Quran Tamil Translation

سورۃ : 76 سورۃ الدھر ۔ زمانہ

کل آیتیں : 31

اس سورت کی پہلی آیت میں دھر کالفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

76:1. کیا انسان پر ایسا بھی ایک زمانہ نہیں گزرا کہ وہ کچھ خاص کہلانے کی چیز(بھی) نہ تھا506۔
هَلْ أَتَىٰ عَلَى ٱلْإِنسَـٰنِ حِينٌ مِّنَ ٱلدَّهْرِ لَمْ يَكُن شَيْـًٔا مَّذْكُورًا

76:2. انسان کو آزمانے کے لئے484 مخلوط نطفے کی بوندسے 207ہم نے اس کو پیدا کیا368۔ اسے ہم نے سننے والا488، دیکھنے والا488 بنایا506۔
إِنَّا خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِن نُّطْفَةٍ أَمْشَاجٍ نَّبْتَلِيهِ فَجَعَلْنَـٰهُ سَمِيعًۢا بَصِيرًا

76:3. اس کو ہم نے سیدھی راہ دکھائی۔ وہ شکر گزار بھی ہے اور ناشکرا بھی۔
إِنَّا هَدَيْنَـٰهُ ٱلسَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا

76:4. (ہمارا) انکار کر نے والوں کے لئے زنجیریں، بیڑیاں اور دوزخ تیار کر رکھا ہے۔
إِنَّآ أَعْتَدْنَا لِلْكَـٰفِرِينَ سَلَـٰسِلَا۟ وَأَغْلَـٰلًا وَسَعِيرًا

76:5. نیک لوگ پیالے سے پئیں گے، اس میں کافور کی آمیزش ہوگی۔
إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا

76:6. ایک چشمہ، اس میں سے اللہ کے بندے پئیں گے۔ وہ لوگ (اپنے)رہنے کی جگہ ہی سے اس کو حاصل کر لیں گے۔
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ ٱللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا

76:7. وہ لوگ اپنی نذریں پوری کریں گے۔ برائی پھیلے ہوئے دن 1کے متعلق ڈریں گے۔
يُوفُونَ بِٱلنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُۥ مُسْتَطِيرًا

76:8. اس کو چاہتے تھے اس لئے غریب، یتیم اورقیدی کو کھانا کھلائیں گے۔
وَيُطْعِمُونَ ٱلطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِۦ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا

76:9. (اور کہیں گے کہ) اللہ کے چہرے کی خاطر ہم تمہیں کھانا کھلاتے ہیں۔ تم سے ہم کوئی بدلہ اور نہ کوئی شکر گزاری کے منتظر ہیں۔
إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ ٱللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَآءً وَلَا شُكُورًا

76:10. (اور کہیں گے کہ) ہم اپنے رب کی جانب سے سختی اور تنگ بھرے دن 1سے ڈرتے ہیں۔
إِنَّا نَخَافُ مِن رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا

76:11. اس لئے اس دن1 کی برائی سے انہیں اللہ نے بچالیا۔ اور انہیں تازگی اور خوشی عطا کی۔
فَوَقَىٰهُمُ ٱللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمِ وَلَقَّىٰهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا

76:12. وہ لوگ صبر کر نے کی وجہ سے انہیں جنت اور ریشمی لباس عطا کیا گیا۔
وَجَزَىٰهُم بِمَا صَبَرُوا۟ جَنَّةً وَحَرِيرًا

76:13. اس میں وہ اونچے مسندوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے۔ وہاں وہ سورج کو اور نہ سخت سرد ی دیکھیں گے۔
مُّتَّكِـِٔينَ فِيهَا عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ ۖ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَلَا زَمْهَرِيرًا

76:14. اس کے سائے ان کے بالکل قریب ہوں گے۔ اس کے پھل بہت نیچے لٹک رہے ہوں گے۔
وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَـٰلُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلًا

76:15. چاندی کے برتنوں اور بلور کے پیالے ان کے گرد گھما کر لایا جائے گا۔
وَيُطَافُ عَلَيْهِم بِـَٔانِيَةٍ مِّن فِضَّةٍ وَأَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيرَا۠

76:16. وہ چاندی جیسے شیشے کے ساغر۔ جن کو وہ اندازے کے مطابق بنا لیں گے۔
قَوَارِيرَا۟ مِن فِضَّةٍ قَدَّرُوهَا تَقْدِيرًا

76:17. وہاں وہ پیالے سے پلائے جائیں گے۔ اس میں ادرک کی آمیزش ہوگی۔
وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا

76:18. وہاں کے سلسبیل نامی چشمے سے پلائے جائیں گے
عَيْنًا فِيهَا تُسَمَّىٰ سَلْسَبِيلًا

76:19. کمسنی سے نہ بدلنے والے لڑکے انہیں گھوم کر آئیں گے۔ انہیں جب تم دیکھوگے تو بکھرے ہوئے موتی سمجھوگے۔
۞ وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنثُورًا

76:20. تم جب دیکھوگے تو وہاں آرام دہ نعمت اور بڑی سلطنت ہی دیکھوگے۔
وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا

76:21. ان پر سبز رنگ کے سندس اوراستبرق نامی ریشمی لباس ہوگا۔ چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے۔ ان کا پروردگار انہیں پاکیزہ مشروب پینے دے گا۔
عَـٰلِيَهُمْ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضْرٌ وَإِسْتَبْرَقٌ ۖ وَحُلُّوٓا۟ أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٍ وَسَقَىٰهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا

76:22. یہی تمہاری اجرت ہے۔ تمہاری محنت کا شکر ادا کیا جائے گا6۔
إِنَّ هَـٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَكَانَ سَعْيُكُم مَّشْكُورًا

76:23. (اے محمد!) ہم ہی تم پر اس قرآن کو تھوڑا تھوڑا نازل کیا ہے447۔
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ ٱلْقُرْءَانَ تَنزِيلًا

76:24. پس تم اپنے رب کے حکم کے لئے منتظر رہو۔ ان میں گناہ کر نے والوںیا(اللہ کا) انکار کر نے والوں کے پابند نہ بنو۔
فَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْهُمْ ءَاثِمًا أَوْ كَفُورًا

76:25. اپنے رب کا نام صبح اور شام یاد کر تے رہو۔
وَٱذْكُرِ ٱسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

76:26. رات میں اس کو سجدہ کرواور رات میں لمبی دیر تک اس کی تسبیح کرو۔
وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَٱسْجُدْ لَهُۥ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا

76:27. وہ لوگ اس دنیا کو چاہتے ہیں۔ اپنے پیچھے (آنے والے) سخت دن 1کو چھوڑ دیتے ہیں۔
إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ يُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَآءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلًا

76:28. ہم ہی نے ان کو پیدا کیا۔ ان کی بناوٹ کو مضبوط کیا۔ اگر ہم چاہتے تو ان کے عوض انہیں جیسوں سے بدل دیں گے۔
نَّحْنُ خَلَقْنَـٰهُمْ وَشَدَدْنَآ أَسْرَهُمْ ۖ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَآ أَمْثَـٰلَهُمْ تَبْدِيلًا

76:29. یہ نصیحت ہے، جو چاہے اپنے رب کی طرف ایک راستہ اختیار کر لیتا ہے۔
إِنَّ هَـٰذِهِۦ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا

76:30. اللہ چاہنے کے سوا تم نہیں چاہو گے289۔ اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا

76:31. جسے چاہے وہ اپنی رحمت میں داخل کر لیتا ہے۔ ظالموں کے لئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
يُدْخِلُ مَن يَشَآءُ فِى رَحْمَتِهِۦ ۚ وَٱلظَّـٰلِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًۢا

By Farook