Quran Tamil Translation

سورۃ : 74 سورۃ المدثر ۔ اوڑھنے والے

کل آیتیں : 56

یہ سورت اے اوڑھنے والے (المدثر) سے شروع ہو نے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

74:1. اے چادر اوڑھنے والے!
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمُدَّثِّرُ

74:2. اٹھو اورآگاہ کرو۔
قُمْ فَأَنذِرْ

74:3. اپنے رب کی بڑائی کرو۔
وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ

74:4. اپنے کپڑوں کو پاک رکھو۔
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ

74:5. ناپاکی سے اجتناب کرو۔
وَٱلرُّجْزَ فَٱهْجُرْ

74:6. (لوگوں سے) زیادہ امید رکھتے ہوئے احسان نہ کرو
وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ

74:7. اپنے رب کے لئے برداشت کرو۔
وَلِرَبِّكَ فَٱصْبِرْ

74:8. صور پھونکے جانے والا دن1 بڑا ہی سخت دن ہوگا26۔
فَإِذَا نُقِرَ فِى ٱلنَّاقُورِ

74:9.
فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ

74:10. (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو (وہ) آسان نہ ہوگا۔
عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ

74:11. (کسی کی شرکت کے بغیر) جس کو صرف میں نے پیدا کیا ہے، اس کو میرے ساتھ چھوڑ دو۔
ذَرْنِى وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا

74:12. اس کو میں نے بہت سا مال اور ساتھ ہی رہنے والے بیٹے دئے26۔
وَجَعَلْتُ لَهُۥ مَالًا مَّمْدُودًا

74:13.
وَبَنِينَ شُهُودًا

74:14. اس کے لئے کئی چیزیں مہیا کیں۔
وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمْهِيدًا

74:15. پھر بھی وہ چاہتا ہے کہ میں اور زیادہ دوں۔
ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ

74:16. ایسا نہیں ہے، وہ تو ہماری آیتوں کا انکار کر نے والا ہے
كَلَّآ ۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِـَٔايَـٰتِنَا عَنِيدًا

74:17. اس کو میں تکلیف دہ عذاب دوں گا۔
سَأُرْهِقُهُۥ صَعُودًا

74:18. اس نے (ہمارے خلاف) سوچااور فیصلہ کیا۔
إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ

74:19. اس لئے وہ لعنت کیا گیا۔وہ کس طرح فیصلہ کیا؟
فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ

74:20. پھر بھی وہ لعنت کیا گیا۔ اس نے کس طرح فیصلہ کیا؟
ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ

74:21. پھر اس نے سوچا۔
ثُمَّ نَظَرَ

74:22. پھر تیوری چڑھائی اور منہ بنایا۔
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ

74:23. پھر جھٹلاتے ہوئے تکبر کیا۔
ثُمَّ أَدْبَرَ وَٱسْتَكْبَرَ

74:24. اور کہا کہ یہ تو بے ہوشی پیدا کر نے والا جادو357 کے سوا کچھ نہیں285۔ یہ انسانی کلام کے سوا کچھ نہیں26۔
فَقَالَ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ

74:25.
إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا قَوْلُ ٱلْبَشَرِ

74:26. اس کو سقر (نامی جہنم) میں جلاؤں گا۔
سَأُصْلِيهِ سَقَرَ

74:27. تم کیا جانو سقر کیا ہے؟
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سَقَرُ

74:28. وہ نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی۔
لَا تُبْقِى وَلَا تَذَرُ

74:29. کھال (جھلسا کر)تبدیل کر دے گی۔
لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ

74:30. اس پر انیس (فرشتے) ہیں354۔
عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ

74:31. دوزخ کے محافظ ہم نے فرشتوں کے سوا نہیں بنایا۔ ان کی تعداد کو (ہمارے) انکار کرنے والوں کے لئے آزمائش کے سوا نہیں بنایا۔ (ہم نے یہ اس لئے کیا کہ) اہل کتاب27 یقین کر لیں، ایمان والے اپنا ایمان بڑھا لیں، ایمان والے اوراہل کتاب27 شک نہ کریں، جن کے دلوں میں بیماری ہے، وہ اور (ہمارا) انکار کر نے والے یہ پوچھ بیٹھیں کہ اس کے ذریعے اللہ کیا مثال دینا چاہتا ہے ۔ اسی طرح اللہ جسے چا ہے گمراہ کر دیتا ہے۔ اورجسے چاہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ یہ آدمی کے لئے نصیحت کے سوا کچھ نہیں۔
وَمَا جَعَلْنَآ أَصْحَـٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَـٰٓئِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِيَسْتَيْقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ وَيَزْدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِيمَـٰنًا ۙ وَلَا يَرْتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۙ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَٱلْكَـٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَـٰذَا مَثَلًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ ۚ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ وَمَا هِىَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْبَشَرِ

74:32. ہاں، چاند کی قسم!
كَلَّا وَٱلْقَمَرِ

74:33. پیچھے کی طرف جانے والی رات کی قسم!
وَٱلَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ

74:34. روشنی دینے والی صبح کے وقت کی قسم!
وَٱلصُّبْحِ إِذَآ أَسْفَرَ

74:35. وہ بڑی چیزوں میں سے ایک ہے۔
إِنَّهَا لَإِحْدَى ٱلْكُبَرِ

74:36. وہ آگے بڑھنے اور پیچھے رہنے کی چاہت والے آدمی کو خبردار کرنے والی ہے26۔
نَذِيرًا لِّلْبَشَرِ

74:37.
لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ

74:38. ہرشخص اپنے کئے کے بدلے میں گروی ہے265۔
كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ

74:39. سوائے دائیں جانب والوں کے۔
إِلَّآ أَصْحَـٰبَ ٱلْيَمِينِ

74:40. وہ لوگ جنت کے باغات میں رہیں گے۔ مجرموں سے وہ پوچھیں گے کہ تمہیں جہنم میں کس چیز نے پہنچایا26؟
فِى جَنَّـٰتٍ يَتَسَآءَلُونَ

74:41.
عَنِ ٱلْمُجْرِمِينَ

74:42.
مَا سَلَكَكُمْ فِى سَقَرَ

74:43. وہ کہیں گے کہ ہم نمازپڑھنے والے اور غریبوں کو کھانا کھلانے والے نہیں تھے26۔
قَالُوا۟ لَمْ نَكُ مِنَ ٱلْمُصَلِّينَ

74:44.
وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ ٱلْمِسْكِينَ

74:45. (بیہودگی میں) ڈوبے ہوئے لوگوں کے ساتھ ڈوبے ہوئے تھے۔
وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلْخَآئِضِينَ

74:46. فیصلے کے دن کو جھوٹ سمجھ رہے تھے۔
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ

74:47. (اور کہیں گے کہ) یقینی بات (موت)ہمارے پاس آنے تک۔
حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلْيَقِينُ

74:48. اس لئے سفارش 17کر نے والوں کی سفارش انہیں فائدہ نہیں دے گی۔
فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَـٰعَةُ ٱلشَّـٰفِعِينَ

74:49. اس نصیحت کو جھٹلانے کے لئے انہیں کیا ہوگیا ہے؟
فَمَا لَهُمْ عَنِ ٱلتَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ

74:50. وہ شیر کو دیکھ کر ڈر کر بھاگنے والے گدھوں جیسے ہیں26۔
كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنفِرَةٌ

74:51.
فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍۭ

74:52. ہاں، ہرانسان یہی چاہتا ہے کہ کھلے ہوئے نوشتے انہیں دی جائیں۔
بَلْ يُرِيدُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَةً

74:53. ایسا نہیں ہے، بلکہ وہ آخرت سے ڈرتے نہیں ہیں۔
كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ

74:54. ایسا نہیں ہے، یہ ایک نصیحت ہے۔
كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذْكِرَةٌ

74:55. جو چاہے اس سے عبرت حاصل کر سکتے ہیں۔
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ

74:56. اللہ کی مرضی کے بغیر وہ عبرت حاصل نہیں کرتے۔ وہی ڈرنے کے لائق ہے اورمغفرت والا ہے۔
وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ ٱلتَّقْوَىٰ وَأَهْلُ ٱلْمَغْفِرَةِ

By Farook