سورۃ : 80 سورۃ عبس ۔ ترش رو ہوئے
کل آیتیں : 42
اس سورت کی پہلی آیت میں ترش رو ہونے کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی نام اس سورت کا رکھ دیا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
80:1. اپنے پاس نابینا آنے کی وجہ سے168 وہ (محمدنے) ترش رو ہوئے اور بے رخی کی26۔
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ
80:2.
أَن جَآءَهُ ٱلْأَعْمَىٰ
80:3. (اے محمد!) تمہیں کیا معلوم کہ وہ پاک ہو سکتے ہیں۔
وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ
80:4. یا وہ نصیحت حاصل کر سکتے ہیں اور وہ نصیحت انہیں فائدہ دے سکتا ہے۔
أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكْرَىٰٓ
80:5. جو بے پرواہی برتتا ہے تم اس کے پاس زبردستی جاتے ہو26۔
أَمَّا مَنِ ٱسْتَغْنَىٰ
80:6.
فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ
80:7. اگر وہ پاک نہ ہوئے تو تم پر کوئی ذمہ نہیں۔
وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ
80:8. (اللہ سے) ڈرتے ہوئے جو تمہاے پاس دوڑکر آتا ہے اس سے تم بے رخی برتتے ہو26۔
وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسْعَىٰ
80:9.
وَهُوَ يَخْشَىٰ
80:10.
فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ
80:11. ایسا نہیں ہے، یہ ایک نصیحت ہے۔
كَلَّآ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ
80:12. چاہنے والے اس میں عبرت حاصل کر سکتے ہیں۔
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
80:13. یہ پاکیزہ کرکے بلند کی ہوئی پُرعظمت صحیفوں461 میں ہے۔ با عزت نیکو کار لکھنے والوں (فرشتوں) کے ہاتھوں میں ہے26۔
فِى صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ
80:14.
مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ
80:15.
بِأَيْدِى سَفَرَةٍ
80:16.
كِرَامٍۭ بَرَرَةٍ
80:17. انسان لعنت کردیا گیا ہے۔ وہ کیسا ناشکرا ہے؟
قُتِلَ ٱلْإِنسَـٰنُ مَآ أَكْفَرَهُۥ
80:18. کس چیز سے (رب نے) اس کو پیدا کیا؟
مِنْ أَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ
80:19. منی کے بوند سے اس کو پیدا کیا گیا ، پھر اس(کی تقدیر) کو مقرر کیا506۔
مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ
80:20. پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا۔
ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ
80:21. پھر اس کو موت دے کر قبر کو بھیجتا ہے۔
ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقْبَرَهُۥ
80:22. پھر جب وہ چاہے گا اس کو اٹھائے گا۔
ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ
80:23. ایسا نہیں ہے، (اللہ نے) جو حکم دیا ، اسے وہ پورا نہیں کیا۔
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ أَمَرَهُۥ
80:24. انسان اپنے کھانے پر غور کرے۔
فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَـٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ
80:25. ہم نے ہی (آسمان سے) پانی برسایا۔
أَنَّا صَبَبْنَا ٱلْمَآءَ صَبًّا
80:26. پھر زمین کو سلیقے سے پھاڑا۔
ثُمَّ شَقَقْنَا ٱلْأَرْضَ شَقًّا
80:27. تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدے کے لئے اس میں اناج، انگور، ترکاری، زیتون کے درخت، کھجور کے درخت، گھنے باغات ،پھل اور چارہ وغیرہ اگائے26۔
فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا حَبًّا
80:29.
وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا
80:29.
وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا
80:30.
وَحَدَآئِقَ غُلْبًا
80:31.
وَفَـٰكِهَةً وَأَبًّا
80:32.
مَّتَـٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَـٰمِكُمْ
80:33. وہ آواز واقع ہو نے والے اس دن آدمی اپنے بھائی ، اپنے ماں باپ ، اپنی بیوی اور اپنی اولاد سب کو چھوڑ کر بھاگے گا26۔
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ
80:34.
يَوْمَ يَفِرُّ ٱلْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ
80:35.
وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ
80:36.
وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ
80:37. اس دن ان میں سے ہر انسان کو پوری طرح متوجہ کر نے والا ایک کام ہوگا۔
لِكُلِّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ
80:38. اس دن کچھ چہرے چمکتے ہوں گے۔
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ
80:39. خوشی سے ہنستے ہوں گے۔
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ
80:40. اس دن کچھ چہروں پر گرد جمی ہوئی ہوگی۔
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ
80:41. جن پر سیاہی چھائی ہوئی ہوگی۔
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ
80:42. وہی (اللہ کے) انکار کر نے والے گناہ گار ہیں۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ