Quran Tamil Translation

سورۃ : 89 سورۃ الفجر ۔ صبح صادق

کل آیتیں : 30

اس سورت کی پہلی آیت میں الفجر کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

89:1. صبح صادق کی قسم379!
وَٱلْفَجْرِ

89:2. دس راتوں 387کی قسم379!
وَلَيَالٍ عَشْرٍ

89:3. جفت اور طاق کی قسم379!
وَٱلشَّفْعِ وَٱلْوَتْرِ

89:4. گزرتے ہوئے رات کی قسم379!
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَسْرِ

89:5. کیا عقلمندوں کے لئے اس میں (کافی) قسم ہے؟
هَلْ فِى ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِى حِجْرٍ

89:6. کیا تم نے نہیں جانا کہ قوم عاد اور ستونوں والے قوم ارم کو تمہارے رب نے کیا حال بنایا26؟
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ

89:7.
إِرَمَ ذَاتِ ٱلْعِمَادِ

89:8. دنیا میں ان کے مانند (کوئی) پیدا نہیں کئے گئے۔
ٱلَّتِى لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى ٱلْبِلَـٰدِ

89:9. پہاڑ کے دامن میں چٹانوں کو تراش کر (بسنے والے) قوم ثمود اور لشکروں والے فرعون کو (کیا حال کیا)26؟
وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُوا۟ ٱلصَّخْرَ بِٱلْوَادِ

89:10.
وَفِرْعَوْنَ ذِى ٱلْأَوْتَادِ

89:11. وہ لوگ دنیا میں حد سے تجاوزکر رہے تھے۔
ٱلَّذِينَ طَغَوْا۟ فِى ٱلْبِلَـٰدِ

89:12. اس میں فساد زیادہ کر رہے تھے۔
فَأَكْثَرُوا۟ فِيهَا ٱلْفَسَادَ

89:13. اس لئے تیرے رب نے ان کے خلاف عذاب کا کوڑا برسایا۔
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ

89:14. تمہارا رب نگرانی کر رہا ہے۔
إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلْمِرْصَادِ

89:15. انسان کو جب اس کا رب عزت کی زندگی دے کر نعمت بھی عطا کر کے آزماتا ہے484 توکہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت بخشی۔
فَأَمَّا ٱلْإِنسَـٰنُ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكْرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَكْرَمَنِ

89:16. اس کو جب ایک اندازے سے رزق دے کر آزماتا ہے 484 تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا
وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَهَـٰنَنِ

89:17. ایسا نہیں ہے، تم یتیموں کی عزت نہیں کرتے۔
كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ ٱلْيَتِيمَ

89:18. مسکینوں کو کھانا کھلانے اکساتے نہیں ہو۔
وَلَا تَحَـٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ

89:19. وارث کا مال خوب اچھی طرح کھا جا تے ہو۔
وَتَأْكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا

89:20. مال کو بہت زیادہ پسند کر تے ہو۔
وَتُحِبُّونَ ٱلْمَالَ حُبًّا جَمًّا

89:21. ایسا نہیں ہے، جب زمین ریزہ ریزہ کرد یا جائے گا،
كَلَّآ إِذَا دُكَّتِ ٱلْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا

89:22. فرشتے صف باندھے کھڑے ہوں ، جب تمہارا رب آجائے488،
وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا

89:23. اس دن جہنم لائی جائے گی۔ اس دن ہی انسان (حقیقت) محسوس کر ے گا۔ (اس وقت) یہ عبرت اس کو کیسے فائدہ دے گی؟
وَجِا۟ىٓءَ يَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَـٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكْرَىٰ

89:24. اور کہے گا کہ کاش میں میری (آخرت کی)زندگی کے لئے (نیک عمل) آگے بھیج دیا ہوتا۔
يَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى قَدَّمْتُ لِحَيَاتِى

89:25. اس دن وہ جو سزا دے گا اس انداز کاکوئی سزا دے نہیں سکتا۔
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٌ

89:26. اس کے باندھنے کی طرح کوئی نہیں باندھ سکتا۔
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٌ

89:27. اے اطمینان والی نفس! راضی کے ساتھ اور(اللہ کی طرف سے)راضی برضا ہو کر اپنے رب کی طرف چلو26۔
يَـٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفْسُ ٱلْمُطْمَئِنَّةُ

89:28.
ٱرْجِعِىٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً

89:29. میرے خاص بندوں میں داخل ہوجا۔
فَٱدْخُلِى فِى عِبَـٰدِى

89:30. (اور کہا جائے گا کہ) میری جنت میں داخل ہوجا۔
وَٱدْخُلِى جَنَّتِى

By Farook