Quran Tamil Translation

سورۃ : 77 سورۃ المرسلٰت ۔ بھیجی جانے والی ہوا

کل آیتیں : 50

اس سورت کی پہلی آیت میں بھیجی جانے والی ہوا کی قسم کہا گیا ہے، اس لئے اس سورت کا نام وہی رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

77:1. لگاتار بھیجی جانے والی (ہواؤں) کی اور تیزو تند چلنے والی آندھی کی قسم379&26!
وَٱلْمُرْسَلَـٰتِ عُرْفًا

77:2.
فَٱلْعَـٰصِفَـٰتِ عَصْفًا

77:3. پھیلا دینے والیوں اور ایکدم جدا کر دینے والیوں کی قسم379&26!
وَٱلنَّـٰشِرَٰتِ نَشْرًا

77:4.
فَٱلْفَـٰرِقَـٰتِ فَرْقًا

77:5. معافی یا خبردار کر نے کی صورت میں عبرت ڈالنے والی (ہواؤں کی) قسم379&26!
فَٱلْمُلْقِيَـٰتِ ذِكْرًا

77:6.
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا

77:7. تمہیں جو تنبیہ کیا جا رہا ہے وہ واقع ہوگا۔
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌ

77:8. جب ستارے بے نور ہوجائیں گے،
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ

77:9. اور جب آسمان 507پھٹ جائے گا،
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ

77:10. اور جب پہاڑ ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا،
وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ

77:11. اور جب رسولوں کو وقت مقرر کیا جائے گا(تو وہ واقع ہوگا)۔
وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ

77:12. (وہ) کس دن کے لئے تاخیر کی گئی ہے؟
لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ

77:13. فیصلے کے دن کے لئے۔
لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ

77:14. تم کیا جانو فیصلے کا دن کیا ہے؟
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ

77:15. جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

77:16. کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟
أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ

77:17. پیچھے آنے والوں کو کیاان کے پیچھے آنے نہ دیا؟
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْـَٔاخِرِينَ

77:18. ایسے ہی ہم مجرموں کو چلائیں گے۔
كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ

77:19. جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

77:20. کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے پیدانہیں کیا؟
أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ

77:21. ایک مقررہ مدت تک کیا ہم نے اس کو ایک محفوظ جگہ میں نہیں رکھا26؟
فَجَعَلْنَـٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ

77:22.
إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ

77:23. ہم ہی نے مقرر کیا، مقرر کر نے والوں میں ہم ہی بہتر ہیں۔
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَـٰدِرُونَ

77:24. جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

77:25. کیا ہم نے زمین کو زندوں اور مردوں کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا26؟
أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا

77:26.
أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا

77:27. اس میں بلند کھونٹے نسب کئے248۔ اور تمہیں میٹھا پانی بھی پلایا۔
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَـٰمِخَـٰتٍ وَأَسْقَيْنَـٰكُم مَّآءً فُرَاتًا

77:28. جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

77:29. تم نے جس کو جھوٹ سمجھا تھا اس کی طرف تین شاخوں والے سائے کی طرف چلو26۔
ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

77:30.
ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَـٰثِ شُعَبٍ

77:31. وہ سایہ دینے والانہیں اور وہ آگ سے بچانہیں سکے گا
لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ

77:32. وہ محل کی طرح آگ کے شعلے پھینکے گا۔
إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ

77:33. وہ رنگ میں زرد رنگ کے اونٹ کی طرح ہوگا۔
كَأَنَّهُۥ جِمَـٰلَتٌ صُفْرٌ

77:34. جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

77:35. یہ وہ دن ہے کہ وہ بات نہیں کر سکیں گے۔
هَـٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ

77:36. عذر خواہی کے لئے انہیں اجازت نہیں دی جائے گی
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ

77:37. جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

77:38. یہی فیصلے کا دن ہے۔ تم کو اور اگلوں کو ایک ساتھ جمع کیا ہے۔
هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَـٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ

77:39. اگر تمہارے پاس کچھ چال ہو تو میرے خلاف چال چلو
فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ

77:40. جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

77:41. (اللہ سے) ڈرنے والے سایوں میں اور چشموں میں ہوں گے۔
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَـٰلٍ وَعُيُونٍ

77:42. وہ اپنی پسند کے پھلوں کے ساتھ ہوں گے۔
وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ

77:43. (کہا جائے گا کہ) تم جو عمل کر رہے تھے اس کی وجہ سے مزے سے کھاؤ اور پیو۔
كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

77:44. اسی طرح ہم نیکی کر نے والوں کو اجرت دیتے ہیں۔
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

77:45. جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

77:46. تھوڑے دن کھالو، مزے کرلو۔ تم لوگ مجرم ہو۔
كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ

77:47. جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

77:48. جب ان سے کہا جاتا ہے رکوع کرو تو وہ رکوع نہیں کریں گے۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ

77:49. جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

77:50. اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے؟
فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ

By Farook