Quran Tamil Translation

سورۃ : 73 سورۃ المزمل ۔ اوڑھنے والے

کل آیتیں : 20

یہ سورت مزمل (اے اوڑھنے والے) سے شروع ہو نے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

73:1. اے چادر اوڑھنے والے!
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمُزَّمِّلُ

73:2. رات میں تھوڑی دیر کے سوا کھڑے ہو کر عبادت کرو
قُمِ ٱلَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا

73:3. اس میں آدھا یا اس سے کچھ کم کرلو۔
نِّصْفَهُۥٓ أَوِ ٱنقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا

73:4. یا اس سے زیادہ کر لو۔ اور قرآن کو درستی سے پڑھو۔
أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ ٱلْقُرْءَانَ تَرْتِيلًا

73:5. تم پر ہم ایک بھاری بات ڈالیں گے۔
إِنَّا سَنُلْقِى عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا

73:6. رات میں اٹھنا بہت ہی استقامت اور بات کو درست کرنے والا ہے۔
إِنَّ نَاشِئَةَ ٱلَّيْلِ هِىَ أَشَدُّ وَطْـًٔا وَأَقْوَمُ قِيلًا

73:7. (اے محمد!) دن میں تمہیں بہت لمبی مصروفیت رہتی ہے
إِنَّ لَكَ فِى ٱلنَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا

73:8. تم اپنے رب کے نام کا ذکر کرو۔ اس کے پاس پوری طرح سے سپرد ہوجاؤ۔
وَٱذْكُرِ ٱسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا

73:9. (وہ) مشرق اور مغرب کا رب ہے۔ اس کے سوا عبادت کے لائق (دوسرا) کوئی نہیں۔ پس تم اسی کو اپنا ذمہ دار بنالو۔
رَّبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱتَّخِذْهُ وَكِيلًا

73:10. جو کچھ وہ کہیں اسے برداشت کرلو۔ انہیں اچھے طریقے سے بالکل متنفر ہوجاؤ۔
وَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَٱهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِيلًا

73:11. جھوٹ سمجھنے والے آسودگان کو میرے ساتھ چھوڑدو۔ انہیں مہلت بھی کم دو۔
وَذَرْنِى وَٱلْمُكَذِّبِينَ أُو۟لِى ٱلنَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا

73:12. ہمارے پاس بیڑیاں ، جہنم، حلق میں پھسنے والا کھانااور دردناک عذاب ہیں26۔
إِنَّ لَدَيْنَآ أَنكَالًا وَجَحِيمًا

73:13.
وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيمًا

73:14. زمین اور پہاڑ اس دن ہلنے لگیں گے۔ پہاڑ مٹی کے انبار بن جا ئیں گے۔
يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلْجِبَالُ كَثِيبًا مَّهِيلًا

73:15. فرعون کے پاس جس طرح ہم نے ایک رسول کو بھیجا تھا تمہارے پاس بھی تمہارے بارے میں گواہی دینے والا رسول کو بھیجا۔
إِنَّآ أَرْسَلْنَآ إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَـٰهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَآ أَرْسَلْنَآ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ رَسُولًا

73:16. فرعون نے اس رسول کی نافرما نی کی، پس ہم نے اس کو سخت سزا دی۔
فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ ٱلرَّسُولَ فَأَخَذْنَـٰهُ أَخْذًا وَبِيلًا

73:17. اگر تم (اللہ کا) انکار کروگے تو بچوں کو بوڑھا بنانے والے دن1 تم کس طرح بچوگے؟
فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ ٱلْوِلْدَٰنَ شِيبًا

73:18. جس میں آسمان 507پھٹ جائے گا۔ اس کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔
ٱلسَّمَآءُ مُنفَطِرٌۢ بِهِۦ ۚ كَانَ وَعْدُهُۥ مَفْعُولًا

73:19. یہ نصیحت ہے۔ چاہنے والے اپنے رب کی طرف ایک راستہ اختیار کر لے۔
إِنَّ هَـٰذِهِۦ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا

73:20. (اے محمد!) تمہارا رب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ رہنے والی جماعت دوتہائی رات کے قریب، رات میں آدھی اور ایک تہائی رات، کھڑے ہو کر عبادت کر تے ہو۔ اللہ ہی نے رات اور دن مقدارسے بنایا ہے۔وہ یہ بھی جانتا ہے کہ تم اس کو ٹھیک سے شمار نہیں کر سکتے ہو۔ پس وہ تمہیں معاف کردیا۔ اس لئے تم قرآن میں سے جتنا ہو سکے پڑھو۔ وہ جانتا ہے118 کہ تم میں بیمار بھی ہوں گے ، اللہ کے فضل کو تلاش کر تے ہوئے زمین میں سفر کر نے والے اور اللہ کی راہ میں جہاد کر نے والے بھی ظاہر ہوں گے۔ اس لئے تم اس میں سے جو ممکن ہو اسے پڑھو۔ نماز قائم کرو۔ زکوٰۃ ادا کرو۔ اللہ کو اچھا قرض 75دو۔ تمہارے لئے تم جو نیکی آگے بھیجتے ہو اس کو تم اللہ کے پاس پاؤگے۔ وہی بہتر ہے۔ بڑا اجر ہے۔ اللہ سے مغفرت چاہو۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔
۞ إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَىٰ مِن ثُلُثَىِ ٱلَّيْلِ وَنِصْفَهُۥ وَثُلُثَهُۥ وَطَآئِفَةٌ مِّنَ ٱلَّذِينَ مَعَكَ ۚ وَٱللَّهُ يُقَدِّرُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ ۚ عَلِمَ أَن لَّن تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۖ فَٱقْرَءُوا۟ مَا تَيَسَّرَ مِنَ ٱلْقُرْءَانِ ۚ عَلِمَ أَن سَيَكُونُ مِنكُم مَّرْضَىٰ ۙ وَءَاخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِى ٱلْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِن فَضْلِ ٱللَّهِ ۙ وَءَاخَرُونَ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ۖ فَٱقْرَءُوا۟ مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ۚ وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَقْرِضُوا۟ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا ۚ وَمَا تُقَدِّمُوا۟ لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا ۚ وَٱسْتَغْفِرُوا۟ ٱللَّهَ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌۢ

By Farook