سورۃ : 85 سورۃ البروج ۔ ستارے
کل آیتیں :22
اس سورت کی پہلی آیت میں لفظ البروج جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...
85:1. ستاروں والے آسمان 507کی قسم379!
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ
85:2. وعدہ کئے ہوئے دن 1کی قسم379!
وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ
85:3. گواہی دینے والوں اور گواہی دئے جانے والوں کی قسم379!
وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ
85:4. ایندھن بھرے آگ کی خندق تیار کر نے والے469 لعنت کئے گئے26۔
قُتِلَ أَصْحَـٰبُ ٱلْأُخْدُودِ
85:5.
ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ
85:6. جب وہ اس کے قریب بیٹھے رہے تو وہ مومنوں کے ساتھ کس طرح برتاؤ کئے ، اس پر وہ خود گواہ تھے26۔
إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ
85:7.
وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ
85:8. زبردست، تعریف والے اللہ پر انہوں نے ایمان لے آئے تھے، اس کے سوا یہ لوگ انہیں بدلہ نہیں لے رہے تھے۔
وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ
85:9. آسمانوں507 اور زمین کا اختیار اسی کی ہے۔ اللہ ہر چیز کا نگہبان ہے۔
ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ
85:10. ایمان والے مردوں اور عورتوں کو ستانے کے بعدتوبہ نہ کرنے والوں کے لئے جہنم کا عذاب ہے۔ اور جھلسانے والا عذاب بھی ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ
85:11. ایمان لاکر نیک عمل کر نے والوں کے لئے جنت کے باغات ہیں، جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہتی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ جَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ
85:12. تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے۔
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
85:13. وہ پہلی بار پیدا کر تا ہے، پھر پیدا کرتا ہے۔
إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ
85:14. وہ بخشنے والا، بہت محبت والا ہے۔
وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ
85:15. عرش والا488 ہے، بڑی بزرگی والا ہے۔
ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ
85:16. جو چاہے کر گزرنے والا ہے۔
فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ
85:17. فرعون اور قوم ثمود کے لشکروں کے بارے میں کیا تمہیں خبر پہنچی ہے26؟
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ
85:18.
فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ
85:19. پھر بھی (اللہ کا) انکار کر نے والے جھوٹ سمجھنے ہی میں لگے ہوئے ہیں۔
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍ
85:20. اللہ ان کے پیچھے سے پوری طرح واقف ہے۔
وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ
85:21. ہاں ، یہ با عظمت قرآن ہے۔
بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌ
85:22. جو حفاظت کی ہوئی کتاب میں157 موجود ہے۔
فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ