Quran Tamil Translation

سورۃ : 83 سورۃ المطففین ۔ ناپ تول میں کمی کر نے والے

کل آیتیں : 36

اس سورت کی پہلی آیت میں ناپ تول میں کمی کر نے والے کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

83:1. ناپ تول میں کمی کر نے والوں کے لئے خرابی ہے۔
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ

83:2. جب وہ لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا لیتے ہیں۔
ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكْتَالُوا۟ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسْتَوْفُونَ

83:3. لوگوں کو جب ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کمی کر دیتے ہیں۔
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ

83:4. کیا انہیں سوچنا نہیں چاہئے تھا کہ ایک عظیم دن میں وہ زندہ کئے جا نے والے ہیں26۔
أَلَا يَظُنُّ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ

83:5.
لِيَوْمٍ عَظِيمٍ

83:6. اس دن رب العالمین کے سامنے سب لوگ کھڑے ہوں گے۔
يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

83:7. ایسا نہیں ہے، مجرموں کی کتاب سجین434 میں ہے۔
كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍ

83:8. تم کیاجانو کہ سجین434 کیا ہے؟
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌ

83:9. وہ لکھی ہوی کتاب ہے۔
كِتَـٰبٌ مَّرْقُومٌ

83:10. جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

83:11. وہ لوگ فیصلے کے دن1 کو جھوٹ سمجھا۔
ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ

83:12. حد سے گزرے ہوئے ہر ایک گنہ گار کے سوا کوئی اس کو جھوٹ نہیں سمجھے گا۔
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

83:13. ہماری آیتوں کو جب سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلوں کی جھوٹی کہانیاں ہیں۔
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ

83:14. ایسا نہیں ہے، بلکہ وہ جو کر رہے تھے وہ ان کے دلوں میں زنگ سا جم چکاہے۔
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

83:15. ایسا نہیں ہے، اس دن وہ اپنے رب سے روکے جائیں گے488۔
كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ

83:16. پھر وہ جہنم میں جلیں گے۔
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ ٱلْجَحِيمِ

83:17. اور کہا جائے گا کہ تم جو جھوٹ سمجھ رہے تھے وہ یہی ہے۔
ثُمَّ يُقَالُ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

83:18. ایسا نہیں ہے، نیک لوگوں کی کتاب علیین434 میں ہے۔
كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ

83:19. تم کیا جانو کہ علیین434 کیا ہے۔
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ

83:20. وہ ایک لکھی ہوئی کتاب ہے۔
كِتَـٰبٌ مَّرْقُومٌ

83:21. مقرب (فرشتے) اسے دیکھیں گے۔
يَشْهَدُهُ ٱلْمُقَرَّبُونَ

83:22. نیک لوگ عیش میں رہیں گے۔
إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ

83:23. اونچی مسندوں پر (ٹیک لگائے) دیکھ رہے ہوں گے۔
عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ

83:24. ان کے چہروں سے نعمتوں کی تازگی تم پہچان لوگے۔
تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ

83:25. سر بمہر شراب پلائے جائیں گے۔
يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ

83:26. جس کی مہر مشک ہوگا۔مقابلہ کر نے والے اسی پرمقابلہ کرنا چاہئے۔
خِتَـٰمُهُۥ مِسْكٌ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَـٰفِسُونَ

83:27. اس کی آمیزش تسنیم نامی پانی ہوگی۔
وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ

83:28. وہ مقرب لوگ پینے کا چشمہ۔
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا ٱلْمُقَرَّبُونَ

83:29. جرم کر نے والے ایمان والوں کو دیکھ کر (دنیا میں) ہنس رہے تھے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ

83:30. جب وہ ان کے پاس سے گزرتے توآنکھ کے اشارے سے مذاق اڑاتے تھے۔
وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ

83:31. جب اپنے گھر والوں کے پاس جاتے توخوش ہو کر جاتے۔
وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ ٱنقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ

83:32. جب وہ (نیکوکاروں کو) دیکھتے تو کہتے کہ یہ لوگ گمراہ ہیں۔
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ

83:33. ان کی نگراں بناکر وہ بھیجے نہیں گئے تھے۔
وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَـٰفِظِينَ

83:34. اس دن1 (اللہ کا) انکارکر نے والوں کو دیکھ کر ایمان والے ہنسیں گے۔
فَٱلْيَوْمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ ٱلْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ

83:35. اونچی مسندوں پر (ٹیک لگائے) دیکھتے رہیں گے۔
عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ

83:36. (پوچھا جائے گا کہ) کیا (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو ان کی کرتوتوں کے مطابق بدلہ دے دیا گیا؟
هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ

By Farook