Quran Tamil Translation

سورۃ : 78 سورۃ النبا ۔ وہ خبر

کل آیتیں : 40

اس سورت میں نوح نبی کی تبلیغ کے بارے میں بتائے جانے کی وجہ سے اس سورت کا نام نوح رکھا گیا ہے۔

پارہ : 30

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

78:1. کس بارے میں وہ سوال کر رہے ہیں؟
عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ

78:2. جس میں وہ اختلاف کر ہے ہیں، اس بڑی خبر کے بارے میں26۔
عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلْعَظِيمِ

78:3.
ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ

78:4. ایسا نہیں ہے۔ وہ جان لیں گے۔
كَلَّا سَيَعْلَمُونَ

78:5. پھر بھی ایسا نہیں ہے، وہ جان لیں گے۔
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ

78:6. کیا ہم نے زمین کو گہوارہ284 اور پہاڑ وں کو کھونٹے248 نہیں بنائے26؟
أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ مِهَـٰدًا

78:7.
وَٱلْجِبَالَ أَوْتَادًا

78:8. اور تمہیں جوڑے پیدا کئے۔
وَخَلَقْنَـٰكُمْ أَزْوَٰجًا

78:9. تمہاری نیند کو آرام بنایا۔
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا

78:10. رات کو لباس بنایا۔
وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًا

78:11. دن کو معاش کا وقت بنایا۔
وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًا

78:12. تمہارے اوپر مضبوط سات (آسمان) بنائے۔
وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا

78:13. چمکتا ہوا چراغ بھی بنائے۔
وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا

78:14. اناج، سبزی اور گھنے باغات اگانے کے لئے ہم نے بادلوں سے بکثرت پانی اتارا26۔
وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا

78:15.
لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّا وَنَبَاتًا

78:16.
وَجَنَّـٰتٍ أَلْفَافًا

78:17. فیصلے کے دن1 کا وقت مقررہے۔
إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ كَانَ مِيقَـٰتًا

78:18. صور پھونکنے کے دن تم گروہ در گروہ آؤگے۔
يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا

78:19. آسمان 507کھول دیا جائے گا اور کئی دروازے ہوجائیں گے۔
وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ أَبْوَٰبًا

78:20. پہاڑ اکھڑ کر سراب ہوجا ئیں گے۔
وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا

78:21. دوزخ گھات میں ہے جو سرکشوں کا ٹھکانا ہے26
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا

78:22.
لِّلطَّـٰغِينَ مَـَٔابًا

78:23. اس میں وہ مدتوں ٹہرے رہیں گے۔
لَّـٰبِثِينَ فِيهَآ أَحْقَابًا

78:24. وہاں وہ ٹھنڈک اور (ٹھنڈے) مشروب کا مزا نہ چکھیں گے۔
لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا

78:25. کھولتا ہوا پانی اور پیپ کے سوا۔
إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا

78:26. عمل کے لائق اجرت۔
جَزَآءً وِفَاقًا

78:27. وہ لوگ (ہمارے) مواخذے کی امید نہیں رکھتے تھے
إِنَّهُمْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ حِسَابًا

78:28. ہماری آیتوں کو یکسر جھوٹ سمجھ رہے تھے۔
وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا كِذَّابًا

78:29. ہر چیز کو ہم نے حرفوں میں احاطہ کر رکھا ہے۔
وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَـٰهُ كِتَـٰبًا

78:30. چکھ کر دیکھو! ہم تمہیں عذاب کے سوا دوسرا کچھ نہ بڑھائیں گے۔
فَذُوقُوا۟ فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا

78:31. اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے کامیابی، باغات، انگور، ہم عمر کنواری لڑکیاں اور چھلکتے ہوئے جام ہیں26۔
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا

78:32.
حَدَآئِقَ وَأَعْنَـٰبًا

78:33.
وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا

78:34.
وَكَأْسًا دِهَاقًا

78:35. وہاں بیہودہ اور جھوٹ بات نہیں سنیں گے۔
لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّٰبًا

78:36. یہ تمہارے رب کی طرف سے حساب سے عطاکیا ہوا اجرت ہے۔
جَزَآءً مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا

78:37. وہ آسمانوں507 ، زمین اور اس کے درمیان میں جو کچھ ہے سب کا رب ہے۔ وہ رحمن ہے ، اس سے بات کرنا انہیں ممکن نہ ہوگا۔
رَّبِّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلرَّحْمَـٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا

78:38. روح444 اور فرشتے صف باندھے کھڑے ہونے کے دن رحمن کے اجازت کے بغیر ٹھیک بات کے سوا کوئی نہیں بول سکتا۔
يَوْمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ صَفًّا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحْمَـٰنُ وَقَالَ صَوَابًا

78:39. یہی برحق دن 1ہے۔ جو چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے۔
ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلْحَقُّ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا

78:40. قریب کے عذاب سے ہم تمہیں آگاہ کر تے ہیں۔ اس دن انسان اپنے کئے کاموں کو دیکھ لے گا۔( اللہ کا) انکار کر نے والا کہے گا کہ اے کاش! میں مٹی ہوتا!
إِنَّآ أَنذَرْنَـٰكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ ٱلْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلْكَافِرُ يَـٰلَيْتَنِى كُنتُ تُرَٰبًۢا

By Farook