

70:42. انہیں آگاہ کئے ہوئے دن1 سے ان کی ملاقات ہو نے تک وہ بیہودگی اور کھیل کود میں ڈوبے رہنے کے لئے چھوڑدو۔
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ

70:43. قربان گاہ 135کی طرف بھاگنے والے کی طرح اس دن وہ قبروں سے تیزی سے نکل پڑیں گے238۔
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ

70:44. ان کی نگاہیں جھکی ہونگی۔ ذلت انہیں گھیر لے گی۔ یہی ان سے آگاہ کیا ہوا دن1 ہے۔
خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ

By Farook