سورۃ : 87 سورۃ الاعلیٰ ۔ سب سے بلند
کل آیتیں : 19
اس سورت کی پہلی آیت میں اللہ کی صفت سب سے اعلیٰ بیان کیاگیا ہے، اس لئے اس سورت کا نام یہی رکھ دیا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...
87:1. سب سے بلنداپنے رب کے نام کی پاکی بیان کرو۔
سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى
87:2. اسی نے پیدا کیا368 اور ترتیب دیا۔
ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ
87:3. اسی نے مقرر کیا اور راہ دکھائی۔
وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ
87:4. اسی نے چرا گاہ ظاہر کیا۔
وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ
87:5. پھر اس کو خشک کوڑا بنا دیا۔
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ
87:6. (اے محمد!) ہم تمہیں پڑھ کر سنائیں گے152، تم نہیں بھولوگے220۔ سوائے اللہ کی مرضی کے۔ وہ ظاہر اور پوشیدہ سب کچھ جانتا ہے26۔
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ
87:7.
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ
87:8. (اے محمد!) آسانی کو ہم تمہارے لئے مزید آسان بنائیں گے۔
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ
87:9. اگر نصیحت فائدہ دے تو تم نصیحت کرو۔
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ
87:10. (اللہ سے) ڈرنے والا عبرت حاصل کرے گا۔
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ
87:11. بدبخت اس سے گریز کرے گا۔
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى
87:12. وہی بڑی آگ میں جلے گا۔
ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ
87:13. پھر اس میں وہ مرے گا بھی نہیں، جئے گا بھی نہیں۔
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ
87:14. پاکیزگی سے جینے والا کامیاب ہوگیا۔
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
87:15. وہ اپنے رب کے نام کو یاد کرتے ہوئے نماز پڑھا۔
وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ
87:16. لیکن تم تو اس دنیوی زندگی ہی کو منتخب کر تے ہو۔
بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا
87:17. آخرت ہی بہتر اور پائیدار ہے۔
وَٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ
87:18. یہ پہلی کتابوں میں اور ابراھیم و موسیٰ کے صحیفوں میں بھی ہے26۔
إِنَّ هَـٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ
87:19.
صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ